مدرسہ احمدیہ کو نہایت ضروری نصیحت

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
211
جلد دوم
مدرسہ احمدیہ کو نہایت ضروری نصیحت
13 جولائی 1937ء کو اساتذہ اور طلباء مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کی طرف سے
محترم مولوی عبد الرحمن صاحب مولوی فاضل کے اعزاز میں جو دعوت دی گئی اس میں
حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نیتشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت کے بعد جو تقریر فرمائی اور ابھی تک غیر مطبوعہ تھی وہ حسب ذیل ہے:۔" آج جو پارٹی دی گئی ہے وہ ہماری شاخ دینیات کے طلباء کی طرف سے ہے اور
میں سمجھتا ہوں چونکہ ان ایام کا سب سے اہم مبحث مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر کا خروج
ہے اور چونکہ قدرتی طور پر طلباء کے قلوب پر اس کا خاص اثر ہونا چاہئے اور ہو گا خواہ موافق
ہو یا مخالف ، اس لئے اس وقت میں طلباء کو مخاطب کرتا ہوں۔یہ قدرتی امر ہے جب کوئی کی
شخص کسی محکمہ سے متعلق ہوتا ہے تو اس کے اچھے یا برے فعل کو اس محکمہ کی طرف منسوب کیا
جاتا ہے اور قدرتی طور پر لوگوں کی نگاہیں اس کی طرف اٹھتی ہیں۔خیالات اس کی
طرف منتقل ہوتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ فلاں محکمہ سے یا فلاں مدرسہ سے تعلق رکھنے
والے کی یہ حالت ہوئی اور اس کے نتیجہ میں نیک یا برا اثر پڑتا ہے۔اگر نیک بات ہوئی تو
نیک اثر ہوگا اور اگر بری بات ہوئی تو برا اثر ہوگا۔اس مدرسہ کے طلباء کے لئے یہ بات جو واقعہ ہوئی ہے کسی صورت میں بھی ہوا ہم
ہے۔خواہ اس لحاظ سے کہ شیخ عبد الرحمن مصری کو اتنا لمبا عرصہ مدرسہ احمدیہ میں کام کرنے
کا ملا خواہ اس لحاظ سے کہ انہوں نے کیسے اثرات طلباء کے قلوب پر چھوڑے۔بعض
اثرات ایسے باریک ہوتے ہیں کہ ہو سکتا ہے آج طلباء ان کو محسوس نہ کریں اور پھر کسی

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
212
جلد دوم
وقت ان کے نتائج نکلیں۔کیونکہ اثرات کی بعض صورتیں مخفی اور بعض پہلو پوشیدہ ہوتے
ہیں۔نہ ان کا وسعت علم ہوتا ہے اور نہ ان کا ازالہ کرتے ہیں۔اس وجہ سے لوگوں کے
قلوب پر قائم رہتے ہیں اور ایک عرصہ کے بعد ان کے نتائج رونما ہوتے ہیں۔کل ہی
مدرسہ احمدیہ کے طلباء نے مجھے ایک خط لکھا جس میں بیان کیا ہے کہ ہم عرصہ سے محسوس کری
رہے تھے کہ شیخ عبد الرحمن مصری میں تغیر آ رہا ہے۔اس کی انہوں نے مثالیں بھی دی ہیں
اور وہ ان کی زیر کی ظاہر کرتی ہیں۔چنانچہ لکھا ہے شیخ صاحب سلسلہ کے بزرگوں کی کوئی
نیک بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوتے تھے۔مثلاً مہت پور میں مباحثہ ہوا اس کے متعلق
جب ان سے کہا گیا کہ مولوی اللہ دتا صاحب بہت کامیاب ہوئے تو انہوں نے یہ بحث
شروع کر دی کہ مباحثہ میں کامیابی نہیں ہوئی۔اسی طرح وہ اس بات پر بہت زور دیتے
تھے کہ خلیفہ سے اختلاف رکھنا جائز ہے۔مگر یہ ان کی بات ایسی ہی تھی جیسے کہ حضرت علی
رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے كَلِمَةُ حَقَّ أُرِيدَ بِهَا الْبَاطِلُ 1 طلباء کہاں کے مجتہد تھے کہ
ان کے سامنے یہ بات پیش کی جاتی۔خود اپنی ذات میں اختلاف ایک وسیع المعانی لفظ
ہے۔پھر اختلاف رکھنا بھی وسیع امر ہے۔اور طالب علم چھوڑ کئی عالم بھی بسا اوقات اسے
نہیں سمجھ سکتے۔طالب علموں سے یہ بات کہنے کا مطلب سوائے اس کے کچھ نہیں ہو سکتا تھا
کہ ان کی نظروں سے خلیفہ کی اہمیت گرائی جائے۔بچوں میں یہ بات نہیں ہوتی۔لیکن اگر
وہ یہ کہتے کہ استاد سے بھی اختلاف جائز ہے، جہاں وہ بٹھائے وہاں نہیں بیٹھنا چاہئے بلکہ
دوسری جگہ جا بیٹھنا چاہئے ، جو کچھ پڑھائے وہ نہیں پڑھنا چاہئے بلکہ جو جی چاہے وہ پڑھنا
چاہئے تو ان کو پتہ لگ جاتا کہ استاد سے ہی اختلاف نہیں کرنا چاہئے بلکہ خلیفہ سے بھی نہیں
کرنا چاہئے۔یا لکھا ہے وہ حدیث جس میں آیا ہے کہ ہر نبی دوسرے نبی سے نصف عمر پاتا
ہے اس کے متعلق پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے اور اسے غیر مبایعین کے مقابلہ میں کسی
طرح پیش کیا جاتا ہے؟ تو جواب دیا کہ میرا یہ طریق ہے کہ جب پیغامیوں سے گفتگو کرتا
ہوں تو خلیفتہ المسیح کی باتوں کو الگ رکھ دیتا ہوں۔کیونکہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
213
جلد دوم
کی کتابوں سے نبوت کا مسئلہ سیکھا ہے اور ہم انہی سے اس کا ثبوت پیش کریں گے۔بے شک
یہ درست ہے کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں سے ہی آپ کی نبوت کا
مسئلہ سیکھا ہے مگر ابھی وہ لوگ موجود ہیں جو جانتے ہیں کہ جب خواجہ کمال الدین صاحب
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت پر حملہ کیا تو ادھر ادھر چھپتے پھرتے تھے۔اُس
وقت میں نے ہی اس مسئلہ پر بخشیں کیں اور حضرت خلیفہ المسیح الاول کو توجہ دلائی کہ اگر
اس وقت ہم نے اس مسئلہ کی اہمیت نہ سمجھی تو بعد میں بہت مشکلات پیش آئیں گی۔اس پر
آپ نے مجھے اجازت دی کہ تم بھی کہو جو کچھ کہنا چاہتے ہو۔اور 1910ء میں میں نے
اس پر تقریر کی۔اُس وقت میں نے دیکھا کئی مخلص میرے پاس آئے اور انہوں نے آ کر
کہا کہ اب کیا ہوگا۔اور جب میں ان کو بتاتا کہ آج اگر اس مسئلہ کو نہ اٹھایا گیا اور اس کی
اہمیت ثابت نہ کی گئی تو پھر مشکل ہوگی تو وہ نئے نور ایمان سے بھر کر جاتے۔اُس وقت
سوائے میرے اس مسئلہ پر کس نے قلم اٹھایا ؟ جب کام ہو جائے اُس وقت یہ کہنا کہ ہم
نے یہ کیا وہ کیا کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔سوال تو یہ ہے کہ یہ کہنے والے اُس وقت کہاں تھے
جب نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ ہوا تھا۔غرض جب ہم یہ بحث کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی ہیں تو اس کے
یہی معنے ہوتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں نبی ہوں اور یہ آپ
کی کتابوں میں موجود ہے۔مگر کتابوں میں سے نکال کر جس نے پیش کیا وہ سوائے میرے
کون ہے؟ خدا تعالیٰ نے یہ کام جس سے کرانا تھا اسی سے کرایا۔کولمبس سے کسی نے کہا کہ
امریکہ کا دریافت کر لینا بھی کوئی بڑی بات ہے۔ہم اگر ادھر چلے جاتے تو ہم دریافت کر
لیتے۔اس پر اس نے ایک مجلس منعقد کی اور ایک انڈا نکال کر میز پر رکھ دیا اور سب سے کہا
کہ کوئی اسے سیدھا کھڑا کر دے۔اس کے لئے سب نے زور لگا یا مگر کوئی کھڑا نہ کر سکا۔آخر کولمبس نے جیب میں سے سوئی نکالی اور اس سے انڈے میں سوراخ کیا اور جو لیس نکلی
اس سے انڈے کو چپکا کر میز پر کھڑا کر دیا۔یہ دیکھ کر سب کہنے لگے کہ یہ تو ہم بھی کر سکتے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
214
جلد دوم
تھے۔کولمبس نے کہا اس کا تو تمہیں موقع مل گیا تھا پھر تم نے کیوں نہ کیا۔پس یہ کہنا کہ نبوت کا مسئلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں ہے اور ہم انہی
سے پیش کرتے ہیں اس کے متعلق سوال یہ ہے پہلے کیوں نہ پیش کیا گیا اور اُس وقت کیوں
میرے قلم اور میرے منہ کی طرف دیکھتے رہے؟ چاہئے تھا کہ خود سامنے آتے۔شیخ صاحب
اُس وقت کوئی چھوٹی عمر کے بچے نہ تھے۔مگر کیا وہ سامنے آئے؟ ہر گز نہیں۔یہ خدا کی دین
ہوتی ہے وہ جس کو دے اسی کو ملتا ہے۔پھر اگر اس حدیث کو لیں تو اس کے متعلق بھی سیدھی بات ہے۔پیغامیوں کی طرف
سے جب یہ حدیث پیش کی گئی تو میں نے جواب دیا کہ اگر یہ بات ہر نبی کے لئے ہوتی تو
کس طرح درست ثابت ہو سکتی ہے۔الفضل میں میں نے اس کے متعلق مضمون لکھا ہوا
ہے اور ہم اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ خاص قسم کے دو نبیوں کی آپس میں یہ نسبت اور
تعلق ہے یعنی ہر دو نبیوں کے درمیان یہ بات آئے گی اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں
اور نہ اعتراض پڑ سکتا ہے۔اسی طرح اور کئی باتیں اس طالب علم نے لکھی ہیں کہ اس قسم
کے خیالات شیخ مصری صاحب سنایا کرتے تھے۔ان کے علاوہ ممکن ہے بعض باتیں ایسی
ہوں جو بچوں نے محسوس ہی نہ کی ہوں اور وہ خیالات ان کے دلوں میں رہ جائیں جو راسخ
ہو جائیں اور بعد میں وہ سمجھیں کہ وہی سلسلہ کی تعلیم ہے اور انہیں پتہ بھی نہ ہو کہ یہ سلسلہ کی
تعلیم نہیں بلکہ مصری صاحب کے خیالات ہیں اس لئے اس کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا
ہوں۔یہ آزمائش خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے کہ کسی ادارہ کو کسی ایسے شخص کے ماتحت
رکھا جائے جس کے خیالات اس جماعت کے خیالات کے خلاف ہوں جس نے وہ ادارہ
قائم کیا ہو۔اس وقت دیانت داری یہی ہے کہ جب اختلاف پیدا ہو جائے تو اس ادارہ
سے الگ ہو جائے۔ہم شیخ عبد الرحمن صاحب مصری سے اس لئے ناراض نہیں کہ وہ کیوں
جماعت سے الگ ہو گئے بلکہ ہماری ناراضگی کی وجہ یہ ہے کہ اختلاف کے باوجود انہوں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
215
جلد دوم
نے علیحدگی اختیار نہ کی۔جماعت نے اپنے بچے دین سیکھنے کے لئے ان کے پاس بھیجے۔خود میں نے اپنے بچے بھیجے۔اگر ان کے ان خیالات کا ہمیں پتہ ہوتا تو میں کیوں ان کے
پاس اپنے بچے بھیجتا۔اور بھی کوئی ماں باپ نہ بھیجتے۔ہم نے تو دین سیکھنے کے لئے بھیجے۔اگر کسی استاد کو دینی طور پر ہم سے اختلاف ہے اور پھر بھی وہ نوکری کرتا ہے تو ہر وہ پیسہ جو
وہ ہم سے لیتا ہے حرام کا لیتا ہے اور حرام خوری کرتا ہے۔اس بات کا ہمیں غصہ ہے اور
اسی کی ہم سزا دے رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں دھوکا دیا ہم سے تنخواہ لے کر ہمیں
نقصان پہنچایا۔اسی طرح ڈاکٹر اسماعیل کو سزا دی گئی تھی کیونکہ وہ مخفی طور پر سرکاری افسروں
سے ملتا اور ہمیں نقصان پہنچاتا۔اس کے متعلق اس کی اپنی دستی تحریر موجود ہے۔پس ہم ایسوں
کو بائیکاٹ کی سزائیں دیتے ہیں کیونکہ بظاہر وہ جماعت سے تعلق رکھتے ہیں مگر خفیہ طور پر
جماعت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔وہ ظاہر کچھ کرتے ہیں اور ان کے اندر کچھ اور ہوتا ہے۔شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کو جب اختلاف پیدا ہوا تھا تو ان کا فرض تھا کہ ہمیں
اطلاع دیتے کہ تم نے مجھے بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لئے مقرر کیا ہوا ہے اب مجھے یہ یہ
اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔اگر اس اختلاف کے باوجود مجھے رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں میں
یہی کچھ سکھاؤں گا اور اگر نہیں رکھنا چاہتے تو جواب دے دیں۔مگر انہوں نے ایسانہ کہا اور
اختلافات رکھنے کے باوجود بچوں کو تعلیم دیتے رہے۔کیا یہ دیانت داری ہے؟ اگر دیانت داری
ہے تو کیا وہ تیار ہیں کہ اپنے چھوٹے بچے ہمارے سپرد کر دیں؟ وہ تو تنخواہ لے کر بچوں کو
پڑھاتے رہے ہم ان کے بچوں کا خرچ بھی خود دیں گے۔لیکن اگر وہ اس کے لئے تیار
نہیں تو انہوں نے اپنے فعل سے اپنی بددیانتی پر مہر کر دی۔بھیٹر بن کر بھیڑیے والا کام
کرتے رہے۔اس بات کے ہوتے ہوئے کون کہ سکتا ہے کہ وہ عالم ربانی ہیں۔کہا جاتا
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دوسرے مسلمانوں سے نمازیں الگ کر کے تفرقہ
ڈال دیا۔مگر یہ دیانت داری اور ایمانداری کا تقاضا تھا تا کہ کوئی احمدی جہاں جائے وہاں
کے لوگوں کو پتہ لگ جائے کہ یہ احمدی ہے اور اس طرح ان کو معلوم ہو جائے کہ اس کے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
216
جلد دوم
خیالات سے انہیں اختلاف ہے۔مگر جہاں نماز علیحدہ پڑھنے کا حکم نہ ہو وہاں پتہ نہیں لگ
سکتا۔شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کہتے ہیں میں آپ کے پیچھے نماز پڑھ لیتا تھا مگر پھر جا کر
دہرا تا تھا۔یہ کتنا بڑا فریب ہے اور کتنا بڑا دھوکا ہے۔ہم نے ان کے سپر د بچوں کو دین
سکھانے کا کام کیا ہوا تھا۔اگر کوئی شخص بچوں کو دین سکھانے کے لئے مقرر کیا جائے لیکن
وہ اندر ہی اندر عیسائیت کی تعلیم دیتا رہے تو جب پتہ لگے گا سب کہیں گے کہ یہ بڑی
بد دیانتی ہے۔ایسا ہی ایک دینی مدرسہ کے ہیڈ ماسٹر ہوتے ہوئے اور خیالات میں اختلاف
رکھتے ہوئے دانستہ نادان اور چھوٹے بچوں کو وہ باتیں سکھا نا جن کا ان کے ماں باپ کو
علم ہو جاتا تو ایک منٹ کے لئے بھی وہ گوارا نہ کرتے ، اس سے بڑھ کر بد دیانتی اور کیا
ہو سکتی ہے۔ہم جن کو احمدیت کی باتیں سکھاتے ہیں یہ کہہ کر سکھاتے ہیں کہ ہم انہیں
سکھائیں گے۔جب میں نے تحریک جدید کے ماتحت بچوں کی تعلیم شروع کی تو پٹنہ کی
طرف سے ایک چٹھی آئی جس میں لکھا تھا کہ میں بھی اپنا لڑ کا قادیان بھیجنا چاہتا ہوں۔اس کے متعلق میں نے ایک احمدی افسر کو لکھا یا کہ ہم ان کے بچے کو مذہبی تعلیم نہ دیں گے۔لیکن اگر ہماری باتیں اس کے کان میں پڑیں تو آپ ہم سے یہ امید نہیں کر سکتے کہ ہم
باتیں بند کر دیں۔اس طرح اگر باتیں سن سن کر اس لڑکے پر اثر ہوا تو پھر آپ ہم سے یہ
شکوہ نہ کریں کہ ہم نے اسے احمدی بنا لیا ہے۔اس کا جواب یہ آیا کہ اس کی ذمہ داری
آپ پر ہر گز نہ ہوگی اور نہ میں آپ پر الزام دوں گا۔ہماری تو یہ حالت ہے کہ جو شخص
احمدیت سے تعلق نہ رکھتا ہو اپنی خوشی سے اپنے بچے کو تعلیم پانے کے لئے ہمارے پاس
بھیجتا ہے اسے ہم کہہ دیتے ہیں کہ اگر باتیں سن سن کر اس پر احمدیت کا اثر ہو جائے تو اس
کی ذمہ داری ہم پر نہ ہو گی۔مگر اس کے مقابلہ میں ایک شخص ہم سے تنخواہ لیتا ہے اور
ہمارے بچوں کو ہمارے عقائد کے خلاف تعلیم دیتا ہے پھر عالم ربانی کہلاتا ہے۔اب وہ
طالب علم جو شیخ مصری صاحب سے پڑھتے رہے اور ان کی باتیں سنتے رہے کیا معلوم کہ
انہیں کون سی بات یاد رہی اور کیسے خیالات نے ان کے قلوب پر اثر کیا۔اس لئے تم کو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
217
جلد دوم
بہت استغفار کرنا چاہئے اور دعائیں کرنا چاہئیں کہ انہوں نے ہمارے قلوب پر جو گندہ اثر
چھوڑا ہے خدا تعالیٰ اسے دور کر دے۔اور یاد رکھو کہ تقویٰ اور دیانت داری کے بغیر کوئی
ترقی حاصل نہیں ہوتی۔تمہارے ایک افسر نے نہایت گندہ نمونہ پیش کیا ہے اور دیانت داری
کے بالکل خلاف عمل کیا ہے۔وہ اور اس کے بیوی بچے سالہا سال تک حرام خوری کرتے
رہے۔جب کہ ایک مذہبی مدرسہ سے یہ ظاہر کر کے تنخواہ حاصل کرتے رہے کہ ہمیں کوئی
اختلاف نہیں حالانکہ وہ بہت بڑا اختلاف رکھتے تھے۔یہ ماحول ایسا رہا ہے کہ اس سے
بچوں کے قلوب پر زنگ لگ سکتا ہے۔اور میں نے دیکھا ہے دینیات کے طالب علم آیات
اور احادیث سے مذاق کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔یہ مرض عام طور پر غیر احمدیوں میں
پایا جاتا ہے۔مگر میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے مولویوں میں نہیں۔لیکن یہ نہایت سنگدلی اور
شقاوت کی علامت ہے اس سے ہمیں بھی بچنا چاہئے۔اب تمام امور میں سنجیدگی اختیار
کرنی چاہئے۔اس فتنہ کے متعلق میرا ایک خواب 1935 ء کے الفضل میں شائع ہو چکا ہے۔میں نے دیکھا کہ دو فریق کبڈی کھیلنا چاہتے ہیں جن میں سے ایک کہتا ہے کہ خلافت ہونی
چاہئے۔دوسرا کہتا ہے کہ نہیں ہونی چاہئے۔وہ اس شرط پر کبڈی کھیلنے لگے ہیں کہ جو جیت جائے
اس کی بات مان لی جائے۔مگر میں نے انہیں کہا کہ دین کے متعلق سنجیدگی ہونی چاہئے اور
تمہاری ایسی گفتگو بغیر اجازت کے ناجائز تھی۔یہ خواب چھپا ہوا ہے اور اس میں یہ بھی ذکر
ہے کہ اس پر جو خلافت کی تائید میں تھے وہ بھی روٹھ کر چلے گئے کہ ہماری ہتک کی گئی ہے۔اس میں خدا تعالیٰ نے بتایا کہ جو شخص سچائی پر سنجیدگی سے قائم نہ ہو وہ ٹھوکر کھا جاتا ہے۔پس
سچائی کو سچائی کی خاطر اختیار کرو۔ہر بات میں سنجیدگی سے کام لو۔اپنے دلوں میں خشیت اللہ
پیدا کرو۔“
غیر مطبوعه مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ)
1 تاریخ ابن اثیر جلد 3 صفحہ 170 مطبوعہ بیروت 2009ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی