مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کی اہمیت اور مبلغین اسلام کو نہایت ضروری اور اہم نصائح
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
238
جلد دوم
مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کی اہمیت اور مبلغین اسلام کو
نہایت ضروری اور ہم نصائح
مورخہ 20 نومبر 1944ء کو بعد نماز عصر واقفین تحریک جدید کی طرف سے مغربی افریقہ
میں تبلیغ اسلام کے لئے تشریف لے جانے والے تین مبلغین کے اعزاز میں ایک دعوت چائے
دی گئی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے لئے ایک نوجوان پہلے جاچکے ہیں اور اب تین
اور نوجوان جا رہے ہیں۔ان میں سے ایک تو مولوی فاضل ہیں اور دوسرے دو میں سے
ایک مدرسہ احمدیہ میں تعلیم پائے ہوئے ہیں اور ایک نے عربی تعلیم بہت ہی کم حاصل کی
ہے۔بہر حال جس نیت اور ارادہ سے یہ نوجوان جا رہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ اپنے
ارادوں پر قائم رہیں اور اپنی نیتوں کو درست رکھیں تو اللہ تعالیٰ ان کو سکھانے اور پڑھانے
کے کوئی نہ کوئی سامان پیدا کر دے گا۔مغربی افریقہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں خصوصیت کے ساتھ اسلام کا بیج بویا جا رہا
ہے اور امید دلائی جاتی ہے کہ اگر وہاں اچھی طرح تبلیغ کی جائے تو لاکھوں لاکھ لوگ خدا تعالیٰ
کے فضل سے عنقریب اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔ان میں قربانی کا مادہ بھی پایا جاتا
ہے لیکن ان کی قربانی اس جہالت کی وجہ سے جو ابھی تک اس ملک میں قائم ہے بعض دفعہ
ٹھوکر کا موجب بھی ہو جاتی ہے۔لیکن پھر بھی عام طور پر وہ اچھی قربانی کرنے والے لوگ
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
239
جلد دوم
ہیں۔چنانچہ ایک علاقہ کے متعلق میرے پاس رپورٹ پہنچی کہ اس نے سال بھر میں
چھپیں ہزار روپیہ تبلیغ اور تعلیم پر خرچ کیا ہے۔در حقیقت مغربی افریقہ کے تین ممالک یعنی
سیرالیون ، گولڈ کوسٹ اور نائیجیریا ایسے ملک ہیں جو برطانوی ایمپائر میں ہندوستان کے
بعد دوسرے نمبر پر ہیں کیا بلحاظ علاقہ کی وسعت کے اور کیا بلحاظ مسلمانوں کی تعداد کے۔ہندوستان میں آٹھ دس کروڑ کی تعداد میں مسلمان پائے جاتے ہیں۔اور اس سے اتر کر
انگریزی حکومت کے ماتحت صرف مغربی افریقہ میں ہی مسلمان آباد ہیں ایسے علاقہ کی
اہمیت کا انکار کسی صورت میں بھی نہیں کیا جا سکتا۔اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں احمدیت
مضبوط بنیادوں پر قائم ہو جائے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ صدائے بازگشت کے طور پر
مغربی افریقہ کا یقیناً دوسرے ممالک پر بھی اثر پڑے گا۔مزید خوبی اس جگہ کے رہنے
والوں میں یہ پائی جاتی ہے کہ وہ جلد جلد بوجھ برداشت کرنے کی طاقت اپنے اندر پیدا کر
لیتے ہیں۔یہ ایک وسیع علاقہ ہے جو کئی ہزار میل میں پھیلا ہوا ہے اور دو کروڑ کے قریب
مسلمان اس میں پائے جاتے ہیں۔ایسے وسیع علاقہ میں ہم تبلیغ کر رہے ہیں۔مگر علاقہ کی
اس قدر وسعت کے باوجود ہمارا خرچ بہت قلیل ہے۔اور پھر جس رنگ میں ہمیں وہاں
کامیابی حاصل ہو رہی ہے اس کا ثبوت اس امر سے مل سکتا ہے کہ اب تک ساٹھ ستر ہزار
افراد پر مشتمل جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں پیدا ہو چکی ہے۔بلکہ گزشتہ دنوں میں
