مبلغین جماعت احمدیہ کو ضروری ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
31
جلد دوم
مبلغین جماعت احمدیہ کوضروری ہدایات
حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس کی کامیاب واپسی پر طلباء مدرسہ احمدیہ و
جامعہ احمدیہ نے ان کے اعزاز میں 14 جنوری 1932ء کو دعوت دی جس میں حضرت
خلیہ اسیح الثانی بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد درج ذیل تقریر فرمائی:۔” میری طبیعت آج اچھی نہیں ہے اس لئے میں زیادہ تو نہیں کہنا چاہتا لیکن چونکہ یہ
دعوت جن کی وجہ سے ہوئی ہے وہ ہماری جماعت کے ایک مبلغ ہیں اس لئے اس قدر
اختصار کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ ہر چیز میں جہاں خوبیاں ہوتی ہیں وہاں بعض عیوب
بھی اس میں پائے جاتے ہیں اور جہاں کسی چیز میں عیب ہوتے ہیں وہاں بعض محاسن بھی
اس میں ہوا کرتے ہیں۔بری سے بری اور معیوب سے معیوب چیز لے لو اس کا کوئی نہ
کوئی اچھا پہلو ہو گا۔اور ا
گا۔اور اعلیٰ سے اعلیٰ اور اچھی سے اچھی چیز لے لو اس کا کوئی نہ کوئی
خراب پہلو بھی ہوگا۔ہاں اگر کوئی ہستی ایسی ہے جو خیر ہی خیر ہے اور جس کے حسن کے
ساتھ کسی قسم کے شرکا تعلق نہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ورنہ انسانوں میں سے خواہ
انبیاء ہی کیوں نہ ہوں ان کی طرف بھی شرمنسوب کئے جاتے ہیں اور گو وہ ان کی ذات
سے پیدا نہیں ہوتے مگر ان کے آنے کے ساتھ لوگوں کی شرارتوں اور بد اعمالیوں کی وجہ
سے دنیا کے ایک حصہ پر آفات اور مصائب کا نزول ہوتا ہے اس لئے ان کی طرف انہیں
منسوب کرتے ہیں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں کئی لوگ کہا کرتے تھے
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
32
جلد دوم
یہ اچھا نبی آیا کہ اپنے ساتھ طاعون اور زلزلے لے آیا اور جدھر دیکھو آفات ہی آفات
نظر آتی ہیں۔تو خیر محض صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی
صفات قہر یہ بھی ہیں مگر وہ بھی مخلوق کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور ان کا موجب بھی خود مخلوق
ہی ہوا کرتی ہے۔بہر حال وہی ایک ایسی ذات ہے جو تمام خوبیوں کی جامع ہے۔باقی
تمام چیزیں ایسی ہیں کہ یا تو ان میں نقائص ہوں گے یا کم سے کم ان کے ساتھ ایسی باتیں
وابستہ ہوں گی جو دنیا کے لئے اگر ایک طرف ترقی کا موجب ہوں تو دوسری طرف تنزل کا
بھی باعث ہوتی ہیں۔اسی طرح دین کی تبلیغ بھی گو ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی نیکی ہے لیکن تبلیغ کے ساتھ ایک
نقص بھی لگا ہوا ہے۔اور وہ یہ کہ ہو سکتا ہے مبلغ لفاظی یا محض باتوں ہی باتوں میں الجھ کر رہی
جائے اور حقیقت سے کوسوں دور ہو جائے۔چونکہ اس کا واسطہ ہمیشہ ایسے لوگوں سے پڑتا
ہے جن کے سامنے اس کا دل کھلا نہیں ہوتا بلکہ صرف زبان چلتی ہے اور وہ نہیں جانتے کہ
اس کے دل میں نور ہے یا تاریکی بلکہ وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ اس کی زبان کیسی ہے۔اور
چونکہ وہ اس کی تعریف اور ثناء اس نور کی وجہ سے نہیں کرتے جو اس کے دل میں ہوتا ہے
بلکہ محض زبان کی وجہ سے کرتے ہیں جس سے انہیں کسی قسم کا حظ حاصل ہوتا ہے۔اس لئے
آہستہ آہستہ اگر اس کا تعلق خدا تعالیٰ سے کامل نہیں ہوتا اور اس کے دل کا نور ابھی مکمل
نہیں ہوتا تو وہ اس ثناء اور تعریف سے متاثر ہو کر اور زبان کی شیرینی سے مسحور ہو کر اس
وسوسہ میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ یہی وہ چیز ہے جس کی مجھے ضرورت تھی۔تب اسی گھڑی سے
اس کے دل کا نور سمٹنے لگتا ہے اور وہ سمٹتے سمٹتے اس کے قلب کے ایک گوشہ میں چھپ جاتا
ہے اور دل کے اس میدان میں جہاں روحانیت کی جگہ ہونی چاہئے تھی جہاں آسمانی نور
اور برکات کی جگہ ہونی چاہئے تھی کبر اور عجب اپنا ڈیرہ جما لیتا ہے۔پس میں اس وقت یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت اور دوسری جماعتوں
میں جو فرق ہے وہ یہی ہے کہ ہمیں یہ ہدایت کی گئی ہے اور اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
33
جلد دوم
الله
ہے کہ ہم لوگوں کے الفاظ کی طرف توجہ نہ رکھیں بلکہ ہماری توجہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی طرف
ہو۔اسی وجہ سے خدا تعالیٰ پہلے اپنے بندوں کو لوگوں سے گالیاں سنوا تا تکلیفیں پہنچاتا اور
پھر انہیں بڑا بناتا ہے۔یہ بتانے کے لئے کہ لوگوں کی باتیں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں ورنہ
اللہ تعالیٰ نے جس طرح بدر کے موقع پر ابو جہل کی زبان کاٹ دی بدر سے پہلے بھی وہ اس
کی زبان کاٹ سکتا تھا۔کسی انسان کی تلوار نے ابو جہل، عقبہ اور شیبہ کی زبانیں نہیں کائی
تھیں بلکہ وہ خدا کی تلوار ہی تھی جس نے ان کو ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا۔اور یہ تلوار نہ
مسلمانوں کی تعداد سے تعلق رکھتی تھی اور نہ ہی انسانی طاقت کی محتاج تھی بلکہ جس طرح بدر
کے موقع پر چمکی اسی طرح مکہ کے ابتدائی ایام میں بھی دشمنوں کے خلاف چمک سکتی تھی۔مگر
کیوں پھر تیرہ سال پہلے یہ تلوار نہ چلی؟ اس کی وجہ یہی تھی کہ اللہ تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا کہ
لوگوں کی باتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہونے والی تعریف اور ثناء کے مقابلہ میں
کوئی حقیقت نہیں رکھتیں۔خدا تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا کہ محمد ﷺ ہمارا نور ہے اور اللهُ نُورُ
السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ 1 کا مظہر۔مگر باوجود اس کے کہ یہ بڑا عقلمند ہے لوگ کہتے ہیں
کہ یہ بڑا پاگل ہے۔باوجود اس کے کہ یہ بڑا بے نفس ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ بڑا لا لچی
ہے۔باوجود اس کے کہ یہ بڑا منکسر المزاج ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ بڑا متکبر ہے۔باوجود
اس کے کہ یہ بڑا مومن بلکہ اول المومنین ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ بڑا کا فر ہے۔اور باوجود
اس کے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا مقرب ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ خدا سے دور ہے۔غرض ہر ایک
کمال جو اس کے اندر پایا جاتا ہے ان کی نظر سے مخفی ہے۔اور ہر خوبی جو محمد ﷺ میں پائی
جاتی ہے ان کی نگاہ میں عیب ہے۔لیکن باوجود اس کے کہ ساری دنیا مل کر اسے معیوب
بتاتی۔ہے، اسے جھوٹا اور مفتری قرار دیتی ہے ایک دن نہیں، دو دن نہیں ، تین دن نہیں بلکہ
مسلسل اور متواتر اور اصرار کے ساتھ ان باتوں میں بڑھی جاتی ہے اور اس کا ہر اگلا قدم
اسے عناد اور بغض میں ترقی دیتا ہے۔ایک دن آیا جبکہ وہی جو عیب دیکھنے والے تھے انہیں
آپ میں خوبیاں نظر آنے لگیں اور وہی جو آپ کو برا کہنے والے تھے آپ کی تعریف کرنے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
34
جلد دوم
لگے۔وہی عقلیں ، وہی آنکھیں، وہی دماغ اور وہی کان تھے مگر ایک وقت آپ کو سخت بُرا
سمجھتے ہیں اور دوسرے وقت نہایت اچھا۔پس انسانی تعریف اور مذمت کی کیا حقیقت ہوئی۔انہی لوگوں میں سے جنہوں نے ایک وقت رسول
کریم ﷺ کی سخت مخالفت کی مگر دوسرے
وقت آپ کے صحابہ میں شامل ہوئے ایک شخص عمرو بن العاص ہیں۔وہ جب وفات پانے
لگے تو لکھا ہے بہت رو ر ہے تھے۔ان کے لڑکے نے انہیں روتا دیکھ کر پوچھا آپ کیوں
روتے ہیں آپ کو تو اللہ تعالیٰ نے بہت سی دینی خدمات کی توفیق بخشی۔انہوں نے کہا ایک
وقت تھا جب ہم میں اللہ تعالیٰ کا رسول موجود تھا۔ہم نے اس کے ہاتھ پر توبہ کی اور اس
کے ساتھ مل کر جہاد میں شامل ہوئے۔اگر اُس وقت میری جان نکل جاتی تو مجھے کوئی فکر نہ
تھا۔اس کے بعد خدا کا رسول ہم میں سے اٹھا لیا گیا۔اس کے بعد نہ معلوم ہم سے کیا کیا
قصور سرزد ہوئے اور کس قدر اعمال خیر میں کوتاہیاں ہوئیں۔اس لئے میں ڈرتا ہوں ان
خطاؤں کی وجہ سے مجھ سے پرسش نہ ہو۔پھر کہنے لگے ایک زمانہ تھا کہ دنیا کے پردہ پر مجھے
محمد سے زیادہ عیب دار شخص اور کوئی نظر نہ آتا تھا۔جس مکان میں آپ ہوتے اس
مکان کی چھت کے نیچے میں ٹھہر نا گوارا نہ کر سکتا اور دنیا کی ہر بدی میں آپ کے وجود میں
سمجھتا۔یہاں تک کہ اس نفرت اور حقارت کی وجہ سے میری یہ حالت تھی کہ میں نے آنکھ
اٹھا کر کبھی آپ کا چہرہ نہ دیکھا کیونکہ میں پسند نہ کرتا تھا کہ آپ کا چہرہ دیکھوں۔اس کے
بعد ایک وہ زمانہ آیا جب اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت دی اور میں اسلام میں داخل ہو گیا۔اُس وقت میری یہ حالت تھی کہ دنیا کا کوئی حسن نہ تھا جو میں آپ میں نہ سمجھتا۔یہاں تک
کہ اس محبت اور رعب حسن کی وجہ سے میں نے اُس وقت بھی رسول کریم ﷺ کا چہرہ آنکھ
اٹھا کر نہ دیکھا۔2
دیکھو یہ ایک شخص کا اپنا تجربہ ہے بعد میں اس کا دماغ نہیں بدلا، نہ اس کی آنکھیں
صلى الله
اور کان بدلے۔مگر ایک زمانہ میں محمد ﷺ کو وہ نعوذ باللہ بدترین خلائق سمجھتا ہے اور
دوسرے وقت تمام مخلوق میں سے آپ کو بہترین وجود یقین کرتا ہے تو انسانی تعریف کیا
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
