دین کی خدمت خدا کے لئے کرو نہ کہ بندوں کے لئے

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
394
جلد اول
دین کی خدمت خدا کے لئے کرو نہ کہ بندوں کے لئے
حضرت حکیم فضل الرحمن صاحب مبلغ مغربی افریقہ کو ان کی بیرون ملک سے آمد پر
تعلیم الاسلام ہائی سکول کے طلباء کی طرف سے جو دعوت چائے دی گئی اس میں حضرت
خلیفہ اسیح الثانی بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل ہے:۔انسانی دماغ کی بناوٹ اس قسم کی ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے ہزاروں نہیں
لاکھوں قسم کی نہریں چلائی ہوئی ہیں۔وہ ایک جنت ہے اور اس آنے والی جنت کا نقشہ
ہے جس کا مسلمانوں سے وعدہ کیا گیا ہے۔اور جس کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ 1 جیسے نہریں ایک خاص رنگ میں چلتی
ہیں پانی برستا تو سب جگہ ہے مگر جہاں ڈھلوان دیکھتا ہے ادھر جمع ہو کر چلا جاتا ہے اور اس
طرح نالا پانی سے لبریز ہو کر بہنا شروع ہو جاتا ہے۔بالکل اسی طرح انسانی خیالات کی
رو کا حال ہوتا ہے۔ہر قسم کی قابلیت انسان کے دماغ میں ہوتی ہے۔ہر قسم کے مضامین
دماغ میں موجود ہوتے ہیں۔ہر قسم کے جذبات کا بیج اس میں رکھا ہوتا ہے۔لیکن جس
طرح گویا کسی نظم کے متعلق خاص تان اٹھاتا ہے اور نظم کے الفاظ اسی تان کے مطابق چلتے
ہیں اسی طرح ماحول کے اثرات کے ماتحت انسانی دماغ اپنے اندر ایک اثر قبول کرتا
ہے۔اُس وقت اس کے لئے ایک ڈھلوان پیدا ہو جاتی ہے اور خیالات ایک رو میں اُدھر
بہنے لگتے ہیں۔یہاں تک کہ اور بارش ہو جاتی ہے اور وہ اپنے لئے اور ڈھلوان تجویز کر
لیتی ہے۔پھر خیالات اس طرف بہنے لگ جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کوئی انسان خواہ وہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
395
جلد اول
کتنا بڑا عالم ہو کبھی کسی ایک مجلس میں بیٹھ کر اپنے سارے علوم اور سارے خیالات ظاہر
نہیں کر سکتا۔اس کے دماغ میں سارا علم موجود ہوتا ہے مگر اس کے لئے اس علم کا پکڑنا
مشکل ہوتا ہے۔جیسے ایک نہر میں بہتا ہوا انسان دوسری نہر میں بہتی ہوئی چیز کو پکڑ نہیں سکتا
یہی حال انسان کا ہوتا ہے۔خیالات کی ایک نہر میں بہتے ہوئے وہ دوسرے خیالات تک
نہیں پہنچ سکتا۔یہ بات سمجھنے کے لئے قرآن کریم کو ہی لے لو۔خدا تعالیٰ نے ہم میں سے
بہتوں کو اس کا علم دیا ہے مگر یہ کہ کوئی شخص قرآن کے سارے مطالب کسی ایک درس میں
بیان کر دے یہ ناممکن ہے۔ہم خواہ کتنا زور لگائیں پھر بھی ماحول سے متاثر ہو کر ایک ہی
نہر میں بہنے لگیں گے اور وہی معارف بیان کر سکیں گے جو اس ماحول سے تعلق رکھیں گے۔ہم بے شک موتی اور مرجان نکالیں گے مگر اسی نہر میں سے جس میں بہہ رہے ہوں گے
دوسری نہروں تک ہماری رسائی نہ ہو گی۔گو دوسرے معارف و حقائق بھی دماغ میں
موجود ہوں گے یہی وجہ ہے کہ ایک انسان ، ایک وقت ایک مضمون بیان کرتا ہے اور وہی
دوسرے وقت دوسرا اور تیسرے وقت ان دونوں سے الگ اور بیان کرتا ہے۔اس لئے
نہیں کہ اس نے یہ ارادہ کیا ہوتا ہے کہ فلاں وقت فلاں مضمون بیان کروں گا اور فلاں
وقت فلاں۔بلکہ جس وقت وہ بیان کرتا ہے اس کے مطابق جو رو اس کے دماغ میں چلتی
ہے اس کے لحاظ سے بیان کرتا ہے۔بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک مضمون جس وقت
بیان کر رہا ہوتا ہے اس وقت قطعاً اسے یاد نہیں ہوتا کہ اس نے ان آیات کے کسی وقت
اور معنی بھی بیان کئے تھے۔یہی حال مضمون نویس کا ہوتا ہے۔وہ بھی ماحول کے اثرات
سے متاثر ہو کر مضمون لکھتا ہے اور جدھر اس وقت اس کے دماغ کی رو چلتی ہے ادھر ہی وہ
بہتا ہے۔یہ مادہ جو خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے بطور رحمت ہے۔اول اس لئے کہ اگر انسان کے
سامنے اس کے سارے خیالات ، اس کے سارے علوم، اس کی ساری کیفیات ، اس کے
سارے جذبات ایک ہی وقت میں آتے تو وہ پاگل ہو جاتا اور اس کی وہی مثال ہوتی

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
جیسا کہ کہا گیا ہے
396
جلد اول
ه شد پریشان خواب من از کثرت تعبیر ها
کیونکہ انسان کے دل پر غم اور خوشی ، حسرت اور محبت ، امیدوں اور امنگوں کے
اثرات مختلف پڑتے ہیں۔جب ایک وقت خوشی کا اثر پڑتا ہے تو اس سے انسان لطفی
محسوس کرتا ہے۔اور جب دوسرے وقت نمی کا اثر پڑتا ہے تو غم محسوس کرتا ہے۔اسی طرح
دوسرے اثرات سے مختلف اوقات میں اثر پذیر ہوتا ہے۔لیکن اگر یہ ساری کی ساری
کیفیتیں ایک دفعہ پیدا ہو جائیں تو دماغ پاش پاش ہو جائے۔انسان کو بیسیوں قسم کے
رنج اور تکالیف پہنچتی ہیں۔اگر ان سب کے اثرات دماغ پر قائم رہیں تو دماغ ٹکڑے
ٹکڑے ہو جائے۔اسی طرح کئی رنگ کی خوشیاں اسے حاصل ہوتی ہیں۔اگر خوشی ہی خوشی
رہے تو بھی انسان نکما ہو جائے۔کیونکہ اگر خوشی اور مسرت کے جذبات ہر وقت مسلط
رہیں تو وقار اور سنجیدگی مٹ جائے۔اور اگر غم ہر وقت رہے تو امید اور امنگ کا مادہ باقی نہ
رہے۔اس وجہ سے خدا تعالیٰ نے دماغ کو سینما کے فلم کی طرح بنایا ہے۔جس طرح فلم میں
سارا واقعہ محفوظ ہوتا ہے لیکن لوگوں کے سامنے ایک ایک حصہ آتا ہے اسی طرح دماغ میں
سب کچھ ہوتا تو ہے لیکن آنکھوں کے سامنے موقع اور محل کے مناسب ایک ایک ٹکڑا آتا
ہے۔اس وجہ سے جب اسے ناگوار حالات کا سامنا ہوتا ہے تو وہ رنج محسوس کرتا ہے اور
جب خوشگوار حالات میں سے گزرتا ہے تو خوشی حاصل کرتا ہے۔اور اس طرح اس کی
حالت بدلتی رہتی ہے۔ایک وقت اس پر خوشی کی حالت آتی ہے اور دوسرے وقت رنج
کی۔اور یہ باری باری آتی ہے جو ایک وقت انسان کو نا خوش کر دیتی ہے تو دوسرے وقت
اسے خوشی پہنچا دیتی ہے۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جب انسان پر مشکلات آتی ہیں تو اس کے حوصلہ کو بلند اور اس
کی ہمت میں پختگی پیدا کرتی ہیں۔اور جب خوشی کی حالت آتی ہے تو انسان میں امنگ اور
امید پیدا کرتی ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
397
جلد اول
تیسرا فائدہ ہم اس سے یہ اٹھاتے ہیں کہ ہم اس رو میں بہہ جانے سے دوسرے کے
اثرات قبول کر لیتے ہیں۔اگر ہر چیز ہمارے اندر سے ہی پیدا ہوتی تو دوسروں کی طرف
ہم متوجہ نہ ہوتے۔یہ جو خدا تعالیٰ نے رکھا ہے کہ ہم دوسرے کی رو میں بہہ جائیں تو ہم
دوسرے کی رو میں بہہ کر اپنے لئے اچھے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کئی ایسے
لوگ جو دین سے بالکل بے بہرہ ہوتے ہیں لیکن جب ایک ایسی مجلس میں جاتے ہیں
جہاں دین کا تذکرہ ہو رہا ہوتا ہے تو دین کی محبت سے ان کے دل بھر جاتے ہیں اور وہ
یوں محسوس کرتے ہیں کہ دین کی خدمت کے لئے ساری عمر آمادہ رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں ہمارے مبلغوں کا آنا اور جاتا اس قسم کی کیفیات پیدا کرنے میں بہت
ممد اور معاون ہوتا ہے۔ان کا وہ کام جو عملی میدان میں کر کے آتے ہیں وہ تو مفید ہوتا ہی
ہے لیکن جب وہ جاتے ہیں تو بھی اور جب آتے ہیں تو بھی ایک رو پیدا کر دیتے ہیں اور
یہ اپنی ذات میں خود سبق ہے۔جب کوئی مبلغ کسی دوسرے ملک میں تبلیغ کے لئے جاتا ہے
تو بیسیوں طالب علم جن کی دین سے بے رغبتی کے متعلق ان کے سر پرستوں کو شکایتیں
ہوتی ہیں ان کی آنکھیں ڈبڈبا آتی ہیں۔ان کے دل کی حرکت تیز ہو جاتی ہے۔ان کے
ہونٹ کا پنپنے لگتے ہیں۔ان کے چہرے ٹمٹمانے لگ جاتے ہیں اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ
وہ بھی اسی میدان میں جانے کے لئے بے تاب ہو رہے ہیں جس میں مبلغ جا رہا ہے۔بعد
میں چاہے ان کی حالت بدل جائے مگر ان کے قلوب پر اپنا گہرا اثر چھوڑ جاتی ہے۔اور کسی
نقش کا مٹانا خدا تعالیٰ ہی کا کام ہے کوئی اور نہیں مٹا سکتا۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے یہ دعا
سکھائی ہے كَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا 2 پس کسی نقش کو خدا ہی مٹا سکتا ہے ورنہ انسان جتنا
مٹائے گا نقش اتنا ہی گہرا ہوتا جائے گا۔اور اس کی مثال ایک دلدل میں پھنسے ہوئے
انسان کی سی ہوگی جو باہر نکلنے کے لئے جتنا زور لگاتا ہے اتنا ہی دھنتا جاتا ہے۔کیونکہ باہر
نکلنے کے لئے ٹیک کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے جب وہ ایک پاؤں کی ٹیک لے کر باہر
نکلنا چاہے گا اور اس پر زیادہ زور ڈالے گا تو وہ پاؤں زیادہ ھنس جائے گا۔پس جو یہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
398
جلد اول
کوشش کرتا ہے کہ کسی چیز کو بھلا دوں وہ گویا اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ اسے زیادہ یاد
رکھوں۔غرض کسی چیز کو مٹانا انسان کی طاقت میں نہیں ہے۔بعض لوگ کہا کرتے ہیں میں
کوشش کر رہا ہوں کہ فلاں بات بھلا دوں مگر جو ایسا کرتے ہیں وہ اور زیادہ اس میں
مبتلا ہو جاتے ہیں کیونکہ در حقیقت کسی چیز کا مٹانا انسان کے اختیار میں نہیں ہے۔انسان
کسی بات کو مٹاتا نہیں بلکہ اپنی توجہ اور طرف مشغول کر لیتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں
ہے کہ اثرات کو مٹائے اور ایک جذبہ کے ساتھ ساتھ دوسرا جذ بہ نہ آنے دے۔پس
دوسرے کاموں میں پڑنے کی وجہ سے ایک جذبہ اوجھل ہو جاتا ہے مگر مٹتا نہیں۔اسی طرح
جب کوئی مبلغ آتا ہے تو ایک خاص جذبہ اور ایک نئی رو پیدا ہو جاتی ہے۔جتنی دیر استقبال
میں، دعوتوں اور مجلسوں میں لگتی ہے اس میں ہر نوجوان کے دل میں یہ خیال موجزن رہتا
ہے کہ ایک وقت میں نے بھی خدمت دین کرنے کا عہد کیا تھا مگر میں نے اس کی طرف
توجہ نہ کی اب ضرور کروں گا۔اس طرح نئے سرے سے رو پیدا ہو جاتی ہے۔جب اس پر
کچھ عرصہ گزرتا ہے تو پھر دب جاتی ہے مگرمٹتی نہیں۔اور جب ایسا ہی وقت آتا ہے تو تازہ
ہو جاتی ہے۔پس ایسی مجالس سلسلہ کے لئے بہت مفید ہیں۔اسی خیال سے میں ان میں
