احمیوں کو اردو سیکھنے کے لئے حضرت مسیح موعودؑ کی کتب پڑھنی چاہئیں

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
82
جلد دوم
احمدیوں کو اردو سیکھنے کے لئے حضرت مسیح موعود کی کتب
پڑھنی چاہئیں
22 جولائی 1933ء کو طلباء مدرسہ احمدیہ و جامعہ احمدیہ نے مکرم مولوی نذیر احمد
صاحب مبلغ افریقہ کوئی پارٹی دی جس میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔" آج کی مجلس ہمارے مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے طلباء کی طرف سے مولوی کی
نذیر احمد صاحب مبلغ گولڈ کوسٹ کی آمد پر منعقد کی گئی ہے۔جہاں یہ مجلس اور اس قسم کی
دوسری مجالس جماعت میں اس روح کو پیدا کرنے اور قائم رکھنے کی محرک ہوتی ہیں جس
کے بغیر وہ کام جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے مکمل نہیں ہوسکتا وہاں جماعت کو ان حالات سے
واقف کرنے کا موجب بھی ہوتی ہیں جن میں سے ہمارے مبلغ گزرتے ہیں۔لیکن ان
مجالس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ہمارے مدرسہ کے طلباء جس رنگ کو اخذ کر رہے
ہوتے ہیں وہ سامنے آ جاتا ہے اور اس طرح ہمیں ان کے حالات سے آگاہ ہو کر بعض
نصائح کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔آج کا ایڈریس مدرسہ کی طرف سے ایک لڑکے محمد عبد اللہ نے پڑھا ہے۔مجھے ایک
طرف تو خوشی ہوئی کہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا یہ ایک بچہ کی حیثیت میں میری ہی تحریک
پر
کشمیر سے آئے۔جب میں 1921ء میں کشمیر گیا تو میں نے تحریک کی تھی کہ کشمیری طالب علم
مدرسہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئیں۔اس تحریک پر یہ بھی آئے تھے۔کچھ

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
83
جلد دوم
عرصہ سے میں ان کی شکل تو دیکھتا ہوں گا لیکن یہ سمجھ کر نہ دیکھی تھی کہ یہ وہی محمد عبد اللہ
ہیں۔اور جب آج کے پروگرام میں ایڈریس کے سامنے ان کا نام پڑھ کر میں نے ان کی
شکل دیکھی تو یہ نہ سمجھا کہ یہ وہی ہیں۔مجھے اس بارے میں شبہ پڑا اور میں نے مولوی سید
محمد سرور شاہ صاحب سے پوچھا کہ کیا یہ وہی لڑکا ہے؟ اور ان کے بتانے پر مجھے معلوم ہوا۔اللہ تعالیٰ نے کیا عجیب قانون بنایا ہے کہ ایک بچہ ہوتا ہے، پھر جوان ہوتا ہے، پھر بوڑھا
ہو جاتا ہے لیکن جو اسے بچہ دیکھتے ہیں ان کے سامنے اس کی کیفیت بچہ والی ہی رہتی ہے۔اگر میں آج انہیں نہ دیکھتا اور اگر دیکھتا تو نہ پہچانتا۔اور دس پندرہ سال کے بعد دیکھتا تو
میرے سامنے ان کی وہی بچپن والی شکل ہوتی۔کسی دینی فلاسفر نے کہا ہے اللہ تعالیٰ نے ہر
رنج جو پیدا کیا ہے اس کے ساتھ برکت بھی رکھ دی ہے۔اس کا ایک مطلب تو وہ ہے جو
مثنوی والے نے بیان کیا ہے کہ
ہر بلا کیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده است
لیکن وہ اور مضمون ہے جس کی طرف انہوں نے اشارہ کیا ہے۔خدا تعالیٰ جو مشکل
پیدا کرتا ہے اس کے اندر خوشی بھی ہوتی ہے۔ہر مصیبت جو آتی ہے خواہ وہ کافر پر آئے یا
مومن پر اس میں بہتری اور بھلائی کا پہلو بھی ہوتا ہے۔چونکہ خدا تعالیٰ ارحم الراحمین ہے
اس لئے جب کوئی ایسی بات بھیجتا ہے جو تکلیف دہ ہوتی ہے تو اس میں کوئی نہ کوئی خوبی کا
پہلو بھی ہوتا ہے۔اس کے ماتحت وہ فلاسفر یہ بتاتا ہے کہ مثلاً جوانا مرگی 1 بظاہر تکلیف دہ
چیز ہے لیکن اس کے ساتھ ایک اور چیز بھی لگی ہے جو احساسات سے تعلق رکھنے والی ہے۔ایک شخص کی جوان بیوی فوت ہو جاتی ہے، ایک بیوی کا جوان خاوند فوت ہو جاتا ہے،
ایک بھائی کا جوان بھائی فوت ہو جاتا ہے، ایک دوست کا جوان دوست فوت ہو جاتا ہے
لیکن جو زندہ رہتے ہیں ان کی نگاہ میں 70، 80 سال کی عمر ہو جانے پر بھی فوت ہونے والے
کی جوانی کی شکل ہی پھرتی رہے گی۔ایک شخص کی زندہ رہنے والی بیوی بوڑھی ہو جائے گی

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
84
جلد دوم
اور جذباتی طور پر اس کی شکل بدل جائے گی مگر فوت ہونے والی جوان بیوی اسی شکل میں
آنکھوں کے سامنے پھرے گی جس شکل میں فوت ہوئی ہوگی۔ایک چھوٹا بھائی زندہ رہتا
ہے اور اس سے بڑا فوت ہو جاتا ہے۔لیکن جب تک چھوٹا بھائی زندہ رہتا ہے وہ خود
بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اپنے فوت ہونے والے بڑے بھائی کو جوان ہی دیکھتا ہے۔غرض
خدا تعالیٰ نے تکالیف اور مصائب کے کئی بدلے جذباتی رنگ میں مقرر کئے ہیں جو مادی
رنگ میں نظر نہیں آتے۔میں نے ضمنی طور پر یہ بات بیان کی ہے جو میرے ذہن میں
ایڈریس پڑھنے والے کو دیکھ کر آئی۔میری نگاہ میں وہ اتنی عمر کا ہی بچہ تھا جس عمر میں میں
نے اسے یہاں آنے پر دیکھا تھا۔اصل بات جو میں اس وقت بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
جو جماعتیں قائم کی جاتی ہیں آسمانی اصطلاح میں ان کا پیدا کرنا نئی زمین اور نیا آسمان
پیدا کرنا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان پر جاری کیا گیا کہ ”ہم
ایک نیا نظام اور نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں 2 اور اسی کشف میں آپ نے دیکھا
کہ آپ نے نیا آسمان اور نئی زمین پیدا کی۔نادان اس پر اعتراض کرتے ہیں لیکن اگر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام نہ ہوتا تو آپ کے نبی ہونے میں شک
ہوتا۔اگر نئی زمین اور نیا آسمان پیدا کرنے کے لئے نبی نہیں آتا تو پھر اس کے آنے کی کیا
ضرورت ہے۔نبی اسی وقت آتا ہے جب دنیا دین سے ناواقف ہو جاتی ہے۔ابو حیان نے اپنی تفسیر میں یہ سوال اٹھایا ہے۔کہتے ہیں یہ نہیں کہ نبی آکر دنیا کو کافر
بنا دیتا ہے۔یہ غلط ہے بلکہ نبی آتا ہی اُس وقت ہے جب دنیا کا فربن چکی ہوتی ہے اور وہ
آ کر مومن بناتا ہے۔اس کی مثال سورج کی سی ہوتی ہے جو روشن ہو کر لوگوں کو ان کا گند
دکھا دیتا ہے۔اس کی مثال اس سالن کی سی نہیں ہوتی جس میں بہت زیادہ مرچیں پڑی
ہوں اور جس کے کھانے سے پیچش ہو جائے۔بلکہ ڈاکٹر کی ہوتی ہے جو یہ بتاتا ہے کہ پیچش
پیدا ہو چکی ہے۔پس نبی آتا ہی اُس وقت ہے جب لوگ کفر کی حالت کو پہنچ چکے ہوں اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
85
جلد دوم
وہ آ کر لوگوں کو مومن بناتا ہے۔کافر لوگ خود اپنے آپ کو بناتے ہیں۔جب یہ حالت
ہو جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ پہلی زمین اور آسمان بر باد ہو چکے ہیں اور ان پر شیطان
نے قبضہ کر لیا ہے۔اس وقت خدا تعالیٰ نبی کو مبعوث کر کے کہتا ہے جاؤ اور جا کر نئی زمین
اور نیا آسمان بناؤ۔تب نبی آ کرنئی زمین اور نیا آسمان بناتا ہے۔نادان کہتے ہیں یہ شرک
ہے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی نئی زمین اور نیا آسمان بنانے نہیں آتا تو وہ نبیوں کی صف
میں کھڑے ہونے کی کوئی وجہ نہیں رکھتا۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی نبی آتا ہے تو وہ دنیا کو
بدل دیتا ہے۔بول چال بدل جاتی ہے۔رنگ ڈھنگ بدل جاتا ہے اور ہر نفس بدل جاتا
ہے۔اسی مدرسہ احمدیہ کے قیام کا سوال تھا کہ ایک صاحب نے اس مجلس میں جو غور
کرنے کے لئے منعقد ہوئی تھی کہا ہمیں کوئی دینی مدرسہ قائم کرنے کی کیا ضرورت ہے۔غیر احمدیوں سے ہمارا صرف وفات مسیح کے مسئلہ میں اختلاف ہے۔وہ کہتے ہیں حضرت
عیسی علیہ السلام زندہ ہیں ہم کہتے ہیں فوت ہو گئے۔ہمارے لئے یہ کافی ہے کہ ایک
رسالہ لکھ دیں جس میں وفات مسیح کے دلائل درج ہوں اور وہ لوگوں کے سامنے پیش
کریں۔باقی ہمارے لڑکے جائیں اور دوسرے مدرسوں میں پڑھیں۔یہ مجلس اس
دالان میں منعقد کی گئی تھی جو میاں بشیر احمد صاحب کے مکان کا ہے مگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اس میں موجود نہ تھے۔جب آپ کو معلوم ہوا کہ یہ بات کہی گئی ہے
تو آپ نے ایک تقریر فرمائی جس میں فرمایا مسیح کی وفات کی غلطی کو دور کرنا بھی اس
سلسلہ کی بہت بڑی غرض ہے۔لیکن صرف اتنی سی بات کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھ کو کھڑا
نہیں کیا بلکہ بہت سی باتیں ایسی پیدا ہو چکی تھیں کہ اگر ان کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ
ایک سلسلہ قائم کر کے کسی کو مامور نہ کرتا تو دنیا تباہ ہو جاتی اور اسلام کا نام و نشان مٹ
جاتا۔غرض نبی دنیا میں انقلاب پیدا کرنے کے لئے آتا ہے اور ہم جو ایک نبی کی جماعت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
86
جلد دوم
ہیں ہمارے ہر کام میں وہ اثر ہونا چاہئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیدا
کیا ہے۔مگر مجھے یہ معلوم کر کے افسوس ہوا کہ اس وقت جو ایڈریس پڑھا گیا ہے اس میں
بعض اصطلاحات وہی استعمال کی گئی ہیں جو تکلف کے ساتھ دوسرے لوگ استعمال کرتے
ہیں اور جن تکلفات سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم کو نکالا ہے۔ممکن ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابتدا میں اس قسم کی کوئی اصطلاح استعمال کی ہو۔مگر نئی زمین اور نیا آسمان بننے میں بھی وقت لگتا ہے۔ایک بچہ 9 ماہ کے بعد پیدا ہوتا ہے
اس لئے نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے پہلے پیدا نہیں کر سکتا بلکہ اس لئے کہ ایسا ہی ہونا ضروری
ہے۔میں نے ایک دفعہ بیان کیا تھا کہ اگر بچہ فوراً پیدا ہو جائے اور فوراً بڑا ہو جائے تو
عجیب مصیبت کا سامنا ہوتا۔ابھی زچگی کا سامان تیار نہ ہوتا کہ بچہ پیدا ہو جاتا۔پھر پیدا
ہونے کے بعد اس کے لئے جب کپڑے تیار کئے جاتے تو وہ اتنا بڑا ہو چکا ہوتا کہ کپڑے
اسے پورے نہ آتے۔پھر اور بڑے کپڑے بنائے جاتے تو وہ جوان ہو چکا ہوتا۔غرض یہ
ایک مضحکہ خیز بات بن جاتی۔اب جس عرصہ میں بچہ پیدا ہوتا ہے وہ اس لئے نہیں کہ خدا
اس کا محتاج ہے بلکہ ہم اس کے محتاج ہیں۔ہماری ضروریات اس کی محتاج ہیں۔ادھر بچہ
پیدا ہوتا ادھر جوان ہو جاتا تو اس کی تعلیم و تربیت کس طرح ہو سکتی۔ماں باپ بچہ سے
کہتے سکول جاؤ لیکن بچہ کہتا میں جوان ہوں میری شادی کرو۔اس طرح ایسی ابتری پھیل
جاتی کہ جو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ خدا جوان پیدا نہیں کر سکتا اتنی دیر کے بعد بچہ کیوں
پیدا کرتا ہے وہ جھٹ کہہ اٹھتے کہ ہم نے بھر پایا 3 ہمیں بچہ پیدا ہونے کا وہی طریق اور
وہی اٹھارہ سال کے بعد بلوغت کا طریق چاہئے۔ان کی گڈریا کی مثال ہوتی۔جس
کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک بڑے درخت پر چھوٹا سا آم اور کمزورسی بیل کے
ساتھ بہت بڑا کدو دیکھا تو کہنے لگا یہ بھی کوئی انصاف ہے۔اسی خیال میں وہ آم کے
درخت کے نیچے بیٹھ گیا کہ اوپر سے ایک آم اس کے سر پر گرا۔اس کے لگتے ہی جھٹ
بول اٹھا میں سمجھ گیا خدا نے جو کچھ کیا وہی ٹھیک ہے۔اگر آم کی بجائے اتنا بڑا کدو

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
میرے سر پر لگتا تو نا معلوم میرا کیا حال ہوتا۔87
جلد دوم
یہ ایک لطیفہ ہے لیکن در حقیقت اگر ان چیزوں کا نقشہ کھینچا جائے تو خدا تعالیٰ کے
بنائے ہوئے قوانین پر اعتراض کرنے والے خود ہنسنے لگ جائیں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ابتدائی زمانہ کی تحریروں میں اگر بعض الفاظ
ایسے آ بھی جائیں تو ان پر ہم بنیاد نہیں رکھ سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
براہین احمدیہ سے پہلے اور بعد کی اردو میں بڑا فرق ہے۔لیکن خواہ کسی وقت کی اردو لے لیں
دوسرے لوگوں کی اردو میں اور اس میں بہت فرق ہے۔جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے دینی امور میں اصلاح کی ہے وہاں اردو زبان میں بھی بہت بڑی اصلاح کی ہے۔چنانچہ ایک شخص نے لندن یونیورسٹی سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے
انگریزی لٹریچر کا اردو لٹریچر پر اثر کے عنوان سے ایک تھیس (Thesis) لکھا جس میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ آپ کی تحریروں نے
زبان اردو پر خاص اثر ڈالا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اصلاحات صرف
مذہبی دائرہ میں ہی نہیں بلکہ انسانی زندگی کے ہر پہلو میں آپ نے اصلاح کی ہے۔اور
ہمیں اپنی اصلاحات کو دنیا میں رائج کرنا چاہئے۔آج کے ایڈریس میں رسول کریم ہی ہے
کے متعلق خواجہ دو جہاں کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔معلوم ہوتا ہے پرانے زمانہ کی
کتابیں پڑھنے سے یہ اثر قبول کیا گیا ہے۔کسی وقت یہ الفاظ رسول کریم ﷺ کے متعلق
استعمال ہوتے تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تحریر کی سلاست اور روانی نے
اس قسم کے الفاظ کو مٹا کر ایسے الفاظ رکھے جو سیدھے قلب پر اثر کرتے ہیں۔اسی طرح
خدائے ایزد کہا گیا ہے۔ایزد کا لفظ آتش پرست ایرانیوں سے لیا گیا ہے۔ہمیں اس قسم کے
الفاظ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔اگر کوئی شاعر ضرورت شعری کی وجہ سے ایسا کوئی لفظ
استعمال کر لے یا اگر مخاطب ایسے لوگ ہوں جن کے لئے اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے
ضروری ہوں تو یہ اور بات ہے۔ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ اور
صلى الله

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
88
جلد دوم
رسول کریم ﷺ کے متعلق جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہی ہمیں استعمال کرنے چاہئیں
کیونکہ وہ قلب پر زیادہ اثر کرتے ہیں۔میں نے مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ اردو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتابوں سے سیکھیں۔اور اب پھر یہی نصیحت کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے بعض پنجابی زبان کے الفاظ بھی اردو زبان میں استعمال کئے ہیں جن پر مخالف
اعتراض کرتے ہیں۔اوّل تو ہم سمجھتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو
الفاظ استعمال کئے ہیں وہ اردو میں شامل ہو کر رہیں گے۔کیونکہ اب اردو کے حامل احمدی
ہوں گے یا یہ کہ اردو کے حامل احمدی ہو جائیں گے۔آج یورپین لوگ اعتراض کرتے
ہیں کہ قرآن میں پانچ سو کے قریب الفاظ غیر زبان کے ہیں مگر ہر عرب کہتا ہے کہ وہ الفاظ
ہمارے اپنے ہیں غیر کے نہیں۔کیونکہ قرآن میں آجانے کی وجہ سے ہمارے ہو گئے ہیں۔اسی طرح زمانہ خود اردو زبان کو اس طرف لے جا رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ اردو کے سمجھے جائیں گے۔پس ہمارے طلباء
کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب نمونہ اور ماڈل ہونی چاہئیں۔خصوصاً آخری زمانہ کی کتابیں، ان کی روانی اور سلاست پہلے کی نسبت بہت بڑھی ہوئی
ہے۔ان کی اردو نمونہ کے طور پر ہے اور وہی اردو دنیا میں قائم رہے گی۔پس ہمیں نقل اس شاہسوار کی کرنی چاہئے جو میدان میں کھڑا رہے نہ ان کی جو
بھاگ رہے ہیں۔باقی رہی شاعری حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس میں بھی
سہولت پیدا کر دی ہے۔اصل مقصد یہ ہونا چاہئے کہ جو بات کہی جائے وہ عمدگی سے
لوگوں کے ذہن نشین ہو سکے۔لیکن دوسروں کی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ سمجھیں یہ کوئی
خاص زبان جانتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول فرماتے ایک آدمی نے مجھے آکر کہا ایک بہت بڑا
مولوی آیا ہے جو تین قسم کے وعظ کر سکتا ہے۔ایک چار آنے والا ، ایک آٹھ آنے والا ،
روپیہ والا۔چار آنے والا وعظ تو عام لوگ سمجھ سکتے ہیں۔اور آٹھ آنے والا بعض

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
89
جلد دوم
لوگ سمجھ سکتے ہیں۔مگر ایک روپیہ والا کوئی نہیں سمجھ سکتا۔تو دوسرے لوگوں کے سامنے
قابلیت کا یہ معیار تھا۔مگر ہمارا طریق یہ ہونا چاہیئے کہ ہم ایسے رنگ میں بات کریں جسے ہر
شخص سمجھ سکے۔ہماری اصطلاحات ایسی ہوں جو معمولی پڑھے لکھے کے لئے بھی بوجھ نہ
