جماعت احمدیہ کا ہر فرد زیادہ سے زیادہ سادہ زندگی اختیار کرے۔ نو جوان دیگر ممالک میں جانے والے مبلغین کی ایک لمبی اور کبھی نہ ٹوٹنے والی زنجیر بنادیں
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
251
جلد دوم
جماعت احمدیہ کا ہر فر دزیادہ سے زیادہ سادہ زندگی اختیار
کرے۔نوجوان دیگر ممالک میں جانے والے مبلغین کی
ایک لمبی اور
کبھی نہ ٹوٹنے والی زنجیر بنا دیں۔افریقہ جانے والے مبلغین محترم مولوی عبد الخالق صاحب، محترم ملک احسان اللہ صاحب
اور محترم مولوی نذیر احمد صاحب کے اعزاز میں 22 نومبر 1944ء کو بورڈ نگ تحریک جدید
کے سٹاف اور طلباء کی طرف سے دعوت چائے دی گئی۔اس تقریب میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی
بھی تشریف لائے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
خطاب فرمایا:۔”جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ واقفین جن کو الوداع کہنے کے لئے یہ اجتماع کیا گیا
ہے کل روانہ ہو رہے ہیں اور آج صبح سیرالیون سے تار آیا ہے کہ پہلے جو واقف وہاں
بھیجے گئے تھے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بخیریت سیرالیون پہنچ گئے ہیں۔اب یہ دوسرا گروہ
جا رہا ہے جس کے ایک یا دو ماہ بعد انشاء اللہ تیسر ا گر وہ جائے گا۔جس ملک میں تبلیغ کے
لئے یہ لوگ جا رہے ہیں وہاں کی حالت اس قسم کی ہے کہ ہندوستانی جو اپنے کو غلام کہتے
ہیں اور ایک غیر ملکی حکومت کے ماتحت ہیں اگر اس ملک کو دیکھ لیں تو اپنی حالت پر رشک
کریں۔اس ملک کی حالت ایسی گری ہوئی ہے کہ وہاں بعض علاقے ایسے ہیں کہ جہاں
لوگ اب تک ننگے پھرتے ہیں، ستر کو ڈھانکنے کے لئے صرف کھال وغیرہ کا استعمال
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
252
جلد دوم
کرتے ہیں۔مکئی کا دلیا یا جنگلی درختوں کے پھل یا ایسی ہی دوسری چیزیں ان کو کھانے کے
لئے میسر آتی ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء کی جو کثرت یہاں ہے وہاں نہیں ہے۔اس کے
علاوہ ملیر یا وہاں اس کثرت سے ہوتا ہے کہ شاید یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ وہ ملک ملیریا
کا گھر ہے۔پھر سینکڑوں میل کے کئی علاقے وہاں ایسے ہیں کہ جہاں سڑک وغیرہ کا نام
تک نہیں اور جہاں سواری کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔آج ہی مجھے وہاں کے ایک مدرس کا خط
ملا ہے اس نے دعا کے لئے لکھا ہے اور اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ یہاں جو مبلغ تبلیغ کا
کام کرتے ہیں وہ ایسی قربانی کر رہے ہیں کہ مقامی لوگوں کو ان کی طرف دیکھ کر اپنی
حالت پر افسوس آتا اور حسرت ہوتی ہے۔ان
کو سینکڑوں میل ایسے جنگلوں میں سفر کرنا پڑتا
ہے کہ جہاں رستہ بھی نہیں ملتا اور ایسی غذا کھانی پڑتی ہے کہ جس کا کھانا بہت مشکل ہوتا
ہے۔اس نے مجھے لکھا ہے کہ آپ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر
چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ عجیب بات ہے کہ آج ہی یہ دونوں چیزیں مجھے ملی ہیں یعنی پہلے مبلغ کے بخیریت
پہنچنے کی اطلاع اور ایک مقامی مدرس کا خط جبکہ نئے جانے والے مبلغوں کو یہ آخری پارٹی
دی جارہی ہے اور وہ کل روانہ ہور ہے ہیں۔احمدیت کے آج بہت مخالف ہیں اور یہ مخالف ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔یہ مخالف
ہمارے ہر کام میں نقائص نکالتے ہیں اور وہ اس بات کو نہیں دیکھتے کہ حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام کے طفیل آج دنیا میں ایک ایسی جماعت پیدا ہو گئی ہے جو اسلام کی
خاطر وہ تمام مصائب برداشت کر رہی ہے جو صحابہ نے کیں۔مگر ابھی جماعت میں بھی
ایک ایسا طبقہ ہے جو قربانی کرنے میں ست ہے۔اگر ایسے مصائب جو بیرونی ممالک کے
مبلغین برداشت کر رہے ہیں ساری جماعت اٹھانے کے لئے تیار ہو جائے تو ہم دلیری
سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری جماعت صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والی ہے۔اگر جماعت کے
سب دوست دین کے لئے ویسی ہی قربانیاں کرنے اور ویسی ہی تکالیف برداشت کرنے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
253
جلد دوم
کے لئے تیار ہو جائیں جیسی بیرونی ممالک کے مبلغین کرتے ہیں تو بہت جلد ساری
جماعت میں صحابہ کا رنگ پیدا ہو سکتا ہے اور ہم مخالفین کو چینج کر سکتے ہیں کہ ہماری جماعت
صحابہ کے رنگ میں رنگین ہے۔لیکن ابھی بعض دوستوں میں ایسے نقائص ہیں کہ اگر ہم یہ
بات پیش کریں تو مخالف وہ نقائص پیش کر کے ہمیں ساکت کر دے گا۔ہماری جماعت
کے نو جوانوں ، بچوں ، بوڑھوں، مردوں اور عورتوں سب کو چاہئے کہ خود بھی تحریک جدید
پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کروائیں۔اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ
سادہ بنائیں، کھانے پینے ، پہنے میں سادگی پیدا کریں۔اپنے ماحول کو سادہ بنائیں، اپنی
گفتگو میں سادگی اختیار کریں۔جب تک زندگی کے ہر شعبہ میں سادگی نہ اختیار کی جائے
گی تبلیغ کما حقہ نہیں کی جاسکے گی۔جس شخص کی زندگی سادہ نہ ہو، وہ سادہ تمدن رکھنے والے
لوگوں سے خطاب بھی نہیں کر سکتا۔وہ ان کو اپنی بات سمجھا نہیں سکتا اور ان تک اپنی آواز
نہیں پہنچا سکتا۔اور اس طرح ان کی ہدایت کا موجب نہیں بن سکتا۔پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا
ہوا آدمی میدان میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے کس طرح خطاب کر سکتا ہے۔آدمی انہی
لوگوں سے بات چیت کر سکتا ہے جو اس کے سامنے ہوں۔جو پہاڑ پر بیٹھا ہوا ہو اس کو نیچے
کا گاؤں نظر تو آ سکتا ہے مگر وہ گاؤں کے لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتا۔اسی طرح جن
لوگوں کا تمدن بلند ہو، سادہ تمدن کے لوگوں کے ساتھ ایسا تعلق نہیں رکھ سکتے جو تبلیغ کے
لئے ضروری ہے۔اور یہ تعلق قائم نہیں ہو سکتا جب تک کہ دوسروں کا تمدن بھی ویسا ہی بلند
نہ ہو جائے یا اونچا تمدن رکھنے والے سادگی اختیار کر کے نیچے نہ آجائیں۔اور جب تک
ہم تمدنی لحاظ سے دوسروں کو اوپر نہیں لے جا سکتے اُس وقت تک ہم کو چاہئے کہ خود نیچے
آجائیں۔ہاں جب سب لوگ اوپر آجائیں تو ہم بھی اوپر آ سکتے ہیں۔اسلام مساوات
چاہتا ہے اور اس کی یہی صورت ہے کہ یا سادہ تمدن رکھنے والوں کو اوپر لایا جائے اور اگر
یہ نہ ہو سکے تو دوسرے اور زیادہ سادگی اختیار کریں۔اگر کوئی جماعت چاہتی ہے کہ معیار زندگی
کو بلند کرے تو اسے کوشش کرنی چاہئے کہ دوسروں کا معیار زندگی بھی بلند ہو۔اور جب
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
254
جلد دوم
تک یہ نہ ہو اپنا معیار بھی نیچے رکھے تا مساوات قائم ہو سکے اور باہم میل جول میں کوئی
رکاوٹ پیدا نہ ہو۔جب تک دنیا میں ایسی اقوام موجود ہیں جو ادنیٰ حالت میں ہیں اُس
وقت تک ہمارے لئے کسی اونچی جگہ کا خواب دیکھنا بھی ممکن نہیں۔اُس وقت تک ہمارے
لئے ایک ہی رستہ ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ جو کچھ دے لے لیں اور پھر اسے دوسروں کی
بہتری اور بھلائی کے لئے خرچ کریں اور دوسروں کو اوپر لے جانے کے لئے اسے کام
میں لائیں اور جب دوسرے بھی اوپر آجائیں تو پھر خود بھی آئیں۔صحابہ کرام نے بے شک
دولتیں بھی کمائیں مگر انہیں اپنے آرام و آسائش پر خرچ نہیں کیا بلکہ دین کی راہ میں خرچ
کرتے رہے۔ابھی دنیا میں اربوں انسان ایسے ہیں کہ جن کے جسم بھی اور جن کی روحیں
بھی انتہائی غربت کی حالت میں ہیں اور ان سب کی اصلاح ہمارے ذمہ ہے۔جب تک
ان کی اصلاح نہ ہو جائے ہمیں اپنے آرام کا خیال تک بھی نہ کرنا چاہئے۔اور اپنی
زندگیوں کو ایسا سادہ بنانا چاہئے کہ غرباء کے ساتھ بآسانی مل سکیں اور اپنی باتیں انہیں سنا
سکیں۔وہ ہمیں دیکھ کر دور نہ بھا گئیں بلکہ قریب آئیں اور ہماری باتوں کو سنیں۔اگر
ہمارے نوجوان اسی طرح غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے جاتے رہیں جس طرح اب یہ
نوجوان جارہے ہیں تو یہ ایک ایسی خوشکن بات ہوگی جس پر رسول کریم ﷺ اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام ناز اور فخر کر سکتے ہیں اور ہم اس کام کی ابتدا کر سکتے ہیں کہ جو
ہمارے سپرد ہے۔اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ دوسرے نوجوانوں میں بھی یہ احساس پیدا
ہو۔وہ اپنے آپ کو پیش کریں۔اسلام کی تبلیغ کے لئے بیرونی ممالک میں جانے پر خوشی کا
اظہار کریں اور ان لوگوں کے پیچھے ایک لمبی اور کبھی نہ ٹوٹنے والی زنجیر بنائی جاسکے۔ایک
کے بعد دوسرا، دوسرے کے بعد تیسرا جانے کے لئے اپنے آپ پیش کرتا جائے۔کیونکہ
کروڑوں افراد کی آبادی رکھنے والے ممالک کے لئے ہزاروں مبلغین کی ضرورت ہے۔افریقہ کے بعض علاقے ایسے ہیں کہ وہاں عمریں کم ہو جاتی ہیں۔ہندوستان میں بھی گو عمر
کی اوسط بہت کم ہے مگر وہاں اس سے بھی کم ہے۔ایسے علاقوں کے مبلغین سے اتنا عرصہ
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
255
جلد دوم
کام نہیں لیا جا سکتا جتنا یہاں یا بعض اور علاقوں میں لیا جاسکتا ہے۔ملیر یا وہاں بہت عام
ہے۔پھر غذا خراب ملتی ہے۔اس لئے وہاں کام کا عرصہ زیادہ لمبا نہیں کیا جا سکتا۔اور
وہاں کام کرنے والے مبلغین کو ایک معین وقت کے بعد واپس بلانا ضروری ہوگا ورنہ آب و ہوا
کے زیراثر ان کی صحت پر بہت برا اثر ہوگا اور ان کی زندگی بھی خطرہ میں پڑ جائے گی۔اور
یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ ہمیں کافی تعداد میں مبلغین ملتے جائیں اور ایک کے بعد
دوسرا جانے کے لئے تیار ہوتا جائے۔میں خوش ہوں کہ ہمارے نوجوان زندگیاں وقف کر رہے ہیں اور ہائی سکول نے بھی
اس بارہ میں اچھا نمونہ دکھایا ہے۔میں کالج کے نو جوانوں کو بھی تحریک کرتا ہوں کہ وہ بھی
اس طرف توجہ کریں۔اگر کالج کے افسر یہاں موجود ہوں تو میں ان کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
طلباء میں اس کی تحریک کریں۔بعض تو جوان جو ہائی سکول میں تعلیم پاتے وقت اگر چھوٹی عمر
ہونے کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے اپنے آپ کو پیش نہیں کر سکے تو وہ اب کریں تا کچھ عرصہ
کے بعد ہمارے پاس مبلغین کی تعداد کافی ہو جائے اور ہم سہولت اور دلیری کے ساتھ
انہیں دنیا میں تبلیغ کے لئے پھیلا سکیں۔یہ موقع تفاصیل بیان کرنے کا نہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے
توفیق دی تو پھر کسی وقت بیان کروں گا کہ کم سے کم تبلیغ کے لئے ہمارے پاس کتنا سامان
ہونا چاہئے اور کس کس رنگ میں کام شروع کرنا چاہئے۔اس موقع پر میں صرف یہی
نصیحت کرتا ہوں کہ جن نوجوانوں کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ اپنے والدین اور سر پرستوں سے
مشورہ کرنے کے بعد اپنے آپ کو وقف کریں۔کالج کے افسروں کو چاہئے کہ وہ اپنے
طلباء میں اس کے لئے تحریک کریں۔بعض نوجوان باہر سے نئے آ رہے ہیں۔بعض ایسے
بھی ہو سکتے ہیں کہ جنہیں سکول میں تو اس کی توفیق نہیں ملی مگر اب بڑے ہونے کی وجہ سے
ان میں یہ احساس پیدا ہو چکا ہو اور وہ اب اپنے آپ کو پیش کر دیں۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں جو مبلغ جا رہے ہیں وہ واقف سے مجاہد بن رہے ہیں۔واقف وہ ہوتا ہے جس نے زندگی وقف کر دی ہو مگر ابھی جہاد میں شرکت کا موقع اسے نہ ملا
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
256
جلد دوم
ہو۔اور مجاہد وہ ہوتا ہے جو عملی طور پر جہاد میں شریک ہو۔جو نو جوان اس وقت تبلیغ کی تیاری
کر رہے ہیں اور تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ واقف ہیں۔وہ واقف کہلانے کے مستحق ہیں
مجاہد کہلانے کے نہیں۔ہاں جب کوئی واقف جہاد کے لئے روانہ ہو جائے تو چونکہ وہ عملی
طور پر جہاد میں شریک ہو جاتا ہے اس لئے وہ واقف ہی نہیں رہتا بلکہ مجاہد بھی بن جاتا
ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جانے والے مبلغین کے ساتھ ہو اور ہمیں توفیق دے
کہ ہم ان کے بعد جلدی جلدی اور مبلغین بھیج سکیں۔یہاں تک کہ اسلام کو غلبہ حاصل
ہو جائے اور دنیا کی پسماندہ اور گری ہوئی اقوام میں نہ صرف دینی تبلیغ ہو جائے بلکہ دنیوی
بھی۔ان میں نہ صرف مذہبی تبلیغ ہو سکے بلکہ انہیں تمدنی ترقی بھی حاصل ہو سکے اور ان کا
شمار دنیا کی اعلی تعلیم یافتہ ، ترقی یافتہ اور متمدن اقوام میں ہونے لگے۔“
(الفضل 14 دسمبر 1944ء)