مبلغین کو نہایت اہم ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
108
جلد دوم
مبلغین کو نہایت اہم ہدایات
17 نومبر 1935ء مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے طلباء نے احمدیہ انٹر کالجینیٹ
ایسوسی ایشن لاہور کے ممبروں کو جامعہ احمدیہ کے صحن میں دعوت چائے دی۔از راہ شفقت
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی اس تقریب میں شرکت فرمائی اور تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔” جب میں کوئی ایسا اجتماع دیکھتا ہوں جس میں مدرسہ احمدیہ اور تعلیم الاسلام ہائی سکول
کے فارغ طلباء کا مشترک حصہ ہوتا ہے تو میرا دل اس خوشی کو محسوس کرتا ہے کہ ایسے زمانہ
میں جبکہ میری زیادہ عمر نہ تھی اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں ان دونوں شعبوں کے
مٹائے جانے میں روک بن سکوں اور ان کے قائم رہنے میں مدد دے سکوں۔گو وہ کام
مادی لحاظ سے زیادہ اہمیت نہ رکھتا ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ روحانی نقطہ نگاہ سے بہت
بڑے نتائج پیدا کرنے والا ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے چند ماہ
پہلے یہ سوال اٹھا کہ ہماری جماعت کو مخالفین کا چونکہ علمی لحاظ سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے اس
لئے ہمیں علماء کی ضرورت ہے اور ان کے لئے کوئی انتظام ہونا چاہئے۔اس سوال کے پیدا
ہونے پر عام طور پر یہ احساس پیدا ہو گیا کہ اس کی صورت یہ ہے کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول
کو بند کر دیا جائے اور تمام زور مدرسہ احمدیہ پر صرف کیا جائے۔اُس وقت اس کے متعلق اس قدر
غلو ہو گیا اور یہ معاملہ اس وقت کا اس قدر اہم ترین مسئلہ بن گیا کہ اگر کوئی یہ کہتا کہ مدرسہ انگریزی کی
بھی قائم رہنا چاہئے تو اس کے متعلق کہا جاتا کہ اس میں نفاق کی کوئی رگ ہے۔کیونکہ اس کی
کے دل میں انگریزی مدرسہ قائم رکھنے کی خواہش ہے۔اُس زمانہ کی جو شیلی طبائع کے
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
109
جلد دوم
مطابق آخر تمام وہ لوگ جو بولنے والے تھے اور اہل الرائے سمجھے جاتے تھے مومن بن
گئے اور کمزور ایمان والے ہم دو سمجھے گئے۔یعنی حضرت خلیفہ المسیح الاول اور میں۔مجھے
یاد ہے حضرت خلیفہ امسح الاول کی طبیعت میں چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ادب بہت زیادہ تھا اس لئے خود کچھ عرض کرنے کی بجائے جو دلائل مدرسہ ہائی کے قائم
رکھنے کے متعلق سوجھتے وہ مجھے سمجھاتے اور فرماتے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
سناؤ۔آخر میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدرسہ ہائی کو قائم رکھا جائے اور مدرسہ احمدیہ کو
الگ جاری کیا جائے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ جس انسٹی ٹیوشن کی ضرورت کا
انکار نہیں کیا جاسکتا اس کے قائم رکھنے کا موجب بنوں۔اس تجویز کے مطابق مدرسہ احمدیہ قائم کیا
گیا یا یوں کہنا چاہئے کہ اسے مضبوط کر دیا گیا کیونکہ کچھ جماعتیں پہلے جاری تھیں۔اس
وقت عام طبائع میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ اچھے پیمانہ پر اسے چلانا چاہئے۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام مئی 1908 ء میں فوت ہوئے اور دوسرا
