مبلغین سماٹراوجاوا مکرم مولوی رحمت علی صاحب اور مکرم مولوی محمد صادق صاحب کو نصائح

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
424
جلد اول
مبلغین سماٹرا و جا و مکرم مولوی رحمت علی صاحب اور
مکرم مولوی محمد صادق صاحب کو نصائح
5 نومبر 1930ء بعد نماز عصر طلباء مدرسہ احمدیہ و جامعہ احمدیہ نے مکرم مولوی رحمت علی |
صاحب مولوی فاضل اور مولوی محمد صادق صاحب مولوی فاضل مبلغین سماٹرا و جاوا کو
دعوت چائے دی۔جس میں حضرت خلیفۃ المسح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر
حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر کی :۔,,
جیسا کہ مولوی رحمت علی صاحب نے بیان کیا ہے وہ سماٹرا سے جب واپس آئے تو
اپنے ساتھ وہاں کے کچھ دوستوں کو لائے تھے۔اور اب پھر وہاں جاتے ہوئے بھی اپنے
ساتھ ایک دوست کو لے جارہے ہیں۔وہ پہلے مبلغ ہیں جن کے علاقہ کو ایسی اہمیت دی گئی
ہے کہ نہایت ہی قریب کے عرصہ میں ایک مبلغ کی بجائے دو بھیجے جارہے ہیں۔جو کام ان
کے سامنے ہے میں جہاں تک سمجھتا ہوں اس کی اہمیت خود مولوی رحمت علی صاحب اور اس
علاقہ کے دوسرے لوگ بھی نہیں سمجھتے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب ابو عبیدہ کو شام
میں جنگ کرنے کے لئے بھیجا تو انہیں ایک ایسا موقع پیش آیا کہ عیسائی اپنی ساری طاقت
کے ساتھ مسلمانوں کے مقابلہ پر آگئے۔اُس وقت ابو عبیدہ نے گھبرا کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ
سے امداد کی درخواست کی۔اُس وقت اتفاق ایسا ہوا کہ ایرانی لشکر کے ساتھ بھی مسلمانوں
کا مقابلہ ہورہا تھا اس لئے جنگ کرنے کے قابل تمام کے تمام مرد، میدان جنگ میں جاچکے
تھے اور مدینہ خالی پڑا تھا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد میں لوگوں کو جمع کیا اور جب آ کر

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
425
جلد اول
دیکھا تو وہ سارے کے سارے یا تو بوڑھے تھے یا بچے ، جنگ کے قابل نہ تھے۔تا ہم آپ
نے کہا آج شام میں مسلمانوں کو امداد کی ضرورت ہے اور انہوں نے آدمیوں کا مطالبہ کیا
ہے اب بتاؤ میں کیا کروں؟ لوگوں نے کہا اب تو بوڑھے اور بچے ہی رہ گئے ہیں۔حضرت
عمر رضی اللہ عنہ نے کہا خواہ کچھ ہو مدد ضرور دینی ہے۔اس پر آپ نے ایک صحابی کو بلا کر
کہا میں تمہیں شام میں اسلامی لشکر کی امداد کے لئے بھیجتا ہوں تم تیاری کرو۔اور ابو عبیدہ
کی طرف خط لکھ دیا کہ میں امداد کے لئے ایک ہزار آدمی بھیج رہا ہوں اور وہ فلاں شخص
ہے۔جب لشکر کو یہ اطلاع پہنچی تو مسلمان اس صحابی کے استقبال کے لئے آئے اور ایسی
خوشی کا اظہار کیا کہ گویا ان کے پاس ایک ہزار آدمی پہنچ گیا ہے۔کیونکہ وہ جانتے تھے کہ
جب خدا تعالی مددگار ہوتا ہے تو ایک آدمی سے ہزار آدمیوں کا کام لے لیتا ہے اسی وجہ
سے وہ سخت خطرہ کے موقع پر صرف ایک آدمی کو دیکھ کر گھبرائے نہیں۔نہ انہوں نے یہ سمجھا
کہ ان سے ہنسی اور مذاق کیا گیا ہے۔بلکہ دس لاکھ عیسائی لشکر کے مقابلہ میں مسلمانوں
نے صرف دس ہزار ہوتے ہوئے بڑی مسرت سے ایک آدمی کا استقبال کیا۔اسے اپنے
لئے بہت بڑی امداد سمجھا۔اس کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے حتی کہ اتنی خوشی کا
اظہار کیا کہ عیسائیوں نے یہ معلوم کرنے کے لئے اپنے جاسوس بھیجے کہ معلوم کرو کس بات
پر اتنی خوشی منائی جارہی ہے اور جب جاسوسوں نے جا کر بتایا کہ ایک آدمی کے آنے پر
اتنی خوشی کی جارہی ہے تو عیسائیوں نے کہا یہ عجیب آدمی ہیں۔غرض جب خدا تعالیٰ کی نصرت شامل حال ہو تو دنیا کے زبر دست قلعوں کو بھی فتح کیا
جا سکتا ہے۔اس وقت عیسائیت چین اور جاپان کی طرف سے ایشیا میں گھسنا چاہتی ہے۔چنانچہ حال ہی میں خبر شائع ہوئی ہے کہ چین کا پریذیڈنٹ عیسائی ہو گیا ہے۔اس کے
عیسائی ہونے کا اثر دوسروں پر بھی پڑے گا۔جس طرح انگلستان عیسائیت کے مقابلہ کے
لئے ایک مرکز ہے اسی طرح چین اور جاپان کی حفاظت کے لئے جاوا، سماٹرا اور بورنیو
مرکز بن سکتے ہیں۔ان جزیروں میں مسلمانوں کی کافی آبادی ہے۔اگر وہاں اسلام کی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
426
جلد اول
طاقت مضبوط ہو جائے، ان لوگوں میں اشاعت اسلام کا جذبہ پیدا ہو جائے اور وہ تبلیغ اسلام
کے لئے کھڑے ہو جائیں تو جاپان اور چین کو عیسائیت کے پنجہ میں گرفتار ہونے سے بچا
سکتے ہیں۔بارہا ہم کہہ چکے ہیں کہ سیاسی طور پر ہم گورنمنٹ کے مددگار ہیں مگر مذہبی طور پر
جتنی ہماری قوم عیسائیت کی مخالف ہے اتنی کوئی اور نہیں ہے۔ہماری زندگی کا بہت بڑا
مقصد یہ ہے کہ عیسائیت کو دلائل سے چل کر عیسائیت کے گھر میں اسلام پھیلا دیں اور
حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا کا بیٹا بنانے والوں کو اسلام کے شیدائی بنا دیں۔غرض عیسائیت کے مقابلہ کے لئے ایک مرکز مشرق میں قائم کرنے کی ضرورت ہے اور
ایک مغرب میں۔مغرب میں ایسا مرکز انگلستان ہو سکتا ہے اور مشرق میں جاوا سماٹرا اور
بور نیو کے جزائر۔ان میں اسلام کی طاقت کو مضبوط کر کے ہم چین اور جاپان کی حفاظت کر
سکتے ہیں۔اس کے لئے خدا تعالیٰ نے سامان بھی پیدا کر رکھا ہے اور وہ یہ کہ ان جزائر میں
مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔اگر ان میں مذہب کا احساس پیدا کر دیا جائے ، اگر ان میں
مذہب کی حفاظت کا جوش پیدا کر دیا جائے ، اگر انہیں اشاعت اور حفاظت اسلام کے لئے
تیار کر لیا جائے تو وہ عیسائیت کا بخوبی مقابلہ کر سکتے ہیں۔اس اہم کام کی طرف توجہ کرنا
ضروری ہے۔اگر مسلمان اس میں ناکام رہے تو تھوڑے عرصہ میں دیکھیں گے کہ چین اور
جاپان سے عیسائیت کی ایسی رو نکلے گی جس کا مقابلہ کرنا دوسرے عیسائی ممالک کے لئے مشکل
ہو جائے گا۔عرصہ سے میری یہ رائے ہے کہ ایشیا کو عیسائیت کے حملہ سے بچانے کے لئے
سماٹرا، جاوا اور سٹریٹ سیٹلمنٹس (Straits Settlements ) میں مرکز قائم کرنے کی
ضرورت ہے۔کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں جس طرح لکڑی کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے اس
میں شگاف ڈال دیئے جاتے ہیں اسی طرح عیسائی مشنری ایشیائی ممالک کو چیرنے کے لئے
ان میں اپنے مشن پھیلا رہے ہیں۔اس سے ان کی غرض یہ ہے کہ چین، جاپان اور ہندوستان
میں شگاف پیدا کر دیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے مقابلہ کے لئے سامان پیدا کر رکھے ہیں۔اور یہ صاف بات ہے کہ خدا تعالیٰ کی مشیت کے مقابلہ میں انسانی مشیت کچھ نہیں کر سکتی۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
427
جلد اول
اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اسلام کو دنیا میں غالب کرے گا اور مسلمانوں کی نصرت کے
سامان پیدا کرے گا۔لیکن اس اہمیت کی وجہ سے جو میں نے بیان کی ہے مبلغین کا کام بہت
نازک ہو گیا ہے۔بے شک فتوحات حاصل ہوں گی اور مسلمانوں کو غلبہ حاصل ہوگا لیکن جو فتح
اپنے وقت سے ذرا پیچھے ہٹ جاتی ہے اس کی کوئی وقعت نہیں رہتی۔ضرورت اس بات کی
ہے کہ اسلامی فتوحات جلد حاصل ہوں۔مجھے ایک شخص کا ایک خواب ہمیشہ یاد آتا ہے اسے
بحث و مباحثہ کی بہت عادت ہے۔ایک دفعہ اس نے اس بات پر بحث کی کہ روزہ رکھنے کے
