تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے قیام کی اغراض
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
38
88
جلد دوم
تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے قیام کی اغراض
23 جنوری 1932ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول کی طرف سے حضرت مولوی جلال الدین شمس
صاحب کی کامیاب واپسی پر دعوت
کی گئی جس میں حضرت
خلیفتہ المسیح الثانی بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔" آج میری طبیعت اس قدر خراب تھی کہ ڈاکٹر صاحب نے بستر میں رہنے کا مشورہ
دیا تھا مگر چونکہ میں اس دعوت میں شریک ہونے کا وعدہ کر چکا تھا اس لئے میں نے
مناسب سمجھا کہ شامل ہو جاؤں۔ہمارا سکول دراصل ایک عظیم الشان ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ظاہری اور دنیوی تعلیم کے لئے دنیا میں اور بہت سے سکول ہیں۔اس سکول میں کئی طالب علم
ایسے ہیں جو لاہور، امرتسر بلکہ بعض بمبئی ، کلکتہ وغیرہ مقامات سے آئے ہوئے ہیں اور
ظاہری تعلیم کا انتظام ان کے شہروں میں قادیان کی نسبت بہت اچھا ہے۔پس جب
قادیان کے سکول کو بورڈنگ سکول بنایا گیا ہے تو اس کی ضرور کوئی خاص وجہ ہوگی۔مولوی جلال الدین صاحب نے اپنی تقریر میں دونوں مدرسوں کا ذکر کرتے ہوئے
بیان کیا ہے کہ مدرسہ احمدیہ کی غرض دینیات سے طلباء کو واقف کرنا ہے اور ہائی سکول کی
غرض یہ ہے کہ طلباء دنیوی علوم بھی حاصل کر سکیں۔میں اسی امر کو کسی قدرا صلاح کے ساتھ
ان طلباء کے فائدے کے لئے جو اس وقت یہاں موجود ہیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔دنیا میں اس وقت علماء کی کمی نہیں۔اور علم سے مراد اگر وہ کتابیں اور کورس ہیں جو
احمد یہ سکول میں پڑھائے جاتے ہیں تو یہ بات دنیا میں اور بھی بہت سے مقامات پر حاصل
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
39
جلد دوم
ہو سکتی ہے۔اور اسی طرح ظاہری علوم کے لئے ہمارے اس ہائی سکول سے زیادہ بہتر
انتظام دوسرے مقامات پر موجود ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارے سکولوں کی غرض یہ نہیں کہ
طلباء مدرسہ احمدیہ سے دینی اور ہائی سکول سے دنیوی تعلیم حاصل کر کے نکلیں۔بلکہ ایک
زائد چیز ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کا مطالعہ کرنے کے
بعد یہ معلوم کیا کہ عموماً دنیا میں عالم اسے کہا جاتا ہے جو چند کتابیں طوطے کی طرح رٹ
لے اور ان کے ماتحت اپنی تمام زندگی ایک غلام کی طرح بسر کر دے۔اسی طرح ظاہری
علوم والے بھی دنیا میں موجود ہیں لیکن اس کے یہ معنی سمجھے جاتے ہیں کہ باطنی اور روحانی
تعلیم کی ضرورت نہیں۔گویا ایک طرف تو دینی علوم حاصل کرنے والے ہیں جو اپنے آپ
کو خدا کی دی ہوئی عقل اور اس کے فعل کے مطالعہ سے مستغنی کہتے ہیں اور دوسری طرف
دنیوی علوم حاصل کرنے والے ہیں جو روحانیت کے مطالعہ سے بے نیاز ہیں۔حالانکہ
یہی وہ دو چیزیں ہیں جن کے مجموعہ کا نام انسان ہے۔اس طرح انسانیت دو قسم کے لوگوں
میں تقسیم ہو گئی تھی۔اس کے دونوں حصے دنیا میں موجود تھے لیکن ایک ایک فریق کے پاس
اور دوسرا دوسرے کے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ دونوں چیزیں دنیا کے ہر فرد کے
اندر اکٹھی موجود ہوں۔ایک انسان کے لئے دو آنکھیں ضروری ہیں لیکن اگر دو کی ایک
ایک آنکھ ہو تو دونوں مل کر دو آنکھوں والا انسان نہیں ہو سکتا۔بلکہ دونوں کانے ہوں
گے۔اسی طرح اگر ایک شخص کے ہاتھ نہ ہوں اور دوسرے کے پاؤں نہ ہوں تو دونوں مل
کر ایک کامل انسان نہیں بن سکتے بلکہ دونوں ناقص انسان ہوں گے اور ان کی موجودگی
میں بھی دنیا کو دو کامل وجودوں کی احتیاج رہے گی۔یا ایک شخص کا بایاں ہاتھ ہو اور
دوسرے کا دایاں ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔کیونکہ کامل انسان میں دونوں ہاتھوں کا ہونا
ضروری ہے۔اسی طرح ہر فرد تب مکمل ہو سکتا ہے جب وہ اپنی ذات میں روحانی و
جسمانی علوم کا جامع ہو۔ایک طرف خدا کے قول سے اور دوسری طرف اس کے فعل سے
واقف ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر دنیا کو بتا دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
40
جلد دوم
قول و فعل ایک ہیں۔یعنی سائنس و مذہب میں کوئی تضاد نہیں۔سائنس خدا کے فعل کا نام
ہے اور الہام اس کے قول کا۔اگر خدا ایک ہے تو اس کا قول اور فعل بھی ایک ہونا
چاہئے۔اور اگر ان دونوں میں تضاد ہو تو ان میں سے ایک ضرور جھوٹ ہوگا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی غرض کو مدنظر رکھ کر ان سکولوں کو
قائم کیا تھا۔ہائی سکول کی غرض یہ تھی کہ جماعت کے بچے دنیوی تعلیم کے علاوہ مذہبی علوم
سے بھی واقفیت حاصل کریں اور انہیں روحانیات سے مس پیدا ہو سکے۔اور احمد یہ سکول
کی غرض یہ تھی کہ ایسے علماء پیدا ہوں جو لکیر کے فقیر نہ ہوں اور الفاظ کے بیچ میں خدا کے
فعل کو نہ بھول جائیں۔اور جب تک ان سکولوں میں پڑھنے والے طلباء میں یہ باتیں
موجود نہ ہوں ان سے وہ اغراض پوری نہیں ہوسکتیں جو ان کے بناتے وقت مد نظر تھیں۔اور جب اغراض پوری نہ ہوں تو بہتر ہوگا کہ ان کو بند کر دیا جائے۔پس اس وقت مدرسہ احمدیہ
کے طلباء تو یہاں موجود نہیں ہائی کے ہیں جن کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ ان کا یہاں آنا اس
غرض سے ہے کہ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی اور دینی علوم بھی سیکھیں۔یہ خیال کرنا
جہالت ہے کہ دنیوی علوم دینیات کے راستہ میں روک ہیں۔جس کے راستہ میں دنیوی علوم
حائل ہوں وہ دین ہی نہیں ہو سکتا۔پس اس سکول کے طالب علم دینی علوم کو بھی ساتھ ساتھ
ترقی دینے کی کوشش کرتے رہیں۔دینی ترقی کے لئے یہاں ایک اور بھی موقع ہے جو باہر حاصل نہیں ہو سکتا۔یا درکھنا
چاہئے کہ دنیا میں دلیل ایک حد تک ہی فائدہ دے سکتی ہے۔دلیل یقین نہیں صرف شک
پیدا کرسکتی ہے۔اور انسان اس چیز کے متعلق کبھی اچھا اور کبھی برا خیال کرنے لگ جاتا
ہے۔مثلاً ایک شخص خدا کا قائل ہے۔اب اگر اس کے خلاف اسے دلائل دیئے جائیں
تو نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ شبہ میں پڑ جائے گا کہ شاید خدا نہ ہی ہو۔یا ایک دہریہ کے سامنے
ہستی باری تعالٰی کے دلائل پیش کئے جائیں تو اس کو شبہ پیدا ہو جائے کہ خدا ہے۔یا زیادہ
سے زیادہ وہ کہے کہ ہم یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ خدا نہیں۔یا یہ کہ غالب گمان ہے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
41
جلد دوم
خدا ہے۔یا یہ کہ کوئی خدا ہونا چاہئے۔لیکن یہ سارے شکوک کے مقام ہیں۔کیونکہ ” ہونا
چاہئے کے بھی یہ معنی نہیں کہ ضرور ہو۔ایک چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے مگر وہ نہیں ہوتی۔تو
میرا مقصد یہ ہے کہ دلائل شکوک پیدا کر سکتے ہیں یقین نہیں۔یقین صرف مشاہدہ سے ہی
پیدا ہوتا ہے۔اگر چہ بعض اوقات اس میں بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں مگر عام طور پر اس کے
اندر اتنا ثبوت ہوتا ہے کہ انسان قطعی فیصلہ کر سکتا ہے۔ایک شخص ہے اسے ہم آنکھ سے
دیکھتے ہیں۔اب اگر دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ وہ نہیں تو ہم اسے وہم کہیں گے کیونکہ
آنکھ کہہ رہی ہے کہ وہ موجود ہے۔اگر چہ بعض دفعہ ایسی بیماری بھی ہو جاتی ہے کہ انسان
ایک چیز کو دیکھتا ہے مگر وہ نہیں ہوتی۔مگر وہ علیحدہ صورت ہے۔پس دلائل سے زیادہ جو چیز قادیان میں حاصل ہوسکتی ہے وہ مشاہدہ ہے۔اس مقام
پر اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک مامور کو مبعوث کیا اور اس کی صداقت کے لئے یہاں کئی
مشاہدات موجود ہیں۔وہ لوگ جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ یاد ہے
ان کے کانوں میں یہ آواز اب تک گونج رہی ہوگی کہ حضور بار ہا فرماتے۔اس میں تو شبہ
ہو سکتا ہے کہ سورج ہے یا نہیں مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کیا جا سکتا کہ خدا تعالیٰ بولتا ہے۔اور
حضور کے فیض روحانی سے ہزاروں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے خود اس کا مشاہدہ کیا۔اپنی
ذات میں اس کی قدرت کو دیکھا اور اس کے کلام کو سنا۔یورپ میں کئی لوگوں نے مجھ سے
سوال کیا کہ یہ کس طرح مانا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ الفاظ میں الہام کرتا ہے؟ میں ان کو یہی
جواب دیتا کہ نفی کے مدعی تم ہو۔مثبت والا تو دعوی کرتا ہے کہ فلاں چیز میرے پاس ہے۔تمہارا دعویٰ تو اس وجہ سے ہے کہ تمہارے پاس دلیل نہیں۔مگر میرے کانوں نے جب خود
خدا تعالیٰ کے الفاظ سنے ہیں تو میں کیونکر اس میں شک کر سکتا ہوں۔تو میرا انشایہ ہے کہ جب ہم ایک بات کو مشاہدہ کر لیتے ہیں تو اس کے مقابلہ میں تمام
دنیا کے دلائل پیچ ہو جاتے ہیں۔سوائے اس کے کہ ساری دنیا کا مشاہدہ اس کے خلاف
ہو۔مثلاً ایک چیز کو ساری دنیا کڑوا سمجھتی ہے اب اگر ایک شخص کہے کہ میں نے چکھ کر دیکھا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
42
جلد دوم
ہے یہ میٹھی ہے تو اس کا مشاہدہ غلط سمجھا جائے گا۔لیکن خدا تعالیٰ کے ہم کلام ہونے کے
مشاہدات اس کثرت سے ہیں کہ ان کا انکار نہیں ہو سکتا۔حضرت ابراہیم ، حضرت نوح ،
حضرت موسی ، حضرت عیسی اور حضرت محمد مصطفی یہ سب اس امر کا مشاہدہ کرتے آئے
ہیں اور اب ہمارے زمانہ میں ہی ایک شخص نے اس کی آواز کو سنا۔ہم نے اس کی بیعت
کی اور اس طرح ہزاروں انسانوں نے خود اس آواز کو سنا۔اب اگر ساری دنیا بھی کہے
کہ خدا ہم کلام نہیں ہوسکتا تو ہم کہیں گے سب پاگل ہیں کیونکہ جو کہتے ہیں ہمارے مشاہدہ
کے خلاف کہہ رہے ہیں۔اور یہ وہ چیز ہے جو باہر کسی اور جگہ حاصل نہیں ہو سکتی۔اور یہی
ایک ایسی دلیل ہے جس میں کسی قسم کا شک نہیں ہوسکتا۔کیونکہ انسان دلائل سے غالب نہیں
آسکتا بلکہ یقین سے غالب آتا ہے جو قادیان میں پیدا ہوتا ہے۔میں جب شام میں گیا تو وہاں کے ایک مشہور عالم عبد القادر جو بلا د عر بیہ میں اچھی
شہرت رکھتے ہیں ملنے کے لئے آئے۔انہیں زبان عربی پر اس قدر عبور کا دعوی ہے کہ
اپنے آپ کو عربی زبان کا مجدد سمجھتے ہیں۔میں نے ان سے کہا مذہبی تحقیقات ہر شخص کا
فرض ہے۔انہوں نے جواب میں کہا کہ میں آپ لوگوں کی خدمات کا معترف ہوں لیکن
مرزا صاحب کی کتابیں غلطیوں سے پر ہیں۔ان سے عیسائیوں پر تو رعب ڈالا جا سکتا ہے
لیکن مسلمانوں پر نہیں۔ان میں مرزا صاحب سے زیادہ جید عالم موجود ہیں۔آپ اپنی
توجہ یورپ کی طرف ہی رکھیے یہاں آپ
کو کامیابی نہیں ہو سکتی۔میں نے جواب میں کہا
کہ آپ نے یہ اتنا بڑا دعویٰ کر دیا ہے جس کے لئے آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔اوّل
تو یہ ہے کہ ظاہری طور پر آپ غلطیاں پیش کریں۔اور دوسری بات جو آپ نے کہی ہے
اس کے متعلق یادر کھیئے کہ میں یہاں سے جاتے ہی مبلغ بھیجوں گا اور نہیں چھوڑوں گا جب
تک اس علاقہ میں جماعتیں قائم نہ ہو جائیں۔چنانچہ میں نے واپس آتے ہی مبلغ بھیجا
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے فلسطین و شام میں جماعتیں قائم ہو گئیں۔اور اسی عبد القادر نے
لا چار ہو کر لاہوری احمدیوں سے دلائل منگوا کر ہمارا مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔اور یہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
43
جلد دوم
بہر حال احمدیوں کا ہی پس خوردہ تھا۔تو یہ کیا چیز تھی جس نے عبد القادر کے سامنے مجھ سے اتنا بڑا دعوی کرا دیا ؟ یہ وہی
مشاہدہ والا یقین تھا جو قادیان میں ہی حاصل ہو سکتا ہے۔یہاں کے درودیوار اور ہر ایک
اینٹ نشان ہے۔ایک زمانہ تھا کہ یہاں احمدیوں کو مسجدوں میں نہیں جانے دیا جاتا تھا۔مسجد کا دروازہ بند کر دیا گیا۔چوک میں کیلے گاڑ دیئے گئے تا نماز پڑھنے کے لئے جانے
والے گریں۔اور کنویں سے پانی نہیں بھرنے دیا جاتا تھا۔بلکہ یہاں تک سختی کی جاتی تھی
کہ کمہاروں
کو ممانعت کر دی گئی تھی کہ احمدیوں کو برتن بھی نہ دیں۔ایک زمانہ میں یہ ساری
مشکلات تھیں۔مگر اب وہ لوگ کہاں ہیں؟ ان کی اولادیں احمدی ہوگئی ہیں اور وہی لوگ
جنہوں نے احمدیت کو مٹانے کی کوشش کی ان کی اولادیں اسے پھیلانے میں مصروف
ہیں۔غرضیکہ یہاں کی ایک ایک چیز خدا تعالیٰ کا نشان ہے۔یہی مدرسہ جس جگہ واقعہ ہے
یہاں پرانی روایات کے مطابق جن رہا کرتے تھے اور کوئی شخص دو پہر کے وقت بھی اس
راستہ سے اکیلا نہ گزر سکتا تھا۔اب دیکھو وہ جن کس طرح بھاگے ہیں۔یہاں کی ایک ایک
اینٹ اللہ تعالیٰ کا نشان ہے اور اس کی تاریخ معلوم کر کے پتہ لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام کس
طرح پورا ہوا۔مجھے یاد ہے اسی میدان سے جاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اپنا ایک رؤیا سنایا تھا کہ قادیان بیاس تک پھیلا ہوا ہے اور مشرق کی طرف بھی
بہت دور تک اس کی آبادی چلی گئی ہے۔اُس وقت صرف یہاں آٹھ دس گھر احمدیوں کے
تھے اور وہ بھی بہت تنگدست، باقی سب بطور مہمان آتے تھے۔لیکن اب دیکھو خدا تعالیٰ
نے کس قدر ترقی اسے دی ہے۔پس اپنے دنوں سے فائدہ اٹھاؤ۔کیونکہ بڑے ہو کر تم پر بہت بڑی ذمہ داری عائدہ
ہونے والی ہے۔تم نے دنیا کو فتح کرنا ہے۔اپنے متعلق یہ خیال مت کرو کہ تم بچے ہو یا
کمزور ہو، مال میں یا علم میں دوسروں سے پیچھے ہو۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے تمہارے سپرد
ایک کام کیا ہے۔اور جسے وہ کام سپرد کرتا ہے اسے طاقتیں بھی خود ہی دے دیتا ہے۔پس
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
44
جلد دوم
اپنی تمام کمزوریوں اور نقائص کے باوجود یا درکھو کہ خدا تعالیٰ نے تم سے کام لینے کا فیصلہ کر
لیا ہے۔اور تمہارا فرض قرار دے دیا ہے کہ اسلام کو دنیا میں غالب کرو۔اس وقت اسلام
اگر چہ کمزور ہے مگر تم جو ایک معمولی سے گاؤں کے سکول میں پڑھنے والے اور ایک معمولی
حیثیت کے گاؤں میں رہنے والے ہو، غریب والدین کے بچے ہو، ادنی درجہ کے
بورڈنگ میں اقامت رکھتے ہو۔یادرکھو کہ تمہارے ذمہ خدا تعالیٰ نے عظیم الشان کام لگایا
ہے۔اور جب وہ کسی کے ذمہ کوئی کام لگاتا ہے تو اسے پورا کرنے کی توفیق خود ہی عطا فر ما
دیتا ہے۔پس یہ خیال مت کرو کہ تم میں اہلیت نہیں ہے۔ضرور ہے۔اور اگر اس ارادہ
کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ تو روزانہ ایسے سامان پیدا ہو جائیں گے جو تمہیں غالب کر دیں۔تمہارے ماں باپ تمہیں بتا سکیں گے کہ احمدیت ابتدا میں کیسی کمزور تھی۔حتی کہ
1914ء میں جب خلافت میرے سپرد ہوئی تو خزانہ میں صرف چند آنے تھے اور کئی ہزار
قرضہ تھا۔اور جماعت میں سے مخالفین کے قول کے مطابق تو ننانوے فیصدی خلاف
تھے۔لیکن نوے تو بہر حال تھے۔لیکن باوجود ان حالات کے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
اس قدر ترقی دی کہ اُس وقت ایک بھی مبلغ باہر نہ تھا مگر آج ساری دنیا میں ہمارے مبلغ
ہیں اور کوئی براعظم ایسا نہیں جہاں احمدی مبلغ نہ پہنچ چکے ہوں۔انگلستان، امریکہ ، جاوا،
سماٹرا، افریقہ، گولڈ کوسٹ، نائیجیریا، ٹرینیڈاڈ ، آسٹریلیا وغیرہ ہر جگہ ہمارے مشن قائم ہو
چکے ہیں اور یہ سب کچھ 17 سال کے قلیل عرصہ میں ہوا۔آج سے 17 سال قبل اس
مدرسہ کی طرف اشارہ کر کے کسی نے کہا تھا کہ جماعت نے ایک بچہ کے ہاتھ پر بیعت کرلی
ہے اس لئے تھوڑے ہی عرصہ میں اس سکول پر عیسائیوں کا قبضہ ہو جائے گا۔لیکن آج یہ
حالت ہے کہ اس میں پڑھنے والے عیسائیوں کو مسلمان بنا رہے ہیں اور عیسائیت کو کچلنے
والے اس سکول سے پیدا ہورہے ہیں۔پس میں طلباء کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم سے پہلوں نے جو کام کیا تم اس سے بہتر کر سکتے
ہو کیونکہ ان کا علم اور تجربہ بھی تمہاری راہنمائی کے لئے موجود ہے اور اس وجہ سے جو کچھ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
45
جلد دوم
*
انہوں نے کیا تم وہ زیادہ سہولت اور آسانی کے ساتھ کر سکتے ہو۔اس لئے اپنی ہمتوں کو
بڑھاؤ، ارادوں کو بلند کرو اور ہمیشہ اس مقصد کو سامنے رکھو۔تم بے شک کھیلو کو دو کیونکہ اس
کے بغیر بھی تم مجرم ہو گے مگر اس بات کو ہمیشہ مد نظر رکھو ایک دن ایسا آنے والا ہے جب
دنیا کو فتح کرنے کا کام تمہارے سپر د ہو گا اور اس کے لئے تمہیں تیار ہو جانا چاہئے۔“
(الفضل 9 فروری 1932 ء )