شامل ہوتا ہوں۔ورنہ مبلغ کے آنے اور جانے کی تقریبوں میں اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ
اگر اس قسم کا فائدہ نہ ہو تو گویا اس وقت کو ضائع کرنا ہے۔میں ان مجالس میں اس لئے آتا
ہوں کہ ان میں چائے اور کھانے کا سوال نہیں بلکہ نو جوانوں کے قلوب پر دین کے لئے
قربانی کرنے کا نقش پیدا کرنے کا سوال ہے۔اور یہ ایک عظیم الشان کام ہے۔ایسا نقش
جن کے قلوب پر جم جائے گا وہ آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں ، پرسوں نہیں تو کسی نہ کسی
وقت ضرور ظاہر ہوگا۔زندہ قوموں میں بہادری اور جوانمردی کے آثار اسی لئے قائم رکھے جاتے ہیں کہ
ان سے نوجوانوں میں بہادری پیدا ہوتی ہے۔انگلستان کی قوم تاجر قوم ہے اور اس کے
نزد یک جان بہت پیاری ہے مگر جنگ کے وقت دیکھو کہ کس طرح دیوانہ وار نکل کھڑی

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
399
جلد اول
ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ملک اور قوم کی عزت کی حفاظت کے کام کو بہت اہم سمجھا
جاتا اور اس کی اہمیت لوگوں کے دلوں میں جاگزیں کی جاتی ہے۔میں طالب علموں سے
کہتا ہوں جو شخص کسی بات کو مٹانے کی کوشش کرتا ہے جب وہ یاد رہتی ہے تو جسے یادرکھنے
کی کوشش کی جائے وہ کیوں نہ یادر ہے گی۔پس مبلغین کے آنے اور جانے کے موقع پر
خدمت دین کی جو روان میں پیدا ہوتی ہے اسے قائم رکھنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ
خدمت دین کسی انسان کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے لئے ہوتی ہے۔بہت لوگ ہیں جو
کوئی خدمت کرتے ہیں تو بعد میں امید رکھتے ہیں کہ لوگوں کی طرف سے ان کی خدمت کا
اعتراف ہوگا۔اور اگر جس طرح کا اعتراف وہ چاہتے ہوں ویسا نہ ہو تو شکوے کرتے
ہیں۔اگر وہ خیال کریں کہ لوگ دیانت داری سے یہ سمجھتے ہیں کہ جس قدر ان کی خدمات کا
اعتراف کیا گیا اتنا ہی ہونا چاہئے اس سے زیادہ نہیں تو انہیں ٹھوکر نہ لگے۔وہ سمجھ لیں جس
نے جس رنگ میں اعتراف کیا یا بالکل نہ کیا اس کی سمجھ میں ایسا ہی آیا۔اگر کوئی واقعہ میں
سمجھتا ہو کہ فلاں نے کوئی دین کی خدمت نہیں کی یا جو کچھ اس نے کیا اس میں نقص رہ گیا
اور اس کی تکمیل کی ضرورت ہے تو کیا اس سے یہ امید رکھی جاسکتی ہے کہ وہ جھوٹے طور پر
اس کی خدمت کا اعتراف کرے۔یہ اپنے بھائیوں کے متعلق بدظنی ہے۔اسے سمجھنا چاہئے
اگر کوئی خدمات کا اعتراف نہیں کرتا تو دیانت داری سے نہیں کرتا۔لیکن جب وہ سمجھتا ہے
کہ ایسا کرنا شرارت ہے یا شرارت کا نتیجہ ہے تو ٹھو کر کھاتا ہے۔میں کہتا ہوں لوگوں سے
دینی خدمات کے اعتراف کرانے کا سوال پیدا ہونا اللہ تعالیٰ پر اور خود اپنے نفس پر بدظنی
ہے۔خدا تعالیٰ پر تو اس لئے کہ جو خدا کے لئے خدمت کرتا ہے خدا اس کی خدمت کا
اعتراف کرتا ہے۔اور خواہ ساری دنیا اسے مٹانا چاہے وہ مٹ نہیں سکتا۔لوگ اسے پیچھے
رکھنا چاہیں تو خدا تعالیٰ خود ا سے آگے لاتا ہے۔لوگ اسے گمنامی کے گڑھے میں پھینکنا
چاہیں تو خدا تعالیٰ شہرت کے آسمان پر پہنچاتا ہے۔لیکن جو خدا تعالیٰ پر بدظنی کر کے اپنے
آپ
کو خود بڑھانا چاہتا ہے وہ کبھی نہیں بڑھا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص خود

