اسلام نے فطرت کے ہر تقاضا کا لحاظ رکھا ہے اور اسے نہایت مفید رنگ میں پورا کیا ہے

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
257
جلد دوم
اسلام نے فطرت کے ہر تقاضا کا لحاظ رکھا ہے اور اسے
نہایت مفید رنگ میں پورا کیا ہے۔شکار کرنے کا جذبہ بھی انسانی فطرت میں شامل ہے۔اسلام نے اس جذبہ کو بھی نہایت اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا
ہے۔اللہ تعالیٰ کو وہ دل پسند ہیں جو سچائی اور ہدایت کے
تیر سے شکار کئے گئے ہوں۔16 فروری 1945 ء کو طلباء وفضل محمر ہوٹل قادیان نے مکرم مولوی نذیر احمد صاحب
مبلغ سیرالیون کے اعزاز میں دعوت چائے دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی
از راه شفقت شمولیت کی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔اگر ہم غور سے کام لیں تو دنیا میں بہت سے جذبات جو بظاہر متخالف اور مغائر نظر
آتے ہیں ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں۔مثلاً انسانی فطرت میں یہ جذبہ پایا جاتا ہے کہ وہ
بعض چیزوں کو رد کر دیتی ہے۔بعض کھانے ہمارے سامنے آتے ہیں اور ہم ان کو رد کر
دیتے ہیں۔بعض پینے کی چیزیں ہمارے سامنے آتی ہیں اور ہم ان کو رد کر دیتے ہیں۔بعض لباس ہمارے سامنے آتے ہیں تو ہم ان کے پہنے سے انکار کر دیتے ہیں۔بعض بچے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
258
جلد دوم
کہہ دیتے ہیں کہ ہم کرو نہیں کھاتے۔اگر گھر میں کدو پکا ہوا ہو تو اس کے کھانے سے انکار
کر دیتے ہیں اور روٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔کوئی گو بھی نہیں کھاتا، کوئی گوشت نہیں کھاتا، کوئی
دال نہیں کھاتا، کوئی شور با پسند نہیں کرتا۔غرض بعض چیزوں کا رد کر دینا انسانی فطرت میں
داخل ہے۔اور ایسا کوئی نہیں ملتا جو کوئی نہ کوئی چیز رد نہ کرتا ہو۔جس طرح یہ چیز کھانے پینے
اور پہننے کے متعلق پائی جاتی ہے اسی طرح اخلاق کے متعلق بھی یہ چیز پائی جاتی ہے۔جس کی
طرح کھانے پینے اور پہنے کی بعض چیزوں کو ہم رد کر دیتے ہیں اسی طرح اخلاق میں بھی
وہی جذبہ پایا جاتا ہے جسے ہم روزانہ استعمال کرتے ہیں کہ بعض باتوں کا ہم رد کر دیتے
ہیں اور بعض کو رد نہیں کرتے۔غرض فطرت وہی ہے دیکھنا صرف یہ ہے کہ آیا ہم نے اس کا صحیح استعمال کیا ہے یا
نہیں۔مثلاً فطرت انسانی میں شکار کا جذبہ پایا جاتا ہے۔کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کے
لوگوں کے اندر یہ جذبہ نہ پایا جاتا ہو۔جن لوگوں کو شکار کے بڑے بڑے مواقع نہ ملیں وہ
چھوٹے چھوٹے شکار کر کے ہی اس جذبہ کو پورا کر لیتے ہیں۔جیسے عورتوں کو جوئیں مارنے
کا شوق ہوتا ہے۔ایک دوسری کو کہتی ہے کہ لاؤ میں تمہاری جوئیں مار دوں۔مرغابیاں کی
نہیں مار سکتیں تو بیٹھے بیٹھے جوئیں یا کھٹمل مار کر ہی اس جذبہ کو پورا کر لیتی ہیں۔چھوٹے
