نوجوانوں کو کام کرنے کی تلقین اور لندن میں تبلیغ اسلام

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
93
جلد دوم
نو جوانوں کو کام کرنے کی تلقین اور لندن میں تبلیغ اسلام
مورخہ 7 ستمبر 1935ء کو 7 بجے صبح تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہال میں ینگ مینز
احمد یہ ایسوسی ایشن نے مکرم مولوی محمد یار صاحب مولوی فاضل مبلغ انگلستان کے اعزاز
میں دعوتِ چائے دی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع
پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن کے ایڈریس میں دو باتیں بیان کی گئی ہیں۔ایک
اپنے کام کی تائید میں اور دوسری مولوی محمد یار صاحب کے لندن میں تبلیغی کام کے
متعلق۔ہر شخص جو دین کے لئے اپنا وقت خرچ کرتا ہے، دین کے لئے اپنے وطن سے
جدا ہوتا ہے اور اپنی زندگی کے بہترین اوقات خدمت دین میں صرف کرتا ہے وہ خواہ
غلطی کرے یا صحیح طور پر کام کرے بہر حال اس کا فعل مستحسن اور قابل تعریف ہوتا ہے۔اسی لئے اس بارے میں ینگ مینز احمد یہ ایسوسی ایشن یا کوئی اور انجمن اگر اپنے
خیالات و جذبات تشکر کا اظہار کرے تو اس کا فرض یہی ہے کہ اس کام کی تعریف
کرے۔کیونکہ جب تک کوئی جماعت اپنے کام کے اچھے حصے کا اظہار نہ کرے اس کے
کام میں ترقی نہیں ہو سکتی۔جہاں تک ینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن کے کام کا تعلق ہے
میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ انجمنیں بنا لینا آسان ہوتا ہے لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔میرے سامنے ایڈریس اور جواب ایڈریس میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ ایک زمانہ
میں بینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن کے سپر د ایسا کام تھا جس کی اُس وقت ضرورت نظر آتی
تھی۔لیکن اب بعض ایسی انجمنیں اور بن گئی ہیں جنہوں نے کام تقسیم کر لیا ہے اور جس میں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
94
جلد دوم
دوسرے لوگوں کو کام کرنے کی ضرورت نظر نہیں آتی۔میں سمجھتا ہوں کہ ضرورت کام
کرنے سے نظر آتی ہے اور دنیا کا کوئی شخص ایسا نہیں جسے بغیر ضرورت سمجھا جائے۔بعض
دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی جگہ بہت سی انجمنوں کا ہونا بجائے اتحاد کے فساد کا موجب ہو
جاتا ہے۔لیکن اس سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ زیادہ انجمنیں نہیں بنانی چاہئیں۔کیونکہ جگہ کے
لحاظ سے اور کام کی وسعت کے لحاظ سے بہت سی انجمنیں بنائی جاسکتی ہیں۔میں سمجھتا ہوں
اگر ینگ مینز احمد یہ ایسوسی ایشن خصوصیت کے ساتھ کوئی کام کرے تو اس کا وجود با وجود
دوسری انجمنوں کے نہایت مفید ہو سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے لئے کوئی
خاص کام تجویز کر لیا جائے۔ہمارے ملک میں ایک مرض یہ بھی ہے کہ جب کوئی انجمن قائم
کی جاتی ہے تو اس کے پروگرام میں دنیا کے تمام کام داخل کر لئے جاتے ہیں اور ایک مہا جال
تیار کر لیا جاتا ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایک کام بھی وہ بخوبی سر انجام نہیں دے
سکتی۔اگر الگ الگ انجمنیں ہوں اور وہ آپس میں کام تقسیم کر لیں۔ایک کا کام تعلیم کے
متعلق، دوسری کا کام تربیت کرنا، تیسری کا تبلیغ ہو اور اسی طرح چوتھی پانچویں چھٹی کے
سپرد علیحدہ علیحدہ کام ہوں تو ہر ایک اپنا اپنا کام بخوبی سر انجام دے سکتی ہے۔لیکن اگر
مختلف انجمنوں کے پروگرام میں ساری کی ساری باتیں داخل ہوں تو لازمی بات ہے کہ
ان کا آپس میں ٹکراؤ ہو جائے۔اگر الگ الگ انجمنیں الگ الگ کام کریں تو کام بہت
اچھا ہو سکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس تقسیم عمل کے ساتھ ینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن بہت
کام کر سکتی ہے۔مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنے پروگرام کو وسیع کرنے کی بجائے
محدود کرے۔یہ ضروری نہیں کہ ایک ہی پروگرام ہمیشہ کے لئے رکھا جائے۔جس طرح
کام میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں اسی لحاظ سے پروگرام بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔اور سلسلہ کے
لوگ بھی ایسے کام میں جو تقسیم عمل کے ماتحت ہوگا مدد دیں گے۔انجمنوں
کا پروگرام کوئی
شرعی قانون نہیں ہوتا کہ اسے بدلا نہ جا سکے۔اس لئے پہلے سے ہی مہا حال بنانے کی کیا
ضرورت ہے۔پس اگر ینگ مینز احمد یہ ایسوسی ایشن ایک یا دو کام اپنے ذمہ لے لے اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
95
جلد دوم
انہی کاموں کو کرتی رہے تو کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔اور جب کسی تیسرے کام کی
ضرورت درپیش ہو تو وہ بھی پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔خواہ مستقل طور پر یا عارضی
طور پر۔یہ طریق ہے جس سے کام پوری توجہ سے کیا جا سکتا ہے اور اپنی طاقتوں کو صرف
کرنے کا موقع حاصل ہو جاتا ہے۔ایڈریس کے جواب میں جو کچھ کہا گیا ہے شاید اسے میں نظر انداز کر دیتا مگر اس میں کی
چونکہ ایسی باتوں کا اظہار کیا گیا ہے جن کی یہاں ضرورت نہیں تھی۔یہ کوئی ایسی انجمن
نہیں ہے جس میں کوئی ایسی رپورٹ پیش کی جائے جو لندن میں طریق تبلیغ کے معاملہ سے
تعلق رکھتی ہو۔مولوی صاحب کی تقریر سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ گویا وہ صدر انجمن احمد یہ
کے سامنے تقریر کر رہے ہیں۔ینگ مینز احمد یہ ایسوسی ایشن کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ
وہ لندن مشن کے نظام میں دخل دے اس لئے ایسی تقریر کی بھی ضرورت نہ تھی اس لئے
اس سے متعلق میں چاند با تیں کہنی چا ہتا ہوں۔ولایت کے مشن کے متعلق یہ بات کہ آیا وہاں دو آدمی کام کر سکتے ہیں یا ایک ایسی
بات نہیں کہ جس کے متعلق کسی غور و غوض کی ضرورت ہو۔میرے نزدیک یہ غلط ہے کہ کسی
جگہ دو مبلغوں کا ہونا کام کو خراب کر سکتا ہے۔ہاں اگر ان کی ذہنیت خراب ہو تو پھر کام
خراب ہو سکتا ہے۔قادیان میں آٹھ ناظر ہیں، مبلغ ہیں، ناظروں کے ماتحت بہت سے
کارکن ہیں جن کی کل تعداد دو سو کے قریب ہوگی اور وہ سب یہاں کام کرتے ہیں۔اس کا
یہ مطلب نہیں کہ اگر ان دو سو آدمیوں
کو علیحدہ علیحدہ شہروں میں بھیج دیا جائے تو کام بہت
اچھا ہو سکتا ہے۔اگر اس طرح کیا جائے تو کام فوراً بند ہو جائے گا۔انگلستان میں بیسیوں
شہر ہیں، ہزاروں قصبات ہیں اگر چہ وہ پنجاب کی دو تہائی کے قریب ہے تا ہم ایک وسیع
ملک ہے۔کروڑوں انسان آباد ہیں وہاں ایک دو مبلغوں سے کس طرح جگہ جگہ تبلیغ ہو
سکتی ہے۔کوئی شخص ایک ضلع میں بیٹھ کر بھی ضلع کے سارے لوگوں کو تبلیغ نہیں کر سکتا کجا یہ کہ
ایک دو آدمی ایک ملک کے ہر حصے میں تبلیغ کر سکیں۔یہ تو ہوسکتا ہے کہ ایک مبلغ دورہ کرے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
96
جلد دوم
اور دوسرا مرکز میں رہے مگر یہ بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ اس طرح تمام ملک میں تبلیغ کا شور
بر پا کیا جا سکتا ہے۔نہ ایک نہ دو نہ چار مبلغ تبلیغ کر کے ملک میں شور ڈال سکتے ہیں۔اگر
ہیں یا چھپیں آدمی بھی بھیجوا دیے جائیں تو بھی یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ وہ تمام ملک کو
بیدار کر سکیں گے۔یہاں ہندوستان میں لوگ اپنے کاروبار میں اس قدر مصروف نہیں
ہوتے کہ کوئی فرصت کا وقت نہ نکال سکیں۔مگر انگلستان کے لوگوں کے ذمہ اتنا کام ہوتا
ہے اور وہ اپنے کاروبار میں اس قدر مشغول ہوتے ہیں کہ وہ کسی اور کام کی طرف توجہ ہی
نہیں کر سکتے۔اور یہ بات ان کی عادت میں داخل ہے کہ وہ کوئی ایسا کام جسے وہ فضول
سمجھتے ہیں نہیں کرتے۔اگر چہ ان کے کچھ کام ایسے بھی ہیں جن کو ہم فضول
سمجھتے ہیں مگر ان
کے نزدیک وہ فضول نہیں ہیں۔مثلاً سینما یا ناچ وغیرہ ہے۔وہ ان باتوں کو اپنے کام کا
ایک حصہ سمجھتے ہیں اور انہیں اپنے اصلی کام کے لئے مفید اور محمد خیال کرتے ہیں۔یہی وجہ
ہے کہ سرکاری افسروں کے اس قسم کے اخراجات ان کی گورنمنٹ برداشت کرتی ہے۔تمام ناچ وغیرہ جو وزراء یا گورنمنٹ کی طرف سے کرائے جاتے ہیں ان کے اخراجات
گورنمنٹ خود برداشت کرتی ہے۔اس قسم کی باتوں کے علاوہ وہ زائد وقت نہیں نکال سکتے۔میں جب انگلستان میں گیا تو وہاں ایک جگہ ایک پولیٹیکل لیکچر دیا جس میں حاضری
تین چار سو سے زیادہ نہیں تھی۔اس کے علاوہ ایک مذہبی پبلک لیکچر دیا گیا جس میں صرف
دواڑھائی سو آدمی ہوں گے۔دوسرے تمام لیکچر جو ہمارے ہوتے رہے ان میں تمہیں
چالیس یا پچاس آدمیوں سے زیادہ لوگ جمع نہ ہوتے۔مجھے یاد ہے کہ مسٹر داس گپتا جو وہاں
رہتے ہیں اور انہوں نے کئی انجمنیں بنائی ہوئی ہیں اور جن کی ایک انجمن کے سر پرست
ڈیوک آف کناٹ ہیں اکثر ہمارے پاس آتے تھے۔ان سے جب لیکچروں میں سامعین
کی تعداد کے متعلق ذکر کیا گیا تو وہ کہنے لگے آپ کو اس ملک کی واقفیت نہیں۔ٹیگور کو آپ
جانتے ہیں ان کی کئی کتابیں لاکھوں کی تعداد میں اس ملک میں شائع ہوئی ہیں مگر ان کے
لیچروں میں زیادہ سے زیادہ ستر آدمی ہوتے تھے۔جس سے وہ بہت مایوس ہو گئے۔مگر

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
97
جلد دوم
جب امریکہ گئے اور نیو یارک میں ان کا پہلا لیکچر ہوا تو اس کے لئے سات ہزار ٹکٹ
فروخت ہو جانے کے بعد بھی بہت سے لوگ باقی تھے جو لیکچر سننے کے شوقین تھے۔اس کی
وجہ یہ ہے کہ وہ ملک مقابلہ ایک نیا ملک ہے۔اس میں لوگوں نے خاص عادات اور خاص
نظام ابھی پیدا نہیں کیا جیسا کہ انگلستان کے لوگوں نے پیدا کیا ہوا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انگلستان میں زیادہ مبلغین موجودہ حالات سے زیادہ کام کر
سکتے ہیں، زیادہ تبلیغ ہوسکتی ہے۔مگر یہ بات کہ ان کے ذریعہ وہاں تبلیغ کا شور بر پا ہوسکتا
ہے ناممکن ہے۔کیونکہ اہل انگلستان
سینکڑوں سالوں سے دوسری قوموں پر حکومت کرتے
چلے آئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی تہذیب اور ان کا تمدن انتہائے کمال تک پہنچا ہوا
ہے اور وہ تمام دنیا پر تفوق حاصل کر چکے ہیں۔اور وہ سمجھتے ہیں کہ جو راہ انہوں نے اختیار
کر رکھی ہے وہی درست ہے ان امور کے پیش نظر ان
پر تبلیغ کا فوری اثر نہیں ہوسکتا۔اصل بات یہ ہے کہ کام اسی صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ کام کرنے کے لئے صحیح طریق
اختیار کیا جائے۔اگر ان اصول
کو مد نظر رکھا جائے جو کام کرنے کے ہیں تو کام بہت اچھا
ہو سکتا ہے۔اگر صحیح طور پر کام کیا جائے تو بھی لندن میں دو مبلغ بہت تھوڑے ے ہیں۔لندن
میں ستر اسی لاکھ کی آبادی ہے اور یہ شہر سترہ اٹھارہ میل تک پھیلا ہوا ہے۔پس اگر وہاں
تبلیغی مشن میں کوئی تغیر کرنا پڑا تو وہ اس خیال کے ماتحت نہیں کیا جائے گا کہ وہاں دو
مبلغوں کے لئے کام نہیں بلکہ اس خیال کے ماتحت کیا جائے گا کہ وہاں دو ہندوستانیوں کو
مل کر کام کرنا نہیں آتا۔چونکہ اس کے متعلق ایک سکیم میرے زیر غور ہے اس لئے میں نے
اس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔باقی تقریر کو میں نظر انداز کرتا ہوں گویا
کہ وہ کی ہی نہیں گئی۔میں پھر ینگ مینز احمد یہ ایسوسی ایشن کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ کام کا موقع ہے جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے وہ مفت میں ثواب کما سکتے ہیں۔لیکن دقت یہ ہے کہ تربیت کی کمی کی وجہ سے انہیں عاجل چیز کا احساس زیادہ ہے اور وہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
98
جلد دوم
آجل چیز جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے اس کا احساس کم ہے۔اگر نیشنل لیگ اپنا کام
با قاعدہ کر رہی ہے تو ایسوسی ایشن کے لئے اور کام کی کمی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے
بندوں کے لئے بہت وسیع کام پیدا کئے ہیں۔اور اگر ان کاموں کو باقاعدگی سے کیا
جائے ، محنت، توجہ اور تندہی سے کیا جائے تو وہ بہت عمدہ نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔لیکن اگر
سیکرٹری یا پریذیڈنٹ اپنے دوسرے کاموں کی وجہ سے فرصت ہی نہ نکال سکیں تو پھر کام کیا
ہو سکتا ہے۔جب تک انسان کسی کام کی سرانجام دہی کے لئے اپنی جان پر بوجھ نہ ڈالے
اور یہ محسوس نہ کرے کہ اس سے اس کے دوسرے کاموں اور اس کی طبیعت پر اثر پڑ رہا
ہے اُس وقت تک وہ کام خدا تعالیٰ کی نظر میں مقبول نہیں ہو سکتا۔اگر اس جذبہ کے ماتحت
کام کیا جائے تو بینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن یہ قطعاً نہیں کہہ سکتی کہ نیشنل لیگ یا احمدیہ کو رہنے
کی وجہ سے اس کی ضرورت نہیں رہی۔بلکہ اگر دس گیارہ اور انجمنیں بھی قائم ہو جائیں تو
بھی وہ زیادہ نہیں۔مگر اس طرح نہیں کہ مہا جال پھیلا یا جائے اور اپنے پروگرام میں تمام
دنیا کے کام شامل کر لئے جائیں۔تقسیم عمل ہو تو پھر مختلف انجمنوں کے پروگرام کا آپس
میں ٹکراؤ نہیں ہوتا بلکہ اتحاد اور تعاون پیدا ہوتا ہے اور کام بھی بخوبی ہو سکتا ہے۔“
(الفضل 9 اکتوبر 1935 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی