احمدی نوجوانوں کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
99
99
احمدی نوجوانوں کو نصائح
16 نومبر 1935ء کو انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کے نو جوانوں نے مکرم مولوی محمد یار
عارف صاحب مولوی فاضل مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت چائے دی جس میں
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ
فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔”ہمارے عام محاورات میں بعض الفاظ اس قسم کے رائج ہو چکے ہیں کہ اگر چہ بظاہر
ان کے معانی سے کوئی برا اثر محسوس نہیں ہوتا لیکن امید ہو سکتی ہے کہ آئندہ ان سے غلط
مفہوم پیدا ہو۔اس قسم کے الفاظ میں سے His Holiness کا لفظ بھی ہے۔یہ محاورہ جہاں
تک میرا خیال ہے مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی عبد الرحیم صاحب نیر نے شروع کیا تھا۔رومن کیتھولک اس لفظ کو اپنے پوپ کی نسبت استعمال کرتے تھے کیونکہ وہ اس کو کلی طور پر معصوم
عن الخطاء سمجھتے تھے۔اور اس بات کے قائل ہیں کہ اگر کبھی پوپ کوئی حکم خلاف شریعت بھی
دے دے تو وہی شریعت ہے اور اس کی زندگی تک اُسی پر عمل ہوتا رہے گا۔کیونکہ وہ مانتے
ہیں کہ جو کچھ وہ کہتا ہے خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔لیکن ہم کسی انسان کو معصوم عن الخطاء نہیں مان سکتے۔بشری قسم کی غلطیاں تو ہر انسان
سے ہو سکتی ہیں۔البتہ یہ مانتے ہیں کہ انبیاء سے شرعی غلطیاں نہیں ہو سکتیں اور وہ اس پہلو
سے معصوم عن الخطاء ہوتے ہیں۔ہماری زبان میں حضرت کا لفظ ادب کے مقام پر بولا
جاتا ہے۔لیکن بقول ہر چہ گیر علتی علت شود آجکل بعض لوگ اس کا استعمال بد معاش۔کے معنوں میں کرتے ہیں لیکن اس سے اس کی حقیقت اور اصلیت میں فرق نہیں پڑ سکتا۔جلد دوم
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
100
جلد دوم
ہمیں اسلامی اصطلاحات سے ایک گہرا تعلق ہونا چاہئے۔ایسا گہرا تعلق کہ جیسا باپ
کو اپنے بیٹے سے بھی نہیں ہوتا۔اور ہمیشہ اسلامی اصطلاحات کو رواج دینا چاہئے۔کیونکہ
دوسری اصطلاحات کو استعمال کرنے سے بعض دفعہ غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ممکن ہے بعد میں
آنے والے لوگ یہی سمجھیں کہ ہمارا بھی یہی عقیدہ تھا جو غیر اسلامی اصطلاح استعمال
کرنے والوں کا اس اصطلاح کے متعلق تھا۔ممکن ہے وہ ہمارے متعلق یہی سمجھیں کہ ہم
His Holiness کا لفظ اسلامی عقیدہ کے مطابق ہی استعمال کرتے تھے۔تاہم مناسب
یہی معلوم ہوتا ہے کہ نہ ہم غلطی کریں اور نہ آئندہ اپنی اولادوں کو غلطی میں مبتلا ہونے
دیں۔ایک غلط فہمی کی وجہ سے یہ میٹنگ مغرب کے بعد ہو رہی ہے۔جب کسی سے کوئی غلطی
ہو جاتی ہے تو وہ خیال کر لیتا ہے کہ لا ہے کہ Oh I am sorry کہہ کر معاملہ کو ختم کر دیا جائے
گا۔لیکن میرا یہ طریق ہے کہ جب تک کوئی شخص اس امر کے متعلق جس پر اسے گرفت کی گئی
ہو مکمل جواب نہ دے دے اُس وقت تک میں اس سے کوئی بات کرنے کے لئے تیار نہیں
ہوتا۔تا اسے I am sorry نہ کہنا پڑے۔میں چاہتا ہوں کہ ہمارا طرہ امتیاز اور ہمارا قدم اخلاقی معیار کے لحاظ سے بہت اونچا