35
جلد دوم
عليسة
ہوئی اور انسانی ثناء اور انسانی مذمت کی کیا حقیقت رہ گئی۔یہی چیز تھی جسے خدا تعالیٰ رسول کریم
اور آپ کے ماننے والوں کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا تھا اور لوگوں کو
دکھانا چاہتا تھا کہ انسانی آنکھ اور انسانی زبان کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔بسا اوقات انسانی
آنکھ ایک حسین کو بدشکل قرار دے دیتی ہے۔اور بسا اوقات ایک انسانی زبان اچھی چیز کو
برا کہنے لگ جاتی ہے۔پھر بسا اوقات انسانی آنکھ ایک چیز کو اعلیٰ قرار دے دیتی اور
انسانی زبان کسی چیز کی توصیف کرتی ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں وہ چیز بری ہوتی ہے
اور وہ تعریف نہیں بلکہ مذمت کے قابل ہوتی ہے۔لیکن یہ انسانی کمزوری ہے کہ بہت سے
لوگ انسانی تعریف کو خدا کی تعریف سمجھ لیتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے تمام اعمال
راکھ کی طرح اڑ جاتے ہیں اور ان کی تمام نیکیاں خاک کی طرح جو میں غائب ہو جاتی ہیں اور
اس طرح غائب ہوتی ہیں کہ ان کا نشان تک باقی نہیں رہتا۔یا درکھو حقیقی حمد اور توصیف وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو۔کیونکہ دل کا نور ہی
ہے جو انسانی قدر بڑھاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی تعریف ہی ہے جو انسان کو اشرف مقام پر
پہنچاتی ہے۔پس جہاں تبلیغ میں انسان کو نیکیوں کے حاصل کرنے اور اللہ تعالیٰ کے قرب
میں بڑھنے کا موقع ملتا ہے وہاں ساتھ ہی ساتھ کبر اور معجب اور نفس کی بڑائی کا خیال بھی لگا
رہتا ہے۔اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب انسان تلوار کی دھار پر کھڑا ہوتا ہے اور یہی وقت
اس کے لئے پل صراط پر چلنے کا وقت ہوتا ہے۔اُس وقت اس کے اختیار میں ہوتا ہے کہ
چاہے تو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر لے اور چاہے تو اس کی لعنت کا مستحق بن جائے۔پس یا درکھو کہ وہ چیز جو تمہاری زبانوں پر جاری ہوتی ہے اس سے تمہارا امتحان نہیں
لیا جائے گا بلکہ وہ چیز جو تمہارے دل میں ہے اس سے تمہارا امتحان ہوگا۔پھر تمہاری اس
سے قدر نہیں بڑھے گی جو تمہارے متعلق لوگ کہتے ہیں بلکہ اس سے بڑھے گی جو تمہارے
متعلق خدا کہے۔اگر تم اپنی کوششوں سے، اگر تم اپنی محنتوں اور سعیوں سے اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کر لیتے ہو تو چاہے ساری دنیا تمہاری مذمت کرتی رہے
تمہیں کوئی پرواہ نہیں ہو سکتی۔کیا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
36
جلد دوم
کوئی کہہ سکتا ہے کہ اگر محمد ﷺ اپنی تیرہ سالہ کی زندگی میں ہی فوت ہو جاتے اور آپ کا
کوئی تعریف کرنے والا نہ ہوتا تو آپ نعوذ باللہ برے ٹھہرتے اور اگر ابو جہل زندہ رہتا
اور اس کی تعریف کرنے والے باقی رہتے تو وہ معزز ہوتا ؟ محمد ہے اگر اس وقت بھی فوت
ہو جاتے جب ساری دنیا آپ کی مذمت کرنے والی تھی تو بھی آپ سے زیادہ معزز اور
کوئی نہ ہوتا۔اور اگر ابو جہل کی قیامت تک تعریف کرنے والے باقی رہتے تو بھی اس
سے زیادہ ذلیل انسان اور کوئی نہ ہوتا۔پس اگر تبلیغ کی برکات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو اپنے قلوب کی اصلاح کرو۔یہ
مت خیال کرو کہ قلوب کی باتیں پوشیدہ رہتی ہیں۔یہ مت خیال کرو کہ دل کے خیالات
چھپے رہتے ہیں بلکہ یاد رکھو کہ قلوب کی باتیں بھی ظاہر ہو جاتی ہیں اور کبھی تو اللہ تعالیٰ انہیں
اس طرح ظاہر کر دیتا ہے کہ اسی کے منہ سے ایسے الفاظ نکلتے ہیں جو اس کی قلبی کیفیات کا
آئینہ ہوتے ہیں اور کبھی اس کے اندر سے بار یک شعاعیں نکل کر دوسروں کے قلوب پر
پڑتی ہیں۔اور وہ چیز جسے یہ خفی سمجھ رہا ہوتا ہے اس پر ظاہر ہو جاتی ہے کیونکہ خدا کے بندوں
میں ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی نظر با وجود انسانی نظر ہونے کے لوگوں کے دلوں تک پہنچ
جاتی ہے۔اور وہ چیز جو دنیا کے لئے پوشیدہ ہوتی ہے ان کے لئے ظاہر ہو جاتی ہے۔ہاں
وہ اللہ تعالیٰ کی ستاری کی چادر اوڑھے ہوئے ہوتے ہیں اس لئے ان کے عیب کو چھپا لیتے
ہیں۔وہ ایسا اس لئے نہیں کرتے کہ ان کے دل کا خیال ان پر ظاہر نہیں ہوتا بلکہ اس لئے
کرتے ہیں کہ خدا نہیں چاہتا کہ اس کی ستاری کی چادر کو اٹھا دیا جائے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے جو لوگ میری مجلس میں آتے ہیں بعض دفعہ ایسا بھی
ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ان کے دل کی باتیں مجھ پر ظاہر کر دیتا ہے مگر ساتھ ہی منع کر دیتا ہے
اور کہتا ہے کہ ان کو ظاہر مت کرو۔کیونکہ وہ ستار ہے اور نہیں چاہتا کہ کسی کا عیب عام
انسانوں پر ظاہر ہو۔ہاں وہ اپنے بندوں میں سے بعض کو جنہیں چن لیتا ہے اور جن سے
اس نے اصلاح خلق کا کام لیتا ہوتا ہے بعض دفعہ مطلع کر دیتا ہے تا وہ لوگوں کے قلوب کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
اصلاح کر سکیں۔37
جلد دوم
اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ عالم الغیب ہوتے ہیں۔بسا اوقات ان پر دوسروں کا عیب
کھولا جاتا ہے اور بعض دفعہ پاس بیٹھنے والوں کے عیب انہیں معلوم نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ
یہ اسی لئے کرتا ہے تا ثابت ہو کہ عالم الغیب ہستی صرف خدا ہی ہے۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے سامنے عجز کے ساتھ جھکو اور اس کا فضل چا ہو۔اسی کی تعریف
اور توصیف پر بھروسہ کرو۔اور اپنی زبان کے پھل پر خوش نہ ہو۔اور ڈرو کہ بہت دفعہ اس
کا پھل سخت زہریلا ہوتا ہے اور بجائے تریاق بننے کے انسان کے لئے زہر بن جاتا ہے۔اور اپنا کھایا ہوا ز ہر زیادہ مہلک ہوتا ہے۔پس اس عظیم الشان کام کا بیڑا اٹھاتے ہوئے
اس امر کو ہمیشہ مدنظر رکھو ایسا نہ ہو کہ تم بجائے ترقی کرنے کے تنزل میں گر جاؤ۔“
الفضل 28 جنوری 1932ء)
1: النور : 36
:2 مسلم کتاب الايمان باب كون الاسلام يهدم ما قبله (الخ) صفحه
64 65 حدیث 321 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية