احمدیت کا حقیقی مقصد سمجھو اور مغربیت کو کچل کر اسلامی تعلیم کا دوبارہ احیاء کرو

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
147
جلد دوم
احمدیت کا حقیقی مقصد سمجھو اور مغربیت کو کچل کر اسلامی تعلیم
کا دوبارہ احیاء کرد
25 فروری 1936ء حضرت مولوی شیر علی صاحب کے ولایت تشریف لے جانے
اور مولوی اللہ دتا صاحب کی بلاد عربیہ سے واپسی پر ان کے اعزاز میں مدرسہ احمدیہ و
جامعہ احمدیہ کے اساتذہ و طلباء کی طرف سے بورڈنگ مدرسہ احمدیہ میں دعوت چائے دی
گئی۔جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد
حسب ذیل خطاب فرمایا:۔سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ مبلغوں کے باہر جانے اور آنے کا سلسلہ بھی
خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتا چلا جائے گا اور شاید یہ سلسلہ کسی وقت اس کثرت
کو پہنچ جائے
کہ اس قسم کی پارٹیوں کو فضول سمجھتے ہوئے ایک بوجھ قرار دینا پڑے۔وہ جماعت جو دنیا
کے تمام افراد کو مخاطب کرتی اور اپنی صداقت کا ان سے اعتراف کراتی ہے اس کے لئے
وہ دن کچھ بعید نہیں جب بغیر کسی ناغہ کے غیر ممالک کو مبلغین صبح و شام روانہ ہوں اور ان
ایام میں صبح و شام پارٹیاں دینا اچھے بھلے آدمیوں کو پاگل بنا دینے کے لئے کافی ہوگا۔اس
کا علاج آخر وہی ہوگا جو اس قسم کی پارٹیوں کا اصل مقصد اور منشا ہے یعنی ان دعاؤں پر
اکتفا کی جایا کرے گی جو مومنوں کے دلوں سے خدامِ دین کے لئے نکلا کرتی ہیں۔ہر زمانہ میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو نئے سے نئے درس اور نئی سے نئی تعلیم دیتا ہے چنانچہ
اس زمانہ میں بھی اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو پڑھانا چاہتا ہے اور نئے سے نئے درس اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
148
جلد دوم
نئی سے نئی تعلیم اسے سکھانا چاہتا ہے۔درسوں
اور تعلیموں کو سیکھنے والے دو طرح کے طالب علم
ہوتے ہیں۔ایک وہ جنہیں ترقی کرنے کی عادت ہوتی ہے اور ہر نئے سبق پر خوشی محسوس
کرتے ہوئے آگے کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔اور ایک وہ طالب علم جنہیں ترقی
کرنے کی عادت نہیں ہوتی اور ہر نئے سبق پر اپنے دلوں میں بوجھ محسوس کرتے ہیں۔ایسے طالب علم ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔ان دونوں قسم کے طالب علموں میں فرق یہ ہوتا ہے
کہ ترقی کرنے والے طلباء کو ان کے اساتذہ نئی تعلیمیں اور نئے درس دیتے ہیں اور وہ ان
سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔مگر وہ طلباء جو نا کام رہتے ہیں اور ہر نئے سبق اور نئی تعلیم پر اپنے
دلوں میں بوجھ محسوس کرتے ہیں ایک وقت آتا ہے کہ ان سے استاد بھی بے تو جہگی سے
کام لینے لگ جاتے ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ مومنوں کو نئے سے نئے درس اور نئی سے نئی
تعلیم دیتا ہے۔وہ درس کبھی تو خدا تعالٰی کی طرف سے ابتلاؤں کے رنگ میں اور کبھی انعام
کے رنگ میں ہوتے ہیں۔اور وہ قوم جسے خدا تعالیٰ ترقی کی انتہائی منازل پر پہنچانا چاہتا
ہے اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس کے رستہ میں الہی سنت کے ماتحت روکیں پیدا
ہوں اور ان کا ابتلاؤں کے ذریعہ امتحان کیا جائے۔مگر وہ لوگ جو کم حوصلہ ہوتے ہیں وہ
معمولی سا ابتلاء دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔وہ اس شور کے ذریعہ اپنی ذمہ داریوں
سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی لغزشوں کو چھپانے کے لئے مختلف قسم کے عذرات
تراشتے ہیں اور اس طرح اپنے آپ کو دوسروں سے علیحدہ کرنا چاہتے ہیں۔وہ دور کی نگاہ
سے بے پرواہ ہو کر قریب کی نگاہ پر شور مچاتے ہیں اور اُس جوش کھانے والی ہنڈیا کی مانند
جس پر جھاگ آ جاتی ہے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہیں۔وہ نادان اس بات سے
ناواقف ہوتے ہیں کہ تھوڑی دیر کے بعد جھاگ بیٹھ جائے گی اور جوش ختم ہو جائے گا۔پس ابتلاؤں کے وقت مومنوں اور غیر مومنوں کے درمیان امتیاز ہو جاتا ہے۔مومن
ان مشکلات کو دیکھ کر صبر سے کام لیتے ہوئے اپنا قدم آگے کی طرف بڑھاتا ہے اور غیر مومن
مشکلات
کو دیکھ کر گھبراتا اور شور مچانے لگ جاتا ہے۔وہ اس طریق کے اختیار کرنے میں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
149
جلد دوم
اپنی فطرت کی بزدلی کا اقرار نہیں کرتا بلکہ اسے چھپانے اور مخفی رکھنے کے لئے دلیلیں دیتا
ہے۔دنیا میں مجرم اپنے جرم کا کبھی اقرار نہیں کرتا۔إِلَّا مَا شَاءَ اللہ کوئی نیک اور متقی
ہو تو وہ اپنے جرم کا اقرار کر لیتا ہے مگر منافق کبھی اپنے جرم کا اقرار نہیں کرتا۔وہ ہمیشہ اپنے
جرم کو چھپانے کے لئے عذر پیش کرتا ہے۔چنانچہ قرآن مجید میں آتا ہے قیامت کے دن
کفار خدا تعالیٰ کے سامنے کہیں گے مَا كُنَّا مُشْرِکین 1 کہ ہم مشرک نہ تھے حالانکہ
قیامت وہ دن ہو گا جبکہ تمام اسرار کھل جائیں گے، عدالت قائم ہوگی اور آخری فیصلہ کی
گھڑی آ جائے گی۔مگر کفار عالم الغیب خدا کے سامنے اپنے جرم کو چھپانے کے لئے
صاف کہہ دیں گے کہ ہم پر اتہام لگایا گیا ہے ہم نے تو کبھی شرک نہیں کیا۔تو منافق اپنے
جرم کو مخفی رکھنے کے لئے قیامت کے دن بھی عذر پیش کرے گا۔اور بعض دفعہ تو منافق ایسے
رنگ میں عذر پیش کرتا ہے کہ وہ بظاہر معقول نظر آتا ہے اور اسے سن کر ایک مخلص آدمی کا
دل گداز ہو جاتا ہے۔جیسے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے منافقوں کا یہ عذر بیان فرمایا ہے
اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ 2 کہ ہم تو اصلاح کرتے ہیں فساد تو دوسرے لوگ کرتے ہیں۔اس زمانہ میں بھی جبکہ سلسلہ احمد یہ ابتدائی حالت میں سے گزر رہا ہے بعض لوگوں کا
ایک طبقہ ایسا ہے جو اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کے لئے عذر تر اشتا رہتا ہے۔پھر ایک طبقہ
ایسا بھی ہے جو وسعت نظری کے نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ زمانہ کو دیکھتے ہوئے اپنے