ایک سالانہ جلسہ کے موقع پر وہاں کئی ہزار صرف جماعتوں کے نمائندے ہی اکٹھے ہوئے۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں ہماری جماعت خدا کے فضل سے کس قدر پھیلی ہوئی
ہے۔خرچ نہایت معمولی ہے۔آئندہ کے متعلق بھی وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر ہمارے مبلغ
جائیں تو صرف چھ ماہ تک ان کے اخراجات مرکز برداشت کرے چھ ماہ کے بعد جماعتیں
ان کا بوجھ خود اٹھائیں گی۔پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغی اخراجات کا بوجھ ہی برداشت
نہیں کرتے بلکہ مختلف جگہوں پر انہوں نے اپنے خرچ سے مساجد بھی قائم کی ہیں اور اب
تک تمیں چالیس کے قریب چھوٹی بڑی مسجد میں وہ قائم کر چکے ہیں۔بلکہ ابھی پچھلے دنوں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
240
جلد دوم
مجھے ایک تازہ خبر ملی جس سے مجھے بہت ہی خوشی ہوئی۔اور وہ یہ کہ انہوں نے ایک علاقہ
میں ایک مسجد بنانے کی تجویز کی جس پر پندرہ سو روپیہ کے قریب خرچ ہوتا تھا۔وہاں کے
مبلغ نے لکھا کہ میں نے لندن میں مولوی جلال الدین صاحب شمس کو تحریک کی کہ وہ مسجد
کے لئے وہاں کی جماعت سے چندہ جمع کر کے بھیجیں۔انہوں نے انگلستان کی جماعت
کے سامنے یہ تحریک پیش کی اور 80 یا 90 پونڈ انہوں نے جمع کر کے بھجوا دیئے۔مجھے اس
خبر سے بہت ہی خوشی ہوئی کہ ایک وہ وقت تھا کہ ہم لندن میں مسجد بنوانے کے لئے چندہ
کی تحریک کرتے تھے اور اب یہ وقت ہے کہ یورپ کے لوگ خود دوسرے ممالک میں
مسجد میں قائم کرنے کے لئے چندے دے رہے ہیں۔غرض یہ ایک اہم علاقہ ہے جس میں
تبلیغ کے بہترین نتائج نکل چکے ہیں اور اس سے بھی بہتر نتائج مستقبل قریب میں نکلنے کی
امید ہے۔اور گو اس ملک کے مبلغین کی خدمات ابھی نمایاں طور پر ہمارے سامنے نہیں
آئیں مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دوسرے کئی ممالک سے اس جگہ تبلیغ زیادہ کامیاب رہی
ہے اور اس جگہ کے مبلغین نے دوسرے کئی ممالک کے مبلغین سے بہت بڑھ کر قربانیاں کی
ہیں۔تبلیغ اسلام کے لحاظ سے در حقیقت اب تک ہمیں تین نہایت اہم ممالک حاصل
ہوئے ہیں۔ایک یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں کی تعداد
میں جماعت پائی جاتی ہے اور وہ سب نہایت مخلص ہیں، مرکز سے خط و کتابت بھی رکھتے
ہیں اور چندے بھی باقاعدگی سے دیتے ہیں۔دوسرا علاقہ مغربی افریقہ کا ہے اور تیسرا
انڈونیشیا کا۔ہندوستان سے باہر یہ تین علاقے احمدیت کی تبلیغ کے لئے نہایت ہی بابرکت
اور زرخیز ثابت ہوئے ہیں۔یہاں صرف بیج پڑنے کی دیر تھی کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے
یکدم کھیتی پیدا ہونے لگ گئی۔ان تین میں سے ایک یعنی مغربی افریقہ میں اب یہ تین اور
نوجوان
تبلیغ احمدیت کے لئے جا رہے ہیں۔پچھلا تجربہ بتاتا ہے کہ دوسرے مبلغین کے خلاف اس ملک میں جتنے بھی مبلغ بھیجے گئے
ہیں سب نے آپس میں ایک دوسرے سے تعاون کیا اور پچھلوں کی خدمات کی تنقیص کرنے
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
241
جلد دوم
اور ان کو گرانے کی بجائے انہیں حقیقی قدر و عظمت کی نگاہ سے دیکھا۔میں امید کرتا ہوں کہ
یہ نو جوان بھی اسی روح کو قائم رکھیں گے۔یہ ایک خطر ناک مرض ہے جو ہمارے ہاں پایا جاتا ہے کہ جب بھی ان میں سے کوئی
کسی عہدے پر مقرر کر کے بھیجا جاتا ہے تو وہ پہلے کی تنقیص کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جب میں
آیا تو یہ خرابی تھی وہ خرابی تھی ، یوں گڑ بڑ ہو رہی تھی۔میں نے آکر ان نقائص کو دور کیا اور
خرابیوں کی اصلاح کی۔پھر اس کے بعد جب کسی اور کو بھیجا جاتا ہے تو وہ اپنے سے پہلے
شخص کے نقائص نکالنے شروع کر دیتا ہے۔اور کسی کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ میری
اس تحریر کا احترام کون کرے گا اور میری ان باتوں کو وقعت کی نگاہ سے کون دیکھے گا۔اگر
میں دوسروں کے نقائص بیان کروں گا تو کل میرے بعد جو شخص آئے گا وہ میرے نقائص
بیان کرنا شروع کر دے گا پھر میری عزت کیا رہ جائے گی۔مگر اپنی حماقت اور نادانی سے
ہر بعد میں آنے والا پہلے کی خرابیاں بیان کرتا چلا جاتا ہے۔یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جو
یہاں پایا جاتا ہے اور جس کی اصلاح کی بے حد ضرورت ہے۔یورپ کے لوگوں کو دیکھ لو
انہوں نے اپنے پرانے فلاسفروں کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں مگر اس کے باوجود وہ ان
کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر وہ فلاسفر یہ رطب و یابس جمع نہ کرتے تو ہم ترقی
کی طرف اپنا قدم نہ بڑھا سکتے۔لیکن اس کے ساتھ ہی وہ فلسفیوں کی مذمت کرتے ہیں اور
مسلمان بھی اپنی نادانی سے ان کی ہاں میں ہاں ملا دیتے ہیں۔حالانکہ جتنی لغو اور پوچ
باتیں یورپین فلسفیوں نے کی ہیں ان کا عشر عشیر بھی کسی مسلمان فلسفی کی باتوں میں نہیں پایا
جاتا۔مگر مسلمان ہیں کہ وہ اندھا دھند اپنے پرانے فلاسفروں کی تحقیر کے درپے رہتے
ہیں۔حالانکہ یہ محض جہالت اور بیوقوفی کی بات ہے۔اگر مینار پر بیٹھا ہوا آدمی نیچے کی
سیڑھی کی مذمت کرنے لگ جائے تو اسے کون عقل مند قرار دے گا۔بے شک وہ اس وقت
مینار پر ہے لیکن وہ مینار پر نہیں چڑھ سکتا تھا جب تک نیچے کی سیڑھی موجود نہ ہوتی۔پس
ضروری ہے کہ سابق مبلغین کی خدمات کی قدر کی جائے اور ان کو گرانے کی کوشش نہ کی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
242
جلد دوم
جائے بلکہ ان کی مساعی کو قدر و عظمت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔دوسری چیز تعاون ہے۔جانے والے مبلغین کا فرض ہے کہ وہ آپس میں بھی اور
وہاں جو مبلغ کام کر رہے ہیں ان کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں۔اس وقت جتنے مبلغ
وہاں گئے ہیں انہوں نے ایسی عمدگی کے ساتھ آپس میں تعاون کیا ہے کہ بے اختیار دل
سے ان کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔بعض جگہ آپ ہی آپ انہوں نے اپنے میں سے ایک
کو افسر بنا لیا اور خود ان کے ساتھ رہ کر کام کرنا شروع کر دیا۔غرض انہوں نے نہایت
خوش اسلوبی کے ساتھ آپس میں تعاون کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جماعت کا وقار قائم ہو
گیا ہے۔وہاں پادریوں کا بہت زور ہے۔ان تینوں ممالک کی تعلیم کا انتظام پادریوں
کے ہاتھ میں ہے۔بے شک وہاں گورنمنٹ سکول ہیں مگر گورنمنٹ جس قد ر امداد دیتی ہے
سب پادریوں کے ہاتھ میں دے دیتی ہے اور پادریوں کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اسے جس
طرح چاہیں خرچ کریں۔ایسے ممالک میں جہاں پادریوں کا اس قدر اقتدار ہے ہمارے
مبلغین نے ان کا مقابلہ کیا حالانکہ وہ زبان انگریزی بھی اچھی طرح نہیں جانتے۔مولوی
نذیر احمد صاحب تو انگریزی جانتے ہیں مگر حکیم فضل الرحمن صاحب کی تعلیم غالباً انٹرنس تک
ہے۔اسی طرح باقی مبلغ انگریزی کی بہت کم تعلیم رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے
پادریوں کا بڑی کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر کے ان کو شکست دی۔گورنمنٹ سے اپنے
حقوق کا مطالبہ کیا اور آخر گورنمنٹ نے ہماری جماعت کے قائم کردہ سکولوں کو تسلیم کیا اور
ان کی مدد کی۔صرف ایک مشکل ہے جس کا حل ابھی باقی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ گورنمنٹ سروس
اس ملک میں اسی کو ملتی ہے جو لندن میٹرک کا امتحان پاس ہو۔پادریوں کے زیر انتظام
چونکہ وہاں کے ہائی سکول ہیں اور وہ دیر سے قائم ہیں اس لئے وہ ان سکولوں میں تعلیم
پانے والوں کو یہ امتحان دلا دیتے ہیں اور انہیں ملازمتیں مل جاتی ہیں مگر ہمارے سکول
صرف مڈل تک ہیں اس لئے ہمارے سکول کے پاس شدہ احمدی نوجوان ان ملازمتوں کو
حاصل نہیں کر سکتے۔اس نقص کے ازالہ کے لئے میری تجویز یہ ہے کہ یہاں سے بعض
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
243
جلد دوم
گریجوایٹ مبلغ بھجوائے جائیں جو وہاں ہائی سکول قائم کریں تا کہ احمدی نوجوان بھی
ملازمت کے حصول کے لئے دوسروں سے پیچھے نہ رہیں۔ہم یہ امید آپ لوگوں سے تو
نہیں کر سکتے جو اس وقت وہاں تبلیغ کے لئے جا رہے ہیں ہاں ہم یہ امید آپ سے ضرور
کرتے ہیں کہ آپ بعد میں آنے والوں کے لئے ابھی سے میدان تیار کرنا شروع کر دیں
گے اور ایسی جماعت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جو قربانی کرنے والی ہو اور ہائی سکول
کا بوجھ برداشت کرنے کے لئے تیار ہو۔اگر ہم تین چار بی۔اے پاس احمدی نوجوان
یہاں سے بھجوائیں یا کسی ایسے نوجوان کو بھیجوائیں جو ولایت کا پاس شدہ گریجوایٹ ہو تو یہ
لازمی بات ہے کہ اخراجات زیادہ ہوں گے اور اس کے لئے آپ لوگوں کی قربانی کی
ضرورت ہو گی۔آپ لوگ مالی لحاظ سے تو کوئی قربانی نہیں کر سکتے لیکن آپ یہ قربانی کر
سکتے ہیں کہ تبلیغ کے لئے ویسی ہی جفاکشی کا نمونہ دکھائیں جیسے مغربی افریقہ میں مبلغین دکھا
چکے ہیں بلکہ ان سے بھی بڑھ کر جفاکش اور محنتی بنیں۔انہوں نے ایسے ایسے جنگلوں میں
پیدل سفر کئے ہیں جہاں خود اس ملک کے باشندے جاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔چنانچہ
مغربی افریقہ میں ہمارے مبلغ ایسے ایسے پُر خطر جنگلات میں سے پیدل سفر کرتے ہوئے
تبلیغ کے لئے گئے ہیں جہاں سپاہی بھی جانے سے گھبراتے ہیں۔اور بعض جگہ تین تین
چار چار سو میل لمبا سفر انہیں پیدل طے کرنا پڑا ہے۔پھر وہ علاقہ ایسا گرم ہے کہ ہمارے
ملک کی گرمی کی اس کے مقابلہ میں کوئی نسبت ہی نہیں۔اندرون ملک میں پانچ پانچ ،
چھ چھ سو میل لمبے علاقے ایسے ہیں جہاں لاریاں بھی نہیں چلتیں اور جہاں کھانے کے لئے
بھی کوئی اچھی چیز میسر نہیں آتی۔صرف اسی طرح گزارہ ہو سکتا ہے کہ کبھی گرم پانی میں جو یا
مکئی کا آٹا بھگو کر کھا لیا اور کبھی درختوں کے چھوٹے چھوٹے پھل جو نہایت تلخ اور بدمزہ
ہوتے ہیں کھا لئے۔مگر ان تمام مشکلات کے باوجود ہمارے مبلغین نے ہفتوں پیدل سفر
کیا اور لوگوں کو پیغام حق پہنچایا۔یہ معیار ہے جو ان مبلغین نے قائم کیا ہے۔اس معیار کو
نہ صرف قائم رکھنا بلکہ بڑھانا اور ترقی دینا آپ کا کام ہے۔یورپین لوگ جو تعیش کے
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
244
جلد دوم
سامانوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اور جن کی عمریں راحت اور آرام کے اسباب میں بسر
ہوتی ہیں وہ بھی اس علاقہ میں اسی قسم کی قربانیوں سے کام لے رہے ہیں۔بے شک انہیں
ہمارے مبلغین سے کھانا زیادہ بہتر ملتا ہے، لباس زیادہ اعلیٰ ہوتا ہے اور سفر کے لئے
لا ریاں موجود ہوتی ہیں مگر وہ لوگ جو لندن کی گلیوں میں موٹروں پر سفر کرنے کے عادی کی
ہوں ان کے لئے لاریوں کا سفر بھی تو ایک مصیبت ہوتا ہے۔لاری کے دھکے کھانا ان کے
لئے ایسا ہی ہوتا ہے جیسے ہمارے کسی آدمی کا ٹم ٹم یا گدھے پر سوار ہونا۔پس بے شک
انہیں اپنی سہولت اور آرام کے سامان ہم سے بہت زیادہ میسر ہیں مگر ان کے بلند معیار زندگی
کو دیکھتے ہوئے اس قسم کی سہولتیں بھی ان کی قربانی کو کم نہیں کرتیں۔اگر یورپ کے لوگ
شرک کی اشاعت کے لئے ایک انسان کو خدا منوانے کے لئے ایسی ہمت دکھلا سکتے اور
اس قدر قربانی کا نمونہ پیش کر سکتے ہیں تو ہمارے مبلغین کو اپنی قربانی کا معیار کس قدر بلند
چاہئے۔یہ کوئی ایسی بات نہیں جسے وہ آسانی سے نہ سمجھ سکتے ہوں۔اگر انگلستان یا
م یا پرتگال میں رہنے والے عیسائی جو ناز و نعم میں پلے ہوئے ہوتے ہیں اپنے
مذہب کی اشاعت کے لئے اس قدر ہمت دکھلا سکتے ہیں تو ہمارے ملک کے آدمی جو پہلے
ہی غریب اور کنگال ہیں اور اسی وجہ سے مشکلات کو برداشت کرنے کے عادی ہیں وہ
کیوں ان سے اعلیٰ نمونہ نہیں دکھا سکتے۔یقیناً وہ اپنی قربانی کا ایسا نمونہ دنیا کے سامنے
پیش کر سکتے ہیں جو بے مثال ہو۔ضرورت صرف ایمان اور اخلاص کی ہے۔پس میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ پہلوں سے زیادہ قربانی کا نمونہ دکھا ئیں گے
اور وہ دن میرے لئے آنے نہیں دیں گے جب میں آپ میں سے کسی پر یہ الزام لگا سکوں
کہ اس نے وہاں جا کر ایک اچھی فضا کو مکدر کر دیا اور تعاون کی روح کو مقابلہ کی روح
سے بدل دیا یا دوسرے کے کام کی تعریف کرنے کی بجائے اس کی تنقیص شروع کر دی۔آپ لوگوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے۔گو آپ میں سے ایک مولوی فاضل ہیں مگر آپ
میں سے کسی کو بھی تبلیغ کا تجربہ نہیں۔اور تبلیغ میں کامیاب ہونے کے لئے سب سے ضروری چیز
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
245
جلد دوم
سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر کا مطالعہ ہے۔اسی لئے میں نے متواتر اور بار بار اس بات پر زور
دیا ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں کو سلسلہ کا لٹریچر ہمیشہ اپنے مطالعہ میں رکھنا
چاہئے۔خصوصیت سے تفسیر کبیر ایک ایسی کتاب ہے جس کو بار بار پڑھنا چاہئے۔میرے
نزدیک اس کے مضامین ایسے ہیں کہ پندرہ میں دفعہ جب تک تفسیر کبیر کو نہ پڑھا جائے وہ کی
پوری طرح ذہن میں متحضر نہیں رہ سکتے۔اس سے کم مطالعہ کر کے اگر کوئی شخص سمجھتا ہے کہ
اس نے دینی مسائل کو سمجھ لیا ہے تو الَّا مَا شَاء اللہ وہ بڑی غلطی کا ارتکاب کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض کتابیں بھی ایسی ہیں جو ایک دفعہ پڑھنے سے یاد
نہیں ہوسکتیں۔مثلاً براہین احمدیہ ہے۔اگر کوئی شخص صرف ایک دفعہ پڑھ کر یہ سمجھ لیتا ہے
کہ اس نے براہین احمدیہ پڑھ لی ہے تو وہ شدید غلطی خوردہ ہے۔براہین احمدیہ کو جب تک
پانچ چھ بلکہ دس دفعہ نہ پڑھا جائے اس کے مضامین یاد نہیں ہو سکتے۔اسی طرح کئی اور
کتا ہیں ہیں جو مضامین کے تنوع کے لحاظ سے بار بار پڑھنے کی محتاج ہیں۔جیسے ازالہ اوہام
ہے یہ کتاب بھی ایسی ہے جسے بار بار پڑھنا چاہئے۔بعض کتابیں بے شک ایسی ہیں جو
ایک دو دفعہ پڑھ کر یا درہ سکتی ہیں۔جیسے حقیقۃ الوحی ہے کہ اس میں زیادہ تر نشانات کا ذکر آتا ہے
اور مضمون بھی ایسا ہے جو جلدی ذہن میں اتر جاتا ہے۔مگر ازالہ اوہام یا آئینہ کمالات اسلام کے
بعض حصے یا براہین احمدیہ یا مثلاً آریوں کے متعلق سرمہ چشم آریہ۔یہ سب کتابیں ایسی
ہیں جنہیں بار بار اور بار بار پڑھنے کی ضرورت ہے۔جب تک ان کتابوں کو بار بار نہ
پڑھا جائے یہ کتا ہیں یاد نہیں ہو سکتیں۔پس آپ لوگوں کو چاہئے کہ سلسلہ کا لٹریچر ہمیشہ
اپنے مطالعہ میں رکھیں اور اسی کے مطابق لوگوں کو تبلیغ کریں اور ان کے اعتراضات کا
جواب دیں۔آپ لوگ ابھی اس قابل نہیں ہیں کہ اپنے پاس سے لوگوں کو جواب دینے
شروع کر دیں۔آپ لوگوں کا اولین فرض اس وقت یہ ہے کہ جو مضامین سلسلہ کی طرف
سے شائع ہوتے ہیں یا جو لٹریچر سلسلہ کی طرف سے شائع ہو چکا ہے ان مضامین اور اس
لٹریچر کو اپنے مدنظر رکھیں اور جب بھی کسی سوال کے جواب کی ضرورت ہوسلسلہ کے لٹریچر
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
246
جلد دوم
کی طرف رجوع کریں یا ان مضامین کو پڑھیں جو سلسلہ کی طرف سے شائع ہوتے ہیں اور جو
جواب ان میں لکھا ہو صرف اس کو پیش کریں اپنی طرف سے کوئی نیا جواب دینے کی کوشش نہ
کریں۔ابھی آپ لوگ نئے جواب دینے کے اہل نہیں ہیں۔تین چار سال کے بعد جب
آپ لوگ واپس آئیں گے تو پھر آپ کو نئے سرے سے تعلیم دلا کر وہاں تبلیغ کے لئے بھجوایا
جائے گا۔اسی طرح ایک دو سفروں کے بعد آپ اس قابل ہو سکیں گے کہ نئے جواب بھی
لوگوں کو دے سکیں بانٹے استدلال کر سکیں۔ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ایک مبلغ نے بتایا کہ
میں فلاں بات کے متعلق یوں استدلال کیا کرتا ہوں حالانکہ وہ استدلال خطر ناک طور پر غلط
تھا۔پس آپ لوگ یہ غلطی نہ کریں کہ اپنی طرف سے نئے نئے استدلال شروع کر دیں۔ابھی آپ لوگوں کا یہی کام ہے کہ جو جوابات سلسلہ کی طرف سے شائع ہو چکے ہیں انہیں کو پیش
کریں نیا استدلال کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ابھی آپ لوگ اس کام کے اہل نہیں ہیں۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان ایک بات کے متعلق خیال کرتا ہے کہ وہ ایک نیا
نکتہ ہے جو اسے سوجھا ہے مگر در حقیقت وہ نکتہ نہیں ہوتا بلکہ ایک غلط استدلال ہوتا ہے۔اس قسم کی غلطیوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ پہلوں کی نقل کریں نقل کریں
اور پھر نقل کریں۔اور اگر کسی سوال کا جواب بالکل سمجھ میں ہی نہ آئے تو قادیان سے اس
کا جواب منگوایا جائے یا آپ لوگوں کے قریب ہی مولوی جلال الدین صاحب شمس رہتے
ہیں ان سے دریافت کر لیا جائے۔بے شک اس میں کسی قدر وقت ہو گی مگر سردست آپ
لوگوں کے لئے سلامتی کی راہ یہی ہے کہ پہلوں کی نقل کریں اور تعاون کا مادہ اپنے اندر
پیدا کریں۔پہلے مبلغین ایک دوسرے کے ساتھ پوری طرح تعاون کرتے ہوئے اپنے
افسر کی کامل اطاعت کرتے رہے ہیں۔اگر کسی وجہ سے وہاں کے کسی مبلغ کو واپس بلا لیا
جائے اور آپ لوگوں میں سے کسی کو افسر بنا دیا جائے یا کسی اور کی ماتحتی میں کام کرنے کی
ہدایت دی جائے تو آپ لوگوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر
کسی وقت تم پر کوئی حبشی افسر مقرر کیا جائے جو نسلاً بعد نسل حبشی ہو اور کم عقل ہو اتنا کہ اس کا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
247
جلد دوم
سر انگور کے دانہ کے برابر ہو تب بھی تمہارا فرض ہے کہ اس کی اطاعت کرو۔1 کسی شخص
کی لیڈری کے لئے دو ہی باتیں ضروری ہوتی ہیں۔یا تو وہ اعلیٰ درجہ کا حسب و نسب رکھنے
والا ہو اور یا پھر وہ نہایت مدبر اور سمجھدار انسان ہو۔رسول کریم ﷺ ان دونوں باتوں کی
نفی کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اگر وہ نسلاً بعد نسل حبشی ہو اور پھر کم عقلی میں بھی وہ انتہائی
درجہ رکھتا ہو تب بھی تمہارا فرض ہے کہ اس کی اطاعت کرو۔در حقیقت ہر مبلغ کا پہلا فرض
یہی ہے کہ وہ اپنے اخلاق کا اعلیٰ نمونہ پیش کرے اور بالا افسر کی کامل اطاعت اور
فرمانبرداری کا نمونہ دکھائے۔اگر کوئی شخص بالا افسر کی اطاعت نہیں کر سکتا تو نہ صرف وہ
تبلیغ کے قابل نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کے حکم کے مطابق تو ایسا شخص مسلمان بھی نہیں۔2
مسلمان اور پھر مبلغ کے لئے کامل اطاعت کا ہونا نہایت ضروری ہے۔دوسری ہدایت جو اس موقع پر میں دینا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ گفتگو اور تقریرہ وغیرہ
میں اس امر کو ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ تلفظ صحیح طور پر ادا ہو۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا
ہے کہ اچھے بھلے عربی دان مبلغ بھی بعض دفعہ تلفظ کو ادا کرنے کے لحاظ سے نہایت فاش
غلطیوں کا ارتکاب کر جاتے ہیں۔مثلاً ابھی واقفین کی طرف سے ایڈریس پیش کیا گیا ہے
جس کو پڑھنے والے ایک بی۔اے۔ایل۔ایل۔بی ہیں۔انہیں پانچ سال عربی کی تعلیم
حاصل کرتے گزر گئے ہیں مگر اتنے لمبے عرصہ کی تعلیم کے باوجود السَّلَامُ عَلَيْكُمُ صاف
طور پر کہنے کی بجائے سَلامُ عَلَيْكُمُ کہہ کر وہ اس طرح دور ہی سے گزر گئے ہیں کہ گویا
انہیں ڈر تھا کہ اگر آرام سے اور ٹھہر ٹھہر کر میں نے لفظ ادا کیے تو مجھ سے کوئی غلطی نہ ہو
جائے۔حالانکہ پانچ سال کی تعلیم کے بعد ان کے اندر اتنی قابلیت پیدا ہونی ضروری تھی
کہ وہ ٹھہر کر اور سکون کے ساتھ الفاظ کو ادا کر سکیں۔جسے عربی اچھی طرح نہیں آتی اس
کے اندر احساس ہو سکتا ہے کہ مجھے جلدی جلدی الفاظ سے گزر جانا چاہئے ایسا نہ ہو کہ مجھ
سے غلطی ہو جائے۔مگر جسے ایک لمبا عرصہ عربی کی تعلیم حاصل کرتے گزر گیا ہے اس کے کیا
اندر یہ احساس کیوں ہو کہ مجھ سے کہیں غلطی نہ ہو جائے۔ان کے ایڈریس پڑھنے کا طریق ایسا تھا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
248
جلد دوم
جس کو دیکھ کر مجھے خواجہ کمال الدین صاحب یاد آ گئے۔وہ بھی عربی الفاظ کو ادا کرتے
وقت گھبرا جاتے تھے اور جس طرح دلدل میں پھنسا ہوا انسان نکلنے کی کوشش کرتا ہے اسی
طرح ان کی یہ کوشش ہوا کرتی تھی کہ میں دور ہی نکل جاؤں۔چنانچہ کئی الفاظ ایسے ہوا
کرتے تھے جو ان کے ہونٹوں میں ہی رہتے تھے اور صرف گنگناہٹ کی آواز دوسروں کو
سنائی دیتی تھی۔ہمارے ان واقفین کو پانچ پانچ سال تعلیم حاصل کرتے گزر گئے ہیں اس قدر
لمبی تعلیم تو مولویوں کو بھی حاصل نہیں ہوتی پھر نہ معلوم ان کے اندر ابھی تک احساس کمتری
کیوں پایا جاتا ہے اور کیوں وہ ڈرتے ہیں کہ ہم نے اگر ٹھہر ٹھہر کر الفاظ ادا کئے تو ہم سے
غلطی نہ ہو جائے۔اسی طرح جانے والوں میں سے بھی بعض نے چھوٹی چھوٹی غلطیاں کی
ہیں۔مثلاً اشهد ان لا ا الا اللہ میں نون کو لام سے پہلے انہوں نے نمایاں طور پر
پڑھا ہے حالانکہ کلمہ طیبہ ایسی چیز ہے جسے انسان روزانہ پڑھتا ہے اس قدر بار بار دہرائے
جانے والے فقرہ میں غلطی کا ہونا اسی وجہ سے ہے کہ انسان سمجھتا ہے مجھے زیادہ غور کرنے
کی ضرورت نہیں۔جتنا مجھے آتا ہے اتنا ہی گزارہ کے لئے کافی ہے۔گزارے کا خیال
انسان کو بہت خراب کرتا اور اسے ترقیات سے محروم کر دیتا ہے۔اگر ایسی غلطیاں اس شخص
سے ہوں جسے عربی زبان کی تعلیم کا موقع نہ ملا ہو تو اور بات ہے لیکن جسے عربی زبان
پڑھنے کا موقع ملا ہو وہ ایسی غلطیاں کیوں کرے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ روحانیت کا لفظوں سے کیا تعلق ہے۔اس کا جواب
یہ ہے کہ بے شک روحانیت کا ظاہری الفاظ سے کوئی تعلق نہیں مگر ایک ان پڑھ اور پڑھے
ہوئے شخص میں تو کوئی فرق ہونا چاہئے۔وہ شخص جسے ظاہری اور رواجی درس و تدریس
میں شامل ہونے کا موقع نہیں ملا وہ اگر روحانیت کی کوئی بات کہتا ہے اور اس کی زبان میں
تلفظ کی غلطیاں پائی جاتی ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ روحانیت کا ظاہری الفاظ سے کوئی تعلق
نہیں۔مگر جو شخص درس و تدریس میں اپنی عمر گزار چکا ہو وہ یہ جواب نہیں دے سکتا۔اس کا
فرض ہوتا ہے کہ وہ ظاہر کو بھی درست کرے اور روحانیت کو بھی بڑھانے کی کوشش کرے۔
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
249
جلد دوم
غرض میں نے آج کی تقاریر سے یہ اندازہ لگایا ہے کہ ہمارے ان تینوں جانے والے
نو جوانوں کو ابھی تقریر کے میدان میں بہت بڑی مشق کی ضرورت ہے۔مجھ پر ان کی
تقریریں سن کر یہ اثر ہوا ہے کہ انہوں نے اس رنگ میں تو تقریر کرنا سیکھ لیا ہے کہ بات
کرتے جائیں اور وقت کو گزار دیں۔خواہ وہ بات کیسی ہی بے جوڑ کیوں نہ ہو۔مگر یہ
بات ابھی تک انہوں نے نہیں سیکھی کہ جو کچھ کہنا ہوا سے صحیح طور پر مسلسل اور مربوط طریق
پر بیان کریں اور اپنے مدعا اور مقصود کو واضح رنگ میں پیش کریں۔اس کے لئے ابھی
انہیں بہت بڑی مشق کی ضرورت ہے۔اور چونکہ مغربی افریقہ میں پہنچتے ہی انہیں مختلف
جگہوں پر مقرر کر دیا جائے گا اس لئے میں انہیں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں سوچ کر اور سمجھ
کر گفتگو کرنے اور سوچ کر اور سمجھ کر تقریر کرنے کی عادت پیدا کرنی چاہئے۔اور تقریری
سے پہلے اپنے سامنے کوئی مضمون رکھ لینا چاہئے کہ فلاں بات ہم نے بیان کرنی ہے اور
پھر اپنی تقریر کو اسی کے ارد گرد چکر دینے ہیں۔بے شک ماہر فن ایک چھوٹی سی بات کو بھی
بڑھا لیتا ہے اور کئی کئی رنگ میں اسے بیان کر سکتا ہے مگر شروع میں صرف اپنا مقصد سامنے
رکھنا چاہئے اور اسی کو محفوظ الفاظ میں بیان کر دینا چاہئے۔زائد باتیں بیان نہیں کرنی
چاہئیں کیونکہ اس طرح مطلب خبط ہو جاتا ہے۔جب وہ اس فن میں ماہر بن جائیں گے تو
رفتہ رفتہ وہ بھی اپنے مضمون کو بڑھا چڑھا کر بیان کر سکتے ہیں۔جیسے گھوڑے کی سواری
میں جو شخص ماہر ہو وہ مضبوطی سے اس کی پیٹھ پر بیٹھا رہتا ہے اسے خطرہ نہیں ہوتا کہ اگر میں
نے بے توجہی کی تو گھوڑے سے گر جاؤں گا مگر جو شخص نیا نیا گھوڑا چلانا سیکھ رہا ہو وہ باگوں
کو اپنے ہاتھ میں پکڑنے کے باوجود گھوڑے کو قابو میں نہیں رکھ سکتا۔پس بے معنے تقریر
کرنے کی بجائے سوچ سمجھ کر تقریر کرنی چاہئے اور یہ سمجھ لینا چاہئے کہ لمبی مگر بے جوڑ تقریر
سے وہ تقریر بدر جہا بہتر ہوتی ہے جو گو مختصر ہو مگر اس میں اپنے مقصد کو پوری طرح بیان کر
دیا گیا ہو۔پس ابتدا میں انہیں مختصر مگر با معنی تقریر کرنے کی مشق کرنی چاہئے اور ایک معین
مقصد اپنے سامنے رکھ لینا چاہئے۔لفاظی یا تشریحات کی طرف نہ جائیں بلکہ اسی مقصد کو