ہو۔یہ واقعہ میرے سامنے کا نہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت کا ہے کہ آپ
کو اطلاع ملی کہ ایک احمدی نے بغیر ٹکٹ کے سفر کیا اور قادیان آیا ہے۔یہ سن کر حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے اُسی وقت اپنی جیب سے اسے کچھ رقم دی اور فر ما یاریل کی چوری بھی
ویسی ہی چوری ہے جیسی کسی دوسری چیز کی چوری ہوتی ہے۔تم ریلوے والوں کو ان کا
کرایہ ادا کرو اور جاتی دفعہ ٹکٹ لے کر جاؤ۔پس ہمارا اصل معیار دیانت داری اور صداقت ہے۔اگر ہم اس کو قائم کرنے میں
کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمیں سمجھنا چاہئے کہ ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں۔دنیا میں اگر
کوئی لا زوال دولت ہے تو دیانت اور امانت ہی ہے جو خدا نے اپنے بندوں کے لئے بھیجی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
101
جلد دوم
ہے۔اس کے حصول کے لئے کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔اس دنیا کی زندگی حقیقی زندگی
نہیں بلکہ جو بعد کی زندگی ہے وہی اصل زندگی ہے۔اگر کوئی شخص مدرسہ کی زندگی کو اصل
زندگی سمجھتا ہے تو وہ ہمیشہ ناکام رہتا ہے۔جب میں ابتدائی زمانہ میں رام پور گیا تو وہاں کے مدرسہ میں ایک پٹھان کو دیکھا
جس کے بال سفید ہو چکے تھے اور اس کی عمر 45 سال کے قریب تھی۔اس سے دریافت کیا
گیا کہ کیا تم اتنی مدت تک پڑھ ہی رہے ہو؟ اس نے کہا ہاں اس وقت تک تین دفعہ بخاری شریف
ختم کر چکا ہوں۔میں نے اس سے دریافت کیا کس غرض کے لئے پڑھ رہے ہو؟ اس نے
کہا اگر میں یہاں سے فارغ ہو کر باہر چلا جاؤں تو روٹی کہاں سے کھاؤں۔میں یہاں
اس انتظار میں ہوں کہ مولوی صاحب مریں تو میں ان کا قائم مقام بنوں۔تو بعض لوگ
طالب علمی کو ہی اپنا مقصد قرار دے لیتے ہیں۔ہم اس بحث میں نہیں پڑتے کہ وہ غلطی کرتے ہیں یا نہیں مگر یہ یقینی بات ہے کہ وہ
لوگ غلطی پر ہیں جو اس زندگی کو اپنا مقصد قرار دے لیتے ہیں۔حالانکہ یہ زندگی اگلی زندگی
کا ایک قلیل ترین جزو ہے اور انگلی زندگی کے لئے دیانت اور امانت عظیم الشان خزانے
ہیں۔اگر ہم ان کو چھوڑ دیں تو ہم سے بڑھ کر گھاٹے میں اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ہم میں سے
کتے ہیں جنہیں احمدیت کی وجہ سے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو نہیں چھوڑنا پڑا۔بہت قلیل تعداد ان لوگوں کی ہے جن کو یہ قربانیاں نہیں کرنی پڑیں۔حتی کہ ہمارا خاندان
جس کے مقامی حالات کی وجہ سے بظاہر ممکن نہیں معلوم ہوتا کہ ہمیں بھی اس مشکل سے دو چار
ہونا پڑا ہو گا ہمارے بھی بہت سے رشتہ داروں کے ہم سے تعلقات احمدیت کی وجہ سے
قطع ہو گئے۔میری بیوی کے چچا انسپکٹر آف سکولز تھے۔غیر متعصب بھی تھے۔قادیان
میں انسپکشن کے لئے آئے تو انہوں نے پوری کوشش کی کہ مجھ سے نہ ملیں۔ایک دفعہ لاہور
میں ایک شادی کے موقع پر مجھ سے انہی کے خاندان کے ایک شخص نے کہا آپ کیوں ان کی
سے نہیں ملتے ؟ میں نے کہا وہ ملنا نہیں چاہتے۔میری تو خواہش ہے کہ ان سے ملوں۔ہم
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
102
جلد دوم
یہ باتیں کر رہی رہے تھے کہ اتنے میں وہ آگئے۔ان صاحب نے ان سے میری ملاقات
کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا ابھی آتا ہوں۔اور پھر جب تک ہم وہاں رہے وہ
تقریب میں شامل نہ ہوئے۔میں سمجھتا ہوں ہمارے درجنوں ایسے رشتہ دار ہیں جو احمدیت کی وجہ سے منقطع ہو
گئے۔اس واسطے نہیں کہ ہم ان سے نہیں ملنا چاہتے بلکہ اس واسطے کہ وہ نہیں ملنا چاہتے۔ہمیں اپنے خاندان کے لوگوں سے گالیاں
ملتی تھیں۔ہماری تائی صاحبہ جو بعد میں احمدی ہو
گئیں وہ ہم کو برا بھلا کہتی تھیں۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ جبکہ میری عمر 6 ، 7 سال کی ہوگی میں
سیڑھیوں پر چڑھ رہا تھا تو انہوں نے میری طرف دیکھ کر بار بار یہ کہنا شروع کیا جیہو جیہا
کاں اوہو جیہی کو کو اس فقرہ کو انہوں نے اتنی دفعہ دہرایا کہ مجھے یاد ہو گیا۔میں نے گھر
میں جا کر یہ بات بتلائی اور پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو انہوں نے بتایا جیسے باپ
برا ہے ویسا ہی بیٹا بھی برا ہے۔قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بائیکاٹ کیا گیا۔لوگوں کو آپ کے گھر کا
کام کرنے سے روکا جاتا۔کمہاروں کو روکا گیا، چوہڑوں کو صفائی سے روکا گیا ، ہمارے
عزیز ترین بھائی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بھاوج اور دیگر عزیز رشتہ دارختی کہ آپ
کے ماموں زاد بھائی علی شیر یہ سب طرح طرح کی تکلیفیں دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ گجرات کے علاقہ کے کچھ دوست جو سات بھائی تھے قادیان میں آئے اور
باغ کی طرف اس واسطے گئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب
ہوتا تھا۔راستہ میں ہمارے ایک رشتہ دار باغیچہ لگوا رہے تھے۔انہوں نے ان سے
دریافت کیا کہاں سے آئے ہو اور کیوں آئے ہو؟ انہوں نے جواب میں کہا گجرات سے
آئے ہیں اور حضرت مرزا صاحب کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا دیکھو میں ان کا
ماموں کا لڑکا ہوں میں خوب جانتا ہوں یہ ایسے ہیں ویسے ہیں۔ان میں سے ایک نے جو
دوسروں سے آگے تھا بڑھ کر ان کو پکڑ لیا اور اپنے بھائیوں کو آواز دی کہ جلدی آؤ۔اس پر
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
103
جلد دوم
و شخص گھبرایا تو اس احمدی نے کہا میں تمہیں مارتا نہیں کیونکہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے رشتہ دار ہو۔میں اپنے بھائیوں کو تمہاری شکل دکھانی چاہتا ہوں کیونکہ ہم سنا
کرتے تھے کہ شیطان نظر نہیں آتا۔مگر آج ہم نے دیکھ لیا ہے کہ وہ ایسا ہوتا ہے۔پس ہم
میں سے کوئی نہیں جس نے اپنے رشتہ داروں، قریبیوں اور اپنے احساسات کی قربانی نہیں
کی۔اور آجکل جو کچھ دنیا میں ہمیں کہا جاتا ہے کون اسے آسانی سے سن سکتا ہے۔مخالف
یہ سب کچھ اس لئے کر رہے ہیں کہ ہم نے خدا کے فرستادہ کو قبول کیا ہے۔جب ہم نے
احمد بیت کے لئے دنیا کو قربان کر دیا ہے، دنیا کی سب چیزوں کو کھو کر دیانت اور امانت کو
حاصل کیا ہے تو نو جوانو ! دیانت اور امانت کا ایسا ثبوت دو کہ کوئی تم پر حرف نہ لا سکے۔بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ افراد کو لوٹنا بد دیانتی نہیں ہے۔بعض یہ خیال کرتے
ہیں کہ انجمنوں کو لوٹنا بد دیانتی نہیں ہے۔گورنمنٹ کے بعض افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ
عوام الناس کو لوٹنا برا نہیں ہے۔اور بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ گورنمنٹ کو لوٹنا برا
نہیں ہے۔لیکن کسی کا حق مارنا خواہ وہ کوئی ہو گناہ ہے اور قابل گرفت جرم۔آجکل کے اہلحدیثوں کو خصوصاً یہ غلطی لگی ہوئی ہے کہ غیر مذاہب کے لوگوں کا مال
کھا نا برا نہیں۔حضرت خلیفہ اول اپنے ایک رشتہ دار کا واقعہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ اس
کو انہوں نے اٹھنی دی کہ بازار سے سودا لے آؤ۔وہ سودا بھی لے آیا اور اٹھتی بھی لے
آیا اور ان کو دینی چاہی۔انہوں نے پوچھا کیسی ہے ؟ اس نے کہا کہ مال غنیمت ہے۔ان
کے استفسار پر اس نے بیان کیا کہ وہ دکاندار اٹھتی کو صندوقچی کے اوپر رکھ کر اندر کوئی چیز
لینے کے لئے گیا تو میں نے اٹھالی اور سودا بھی لے لیا۔گویا اس کے نزدیک غیر مذہب کے
آدمی کا مال لینا جائز تھا اور یہ بددیانتی نہیں تھی۔حالانکہ دیانت کا سوال اپنے مذہب کے
لوگوں تک ہی محدود نہیں بلکہ وسیع اصول ہے۔اگر کوئی مسلمان کسی مسلمان سے بددیانتی
سے پیش آئے یا عیسائی عیسائی سے بد دیانتی کرے تو یہ اس قدر برا نہیں جس قدر یہ برا ہے
کہ کوئی مسلمان کسی ہندو سے یہ سمجھ کر بد دیانتی کرے کہ اسلام نے اسے اس بات کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
104
جلد دوم
اجازت دی ہے۔کیونکہ اس طرح ایک تو اس نے بددیانتی کر کے گناہ کیا دوسرے اس کو
اسلام سے اور دور کر دیا۔پس تمہارے اخلاق اس قسم کے ہونے چاہئیں کہ تمہارے ہمسائے تم پر انگلیاں نہ
اٹھا ئیں بلکہ تعریف کریں اور کہیں کہ یہ کبھی جھوٹ نہیں کہہ سکتا۔یہ کبھی بددیانتی نہیں کرتا۔کئی لوگ مذہباً احمدیت کی سچائی کو مان لیتے ہیں اور احمدیت میں داخل ہو کر اصلاح کی
کوشش بھی کرتے ہیں۔لیکن بعض دفعہ مرض کے طور پر وہ غلطی بھی کر جاتے ہیں۔لیکن
تمہارے لئے کتنا اچھا موقع ہے کہ بچپن سے تمہارے کانوں میں یہ آواز پڑتی چلی آ رہی
ہے کہ دیانت اچھی چیز ہے۔اگر ایسے ماحول کے ہوتے ہوئے بھی تم میں سے کوئی کسی
وقت دیانت کو چھوڑ دے تو افسوس کا مقام ہے۔ایک عیسائی کے نزدیک لا اله الا اللہ کی کوئی قیمت نہیں کیونکہ وہ تثلیث کا قائل
ہے۔ایک سناتی کے نزدیک لا اله الا اللہ کی کوئی قیمت نہیں کیونکہ وہ بتوں کا پوجاری
ہے۔ایک آریہ کے نزدیک حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی کوئی قیمت نہیں کیونکہ وہ اس
بات کا قائل ہے کہ ویدوں کے رشیوں کے بعد کسی سے خدا ہمکلام نہیں ہو سکتا۔لیکن ان
سب کے نزدیک دیانت اور امانت کی قیمت ہے کیونکہ سب کے سب اس کو قیمتی خیال
کرتے ہیں اور وہ تمہارے نیک نمونہ سے یقیناً متاثر ہوں گے اور اقرار کریں گے کہ
احمدیت نے ان کے اندر ایک ایسی تبدیلی پیدا کر دی ہے اور ان کو ایک ایسی چیز دے دی
ہے جو عام طور پر دوسروں میں نہیں پائی جاتی۔اس طرح تم لوگوں کے دلوں کو متاثر کر سکتے
ہو۔باقی مسائل کے متعلق ان کو ہزاروں اعتراض ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ ایسے خزانے ہیں
جو ابھی ان کے لحاظ سے زمین میں دبے ہوئے ہیں۔لیکن یہ ایک بالکل ظاہر چیز ہے اور
ہر ایک اس کی صداقت کا قائل ہے۔پس اخلاق اور اعلیٰ نمونہ کے ساتھ احمدیت کی تبلیغ
اور اس کی خدمت کرو۔اس کے بعد میں ایڈریس کی اس بات کی طرف آتا ہوں کہ عیسائی ہم پر یہ اعتراض
ا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
105
جلد دوم
کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے اخلاق اچھے نہیں ہیں۔اس اعتراض کا جو جواب مولوی محمد یار
صاحب نے دیا ہے وہ جواب بھی نہایت لطیف ہے۔لیکن ایک اور بات یہ بھی یادر ہے کہ
جب مبلغ کے سامنے یہ سوال پیش ہو تو اسے کہہ دینا چاہئے کہ میں تو انسان ہوں میرا تعلق
خدا تعالیٰ سے ہے۔ہم خدا کی محبت کو اور دیانت اور امانت کو دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں۔مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ کوئی مسلمان یا ہندو یا عیسائی کیا کرتا ہے۔ہاں اس سے
ضرور مجھے غرض ہے کہ لوگ دیانت اور امانت پر چلیں۔میں مسلمانوں کو اس امر کی تاکید
کرتا ہوں کہ اسلام کے احکام پر عمل کریں اور عیسائیوں سے کہتا ہوں کہ انجیل پر عمل
کریں۔اور اگر ہر دو تو میں اسی طرح کریں یعنی مسلمان اسلام پر اور عیسائی انجیل پر عمل پیرا
ہوں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ملک جہاں مسلمان بستے ہوں گے نہایت امن اور
سکون ہو گا لیکن جہاں عیسائیت کی تعلیم پر عمل ہورہا ہوگا وہاں ابتری پھیلی ہوئی ہوگی۔مصر کا ایک واقعہ ہے کہ ایک پادری ہمیشہ اس امر کا وعظ کرتا کہ عیسائیت بہت اچھی
ہے۔محبت کی تعلیم دیتی ہے۔رحم دلی کی تاکید کرتی ہے۔قریب تھا کہ اس کی چکنی چپڑی
باتوں میں مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ گرفتار ہو جاتا کہ ایک مسلمان کو نہایت ہی مفید تجویز
سوجھی۔اس نے اس پادری کے گال پر زور سے تھپڑ مارا۔پادری نے جب اسے مارنا چاہا
تو اس نے کہا کہ آپ اپنی تعلیم پر عمل کریں اور دوسرا گال بھی میری طرف کر دیں۔پادری
نے کہا کہ اگر میں اپنی تعلیم پر عمل کروں تو میرا چلنا پھرنا دو بھر ہو جائے اب میں تمہاری تعلیم
پر ہی عمل کروں گا۔جرمن اور فرانس کی لڑائی پر بعض پادریوں کی طرف سے سوال
اٹھایا گیا کہ یہ لڑائی
عیسائیت کی تعلیم کے خلاف ہے۔فرانس کو چاہئے تھا کہ تحکیم چھوڑ فرانس کے قلعے بھی
جرمن کے حوالے کر دیتا اور لڑائی ختم ہو جاتی۔پس اگر ہر قوم اپنے مذہب پر عمل کرے تو بغیر تبلیغ کرنے کے اسلام کی فوقیت ثابت
ہو جائے گی۔مسلمانوں میں جب بھی فساد ہوتا ہے وہ اسلام کو چھوڑنے سے ہی ہوتا ہے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
106
جلد دوم
لیکن دوسری قوموں میں جب فساد ہوتا ہے اپنے مذہب پر چلنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔اسلام کے مقابل کوئی مذہب عملی طور پر ٹھہر نہیں سکتا اور مسلمانوں کے نقائص کی وجہ سے ہی
خدا تعالیٰ نے احمدیت کو قائم کیا ہے۔اگر ہم اس بات کو اپنے عمل سے بھی ثابت کر سکیں تو
احمدیت بہت جلد پھیل سکتی ہے۔لیکن اگر تمہارے اندر نہ قربانی کا جذبہ ہو نہ غریبوں سے
حسن سلوک، نہ سچائی ، نہ امانت، نہ بڑوں کا ادب، نہ ان سے ہمدردی تو تم اس سوال کا کیا
جواب دو گے کہ تم نے مسیح موعود کو مان کر کیا حاصل کیا۔اس سے قبل ایک وقت تھا کہ تم
کہہ سکتے تھے ابھی انتظار کرو۔بیج ابھی بویا گیا ہے۔کچھ عرصہ کے بعد پھل لائے گا۔یہ وہ
زمانہ تھا جب کہ لوگ احمدیت میں نئے نئے داخل ہو رہے تھے اور تم لوگوں
کو تسلی دلا سکتے
تھے کہ ابھی ان نو احمدیوں پر سے پچھلی میل دور نہیں ہوئی۔لیکن جب کو نیپل درخت بن
جائے اور پھر اس پر ایک لمبا عرصہ بھی گزر جائے مگر وہ درخت پھل نہ لائے تو اس حالت
میں معترض کو کیا جواب دیا جا سکتا ہے۔پس تمہاری ذمہ داری پہلوں سے زیادہ ہے۔تمہارے کام اور جذبات دوسروں سے بالکل ممتاز ہونے چاہئیں۔تمہاری زندگیاں بنی نوع
انسان کی ہمدردی میں گزرنے والی ہوں۔تم میں سے کتنے ہیں جو اپنے ہفتہ کے اوقات میں سے کچھ حصہ بنی نوع انسان کی
ہمدردی کے کام پر خرچ کرتے ہیں۔طالب علم بھی بڑے آدمی کی طرح خدمت کر سکتا ہے
اور تمہاری غربت کو محوظ رکھتے ہوئے تمہاری قربانی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔لیکن یہ اس
صورت میں ہو سکتا ہے کہ تم کچھ کر کے دکھاؤ۔مجھے لندن کے ہو مرس را مرز کا قصہ بہت
پسند آتا ہے۔اس کا ایک نوکر تھا جو اس سے بہت تھوڑی تنخواہ حاصل کرتا تھا۔ایک دن
اس نے مذاقاً نوکر سے کہا میرا تو دیوالہ نکل گیا ہے اور اب میں تمہیں اتنی تنخواہ نہیں دے
سکتا۔اس پر نو کرنے ہیں تمہیں یا چالیس روپے جو اپنی تنخواہ سے بچائے ہوئے تھے اپنے
مالک کے سامنے پیش کر دیئے۔اس کا اس پر بہت بڑا اثر ہوا۔تو چھوٹی سے چھوٹی قربانی
کی بھی قدر بہت زیادہ ہوتی ہے اور جذبات قربانی کی عظمت کو بلند کر دیتے ہیں۔اگر مثلاً
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
107
جلد دوم
راک فیلر (Rockefeller) کسی کو دس لاکھ روپیہ دے دے تو اسے کوئی بڑی بات نہ
سمجھی جائے گی۔لیکن اگر کوئی غریب کسی کو ایک روپیہ بھی دے دے تو اس کو خاص وقعت
دی جائے گی۔پس دلوں پر اثر ڈالنے والی قربانی کی روح ہوتی ہے نہ کہ اس چیز کی
بڑائی۔اسی طرح طالب علمی کے زمانہ کی چھوٹی چھوٹی قربانیاں بہت اثر پیدا کر سکتی ہیں۔تم اپنی زندگیوں کو احمدیت کے معیار پر لاؤ۔جو شخص صداقت کے لئے قربانی کرتا
ہے وہ کبھی نہیں مرتا۔جیسا کہ میں نے خطبہ میں بھی بیان کیا تھا کہ خدا تعالیٰ ایسے انسانوں
کے متعلق فرماتا ہے بَلْ أَحْيَا 1 وہ ہمیشہ زندہ رکھے جاتے ہیں پس یہ خیال تمہیں
بز دل نہ بنائے کہ تم بڑی قربانی نہیں کر سکتے۔اگر تمہاری قربانی دوسرے نوجوانوں کو
غیرت دلانے والی ہوگی تو تم دنیا میں ایک ایسا بیج بوؤ گے جسے کوئی اکھاڑ نہ سکے گا۔اپنے
اندراس روح کو پیدا کرو کہ دنیا میں دین کے لئے قربانی کرنے والا کبھی نہیں مرتا۔“
(الفضل 4 دسمبر 1935 ء )
1: البقرة: 155
هه
66