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
400
جلد اول
کوئی عہدہ طلب کرے اسے مت دو 3 تو یہ سمجھنا کہ خدمات کا اعتراف نہیں ہوا خدا تعالیٰ
پر بدظنی ہے اور پھر اپنے نفس پر۔جو خدا تعالیٰ کے لئے خدمت کرنے کے لئے نکلا اسے
اپنی خدمات کا اعتراف اللہ سے طلب کرنا چاہئے۔اور ضروری نہیں کہ خدا تعالیٰ اپنا
اعتراف بندوں کی زبان سے ہی کرائے بلکہ وہ اپنا اعتراف اپنی وحی ، اپنی نصرت اور اپنی
تائید سے ظاہر کرنے لگتا ہے۔انسان کو اپنے نفس پر غور کرنا چاہئے کہ اللہ تعالی اس سے کیا
سلوک کر رہا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ اپنی محبت ، اپنے کلام اور اپنی تائید سے اسے مشرف کرتا
ہے تو اس سے بڑھ کر شرم کی کیا بات ہوگی کہ وہ سمجھے یہ سب کچھ تو بیچ ہے مجھے بندوں کی
تعریف چاہئے۔اگر کسی کی تعریف خدا تعالیٰ کے ہاں نہیں ہوتی تو بندوں کی تعریف اسے
کیا فائدہ دے سکتی ہے۔بندے غلط اور بے وجہ بھی تعریف کرنے لگتے ہیں۔مگر خدا تعالیٰ
کو دھوکا نہیں لگ سکتا۔خدا تعالیٰ وہی تعریف کرتا ہے جو اسے نظر آتی ہے۔اگر خدا تعالیٰ
کسی سے خاص سلوک نہیں کرتا ، اس پر اپنی نصرت نازل نہیں کرتا ، اس کے قلب میں
اطمینان اور سکینت پیدا نہیں کرتا تو وہ سمجھے خدا کے حضور اس کی خدمات مقبول نہیں
ہوئیں۔جب وہاں مقبول نہیں ہوئیں تو دنیا کی مقبولیتیں تو وہاں سے ہی نازل ہوا کرتی
ہیں وہ کس طرح نازل ہوں۔ہم نے وہ زمانہ دیکھا ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد بعض
لوگوں کی کوشش ہوتی تھی کہ دوسروں کے رستہ میں روکیں ڈالیں اور انہیں کوئی کام نہ
کرنے دیں اور اگر کچھ کریں تو اس پر اعتراض کئے جائیں۔اُس وقت جب میرے سپرد
کوئی کام کرنے کا سوال ہوتا تو وہ کہتے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کی ہتک۔کہ اس سے کوئی کام کرایا جائے اور ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔لیکن دوسرے موقع پر
و ہی حضرت خلیفہ المسیح الاول کے پاس جا کر کہتے یہ کوئی کام نہیں کرتے۔ایسی حالت تھی
جس میں سے ہمیں گزرنا پڑا۔مگر اُس زمانہ میں میں نے دیکھا کوئی ہفتہ خالی نہ جاتا کہ خدا تعالیٰ
غیب کی خبریں نہ بتاتا اور بشارتیں نازل نہ کرتا۔میں اپنے دوستوں سے بیان کرتا اور

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
401
جلد اول
پوری ہوتیں۔تو خدا تعالیٰ پر جو نظر رکھتا ہے خدا اس کی تائید اور نصرت کرتا ہے۔کبھی علوم
کے ذریعہ۔کبھی بشارتوں کے ذریعہ۔کبھی فضلوں کے ذریعہ۔میں نے کبھی باقاعدہ علم نہ
پڑھا لیکن جب میں حج کو جانے لگا تو حضرت خلیفۃ المسیح الاول میرا ہاتھ پکڑ کر اندر لے
گئے اور علیحدگی میں فرمایا دیکھو میاں زندگی کا اعتبار نہیں پتہ نہیں تمہارے واپس آنے تک
میں زندہ رہوں یا نہ رہوں اس لئے تمہیں بتاتا ہوں کہ تم میرے شاگرد ہو۔مگر میں بھی
تمہارا شاگرد ہوں۔تمہارے خطبوں اور تقریروں سے میں نے قرآن کریم کی کئی آیتوں
کے معنے سیکھے اور وہ مجھے بہت پسند آئے۔غور کرو ایک طالب علم کے لئے اس سے بڑھ کر
کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ اس کے استاد نے بھی اس کے علم سے فائدہ اٹھایا۔یہ ایک بہترین
انعام ہے جو شاگرد کو استاد کی طرف سے حاصل ہوسکتا ہے۔تو جب انسان خدا کے لئے خدمت کرتا ہے اور اس کی خدمت کی بنیا د روحانیت پر
ہوتی ہے تو وہ ناکام نہیں رہتا۔لیکن جب کوئی انسانوں پر نظر رکھتا ہے تو وہ کامیابی سے
محروم رہتا ہے۔انسان در اصل خدا کی بانسری ہوتا ہے۔خدا جسے چاہتا ہے بجاتا ہے۔لیکن
جس انسان میں روحانیت نہ ہو وہ ٹوٹی ہوئی بانسری کے مانند ہوتا ہے۔تو خدمت دین کی
خواہش روحانیت پر ہونی چاہئے کیونکہ اس طرح کبھی انسان مایوس نہیں ہوتا۔دنیا میں
سب سے زیادہ وقتیں انہیں پیش آتی ہیں جنہیں سب سے زیادہ لوگوں سے واسطہ پڑتا
ہے۔میں اپنا تجربہ بتاتا ہوں ایک شخص آتا ہے اور شکایت کرتا ہے فلاں نے مجھ سے یہ
سلوک کیا ہے۔ہم اسے تنبیہ کرتے ہیں مگر اس سے شکایت کرنے والے کی تسلی نہیں
ہوتی۔وہ سمجھتا ہے پوری سزا نہیں دی گئی۔اور جسے سزا دی جاتی ہے وہ کہتا ہے مجھ پر ظلم کیا
گیا ناحق سزا دے دی گئی۔معمولی سی بات پر اتنی سختی کی گئی۔گویا دونوں شکوہ کرتے ہیں۔تو جس شخص کے جتنے تعلقات وسیع ہوتے ہیں اتنا ہی وہ زیادہ لوگوں کے نزدیک زیر الزام
ہوتا ہے۔اس صورت میں اگر اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید نہ ہو تو دیانت دار آدمی ایک دن
بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔ایک انسان جو پوری دیانت داری سے کام کرے اور اس کا ملجا وما وای

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
402
جلد اول
انسان ہی ہوں وہ جس کی تائید کرے وہ بھی ناراض ہو اور جسے اس کے فعل کی سزا دے وہ
بھی غصہ کا اظہار کرے تو ایک دن بھی زندہ نہ رہ سکے۔سوائے اس کے کہ حکومت کا رنگ
ہو۔وہ سمجھے جو مخالفت کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔مگر اس طرح اسے اخلاقی موت
قبول کرنا پڑے گی۔اخلاقی حیات کو قائم رکھتے ہوئے زندہ نہیں رہ سکتا سوائے اس کے
جس کی نظر خدا پر ہو اور جس پر خدا تعالیٰ اپنی تائید اور نصرت نازل کرے۔کیونکہ وہ سمجھتا
ہے جس کے لئے میں نے کام کیا جب وہ خوش ہے تو مجھے کسی اور کی کیا پر واہ ہے۔تو دین کے لئے قربانی کرنے کا خیال ہمیشہ یاد رکھنے والا خیال ہے۔مگر اس کے
ساتھ ہی یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ مذہب کے لئے جو قربانی کی جائے وہ اپنا بدلہ خدا تعالیٰ
سے لاتی ہے۔تم اپنے اندر روحانیت پیدا کرو۔آگے اس کے نتائج تمہیں خود حاصل ہو
جائیں گے۔روحانی درجے بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔بعض انسانوں کو خدا تعالیٰ اس
قابل سمجھتا ہے کہ دنیا میں ان کی قبولیت ہو۔ایسے لوگوں کی قبولیت پھیلا دیتا ہے۔چنانچہ
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں فَيُوْضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ - 4
دوسرا درجہ یہ ہے خدا تعالیٰ اپنے بندوں میں قبولیت نہیں پھیلا تا مگر اپنی رحمت کے
روازے کھول دیتا ہے۔ایسا انسان ولایت الہی کے اثرات محسوس کرنے لگ جاتا ہے۔اس طرح بھی وہ سمجھتا ہے نا کام نہیں رہا کیونکہ وہ خدا کے فضل اور نوازش اپنے اوپر نازل
ہوتا دیکھ لیتا ہے۔پس دین کی خدمت کرنا اور قربانی کے لئے تیار رہنا بہت بڑی بات ہے۔مگر اس
سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ خدمت اور قربانی خدا کے لئے ہو بندوں کے لئے نہ ہو۔اور
جب خدا کے لئے ہوگی تو انسان کی نگاہ روحانیت پر ہوگی اور وہ کامیاب ہو جائے گا۔لیکن
جو دنیا پر نظر رکھتا ہے اس کی نگاہ مادیات پر ہوتی ہے۔اس پر خدا کے فیوض نازل نہیں
ہوتے اور نہ وہ دنیا کے لئے مفید ہوتا ہے۔لیکن روحانیت پر اپنی خدمات کی جو بنیا د رکھتا
ہے اسے یا تو دنیا میں بھی قبولیت حاصل ہو جاتی ہے یا صرف خدا کی رحمتوں اور برکتوں کو

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
403
جلد اول
اپنے اوپر نازل ہوتے دیکھتا ہے۔پس خدمت اسلام کے ساتھ ساتھ یہ بھی مدنظر رکھنا
چاہئے کہ اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی برکات حاصل کرنا ہے اگر وہ حاصل ہو رہی ہوں تو سمجھو
کہ قبولیت حاصل ہوگئی۔اور اگر وہ حاصل نہیں ہوئیں تو پھر بندے کیا دے سکتے ہیں۔اس
زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سب سے بڑھ کر دین کی خدمت کی مگر
غور کر و مخاطبین میں سے کتنوں نے آپ کی باتوں کو قبول کیا۔لاکھوں میں سے ایک نے
بھی قبول نہیں کیا۔مگر کوئی ہے جو یہ کہہ سکے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دینی خدمات
خدا تعالیٰ نے رد کر دیں۔خدا نے آپ کی خدمات کو قبول کیا۔چنانچہ فرمایا۔دنیا میں
ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور
حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔5 لوگ قبول کریں یا نہ کریں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو اس سے کیا کیونکہ جس نے آپ کو بھیجا تھا اس نے قبول کر لیا۔پس جو شخص خدا کے لئے دین کی خدمت کرتا ہے اس کی بنیا د روحانیت پر ہوتی ہے
اور اس کی روحانیت ترقی کرتی جاتی ہے۔لیکن جو لوگوں پر نظر رکھتا ہے اسے روحانیت
حاصل نہیں ہوتی۔دنیا ہی دنیا اس کے لئے رہ جاتی ہے۔مگر جنہیں روحانیت حاصل ہوتی
ہے ان کے نزدیک دنیا کی کامیابی اور عزت تماشہ سے زیادہ وقعت نہیں رکھتی۔پس یاد
رکھو جب تک اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ساتھ نہ ہو کوئی خوشی خوشی نہیں بن سکتی اس لئے خدا پر ہی نظر
ہونی چاہئے۔غرض زندگی کو قربانی کی یاد سے تازہ رکھو مگر یہ بھی یاد رکھو کہ حقیقی قربانی اللہ تعالیٰ کے
لئے ہی ہو۔اور یہ دیکھو کہ اللہ تعالیٰ سے تمہیں کتنا تعلق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
لکھتے ہیں لوگ کہتے ہیں کہ خدا کو چھوڑ دو۔مگر میں کس طرح چھوڑ دوں۔جب ساری دنیا
سوتی ہے اور عزیز سے عزیز بھی کچھ نہیں کر سکتے تو خدا تعالیٰ ہی تسلی دیتا ہے اور مدد کرتا ہے۔تو دنیا اگر ساری کی ساری بھی مخالف ہو جائے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہو اور
وہ اپنی گود میں اٹھاتا ہو تو بتا ؤ ایسے انسان کو دنیا کی کونسی خواہش باقی رہ جاتی ہے۔ہاں یہ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
404
جلد اول
رنج ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ کیوں خدا سے دور اور اس کے فضلوں سے محروم ہیں۔یہی غم
انبیاء کو ہوتا ہے کہ لوگ ہدایت کیوں نہیں پاتے۔میں مبلغوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان کے مدنظر ہمیشہ روحانیت ہونی چاہئے۔مجھے
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کئی کی نظروں سے یہ پوشیدہ ہو جاتی ہے اور وہ ظاہری تعریفوں
پر نظر رکھتے ہیں۔انہیں یہ خواہش نہیں ہوتی کہ خدا سے تعلق پیدا کریں، اس کے فضل کی
چادر میں اپنے آپ کو لپیٹ لیں اس لئے وہ خدا کے فیوض سے محروم ہو جاتے ہیں۔کئی
لوگ ہیں جو کہتے ہیں ہمارے دل میں روحانیت حاصل کرنے کے لئے درد پیدا ہوتا ہے
مگر ہمارے لئے کھڑ کی نہیں کھلتی۔لیکن میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی میں سمجھتا ہوں ان کے
کے سوز اور جلن میں کمی ہوتی ہے۔اگر وہ سچے طور پر سوز پیدا کریں، خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل کرنے کی ان کے دل میں ایسی تڑپ پیدا ہو جائے جیسی کسی محبوب ترین دنیا وی چیز
کی ہوتی ہے تو ابھی 24 گھنٹے نہ گزرنے پائیں کہ خدا کا فضل کسی نہ کسی رنگ میں ان پر
نازل ہو۔حضرت خلیفقہ اصبح الاول فرمایا کرتے تھے رات کا فاقہ اچھا نہیں ہوتا۔اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے خدا تعالیٰ نے ظاہر اور باطن میں ایک تعلق اور مطابقت رکھی
ہے اس لئے میں کہتا ہوں خدا تعالیٰ بھی اپنے بندہ کو رات کا فاقہ نہیں دیتا۔جس طرح ماں
پسند نہیں کرتی کہ اس کا بچہ رات کو بھو کا سوئے اسی طرح خدا تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا کہ اس
کا بندہ روحانی طور پر بھوکا سوئے۔جب تک اس کے سوز پر محبت کی پٹی لگا کر اسے آرام کی
نہ پہنچائے اسے سونے نہیں دیتا۔پس قربانی کے ساتھ اس چیز کو بھی مدنظر رکھو۔اسی سے
کام میں برکت اور طاقت پیدا ہوتی ہے۔اسی سے خدا تعالیٰ کے فیوض نازل ہوتے ہیں
اور اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی ساتھ ہے۔اور جس کے ساتھ اللہ ہوا سے بندوں
کی کیا پرواہ ہوسکتی ہے۔میں امید کرتا ہوں ہر ایک سے تو یہ امید کرنا مشکل ہے کہ وہ ہر بات قبول کر لے گا مگر

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
405
جلد اول
جنہیں روحانیت اور خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی تڑپ ہے ان سے امید ہے کہ وہ
اچھی طرح سمجھ لیں گے۔ساری برکتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی آتی ہیں انہیں اپنے
اندر خدا تعالیٰ کی محبت ، تڑپ اور بے چینی یہاں تک پیدا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ کا فضل
انہیں ڈھانپ لے اور فیوض کے دروازے ان کے لئے کھل جائیں۔یہ صرف مبلغوں
کے لئے ہی نہیں بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لئے ہے۔خواہ وہ کوئی کام کر رہا ہو کیونکہ
ہماری زندگی کا اصل مقصد یہی ہے۔“ (الفضل 11 فروری 1930ء)
1: البقرة : 26
2: آل عمران : 194
3 مسلم كتاب الامارة باب النهى عن طلب الامارة (الخ) صفحہ 818 حدیث نمبر
4715 مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الثانية
4 بخارى كتاب التوحيد باب كلام الرب (الخ) صفحہ 1290 حدیث نمبر 7485
میں فَيُوْضَعُ کی بجائے وَ يُوضَعُ کے الفاظ ہیں۔مطبوعہ ریاض 2000 ءالطبعة الثانية
تذکرہ صفحہ 81 ایڈیشن چہارم 2004 ء

آج 10 میں سے 10 باقی