(۱) خوشی اور رنج کے جذبات ایک حد کے اندر محدود رکھو (۲) انواع و اقسام کے کاموں میں اپنے اوقات صَرف کرو (۳) احمدی نقطئہ نگاہ سے اہم مسائل کو حل کرو
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
117
جلد دوم
(1) خوشی اور رنج کے جذبات ایک حد کے اندر محد و در کھو
(2) انواع و اقسام کے کاموں میں اپنے اوقات صرف کرد
(3) احمدی نقطۂ نگاہ سے اہم مسائل کو حل کرو
4 جنوری 1936ء کو بیرونی ممالک سے واپس آنے والے مبلغین مکرم صوفی مطیع الرحمن
صاحب ایم۔اے اور حضرت مولوی محمد صادق صاحب اور انگلستان و فلسطین جانے
والے مبلغین حضرت مولوی جلال الدین صاحب و مکرم مولوی محمد سلیم صاحب کی دعوت چائے
کے موقع پر حضرت خلیفہ المسح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
تقریر فرمائی:۔یہ دعوت اپنے اندر متضاد جذبات کی نمائش رکھتی ہے۔اس میں ان دوستوں کو
ایڈریس دیا گیا ہے جو ہندوستان سے باہر اسلام کی تبلیغ کر کے واپس آئے ہیں۔اور اس
میں ان کو بھی ایڈریس دیا گیا ہے جو ہندوستان سے باہر تبلیغ اسلام کے لئے جا رہے ہیں۔گویا ایک حصہ ایڈریس بظاہر خوشی کے جذبات پر مشتمل ہے اور دوسرا حصہ بظا ہر غم اور رنج
کے جذبات پر مشتمل ہے۔میں سمجھتا ہوں یہ موقع دنیا کی عام حالت کا ایک نقشہ ہے اور
اس سے ہمیں بہت بڑا سبق ملتا ہے۔جو بات اس دعوت میں اتفاقی طور پر پیدا ہو گئی ہے
وہ خدا تعالیٰ نے دنیا میں ارادی طور پر پیدا کی ہوئی ہے۔اور ایک وقت میں یہ دونوں
باتیں جاری ہوئی ہیں۔یعنی خوشی بھی اور رنج بھی۔ایک غلط کار انسان خوشی کی گھڑیوں
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
118
جلد دوم
میں خیال کر لیتا ہے کہ اس کے لئے رنج اور تکلیف کا کوئی موقع ہی نہیں اور ایک نادان
انسان رنج اور مصیبت کی گھڑیوں میں سمجھ لیتا ہے کہ اس کے لئے کوئی خوشی باقی نہیں۔حالانکہ بسا اوقات رنج اور خوشی تو ام ہوتی ہیں۔بسا اوقات جبکہ کوئی شخص خوشی منا رہا ہوتا
ہے رنج اور مصیبت اس کے دروازہ پر کھڑی اسے جھانک رہی ہوتی ہے۔اور بسا اوقات
جبکہ کوئی شخص دکھ اور تکلیف کی حالت میں سمجھ لیتا ہے کہ اس کے لئے خوشی نابود ہو چکی ہے
خوشی اس کی پیٹھ کے پیچھے ناچ رہی ہوتی ہے۔اس ایڈریس کا موقع بھی دنیا کی عام حالت کا نقشہ اتفاقی طور پر بن گیا ہے۔جس
ان جذبات پر نگاہ ڈالی جاتی ہے جو باہر سے آنے والے مبلغین کو دیکھ کر پیدا ہوتے ہیں۔یہ دونوں مبلغ اس وقت اتفاقا دائیں طرف بیٹھے ہیں یا بالا رادہ، ان کو دیکھ کر جب خوشی
کے جذبات پیدا ہوتے ہیں تو بائیں طرف نگاہ کرنے سے جہاں جانے والے مبلغ بیٹھے
ہیں معا ایک شاعر کی زبان میں یہ آواز آتی ہے کہ
جدائی کی گھڑی سر پر کھڑی ہے
اسی طرح جب ہم بائیں طرف دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ ہمارے جسم کے ٹکڑے اور ہمارے
عزیز دوست ہم سے جدا ہو کر جا رہے ہیں تو دائیں طرف سے آواز آتی ہے
انہیں ماتم ہمارے گھر میں شادی
یہی نقشہ ساری دنیا میں نظر آتا ہے۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ انسان کو اپنے جذبات
ایک حد کے اندر رکھنے چاہئیں کیونکہ کسی ایک طرف لڑھک جانے والا انسان ہمیشہ ناکام و
نا مرا در ہتا ہے۔تمام انسان دو قسموں میں منقسم ہیں۔ایک قسم کے لوگ طبعی طور پر خوشی کے
جذبات کی طرف مائل ہوتے ہیں۔وہ ہر چیز کا روشن پہلو لینے کے عادی ہوتے ہیں۔ان
کو انگریزی میں اپنی مسٹ (Optimist) کہتے ہیں۔اور دوسری قسم کے لوگ فطری
طور پر ہر چیز کا تاریک پہلو دیکھتے اور مایوسی کے جذبات کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ان کو
انگریزی میں پیسی مسٹ (Pessimist) کہتے ہیں۔لیکن سچائی اور کامیابی کا گر درمیان
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
119
جلد دوم
میں ہوتا ہے۔وہ لوگ جو کسی چیز کے بھی تاریک پہلو کو نظر انداز نہیں کرتے اور روشن پہلو کو
بھی نہیں چھوڑتے وہ کامیابی کا گر پالیتے ہیں۔کیونکہ جب کبھی دنیا میں کسی قوم کے لئے
کامیابیاں آتی ہیں تنزل کا پیج ضرور ساتھ لاتی ہیں۔جب کسی قوم پر تنزل کے ایام آتے
ہیں تو کامیابی کے سامان ساتھ لاتے ہیں۔ہوشیار آدمی ان سے کام لیتا اور پانسہ پلٹ
دیتا ہے لیکن بے وقوف ایسا نہیں کرتا اس لئے نقصان اٹھاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں اس ایڈریس میں جانے والے اور آنے والے دوستوں کے لئے ایسا
سبق ہے جس سے فائدہ اٹھا کر بہت کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔جو آنے والے
دوست ہیں ان کے لئے باتیں سننے کے تو انشاء اللہ بہت سے مواقع ہیں مگر جانے والوں
کے لئے یہ ملاقات کا آخری موقع ہے۔اس لئے میں انہی کو مخاطب کر کے چند باتیں بیان
کرتا ہوں۔ان
کو یاد رکھنا چاہئے کہ انہیں تبلیغ اسلام کے رستہ میں
کئی قسم کے حادثات پیش آئیں
گے۔کئی اونچ نیچ کے واقعات پیدا ہوں گے۔جب وہ لوگوں کو تبلیغ کریں گے تو بعض
تالیاں بجائیں گے ، نعرے بھی لگائیں گے مگر ان کے دلوں میں موافقت نہ ہوگی۔وہ
اسلام کی صداقت کے قائل نہ ہوں گے۔پیش کردہ امور کی تائید نہیں کریں گے۔تمہیں
ان کے ظاہری حالات کو دیکھ کر خوش نہیں ہونا چاہئے اور ان ظاہری حالات سے متاثر ہو
کر یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہمارا راستہ بالکل پُر امن اور صاف ہے، ہمیں کوئی مشکلات پیش
نہ آئیں گی، ہماری باتیں سب لوگ بخوشی قبول کر لیں گے۔پھر کئی جگہ ایسا ہو گا کہ آپ لوگ دین کی باتیں سنائیں گے مگر لوگ نہیں سنیں گے۔تکالیف پہنچائیں گے، برا بھلا کہیں گے مگر ایسے موقعوں پر مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ امید
کھنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ضرور کامیابی عطا کرے گا۔وہ اتفاق اور وہ تائید جو کسی کے دل
سے نہیں نکلتی سلسلہ احمدیہ کے لئے مفید نہیں ہو سکتی۔اسی طرح نہ وہ بے پرواہی اور ایذا رسانی
جس کا سامنا ہو مضر ہوسکتی ہے۔بالکل ممکن ہے کہ جو ظاہرہ طور پر تعریف و توصیف کرنے
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
120
جلد دوم
والے ہوں وہ یہ خیال کریں کہ ان کا یہ رویہ ان کے لئے مضر ہے اور وہ مخالفت شروع
کر دیں۔اسی طرح یہ بالکل ممکن ہے مخالفت کرنے والے محسوس کریں کہ ان کا رویہ
شریفانہ نہیں ہے اور وہ اسے بدل کر تائید کرنے لگ جائیں۔اس قسم کی باتوں سے مبلغ کو
متاثر نہیں ہونا چاہئے۔لیکن حالت یہ ہے کہ ذرا کسی مبلغ کو کوئی خوشکن بات معلوم ہو وہ لکھ
دیتا ہے کہ عنقریب یہ سارا ملک فتح ہو جائے گا۔اور ذرا تکلیف پیش آ جائے تو لکھ دیتا ہے
کہ اس ملک میں تبلیغ کرنے سے قطعاً کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔اگر مبلغوں کی اس قسم کی خط و
کتابت کا چارٹ تیار کیا جائے تو وہ ٹائیفائیڈ کے چارٹ کی طرح کا ہوگا جس میں بخار کا
اندازہ لگانے والی لکیر کبھی اوپر ہوتی ہے کبھی یک لخت نیچے چلی جاتی ہے۔ایک مبلغ ایک ہی
ملک میں ایک وقت اپنے آپ کو کامیاب سمجھتا ہے لیکن وہی مبلغ اسی ملک میں دوسرے
وقت اپنے آپ کو بالکل ناکام قرار دے رہا ہوتا ہے اور اس طرح لکیر یک لخت نیچے چلی
جاتی ہے۔وجہ یہ کہ وہ لوگوں کے ظاہری اور وقتی حالات سے متاثر ہو کر جھٹ ایک رائے
قائم کر لیتے ہیں حالانکہ ایسے لوگ جو ظاہرہ طور پر تائید کر رہے ہوں ہدایت نہیں پاسکتے۔اور جو بظاہر مخالفت میں لگے ہوئے ہوں ان کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ہدایت نہیں پاتی
سکیں گے۔ان دونوں قسموں کے لوگوں
کو دیکھ کر کوئی رائے قائم کرنا صحیح طریق نہیں ہے۔صحیح طریق وہی ہے جس میں وقتی جذبات کو شامل نہ کیا جائے کیونکہ وقتی جذبات بدلتے
رہتے ہیں۔ہر انسان کے متعلق جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بعض
جذبات طبعی ہوتے ہیں اور بعض عارضی۔ماں باپ کو اپنی اولاد سے، بیوی خاوند کو ایک
دوسرے سے، بھائی کو بہن سے اور بہن کو بھائی سے ایک دائمی محبت ہوتی ہے اور ایک وقتی
جو تفصیلی امور سے تعلق رکھتی ہے۔ایک بیٹے کے متعلق ایک وقت باپ یہ خیال کرتا ہے کہ
یہ نالائق ہے اس سے مجھے کیا تعلق۔لیکن دوسرے وقت وہ کہتا ہے یہ بیٹا میرا سہارا ہے اس
کے سوا میرا اور کون ہے۔مبلغین کو چاہئے کہ جب وہ تبلیغی امور کے متعلق رپورٹ
لکھیں تو عارضی جذبات اور
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
121
جلد دوم
وقتی معاملات کو نظر انداز کر کے اصل حقیقت بیان کیا کریں۔کیونکہ صبح کے واقعات شام کو
اور شام کے واقعات صبح کو غلط ثابت ہو جاتے ہیں اور ان پر زور دینا اپنی کمزوری کو ظاہر
کرنا ہوتا ہے۔تمہیں چاہئے کہ ہر قسم کے واقعات میں سے اس چیز کو لے لو جو حقیقی ہے اور
جو تار کے طور پر سب واقعات میں چلی جاتی ہے۔دیکھو تسبیح کو اگر کسی جگہ سے پکڑ کر لٹکا دیا
جائے تو اس کا ایک حصہ اوپر ہو جائے گا اور دوسرا نیچے۔مگر یہ اس کی ظاہری حالت ہوگی
دور نہ تا گا ایک ہی ہوگا جو اوپر نیچے یکساں چلا گیا۔یہی حالت قوموں کی ہوتی ہے۔اور اسی
کو بدلنا اور اسی کی اصلاح کرنا ہمارا فرض ہے۔ایک بڑے مضبوط آدمی کو نزلہ اور زکام کی
شکایت ہو جاتی ہے لیکن ایک کمزور محفوظ رہتا ہے۔اس سے اگر کوئی یہ اندازہ لگائے کہ
جس کو زکام نہیں ہوا وہ زیادہ طاقتور ہے اور وہ جسے زکام ہوا وہ کمزور ہے تو یہ غلط ہو گا۔طاقت اور کمزوری کے لئے صحت کے اصل رشتے اور تار کو دیکھنا چاہئے نہ کہ ایک آدھ دن
کی بیماری یا صحت کو دیکھنا چاہئے۔اگر آپ لوگ اس نکتہ کو یا درکھیں گے تو نہ خوشی کے وقت
اصل حقیقت آپ کی آنکھوں سے اوجھل ہوگی، نہ کوئی غم اور تکلیف آپ کو مایوس کرے گی
اور نہ اتار اور چڑھاؤ کے جذبات سے آپ لوگ متاثر ہوں گے۔کیونکہ دیکھ سکیں گے کہ
حقیقت وہ ہے جو ان سب واقعات کے بیچ میں سے اسی طرح سے گزرتی ہے جس طرح
منکوں میں سے تا گا۔پس جب تم تبلیغ اسلام کا کام کرو تو نتائج کا انحصار درمیانی واقعات پر مت رکھو۔اسی
طرح جب تم رپورٹ لکھو تو بھی اس بات کو مد نظر رکھو۔یہ وہ بیک گراؤنڈ ہے جس پر
تمہاری جدو جہد کی بنیاد ہونی چاہئے اور یہ اکثر ظاہر کے خلاف ہوا کرتی ہے۔تمہیں اپنے
کام میں پس پردہ حالات کو نگاہ میں رکھنا چاہئے اور انہی پر انحصار کرنا چاہئے۔دوسری بات میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کام کرنے کا معیار دنیا میں عام طور پر فرق رکھتا
ہے۔کئی لوگ تھوڑا کام کرتے ہیں لیکن سمجھتے ہیں وہ بڑا کام کرتے ہیں۔کئی لوگ بہت کام
کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا کیا صحیح طریق یہ ہے کہ دوسری قوموں کے کام کا
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
122
جلد دوم
اندازہ لگا کر اسے اقل ترین معیار قرار دیا جائے اور پھر اپنے کام کو دیکھا جائے کہ وہ کس
قدر ہے۔کام کا وہ اندازہ جو اپنی طبیعت کی حالت سے لگایا جائے وہ طبیعت کی پریشانی
کے لحاظ سے ہوتا ہے کہ بہت کام کیا یا کم۔لیکن طبیعت کے پریشان ہونے سے جو بوجھ اور
تکان محسوس ہوتی ہے وہ اس بات کا ثبوت نہیں ہوتا کہ بہت کام کیا بلکہ یہ کام کرنے کے
خلاف جذبہ ہوتا ہے۔میرا یہ احساس ہے جس کا میں کئی بار ا ظہار کر چکا ہوں اور شاید مجلس
میں اس کا بیان کرنا موزوں نہ ہو مگر چونکہ اس بات کی اصلاح کی ضرورت ہے اس لئے
میرے نزدیک اس کے بیان کرنے میں حرج نہیں۔میرا احساس یہ ہے کہ ہمارے مبلغین
عام طور پر کام کرنے کے معنی نہیں سمجھتے۔میں جو کچھ ان کے متعلق سمجھتا ہوں ممکن ہے وہ غلط
ہومگر میرا خیال ہے کہ اس وقت مبلغ جو کام کر رہے ہیں انسانی نقطہ نگاہ سے اس سے دس گنا
زیادہ کام کیا جاسکتا ہے اگر وہ صحیح طور پر اپنے اوقات صرف کریں۔میں یہ نہیں کہتا کہ وہ
دیده دانستہ فارغ بیٹھے رہتے ہیں مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ جسے وہ کام کہتے ہیں اس کے لحاظ
سے وہ فارغ رہتے ہیں۔میں نے بار بار مبلغین کو توجہ دلائی ہے کہ ان کے کام کے معنی
صرف تقریریں کرنا نہیں۔جب تک وہ اپنا کام صرف تقریریں کرنا سمجھیں گے اُس وقت
تک ان کا بہت سا وقت فارغ ہی رہے گا کیونکہ سارا دن کوئی شخص تقریریں نہیں کر
سکتا۔میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت دیر تک بول سکتا ہوں اور جن لوگوں سے میں ملا
ہوں ان میں سے کوئی ایسا نہیں جو باوجود اس کے کہ میری صحت کمزور ہے مجھ سے زیادہ
دیر تک بول سکتا ہو۔مگر میں جانتا ہوں کہ تقریر کرنے کے بعد اس قدر کوفت ہوتی ہے کہ
جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ممکن ہے میرا یہ اندازہ اپنے متعلق ہو اور کوئی اور شخص ہر روز
12 گھنٹے بول سکتا ہو۔اور 12 سال یا 20 سال یا 50 سال تک روزانہ اسی طرح بول سکتا
ہو۔مگر میں یہی سمجھتا ہوں کہ انسان ایک حد تک بول سکتا ہے۔زیادہ لمبا عرصہ نہیں بول سکتا
اور زیادہ مدت تک نہیں بول سکتا۔کیونکہ جس طرح انسان کا ہر ایک عضو تھکتا ہے اسی طرح
بولنے سے گلے میں بھی تھکاوٹ ہوتی ہے۔اور جس طرح اور محنتیں دماغ پر اثر کرتی ہیں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
123
جلد دوم
بولنے کی محنت ان سے زیادہ اثر کرتی ہے۔ان حالات میں یہ سمجھنا کہ مبلغ کا کام صرف
تقریریں کرنا ہے اور وہ چھ سات گھنٹے اپنی دوسری ضرورتوں میں صرف کرنے کے بعد
باقی سترہ اٹھارہ گھنٹے روزانہ کام میں لگا سکتا ہے درست نہیں ہوسکتا۔اور جب تک مبلغ یہ
سمجھتے ہیں کہ ان کا کام صرف تقریر میں کرنا ہے اس وقت تک وہ فارغ ہی رہیں گے۔با وجود اس کوفت کے جو تقریر کرنے سے انہیں ہوتی ہے۔لیکن یہ اسی صورت میں ہوگا جبکہ
کوئی دوسرا کام نہ ہو۔لیکن جب اور کام بھی ہو تو باوجود اضمحلال کی حالت کے وہ کام کر
سکتے ہیں۔میں نے اس طرف بار بار توجہ دلائی ہے کہ مبلغین کا کام صرف تقریر کرنا نہیں
بلکہ تربیت کرنا ہے اور دوسروں میں کام کرنے کی روح پیدا کرنا ہے۔پھر تالیف و تصنیف کا کام ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
سلطان القلم کا خطاب دیا ہے۔آپ کی جماعت میں شامل ہونے والوں کو بھی اس صفت
کے حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر غرباء کی ترقی کا خیال رکھنا، بے کاروں کو کام
پر لگانے کی کوشش کرنا، مصیبت زدوں کو مفید مشورے دینا ، دوسرے لوگوں کے مفید اور
اچھے کاموں میں دلچسپی لینا بھی مبلغین کے لئے ضروری ہے۔مثلاً بیواؤں کی امداد کرنے
والی انجمنیں خواہ غیر احمدیوں کی ہوں یا سکھوں کی یا ہندوؤں کی ان میں شامل ہو کر جو مبلغ
کام کرتا ہے وہ تبلیغ کا ہی کام کرتا ہے اور اس قسم کے کام تبلیغ کا حصہ ہیں۔اگر فی الحال یہ نہ سہی تو اپنی جماعت کی ایسی ضروریات موجود ہیں جن میں مبلغ حصہ
لے سکتا ہے۔مثلاً رشتہ ناطہ کی مشکلات کو حل کرنا، بے کاروں کے لئے کام تجویز کرنا،
مصیبت زدوں سے ہمدردی کرنا، آپس کی ناچاقی اور رنجش کو دور کرنا یہ ایسی باتیں ہیں کہ
ان کے کرنے سے اس قسم کی تکان نہیں ہوتی جو تقریر کرنے سے ہوتی ہے اور اس طرح
انسان سارا وقت کام میں صرف کر سکتا ہے۔اگر ایک مبلغ اپنی رپورٹ نہیں بلکہ دوسرے
مبلغین کی رپورٹیں پڑھے تو میرا خیال ہے کہ مبلغین کے کام کے متعلق وہی اندازہ اس کا
ہو جو میرا ہے۔اپنی ذات کے متعلق اندازہ لگانے میں خواہ کسی میں کام کرنے کا کتنا ہی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
124
جلد دوم
جوش ہو انسان غلطی کر سکتا ہے۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسری طرف غلطی کا رخ ہو جائے
یعنی انکسار کی طرف اور اپنے کام کو بیچ سمجھنے کے متعلق مگر زیادہ تر غلطی اپنے کام کو زیادہ
سمجھنے کی لگتی ہے۔پس اگر مبلغ دوسروں کی رپورٹیں پڑھیں تو اندازہ لگا لیں گے کہ ان کا
زیادہ وقت بے کارگزرتا ہے۔یا درکھنا چاہئے کہ تقریر کرنا اصل تبلیغ نہیں تبلیغ زیادہ تر عمل ہوتی ہے۔دیکھو رسول کریم
کی تبلیغ میں تقریروں کا بہت کم حصہ ہے۔عام طور پر لوگوں کی امداد کرنا ، ان کی
اخلاقی اور روحانی تربیت کرنا، ان میں خدمت دین کی روح پیدا کرنا اصل کام تھا۔اسی
طرح پر ہر ایک مبلغ بہت کام کر سکتا ہے اور عمر بھر کر سکتا ہے۔کیونکہ ان خدمات کے کرنے
میں کسی ایک عضو کو استعمال نہیں کرنا پڑتا بلکہ مختلف کاموں کے لئے مختلف اجزا استعمال کئے
جاتے ہیں۔بعض خدمات ہاتھوں کے ذریعہ کی جاتی ہیں، بعض کانوں سے ، بعض آنکھوں
سے، بعض پاؤں سے اور بعض زبان سے۔اگر مبلغین مختلف کام کرنا اپنے ذمہ لے لیں
گے تو ان کا کوئی عضو اس قدر نہ تھلے گا کہ وہ اور کام کرنے کے قابل نہ رہیں۔کیونکہ کبھی
ہاتھ کام کر رہے ہوں گے، کبھی پاؤں ،کبھی زبان اور کبھی پیٹھ کام کر رہی ہوگی۔یعنی بوجھ
اٹھانے کا موقع ہو تو پیٹھ سے کام لیا جا سکتا ہے۔اب بڑا نقص یہ ہے کہ ایک حصہ جسم سے
کام لیا جاتا ہے اور باقیوں کو بے کار چھوڑ دیا جاتا ہے۔اب جو مبلغ بیرونی ممالک میں
جار ہے ہیں انہیں خصوصیت سے میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان ملکوں میں جار ہے
ہیں جہاں لوگ اپنے ہر عضو سے کام لینے کے اور بہت سرگرمی سے کام کرنے کے عادی
ہیں۔انواع و اقسام کے کام کرنے کے عادی ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ وہ شیطان کے
لئے کام کرتے ہیں ہمارے مبلغین کو خدا تعالیٰ کے لئے کام کرنا چاہئے۔ان ممالک کے
لوگ رات دن محنت کرنے کے عادی ہیں اور اگر صرف محنت کرنا خدا تعالیٰ کی بخشش
حاصل کرنے کے لئے کافی ہوتا تو یورپ اس بات کا مستحق ہوتا کہ خدا تعالیٰ کی بخشش
حاصل کر سکے۔وہ لوگ ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے کام کرتے ہیں اور ان کو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
125
جلد دوم
دباتے ہوئے آگے نکل آتے ہیں۔پرسوں ہی ہندوستان کے ایک سابق وائسرائے لارڈ ریڈنگ
کے فوت ہونے کی خبر اخبارات میں چھپی ہے۔وہ پہلی دفعہ ایک ادنی مزدور کی حیثیت
سے ہندوستان میں آئے تھے۔پھر جب وہ وائسرائے کی حیثیت سے بمبئی میں اترے تو
انہوں نے کہا آج میں وہ بات بتا تا ہوں جو کسی کو معلوم نہیں۔اور وہ یہ کہ میں پہلی دفعہ
ساحلِ ہندوستان پر جہاز میں کوئلہ ڈالنے والے لڑکے کی حیثیت سے اترا تھا مگر آج
وائسرائے کی حیثیت سے آیا ہوں۔اسی طرح ایڈیسن جو بہت بڑا موجد گزرا ہے فونوگراف
وغیرہ اسی کی ایجادیں ہیں وہ اپنی ابتدائی زندگی میں خطوط پہنچانے والے لڑکے کا کام کرتا
تھا۔اور وہ 9 سال سے کام کرنے لگا۔ادھر ادھر چٹھیاں پہنچا نا اس کا کام تھا۔اُس وقت
ایک خط پہنچانے کے بعد دوسرا خط ملنے تک اسے جو وقفہ ملتا اس میں سائنس کی کتابیں
پڑھتا رہتا اور آخر اس نے وہ ترقی حاصل کی جسے ساری دنیا جانتی ہے۔غرض انواع و اقسام کے کام کرنا، انواع و اقسام کی باتوں میں دلچسپی لینا، انواع و
اقسام کے علوم کا مطالعہ کرنا جہاں انسان کو فارغ رہنے کی لعنت سے بچا سکتا ہے وہاں اس
کے لئے ترقی کے راستے بھی کھول دیتا ہے۔ہمیں یورپ کی اتباع نہیں کرنی چاہئے اور کی
میں دوسروں سے بہت زیادہ اس کا مخالف ہوں۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی
خاطر ان علوم کی طرف توجہ کرتا ہے وہ اعلیٰ سے اعلیٰ نکات اخذ کر سکتا ہے۔سائنس کیا ہے؟
خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔سائنس کے متعلق غور کرنے والے غلطیاں کر سکتے ہیں، جس طرح
قرآن کریم پر غور کرنے والے بھی غلطیاں کر سکتے ہیں مگر اس سے قرآن کریم پر کوئی حرف
نہیں آتا اسی طرح اگر کوئی سائنس وغیرہ علوم پر غور کرنے والا غلطی کرتا ہے تو اس سے وہ
علوم برے نہیں سمجھے جاسکتے۔ہمارا فرض ہے کہ ان سے بھی فوائد حاصل کریں۔میں جب
ان علوم کی کتابیں پڑھتا ہوں تو مجھے ان میں بھی ایسی باتیں ملتی ہیں جو قرآن کریم کی
صداقتوں کو واضح کرتی ہیں اور اسلام کی خوبیاں نمایاں کرتی ہیں۔پس اس زمانہ میں انواع و اقسام کے جو علوم نکل رہے ہیں کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
126
جلد دوم
طرف توجہ نہ کریں۔لیکن میں سمجھتا ہوں ہمارے مبلغ عام طور پر ان علوم کے نام تک نہیں
جانتے۔بے شک وہ سائنس کے ماسٹر نہ ہوں مگر سائنس کی کتابیں پڑھنے سے ان کی
معلومات میں وسعت پیدا ہو گی اور قرآن کریم کے علوم سمجھنے میں مددمل جائے گی۔اس
طرح ایک طرف تو دین کے نکات سمجھنے میں انہیں مدد ملے گی اور دوسری طرف ان علوم کی
وجہ سے پیدا شدہ غلطیوں کی اصلاح کرنے کا موقع مل جائے گا۔لوگوں کے ہزاروں
عقائد اور خیالات کی بنیاد سائنس اور فلسفہ پر ہے۔گو بظاہر ایسا نظر نہ آئے لیکن پس پردہ
یہی ہوتا ہے اور ان علوم کی کتب پڑھنے سے اس کا پتہ لگ سکتا اور اصلاح کا موقع مل سکتا
ہے۔مثلاً کفارہ کے متعلق عام طور پر جو کچھ بیان کیا جاتا ہے اس سے سمجھا جاتا ہے کہ
عیسائیوں نے اسے ایجاد کیا لیکن دراصل اس کے پس پردہ رومی فلسفہ ہے جس کے نتیجہ میں
کفارہ قرار دیا گیا۔اور اس کی اصل شکل وہ نہیں جس طرح کہ اسے پیش کیا جاتا ہے۔اور
ہم جب تک اس فلسفہ کی حقیقت نہ سمجھیں جس کے نتیجہ میں کفارہ پیدا ہوا اُس وقت تک کسی
ماہر اور عالم عیسائی کو قائل نہیں کر سکتے۔مسئلہ کفارہ پر گفتگو کرتے ہوئے ہم ایک عام عیسائی
کور لا بھی سکتے ہیں اور ہنسا بھی سکتے ہیں لیکن جس نے عیسائیت کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہو اور
کفارہ کی اصل حقیقت جانتا ہو وہ ہماری باتوں سے اُس وقت تک متاثر نہ ہو گا جب تک
اس بات تک نہ پہنچیں جو کفارہ کے اندر کام کر رہی ہے۔پس ان علوم کا مطالعہ کرنا بھی
ضروری ہے اور خدمت دین کے لئے نہایت مفید ہو سکتا ہے۔مگر یاد رکھو ان کی ہر بات کی
نقل بری ہے اور ان کی اصطلاحات سے مرعوب ہو جانا غلطی ہے۔ہمارا کام مفید باتوں
سے فائدہ اٹھانا اور مرعوب کرنے والی باتوں کو توڑنا ہے۔اصطلاحات کیا ہوتی ہیں ؟ دراصل وہ علوم کے سمجھنے کے لئے اشارے ہوتے ہیں۔ایک لمبے فقرہ کو اشارہ کے ذریعہ ادا کیا جاتا ہے نہ کہ وہی علم ہوتا ہے۔پس دوسروں کی
قائم کردہ اصطلاحات سے مرعوب ہونا بیوقوفی ہے اور علوم کی بنیاد ان پر رکھنا نادانی ہے۔اس کا بھی مرتکب نہ ہونا چاہئے۔پس ہر علم کی کتابیں پڑھی جائیں اور ان سے فائدہ اٹھایا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
127
جلد دوم
جائے۔اگر نصف یا چوتھائی حصہ ہی سمجھ میں آجائے تو وہی کام کے لئے کافی ہے۔پھر تصنیف کرنا بھی مبلغین کے کاموں میں سے ایک اہم کام ہے اور یہ مستقل یادگار
ہوتی ہے۔اگر خدا تعالیٰ وقت دے اور توفیق دے تو ضرور اس کی طرف بھی توجہ کرنی
چاہئے۔ہزاروں مسائل ایسے ہیں جن کے متعلق ضرورت ہے کہ ان پر احمدی نقطہ نگاہ
سے لکھا جائے اور انہیں حل کیا جائے۔پہلے لوگ ان کے متعلق اس رنگ میں لکھ ہی نہ سکتے
تھے کیونکہ ان کے لئے وہ عقدہ لا نخیل تھے۔مثلاً اسلام میں اختلافات “ پر میں نے جو
لیکچر دیا اور جس میں مسلمانوں کی باہمی لڑائیوں اور جھگڑوں کے اسباب اور وجوہات
بیان کیں اس کے متعلق بڑے بڑے تاریخ دان تسلیم کرتے ہیں کہ یہ باتیں ان پر پہلے نہ
کھلی تھیں۔حالانکہ وہ اسلامی تاریخ کی کتابیں پڑھتے اور پڑھاتے تھے وجہ یہ کہ وہ نقطہ ہم
پر ہی کھل سکتا تھا۔ہم سے پہلے اسلام سے بعد کی وجہ سے یہ بات لوگوں کے ذہنوں سے
مٹ چکی تھی کہ رسول کی قوت قدسی عام حالات سے نمایاں ہونی چاہئے۔اسی طرح یہ
خیال کہ بشریت کی غلطیوں سے صحابہ آزاد نہ تھے ان باتوں کے مٹ جانے کی وجہ سے
ستی ایک طرف چلے گئے اور شیعہ دوسری طرف۔لیکن ہم نے جب حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ذریعہ قرآن کریم کو دیکھا، آپ کے عمل اور اثر کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ
نبی دنیا میں پاک جماعت قائم کرنے کے لئے آتا ہے مگر اس کے ماننے والوں سے بشری
غلطیاں سرزد ہو سکتی ہیں۔اس بات نے ہمیں اسلامی تاریخوں کے سمجھنے میں مدد دی اور ہم
اصل حقیقت تک پہنچ گئے۔میں نے اپنے اس مضمون میں صرف طبری کو لیا ہے اور اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ ہم
یہ مان ہی نہیں سکتے کہ تمام صحابہ بد دیانت اور خائن اور مفسد ہو سکتے ہیں۔ادھر ہم یہ بھی
نہیں مان سکتے کہ اسلامی تاریخوں میں جو باتیں آئی ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ان میں اگر
کچھ جھوٹ ہے تو سچ بھی ضرور ہے۔یہ نکتہ ہے جس کو پیش نظر رکھ کر میں نے طبری کا مطالعہ
کیا اور مجھے معلوم ہوا کہ طبری میں دو متوازی روایات چل رہی ہیں۔ایک کو وہ غلط قرار
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
128
جلد دوم
دیتا ہے اور دوسری کو صحیح۔عام لوگ اس بات کو اس لئے نہ سمجھ سکے کہ طبری ان باتوں کو
ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر لاتا ہے۔ان ٹکڑوں کو میں نے نکال کر ایک جگہ رکھ
دیا۔دوسرے لوگ دونوں قسم کی روایتوں کو آپس میں ملانے کی کوشش کرتے رہے مگر وہ نہ
ملیں اور جب سلسلہ ٹوٹا تو ایک روایت کو غلط قرار دے دیا اور دوسری کو صحیح۔جس روایت
میں کسی بڑے صحابی کا نام آ گیا اسے صحیح کہنے لگ گئے اور دوسری کو غلط۔مگر اس طرح کچھ
نتیجہ نہ نکلتا۔طبری نے جن روایات کو ترجیح دی ہے انہوں نے ان کو نہ سمجھا۔حالانکہ وہ
وجوہ ترجیح بھی بتاتا ہے۔مثلاً ایک نقطہ نگاہ یہ ہے کہ ایک روایت سے صحابہ پر اعتراض
پڑتا ہے اور دوسرا یہ کہ اعتراض نہیں پڑتا۔جن روایات سے اعتراض نہیں پڑتا ان میں
واقعات کی کڑی ملتی جاتی ہے مگر جن سے اعتراض پڑتا ہے ان میں واقعات کی کڑی نہیں
ملتی اور یہ ان کے غلط ہونے کا کافی ثبوت ہے۔اب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تاریخ اسلام پر کوئی لیکچر نہیں دیا
مگر آپ کو قبول کرنے کی وجہ سے جو یہ بات ہمارے دماغوں پر حاوی ہو چکی ہے کہ رسول
کے صحابہ سب کے سب گمراہ نہیں ہو سکتے اس سے اسلامی تاریخ کا نہایت پیچیدہ نکتہ ہم پر
حل ہو گیا اور جن لوگوں تک میری وہ کتاب پہنچی ہے انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ اس میں وہ
عظیم الشان بات بیان کی گئی ہے جو اس سے پہلے انہیں معلوم نہ تھی۔پس ہمیں وہ سہولتیں حاصل ہیں جو دوسروں کو میسر نہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے ایسی
روشنی بخشی ہے جو اوروں کے پاس نہیں۔اس لئے ہم سابقہ مشکلات کو حل کر سکتے اور
اسلام کی صداقت کو نئے سے نئے رنگ میں پیش کر سکتے ہیں۔ہمارے مبلغین کے لئے ضروری ہے کہ ایسے مسائل کو حل کریں۔مثلا غَرَانِيقُ الْعُلَى
کے قصہ کی تحقیق ضروری ہے۔اس کے علاوہ اور ہزاروں مذہبی اور تاریخی مسائل ایسے
ہیں جن کی وجہ سے اسلام پر اثر پڑتا ہے۔یعنی جن کے غلط رنگ میں پیش ہونے کی وجہ سے
اسلام پر برا اثر پڑ رہا ہے۔اور ان کو اگر صحیح صورت میں پیش کیا جائے تو اسلام کے متعلق