دنیا کی تمام زبانیں سیکھو اور خدمت اسلام میں بڑی سے بڑی قربانی کو ہیچ سمجھو

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
202
جلد دوم
دنیا کی تمام زبانیں سیکھو اور خدمت اسلام میں بڑی سے
بڑی قربانی کو بیچ سمجھو
17 جون 1937ء کو بورڈ نگ تحریک جدید میں جمعیۃ فتیان الاحمدیہ کی طرف سے مکرم
مولوی ناصرالدین عبداللہ صاحب مولوی فاضل کے اعزاز میں (جو ساڑھے سات سال
کے عرصہ کے بعد کلکتہ اور بنارس سے کا دیہ تیر تھے اور دید بھوشن کی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کر
کے واپس آئے ) دعوت دی گئی۔جس میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔بھی مولوی عبد اللہ صاحب نے آپ کے سامنے اپنے واقعات بیان کئے ہیں اور
بتایا ہے کہ کس طرح اسلام کی خدمت کے ارادہ سے انہوں نے اپنے وطن کو چھوڑا، اپنے
عزیز واقارب کو چھوڑا اور ساڑھے سات سال تک وطن سے باہر رہ کر سنسکرت اور دیدوں
کی تعلیم حاصل کی۔یہ عرصہ گو اپنی ذات میں لمبا نہیں دنیا میں اس سے بہت زیادہ لیے
عرصہ تک باہر رہنے والے لوگ بھی ہوتے ہیں لیکن جس صحت کی حالت میں انہوں نے یہ
کام کیا اور جن مشکلات میں انہوں نے یہ کام دیا اور جس مالی تنگی میں انہوں نے یہ کام کیا
اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے اپنے ہم عمروں اور ہمجولیوں کے
لئے ایک نہایت ہی عمدہ مثال قائم کی ہے۔اگر ہمارے دوسرے نو جوان بھی اس بات کو
مد نظر رکھیں کہ آرام طلبی اور باتیں بنانے سے کچھ نہیں بنتا بلکہ کام کرنے سے ہی حقیقی عزت
حاصل ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں مختلف زبانوں کے ماہر نہایت

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
203
جلد دوم
سہولت کے ساتھ مہیا ہو سکتے ہیں۔ہماری جماعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت
ہے جو مثیل مسیح ہیں۔اور مسیح ناصری کے متعلق انجیلوں میں آیا ہے کہ ان کا بڑا معجزہ یہ تھا کہ
ان کے پیروؤں اور حواریوں
کو مختلف زبانیں بولنی آگئی تھیں۔انجیل میں اس معجزہ کو اس
طرح بیان کیا گیا ہے کہ ایک جلسہ میں حضرت مسیح کے چند حواری بیٹھے آپس میں باتیں کر
رہے تھے کہ اچانک وہ مختلف زبانوں کے فقرات بولنے لگ گئے اور ایک دوسرے سے
مختلف زبانوں میں باتیں کرنے لگے۔1 لیکن مختلف زبانوں کا جان لینا کوئی بڑی بات
نہیں اور نہ اس سے کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے جب تک کہ انہیں تبلیغ کے لئے استعمال نہ کیا
جائے۔ان لوگوں نے اس پیشگوئی کا مطلب بھی یہی سمجھا۔چنانچہ وہ عیسائیت کی
اشاعت کے لئے نکل کھڑے ہوئے اور مسیح کی تعلیم کو دور دراز تک پہنچانے کے لئے
انہوں نے مختلف زبانیں سیکھیں۔پس یہی وہ معجزہ ہے جس کی پہلوں کو ضرورت تھی اور
یہی وہ معجزہ ہے جس کی ہم کو ضرورت ہے۔ہمیں ضرورت ہے کہ ہمارے نوجوان مختلف
ملکوں میں نکل جائیں اور وہاں جا کر مختلف زبانیں سیکھیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ صرف
ہندوستان ہی میں کئی سو مختلف زبانیں ہیں۔اور اگر تمام ملکوں کی زبانوں کو شمار کیا جائے
تو ان کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔جب تک یہ تمام زبانیں ہمارے نوجوان نہیں
سیکھ لیتے اس وقت تک تمام ملکوں میں تبلیغ نہیں کی جاسکتی۔میرا مقصد تحریک جدید سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمارے نوجوان دنیا کی تمام زبانیں
سیکھیں تا کہ ہر ملک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کی جا سکے۔گو اس وقت بھی یہ مقصد
ایک حد تک پورا ہو رہا ہے مثلاً چین میں ہمارے آدمی ہیں جو چینی زبان سیکھ رہے ہیں،
جاپان میں ہمارے مبلغ جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں ، جاوا میں ہمارے مبلغ وہاں کی زبان
سیکھ رہے ہیں، اسی طرح سٹریٹ سیٹلمنٹ ، ہنگری، اٹلی ، سپین، امریکہ کے ایک حصہ
ارجنٹائن اور افریقہ کے بعض حصوں میں ہمارے آدمی موجود ہیں جو ان ملکوں کی زبانیں
سیکھ رہے ہیں۔لیکن ابھی ہمارا بہت سا کام باقی ہے اور بیسیوں ملک ابھی رہتے ہیں۔اس

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
204
جلد دوم
وقت تک ہم نے جو کچھ کیا ہے وہ سمندر کے مقابلہ میں ایک چلو کے برابر ہے۔اور ابھی
بہت سے ملک ایسے موجود ہیں جن میں ہماری تبلیغ نہیں ہو رہی۔اس کی وجہ یہی ہے کہ
ہمارے مبلغ ان ممالک کی زبانیں نہیں جانتے اور ہمارے پاس اتنے آدمی بھی نہیں کہ ان
ملکوں میں چلے جائیں اور وہاں جا کر زبانیں سیکھیں اور تبلیغ کریں۔پس میں جماعت کے
نو جوانوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جو جوش اور ولولہ مولوی عبد اللہ صاحب نے
سنسکرت کی تعلیم کے حصول کے لئے دکھایا ہے اسے وہ بھی اپنے اندر پیدا کریں۔پھر میں
یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ مولوی عبد اللہ صاحب نے نہایت کمزور صحت کی حالت میں جو تعلیم
حاصل کی ہے وہ دوسروں کے لئے بھی مفید ہو اور صدقہ جاریہ کا کام دے۔کیونکہ کسی کام
کا ثواب اسی صورت میں حاصل ہوتا ہے کہ دوسروں کو بھی اس سے مستفیض کیا جائے۔خالی کسی علم کا سیکھنا کچھ فائدہ نہیں دیتا۔وہ شخص بڑا ہی خوش قسمت ہے جو دوسروں کو اس
قابل بنائے کہ وہ اوروں کے لئے مفید ثابت ہو سکیں۔پس مولوی صاحب کو چاہئے کہ وہ
اپنا علم دوسروں کو سکھانے کے لئے بھی ویسی ہی محنت اور جانفشانی سے کام لیں جو
انہوں نے اس علم کے سیکھنے میں دکھائی ہے۔یہ نہایت ہی خوشی کی بات ہوگی اگر وہ اپنی
زندگی میں اس علم کو دوسروں تک پہنچا دیں۔اس کے بعد ان بچوں اور نو جوانوں کو مخاطب کرتا ہوں جن کی طرف سے آج یہ
مہمان نوازی کی گئی ہے۔مہمان نوازی سے میری مراد پانی اور شربت وغیرہ نہیں۔ہمارے مہمان نواز وہ بچے ہیں جو اس وقت یہاں موجود ہیں اور مہمان نوازی سے مراد یہ
ہے کہ ہم ان کے مکان میں آ کر ٹھہرے ہیں۔یعنی میرے مخاطب بورڈ نگ تحریک جدید کے
زیر انتظام تعلیم حاصل کرنے والے بچے ہیں جو اپنے والدین کو چھوڑ کر یہاں آئے ہوئے
ہیں۔کچھ دن ہوئے بورڈ نگ تحریک جدید کے چند چھوٹے بچے میرے پاس آئے۔میں
نے ان سے پوچھا یہ تو بتاؤ تمہارے بورڈنگ تحریک جدید میں داخل ہونے کا مقصد کیا
ہے؟ انہوں نے کہا یہاں آنے سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم دین سیکھیں۔میں نے کہا یہ تو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
205
جلد دوم
تم اپنے گھروں میں بھی سیکھ سکتے تھے۔اس پر انہوں نے کہا یہاں رہ کر تعلیم حاصل کرنے
سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ دین کی تعلیم حاصل کریں۔میں نے کہا یہ تمہارے ماں باپ بھی
تمہیں سکھا سکتے تھے۔غرض میں نے کئی ایک سوال ان سے کئے بالآ خر انہوں نے کہا آپ
ہی بتائیے کہ ہمارے یہاں آنے کا مقصد کیا ہے۔میں نے انہیں کہا کہ آپ اس کے متعلق
اپنے دوسرے ساتھیوں اور سپرنٹنڈنٹوں سے پوچھ کر بتا ئیں۔کچھ دنوں کے بعد جب وہ
دوبارہ مجھ سے ملے تو انہوں نے کہا کہ ہمارے سپر نٹنڈنٹ صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے
یہاں آنے کا مقصد مساوات پیدا کرنا ہے۔چونکہ امیر اور غریب لڑکے سب مل کر ایک
رنگ میں یہاں رہتے ہیں اس لئے جو مساوات یہاں پیدا ہو سکتی ہے وہ گھر میں رہنے سے
نہیں ہوسکتی۔میں نے کہا گو یہ بھی درست ہے لیکن مساوات تبھی قائم ہو سکتی ہے جب
تمہاری ہر بات مساوی ہو لیکن ابھی تمہارے کھانے میں اختلاف ہے، کپڑوں میں
اختلاف ہے۔بعض بچے ہر روز دودھ پیتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جنہیں بہت کم دودھ
میسر آتا ہے۔غرض اختلافات ابھی موجود ہیں اور امتیاز کی دیوار ابھی تک نہیں مٹ سکی۔میں یہ ضرور کہوں گا کہ جو جواب انہیں سکھایا گیا وہ معقول ہے کیونکہ مساوات جو وہ یہاں
رہ کر حاصل کر سکتے ہیں گھروں میں رہ کر انہیں حاصل نہیں ہو سکتی۔مگر اس کے علاوہ بھی
اور چیزیں ہیں جو بورڈ نگ تحریک جدید کے قیام کی اغراض میں داخل ہیں۔میں چاہتا تھا
کہ سپرنٹنڈنٹ اور ٹیوٹروں کو توجہ دلاؤں کہ آخر وہ کون سی چیز ہے جو بچوں کو گھر پر میسر
نہیں آسکتی اور جس کے حصول کے لئے انہیں یہاں لایا گیا ہے۔اور وہ کون سی تعلیم ہے
جس کا حاصل کرنا وہاں آسان نہیں۔لیکن میں اس موقع پر تو بیان نہیں کر سکتا کیونکہ وقت
تھوڑا ہے۔اس کے متعلق کبھی پھر یہاں آ کر بیان کروں گا۔اس وقت میں صرف یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ سلسلہ کے نوجوانوں کو بورڈنگ تحریک جدید میں اس لئے داخل کیا گیا ہے کہ
وہ اسلام کے بچے خادم بنیں اور سلسلہ کی تعلیم ان کے اندر گھر کر جائے۔وہ اسلامی تعلیم کا
زندہ نمونہ ہوں تا کہ جہاں جہاں وہ جائیں لوگ ان سے متاثر ہوں اور ان کے اسوہ کی

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
206
جلد دوم
تقلید اپنے لئے فخر سمجھیں۔مگر یاد رکھو منہ کی باتوں سے کچھ نہیں بنتا۔ہم نے دیکھا ہے کہ
جماعت کے لوگوں میں سے بھی بعض نے اور دوسروں میں سے بھی بہتوں نے بڑے
بڑے زبانی دعوے کئے۔میری عمر اس وقت سینتالیس سال کی ہوگی۔میں نے اپنی عمر میں
بہت لوگوں کو باتیں کرتے ہوئے دیکھا ہے۔وہ دعوے کرتے کہ بہت قربانیاں کریں
گے۔ان کا دعویٰ تھا کہ وہ خدا کے راستہ میں اپنی جانیں دے دیں گے لیکن جب ان کے
دعوی کو عملی رنگ میں دیکھنے کا وقت آیا تو وہ تقویٰ میں بھی کچے ثابت ہوئے اور قربانی کے
موقع پر بھی کچے ثابت ہوئے۔پس ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں بلکہ ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ا
زندگیوں
کو عملی طور پر اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں اور اسلام میں غرق ہو جائیں۔ان
کی قربانیاں کسی شرط کے ساتھ مشروط نہ ہوں کیونکہ ایمان وہ شے ہے جس میں کوئی حد بندی
نہیں ہو سکتی۔ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے رسول کریم ﷺ کی خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے آپ
سے بہت محبت ہے۔اتنی محبت جتنی مجھے اپنی جان سے ہو سکتی ہے۔اس پر رسول کریم ہو نے
فرمایا عمر ! تم ابھی ایمان میں کامل نہیں ہوئے اور تمہارا ایمان اُس وقت تک کامل نہیں
ہوسکتا جب تک تم مجھ سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت نہیں کرتے۔حضرت عمر کے دل
میں ایمان تھا وہ اُسی وقت بول پڑے یا رسول اللہ ! اب آپ مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ
پیارے ہیں۔یہی وہ ایمان ہے جو حقیقی ایمان کہلا سکتا ہے۔شرطوں والا ایمان کوئی ایمان
نہیں اور نہ وہ خدا کے نزدیک قبول ہوتا ہے۔پس میں بچوں سے کہتا ہوں کہ ان کی یہاں آنے کی غرض یہ ہے کہ ان کے اندر
اسلام کی محبت جاگزیں ہو جائے۔وہ اسلام کے لئے ہر قربانی کرنے کو عین راحت اور ہر
تکلیف کو آرام سمجھیں۔کیونکہ ہم نے ہر ایک قربانی کر کے اسلام کو پھیلاتا ہے۔پس کوئی
قربانی ایسی نہ ہو جو تمہاری نظروں میں بیچ نہ ہو اور کوئی کام نہ ہو جو تمہیں بڑا نظر آئے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
207
جلد دوم
تمہیں صرف ایک چیز کی دھن ہو اور وہ یہ کہ قرآن کریم کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانا ہے۔اس
راستے میں تمہارے لئے کوئی مشکل مشکل نہ رہے اور کوئی مصیبت مصیبت نہ رہے۔تم تمام
تکالیف اور تمام مشکلات پر حقارت سے مسکرا دو۔کیونکہ مومن کی نظر ان تمام چیزوں سے
بالا تر ہوتی ہے۔تمہارے دعوے محض زبان تک محدود نہ ہوں بلکہ تمہارے دلوں میں
اسلام کی محبت جاگزیں ہو۔تمہارے لئے کوئی تکلیف تکلیف نہ رہے اور تمام آگیں
تمہارے لئے ٹھنڈی ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دفعہ ایک نہایت سنگین مقدمہ میں مبتلا کیا
گیا۔یہ مقدمہ مشہور مارٹن کلارک عیسائی پادری کی طرف سے قتل کا تھا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ اس قسم کے واقعات میں بچوں
کو بھی دعا کے لئے فرما دیا
کرتے تھے مجھ سے بھی کہا کہ دعا کرو۔میں نے دعا کی اور انہی ایام میں ایک رؤیا دیکھا۔ہمارے گھر میں ایک تہہ خانہ تھا جس کی تنگ سی سیڑھیاں تھیں۔میں نے رویا میں دیکھا کہ
میں باہر سے آ رہا ہوں۔جب میں گھر کے پاس آیا تو میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے
سامنے چند پولیس والے کھڑے ہیں اور مجھے اندر جانے سے روکتے ہیں۔میں نے باہر سے
دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اندر بیٹھے ہیں اور پولیس کے آدمی آپ کے ارد گرد
اوپلوں کا ڈھیر لگا رہے ہیں اور وہ ڈھیر اس قدر اونچا ہو گیا ہے کہ حضور اس کے پیچھے
اوجھل ہو گئے ہیں۔پھر وہ اس ڈھیر کو دیا سلائی سے آگ لگانا چاہتے ہیں لیکن میں چاہتا
ہوں کہ آگ کو بجھاؤں۔ایک سپاہی نے دیا سلائی جلائی مگر وہ جلی نہیں۔اس نے پھر
جلائی لیکن پھر بھی نہیں جلی۔پھر جلائی پھر بھی نہیں جلی۔غرض وہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ
آگ لگا ئیں اور میں اس کوشش میں ہوں کہ بجھاؤں۔اس کے بعد یکدم میری نظر ایک
فقرہ پر پڑی جو یہ تھا خدا کے پیاروں کو کون جلا سکتا ہے۔مجھے اب یاد نہیں رہا کہ پیاروں
تھا یا ماموروں۔بہر حال ان میں سے ایک لفظ تھا۔جونہی یہ فقرہ میں نے پڑھا اُسی وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام باہر نکل آئے اور میری آنکھ کھل گئی۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
208
جلد دوم
پس مومن مصیبتوں سے نہیں ڈرا کرتے اور نہ مصیبتیں ان کا کچھ بگاڑ سکتی ہیں۔خدا تعالیٰ
جب مومن کو ابتلا میں ڈالتا ہے اور وہ اسے بخوشی جھیلنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ
اس کا صلہ اس جہان میں یا اگلے جہان میں ضرور دیتا ہے۔لیکن وہ جو جھوٹا ہوتا ہے اور
جس کے دل میں ایمان نہیں ہوتا وہ نہ اس جہان میں کامیاب ہوتا ہے اور نہ اگلے جہان
میں اسے کوئی صلہ ملتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ قربانیوں کا صلہ اس جہاں میں ملے۔پس جو
شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس نے فلاں فلاں قربانیاں کی ہیں مگر اسے اس جہان میں اس کا
صلہ نہیں ملا وہ حقیقی ایمان سے محروم ہے۔وہ قربانیاں کرتا ہے لیکن وہی دن جس کی شام
کو اس کے لئے جنت کے دروازے کھلنے والے ہوتے ہیں اپنے اوپر بند کر لیتا ہے۔کس قدر بد بخت ہے وہ انسان کہ جب اس کی محنتوں کے پھل لانے کا وقت آتا ہے تو
وہ اپنے ہاتھوں سے اسے ضائع کر دیتا ہے۔خدا کی راہ میں ہمیشہ وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو ہر قسم کے ڈر اور خوف - سے بالا ہو
اور جو یہ فیصلہ کر لے کہ خواہ اسے اس دنیا میں صلہ ملے یا نہ ملے اور خواہ وہ دکھ سہتے سہتے مر
جائے وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں تکالیف برداشت کرنے سے ہر گز منہ نہیں موڑے گا۔کتنا
نادان ہے وہ شخص جو یہ بجھتا ہے کہ اس دنیا میں اسے بدلہ ملنا چاہئے۔اگر ایک شخص یہاں
تمام عمر تکلیف اٹھاتا ہے لیکن آخرت میں اسے نہایت عمدہ صلہ مل جاتا ہے تو یہاں کی
تکلیف اس صلہ کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتی اور وہ شخص گھاٹا پانے والا نہیں۔پس اپنے اندر استقلال کی روح پیدا کرو کیونکہ استقلال کے بغیر صلہ سے بے پروائی ممکن
نہیں۔اگر اس دنیا میں بدلہ کا ملنا ضروری ہوتا تو کیا تم سمجھتے ہو کہ رسول کریم ﷺ کے چا
حضرت حمزہ جن سے آنحضرت ﷺ کو انتہائی محبت تھی اور جنہوں نے جوانی کی عمر میں
رسول کریم ﷺ کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کیں اور اسی عمر میں شہید ہو گئے صلہ سے محروم
رہے۔پھر کیا حضرت عثمان بن مظعون صلہ سے محروم رہے جو کہ اسلام کی محبت میں اس
قدر بڑھے ہوئے تھے کہ ایک دفعہ جب ایک مجلس میں ایک دشمن اسلام نے ان کے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
209
جلد دوم
چہرے پر تھپڑ مارا جس سے ان کی ایک آنکھ نکل گئی اور ایک شخص نے ان سے کہا میں نے
نہیں کہا تھا کہ تم میری حفاظت میں آجاؤ مگر تم نے نہ مانا اور اپنی آنکھ ضائع کرائی۔اس پر
انہوں نے کہا اگر اسلام کی راہ میں میری دوسری آنکھ بھی ضائع ہو جائے تو مجھے کوئی پرواہ
نہیں۔2 انہوں نے اسلام کی فتح کا ایک دن بھی نہیں دیکھا تھا۔لیکن کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ وہ
خدا کے فضل سے محروم رہے اور انہیں کوئی صلہ نہیں ملا؟ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے بے انتہا
فضلوں کے وارث ہوئے۔پس یہ مت خیال کرو کہ اس دنیا کی کامیابیاں حقیقی کامیابیاں
ہیں۔مومن کا کام یہ نہیں کہ وہ اس دنیا کے صلہ کی طرف نگاہ رکھے۔اس کا کام صرف یہ
ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ رکھتا ہوا کام کرتا چلا جائے۔پس جاؤ اور اس یقین
سے کام کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں تمہارے کاموں کا صلہ ضرور دے گا۔اس دنیا کی
کامیابیوں کی طرف نگاہ مت کرو۔اگر تم پچاس سال تک کوشش کرتے رہو اور ناکام رہو
یہاں تک کہ مرجاؤ تو مت سمجھو کہ تم نا کام رہے ہو۔خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اگلے جہان میں اس کا صلہ دے گا۔ہمارا خدا رحیم اور
کریم خدا ہے اس پر بدظنی مت کرو۔بلکہ ہمیشہ اس پر یقین رکھو کہ وہ بدلہ کے دن ضرور
بدلہ دے گا۔پس خدا پر شک لائے بغیر قربانی کرو۔بالکل ممکن ہے کہ تمہاری قربانیوں کا
اس جہان میں صلہ نہ ملے لیکن خدا تعالیٰ کے وعدہ پر شبہ نہ کرو۔تمہاری قربانیاں محض خدا تعالیٰ
کے لئے ہوں اور تم خدا تعالیٰ سے سودا کرنے والے مت بنو۔جب تمہاری ہر چیز اسی کی
دی ہوئی ہے تو اس سے زیادہ بے حیائی کیا ہوگی کہ تم اسے کہو کہ آ اور ہمارے ساتھ سودا
کر۔جو شخص ایسا کرے گا خدا تعالٰی اسے دھتکار دے گا کیونکہ وہ شخص خدا تعالیٰ کے
دروازے سے راندہ جاتا ہے جو اس پر کسی قسم کا شبہ کرتا ہے اور اس سے سودا کرنا چاہتا
ہے۔لیکن جو شخص ایسا نہیں کرتا وہ یا تو اس دنیا میں بھی بدلہ پالیتا ہے یا پھر آخرت میں یقیناً
پالیتا ہے۔اگر وہ اس دنیا میں بدلہ نہیں پاتا تو آخرت میں اسے مل جاتا ہے۔پس تمہیں
چاہئے کہ بچے مومن بن جاؤ تاکہ تمہاری زندگی اسلام کے کام آنے والی ہوا اور خود تمہارے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
لئے بھی با برکت ثابت ہو۔“
210
( الفضل 23 جون 1937ء)
جلد دوم
1: رسولوں کے اعمال باب 2 آیت 1 تا 13 پاکستان بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور 2011ء
2 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 421 422 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی