حضرت میر مہدی حسین صاحب کا سفر ایران اور حضرت خلیفة المسیح الثانی کی زریں ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
91
جلد دوم
حضرت میر مهدی حسین صاحب کا سفر ایران اور حضرت
خلیفة المسیح الثانی کی زریں ہدایات
حضرت میر مهدی حسین صاحب 29 را اکتوبر 1934ء کو آنریری مبلغ کی حیثیت -
ایران تشریف لے گئے۔اس موقع پر حضرت علیہ اسیح الثانی نے اپنے قلم سے انہیں جو ہدایات کا
لکھ کر عطا فرمائیں وہ حسب ذیل ہیں:۔مگر می سید مهدی حسین صاحب
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ نے ایران جانے کا ارادہ کیا ہے اللہ تعالیٰ اس ارادہ کو پورا فرما کر اس کے نیک
نتائج پیدا کرے۔اس موقع پر میں چند امور کی طرف آپ کو توجہ دلاتا ہوں۔(1) آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ہے اور اس لئے آپ اچھی
طرح واقف ہیں کہ ہمارے کام خدا تعالیٰ کے فضل سے ہیں اور صرف اس کی مدد ہمارے کام بنا
سکتی ہے۔پس تبلیغ سے زیادہ ہمار از ور دعاؤں پر ہونا چاہیئے۔(2) بہترین تبلیغ اچھا نمونہ ہے۔جب خدا تعالیٰ کسی سے کام لینا چاہتا ہے تو اس کے
عمل میں برکت دیتا ہے اور لوگ اس کے نور سے خود بخو دمرعوب ہونے لگتے ہیں۔(3) تبلیغ میں ہمیشہ نرمی اور استقلال کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ایک طرف تو دوسروں کے
احساسات کا پورا پاس ہو، ان کی محبت ہر لفظ سے ظاہر ہوتی ہو۔لیکن دوسری طرف سچائی کے بیان
کرنے میں بالکل بے خوفی کا اظہار ہو۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
92
جلد دوم
(4) حضرت مسیح ناصری نے ایک بہت اچھی نصیحت فرمائی ہے کہ جس جگہ کبھی دیکھو اس
قصبہ کی خاک تک جھاڑ کر چلے جاؤ 1 بعض لوگ حق کو قبول کرنے میں سابق ہوتے ہیں۔ہمیشہ
ایسے آدمیوں کی تلاش میں رہنا چاہئے اور ضدی لوگوں کو بعد میں آنے والوں کے لئے چھوڑ دینا
چاہئے۔(5) جماعت آبادان اور دوسری جماعتوں سے وقتاً فوقتاً مشورہ لیتے رہا کریں کہ مشورہ
کے کام میں برکت ہوتی ہے۔(6) اپنے حالات سے ہر مرحلہ پر اطلاع دیتے رہیں کہ اس طرح دعا کی بھی تحریک
ہوتی ہے اور دل کو بھی تسلی رہتی ہے۔جب کوئی دوست باہر جاتا ہے تو ہزاروں مخلصوں کے دل
اس
کی فکر میں اندر ہی اندر گھلے جاتے ہیں۔سچے مومن ایک دوسرے کے اعضاء ہوتے ہیں اور
جب کوئی عضو الگ ہو تو ضرور تکلیف ہوتی ہے۔پس جب تک خبر رسانی کے ذریعہ اطلاع حالات
رہے دل تسلی پاتے رہتے ہیں ورنہ تکلیف پاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کے ارادہ میں برکت دے۔والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
مگر ریادر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکومت وقت کی فرمانبرداری کا حکم دیا ہے۔ایران میں آپ اس حکومت کے تابع ہوں گے۔پس حکومت کے قانون کی پابندی کا خیال رہے۔خاکسار
مرزا محمود احمد
تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 226 ، 227 )
1 متی باب 10 آیت 14 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء