افریقہ کی سرزمین کا اسلام کی ترقی کے ساتھ نہایت گہرا تعلق ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ وہاں پر جلد سے جلد خدائے واحد کے نام کو بلند کرنے کی کوشش کریں

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
266
جلد دوم
افریقہ کی سرزمین کا اسلام کی ترقی کے ساتھ نہایت گہرا تعلق
ہے۔ہمارا فرض ہے کہ وہاں پر جلد سے جلد خدائے واحد کے
نام کو بلند کرنے کی کوشش کریں
18 فروری 1945ء کو مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبلغ سیرالیون کے اعزاز میں ایک
دعوت چائے اساتذہ وطلباء جامعہ احمدیہ کی طرف سے دی گئی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی
نے بھی شمولیت کی۔اس موقع پر آپ نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد
حسب ذیل خطاب فرمایا :۔یہ زمانہ جس میں ہم دنیا کی اصلاح کے لئے کھڑے ہوئے ہیں تہذیب اور تمدن کا
زمانہ ہے۔دنیا کے ایک بہت بڑے حصہ کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ترقی کے اعلیٰ معیار پر
پہنچے ہوئے ہیں لیکن ان کے مقابلہ میں ہماری حالت یہ ہے کہ ہم دنیاوی ساز وسامان کے
لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔ایسی صورت میں مہذب علاقوں میں تبلیغ اسلام کی مثال بالکل ایسی
ہی ہے جیسے ایک سخت چٹان کو کاٹ کر ریتی سے اس کا ذرا سا ٹکڑا علیحدہ کرنا۔لیکن اللہ تعالیٰ
نے ہمارے حوصلوں کو بڑھانے کے لئے کیونکہ اعداد و شمار کی زیادتی سے بھی عزت حاصل
ہوتی ہے بعض ایسے علاقے رکھ دیئے ہیں کہ اگر ہم ان میں اسلام کی تبلیغ کریں تو اتنی بڑی
تعداد میں وہاں کے لوگ اسلام میں داخل ہو سکتے ہیں کہ متمدن علاقوں میں لاکھوں مبلغ
ہزاروں سال میں بھی اتنی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
267
جلد دوم
یہ امر یا درکھو کہ تعداد کی زیادتی بھی اپنے اندر بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے اور قوموں
کی ترقی کے ساتھ اس کا نہایت گہرا تعلق ہوتا ہے۔اس وقت ہماری جماعت کی تعداد کم
ہے۔اگر ہم متمدن ممالک میں تبلیغ کر کے اپنی تعداد کو زیادہ کرنا چاہیں تو ہزاروں لاکھوں
مبلغ بھیجوانے اور سالہا سال محنت کرنے کے بعد ان میں سے صرف ایک حصہ کو ہم اپنی کی
طرف
کھینچ سکتے ہیں۔لیکن اگر ہم اندھے نہیں ہیں، اگر ہم پاگل نہیں ہیں ، اگر ہم دنیا کی
تاریخ سے بالکل ناواقف اور جاہل نہیں ہیں تو ہمیں اس حقیقت کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا
چاہئے کہ تو میں کچھ عرصہ کے بعد اپنی طاقت کو کھو بیٹھتی ہیں۔حتی کہ محمد رسول اللہ نے کی
امت نے بھی ابتدائی زمانہ کے بعد آہستہ آہستہ اپنی طاقت کھو دی۔موسی کی قوم نے بھی
یہ طاقت کھو دی۔عیسی کی قوم نے بھی یہ طاقت کھو دی۔ابراہیم کی قوم نے بھی یہ طاقت
کھودی اور نوح کی قوم نے بھی یہ طاقت کھو دی۔پس یقیناً اس قانون سے کوئی بھی منتقی نہیں
ہو سکتا۔اگر ہم متمدن ممالک میں سینکڑوں سال تک تبلیغ کے لئے جدو جہد کرتے رہے تو
اس عرصہ تک وہ اخلاص اور جوش جو آج ہماری جماعت کے دلوں میں پایا جاتا ہے ریت
کے دریا میں خشک ہو جائے گا اور جماعت کا اپنی کامیابی کو حاصل کرنا نا ممکن ہو جائے گا۔جب تک ہم قریب ترین عرصہ میں پوری کوشش نہ کریں گے اُس وقت تک ہم اپنے مستقبل
کو کبھی بھی روشن صورت میں نہیں دیکھ سکتے۔جس قسم کی متمدن دنیا میں ہم کو پیدا کیا گیا ہے
اور جس قسم کے تعلیم یافتہ لوگوں سے ہمارا مقابلہ ہے اس لحاظ سے ہمارا کام اتنا مشکل ہے
کہ آج تک دنیا میں کسی کو اتنا مشکل اور سخت ترین کام پیش نہیں آیا۔رسول کریم ﷺ کے
زمانہ میں جو لوگ تبلیغ کرنے کے لئے جاتے تھے وہ علوم میں ان لوگوں سے بہت اعلیٰ
ہوتے تھے جنہیں تبلیغ کرتے تھے۔کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فورا علم کے حصول کی طرف
صحابہ کو متوجہ کر دیا تھا۔چھ سات تو مکہ میں ہی تعلیم یافتہ صحابی تھے اور مدینہ میں تو سارے
لوگ پڑھے ہوئے تھے اس وجہ سے جب عربوں کی آوازیں اٹھتی تھیں لوگوں کے دل
مرعوب ہو جاتے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ ہم ادنی ہیں اور عرب اعلیٰ۔ہم تعلیم میں پیچھے ہیں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
268
جلد دوم
اور یہ تعلیم یافتہ اور سمجھ دار ہیں۔مگر ہم جن ممالک میں تبلیغ کے لئے جاتے ہیں وہ ہمیں علمی
لحاظ سے نہایت ادنیٰ اور حقیر سمجھتے ہیں۔ان حالات میں ہمارے لئے ایک ہی صورت ہو
سکتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے عین وقت پر مجھے سمجھا دی کہ ہم ساری دنیا پر نظر دوڑائیں اور
دیکھیں کہ کیا اس دنیا میں کوئی ایسا خطہ بھی ہے جہاں کے رہنے والوں کے دلوں میں
صلى الله
اسی طرح کی آگ لگی ہوئی ہو جیسی رسول کریم ﷺ کے وقت عربوں کے دلوں میں لگی
ہوئی تھی کیا دنیا میں کوئی ایسے لوگ بھی ہیں جن کے دلوں میں عربوں کی طرح دبی ہوئی
خواہشات موجود ہوں۔پھر اگر ہمیں کوئی حصہ ایسا معلوم ہو تو پیشتر اس کے کہ ہم متمدن
دنیا کو فتح کریں ، پیشتر اس کے کہ ہم متمدن دنیا پر اپنی طاقتوں کو خرچ کر دیں ان قوموں کو
اپنے ساتھ ملا کر معروف اور کثیر التعداد قوم کی شکل میں دنیا کے سامنے آجائیں۔تب دنیا
صرف مذہبی لحاظ سے ہی نہیں بلکہ سیاسی لحاظ سے بھی ہمیں وقعت دینے لگ جائے گی۔اس وقت متمدن قو میں ہمیں دو نقطہ ہائے نگاہ سے ذلیل سمجھتی ہیں۔پہلا نقطہ نگاہ تو یہ
ہے کہ ہم ان سے ادنیٰ ہیں علم میں اور ادنی ہیں مال میں۔اور دوسرا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ ہم
ان سے تعداد میں کم ہیں۔اگر ہم ایک ذہنیت کو بدل دیں تو دوسری ذہنیت بھی آسانی سے
بدلی جاسکتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ روحانی علوم کے لحاظ سے دنیا ہمارا مقابلہ نہیں کر
سکتی۔لیکن وہ روحانی علوم کو علوم قرار نہیں دیتی وہ صرف ظاہری علوم کو علوم سمجھتی ہے۔لیکن
بہر حال اگر ہم تعداد کے لحاظ سے زیادہ ہو جائیں اور ہمارے افراد کی تعداد بھی چار پانچ
کروڑ تک پہنچ جائے تو یقیناً دنیا ہمیں عظمت دینے لگ جائے گی۔چاہے علمی لحاظ سے وہ
ہمیں پھر بھی عظمت نہ دے لیکن بہر حال دو کمزوریوں میں سے ایک کمزوری کو دور کر لینا
بھی اچھی علامت ہے۔غرض اس دنیا کے پر وہ پر اس وقت کروڑوں آدمی ایسے موجود ہیں جن کے دلوں
میں وہی جذبات موجزن ہیں جو رسول کریم ﷺ کی بعثت پر عربوں کے دلوں میں موجزن
تھے اور اگر ہم ذرا بھی توجہ سے کام لیں تو ان تمام علاقوں کو اسلام کے لئے فتح کر سکتے ہیں۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
269
جلد دوم
افریقن ممالک میں بہت تھوڑے آدمیوں کے ذریعہ تبلیغ کی گئی ہے اور گو احمدیت
میں داخل ہونے والوں میں سے کچھ مرتد بھی ہو گئے مگر پھر بھی اس وقت تک ساٹھ ہزار
سے زیادہ آدمی وہاں احمدیت میں داخل ہو چکا ہے اور یہ صرف ایک دو مبلغوں کا کام
ہے۔اگر ہم سو دو سو مبلغ وہاں بھجوا دیں تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ قریب ترین زمانہ میں
وہاں ایک علاقے کا علاقہ احمدی ہو جائے۔اور یاد رکھو جب کوئی ایک ملک بھی ایسا پیدا
ہو گیا جس کے متعلق دنیا کو معلوم ہو گیا کہ وہاں اسلام غالب ہے اور اس ملک کی اکثریت
احمدیت میں داخل ہو چکی ہے تو پھر دنیا کا نقشہ بدل جائے گا۔کیونکہ کوئی ملک نہیں جسے دنیا
نظر انداز کر سکتی ہے۔تجارتی لحاظ سے بھی اور قومی لحاظ سے بھی دنیا ہر ملک کی محتاج ہوتی
ہے۔خواہ وہ کتنا ہی چھوٹے سے چھوٹا ملک کیوں نہ ہو۔جب دنیا کو معلوم ہو گیا کہ کسی ایک
ملک میں بھی احمدیت کی اکثریت ہے اس کی نگاہیں ہماری طرف اٹھنی شروع ہو جائیں گی
اور وہ اس بات پر مجبور ہوگی کہ احمدیت پر غور کرے۔غرض خدا نے ان افریقن ممالک کو
احمدیت کے لئے محفوظ رکھا ہوا ہے اور اسلام کی ترقی کے ساتھ ان کا نہایت گہرا تعلق ہے۔ہمارا مستقبل افریقہ کے ساتھ وابستہ ہے۔افریقن ممالک میں دس پندرہ کروڑ کی
آبادی ہے جو انہی حالات میں گزر رہی ہے جن میں سے رسول کریم ﷺ کی بعثت کے وقت
عرب گزر رہا تھا۔وہ خشک لکڑیاں ہیں یا سوکھے ہوئے پتوں کے ڈھیر ہیں جو میلوں میں
مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔مگر ضرورت ان ہاتھوں کی ہے جو دیا سلائی لیں اور ان
خشک لکڑیوں اور پتوں کے ڈھیروں کو جلا کر راکھ کر دیں۔ایسی راکھ جو دنیا کی نظر میں تو
راکھ ہوگی لیکن خدا تعالیٰ کی نظر میں تریاق۔جو ایسے کیمیاوی مادے اپنے اندر رکھتا ہو گا کہ
نہ صرف ان لوگوں کی زندگی کا باعث ہوگا بلکہ ساری دنیا کو زندہ کرنے کا ذریعہ بن جائے گا۔در اصل خدا تعالیٰ نے عین وقت پر مجھے اس طرف توجہ دلائی اور پھر اس نے محض
اپنے فضل سے غیر معمولی ترقی کے دروازے اس ملک میں ہمارے لئے کھول دیئے۔شروع میں مجھے وہاں تبلیغ کا خیال محض اس وجہ سے پیدا ہوا کہ ہمارے دو مبلغ جو انگلستان

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
270
جلد دوم
میں تھے ان کا آپس میں جھگڑا شروع ہو گیا۔میں نے اس جھگڑے کو دور کر نے کا مناسب
طریق یہ سمجھا کہ ان میں سے ایک کو افریقہ بھیجوا دیا۔اس کا وہاں جانا تھا کہ خدا تعالیٰ نے یہ
راز مجھ پر کھول دیا کہ یہ وہ ملک ہے جس میں ہمارے لئے غیر معمولی طور پر ترقی کے راستے
کھلے ہیں اور جن کو کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چنانچہ اس کے بعد دوسرا
مبلغ بھیجا گیا اور پھر تیسرا اور پھر چوتھا۔اب تک وہاں
کئی مبلغ بھجوائے جاچکے ہیں اور تین چار
اور جانے کے لئے تیار ہیں جن کو جلد ہی وہاں تبلیغ کے دائرہ کو وسیع کرنے کے لئے انشاء اللہ
بھجوا دیا جائے گا۔یا درکھو اب یہ ایک ہی کھیت ہے جو ہمارے لئے خالی پڑا ہے۔اس کے سوا دنیا میں
اور کوئی کھیت خالی نہیں۔مگر باوجود اس کے کہ یہ کھیت اس وقت تک خالی پڑا ہے تم مت
سمجھو کہ ہمارا بھائی جس نے دنیا کے تمام کھیتوں پر قبضہ کیا ہوا ہے یہ کہے گا کہ میرے پاس
تو بہت سے کھیت ہیں اس ایک کھیت پر انہیں قبضہ کر لینے دو۔بلکہ ہمارا بھائی ہمارے راستہ
میں ہر قسم کی روکیں پیدا کرنے کی کوشش کرے گا کیونکہ ہمارا بھائی ہمارا حریف ہے۔مسیح اول
کی جماعت یہ نہیں کہے گی کہ یہ کھیت تم بے شک لے لو مسیح اول کی جماعت بہت سے
کھیتوں پر قبضہ کر چکی ہے۔بلکہ وہ ایک ایک قدم پر ہماری مخالفت کرے گی اور اب بھی وہ
ہما را شدید مقابلہ کر رہی ہے۔چنانچہ ابھی باتوں باتوں میں مولوی نذیر احمد صاحب نے
بتایا کہ جہاں ان علاقوں میں ہماری تبلیغ پھیل رہی ہے وہاں قریب ہی عیسائیوں نے بھی
بڑے زور سے اپنا تبلیغی کام شروع کر رکھا ہے اور وہ اب تک پندرہ بیس ہزار لوگوں کو
عیسائی بنا چکے ہیں۔گویا ہم جہاں بھی جاتے ہیں وہ ہمارا مقابلہ شروع کر دیتے ہیں۔پس
سمجھو کہ یہ بنجر کھیت یونہی پڑا رہے گا۔ان پر قبضہ کرنے کے لئے ہمارا حریف تیار کھڑا
ہے۔اگر پہلے تم نے ہل چلا دیئے تو یہ کھیت تمہارا ہو جائے گا اور اگر تم نے ہل نہ چلائے تو
تمہارا حریف ان پر قابض ہو جائے گا۔ان ملکوں کی مثال اونٹ کی سی نہیں بلکہ اس بکری
کی سی ہے جس کے متعلق رسول کریم ﷺ سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ! اگر۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
271
جلد دوم
جنگل میں کوئی آوارہ بکری مل جائے تو اسے لے لیا جائے یا نہ ؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
لَكَ أَوْ لَا خِیكَ ذنب 1 وہ تیرے لئے ہے یا تیرے بھائی بھیڑیے کے لئے ہے۔اگر
تو اسے نہیں لے گا تو بھیڑیا آئے گا اور اسے چیر پھاڑ دے گا۔پس مت خیال کردو کہ یہ بنجر کھیت
یونہی پڑا رہے گا۔دنیا کی نگاہیں اس کی طرف اٹھ چکی ہیں اور اب ہمارا اور اس کا مقابلہ
شروع ہے۔اگر ہمارے نوجوان جلد جلد اس ملک میں تبلیغ کے لئے نہیں جائیں گے اور
قلیل سے قلیل عرصہ میں سارے علاقہ کو فتح کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تو ہمارے لئے
ترقی کی کوئی صورت باقی نہیں رہے گی۔خدا نے یہ علاقہ ہمارے لئے ہی رکھا ہے۔مگر
ہو سکتا ہے کہ ڈاکو آئیں اور اس علاقہ کو ہم سے چھین کر لے جائیں۔اگر ایک بچہ اپنی ماں
کی گود میں ہو اور ڈاکو اس بچہ کو چھیننے کے لئے آجائیں تو اُس وقت نہ صرف ماں ان
ڈاکوؤں کا مقابلہ کرے گی بلکہ بچہ بھی اپنی ماں کی مدد کرے گا اور وہ نہیں چاہے گا کہ ڈاکو
اس پر قبضہ کر لیں۔اسی طرح اگر ہم کچھ بھی کوشش کریں تو چونکہ حق ہمارے ساتھ ہے اس
لئے نہ صرف حق کے لحاظ سے ہمیں غلبہ حاصل ہو گا بلکہ افریقن فطرت بھی ہماری تائید
کرے گی۔اور یہ حریف پر ہمیں فضیلت حاصل ہوگی کہ وہ تو صرف طاقت کے زور سے
چھیننا چاہے گا مگر ہمیں سچائی کی طاقت حاصل ہوگی اور افریقن فطرت بھی ہماری تائید
کرے گی۔اس لئے وہ قومیں بہر حال ہماری طرف آئیں گی ان کی طرف نہیں جائیں
گی۔دوسرا اگر کوئی انہیں لے جائے گا تو زبردستی لے جائے گا رضا مندی سے نہیں۔پس
اس وقت اگر ہم کچھ بھی طاقت اور زور بڑھائیں گے تو ہماری فتح زیادہ اغلب اور زیادہ
یقینی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی جدو جہد کو اتنا بڑھا ئیں کہ افریقن فطرت
اور ہماری طاقت مل کر حریف کا مقابلہ کرنے لگ جائے اور وہ اپنے ارادوں میں ناکام ہو
جائے۔پس ہمارے لئے یہ بہت بڑی ہوشیاری اور بیداری کا وقت ہے۔انتہائی سرعت
اور تیزی کے ساتھ کام کرنے کا وقت ہے۔دنوں اور مہینوں کے اندر اندر ہمیں تمام افریقہ
پر چھا جانا چاہئے تا ایسا نہ ہو کہ جنگ سے فارغ ہونے کے بعد عیسائی پادریوں کا سیلاب

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
272
جلد دوم
اس ملک کی طرف امڈ آئے اور ہمارے لئے اسلام کا پھیلا نا مشکل ہو جائے۔ہمیں اُس
دن سے پہلے پہلے سارے ملک کو فتح کر لینا چاہئے اور تثلیث کی بجائے خدائے واحد کی
بادشاہت اس ملک میں ہمیشہ کے لئے قائم کر دینی چاہئے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے تمام نوجوانوں میں احساس بیداری
پیدا کرے، ان کے دلوں میں جوش پیدا کرے اور انہیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ
وہ اس جھنڈے کو جسے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کھڑا
کیا ہے ہمیشہ قائم رکھنے اور دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچار کھنے کی کوشش کرتے رہیں،
اے خدا! تو ایسا ہی کر۔"
(الفضل 8 فروری 1961ء)
1 : بخارى كتاب في اللقطة باب ضالة الغنم صفحه 391،390 حدیث 2428 مطبوعه
رياض 1999 ء الطبعة الثانية میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں " لَكَ أَوْ لأَخِيكَ
أَوْ لِلذَّنْبِ
66

آج 10 میں سے 10 باقی