محترم خان صاحب منشی برکت علی صاحب کی الوداعی دعوت

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
46
جلد دوم
محترم خان صاحب منشی برکت علی صاحب کی الوداعی دعوت
6 مارچ 1932ء کو جماعت احمد یہ شملہ ودہلی نے محترم جناب خان صاحب منشی برکت علی
صاحب کو جو ایک لمبی اور قابل تعریف ملازمت کے بعد پنشن پر جا رہے تھے رتالکٹورہ
پارک میں ایک شاندار گارڈن پارٹی دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت
فرمائی۔اور ایک نسخہ قرآن کریم جماعت کی طرف سے اپنے مبارک ہاتھوں سے خان صاحب کو
عطا فر مایا۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو مختصر خطاب فرمایا
اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔قادیان میں اس قسم کی دعوتوں پر میں عموماً تقریر کیا کرتا ہوں کیونکہ وہاں میری
حیثیت میزبان کی ہوتی ہے اور ہر جانے والے کو الوداع اور آنے والے کو خیر مقدم
کہہ سکتا ہوں۔لیکن یہاں بوجہ مختصر قیام کے میں خود مہمان کی حیثیت رکھتا ہوں اس لئے
میں نہیں سمجھتا میں کن جذبات کا اظہار کروں۔آپ لوگ خان صاحب سے جدا ہور ہے
ہیں اور جدائی کو محسوس کر رہے ہیں لیکن آپ سے جدا ہو کر خانصاحب میرے پاس
قادیان آ رہے ہیں۔اس لئے نہ تو میں ان کو الوداع کہہ سکتا ہوں اور نہ جدائی کے
متعلق وہ جذبات میرے اندر پیدا ہو سکتے ہیں جو آپ لوگوں کے دلوں میں ہیں۔میرے اندر تو اس وقت خوشی کے جذبات ہیں اور باوجود آپ کے رنج کے مجھے خوش
ہونا چاہئے۔لیکن چونکہ دوستوں کی خواہش ہے اس لئے کچھ بیان کرتا ہوں۔ایک غلطی کی اصلاح پہلی بات ایڈریس کے ایک فقرہ کے متعلق کہنا چاہتا
ہوں۔اگر چہ میں جانتا ہوں کہ لکھنے والے نے جان بوجھ

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
47
جلد دوم
کر نہیں بلکہ غلطی سے لکھا ہے لیکن چونکہ وہ قابل اصلاح ہے اس لئے میرا فرض ہے کہ میں
اس کی اصلاح کروں۔بلکہ اس سے پہلے بھی میری خواہش تھی کہ جب کبھی موقع ملے اس
بات کی اصلاح کروں۔اب چونکہ ایسا موقع میسر آ گیا ہے اس لئے میں اس کی اصلاح
ضروری سمجھتا ہوں۔وہ فقرہ اس رنگ کا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور خلیفہ کی دعاؤں سے
ایسا ہوا۔یعنی خدا کے فضل کے ساتھ خلیفہ کی دعاؤں کو شریک بنایا گیا ہے۔حالانکہ اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ کسی خدا کے بندے کو شریک کرنا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ یہ شرک ہے۔یہ تو کی
کہا جا سکتا ہے کہ خلیفہ کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوا۔لیکن جس فقرہ کا
میں ذکر کر رہا ہوں اس میں خلیفہ کی دعاؤں کو خدا کے فضل کے برابر قرار دیا گیا ہے۔حالانکہ ہر کام خدا کے فضل کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔رسول کریم ﷺ کی مجالس میں بھی بعض
لوگوں نے اس قسم کے فقرے کہے تو آپ نے اصلاح فرما دی۔اور فرمایا اللہ کے ساتھ
ہمارا ذکر مت کرو۔ہاں دعاؤں کے ساتھ خدا کا فضل نازل ہوتا ہے۔میں جانتا ہوں کہ
لکھنے والے کے دل میں یہ خیالات نہ تھے لیکن میرا بحیثیت خلیفہ فرض ہے کہ اس غلطی کی
طرف توجہ دلاؤں۔الله
جدائی پر رنج دوسری بات
میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جدائی پر رنج ایک طبعی امر ہے۔آنحضرت ﷺ کے صاحبزادہ حضرت ابراہیم جب فوت ہوئے تو حضور
کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو گئے۔اس پر صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ تو
ہمیشہ ہمیں صبر کی تعلیم دیا کرتے ہیں مگر آج آپ کی آنکھوں سے بھی آنسو بہہ رہے ہیں۔اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایسے موقع پر آنسوؤں کا جاری ہونا ایک طبعی امر ہے۔1
پس وہ جو جدائی کا احساس نہیں رکھتا طبعی جذبات سے خالی ہے۔جس کا فقدان سنگ دلی کی
علامت ہے۔صبر سنگدلی کا نام نہیں بلکہ جزع فزع سے اپنے آپ کو روکنے کا نام ہے۔,,
مومن اور غیر مومن کی جدائی پھر فرمایا۔جدائی دو قسم کی ہوتی ہے ایک
مومن کی اور ایک غیر مومن کی۔غیر مومن کو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
48
جلد دوم
جدائی میں تاریکی ہی تاریکی نظر آتی ہے اور وہ اپنے ساتھ حسرتیں لے جاتا ہے۔برخلاف
اس کے مومن جدائی میں بھی اپنے ساتھ بہت سی خوشیاں رکھتا ہے۔مثال کے طور پر دیکھو
ایک سپاہی جو اپنے ملک کی خاطر لڑتا ہے اسے میدان جنگ میں جب گولی لگتی ہے تو اسے
سوائے تاریکی کے اور کیا نظر آتا ہے۔وہ ملک یا قوم جس کی خاطر وہ لڑا تھا وہ ابھی آزاد
نہیں ہوتی۔عزیز واقارب سے وہ علیحدہ ہو گیا۔لیکن اسے نہیں معلوم کہ بعد میں ان سے کیا
معاملہ ہونے والا ہے نہ ہی اسے اپنے متعلق علم ہوتا ہے کہ مستقبل میں اس کا کیا حشر ہوگا۔غرضیکہ اسے تسلی دینے والی کوئی چیز نہیں ہوتی اور چاروں طرف اس کے لئے تاریکی ہی
تاریکی ہوتی ہے اور اس طرح وہ بے حد حسرتوں کے ساتھ جان دیتا ہے۔لیکن ایک مومن
جو جہاد میں اس لئے جاتا ہے کہ وہ خدا کے دین کی حفاظت کرے اسے جب موت آتی
ہے تو اس کے لئے اپنے محبوب حقیقی سے ملنے کا راستہ کھول دیتی ہے۔بے شک وہ اپنے
عزیز و اقارب سے جدا ہوتا ہے لیکن وہ اس یقین کے ساتھ جدا ہوتا ہے کہ وہ انبیاء سے
ملنے والا ہے جو ان اعزاء سے بہت بہتر رفیق ہیں۔پھر وہ سمجھتا ہے کہ جدائی عارضی ہے
تھوڑے دنوں کے بعد وہ اعزاء بھی اس کے ساتھ آ ملیں گے۔وہ جانتا ہے کہ موت اس کی
کے لئے اس دنیا سے بہتر گھر کا دروازہ کھولنے والی ہے اس لئے مومن کی جدائی میں بھی
ایک خوشی ہوتی ہے جو دوسروں کی جدائی میں نہیں ہوتی۔مومن کے دنیا وی صدمے دنیاوی جدائیوں اور صدموں پر بھی مومن خیال
کرتا ہے کہ قرآن کہتا ہے وَبَشِّرِ الصُّبِرِينَ 2
که مومن ایسے موقع پر صبر کرتا ہے کیونکہ خدا کا وعدہ ہے کہ اگر تم کسی چیز کی جدائی کے غم پر
صبر کرو گے تو اس سے بہتر چیز ملے گی۔پس دنیا کی جدائی میں بھی ایک اور سامانِ راحت
پیدا کیا جاتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ صادق الوعد اور کون ہو سکتا ہے۔چونکہ خدا نے
مومن کی کامیابی کے دروازے کھول رکھے ہوتے ہیں اس لئے وہ کسی بات سے گھبراتا
نہیں۔ہر رنج اور تکلیف کو اپنے لئے بہتر خیال کرتا ہے۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
49
ہر بلا کیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده است
پس مومن کے لئے ہر تکلیف ایک ترقی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔“
جلد دوم
الفضل 20 مارچ 1932 ء )
1 بخارى كتاب الجنائز باب قول النبي عليه انا بك لمحزونون صفحه
208 209 حدیث 1303 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
2 البقرة : 156

آج 10 میں سے 10 باقی