بچوں میں بھی یہ شوق پایا جاتا ہے کہ لاؤ میں تمہاری جوئیں نکال دوں اور پھر جھوٹے ناخن
مارتے ہیں اور اگر اتفاقا کوئی جوں مل جائے تو پھر دوسروں کو دکھاتے پھرتے ہیں کہ دیکھو
میں نے جوں ماری۔جس طرح ایک شکاری اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ میں نے دو
مرغابیاں ماریں اسی طرح ایک بچہ اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ میں نے دو جوئیں
ماریں۔یہاں قادیان میں ابھی ہائی سکول نہیں بنا تھا لوئر مڈل یا پرائمری سکول تھا اس میں
میں داخل تھا۔یہ سکول اُس گلی پر واقع تھا جو بازار سے ریتی چھلہ کی طرف جاتی ہے اور
جس کے مغربی جانب پوسٹ آفس ہے۔اب تو وہ سکول بند ہو گیا ہے اس کے صحن میں بڑ
کا ایک درخت ہوا کرتا تھا۔پتہ نہیں اب ہے یا نہیں۔ایک آریہ ماسٹر اس بڑ کے نیچے ہمیں

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
259
جلد دوم
پڑھایا کرتا تھا۔وہ گوشت کے سخت خلاف تھا اور کہا کرتا تھا کہ گوشت کھانا بڑا پاپ ہے۔اس کی اس قسم کی باتوں کی وجہ سے مسلمان لڑکے بھی گوشت کو برا سمجھنے لگ گئے تھے۔مجھے
یاد ہے ایک دفعہ سکول میں میرا کھانا گیا تو ایک مسلمان لڑکا جو بعد میں احمدی ہو گیا تھا وہ
میرا کھانا دیکھ کر دانتوں میں انگلی دبا کر کہنے لگا آپ ماس کھاتے ہیں ماس؟ میں نے
حیران ہو کر پوچھا کہ ماس کیا ہوتا ہے؟ یہ ماس تو نہیں یہ تو کلیجی ہے۔گویا اس آریہ ماسٹر کی
باتوں کا اتنا اثر تھا کہ مسلمان لڑکے بھی گوشت کو برا سمجھتے تھے۔میری آنکھوں کے سامنے
اب تک وہ نظارہ ہے کہ اس آریہ ماسٹر نے سر منڈایا ہوا ہوتا تھا صرف درمیان میں کلفی کی
طرح چند بال تھے جسے پنجاب میں بودی کہتے ہیں اور سر میں ہمیشہ تیل لگائے رکھتا تھا۔اس نے لڑکوں کو پڑھاتے جانا اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد جب اسے محسوس ہوتا تھا کہ
لکھی آکر اس کے سر پر بیٹھنے لگی ہے تو اس نے اپنے دونوں ہاتھ سر کے اوپر لے جا کر اس
طرح مارنے جس طرح تالی بجاتے ہیں۔اس طرح اسے لکھیاں مارنے کا اتنا شوق تھا کہ
دن میں پندرہ ہیں لکھیاں مار کر بہت خوش ہوتا۔مرغابی مارنے یا تیتر مارنے یا بٹیر مارنے کو
وہ برا سمجھتا تھا لیکن مکھیاں مارنے کا اسے بھی شوق تھا۔اسی طرح گائے کی قربانی کے خلاف
تو ہندو بہت شور مچاتے ہیں لیکن آدمی کی جان جو گائے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے اور اس کا
مارنا گائے کے مارنے سے بہت زیادہ خطر ناک ہے اسے ضائع کر دینا کوئی برا نہیں
سمجھتے۔پس شکار کرنا بھی انسان کی فطرت میں داخل ہے۔خدا تعالیٰ قرآن مجید میں
مسلمانوں کو فرماتا ہے وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ 1 کہ تم بجائے
مرغابیوں، تیتروں اور بٹیروں کا شکار کرنے کے آدمیوں کا شکار کیا کرو اور آدمیوں کے قلوب
فتح کیا کرو۔جس طرح تم مرغابیوں کا شکار کر کے خوش ہوتے ہو، جس طرح تم بٹیروں کا شکار
کر کے خوش ہوتے ہو، جس طرح تم نیتروں کا شکار کر کے خوش ہوتے ہو اسی طرح تم
انسانوں کے قلوب فتح کر کے انہیں خدا کے سامنے لایا کرو کہ اللہ میاں ! ہم آپ کے لئے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
260
جلد دوم
انسانوں کا شکار کر کے لائے ہیں۔مرغابیوں کا شکار یا بٹیروں کا شکار یا تیتروں کا شکار تمہارے
ماں باپ کو پسند ہوتا ہے اور انسانوں کا شکار خدا تعالیٰ کو پسند ہے۔اللہ تعالیٰ کو مرغابیاں پسند
نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو وہ دل پسند ہیں جو ہدایت کے تیر سے شکار کئے گئے ہوں۔پس یہ لوگ جو
تبلیغ اسلام کے بعد باہر سے واپس آئے ہیں یہ بھی شکاری ہیں۔جس طرح مرغابیوں کے شکاری
شکار سے واپس آتے ہیں تو محلہ والے اور دوست ان سے پوچھتے ہیں کیا مارا؟ اسی طرح جب
کوئی مبلغ واپس آتا ہے تو ہم بھی پوچھتے ہیں کہ کیا مارا؟ اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کتنے
آدمیوں کو تمہارے ذریعہ ہدایت نصیب ہوئی۔چیز وہی ہے جو فطرت انسانی میں داخل ہے۔اسلام نے صرف یہ کیا ہے کہ اس فطرتی تقاضا کو بلند مقام پر پہنچا دیا ہے۔اسلام فطرت کو کچلتا
نہیں بلکہ اسلام کہتا ہے کہ اس فطرتی تقاضا کو تم پورا کرو مگر اس رنگ میں کرو جو اعلیٰ ہے۔جیسے
وہ ماسٹر جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے لکھیاں مارا کرتا تھا۔حالانکہ شریف آدمی ! اگر تم نے
جیو ہتیا کرنی ہے تو جاؤ شیر مارا کرو۔جب شکار ہی کرنا ہے تو پھر اچھی چیز کا شکار کیوں نہ کیا
جائے۔اسی طرح ایک مبلغ مرغابیاں یا تیتر یا بیر مارنے والے شخص کو یہ کہنے کا حق رکھتا ہے کہ
میاں جاؤ اور مرغابیوں اور نیتروں کا شکار کرنے کی بجائے فلاں ملک میں جا کر انسانوں کا
شکار کر کے دل خوش کرو اور اچھے شکاری بنو۔جس طرح تم مرغابیوں کا شکار کر کے خوش ہوتے
ہو اس سے ہزاروں گنا زیادہ تمہیں اس سے خوشی ہوگی جب تمہاری تبلیغ سے ایک بھولا بھٹکا
انسان لا إِله إِلَّا اللہ پڑھے گا اور خدا کے دین میں داخل ہوگا اور نئی زندگی پائے گا۔پس ہمارے مبلغ بھی شکاری ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ شکار کی روح جو ہر انسان میں
پائی جاتی ہے اسلام نے اس کو اعلیٰ رنگ میں پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ بجائے چھوٹی چھوٹی
چیزوں کا شکار کرنے کے تم انسانوں کا شکار کیا کرو۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ جیو ہتیا نہیں کرنی
چاہئے شکار کا جذبہ ان کے اندر بھی پایا جاتا ہے اور وہ لکھیاں مار کر یا جوئیں مار کر اس جذبہ
کو پورا کر لیتے ہیں۔اور جو مرغابیوں یا تیتروں یا بٹیروں کا شکار کرتے ہیں وہ اس جذبہ کو ان کی
سے اچھے طریق پر پورا کر لیتے ہیں مگر اسلام نے اس روح کو اس سے بھی زیادہ بلند کر دیا کہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