لئے مقررہ وقت سے ذرا پیچھے سحری کھالی جائے تو کیا حرج ہے۔یہ بحث کرتے کرتے اس
نے ایک دن سحری پیچھے کھائی اور سو گیا۔وہ قوم کا جولاہا ہے اسی لحاظ سے اسے خواب آیا۔اس
نے سنایا میں نے دیکھا میں تانی صاف کرنے کے لئے اسے پھیلا رہا ہوں۔ایک طرف ایک
کیلا گاڑ کر اس سے تانی باندھ دی ہے اور دوسری طرف کے کیلے سے دوسرا سرا باندھنا چاہتا
ہوں لیکن رستہ دو انگل کم ہو گیا۔میں تانی کو کھینچتا ہوں اور سارا زور لگا تا ہوں مگر کیلے تک نہیں
پہنچتی۔پھر میں لوگوں کو بلاتا ہوں اور کہتا ہوں صرف دو انگل کی کمی سے میری تائی خراب ہو
رہی ہے۔آخر مجھے خیال آیا جب دو انگل کی کمی سے تانی خراب ہو جاتی ہے تو مقررہ وقت
سے تھوڑا سا پیچھے سحری کھانے سے کیوں روزہ خراب نہیں ہوگا۔تو معمولی فرق سے بنا بنایا کام
خراب ہو جاتا ہے۔نپولین کی آخری شکست چند منٹ کے فرق سے ہی ہوئی تھی۔جنرل گوش جسے مدد کے
لئے دوسرے رستہ سے بھیجا گیا تھا چند منٹ بعد پہنچا جبکہ نپولین گرفتار ہو چکا تھا۔اور جب
وہ آیا تو اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔اگر وہ چند منٹ پہلے پہنچ جاتا تو یورپ کا نقشہ ہی اور ہوتا۔پس ضرورت اس بات کی ہے کہ قبل اس کے کہ اسلام کے لئے ہر میدان تنگ ہو
جائے اسے غالب کیا جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے مبلغ اس کام کی اہمیت کو سمجھتے
ہوئے وہاں جائیں گے۔اور اگر وہ اس اہمیت کو سمجھ لیں گے تو خدا تعالیٰ ضرور ان کی
کوششوں میں برکت دے گا۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
428
جلد اول
اپنے کام کی اہمیت نہ سمجھنے کی وجہ سے انسان اور فضول باتوں میں پڑ جاتا ہے۔آپس
میں جھگڑے اور اختلاف شروع ہو جاتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھ کر رہ جاتا
ہے۔مگر جب اپنے کام کی اہمیت اور خطرہ کا پورا پورا احساس ہو تو پھر اس کی توجہ اپنے کام
کی طرف ہی ہوتی ہے۔دیکھو اگر کسی کے گھر پر دشمن حملہ کر دے تو کیا اُس وقت گھر والے
اس بحث میں پڑیں گے کہ یہ سوٹا میرا ہے اور وہ تیرا ؟ وہ اُس وقت دشمن کو پسپا اور مغلوب
کرنے کے لئے متحد ہو جائیں گے۔پس جب کام کی اہمیت معلوم ہو جائے تو جنہیں وہ
کام کرنا ہوتا ہے وہ آپس میں لڑتے جھگڑتے نہیں بلکہ کام میں کامیابی حاصل کرنا ان کے
پیش نظر ہوتا ہے۔مولوی رحمت علی صاحب جاوا، سماٹرا اور بور نیو تینوں جزیروں میں امیر تبلیغ ہوں
گے۔مقامی امیر وہاں ہی کے لوگ ہو سکتے ہیں اس میں ہم دخل نہیں دینا چاہتے۔میں
امید کرتا ہوں مولوی محمد صادق صاحب اس رنگ میں ان کی اطاعت کریں گے جو ایک
مسلمان کی شان کے شایان ہے اور مولوی رحمت علی صاحب سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ
محبت، شفقت اور راہنمایانہ طریق عمل سے یہ ثابت کر دیں گے کہ جسمانی باپ جو سلوک
اپنی اولاد سے کرتا ہے یا جسمانی بھائی جو سلوک اپنے جسمانی بھائی سے کرتا ہے اس سے
بہتر روحانی باپ روحانی اولاد سے اور روحانی بھائی روحانی بھائی سے کرتا ہے۔اور میں
یقین کرتا ہوں کہ اگر دونوں اصحاب تعاون اور محبت سے کام کریں گے تو خدا تعالیٰ ہر
میدان میں انہیں فتح عطا کرے گا۔اور وہ جنگ جس میں اس وقت ہم اپنوں سے بھی اور
غیروں سے بھی دکھ اٹھا رہے اور تکلیفیں جھیل رہے ہیں اس کے متعلق ایک دن آئے گا
جب ان لوگوں کو خود تسلیم کرنا پڑے گا کہ ان کی جنگ ہمارے ساتھ درست نہ تھی اور یہ کام
جو ہم کر رہے ہیں ان کا کام تھا۔میں دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ ان عزیزوں کو اس فتح کے
لئے ایک کافی حصہ کام کرنے کا عطا کرے۔“ (الفضل 8 نومبر 1930ء)

آج 10 میں سے 10 باقی