آئندہ پروگرام کو نہیں سمجھتا اور نہ ہی وہ اسے سمجھنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ ہر سمجھدار انسان
قطع نظر اس سے کہ وہ اپنی طاقتوں پر نظر ڈالے اگر وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے الہامات پر غور کرے تو اسے ان الہامات میں سے ہی موجودہ زمانہ اور آئندہ زمانہ
کے لئے پروگرام مل جائے گا۔ان الہامات کو پڑھ کر انسان اپنے نفس میں سوچے کہ ان
میں خدا تعالٰی کے جو وعدے نظر آتے ہیں ان کے لئے مجھے کتنی قربانی کرنی چاہئے اور میں
کہاں تک قربانی کر رہا ہوں۔آیا میری قربانی ان ارادوں اور وعدوں کے ساتھ مطابقت
بھی کھاتی ہے یا نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کئے گئے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
150
جلد دوم
پس ہر احمدی ان الہامات کو دیکھے اور اپنے دل میں غور کرے کہ کیا میرا اقدم الہی منشاء
کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے یا نہیں۔مگر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم میں بڑی تعداد ایسے
لوگوں کی ہے جو ابتلاؤں کے وقت گھبرا جاتے ہیں اور اُس کا رک کی طرح کا مینے لگ
جاتے ہیں جو دریا کی لہروں میں پھنسا ہوا ہوتا ہے۔بظاہر کا رک جدو جہد کرتا نظر آتا ہے
مگر وہ جد و جہد کسی آزادی کے لئے نہیں ہوتی بلکہ وہ اُس وقت بحالت مجبوری کا نپتا اور
لرزتا ہے کیونکہ کارک کی حرکت اس کے اپنے تابع نہیں ہوتی بلکہ لہروں کے تابع ہوتی
ہے۔ہم میں سے بھی اکثر افراد ایسے ہیں جن کی حرکات اختیاری نہیں بلکہ غیر اختیاری
ہیں اور وہ اپنے مقصود کو جو بہت بعید ہے اس چھوٹے بچے کی طرح جو چاند کو دیکھ کر پکڑنے
کی کوشش کرتا ہے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ اس بعد اور دوری کے سمجھنے کی جستجو ہی
نہیں کرتے جو ان کے اور ان کے مقصد کے درمیان حائل ہے۔اور اگر وہ سمجھنے کی کوشش کریں تو
ان کے لئے تمام وہ باتیں جنہیں وہ ناممکن خیال کرتے ہیں ممکن الحصول بن جائیں۔موجودہ زمانہ میں ہمارا کام لوگوں کے قلوب کو بدلنا ہے، دنیا کے غلط نظاموں کو بدلنا ہے،
تعلیم اور تمدن کو بدلنا ہے۔غرض کہ دنیا کے سارے رنگوں کو بدل کر نیا رنگ قائم کرنا ہے اور یہ
کوشش ہماری اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ساری دنیا نئی شکل اختیار نہ کرلے۔دنیا میں اگر ایک طرف یورپ کا فلسفہ تزئین اور مغربیت ہے تو دوسری طرف
مشرقیت اور اس کی رسوم ہیں۔اگر ایک طرف مایوسی کا عالم ہے تو دوسری طرف دنیا کی
تمام لذات حاصل کرنے والے ہیں۔اور ان دونوں کے درمیان یعنی مشرقیت اور
مغربیت کے درمیان ہماری مثال ایک کارک کی سی ہے جو لہروں کے درمیان کا نپتا اور
لرزتا ہے۔آپ لوگوں میں سے اکثر احباب جنہوں نے اس قسم کا نظارہ دیکھا ہوگا وہ
جانتے ہوں گے کہ کارک کو لہریں گھنٹوں اوپر نیچے کرتی رہتی ہیں مگر جب لہریں اٹھنی بند ہو
جاتی ہیں تو کا رک وہاں کا وہاں ہی ہوتا ہے۔اس کی تمام جدو جہد سے اسے کسی قسم کا فائدہ
نہیں ہوتا۔اس کی تمام سعی لا حاصل ہوتی ہے اور اس تمام جد و جہد اور سعی سے کسی قسم کا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
151
جلد دوم
تغیر پیدا نہیں ہوتا۔اس کی کوشش اور جدوجہد میں بظا ہر ترقی کا قدم نظر آتا ہے مگر دراصل
وہ سکون ہی ہوتا ہے کیونکہ اس کی وہ حرکت اندرونی نہیں ہوتی بلکہ بیرونی ہوتی ہے۔یہی
حال ان لوگوں کا ہے جو ابتلاؤں کے وقت گھبراہٹ کا اظہار کرتے اور شور مچاتے ہیں۔ان کی یہ حرکت دنیا میں کسی قسم کا تغیر پیدا نہیں کرتی اور نہ ہی ان کی یہ حرکت کوئی نیک نتیجہ
پیدا کر سکتی ہے۔اس قسم کی حرکت صرف ایک مجنونانہ فعل ہوتا ہے۔جو حرکت دنیا میں تغیر
پیدا کرتی اور نیک نتیجہ برآمد کرتی ہے اس کے لئے سب سے پہلے یقین ہوا کرتا ہے۔یعنی
انسان یہ سمجھے کہ یہ میرا کام ہے اور میں یہ کام کر کے رہوں گا۔جب تک اس عظیم الشان
مقصد کے لئے جو ہمارے پیش نظر ہے پختہ یقین حاصل نہ ہو اُس وقت تک ہم اپنے کام
میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ ہی کوئی دنیا میں تغیر پیدا کر سکتے ہیں۔پس ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا ہم میں وہ یقین موجود ہے جو کسی کام
میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہونا چاہئے اور جس کے نیک نتائج رونما ہوا کرتے
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کے متعلق یہ کہہ دینا کہ خدا تعالیٰ انہیں خود
پورا کرے گا یقین نہیں کہلا سکتا بلکہ یہ نفس کا ایک بہانہ ہے اور نفس کا جد و جہد کرنے سے
عذر پیش کرنا اور اجتناب کرنا ہے۔ورنہ یقین کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس کے مطابق
کوشش بھی کی جائے اور یہ سمجھ کر کوشش کی جائے کہ مجھے کامیاب ہونے کا یقین ہے۔جب یہ حالت انسان میں پیدا ہو جاتی ہے تو وہ کامیاب ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس پر وہ
انعامات نازل کرتا ہے جن کا وعدہ اپنے نبی کے ذریعہ اس نے کیا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے
تو اپنے وعدے پورے کرنے ہی ہیں مگر وہ قوم جس میں یقین کا مادہ نہیں ہوتا اس کے
ذریعہ پورے نہیں کرتا بلکہ بعد میں آنے والی نسلوں کے ذریعہ پورے کرتا ہے۔رسول کریم
سے اللہ تعالیٰ نے جو وعدے کئے تھے صحابہ کرام نے ان کے متعلق یہ نہیں کہہ دیا تھا
کہ خدا تعالیٰ خود انہیں پورا کر دے گا بلکہ انہوں نے اپنے تمام اوقات اور لمحات اس کام
کے لئے صرف کر دیئے اور اپنے یقین کو عملی رنگ دے کر جد و جہد شروع کر دی تھی۔مگر ہم

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
152
جلد دوم
میں سے کتنے ہی یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ جو خدا کے وعدے ہیں وہ خود ان کو پورا کرے گا ہمیں
ان کے لئے جدو جہد کی کیا ضرورت ہے۔دراصل اس
قسم کا یقین یقین نہیں کہلا تا بلکہ ایک
مجنونانہ بڑ ہوتی ہے۔صرف زبان سے ایک بات ماننا اور اپنے ہاتھوں سے کام نہ کرنا
یقین نہیں کہلاتا۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ وعدہ ہے کہ وہ احمدیت کے ذریعہ تمام وہ
عمارتیں جو اسلام کے مقابل پر بنائی گئی ہیں تو ڑ دے گا اور ہم جب تک اپنی کوششوں سے
ان عمارتوں کو توڑ نہ دیں اُس وقت تک ہم لوگوں کے دلوں میں اسلام کی قدر و عظمت نہیں
بٹھلا سکتے۔مغربیت ایک عمارت ہے جو اسلام کے مقابل پر بنائی گئی۔مشرقیت جس میں
رسوم اور بدعات آگئی ہیں یہ بھی ایک عمارت ہے جو اسلام کے مقابل پر ہے۔مگر ہم میں
سے کتنے ہیں جو ان کو بے سود سمجھتے ہیں۔بعض لوگ صرف اتنا چاہتے ہیں کہ یہ عمارت
ہمارے ہاتھ میں آجائے مگر اس طرح عمارت کی شکل تبدیل نہیں ہو سکتی۔میرے ہاتھ میں
آ جانے کا صرف یہ مطلب ہوتا ہے کہ یہ چیز میری ہو جائے اور میں اس کا مالک کہلاؤں۔مگر ہمارا مقصد پہلی عمارت کو توڑنا اور اس کی جگہ اصلی اسلامی عمارت کو قائم کرنا ہے۔یعنی
پہلا حمل تو ڑ کر گرا دیا جائے اور اس کی جگہ ایک نیا محل کھڑا کر دیا جائے۔لیکن اگر محل تو ڑا نہ
جائے صرف ایک کے ہاتھ سے نکل کر دوسرے کے ہاتھ میں چلا جائے تو اس صورت میں
عمارت تو وہی رہی فرق اتنا ہوا کہ ایک کے ہاتھ سے نکل کر دوسرے کے ہاتھ میں آ گئی۔مگر کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ وہ رسوم اور بدعات جو اسلام کی شکل کو چھپائے
ہوئے ہیں تم میں آجائیں اور تم بھی انہی برائیوں کے مرتکب ہونے لگ جاؤ جن کے
دوسرے مرتکب ہو رہے ہیں۔ہمارا مقصد جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے وہ ان عمارتوں کی شکلوں کو تبدیل کرنا ہے
اور ان کی جگہ پر اسلامی احکام کا عمل جاری کرنا ہے۔اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے
جب ان عمارتوں کو جو اسلام کے مقابل پر ہیں تو ڑا جائے۔اور جب تک پہلی چیز توڑی نہ
جائے اس کی جگہ دوسری چیز نہیں بن سکتی۔موجودہ زمانہ کے لحاظ سے جب تک اس کا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
153
جلد دوم
تمدن تو ڑا نہ جائے اُس وقت تک اسلامی تمدن کہاں رائج ہوسکتا ہے۔اسلامی تمدن کو قائم
کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے موجودہ تمدن کی عمارت کو توڑا جائے۔اور جب یہ
عزم اور یہ روح تم میں پیدا ہو جائے اُس وقت نہ تو تمہیں خطبات دینے کی ضرورت ہوگی
اور نہ لمبی تقریریں کرنے کی حاجت ہوگی کیونکہ تم میں خود کام کرنے کی ہمت پیدا ہوگئی ہو
گی۔اور جب تک یہ حالت نہ ہو اُس وقت تک خطبات اور تقریریں بھی ایسی ہیں جیسے کوئی
بھینس کے آگے بین بجائے۔پس میں اس وقت ان طالب علموں کو جنہوں نے ایڈریس پیش کیا ہے توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ احمدیت کا مقصد سمجھیں اور یہ سمجھ کر کہ یہ کام ہو کر رہے گا اس کے لئے جد و جہد اور
کوشش کریں۔یاد رکھو جب یہ حالت تم میں پیدا ہو جائے گی اور ایک نظام کے ماتحت
جد و جہد شروع کرو گے تو پھر تمہیں ہدایتیں دینے کی ضرورت نہیں رہے گی تم خود بخود کام
کرتے چلے جاؤ گے۔نپولین کا ایک واقعہ ہے جب بھی میں اس کو پڑھتا ہوں میرے دل پر اس کا گہرا اثر
ہوتا ہے۔لکھا ہے کہ نپولین نے اپنی فوج میں سے چند بہادر سپاہیوں کو چن کر اپنا باڈی گارڈ
بنایا ہوا تھا۔واٹر لو کی جنگ میں جب نپولین کی فوج کو شکست ہوئی تو ایک شخص باڈی گارڈ
سپاہیوں کے پاس سے گزرا۔اس نے دیکھا کہ وہ دشمن کی فوج سے جن کے پاس کافی
گولہ بارود تھا صرف تلواروں سے لڑ رہے ہیں، انہیں مخاطب ہو کر کہنے لگا تم تلواروں سے
کیوں لڑتے ہو؟ انہوں نے کہا ہمارے پاس گولہ بارود ختم ہو گیا ہے۔اس پر اس شخص نے
کہا جب تمہارا گولہ بارود ختم ہو گیا ہے تو لڑائی کس طرح کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ
نپولین نے ہمیں لڑنا ہی سکھایا ہے میدان سے بھاگنا نہیں سکھایا اور یہ کہہ کر وہ باڈی گارڈ
سپاہی ایک ایک کر کے ڈھیر ہو گئے مگر میدان جنگ سے نہ بھاگے۔اس طرح نپولین کی
شکست فتح سے تو نہ تبدیل ہو سکی لیکن جو روح ان میں پیدا ہوگئی تھی اور جس کا مظاہرہ
کرتے ہوئے انہوں نے جانیں دیں اس نے ان کی قوم کو زندہ کر دیا اور وہ آج تک ان

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
154
جلد دوم
مرنے والوں پر فخر کرتی ہے۔پس ہر وہ قوم جس میں کام کرنے کی ایسی روح پیدا ہو جاتی
ہے وہ ہمیشہ آگے ہی آگے بڑھتی ہے پیچھے ہٹنا نہیں جانتی۔نپولین انگریزوں کے ہاتھ میں
قید ہو گیا اور اسی قید کی حالت میں مر گیا مگر اس کی شہنشاہیت اس کی گرفتاری اور موت کے
بعد ختم نہ ہوگئی بلکہ فرانس میں متحکم ہوگئی۔اور وہ روح جو نپولین کے سپاہیوں میں موجود تھی
کہ ہم کو لڑنا سکھایا گیا ہے میدانِ جنگ سے بھاگنا نہیں سکھایا گیا اسی نے فرانس کی
شہنشاہیت کو قائم کر دیا۔اور اب بھی جب کوئی فرانسیسی ان واقعات کو پڑھتا ہے تو اس کی
چھاتی تن جاتی اور فخر سے اپنی گردن اونچی کر کے وہ کہتا ہے میں ان کی اولاد ہوں جن کو
لڑنا سکھایا گیا تھا اور جو بھاگنے کے نام سے ناواقف تھے۔پس جس قوم میں کام کرنے کی
روح پیدا ہو جاتی ہے وہ مر کر بھی زندہ قوم کہلاتی ہے۔اس لئے تم لوگوں کو کام کرنے کی روح پیدا کرنی چاہئے۔اس کے بعد نظام کو دیکھا
جاتا ہے۔اگر صرف نظام ہو اور کام کرنے کی روح نہ ہو تو اس سے بھی کسی قسم کا فائدہ
حاصل نہیں ہو سکتا۔آجکل مسلمانوں کی کئی انجمنیں بنی ہوئی ہیں مگر ان کو کام کرنے کی
چونکہ عادت نہیں اس لئے مسلمان اپنے اس نظام سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔کہیں
مسلم لیگ قائم ہے، کہیں مسلم کانفرنس ہے، کہیں انجمن حمایت اسلام ہے۔مگر ان انجمنوں
میں صرف پریذیڈنٹ اور سیکرٹری علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں باقی لوگوں کی شکلیں ایک ہی ہوتی
ہیں۔جو شکلیں انجمن حمایت اسلام کے جلسہ میں نظر آتی ہیں وہی مسلم لیگ اور مسلم کا نفرنس
میں نظر آتی ہیں۔گویا ایک نظام تو ہے مگر اس سے اب تک مسلمانوں نے اس وجہ سے
فائدہ حاصل نہیں کیا کہ ان میں کام کرنے کی روح نہیں۔پس دونوں چیزوں کی ضرورت
ہے۔کام کرنے والی روح کی بھی ضرورت ہے اور نظام کی بھی ضرورت ہے۔اور ان کی
دونوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے دماغ اور ہاتھ ہوتے ہیں۔جب تک دماغ کے ماتحت
ہاتھ کام کرنے والا نہ ہو اُس وقت تک دماغ کی تدابیر سے فائدہ حاصل نہیں کیا
جا سکتا۔اسی طرح ہاتھ تو ہوں لیکن دماغ نہ ہو تب بھی کام صحیح طریق پر نہیں کیا جا سکتا۔پس

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
155
جلد دوم
پہلی چیز کام کرنے کی روح ہے۔نظام کا درجہ اس کے بعد ہوتا ہے۔اور جس قوم میں یہ
دونوں باتیں پیدا ہو جائیں اس کی ترقی لازمی ہوتی ہے۔کثرت وقلت کا سوال اس قوم کے لئے جس میں کام کرنے کی روح ہو اور ایک
نظام کے ماتحت ہو کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔تاریخ کے مطالعہ سے یہ امر ثابت ہے کہ تھوڑے
بہتوں کا سوال کام کرنے والی قوموں کی راہ میں کبھی روک ثابت نہیں ہوا۔قرآن مجید
میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةِ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً 3 كى
چھوٹی جماعتیں ہوتی ہیں جو بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آ جاتی ہیں۔لیکن علاوہ مذہب
کے ہم دنیاوی لحاظ سے بھی دیکھتے ہیں کہ کام کرنے والی چھوٹی جماعتیں بڑی بڑی
جماعتوں پر جن میں کام کرنے کی روح نہیں ہوتی غالب آجاتی ہیں۔پس تم اپنے اندر اسلام کو دنیا میں دوبارہ قائم کرنے کا مستحکم ارادہ پیدا کرو اور یہ
یقین رکھتے ہوئے کہ تم نے ہی اس کام کو کرنا ہے اور یہ ہو کر رہے گا کام میں لگ جاؤ۔تم وہ
ایمانی طاقت پیدا کرو کہ اگر دریا سے کہو کہ تم جاؤ تو وہ تھم جائے۔اور اگر پہاڑ سے کہو کہ ہٹ
جاؤ تو ہٹ جائے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم مادی پہاڑ کو کہو تو وہ تمہارے آگے سے ہٹ
جائے گا یا ظاہری دریا سے کہو تو وہ تھم جائے گا بلکہ یہ مطلب ہے کہ اگر تم میں حقیقی ایمان ہے تو
تم پہاڑوں جیسی مشکلات کو دور کر لو گے اور دریاؤں کو عبور کر جاؤ گے۔اس وقت میری نصیحت چونکہ بچوں یعنی مدرسہ احمدیہ اور جامعہ کے طلباء کو ہے اس
لئے میں ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اندر اس روح کو پیدا کریں۔اب باتیں کرنے کا
نہیں بلکہ کام کرنے کا وقت آ گیا ہے۔تمہیں چاہئے کہ یہ نعمت جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
تمہیں ملی ہے اس کے اپنے آپ کو مستحق ثابت کرو۔اس کے بعد سارے کام آسان ہو
جائیں گے۔ورنہ دوسرے لوگ آ کر یہ کام کریں گے اور تم ان انعامات سے محروم رکھے
جاؤ گے جن کا خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں ان کے لئے بھی جنہوں نے ایڈریس پیش کیا اور ان کے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
156
جلد دوم
لئے بھی جو اس تقریب میں شامل ہوئے اور ان کے لئے بھی جو باہر جانے والے اور باہر سے
آنے والے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت ان کے شامل حال ہو اور ان سب کا حافظ ومددگار ہو۔"
(الفضل 15 مارچ 1936ء)
1: الانعام: 24
2: البقرة : 12
3: البقرة : 250

آج 10 میں سے 10 باقی