مبلغین سماٹرا اور جاوا کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
429
جلد اول
مبلغین سماٹرا اور جاوا کونصائح
6 نومبر 1930 بعد نماز ظہر لاہور کے کالجوں کے احمدی طلباء کی ایسوسی ایشن نے
مکرم مولوی رحمت علی صاحب اور مکرم مولوی محمد صادق صاحب کو، ٹی پارٹی دی جس میں
حضرت خلیفۃ السیح الثانی بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت کے بعد درج ذیل خطاب فرمایا :۔گو ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جو ایڈریس اس وقت پڑھا گیا ہے اس کا جواب مبلغین کی
طرف سے دیا جاتا لیکن چونکہ وقت اس کی اجازت نہیں دیتا ( کیونکہ چار بجے کی گاڑی پر
مبلغین روانہ ہونے والے تھے اور تین بج چکے تھے ) اس لئے میں ان کا وقت بچانے کے
لئے جس میں انہیں گھر والوں سے بھی ملنا ہے اختصاراً چند نصائح کرتا ہوں۔جس وقت مولوی رحمت علی صاحب پہلی دفعہ یہاں سے روانہ ہوئے تو میں نے انہیں
ایک ہدایت دی تھی پہلے میں اسی کو دہراتا ہوں۔وہ ہدایت یہ تھی کہ ہر چیز کی قدر و قیمت است
کے مقابلہ کی چیز کی قیمت سے ہوتی ہے۔دنیا میں ہر کام جو ہم کرتے ہیں اس کے کرنے پر
بعض اور کاموں کو چھوڑنا پڑتا ہے۔اور ہر چیز جو لیتے ہیں اس کے لینے کے لئے اور چیزوں
کوترک کرنا پڑتا ہے۔اور یہ نسبتی دور ہر وقت اور ہر کام میں چل رہا ہے۔جب مبلغ کسی
ملک میں تبلیغ کے لئے جائیں تو انہیں دنیا کی ساری چیزوں سے نسبتی طور پر اسلام کو مقدم کرنا
چاہئے اور جو چیز بھی اس میں روک ثابت ہوا سے قربان کر دینا چاہئے۔یہی وہ روح ہے
جو اس ملک کے لوگوں میں پیدا ہو جائے تو وہ ہماری تبلیغ میں کارآمد ہو سکتے ہیں۔اور اگر نہ
پیدا ہو تو وہ تبلیغ میں روک بن سکتے ہیں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
430
جلد اول
امریکہ کا ایک با اثر اور بارسوخ شخص مفتی محمد صادق صاحب یا مولوی محمد الدین
صاحب کے زمانہ میں اسلام قبول کرنے کی طرف مائل ہوا۔وہ حبشی النسل تھا اور حبشی
لوگوں کا بہت بڑا لیڈر تھا۔اس نے اسلام کی طرف رغبت کا اظہار کیا مگر وہ چاہتا تھا کہ
سفید رنگ کے لوگوں کے خلاف جو تحریک حبشیوں میں چل رہی ہے اس میں ہمارے مشنری
حصہ لیں۔اس بات کو ہماری ہدایات کے ماتحت ہمارے مبلغوں نے نہ مانا اور اس نے
قطع تعلق کر لیا۔اگر اس کی بات مان لی جاتی تو بہت سے لوگوں کو اسلام میں داخل کر لیا جا
سکتا تھا۔مگر نتیجہ یہ ہوتا کہ ان کے سیاسی خیالات کی وجہ سے ایک طرف تو تبلیغ میں روک
پیدا ہو جاتی اور دوسری طرف جو لوگ اس طرح داخل ہوتے وہ حقیقی مسلمان نہ بن سکتے۔اس وقت جاوا اور سماٹرا کی حالت بھی ایسی ہی نازک ہے۔وہاں کی حکومت با وجود
یورپین حکومت ہونے کے اصولِ حکومت میں انگریزوں کے خلاف چلتی ہے۔اس کا
فرانسیسی طریق ہے۔وہ ماتحت لوگوں سے ملیں گے ، ان سے تعلقات قائم کریں گے مگر
سیاسی اختلافات کو برداشت نہیں کر سکتے۔انگریز ماتحت لوگوں کو حقوق دیں یا نہ دیں ایک
حد تک اختلاف برداشت کر سکتے ہیں لیکن فرانسیسی اختلاف برداشت نہیں کر سکتے۔وہ
ماتحت لوگوں سے انگریزوں کی نسبت زیادہ ملیں گے، ان کے ساتھ کھا پی بھی لیں گے،
عام تعلقات بھی زیادہ رکھیں گے لیکن سیاسی امور میں اختلاف برداشت نہیں کریں گے۔یہی حال ڈچ قوم کا ہے۔وہ جس حد تک سیاسی طور پر آگے جاتی ہے اس سے آگے جانے
کی آواز بھی سننے کے لئے تیار نہیں ہوسکتی۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم وہاں سیاسیات میں
حصہ نہ لیں۔وہاں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں۔ان میں آزادی کے جذبات
ہندوستان کے مسلمانوں سے بھی زیادہ ہیں کیونکہ ہندوستانی مسلمان تو سمجھتے ہیں کہ اگر اہل ہند
کو حکومت ملی تو اس میں زیادہ اقتدار ہندوؤں کو حاصل ہوگا۔مگر وہاں کے مسلمان سمجھتے
ہیں مسلمانوں کی حکومت ہو گی۔لیکن اگر ہم انہیں حقیقی کامیابی تک پہنچانا چاہتے ہیں تو
ضروری ہے کہ سیاسیات میں دخل نہ دیں۔اور نہ صرف یہی کہ وہاں کی سیاسیات میں دخل
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
431
جلد اول
نہ دیں بلکہ حکام سے اچھے تعلقات رکھیں۔کیونکہ وہاں کے لوگ ہمارے مخالف ہیں اور ہر
طرح ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اس وجہ سے حکام کے ساتھ اچھے
تعلقات رکھنے ضروری ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کے خلاف جاسوسی کی جائے یا
لوگوں کے خلاف حکام کو بھڑ کا یا جائے۔اسے ہم سخت معیوب اور ناجائز سمجھتے ہیں بلکہ اس
لئے کہ ان کو ہمارے صحیح حالات کا علم رہے۔پس جو مبلغ وہاں جائیں ان کے لئے نہایت
ضروری ہے کہ حکام سے تعلقات رکھیں اور انہیں اصل حالات سے واقف کرتے رہیں
اور بتائیں کہ ہم سیاسی امور میں دخل نہیں دیتے۔ہم آزادی چاہتے ہیں اور ہر ملک کے
لوگوں کے لئے اسے ضروری سمجھتے ہیں مگر اس کے لئے ایسے ذرائع اختیار کرنا جائز نہیں
سمجھتے جو فتنہ و فساد پیدا کریں۔اسی طرح مولوی رحمت علی صاحب کا م کرتے رہے جس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ جو سوسائٹی بھی ان کے خلاف کھڑی ہوئی وہ دب جاتی رہی ہے۔علاوہ ازیں
ڈچ حکومت کو ہمارے سلسلہ کے متعلق خاص توجہ پیدا ہوئی۔چنانچہ اس حکومت کے
دو کنسل 1 یہاں آئے۔ایک اُن دنوں آئے جبکہ میں شملہ میں تھا اس لئے وہ قادیان سے
ہو کر مجھ سے ملنے کے لئے شملہ گئے اور انہوں نے حالات معلوم کئے۔یہ ہمارے مبلغ کے
حکام کے ساتھ اچھے تعلقات کا ہی نتیجہ تھا۔پس ہمیشہ ہمارے مبلغوں کے مد نظر یہ بات رہنی
چاہئے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔وہ تعاون نہیں جو قومی حقوق کو تلف کرنے والا
ہو بلکہ اس حد تک کہ حکومت مخالفت پر نہ کھڑی ہو جائے۔دوسری نصیحت میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہر قوم کے رسم ورواج علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں اور مبلغ
کے لئے ان
کا سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔اس کے لئے میں انہیں اور خاص کر مولوی محمد صادق صاحب
کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وہاں جاتے ہی وہاں کے لوگوں کے رسم و رواج کا مطالعہ
کریں۔نیز مذہب کے متعلق بھی واقفیت بہم پہنچائیں کہ وہ لوگ کیا عقا ئدر کھتے ہیں۔کئی
لوگ یونہی سمجھ لیتے ہیں کہ فلاں ملک کے لوگ حنفی کہلاتے ہیں اس لئے ان کے عقائد وہی
ہوں گے جو ہندوستان کے حنفیوں کے ہیں۔حالانکہ ان میں فرق ہوتا ہے۔مثلاً ہندوستان کو
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
432
جلد اول
کے حنفی اور رنگ کے ہوں گے اور ایران کے اور رنگ کے۔اسی طرح شافعی اور مالکی
عقائد رکھنے والوں میں فرق ہوگا۔تو جہاں کوئی مبلغ جائے وہاں کے لوگوں کے عقائد
معلوم کرنے ضروری ہیں تا کہ ان کو مدنظر رکھ کر تبلیغ کر سکے۔مثلاً ایک مسلمان حنفی کہلانے
والا تعلیم یافتہ انگریزی پڑھا ہوا سیاستدان مذہب کے متعلق وہ خیالات نہ رکھے گا جو ایک
مولوی کہلانے والا عربی دان رکھے گا۔اول الذکر کے سامنے یہ پیش کرنا کہ دیکھو قرآن و
حدیث سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اس پر کوئی اثر نہ کرے گا۔اس پر ایسی بات اثر کرے گی کہ دیکھو قوم کی تباہی کے کس قدر سامان پیدا ہو گئے ہیں اس کے
لئے ضروری ہے کہ کوئی ایسا مرکز ہو جس کے ذریعہ مسلمانوں
کو بچایا جائے۔اگر وہ شخص اسلام کو
بطور مذہب مانتا ہوگا تو اسے ماننا پڑے گا کہ بے شک اس بات کی ضرورت ہے کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی انسان کھڑا ہو جو مسلمانوں کو ایک مرکز پر جمع کرے۔اسی طرح اگر کوئی
چکڑالوی خیالات کا ہو تو اسے یہ سنانے سے کہ حدیثوں میں یوں لکھا ہے اس پر کوئی اثر نہ ہو
گا۔اور اگر اہلحدیث کہلاتا ہو تو قرآن کی آیات پیش کرنے پر کہہ دے گا بے شک یہ آیات
ہیں لیکن ان کی تشریح جو حدیثوں میں آئی ہے وہی مانی جاسکتی ہے۔اس طرح وہ حدیثوں کو
قرآن پر مقدم کرلے گا خواہ حدیث کتنی ہی کمزور ہو۔پس ایک مبلغ کے لئے یہ نہایت ضروری
ہے کہ جن لوگوں میں اسے تبلیغ کے لئے بھیجا جائے پہلے ان کے عقائد، ان کے حالات اور ان
کے رسم ورواج کے متعلق واقفیت حاصل کرے اور پھر کام شروع کرے۔تیسری بات مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی موقع اور کسی حالت میں بھی جوش
میں نہ آئے۔بہت لوگوں کو ان کا بیجا جوش کامیابی سے محروم کر دیتا ہے۔وہ تقریر اچھی کر
لیتے ہیں، ان کے دلائل بھی زبردست ہوتے ہیں مگر جوش سے کام خراب کر دیتے ہیں
کیونکہ لوگ انہیں چھچھورا سمجھ کر ان کی باتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ہر ایک مبلغ کو اپنے
نفس پر قابو پانے کی قابلیت پیدا کرنی چاہئے کیونکہ تبلیغ اور مباحثہ کے وقت اگر وہ جوش
میں آ جاتا ہے تو لوگ یہی سمجھیں گے کہ وہ دلائل پیش نہیں کر سکتا۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
433
جلد اول
پس ہمیشہ احسن طریق پر گفتگو کرنی چاہئے اس میں یہ تینوں باتیں شامل ہیں جو میں
نے پہلے بیان کی ہیں۔یعنی سیاسیات میں حصہ نہ لیا جائے۔رسم و رواج اور خیالات و
عقائد کو مد نظر رکھ کر گفتگو کی جائے۔ایسے طریق سے گفتگو کی جائے کہ اس سے محبت ترقی
کرے نہ کہ کم ہو۔چوتھی بات یہ مد نظر رکھنی چاہئے کہ جب تک اپنے دل میں کسی بات کے متعلق پورا پورا
یقین نہ ہوا انسان دوسرے کے دل میں یقین نہیں پیدا کر سکتا۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خدا تعالیٰ
دعا سے جو کچھ کر سکتا ہے وہ کسی اور طرح نہیں ہو سکتا۔لیکن جب تک اپنے عمل سے یہ بات
نہ دکھا ئیں اُس وقت تک اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔جب کوئی مشکل پیش آئے اُس
وقت اگر ہم دعاؤں پر خاص زور نہ دیں تو دوسرے لوگ کس طرح مان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ
کی طاقتوں اور قدرتوں پر ہمیں یقین ہے۔اس قسم کی باتوں میں بہت سی ترقی عادت کی وجہ
سے بھی ہوتی ہے۔جو لوگ دعاؤں کی عادت ڈال لیتے ہیں میں دیکھتا ہوں ان میں سے
بعض میں کئی بڑے بڑے نقائص اور کمزوریاں بھی ہوتی ہیں مگر ان کی دعائیں سنی جاتی ہیں
وجہ یہ ہے کہ وہ دعاؤں میں اس طرح پیچھے پڑ جاتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ لے ہی لیتے ہیں۔جس
طرح اگر کسی انسان سے کوئی شخص کچھ مانگے اور وہ انکار کر دے تو پیچھے پڑ جانے پر وہ کچھ نہ کچھ
دے ہی دیتا ہے اسی طرح جو دعاؤں میں خدا تعالیٰ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں انہیں خدا تعالیٰ بھی
کچھ نہ کچھ دے دیتا ہے۔چراغ دین جمونی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا تھانَزَلَ بِه
جیز 2 کہ یہ کتے کی طرح آبیٹھا تو اسے ٹکڑا ڈال دیا گیا۔اس میں بتایا کہ یہ الہام کے
قابل نہ تھا مگر ہمارے دروازہ پر آ بیٹھا اس لئے اس پر الہام تو نازل کر دیا مگر وہ ایسا ہی تھا
جیسے کتے کو ٹکڑا ڈال دیا جائے۔چراغ دین تو مرتد ہو گیا کیونکہ جبیز کو اس نے اعلیٰ چیز سمجھ
لیا اور اس پر اترانے لگا۔لیکن اگر پیچھے پڑنے سے پہلے جبیز ہی نازل ہو اور انسان اس
پر متکبر نہ ہو بلکہ دعاؤں میں لگا رہے تو اس کے لئے اعلیٰ چیز بھی نازل ہوگی۔کئی لوگ ایسے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
434
جلد اول
ہوتے ہیں جنہیں پہلے پہل معمولی چیز ملتی ہے لیکن جب تعلقات بڑھ جاتے ہیں اور دوستی
ترقی کر جاتی ہے تو دعوتیں ہونے لگتی ہیں۔پس اگر کسی کو خدا تعالیٰ خوان نعمت پر نہیں بلاتا
اور دعوت نہیں دیتا تو بھی اسے کوشش جاری رکھنی چاہئے خواہ جبیز ہی مل جائے۔ایک
بھوکے کو اگر روٹی کا ایک ٹکڑا بھی مل جائے تو اسے کچھ نہ کچھ طاقت حاصل ہو جاتی ہے اور پھر
وہ آگے ترقی کر سکتا ہے۔پس دعاؤں کی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ کرنی چاہئے۔پانچویں نصیحت میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ مبلغوں میں اطاعت کا پورا پورا مادہ ہوتا
چاہئے اور کسی عہدہ کی خواہش کو اپنے دل سے بالکل نکال دینا چاہئے۔جو اس قسم کی
خواہش کرتا ہے اسے عہدہ تو شاید مل جائے۔رسول
کریم ﷺ کی تو عادت تھی کہ ایسے شخص
الله کو عہدہ نہ دیتے تھے۔3 مگر ہر شخص رسول کریم ﷺ کا سا استقلال نہیں دکھا سکتا۔اس
لئے ممکن ہے کسی عہدہ طلب کرنے والے کو عہدہ مل جائے مگر اس کی روحانیت گر جائے گی۔بعض لوگ نادانی سے حضرت یوسف علیہ السلام کی مثال پیش کیا کرتے ہیں کہ انہوں
نے عزیز مصر سے خود عہدہ مانگا تھا مگر ایسے لوگ قرآن کریم پر غور نہیں کرتے۔قرآن سے
تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ آپ کو چیف منسٹر بنانا چاہتا تھا اور سب کچھ ان کے سپر د کرنا
چاہتا تھا مگر وہ کہتے ہیں غلہ وغیرہ کا انتظام میرے سپرد کر دیا جائے۔گویا انہوں نے بڑے
کام کو چھوڑ کر چھوٹے کام کی خواہش کی اور وزیر اعظم کی بجائے وزیر مال بننا چاہا۔اس
طرح انہوں نے کوئی عہدہ طلب نہیں کیا بلکہ انکسار کا اظہار کیا اور بڑے عہدے سے انکار
کیا۔میں سمجھتا ہوں اگر روحانی امور پر کام کی بنیاد ہو تو اسی راہ پر چلنے سے جس پر مقرر کیا
جائے خدا تعالیٰ ترقی دے دیتا ہے۔مگر جب سوال عہدہ اور درجہ کا آ جائے تو نتیجہ خراب
نکتا ہے۔ابھی چند روز ہوئے میں نے دیکھا ایک دوست کو کسی کام پر لگایا گیا تھا۔اس نے
مجھے لکھا مجھے کوئی ذمہ داری کا کام نہ دیا گیا اور نہ میں کام اچھی طرح سے کر سکتا تھا۔جس
ڈاک میں یہ چٹھی آئی اس میں ناظر صاحب اعلیٰ کی چٹھی تھی کہ فلاں عہدہ پر انہیں مقرر کیا
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
435
جلد اول
جائے۔حالانکہ اس دوست نے اپنی چٹھی میں ساری شکایت ناظر اعلیٰ کے متعلق ہی کی تھی
اور سمجھا تھا کہ ناظر اعلیٰ نے اس پر بڑا ظلم کیا ہے۔چونکہ ناظر اعلیٰ خود اس عہدہ پر مقرر نہ کر
سکتا تھا اس کے لئے مجھ سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت تھی اور ناظر اعلیٰ نے میرے
پاس سفارش کی۔یہاں تو اس قسم کی حرکت کا انسداد کیا جاسکتا ہے کیونکہ تمام محکموں پر خلیفہ کی نگرانی ہے
لیکن دوسرے ممالک میں اگر کوئی ایسی بات پیدا ہو تو اس کا انسداد مشکل ہوتا ہے۔اس
بارے میں میں مولوی محمد صادق صاحب کو اس بات کی خصوصیت سے نصیحت کرتا ہوں اور
اعلان کرتا ہوں کہ ان جزائر کی تبلیغ کا چارج پورے طور پر مولوی رحمت علی صاحب کے
سپرد کیا گیا ہے اور وہ کلی طور پر ان کے ماتحت ہیں۔ہمارے اندر جب تک ماتحت کام
کرنے کا پورا پورا مادہ نہ ہو اُس وقت تک ہمارے کسی کام میں برکت نہیں ہو سکتی۔مولوی محمد صادق صاحب کا فرض ہے کہ مولوی رحمت علی صاحب انہیں جو حکم دیں
اس کی پوری پوری تعمیل کریں۔وہ جہاں بیٹھنے کے لئے کہیں بیٹھیں۔جہاں اٹھنے کے لئے
کہیں اٹھیں۔جہاں چلنے کے لئے کہیں چلیں۔جہاں بولنے کے لئے کہیں بولیں۔جہاں
خموش رہنے کے لئے کہیں خموش رہیں۔اگر مولوی رحمت علی صاحب ان سے کوئی غیر معروف
معاملہ کریں گے تو اپنا ثواب کھو دیں گے۔اور اس سے بھی زیادہ بختی کریں گے تو خدا تعالی
کے عذاب کے نیچے آئیں گے۔مگر بہر حال مولوی محمد صادق صاحب کا فرض ہے کہ جو
بات سلسلہ کے لئے نقصان رساں اور عقل کے خلاف نہ ہو اس میں ان کی پوری پوری
اطاعت کریں۔ایک صوفی کہتے ہیں ایک دفعہ میرے گھوڑے نے میری اطاعت نہ کی تو
میں نے سمجھا میں نے خدا تعالیٰ کی کوئی نافرمانی کی ہے۔یہ بات مولوی محمد صادق صاحب
کو اچھی طرح یا د رکھنی چاہئے۔اگر وہ پوری طرح اطاعت نہ کریں گے تو جہاں جائیں
گے وہاں کے لوگوں پر ان کی باتوں کا کوئی اثر نہ ہو گا۔انہیں پورے طور پر اطاعت کرنی
چاہئے اور جیسا کہ میں نے کل کہا ہے مولوی رحمت علی صاحب کو اس طرح سلوک کرنا
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
436
جلد اول
چاہئے جو بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی سے کرتا ہے۔ہر بات میں ان کے جذبات اور
احساسات کا لحاظ رکھیں۔میں امید کرتا ہوں اگر اس طرح کام کریں گے اور میری نصیحتوں کو یا درکھیں گے تو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہیں کامیابی حاصل ہوگی۔(الفضل 15 نومبر 1930ء)
66
1 کنسل قضل قونصل (Council) سفیر (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 965
مطبوعہ لاہور 2010ء)
2 تذکرہ صفحہ 347 ایڈیشن چہارم 2004 ء
:3 مسلم كتاب الامارة باب النهى عن طلب الامارة (الخ) صفحہ 818
حدیث نمبر 4715 مطبوعہ ریاض 2000 ءالطبعة الثانية