ہوں کیونکہ ہمارا کام لوگوں تک حق پہنچانا ہے۔اس کے لئے آسان سے آسان اور سادہ
سے سادہ طریق ہونا چاہئے۔پس ہماری زبان میں ایسی شنگی اور سلاست ہونی چاہئے کہ اگر
ادنی درجہ کے لوگوں میں بھی کلام کریں تو وہ آسانی سے سمجھتے جائیں۔اس کے لئے ہمیں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان کی نقل کرنی چاہئے جو آپ کی کتب میں ہے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس مبلغ کے اخلاص کو جو واپس آیا قبول
فرمائے اور آئندہ اخلاص میں ترقی اور برکت دے۔کیونکہ وہی چیز اچھی ہوتی ہے جس کا
انجام اچھا ہو۔بہت چیزیں ابتدا میں اچھی ہوتی ہیں مگر ان کا انجام خراب ہوتا ہے اور
بہت چیزوں کی ابتدا خراب ہوتی ہیں لیکن انجام اچھا ہوتا ہے۔لیکن بعض ایسی بھی ہوتی ہیں
جن کی ابتدا بھی اچھی ہوتی ہیں اور انجام بھی اچھا ہوتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ ان
کو یہی بات عطا کرے۔ذاتی بڑائی اور ذاتی وقار کا انہیں خیال نہ ہو۔اسی طرح ان
بچوں کے لئے دعا کرتا ہوں جنہوں نے دعوت کی کہ خدا تعالیٰ انہیں دین کی خدمت کرنے
کی توفیق دے اور انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا
کثرت سے مطالعہ کیا کریں۔ایک دفعہ میرے پاس ایک تعلیم یافتہ سکھ آیا اور کہنے لگا میں نے حضرت مرزا صاحب کی
کتابیں پڑھی ہیں اور پنڈت دیانند جی کی کتابیں بھی پڑھی ہیں۔پنڈت صاحب تو کج بحث
معلوم ہوتے ہیں مگر مرزا صاحب خدا رسیدہ ظاہر ہوتے ہیں۔لیکن افسوس کہ مسلمانوں نے عام
طور پر ان کی کتابوں کی قدر نہیں کی۔اگر حضرت مرزا صاحب کے سر پر کیس ہوتے تو سارے سکھ
ان کے ساتھ ہو جاتے۔پھر کہنے لگا معاف کریں میں نے دیکھا ہے آپ کی جماعت کے مبلغین
میں بحث کا رنگ زیادہ پایا جاتا ہے۔ان میں وہ روحانیت نظر نہیں آتی جو حضرت مرزا صاحب کی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
90
جلد دوم
کتابوں میں پائی جاتی ہے۔مجھے بھی ایک حد تک اس کا اقرار کرنا پڑا۔کیونکہ یہ ایسا نقص ہے جو
ہمیں بھی محسوس ہوتا ہے اور اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ہمارے نو جوانوں کو معلوم ہونا
چاہئے کہ ان کا کام بحث کرنا نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں کی اصلاح کرنا ہے۔اگر دلوں کی اصلاح
نہ ہو اور تمام کے تمام مولویوں کو شکست دے دیں تو ہمارا نام خدا تعالیٰ کے حضور شکست کھانے
والوں میں لکھا جائے گا نہ کہ فتح پانے والوں میں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمارے
نوجوانوں کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے۔اس کے بعد خموشی سے دعا کرتا ہوں تاکہ سارے
لوگ اس میں شامل ہو جائیں۔"
( الفضل 6 اگست 1933ء)
1 جوانا مرگی : جوانه مرگ مرتا: جوان موت مرنا، جلدی مرجانا ( فرہنگ آصفیہ جلد دوم
صفحہ 667 مطبوعہ لاہور 2015ء)
2: تذکرہ صفحہ 152 تا 154 ایڈیشن چہارم 2004 ء
بھر پانا: باز آنا اپنے کیے پر پچھتانا (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 233 فیروز سنز لاہور
مطبوعہ 2010ء)

آج 10 میں سے 10 باقی