تبلیغ احمدیت کے متعلق ضروری ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
19
جلد دوم
تبلیغ احمدیت کے متعلق ضروری ہدایات
حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس کی کامیاب واپسی کی خوشی میں نظارت دعوت
و تبلیغ
نے جو دعوت چائے دی اس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس
موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔پہلے تو میں اپنے بعض دوستوں کو خصوصاً مولوی ابو العطاء صاحب کو مدنظر رکھتے
ہوئے اور شاید اور دوست بھی عربی ممالک میں جائیں اس بات کی طرف توجہ دلاتا
ہوں کہ جب ہم غیر ممالک میں آدمی بھیجتے ہیں تو ایک غرض یہ بھی ہوتی ہے کہ ان ممالک
کی زبانیں اس رنگ میں سیکھیں جس رنگ میں وہ لوگ خود بولتے ہیں اور جو ان کے
بولنے کا حق ہے۔ہمارے ملک میں عربی زبان کی قدر کتابوں تک ہی رہی ہے جس کا
خمیازہ ہم سب بھگت رہے ہیں۔عربی کی تعلیم میں یہ مدنظر نہیں رکھا جاتا کہ اس زبان میں کلام کر سکیں۔ہمارے ہاں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریک کی وجہ سے اتنی بات پیدا ہو گئی ہے کہ عام
طور پر عربی دان عربی میں گفتگو کر لیتے ہیں اور ایسی گفتگو کر سکتے ہیں جو دوسرے علماء ان
سے زیادہ عربی کی تعلیم رکھنے والے بھی نہیں کر سکتے۔لیکن لیکچر اور خطبہ کا ابھی تک پورا
انتظام ہمارے ہاں بھی نہیں ہے۔سوائے اس کے کہ وقتی طور پر کوئی تیاری کر لے۔اس
صورت میں تکلف سے کام لینا پڑتا ہے اور مفہوم کے مطابق الفاظ استعمال نہیں کئے جاتے
بلکہ الفاظ کے ماتحت مفہوم کر دیا جاتا ہے۔لیکن اگر الفاظ مفہوم پر غالب آ جائیں اور مفہوم
دب کر رہ جائے تو ہم لیکچر نہیں دیتے بلکہ اشارے کرتے ہیں۔اور اگر اشارے ہی کرنے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
20
جلد دوم
ہوں تو الفاظ کی بجائے ہاتھوں سے کیوں نہ کر لیں۔ہاں اگر مضمون الفاظ پر غالب ہوتا
ہے تو لیکچر صحیح معنوں میں لیکچر کہلا سکتا ہے۔جہاں تک میرا تجربہ ہے عربی کی جو نظمیں
پڑھیں یا مضامین سنے ہیں ان میں تکلف ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ چونکہ
مضمون اچھی طرح ادا نہیں کر سکتے اس لئے شاندار الفاظ میں اس کمزوری کو چھپانے کی
کوشش کی جاتی ہے۔جب ہماری جماعت کے لوگ بیرونی ممالک میں جاتے ہیں خواہ
انگریزی بولنے والے ممالک میں یا عربی بولنے والے میں تو انہیں چاہئے کہ اس نقص کو
دور کریں۔لیکن ایک نقص عربوں کی زبان میں پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی گفتگو
اعلیٰ درجہ کی زبان میں نہیں ہوتی۔جنہیں خدا تعالیٰ توفیق دے وہ نہ صرف خود اعلیٰ زبان
سیکھیں بلکہ عربوں کو بھی سکھائیں۔قرآن کریم کی عربی اور ہے اور عربوں کی موجودہ
زبان اور۔یہ بھی ضروری ہے کہ عربوں کی موجودہ زبان سیکھیں تا کہ انہیں آسانی سے دین سکھا سکیں۔لیکن قرآن کی زبان بھی سیکھنی چاہئے اور اسے رواج دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔عربی ممالک
میں رہنے والے مبلغ کو چونکہ عربی میں گفتگو کرنے کی مشق کا موقع ملتا ہے ہم یہاں عربی
نہیں بول سکتے۔اور اگر بولیں تو ہر قسم کے خیالات کے اظہار کا موقع نہیں ملتا لیکن جو شخص
عربی ممالک میں جاتا ہے اسے ہر قسم کے خیالات کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔وہ دوستوں
سے گفتگو کرتا ہے۔اسے دشمنوں سے واسطہ پڑتا ہے۔اسے بڑوں سے، چھوٹوں سے،
اسے بیمار سے ، مصیبت زدہ سے، اسے حجام سے، اسے سقے سے غرض ہر قسم کے لوگوں سے
گفتگو کرنی پڑتی ہے۔اور اس طرح ہر قسم کے خیالات کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔اس
لئے فطرت جن امور کو ظاہر کرتی ہے انہیں وہ آسانی کے ساتھ سیکھ سکتا ہے۔زبان کی یہ
باریکیاں یہاں نہیں سیکھی جاسکتیں۔اگر ہم عربی کالج میں اس کے لئے کوشش کریں تو بھی
کامیابی نہیں ہو سکتی۔انگریزی کا لجوں میں پڑھنے والے بھی اس طرح اپنے تمام خیالات
کا اظہار نہیں کر سکتے جس طرح ایک انگریز کر سکتا ہے۔اگر چہ انگریزی کے ناولوں نے
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
21
جلد دوم
ایک حد تک اس کمی کو پورا کر دیا ہے تا ہم ایک انگریز کورٹ شپ میں جن باریک اور فطری
احساسات کا اظہار کر سکتا ہے ایک پنجابی انگریزی دان نہیں کر سکتا۔کیونکہ اسے ہر قسم کے
خیالات کے اظہار کا موقع نہیں ملتا۔غرض ایک زبان کی باریکیاں اسی ملک میں سیکھی
جاسکتی ہیں جہاں وہ بولی جاتی ہے۔لیکن عربی ممالک میں ایک نقص بھی ہے اور وہ یہ کہ
لوگوں نے اس زبان کو مسخ کر دیا ہے۔ہمارے مبلغین کو چاہئے کہ اس نقص کی اصلاح
کریں اور جب وہ ایسا کریں گے تو ان ممالک کا علمی طبقہ بھی سمجھے گا کہ یہ لوگ ہمارے
ملک کی خدمت کر رہے اور ہماری زبان کی اصلاح کر رہے ہیں۔کہا بیر وغیرہ مقامات
جہاں کے لوگ احمدی ہو چکے ہیں وہاں ہمارے مبلغ اپنی گفتگو میں ایسی زبان استعمال
کریں جو قرآنی زبان ہے۔اس طرح وہاں کے لوگوں کی زبان کی بھی اصلاح ہوتی
جائے گی اور اس طرح دوسرے لوگ بھی محسوس کریں گے کہ جو احمدی ہوتے ہیں ان کی
زبان علمی اور قرآنی ہوتی جاتی ہے اور وہ یہ سمجھیں گے کہ احمدی ہمارے ملک کی اصلاح کر
رہے ہیں۔جیسا کہ سید ولی اللہ شاہ صاحب نے ذکر کیا ہے مولوی جلال الدین صاحب احمدیہ
کالج کے فارغ التحصیل طلباء میں سے پہلے ہیں جن کو تبلیغ کی وجہ سے جانی حملہ برداشت
کرنا پڑا ہے۔یہ ایسی چیز ہے کہ انسان کا اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنا دوسروں کی توجہ اور
ہمدردی کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ بناوٹ سے یہ بات حاصل نہیں
ہوتی۔اس لئے جان دینے والے وہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنے مذہب کو سچا سمجھنے والے
ہوں۔ورنہ مدعی بھی جان کو خطرہ میں دیکھ کر پھر جاتے ہیں۔محمد علی باب کے متعلق ہی آتا ہے کہ جب اسے گرفتار کر کے اس پر گولیاں چلائی گئیں
تو وہ بھاگ نکلا اور ایک کمرہ میں جا چھپا۔پھر وہاں سے پکڑا گیا۔فرانس میں ایک مشہور
مدعی گزرا ہے جس نے پوپ کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔پوپ نے اس کے مقابلہ کے
لئے ایک لستان بھیجا جس نے زور دار تقریریں کیں اور کہا کہ میں الہام کا مدعی نہیں ہوں مگر
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
22
جلد دوم
پوپ کا پیرو ہوں۔تم الہام کے مدعی ہو میرے ساتھ آگ میں سے گزرو معلوم ہو جائے گا
کہ کون سچا ہے۔مگر مدعی نے انکار کر دیا۔اس کے ایک پیرو نے کہا میں آگ میں جاتا
ہوں لیکن جب آگ جلائی گئی تو اس نے کوئی بہانہ بنا لیا اور آگ میں سے نہ گزرا۔تو بڑے بڑے مدعی بھی ایسے گزرے ہیں جنہوں نے بڑی مصیبتیں اٹھا ئیں مگر عین
وقت پر پیچھے ہٹ گئے۔دراصل آخر وقت تک یا تو سچا تکالیف برداشت کر سکتا ہے یا وہ کی
جسے یقین ہو کہ میں سچا ہوں۔اور یہ ایسا نظارہ ہوتا ہے کہ لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیتا
ہے۔باوجود ان جھوٹوں کی شمولیت کے جو اپنے آپ کو سچا سمجھتے ہیں کیونکہ جان دینے کا
منظر دھو کا وفریب سے ایک حد تک خالی ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے بعض لوگوں کو تو فیق دی ہے کہ انہوں نے سچائی کی
خاطر جانیں دیں۔جیسا کہ افغان ہیں۔ہندوستانیوں کو ابھی تک ایسا موقع نہیں ملا اور ایسا
تو بالکل نہیں ملا کہ وہ جانتے ہوں کہ ان کی جان لی جائے گی اور پھر جان لی گئی ہو مگر ایسا
بھی موقع نہیں ملا کہ بے جانے حملہ کر کے جان لی گئی ہو۔اس قسم کا پہلا موقع مدرسہ احمدیہ
کے فارغ التحصیل لوگوں میں سے مولوی جلال الدین صاحب کو ملا۔مولوی نعمت اللہ خان
صاحب نے افغانستان میں خدا کی راہ میں جان دی مگر وہ ہندوستانی نہ تھے۔ان کی قربانی
کا فخر افغانستان والوں کو حاصل ہے۔غرض خدا کی راہ میں جان دینا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کی انگلی
زخمی ہوئی تو آپ نے فرمایا اِن انتِ إِلَّا اصْبَعِ دَمِیتِ۔1 تو انگلی ہی ہے جو زخمی ہوئی ہے۔اس کلام
سے معلوم ہوتا ہے کہ باوجود یکہ آپ نبوت کے مقام پر تھے پھر بھی اللہ تعالیٰ کے لئے جان دینے کو
حسرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔پھر جو لوگ خدا کی راہ میں شہید ہوتے ان کے لئے دعا کرتے۔اور
قرآن مجید میں آتا ہے فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ 2
یعنی یا تو مومن جان دے کر اپنا فرض ادا کر دیتا ہے یا حسرت رکھتا ہے کہ کب یہ وقت
آئے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
23
جلد دوم
مولوی جلال الدین صاحب کو فخر کے طور پر خدا تعالٰی سے یہ بات ملی لیکن ابھی یہ
ابتدائی چیز ہے حقیقی قربانیاں بہت بڑی ہوتی ہیں اور ان کے لئے بہت تیاری کی ضرورت
ہوتی ہے میں امید رکھتا ہوں ہمارے مبلغین ان حقیقی قربانیوں کے لئے تیاری کریں
گے۔بے شک ہماری جماعت میں قربانی کی روح ہے مگر اصلی دلیری ابھی تک پیدا
نہیں ہوئی۔ایک دلیری جبر کے وقت کی ہوتی ہے۔مثلاً یہ کہ لوگ احمدیت چھڑانے
کے لئے ماریں ، دکھ دیں، نقصان پہنچائیں مگر احمد ی کہیں ہم احمدیت ہر گز نہ چھوڑیں
گے۔ایسے لوگوں کی تو کمی نہیں۔لیکن وہ جو خود خطرہ کے مقام پر جائیں اور کسی بات کی
پرواہ نہ کرتے ہوئے تبلیغ کریں ایسے کم ہیں۔میں سمجھتا ہوں إِلَّا أَنْ تَشَاءَ اللهُ 3 کی
استثناء کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ سو میں سے سو مبلغ ہی ایسے ہوں گے کہ اگر احمدیت کی وجہ
سے لوگ ماریں تو وہ کوئی پرواہ نہ کریں گے۔مگر سو میں سے دس بھی ایسے نہیں ہوں گے
کہ خطرہ کے مقام پر خود جائیں اور وہاں کام کریں۔لیکن جب تک یہ دیوانگی پیدا نہ ہو
گی ہم کامیاب نہ ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے:۔مجھے کیا معلوم ہے کہ ابھی کون کون سے ہولناک جنگل اور پر خار بادیہ
در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا ہے۔پس جن لوگوں کے نازک پیر
ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں۔جو میرے ہیں وہ مجھ
سے جدا نہیں ہو سکتے نہ مصیبت سے نہ لوگوں کے سب وشتم سے نہ
آسمانی ابتلا ؤں اور آزمائشوں سے۔اور جو میرے نہیں وہ عبث دوستی
کا دم مارتے ہیں۔4
پس جب تک ہمارے مبلغین اس بات
کو مد نظر نہیں رکھتے اور وہی نہیں جنہوں نے خدمت دین
کے لئے زندگی وقف کی ہوئی ہے بلکہ وہ بھی جنہوں نے انصار اللہ میں نام لکھائے ہیں یا
اور دوسرے لوگ جو احمدیت میں داخل ہیں کہ لوگ ان کو مارتے جائیں اور وہ مار کھاتے
جائیں لیکن تبلیغ احمدیت میں مصروف رہیں۔تصنع سے نہیں ، بناوٹ سے نہیں بلکہ ان کے
دو
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
24
جلد دوم
دل سے بھی آواز نکلے کہ آپ جو چاہیں ہم سے سلوک کریں مگر ہمیں آپ کی محبت مجبور
کرتی ہے کہ آپ کی خدمت کریں اس وقت تک احمدیت کی پہلی بنیاد قائم نہیں ہو سکتی۔اور جب یہ قائم ہو جائے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت احمدیت کو دبا نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ کا کلام
ہمیشہ ہی كَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَاءِ کا مصداق ہوتا ہے لیکن اس وقت ہماری انسا
کمزوری دور ہو جائے گی اور ہم کامیاب ہو جائیں گے۔دلائل کوئی چیز نہیں اصل چیز یہی
ہے کہ مخالفت برداشت کرو، دکھ اور تکلیف اٹھاؤ اور لوگوں
کو تبلیغ کرو۔جب ہر جگہ،
ہر شہر، ہر قصبہ اور ہر گاؤں میں یہ نظارے نظر آئیں گے کہ احمدی ماریں کھائیں گے،
گالیاں سنیں گے ، دکھ اٹھائیں گے اور تبلیغ کریں گے تو شدید سے شدید مخالف بھی
متاثر ہو جائیں گے۔اور جو لوگ ظلم کر رہے ہیں ان سے کہیں گے کہ انسانیت کو کیوں
بدنام کرتے اور ان کو دکھ دیتے ہو۔ان کی محبت کی قدر کرو اور انسانیت سے پیش
آؤ۔دیکھو وہ عقبہ اور شیبہ جو اسلام کے شدید دشمن تھے جب بدر کی لڑائی کا موقع آیا
جبکہ ابو جہل نے لوگوں کو ایک مقتول کا بدلہ لینے کے لئے اکسایا تھا تو وہ تیار ہو گئے کہ
مقتول کے وارثوں کو ہم خود خون بہا دے کر راضی کر لیتے ہیں مگر مسلمانوں سے جنگ
نہ کی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا یا درکھو تم مسلمانوں کو ڈرا نہیں سکتے۔وہ یا تو تمہیں
مار دیں گے یا خود مر جائیں گے۔اگر تم چاہتے ہو کہ ہر بھائی اپنے بھائی کوقتل کرے تو ی
لڑو ورنہ جنگ سے باز آ ؤ - 6
یہ اشد ترین دشمن کہہ رہے تھے۔اس لئے کہ انہوں نے مسلمانوں کی قربانی کا نظارہ
دیکھا ہوا تھا۔اسی طرح اگر ہماری جماعت کے لوگ قربانی کا نظارہ دکھائیں ، مخالف
پتھروں سے ہم پر حملہ کریں اور ہم کلمہ خیر کے ساتھ ان کی طرف بڑھیں ، وہ گالیاں دیں
ہم دین کی باتیں سنائیں، وہ غیط وغضب سے پُر گفتگو کریں اور ہم محبت اور الفت کی باتیں
کریں تو انہی میں سے ایسے لوگ کھڑے ہو جائیں گے جو انہیں کہیں گے کہ تمہاری طرف
سے یہ سلوک انسانیت پر ظلم ہے اس سے باز آ جاؤ۔اب تو وہ کہتے ہیں کہ احمدی مسلمانوں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
25
جلد دوم
کے دشمن، لالچی اور خود غرض ہیں لیکن تب کہیں گے احمدی بہادر ، احمدی لوگوں کے خیر خواہ ،
احمدی مخلوق خدا کی خاطر دکھ اٹھانے والے ہیں۔کیونکہ جب احمدی کہیں گے کہ تم جو سزا
چاہو ہمارے جسم کو دے لو مگر ہم تمہاری روح کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ہم جسم کی سزا
برداشت کر لیں گے تاکہ تمہاری روح کو بچا سکیں تو خود بخود ان لوگوں کے دلوں میں محبت
کی چنگاری پیدا ہو جائے گی۔ان کے گھروں کی عورتوں کے جذبات رحم و شفقت سے اہل
پڑیں گے۔ان سے نئی پوداثر لے گی اور پھر وہ اولا واحمدیت کی مؤید ہوگی۔یہ اصل چیز ہے جو کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ارادہ سے دوسروں کی خیر خواہی
کے لئے ، دنیا کو گمراہی سے بچانے کے لئے کوشش کی جائے اور کسی دکھ و تکلیف کی پرواہ نہ
کی جائے ورنہ یہ کوئی اتنی بڑی قربانی نہیں ہے۔جب دشمن پکڑ کر مار لیتا ہے یہ بھی قربانی
ہے مگر اصل قربانی وہی ہے جو انسان خود اپنے اوپر وارد کرے۔اگر دشمن کا مارنا ہی بڑی
قربانی ہوتی ہے تو مانا پڑے گا کہ انبیاء سے بڑھ کر ان کے ماننے والوں نے قربانی کی جو
دشمنوں کے ہاتھوں مارے گئے۔مگر یہ درست نہیں۔ہم اس کو بھی قربانی سمجھتے ہیں مگر اتنی
بڑی نہیں جتنی اپنے نفس سے قربانی کی جائے اور جس کی تیاری میں دشمن کا دخل نہیں ہوتا۔یہ تو نہایت ہی پاجی پن ہے کہ کوئی دشمن صداقت ترک کرنے کے لئے مارے تو مار سے ڈر
کر صداقت کو چھوڑ دیا جائے اور کسی شریف انسان سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔پس
یہ کوئی بڑی قربانی نہیں۔یہ تو دشمن نے زبر دستی پکڑ کر جو چاہا کیا لیکن جب ہم خود بخود دشمن
کے پاس جاتے ہیں تا کہ اسے ہدایت ہو اور یہ جانتے ہوئے جاتے ہیں کہ ہمیں مار پڑے
گی، تکلیف ہوگی ، دکھ پہنچے گا اور پھر ایسا ہی ہو تو یہ بہت شاندار قربانی ہے کیونکہ اس کا ہر
جز و هما را پیدا کیا ہوا ہے۔حالات سے مجبور ہو کر نہیں بلکہ خود حالات پیدا کر کے ہم نے
قربانی پیش کی۔دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ مبلغین ایک غلطی کرتے چلے آ رہے
ہیں اور وہ غلطی برابر چلی جا رہی ہے۔خوب اچھی طرح یا درکھنا چاہئے کہ ہم کبھی کامیاب
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
26
جلد دوم
نہیں ہو سکتے جب تک ان کے نقش قدم پر نہ چلیں جن کو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے اسوہ
قائم کیا ہے۔مگر بعض الفاظ سے دھوکا کھا جاتے ہیں جب قرآن میں پڑھتے ہیں کہ انبیاء کو
ماننے والے اراذل تھے تو سمجھتے ہیں خدا تعالیٰ کے سلسلہ میں پہلے ایسے ہی لوگ داخل
ہوتے ہیں مگر یہ نہیں غور کرتے کہ اراذل سے مراد کیا ہے۔حضرت ابراہیم کے ابتدائی
ماننے والوں میں حضرت لوظ بھی تھے جو انہیں کے خاندان میں سے تھے۔اسی طرح
حضرت موسیٰ پر ابتدا میں ایمان لانے والے حضرت ہارون تھے۔اگر انبیاء کو پہلے ماننے
والے رذیل لوگ ہوتے ہیں تو حضرت ہارون کو بھی یہی کہنا پڑے گا۔اور وہ چونکہ حضرت
موسی کے بھائی تھے اس لئے حضرت موسی بھی نعوذ باللہ ایسے ہی ہوئے۔رسول کریم میہ
صلى الله
کے زمانہ کی تو تاریخ موجود ہے کہ آپ کو کس کس نے ابتدا میں مانا۔ان میں حضرت علیؓ،
حضرت خدیجہ، حضرت ابو بکر بھی شامل تھے۔کیا ان کو اراذل ان معنوں میں کہا جا سکتا ہے
جو عام طور پر سمجھے جاتے ہیں؟ پس اراذل کا وہ غلط مفہوم ہے جو مبلغین اور دوسرے لوگ
سمجھے ہوئے ہیں۔قرآن کریم اسے رد کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَوَلَمْ يَرَوا
انَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا 7 اطراف دو انتہائی حدود کو کہتے ہیں گویا
ایک حد اشراف کی ہے اور ایک اراذل کی۔یعنی ایک اعلیٰ خاندانوں کی حد ہے اور ایک
عام لوگوں کی جنہیں مالی یا جسمانی طاقت حاصل نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم ان
دونوں طرفوں کو سمیٹ رہے ہیں۔ایک طرف بااثر لوگوں میں سے اسلام میں داخل کر
رہے ہیں دوسری طرف کمزوروں سے۔پس اراذل سے یہ مراد نہیں کہ ادنی خاندان کے
لوگ بلکہ وہ لوگ جو مالی لحاظ سے یا طاقت کے لحاظ سے کمزور ہوں۔انہیں اراذل اس
لئے نہیں کہا گیا کہ خاندانی لحاظ سے رذیل تھے بلکہ اس لئے کہ ان میں اس وقت کسی قسم کی
طاقت اور قوت نہ تھی۔حضرت عثمان ، زبیر عبد الله، سعد وغیرہ اعلیٰ خاندانوں میں سے
تھے مگر اراذل تھے کیونکہ ابتدائی زمانہ میں ان کے پاس دولت نہ تھی ، طاقت نہ تھی۔وہ ان
کے بڑوں کے پاس تھی اور وہ اسلام میں داخل نہ تھے۔حضرت علیؓ جب ایمان لائے تو
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
27
جلد دوم
اہل مکہ کی زبان میں رذیل تھے۔کیونکہ ان کے پاس دولت نہ تھی ، وجاہت نہ تھی مگر یوں
خاندانی لحاظ سے رذیل نہ تھے۔اسی طرح زیر اپنی ذات میں رذیل سمجھے جاتے تھے مگر
خاندان کے لحاظ سے رذیل نہ تھے۔آخر ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کا خاندان
بھی اسلام میں داخل ہو گیا۔حضرت عمر کی بہن اور بہنوئی اراذل میں سے تھے مگر ان کے
اسلام لانے کا وہی ذریعہ بنے۔اس وقت تک ہمارے مبلغ عام طور پر اس بات کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اول تو وہ
سمجھتے ہیں کہ امراء
کو تبلیغ کرنی مفید نہیں۔اور اگر کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کو جن کے دل
لمبے عرصہ کے زنگ کی وجہ سے سیاہ ہو چکے ہیں۔حالانکہ چاہئے یہ کہ ان خاندانوں کے
نو جوانوں
کو تبلیغ کی جائے۔دیکھو اس بات سے مکہ فتح کرنے میں کس قدر مدد لی تھی اور
اسی وجہ سے قرآن کریم میں رسول کریم ﷺ کے ساتھ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو شامل کیا
گیا کیونکہ اسلام کی کامیابی میں ان کو بھی دخل تھا۔اور وہ اس طرح کہ خدا تعالیٰ نے مکہ
کے بڑے بڑے خاندانوں کے نو جوانوں کو چن لیا اور انہیں رسول کریم ﷺ کے قدموں
میں ڈال دیا۔اس وجہ سے کفار مسلمانوں پر سختی کرنے کی خواہش رکھتے ہوئے بھی بعض اوقات
سختی نہ کر سکتے تھے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو مکہ کے لوگوں کے
پاس بھیجنا چاہا تو عرض کیا گیا کہ مکہ کے لوگ ان کی بات نہیں سنیں گے عثمان کو بھیجا جائے۔چنا نچہ ان کو بھیجا گیا۔جب کفاران کو مارنے لگے تو ان کے رشتہ دار کھڑے ہو گئے۔غرض بہترین ذریعہ تبلیغ کا یہ ہے کہ اعلیٰ خاندانوں کے نو جوانوں
کو تبلیغ کی جائے۔اور قرآن سے دو ہی اطراف کا پتہ چلتا ہے جہاں سے لوگ اسلام میں داخل ہوتے ہیں۔ایک تو وہ جو مظالم کے نیچے دبے ہوتے ہیں یا وہ خاندان جو اپنی شوکت کھو چکتے اور گر
جاتے ہیں۔ان کو اراذل کہتے ہیں۔لیکن یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو جلد سچائی قبول کر لیتے
ہیں اور ملک میں ہیجان پیدا کر دیتے ہیں۔یہ ایسی بات ہے جس کی طرف اس وقت تک
ہمارے مبلغین نے بہت کم توجہ کی ہے۔انہیں چاہتے کہ جہاں جائیں وہاں کے سکولوں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
28
جلد دوم
میں جائیں۔ماسٹروں اور طالب علموں سے اچھے اچھے تعلقات پیدا کریں۔بڑے
خاندانوں کے نوجوانوں سے تعلقات بڑھائیں۔ان
کو تبلیغ کریں۔پھر دیکھو چند سال
میں ملک کا نقشہ کس طرح بدل جاتا ہے۔جب بڑے بڑے خاندانوں کے نوجوان احمدی
ہو جائیں گے تو ان کے خاندان احمدیوں پر تشدد نہیں کر سکیں گے کیونکہ ان کی مخالفت کی
ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے گی۔ایک اور بات یہ ہے کہ تبلیغ کے لئے عمدہ اخلاق اور لہجہ میں نرمی کی بے حد ضرورت
ہے۔وہ خشونت جس نے پرانے علماء کو بدنام کر رکھا ہے وہ کسی احمدی میں نہ ہونی چاہئے۔اسلام سچائی ہے اور سچائی کو کوئی چیز مغلوب نہیں کر سکتی۔مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ جس۔بات کریں اس سے لڑ پڑیں۔اگر ہم دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے اس سے ملتے ہوئے
اخلاق کو مد نظر نہ رکھیں گے تو اثر نہ ہو گا۔ایک بات کو عمدگی سے پیش کرنے پر جو اثر ہو سکتا
ہے وہ برے رنگ میں پیش کرنے سے نہیں ہو سکتا۔مثلا اگر یوں کہیں کہ مسلمانوں میں یہ
نقائص اور یہ کمزوریاں پیدا ہو گئیں اور ان کے ایمان میں نقص آ گیا ہے تو ہر شخص اسے
تسلیم کر لے گا۔لیکن اگر جو ملے اسے خواہ مخواہ کہا جائے کہ تم کا فر ہوتو وہ متنفر ہو جائے گا۔جب کسی کو کافر کہتے ہیں تو اس کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ ایمان کا ایک درجہ ہے وہ اس میں
نہیں۔ورنہ کئی باتیں ایمان کی اس میں پائی جاتی ہوں گی۔جس طرح ایک طالب علم
امتحان میں پانچ نمبروں کی کمی کی وجہ سے بھی فیل ہو جاتا ہے اسی طرح وہ بھی ایمان میں
نقص کی وجہ سے مومن نہیں کہلا سکتا۔تو نقص تسلیم کرنے کے لئے ہر شخص تیار ہو جائے گا اور
پھر اس کی اصلاح کی طرف بھی متوجہ ہو سکے گا۔پس ہمارے مبلغین کو تبلیغ ایسے رنگ میں
کرنی چاہئے کہ کسی قسم کے جھگڑے فساد کا شائبہ نہ ہو۔پھر مبلغ اپنے اخلاق ایسے بنا ئیں کہ
کسی کو ان سے خواہ مخواہ شکایت نہ پیدا ہو۔اور وہ ایسے رنگ میں کلام کریں کہ کسی کی دل شکنی
نہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود بعض باتیں ایسے رنگ میں لکھی ہیں کہ
لوگ انہیں سمجھ جائیں اور کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو۔مثلاً آپ نے جو نبوت کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
29
جلد دوم
تشریحات کی ہیں ان کے یہ معنی نہیں کہ آپ دنیا سے ڈرتے تھے بلکہ آپ یہ چاہتے تھے
کہ نبوت کو ایسے رنگ میں پیش کریں کہ لوگ الفاظ میں نہ الجھ جائیں اور ایسا طریق اختیار
کریں کہ بغیر اس کے کہ سچائی کا ایک ذرہ بھی چھوڑیں اصل بات بیان کر دی جائے تاکہ
لوگوں کے احساسات کو صدمہ نہ پہنچے۔ہماری غرض کسی کو کافر بنانا نہیں بلکہ مومن بنانا
ہے۔کا فر خود بنتا ہے۔اگر ہم ایسا طریق اختیار کرتے ہیں کہ کسی کو کافر بننے میں مدد دیتے
ہیں تو خود ملزم بنتے ہیں۔ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے۔مجھے تو ابو جہل میں بھی
خوبی نظر آتی ہے۔بدر کے دن جب اس نے کہا کہ اے خدا! اگر اسلام سچا ہے تو مجھ پر پتھر
برسا 8 تو یہ بھی اپنے رنگ میں حسن ہی تھا۔کیونکہ جس مذہب کو وہ سچا سمجھتا تھا اس کے لئے
پتھر کھانے کو تیار ہو گیا۔یہ بھی اپنے رنگ کا حسن تھا جو خدا تعالیٰ نے اس میں پیدا کیا۔پس مبلغین کو ایسا طریق اختیار کرنا چاہئے کہ تنگ دلی اور تنگ ظرفی نہ پائی جائے۔خصوصاً وہ مبلغ جو عربی ممالک میں جائیں کیونکہ وہاں خشونت زیادہ پائی جاتی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے مستقل اور باقاعدہ مبلغ اور دوسرے دوست بھی ان
باتوں پر عمل کریں گے۔اگر زیادہ نہیں تو کچھ دن ہی عمل کر کے دیکھ لیں اور پھر دیکھیں کیا
نتیجہ نکلتا ہے۔یہ عام مرض پایا جاتا ہے کہ لوگ جو باتیں سنتے ہیں انہیں فوراً بھول جاتے
ہیں اور سننے کے بعد ان کے خلاف کرنے لگ جاتے ہیں۔جان کر نہیں بلکہ اس لئے کہ وہ
باتیں عمل کرنے کے لئے سنتے ہی نہیں بلکہ مزہ حاصل کرنے کے لئے سنتے ہیں۔اگر عمل
کرنے کے لئے سنیں تو عظیم الشان تغیر پیدا ہو جائے۔یہی باتیں جو اس وقت میں نے
بیان کی ہیں ان پر عمل کر کے دیکھ لو اگلے ہی سال اگر نقشہ نہ بدل جائے تو جو چاہو کہو۔مگر
مشکل یہی ہے کہ عمل کرنے کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔پچھلے دنوں میں نے ایک تبلیغی وفد
یہ نصیحت کر کے بھیجا کہ یہ سمجھ کر جاؤ کہ ماریں کھانی پڑیں گی، تکلیفیں ہوں گی مگر سب کچھ
برداشت کریں گے اور تبلیغ کرتے رہیں گے۔لیکن جب کسی کو ذرا تکلیف پہنچی اس نے
لوگوں کو یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہماری جماعت کے لوگ تمہاری خبر لیں گے۔کئی ایک نے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
30
جلد دوم
لکھا کہ لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں ہم کیا کریں۔بعض نے کہا کہ مضبوط اور طاقت ور
آدمی آئیں تو اچھا اثر ہو۔تو ان باتوں پر عمل کرو۔سب سے پہلے مبلغین کے لئے عمل کرنا ضروری ہے۔بے شک
پہلے پہلے تکالیف ہوں گی ، تذلیل ہوگی ، لوگ پاگل بھی کہیں گے مگر آخر کار کامیابی ہوگی
اور وہی لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگ جائیں گے جو ابتدا میں تکالیف پہنچائیں گے۔گاندھی جی نے جب ابتدا میں کام شروع کیا تو انہوں نے خود لکھا ہے میں نے کانگرس میں
شامل ہو کر جب کہا کہ مجھے کام دو تو کہا گیا کہ تمہارے لئے کوئی کام نہیں۔اس پر میں نے
کہا دفتر میں بڑا گند پھیلا ہوا ہے اسے صاف کیوں نہیں کراتے۔کہا گیا چوہڑا نہیں ملتا۔میں نے کہا میں خود صفائی کر دیتا ہوں۔چنانچہ میں صفائی کرنے لگ گیا۔پھر سیکرٹری کا بٹن ٹوٹا
ہوا تھا وہ لگا دیا۔اس پر مجھے بہت سی ٹوٹی پھوٹی چیزیں مرمت کے لئے لا کر دے دی گئیں۔تو بے شک ہر کام میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن آہستہ آہستہ اثر ہونا شروع ہوتا ہے۔“
(الفضل 19 جنوری 1932ء)
1:بخارى كتاب الادب باب ما يجوز من الشعر (الخ) صفحہ 1071 حدیث نمبر
6146 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2: الأحزاب: 24
3: الكهف: 25
:4 انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 23 ،24 ایڈیشن 2008 ء
5: التوبة: 40
6 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 682 ، 683 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
7: الرعد: 42
وَاذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً
منَ السَّمَاءِ (الانفال: 33)