جلسہ جو دسمبر 1908ء میں ہوا اس میں جماعت کے سامنے یہ سوال رکھا گیا کہ مدرسہ احمدیہ
کی غرض کیا ہے۔صرف یہ کہ مُلا پیدا کرے اور ملاؤں نے پہلے ہی دنیا کو تباہ کر رکھا ہے۔پھر اس مدرسہ سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یہ سوال جلسہ عام میں پیش کرنے کی بجائے مصلحی
مجلس شوری میں پیش کیا گیا جس میں ساری جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔وہ لوگ
جو اُس وقت خاص اثر اور رسوخ رکھتے تھے یعنی خواجہ کمال الدین صاحب، ڈاکٹر یعقوب
بیگ صاحب، سید محمد حسین شاہ صاحب، مولوی محمد علی صاحب ان کی تجویز یہ تھی کہ تعلیمی
وظائف بڑھا دیے جائیں تا کہ احمدی نوجوان زیادہ تعداد میں کالجوں میں جائیں اور پاس
ہونے کے بعد ان میں سے جو دین کی خدمت کے لئے زندگی وقف کریں انہیں ایک آدھ
سال میں قرآن پڑھا کر مبلغ بنا دیا جائے۔نہ معلوم کیا سبب ہوا اُس وقت ہم تشحید الاذہان کا
کام بھی کیا کرتے تھے۔میں اس میں مصروف رہایا کوئی اور کام تھا۔مجلس شوری کے شروع
ہونے کے وقت میں وہاں نہ پہنچ سکا اور جب وہاں پہنچا تو خواجہ کمال الدین صاحب تقریر
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
110
جلد دوم
کر رہے تھے اور بڑے زور سے یہ کہہ رہے تھے کہ ہماری جماعت بڑی عقل مند ہے وہ کسی
چیز کا ضائع ہونا گوارا نہیں کر سکتی۔ہمیں چونکہ انگریزی دان مبلغ چاہئیں اس لئے مدرسہ
احمدیہ پر اس قدر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔اُس وقت میں نے دیکھا کہ قریباً سب
لوگ متاثر ہورہے تھے۔چنانچہ ان کی تقریر کے بعد کچھ اور لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں کی
نے ان کی تائید کی اور آوازیں آنے لگیں کہ ٹھیک ہے ایسا ہی ہونا چاہئے۔اس قسم کی مجلس
میں بولنے کا میرے لئے پہلا موقع تھا۔اُس وقت میں نے اس طرف توجہ دلائی کہ دنیا
میں ہر چیز اپنے لئے ماحول چاہتی ہے اور اس کے لئے ضروری انتظامات کی ضرورت
ہوتی ہے۔یہ خیال کر لینا کہ کوئی شخص کچھ دن دینیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین
سے پوری طرح واقف ہو سکتا ہے اور اس کے تاثرات دین کے متعلق ایسے مضبوط ہو سکتے
ہیں جیسے اس شخص کے جسے بچپن سے دین کی تعلیم حاصل کرنے پر لگایا گیا ہو۔یہ غلط ہے۔دین سے صحیح واقفیت رکھنے والے علماء پیدا کرنے کے لئے مدرسہ احمدیہ کی ضرورت ہے
اور اسے قائم رکھنا چاہئے۔پھر خدا تعالیٰ نے مجھے اس موقع پر ایک جذباتی دلیل بتادی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کی وفات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مدرسہ احمدیہ کو آپ کی یاد گار بنا دیا جائے۔میں نے کہا ہم سے پہلے کچھ لوگ تھے جو رسول کریم ﷺ کے صحابہ تھے۔جب رسول کریم
ﷺ نے رحلت فرمائی تو ایک عام بغاوت پھیل گئی اور ایسا خطرہ پیدا ہوا کہ مدینہ بھی محفوظ
نہیں رہے گا۔اُس وقت صرف تین مقامات پر نماز با جماعت ہوتی تھی اور بہت سے لوگوں
نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا۔اُس وقت بعض صحابہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے
درخواست کی کہ آپ اس وقت ذرا نرمی سے کام لیں اور کچھ قوموں سے جو ز کوۃ دینے
سے انکار کر رہی ہیں زکوۃ لینا چھوڑ دیں۔اس پر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر
کوئی شخص رسول کریم اللہ کے وقت اونٹ باندھنے کی رسی بھی زکوۃ میں دیتا تھا تو میں
اسے بھی نہ چھوڑوں گا۔خواہ خون کی ندیاں بہہ جائیں اور خواہ خطرہ اتنا بڑھ جائے کہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
111
جلد دوم
عروسة
مدینہ کی گلیوں میں صحابہ کی بیویوں کو دشمن گھسیٹتے پھریں 1 میں نے کہا ایک طرف رسول کریم
کے بعض صحابہ آپ کی ایک یادگار میں جو خاص طور پر آپ کی طرف منسوب بھی
نہیں تھی کچھ تغیر کرنے کے لئے کہتے ہیں تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ صاف انکار کر دیتے
ہیں اور ہر خطرہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن ادھر ہم یہ نمونہ پیش کر رہے
ہیں کہ وہ مدرسہ احمدیہ جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یادگار بنایا گیا تھا اس پر پورا
سال بھی گزرنے نہیں پایا کہ اس کے بند کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔میں سمجھتا ہوں میری اس دلیل نے لوگوں کو زیادہ اپیل کیا۔ادھر میں نے تقریر ختم کی
ادھر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا مدرسہ احمدیہ ضرور قائم رہنا چاہئے۔مجھے یاد پڑتا ہے
میرے بعد شاید خان صاحب برکت علی صاحب بولے۔لوگوں نے کہا اب ہم اور کچھ سنا
نہیں چاہتے۔مدرسہ احمدیہ کا قائم رکھنا ضروری ہے۔جب اخلاص سے کوئی شخص بات
پیش کرتا ہے تو اس پر قائم بھی رہتا ہے مگر مدرسہ احمدیہ کو بند کرنے والوں میں چونکہ اخلاص
نہ تھا اس لئے اپنی بات پر قائم نہ رہے۔جب مدرسہ احمدیہ کو جاری رکھنے کے حق میں کوئی
بات پیش ہوتی تو وہ کہہ دیتے یہی تو ہمارا مطلب تھا ہم بھی یہی کہتے تھے۔آخر کہا گیا کہ یہ
امر تمام جماعتوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے سمجھا کہ اُس وقت جذبات
ٹھنڈے ہو جائیں گے اور مدرسہ احمدیہ کو بند کرنے پر لوگوں کو آمادہ کر سکیں گے۔چنانچہ
ایجنڈا میں اس تجویز کو جس رنگ میں درج کیا گیا اس سے یہی ظاہر ہوتا تھا کہ مدرسہ احمدیہ کا
بند کرانا منظور ہے۔لیکن جماعت کے لوگ چونکہ محسوس کر چکے تھے کہ مدرسہ احمد یہ ضروری چیز
ہے اس لئے تمام جماعتوں کی طرف سے یہی رائے آئی کہ مدرسہ احمدیہ قائم رہنا چاہئے۔پس جب میں کوئی ایسا اجتماع دیکھتا ہوں تو یہ دونوں باتیں جو میرے بچپن کے کام ہیں
جوانی کے کئی کاموں سے زیادہ خوشنما اور پسندیدہ نظر آتے ہیں۔میں آج بھی اسی خیال پر
قائم ہوں جس پر اُس وقت تھا۔قرآن کریم سے صراحتاً معلوم ہوتا ہے کہ ایک خاص جماعت
کو دین کی خدمت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلْتَكُنْ مِنْكُمُ أُمَّةً
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
112
جلد دوم
يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَبِكَ
هُمُ الْمُفْلِحُونَ 2 اور دوسری طرف فرماتا ہے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ
لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ 3 سارے مومنوں کا
فرض ہے کہ دعوت الی الخیر کریں۔تو ایک خاص جماعت کا ہونا ضروری ہے اور یہ لازمی چیز
ہے۔کوئی فوج اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس کا ایک حصہ خاص کام کے
لئے مخصوص نہ ہو۔اور تمام نیچر میں یہی بات نظر آتی ہے کہ ایک ذرہ مرکزی ہوتا ہے۔مذہبی تبلیغ کے لئے بھی ایک ایسا مرکز ہونا چاہئے جو اپنے ارد گرد کو متاثر کر سکے اور
دوسروں سے صحیح طور پر کام لے سکے۔یہی غرض مبلغین کی ہے۔لیکن عام طور پر خود مبلغین
نے بھی ابھی تک اس بات کو نہیں سمجھا۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ احمدیت کے سپاہی ہیں اور کام
انہیں خود کرنا ہے۔مگر جو یہ سمجھتا ہے وہ سلسلہ کے کام کو محدود کرتا ہے۔ہم خدمت دین کے
لئے کس قدر مبلغ رکھ سکتے ہیں۔اس وقت ساٹھ ستر کے قریب کام کر رہے ہیں جن کا
جماعت پر بہت بڑا بوجھ ہے اور چندے کا بہت بڑا حصہ ان پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔مگر وہ
کام کیا کرتے ہیں۔اگر کام کرنے والے صرف وہی ہوں تو سلسلہ کی ترقی بند ہو جائے۔ان کے ذریعہ سال میں صرف دو تین سو کے قریب لوگ بیعت کرتے ہیں۔اور باقی جن
کی تعداد کا اندازہ دس بارہ ہزار کے قریب ہے جماعت کے لوگوں کے ذریعہ احمدیت میں
داخل ہوتے ہیں۔رہے مباحثات جو مبلغین کو کرنے پڑتے ہیں یہ اسی وقت تک ہیں جب
تک ہمارے ملک کے لوگوں کے اخلاق کی اصلاح نہیں ہوتی۔مباحثات پبلک کے اخلاق کی
خرابی کی وجہ سے کرنے پڑتے ہیں۔جس طرح ہمارے ملک میں لوگ مرغبازی اور بٹیر بازی
کے عادی تھے جسے قانون نے ایک حد تک روک دیا ہے۔وہ مولوی بازی کے بھی عادی
ہیں۔ایک مولوی ادھر کھڑا ہو جاتا ہے ایک ادھر۔ایک دوسرے کو چونچیں مارتے ہیں اور
پبلک یہ تماشہ دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔یہ دراصل گرے ہوئے اخلاق کا مظاہرہ ہوتا ہے اور
یہ ہمارے لئے ایسا ہی ہے جیسا کہ طہارت کے لئے جانا پڑتا ہے۔چوہڑے کے کام کو
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
113
جلد دوم
ذلیل سمجھا جاتا ہے مگر ایک وقت ہر انسان کو خود یہی کام کرنا پڑتا ہے۔ایسا ہی یہ کام ہے کہ
دوسرے ہم پر پاخانہ پھینکتے ہیں اور ہم اسے دور کرتے ہیں۔کوئی شخص اولا د اس لئے نہیں
پیدا کرتا کہ اس کی طہارت کرے۔مگر طہارت کا کام والدین کو کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح
ہمارا یہ مقصد نہیں کہ علماء مباحثات کے لئے پیدا کریں بلکہ علماء کی غرض یہ ہے کہ وہ
آفیسرز کی طرح ہوں جو اپنے ارد گرد فوج جمع کریں اور اس سے کام لیں۔یا اس کی
گڈریے کی طرح جس کے ذمہ ایک گلے کی حفاظت کرنا ہوتی ہے۔اور یہ کام دس ہیں
مبلغ بھی عمدگی سے کر سکتے ہیں۔جب تک ہمارے مبلغ یہ نہ سمجھیں اُس وقت تک ہمارا
مقصد پورا نہیں ہوسکتا۔مبلغ کے معنے وہ یہ سجھتے ہیں کہ غیروں کو مخاطب کرنے والا۔مگر صرف یہ معنے نہیں بلکہ
اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ غیروں کو مخاطب کرانے والا۔رسول کریم ﷺ سے بڑھ کر کون
مبلغ ہو سکتا ہے مگر آپ کس طرح تبلیغ کیا کرتے تھے؟ اس طرح کہ شاگردوں سے کراتے
تھے۔صحابہ میں آپ نے ایسی روح پھونک دی کہ انہیں اُس وقت تک آرام نہ آتا تھا
جب تک خدا تعالیٰ کی باتیں لوگوں میں نہ پھیلا لیں۔پھر صحابہ نے دوسروں میں یہ روح
پھونکی اور انہوں نے اوروں میں اور اس طرح یہ سلسلہ جاری رہا۔حتی کہ مسلمانوں نے اس
بات کو بھلا دیا۔تب خدا تعالیٰ نے اس روح کو دوبارہ پیدا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام کو بھیجا۔اس طرح بھی رسول کریم ﷺ ہی تبلیغ کر رہے ہیں۔پس علماء
کا کام یہ ہے کہ وہ ایسے لوگ پیدا کریں جو دوسروں کو تبلیغ کرنے کے قابل ہوں۔وہ
خدمت گزاری اور شفقت علی الناس کا خود نمونہ ہوں اور دوسروں میں یہ بات پیدا
کریں۔مگر عام طور پر مبلغ لیکچر دے دینا یا مباحثہ کر لینا اپنا کام سمجھتے ہیں۔اور خیال کر
لیتے ہیں کہ ان کا کام ختم ہو گیا۔اس کا ایک نتیجہ تو یہ ہو رہا ہے کہ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ
علماء بیکار رہتے ہیں۔بات اصل میں یہ ہے کہ تقریر کرنے یا مباحثہ کرنے کے بعد مبلغ کو
اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ کچھ آرام کرے۔کیونکہ بولنے کا کام مسلسل بہت دیر
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
114
جلد دوم
تک نہیں کیا جا سکتا۔بولنے میں زور لگتا ہے اور تقریر کے بعد انسان نڈھال ہو جاتا ہے۔مبلغ سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ہر روز کئی کئی گھنٹے تقریر کرے۔اگر کوئی ایسا کرے تو چند ماہ کے
بعد اسے سل ہو جائے گی اور وہ مرجائے گا۔پھر روزانہ کہاں اس قدر لوگ مل سکتے ہیں جو
اپنا کام کاج چھوڑ کر تقریریں سننے کے لئے جمع ہوں۔پس یہ کام چونکہ ایسا نہیں جو مسلسل
جاری رہ سکے اس لئے لوگوں کو شکایت پیدا ہوتی ہے کہ مبلغ فارغ رہتے ہیں حالانکہ ان
معاملات میں ان کا فارغ رہنا قدرتی امر ہے۔دراصل انہوں نے اپنے فرض کو سمجھا نہیں۔وہ کہہ دیتے ہیں جب ہمارے پاس کوئی
آیا ہی نہیں تو ہم سمجھائیں کسے۔اس وجہ سے ہم فارغ رہتے ہیں۔لیکن اگر وہ اپنا یہ فرض
سمجھتے کہ ان کا کام صرف تقریر کرنا ہی نہیں بلکہ لوگوں کے اخلاق کی تربیت کرتا ہے ، انہیں
تبلیغ کرنے کے قابل بنانا ہے اور پھر وہ اپنا تصنیف کا شغل ساتھ رکھیں۔جہاں جائیں
لکھنے پڑھنے میں مصروف رہیں۔کوئی ادبی مضمون لکھیں۔کسی مسئلے کے متعلق تحقیقات
کریں۔ضروری حوالے نکالیں۔تاریخی امور جمع کریں تو پھر ان کے متعلق یہ نہ سمجھا
جائے کہ وہ فارغ رہتے ہیں۔یہ تاریخی مختلف کام ہیں جن کی طرف ہمارے مبلغین کو
توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔اگر کوئی مبلغ کہیں جاتا اور وہاں تصنیف کا شغل بھی جاری
رکھتا تو لوگ یہ نہ کہتے کہ وہ فارغ رہا۔بلکہ یہی کہتے کہ لکھنے میں مصروف رہا۔مگر مبلغین کو
اس طرف توجہ نہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ تصنیف کا کام نہیں ہو رہا۔ممکن ہے اس وقت بھی
یہاں بعض مبلغ ہوں۔مگر دعوت چونکہ ان کی طرف سے ہے جو آئندہ مبلغ بننے والے ہیں
اس لئے میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وہی طریق اختیار نہ کریں جو ان سے پہلوں
نے کیا اور جس کی وجہ سے 9 حصے کام ضائع ہوا اور صرف ایک حصہ ہو رہا ہے۔اس طرح
جماعت کی ترقی نہیں ہوسکتی۔کیونکہ جو مبلغ اپنے اوقات کی حفاظت نہیں کرتے اور انہیں
صحیح طور پر صرف نہیں کرتے وہ جماعت کے لئے ترقی کا موجب نہیں بن سکتے۔جو لوگ
آئندہ مبلغ بننے والے ہیں وہ اپنے اوقات کی پوری طرح حفاظت کرنے کا تہیہ کریں۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
115
جلد دوم
ان کا صرف اپنے منہ سے تبلیغ کرنا نہیں بلکہ دوسروں کو دینی مسائل سے آگاہ کرنا ، ان
کے اخلاق کی تربیت کرنا، ان کو دین کی تعلیم دینا، ان کے سامنے نمونہ بن کر قربانی اور
ایثار سکھانا اور انہیں تبلیغ کے لئے تیار کرنا ہے۔گویا ہمارا ہر ایک مبلغ جہاں جائے وہاں
دینی اور اخلاقی تعلیم کا کالج کھل جائے ، کچھ دیر تقریر کرنے اور لیکچر دینے کے بعد اور کام
کئے جاسکتے ہیں۔مگر متواتر بولا نہیں جا سکتا کیونکہ گلے سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا۔مگر
باقی قوی سے کام لے سکتے ہیں۔میں تقریر کرنے کے بعد لکھنے پڑھنے کا کام سارا دن
جاری رکھتا ہوں۔اب تقریر کرنے کے بعد جا کر تحریر کا کام کروں گا اور پھر شام تک گلے
کو کچھ آرام حاصل ہو جائے گا تو درس دوں گا انشاء اللہ۔پس میں مبلغین کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنا کام اب جو سمجھا ہوا ہے
وہ ان کا کام نہیں ہے۔یہ بہت چھوٹا اور محدود کام ہے۔افسر کا کام یہ نہیں ہوتا کہ سپاہی کی
جگہ بندوق یا تلوار لے کر خود لڑے بلکہ اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ سپاہیوں کو لڑائے۔اسی
طرح مبلغ کا کام یہ ہے کہ جماعت کو تبلیغ کا کام کرنے کے لئے تیار کرے اور ان سے تبلیغ
کا کام کرائے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کی ترقی ہوسکتی ہے۔پہلے
سے کئی گنا زیادہ بڑھ سکتی ہے۔اسی طرح جماعت کی تربیت کی طرف مبلغین کو توجہ کرنی
چاہئے۔جماعت کے بیکاروں کے متعلق تجاویز سوچنی چاہئیں۔بیاہ شادیوں کی مشکلات
کو حل کرنے کے لئے جدو جہد کرنی چاہئے۔غرض جس طرح باپ کو اپنی اولاد کے متعلق
ہر بات کا خیال ہوتا ہے اسی طرح مبلغین کو جماعت سے متعلق ہر بات کا خیال ہونا
چاہئے۔کیونکہ وہ جماعت کے لئے باپ یا بڑے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں۔اور ہر نقص کو
رفع کرنا ان کا کام ہے۔جب وہ یہ کام کریں گے تو لازمی طور پر جماعت کے لوگوں کے
تعلقات ان کے ساتھ بڑھیں گے۔ان سے خلوص اور تعاون بڑھے گا۔اور اس طرح وہ
دیوار جو حائل ہے اور جس کو دور کرنے کے لئے دونوں طرف سے تقریریں کی گئی ہیں
حائل نہیں رہے گی۔کیا ایک مولوی کا بیٹا جب ایم اے ہو جائے تو باپ کو اس سے محبت
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
116
جلد دوم
نہیں رہتی ؟ یا اگر کسی کا بیٹا عربی کی تعلیم حاصل کرلے تو اسے اپنے ماں باپ سے محبت نہیں
رہتی؟ در اصل نہ عربی محبت کرنے سے روک دیتی ہے نہ انگریزی۔بلکہ آپس کے تعلقات
کی کمی اور ایک دوسرے سے تعاون کی روح نہ ہونے کی وجہ سے دیوار حائل ہونے لگتی
ہے۔اگر ہمارے انگریزی دان اور عربی دان مبلغین میں تعلقات بڑھیں اور وہ ایک
دوسرے سے تعاون کریں تو اپنے آپ ہی متحد ہوتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ دونوں جماعتوں انٹر کا لیجیٹ ایسوسی ایشن اور جامعہ والوں کو اخلاص اور تقویٰ
عطا کرے اور ان میں قربانی کا صحیح جذبہ پیدا کرے اور صحیح طور پر اسلام کی خدمت کا موقع
(الفضل 21 نومبر 1935ء)
66
1 تاريخ الخميس للسيوطى صفحه 51 مطبوعه لاهور 1892ء
2: آل عمران : 105
3: آل عمران: 111