حضرت مسیح موعودؑ کے ذریعہ ہمیں جو نعمتیں ملی ہیں ان کی عظمت کو پہچانو

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
74
جلد دوم
حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہمیں جو نعمتیں ملی
ہیں ان کی عظمت کو پہچانو
3 مئی 1933 ء کو جامعہ احمدیہ و مدرسہ احمدیہ کی طرف سے محترم جناب خان صاحب
مولوی فرزند علی صاحب مبلغ انگلستان کے اعزاز میں ایک مشترکہ ٹی پارٹی دی گئی جس
میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ
فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل ہے :۔"
میں زیادہ دیر تک کھڑا نہیں ہوسکتا کیونکہ کل سے پیچش کی تکلیف ہے۔لیکن چونکہ
ہمارے سلسلہ کے کاموں میں مبلغین کا آنا جانا نہایت اہم امور میں سے ہے، میں اس
موقع کا خالی جانا بھی پسند نہیں کرتا۔چونکہ یہ دعوت مبلغین ، کالج کے طلباء اور مدرسہ احمدیہ
کے طلباء کی طرف سے کی گئی ہے اور چونکہ وہ آئندہ اس کام اور بوجھ کو اٹھانے والے ہیں
جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہماری جماعت پر رکھا گیا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ زیادہ تر
انہیں کو مجھے مخاطب کرنا چاہئے۔اس میں شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے لئے
فتوحات مقدر کی ہیں اور آئندہ زمانہ میں اگر کوئی دین غالب ہونے کی حیثیت سے قائم
رہے گا تو وہ احمدیت ہی ہوگی۔ظاہری حالات کے ماتحت بے شک ہم کمزور نظر آتے ہیں
لیکن دنیا میں ہر چیز کی طاقت کا اندازہ لگاتے ہوئے اس بات کو ہی نہیں دیکھا جاتا کہ اس
کی موجودہ طاقت کیا ہے۔بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ کس حد تک ترقی کر سکتی ہے۔بیسیوں
چھوٹی چھوٹی جھاڑیاں ایسی ہیں جو تاڑ 1 کے درخت یا آم کے درخت کی تازہ نکلی ہوئی

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
75
جلد دوم
کو نیل سے زیادہ مضبوط نظر آتی ہیں۔مگر کوئی شخص ان کو اور تاڑیا آم یا یوکلپٹس 2 کی تازہ
روئیدگی کو دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ جھاڑی ان سے زیادہ مضبوط ہے۔ایک گیہوں کا
پودا چار ماہ میں جتنی بلندی حاصل کر لیتا ہے آم کا پودا اتنے عرصہ میں اتنی ترقی نہیں کر سکتا
مگر باوجود اس کے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ گیہوں کا پودا آم سے زیادہ مضبوط ہے۔بلکہ دیکھا
یہ جاتا ہے کہ آم میں کس قدر بلند ہونے کی طاقت ہے اور گیہوں میں کتنی۔پس ہماری
جماعت کی طاقتوں کا اندازہ اس پر نہیں کیا جا سکتا کہ ہم کتنی ترقی کر چکے ہیں بلکہ اس کا
اندازہ دنیا کو اس سے لگانا چاہئے کہ ہمارے اندر کس قدر ترقی کرنے کی گنجائش موجود
ہے۔اور اس اصل کے ماتحت احمدیت کو اگر دیکھا جائے تو کوئی قوم خواہ اس کے افراد ہم
سے کتنے زیادہ کیوں نہ ہوں ، وہ کتنی زیادہ منظم اور وسیع کیوں نہ ہو اور اس کا مال و دولت
دنیا کو خیرہ کرنے والا کیوں نہ ہو پھر بھی احمدیت کے مقابل میں اس کی حقیقت بیج ہے۔تفصیلات کو جانے دو ایک ایسی چیز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں ملی
ہے جس کے مقابل میں تمام دلائل اور تمام مذاہب کے فلسفے باطل ہیں۔جس وقت
مسیحیت کے فلسفی اپنی چرب زبانی اور وسیع تجربہ کے ماتحت دل لبھانے والی اصطلاحات
کو پیش کرتے ہوئے عیسائیت کو خوب صورت شکل میں دنیا کے پیش کرتے ہیں ، جس وقت
پنڈت لاکھوں بلکہ جیسا کہ وہ کہتے ہیں کروڑوں سال کی تہذیب پر بنیاد رکھتے ہوئے
جو گیوں کی عمروں کے غور کئے ہوئے مسائل پیچیدہ اصطلاحات میں جنہیں وہ خود بھی نہیں
سمجھتے پیش کرتے ہیں، جس وقت مسلمان علماء کہلانے والے لمبے جبوں کے ساتھ
یونانیوں کی پس خوردہ یا ان سے نقل کردہ اصطلاحات میں اسلام کے مسائل ایسے رنگ
میں پیش کرتے ہیں جو اسلام اور بانی اسلام کے مدنظر نہ تھا ، جس وقت یہودی نبوت کی لمبی
زنجیر پر انحصار رکھتے ہوئے ان خوبصورت تشبیہات کے ساتھ جن پر یہودیت کو ناز ہے۔اپنی تعلیم پیش کرتے ہیں اُس وقت ایک فقرہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
پیش کیا، ایک جملہ جس پر تمام تعلیمات کا انحصار ہوتا ہے ایک احمدی اسے سیدھے سادھے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
ہے۔76
جلد دوم
الفاظ میں پیش کر کے سب کی کوششوں کو باطل کر دیتا ہے۔وہ جملہ کیا ہے؟ یہ کہ بے شک
تمہاری تعلیمات اعلیٰ درجہ کی ہیں اور دعوے اس قسم کے ہیں کہ ان کے متعلق تمہارے
دلائل مجھے ہوئے اور سلجھے ہوئے ہیں مگر ایک بات بتاؤ کہ ان کا نتیجہ کیا ہے۔اگر مذہب کی
غرض خدا تعالیٰ سے ملاقات اور وابستگی ہے اور اس کے بدلہ میں کوئی چیز ملتی ہے تو ہم ان کے
اصطلاحات کے چکر میں جانے کے بجائے تم سے یہ پوچھتے ہیں کہ تمہیں خدا سے کیا ملا
ہے۔بس اس پر گل مذاہب ایسے دم بخود ہو جاتے ہیں کہ گویا سانپ سونگھ گیا۔ہمارا وہ
سیدھا سادھا زمیندار جو تمام فلسفوں سے نہ صرف عاری ہے بلکہ انہیں سمجھنے کی بھی اہلیت
نہیں رکھتا وہ ایک فقرہ سے سب کو نادم اور خاموش کر دیتا ہے۔وہ کہتا ہے میں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر عمل کر کے زندہ خدا کے کچھ نہ کچھ زندہ نشان دیکھے ہیں۔اس کے مقابل میں تمہارے پنڈتوں ، عالموں اور ربیوں نے کیا دیکھا ؟ وہ صرف یہ ہی
نہیں کہتے کہ انہوں نے نہیں دیکھا بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔اور یہ کہ کر وہ
گویا اس کی عظمت و شان کا اعتراف کرتے ہیں۔خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب نے اپنی تقریر میں پروفیسر مارگولیتھ کا ذکر کیا
ہے میں نے بھی سفر یورپ میں ان سے اور بعض دوسرے مستشرقین سے گفتگو کی اور کہا کہ
آپ قرآن کریم کے متعلق یہ خیال رکھتے ہیں کہ یہ خدا کا کلام نہیں اور اس بات کو تسلیم نہیں
کرتے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے قلب پر یا کان میں ڈالا گیا۔اور اس کے لئے
کبھی آپ تاریخوں سے دلائل ڈھونڈتے ہیں، کبھی یہ کہتے ہیں کہ یہ نتائج ہیں ان طبعی
حالات کے جن میں سے آپ گزرے، کبھی کہتے ہیں یہ جوابات ہیں ان سوالات کے جو
قوم کی طرف سے آپ پر کئے جاتے تھے اور اس لئے یہ رسول کریم ﷺ کی بنائی ہوئی
کتاب ہے۔لیکن میں کہتا ہوں ان بحثوں کو جانے دو کہ یہ ان حالات کا طبعی یا تاریخی نتیجہ
ہے یا سوالات کا جواب ہے۔میں تسلیم کرتا ہوں محمد یہ عظیم الشان نبی اور ہادی ہیں۔تم
فلسفیانہ اور سائنٹیفک دلائل سے ثابت کرو کہ خدا تعالیٰ کی زبان نہیں اور وہ نہیں بولتا یا کسی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
77
جلد دوم
انسانی زبان میں گفتگو کرنا اس کی شان کے خلاف ہے۔مگر ان سب باتوں کے جواب میں
میں صرف یہی کہوں گا کہ اگر یہ واقعہ خود میرے ساتھ پیش آیا ہو اور میں نے واقعی سمجھ لیا ہو
کہ یہ خدا تعالیٰ کے الفاظ ہیں تو بتاؤ تمہارے دلائل کی میرے نزدیک کیا حقیقت رہ سکتی
ہے۔ان میں سے ہر ایک نے کہا کہ اس صورت میں تو واقعی کوئی دلیل آپ پر اثر نہیں کرتی
سکتی۔میں نے کہا تم مجھے پاگل سمجھ لو غلطی خوردہ قرار دے لو لیکن جب مجھے یقین ہے کہ
خدا تعالیٰ نے میرے ساتھ کلام کیا ہے تو میں کیسے مان لوں کہ محمد ﷺ سے وہ ہمکلام نہیں
ہوا۔یہ وہ چیز ہے جس کے مقابلہ میں کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے طفیل یہ ایک ایسی نعمت ہمیں ملی ہے کہ ہم کسی جگہ بھی شرمندہ نہیں ہو سکتے اور ہمیں کسی قسم
کی گھبراہٹ نہیں ہو سکتی۔کیونکہ گھبراہٹ اسی وقت ہوتی ہے جب انسان شبہ میں ہو اور
اسے خیال ہو کہ ممکن ہے میری بات غلط ہو جائے۔مگر جس کا اپنا مشاہدہ ہو وہ اگر دوسروں
کے سامنے ثابت نہ بھی کر سکے اور انہیں قائل نہ کر سکے تب بھی گھبراہٹ اس کے اندر پیدا
نہ ہوگی۔زید کے ہاتھ میں ایک چیز موجود ہے اگر دوسرے اسے نہیں دیکھ سکتے تو اسے ان
کی نظروں کی کمزوری پر افسوس ہوگا چیز کے وجود کے متعلق اس کے دل میں کوئی شبہ پیدا نہیں
ہو سکتا۔وہ یہی خیال کرے گا کہ بعض لوگوں کی نظروں میں ایسی کمزوری ہوتی ہے کہ وہ
بعض اشیاء کو نہیں دیکھ سکتے۔عام لوگوں کو دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے خطرہ ہوتا ہے
کہ اگر کسی نے سائنس کی تھیوری پیش کر دی یا کوئی اور اصطلاح لے بیٹھا تو ہم کیا جواب
دیں گے۔لیکن ہمارے سامنے اگر ایسی صورت پیش آئے تو ہم کہیں گے تمہاری سائنس
تمہیں مبارک ہو لیکن ہم اس واقعہ کو کیا کریں جو ہمارے ساتھ پیش آ رہا ہے۔آپ کا
فلسفہ صحیح ہو گا لیکن ہم اپنے مشاہدہ کے مقابل میں اس کی کیا حقیقت سمجھ سکتے ہیں۔غرضیکہ
اس کے مقابل پر نہ فلسفہ ٹھہر سکتا ہے اور نہ سائنس۔اور اس سے ہماری جماعت کو ایک
ایسی طاقت اور قوت حاصل ہوگئی ہے کہ ناممکن ہے یہ جماعت کسی سے دب سکے۔جتنا کسی
جماعت کے اندر یقین ہوتا ہے اتنا ہی وہ زیادہ ترقی کر سکتی ہے۔جب بھی کسی قوم نے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
78
جلد دوم
ترقی کی ہے پہلے اس کے اندر یقین پیدا ہوا ہے کہ ہم ضرور جیتیں گے۔پھر یہ نہیں کہ جیتنے کا
صرف دعوئی ہی دعوئی ہو ، دعوئی اور یقین میں بہت فرق ہے۔دعوئی جوش کی حالت میں کیا
جاتا ہے اور یقین ٹھنڈی حالت میں۔لڑائی کے وقت ایک دوسرے کو کہتا ہے میں جان
سے ماردوں گا، تمہیں پیس ڈالوں گا ، تباہ کر دوں گا۔حالانکہ دوسرا اس سے اس قدر طاقتور
ہوتا ہے کہ تھپڑ مارے تو مر جائے۔اور اگر جوش کی حالت نہ ہونے کے وقت یعنی دو چار
روز پہلے یا لڑائی کے بعد جب اسے کوئی غصہ فریق مخالف کے متعلق نہ ہو اس سے پوچھا
جائے کہ فلاں آدمی طاقتور ہے یا تم ؟ تو وہ نہایت سادگی سے تسلیم کرے گا کہ وہ مجھ سے
بہت زیادہ طاقتور ہے۔یہ تو دعوی کی صورت ہے، لیکن یقین ان تمام حالات کو جو عقل پر
پردہ ڈال دیتے ہیں علیحدہ کر کے ہوتا ہے۔مسلمان عام طور پر یہی کہتے ہیں کہ ہم ہندوؤں
کو مار دیں گے لیکن جب علیحدگی میں بیٹھ کر ٹھنڈے دل سے بات چیت کرتے ہیں تو اس
امر کو تسلیم کر لیتے ہیں کہ ہماری حالت بہت خراب ہے اور ہم کسی پہلو سے بھی دوسروں کا
مقابلہ نہیں کر سکتے۔گویا دعویٰ جوش اور دیوانگی پر مبنی تھا۔تو میں بتا رہا تھا کہ ترقی کے لئے خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی پہلی ضروری چیز یقین ہے
اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ہمیں حاصل ہے۔اور یہ صرف اس
وجہ سے نہیں کہ دلائل کے لحاظ سے ہمارے مقابل پر کوئی نہیں ٹھہر سکتا بلکہ اس لئے بھی کہ
ایسی خبر میں خدا تعالیٰ کے کلام میں موجود ہیں کہ زمین و آسمان انہیں نہیں ٹال سکتے اور کوئی
طاقت انہیں پورا ہونے سے نہیں روک ہو سکتی۔پس ہم یقین کے اس مقام پر ہیں جہاں
دوسرا اور کوئی نہیں۔اس لئے ہمیں قربانی بھی ایسی ہی کرنی چاہئے جو دوسرے نہ کر سکتے
ہوں۔دیکھو زمیندار کو یقین ہوتا ہے جس کی بناء پر وہ غلہ گھر سے نکال کر باہر پھینک آتا
ہے۔پس ایک طرف مشاہدہ اور دوسری طرف یقین یہ ہمیں حاصل ہیں۔اور یہ ایسی
چیزیں ہیں کہ ممکن نہیں کسی کے سامنے یہ پیش کی جائیں اور وہ اس امر کو تسلیم نہ کرے کہ
ہمارے اندر نشو ونما کی وہ قابلیت ہے جو دوسرے کسی کے اندر نہیں۔اور اس لئے سب کو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
79
جلد دوم
ماننا پڑے گا کہ یہی غالب آنے والی قوم ہے۔وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ شاید حالات بدل
جائیں اور ایسی صورت اختیار کر لیں کہ یہ جماعت تباہ ہو جائے۔مگر یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ
ہمارے اندر ترقی کرنے کی قابلیت موجود نہیں۔اگر چہ ہمارے نزدیک یہ خیال بھی غلط
ہے کیونکہ ہم اپنی ترقی کا یقین اللہ تعالی کی طرف سے الہام کی بناء پر رکھتے ہیں۔لیکن جو
لوگ اس بات پر ایمان نہیں رکھتے وہ بھی اس امر کو دیکھ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسی
طاقت دی ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب مقابل پر ٹھہر نہیں سکتا۔باقی رہا حوادث زمانہ سے تباہی
کا احتمال۔سو جیسے یہ احتمال ہے کہ تباہ ہو جائے ویسے ہی یہ بھی ہے کہ نہ ہو۔ہمارے پاس
معقولیت ہے جو کسی دوسرے مذہب کے پاس نہیں۔عیسائیت کس بات کی تائید کے لئے
کھڑی ہے؟ اسی لئے کہ ایک کھانے پینے والے انسان کو جس کی اگر قرآن کریم تصدیق
نہ کرتا تو بائبل میں اس کے پیش کردہ حلیہ کے رو سے شاید اسے نیک آدمی منوانا بھی مشکل
ہو جاتا ( چہ جائیکہ ) اسے خدا منوائے۔مسلمان کس چیز کو پیش کرتے ہیں؟ یہ کہ مرض تو دنیا
میں موجود ہے مگر اس کا علاج موجود نہیں۔کون عقلمند ہے جو اسے تسلیم کرے۔ان کے پیش
کردہ سب دلائل کے بعد بھی اگر پوچھا جائے تو ہر عقلمند اور سمجھ دار اس بات کو مانے گا کہ
اگر مرض باقی ہے تو علاج بھی ضرور موجود ہونا چاہئے۔اسی طرح ہندوؤں کی طرف سے جو باتیں پیش کی جاتی ہیں وہ بھی معقولیت سے خالی
ہیں۔لیکن احمدیت اگر چہ لوگ بظاہر اس کی مخالفت ہی کریں رائج وہی ہورہی ہے۔وہی
باتیں جن کی بناء پر آج سے ہیں سال پہلے ہم پر کفر کے فتوے لگائے جاتے تھے اب انہیں
دنیا تسلیم کر رہی ہے۔پہلے کہا جاتا تھا کہ عیسی علیہ السلام کا مرنا خلاف اسلام بات ہے کہ
، ہے لیکن
آج کہا جاتا ہے کہ اس بات کو کون مانتا ہے کہ حضرت عیسی آسمان پر زندہ ہیں۔اور اب
مخالفین کا بیشتر حصہ اس کا قائل ہو چکا ہے۔منہ سے خواہ وہ مخالفت ہی کریں مگر دل ضرور
مان چکے ہیں۔اسی طرح ناسخ و منسوخ کا مسئلہ ہے۔ایک زمانہ تھا کہ کہا جاتا تھا یہ لوگ کیسے پاگل

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
80
جلد دوم
ہیں کہ کہتے ہیں قرآن میں کوئی آیت منسوخ نہیں۔مگر آج کسی سمجھدار آدمی یا مولوی کے
پاس جاؤ وہ تسلیم کرے گا کہ قرآن کریم میں کوئی ناسخ و منسوخ نہیں۔اگر چہ بعض باتوں کو
سیاسی اغراض یا تعصب کی وجہ سے تسلیم نہیں کیا جاتا مگر احمدیت نے ان کی عمارت کے
اندر سرنگ لگالی ہے۔اور اگر آج نہیں تو کل ضرور وہ گر کر رہے گی۔اور یہ مشکل کام کی
نہیں۔اگر نوجوان ہمت نہ دکھا ئیں یا گھبرائیں تو یہ نہایت افسوس کی بات ہوگی۔بے شک
دلوں کا فتح کرنا آسان کام نہیں۔مگر اس کے لئے تمام سامان ہمارے پاس موجود ہیں
جو اوروں کے پاس نہیں ہیں۔اس واسطے دنیا کے مقابلہ میں ہمارے لئے یہ کام آسان
ہے۔پس ہمارے نئے ہونے والے اور پرانے مبلغین سب کو خیال رکھنا چاہئے کہ کھانا پکا
ہوا تیار ہے اب صرف اس کا کھانا باقی ہے۔اپنے حوصلوں اور ارادوں کو بلند و بالا کرو اور
اس نعمت کی عظمت کو پہچانو جو خدا تعالیٰ نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی معرفت دی
ہے۔آج لوگوں کا یہ کہنا کہ مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں یا قرآن میں ناسخ و منسوخ
نہیں کوئی معمولی بات نہیں۔اس کے پیچھے ایک ایسی طاقت ہے جو دنیا کو تہ و بالا کر سکتی
ہے اور اس کے ذریعہ زمین و آسمان کو الٹ دیا جا سکتا ہے۔پس اس نعمت کی قدر کرو۔اگر
آدمی کو معلوم نہ ہو کہ اس کے پاس جو ہتھیار ہے وہ کس قدر زبردست ہے تو وہ شکست کھا
جاتا ہے۔اس لئے اس نعمت کی عظمت کو پہچانو اور خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے آپ
لوگوں کو ایسی نعمت اور دولت دی ہے کہ کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو سچا خلوص اور تقومی عطا
کرے جو اس کے منشاء کے مطابق ہو۔اور جنہوں نے اپنے واپس آنے والے بھائی کی
دعوت کی ہے انہیں اس کا اجر عطا کرے۔نیز خان صاحب کے کام میں جو حصہ خلوص سے
کیا گیا اس کے بدلہ میں انعام عطا کرے۔اور جس میں کوئی غلطی رہ گئی ہے اسے معاف
کر کے اسے بھی نیکی سے بدل دے۔اور جو مبلغین کام کر رہے ہیں یا آئندہ کرنے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
81
جلد دوم
66
والے ہیں ان سب کو بہتر سے بہتر ثواب حاصل کرنے کی توفیق دے۔آمین۔“
الفضل 14 مئی 1933 ء )
1: تاڑ کھجور کی قسم کا ایک درخت ( فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 336 مطبوعہ لاہور
(,2010
2 یوکلپٹس : ایک درخت جس کا عرق دوائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔(فیروز اللغات
اردو جامع صفحه 1470 مطبوعہ لاہور 2010ء)

آج 10 میں سے 10 باقی