261
جلد دوم
تم انسانوں کا شکار کیا کرو۔کوئی زمانہ ایسا تھا کہ لوگ کیسو کے پھول 2 یا سرکنڈوں میں
سے گودا نکال کر اس کو چوس لیا کرتے تھے اور اس طرح میٹھے کی خواہش کو پورا کر لیتے
تھے۔پھر اس سے ترقی کی اور اسی سرکنڈے سے گنا پیدا کر لیا۔پھر اس سے ترقی کی اور
پونڈا پیدا کر لیا۔اسی طرح یہ کہنے والے کہ جیو ہتیا کرنا پاپ ہے شکار کے جذبہ کو پورا تو
کرتے تھے مگر مکھیاں اور جوئیں مار کر۔مرغابیاں یا تیتر مارنے والے اس جذبہ کو ان سے
احسن رنگ میں پورا کر لیتے تھے۔رسول کریم یا اللہ نے آ کر اس جذبہ کو بہت بلند کر دیا اور
بجائے لکھیاں یا تیتر اور بٹیر مارنے کے انسانوں کا شکار کرنا سکھایا۔مگر لوہے کے تیروں کے
ساتھ نہیں بلکہ روحانیت کے تیروں کے ساتھ۔لکھیاں اور جوئیں مارنے والے ان کو خود
بھی نہیں کھاتے۔تیتروں اور بٹیروں کا شکار کرنے والے اس شکار کو خود تو کھاتے ہیں مگر
خدا نہیں کھاتا۔لیکن رسول کریم اللہ نے جو شکار کرنا سکھایا ہے وہ ایسا شکار ہے کہ اسے
خدا تعالیٰ بھی کھاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا
وَلكِن يَنَالُهُ التَّقوى مِنْكُم 3 کہ دم اور کم خدا کو نہیں پہنچتا بلکہ اس کو وہ تقویٰ پہنچتا
ہے جس کے ساتھ تم قربانی کرتے ہو۔تو جس طرح سرکنڈے سے گنا اور گنے سے پونڈا بناکی
اسی طرح کچھ آدمی تو جوئیں اور لکھیاں مار کر اس جذبہ کو پورا کر لیتے تھے اور کچھ
تیتروں ، بٹیروں اور مرغابیوں کا شکار کرنے والے تھے۔مگر اسلام نے شکار کے جذبہ کو
ادفی حالت سے بلند کر کے اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا۔اور ہمارے مبلغین کو خدا تعالیٰ نے
توفیق دے دی کہ وہ آدمیوں کا شکار کریں۔مال خرچ کرنے کو ہی لے لیا جائے تو کوئی اپنا مال عیش اور تفریح کے لئے خرچ کرتا
ہے مثلاً سینما، تھیٹر وغیرہ دیکھنے پر کوئی اپنا مال اپنے بیوی بچوں کے کھانے پینے اور تعلیم
دلانے پر خرچ کرتا ہے۔اسلام نے حکم دیا کہ تم اپنا مال دین کے لئے خرچ کیا کرو۔غرض
مال خرچ کرنے کی روح جو پہلے سے انسان کے اندر موجود تھی اسلام نے اس کو مٹایا نہیں
بلکہ اس رو کو ادنیٰ سے اعلیٰ کی طرف بدل دیا۔اگر کوئی شخص آج دین کے لئے اپنا روپیہ

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
262
جلد دوم
خرچ کرتا ہے تو کیا وہ اس سے پہلے دوسرے کاموں پر اپنا روپیہ خرچ نہیں کرتا تھا ؟ ضرور
کرتا تھا۔فرق صرف یہ ہے کہ اب وہ دین کے لئے خرچ کرتا ہے اور اس سے پہلے وہ
فضول کاموں پر خرچ کرتا تھا۔ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ دین کے لئے روپیہ خرچ نہیں
کرتے ان لوگوں کا روپیہ کسی دن کنچنی کے ناچ پر خرچ ہو رہا ہوتا ہے، کسی دن سینما اور
سرکس دیکھنے پر خرچ ہو رہا ہوتا ہے۔کسی دن شہرت کی خاطر دعوتیں ہو رہی ہوتی ہیں۔اگر
غور کیا جائے تو ہم لوگ جو دین کی خاطر اپنا روپیہ خرچ کرتے ہیں ہم ان لوگوں سے زیادہ
خرچ نہیں کرتے جتنا کہ وہ لوگ سینما، سرکس اور اس قسم کے دوسرے فضول کاموں پر خرچ
کرتے ہیں۔پس صرف روپیہ خرچ کرنے کی رو بدل دی گئی ہے۔وہ لوگ سینما اور سرکس
کے لئے روپیہ خرچ کرتے ہیں اور احمدی خدا کی رضا کے لئے اور اس کے دین کی خدمت
کے لئے روپیہ خرچ کرتے ہیں۔روپیہ خرچ کرنے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔اسی طرح
شکار کے لحاظ سے بھی اسلام نے اس جذبہ کو ادنیٰ سے اعلیٰ کی طرف بدل دیا ہے کہ بجائے
تیتروں اور بٹیروں اور مرغابیوں کا شکار کرنے کے تم انسانوں کا شکار کیا کرو جن سے خدا
بھی خوش ہوتا ہے۔پس اسلام انسان کی فطرت کو کچلنا نہیں چاہتا بلکہ فطرتی جذبہ کو بلند کرنا
چاہتا ہے۔یہاں قادیان میں کئی آدمی ہیں جن کا کام یہ ہے کہ جس دن چھٹی ہوتی ہے
کنڈی لے کر دریا پر مچھلیاں پکڑنے چلے جاتے ہیں۔بعض جن کے اندر اخلاص ہوتا ہے
وہ جمعہ کی نماز سے پہلے واپس آجاتے ہیں اور بعض جمعہ بھی وہیں گزار دیتے ہیں۔حالانکہ
مچھلی کیا ہے۔اگر نہ بھی کھائی جائے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔لیکن جو شخص بجائے مچھلی کا
شکار کرنے کے انسان کا شکار کرتا ہے اور ایک بھولے بھٹکے انسان کو خدا کے دین میں لا کر
داخل کرتا ہے وہ کتنا شاندار کام کرتا ہے۔اگر مسلمان اس کام کی اہمیت کو سمجھتے اور خرگوشوں
اور بلوں اور گیدڑوں کا شکار کرنے میں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے وہ تبلیغ کرتے تو
ہندوستان میں لاکھوں مسلمان شکاری ہیں۔اگر یہی تعداد تبلیغ میں لگ جاتی تو آج ہندوستان
میں ہندو مسلمان کا جھگڑا ہی مٹ جاتا۔اگر اتنے لوگ سال میں دو دو چار چار ہندوؤں کو

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
صلى الله
263
جلد دوم
مسلمان بناتے تو سالانہ آٹھ دس لاکھ ہند و مسلمان ہو جاتے اور آج کوئی ہندو د یکھنے کو نہ
ملتا۔مگر یہ لوگ بیٹھے لکھیاں مارتے رہے اور کبوتروں اور بھیڑوں کا شکار کرتے رہے اور
دین کی تبلیغ سے غافل ہو گئے۔یہ جو تیتروں اور بٹیروں اور کبوتروں کا شکار کرنے والے
ہیں ان کے شکار سے بھلا قوم کو کیا نفع پہنچ رہا ہے۔اگر شکار کے جذبہ کی روکو رسول کریم
کی اتباع میں اس طرف پھیر دیا جاتا کہ بجائے تیتروں اور بٹیروں کا شکار کرنے کے
انسانوں کا شکار کیا جائے تو ہندوستان میں ہندو مسلمان کا جھگڑا ہی پیدا نہ ہوتا۔ہندوؤں
کے ایک لیڈر جو وائسرائے کی کونسل کے ممبر بھی تھے ایک دفعہ مجھے ان سے ملنے کا اتفاق
ہوا۔باتوں باتوں میں وہ کہنے لگے میں مسلمان بادشاہوں کا سخت مخالف ہوں اور میں
سمجھتا ہوں کہ وہ اسی قابل ہیں کہ ان سے دشمنی رکھی جائے۔مگر میری دشمنی اور دوسرے
ہندوؤں کی دشمنی میں فرق ہے۔دوسرے ہندوؤں کی ان سے دشمنی کی وجہ تو یہ ہے کہ وہ
کہتے ہیں مسلمان بادشاہ ہندوؤں کو زبر دستی مسلمان بناتے تھے۔لیکن میری دشمنی کی وجہ یہ
ہے کہ انہوں نے ہندوؤں کو زبر دستی مسلمان کیوں نہ بنا لیا۔اگر وہ اُس وقت سارے
ہندوؤں کو زبر دستی مسلمان بنا لیتے تو آج ہمیں محسوس بھی نہ ہوتا کہ ہمارے باپ دادوں کو
زبر دستی مسلمان بنایا گیا تھا۔ہم بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح مسلمان ہوتے اور یہ سارا
فساد اور ہندو مسلمان کا تمام جھگڑا مٹ جاتا۔پس میری اور دوسرے ہندوؤں کی مسلمان
بادشاہوں سے دشمنی میں یہ فرق ہے کہ وہ کہتے ہیں مسلمان بادشاہ ہندوؤں کو ز بر دستی مسلمان
بناتے تھے اور میں کہتا ہوں کہ انہوں نے تمام ہندوؤں کو زبر دستی مسلمان کیوں نہ بنایا۔حقیقت یہ ہے کہ زبردستی اور جبر تو اسلام میں جائز نہیں۔لیکن اگر مسلمانوں کے اندر
خدمت دین کا جذبہ ہوتا اور وہ اسلامی طریق کے مطابق تبلیغ کرتے تو آج سارا ہندوستان
مسلمان ہوتا۔اب پھر خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو موقع دیا ہے اگر احمدی صحیح رنگ میں تبلیغ
کریں تو وہ دن دور نہیں جب پھر ہمارے ذریعہ سے خدا تعالی اسلام کو غلبہ دے گا۔لوگوں
کے قلوب میں تغیر پیدا ہو رہا ہے۔ابھی تھوڑے دن ہوئے مولوی جلال الدین صاحب شمس

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
264
جلد دوم
کا خط آیا ہے کہ لندن کا ایک لارڈ جو پریوی کونسل کا حج تھا اور اب ریٹائر ہو چکا ہے
چودھری ظفر اللہ خان صاحب کا واقف ہے میں اسے ملنے گیا تو وہ کہنے لگا مجھے اپنی گزشتہ
زندگی پر افسوس آ رہا ہے اور مجھے وہ زندگی اب پیچ نظر آتی ہے۔جس وقت میں جوان تھا
اُس وقت میرے دل میں یہ امنگیں تھیں کہ میں کامیاب وکیل بنوں۔جب میں وکیل بنا
اور میری وکالت کامیاب ہوگئی تو پھر میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ مجھے کوئی بڑا
عہدہ مل جائے۔چنانچہ مجھے عہدہ بھی مل گیا اور میں پریوی کونسل کا حج بنا۔پھر میرے دل
میں خواہش پیدا ہوئی کہ مجھے کوئی خطاب مل جائے۔آخر میری یہ خواہش بھی پوری ہو گئی
اور مجھے لارڈ کا خطاب ملا۔لیکن اب جبکہ میں بوڑھا ہو چکا ہوں یہ تمام چیزیں جو اُس
زمانہ میں میرے مقاصد عالیہ میں شامل تھیں مجھے ذلیل اور حقیر نظر آتی ہیں۔اور میں
حیران ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کو کیوں برباد کر دیا اور میں سوچتا ہوں کہ اب میں مرنے
والا ہوں اگر مرنے کے بعد بھی اسی قسم کی زندگی ملے گی جیسا کہ عیسائیت نے ہمیں یہ سکھایا
ہے کہ اگلی زندگی میں انسان کو پورے کا پورا اسی شکل میں اٹھایا جائے گا تو میری فطرت
اس کو ماننے سے انکار کرتی ہے۔میں نے اسے بتایا کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ مرنے کے بعد
اسی شکل میں انسان کو اٹھایا جائے گا بلکہ اسلام مرنے کے بعد روحانی زندگی کا قائل ہے۔کہنے لگا یہ تعلیم بے شک ایسی ہے کہ اس سے دل کو تسلی ہوتی ہے۔چنانچہ ملنے کے بعد جب
میں واپس آیا تو تھوڑے دنوں کے بعد اس کا خط ملا کہ مجھے آ کر اسلام کی اور تعلیم بتائیں۔معلوم نہیں اس کی نیت مسلمان ہونے کی ہے یا نہیں۔مگر اس کی طبیعت پر اس بات کا اثر ضرور
ہے کہ اسلام کی تعلیم ہی فطرت کے مطابق اور انسان
کی تسلی کا موجب ہے۔در حقیقت انسان جوانی میں نیچے سے اوپر کی طرف دیکھتا ہے اور اسے اوپر کی چیزیں
اچھی نظر آتی ہیں لیکن بڑھاپے میں اوپر سے نیچے کی طرف دیکھتا ہے اس لئے وہی چیزیں
جو جوانی میں اسے شاندار نظر آتی تھیں بڑھاپے میں اسے حقیر نظر آتی ہیں۔پھر جوانی میں
انسان موت کو اتنا بعید سمجھتا ہے کہ وہ مرنے کے بعد کی زندگی کے لئے کوئی تیاری نہیں کرتا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
265
جلد دوم
اور اسی زندگی کو اچھا سمجھتا ہے۔لیکن بڑھاپے میں جب انسان موت کو قریب دیکھتا ہے تو
پھر اسے دنیا کی زندگی ذلیل اور حقیر نظر آتی ہے۔بہر حال ہر ایک انسان دو باتوں میں
سے ایک کا ضرور قائل ہوتا ہے۔اگر وہ اس بات کا قائل ہے کہ مرنے کے بعد کوئی نئی
زندگی ہے تو پھر بھی مرنے کے وقت وہ خوش نہیں ہوتا بلکہ اس کے دل میں افسوس پیدا ہوتا
ہے کہ موت کے بعد کی زندگی کے لئے میں نے کوئی تیاری نہیں کی اور میں نے اپنی ساری
زندگی دنیا کے کاموں میں ضائع کر دی۔اور اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ مرنے کے بعد کوئی زندگی
نہیں پھر بھی موت کے وقت اس کے دل میں حسرت پیدا ہوتی ہے کہ دنیا کی یہ زندگی
میرے کس کام آئے گی۔قرآن مجید میں آتا ہے کہ مرنے کے بعد کا فرحسرت کے ساتھ کہے
گا کہ کاش! مجھے پھر دنیا میں جانے کا موقع دیا جائے تا کہ میں اچھے عمل کروں۔خدا تعالیٰ
اسے فرمائے گا کہ میں نے تمہیں موقع دیا تھا مگر تم نے اس کو ضائع کر دیا اب اور کوئی موقع
نہیں دیا جائے گا۔4 پس اسلام انسان کے اندرونی جذبات کو کچلتا نہیں بلکہ جس طرح
دریا میں سے نہریں نکال کر اس سے کھیتوں کو سیراب کیا جاتا ہے، اس سے بجلیاں پیدا کی
جاتی ہیں اور اسی طرح دوسرے فوائد حاصل کئے جاتے ہیں اسی طرح اسلام فطرت کے
پانی کو صحیح نالی میں سے گزارتا اور فطرت کا صحیح استعمال سکھاتا ہے تا کہ انسان کی زندگی برباد
نہ ہو اور موت کے وقت اسے یہ گھبراہٹ نہ ہو کہ میں نے اپنی زندگی ضائع کر دی۔“
( الفضل 7 فروری 1961ء)
1: آل عمران : 105
2: کیسو کے پھول: ایک پھول جو پانچ پنکھڑیوں کا ہوتا ہے اور ہر پنکھڑی شیر کے ناخن کے مشابہہ
ہوتی ہے۔(اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 15 صفحہ 533 مطبوعه محیط اردو پریس کراچی)
3: الحج : 38
:4 قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ لَعَلَّى أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا
(المومنون: 101،100)

آج 10 میں سے 10 باقی