ایک واقف زندگی مبلغ کو ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
273
جلد دوم
ایک واقف زندگی مبلغ کو ہدایات
13 جولائی 1945ء کو مکرم شیخ عبد الواحد صاحب سابق مبلغ ایران و چین کو حضرت
خلیفہ المسیح الثانی نے جو ہدایات دی تھیں اور اب تک غیر مطبوعہ تھیں وہ حسب ذیل ہیں :۔(1) وقف زندگی کا جو مقصد ہے اسے ہر وقت اپنی نظروں کے سامنے رکھنا
چاہئے۔اگر ایک شخص زندگی وقف کرتا ہے اور وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے میں
کو تا ہی سے کام لیتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے دہرا مجرم بنتا ہے:۔(2) با قاعدہ اور تفصیلی رپورٹ ایسے رنگ میں آنی چاہئے کہ مرکز دور بیٹھے ہی اُس
علاقہ کی ضرورتوں اور اس کے مقاصد اور اس کے علاجوں اور اس کے سیاسی ، اقتصادی،
علمی ، اخلاقی اور مذہبی حالات کو سمجھ سکے۔یہ کام کا اہم ترین جزو ہے۔اور کسی واقف کے
وقف توڑنے کے لئے یہ بہت کافی وجہ ہے کہ وہ اپنی رپورٹیں با قاعدہ اور وقت پر اور پھر
صحیح طور پر نہیں بھیجتا خواہ وہ اپنے نقطہ نگاہ میں معین الدین چشتی یا قطب الدین بختیار کا کی
ہی کیوں نہ ہو۔اسلام کی سب سے بڑی خصوصیت یہی ہے کہ وہ فردی اصلاح کے علاوہ
اجتماعی اصلاح کے لئے بھی آیا ہے۔اور اجتماعی اصلاح اور ترقی بغیر نظام کے نہیں ہو
سکتی۔اور کوئی نظام بغیر اطاعت اور فرمانبرداری کے اور مرکز سے صحیح اور مکمل تعلق رکھے
-
بغیر نہیں چل سکتا۔(3) زبانی تبلیغ بھی بڑی چیز ہے مگر اصلی تغیر اور اثر عملی نمونہ سے ہی پیدا کیا جا سکتا
ہے۔جب انسان کے اندر ایثار، صداقت اور جذبات پر قابو رکھنے اور دوسروں کے
جذبات کے احترام کرنے کا مادہ نہ پایا جاتا ہو تو اس مبلغ کو ملنے والے اسے منافق اور

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
274
جلد دوم
مدا ہن تو سمجھ سکتے ہیں مگر مومن نہیں سمجھ سکتے۔اگر یہ تبلیغ نہ کرتا تو لوگ اسے کمزور مومن
سمجھتے۔مگر اس کے تبلیغ کرنے کی وجہ سے لوگ اسے کمزور مومن بھی نہیں سمجھیں گے اور وہ
اس میں حق بجانب ہوں گے۔(4) مومن کی آنکھیں کھلی ہوتی ہیں۔مبلغ کا صرف یہ کام نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ
مسائل پر گفتگو کرے۔بلکہ مبلغ کا یہ کام بھی ہے کہ وہ وہاں کے سیاسی، تمدنی، اقتصادی،
علمی اور اجتماعی حالات کو دیکھے اور ان سے صحیح نتیجہ نکالے۔کیونکہ تبلیغ دماغی ماحول کو مد نظر
رکھ کر ہی مؤثر ہو سکتی ہے۔اور کسی قوم یا افراد کے دماغی ماحول کا علم اس قوم کے علمی ،
اقتصادی، سیاسی اور اجتماعی تحریکات کے علم کے بغیر نہیں ہو سکتا۔(5) وہاں جا کر یہ کوشش کرنی چاہئے کہ دوسرے مبلغ کے آنے کے لئے راستہ کھلے۔خواہ کسی تاجر سے مل کر تجارتی کام کے لئے اجازت لی جائے یا کسی اور رنگ میں کوشش کی
جائے۔بہر حال جس رنگ میں بھی ممکن ہو دوسرے مبلغ کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔(6) مختلف اقوام اور ان کی تاریخوں، ان کی تعداد ان کی قوت ، ان کے انفرادی
اور اجتماعی حالات کے متعلق جلد سے جلد مرکز کو معلومات بہم پہنچائی جائیں۔(7) مختلف غیر حکومتوں کے سیاسی نفوذ اور سیاسی جدو جہد کے متعلق بھی محتاط الفاظ
میں اور ان مخصوص علاقوں کے متعلق جن میں وہ اپنا نفوذ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں خبر
دیتے رہنا چاہئے۔(8) آپ کو وہاں تبلیغ کے علاوہ اس غرض کے لئے بھی بھجوایا جا رہا ہے کہ کمیونسٹ
تحریک کے متعلق پوری پوری معلومات حاصل کریں اور مرکز کو بہم پہنچائیں۔ایران کے
کس کس علاقے میں کمیونسٹ اپنا اثر پیدا کر رہے ہیں اور ان کی اس تحریک کے ایرانی
لیڈر کون کون ہیں اور وہ اپنے خیالات کی اشاعت لٹریچر کے ذریعے کرتے ہیں یا زبانی ،
کھلے بندوں کرتے ہیں یا مخفی طور پر۔بخارا وغیرہ سے آنے والے لوگوں سے مل کر یہ
معلوم کریں کہ بخارا کے مسلمانوں کی مذہبی حالت موجودہ گورنمنٹ کے ماتحت کیسی ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
275
جلد دوم
آیا حج کرنے کی پوری آزادی ہے یا نہیں ؟ آیا اتنے ہی لوگ حج کے لئے آتے ہیں
جتنے پہلے آتے تھے ؟ اور اگر آتے ہیں تو کس راستے سے آتے ہیں؟ نہ ہبی تعلیم کے مدارس
اب بھی موجود ہیں یا نہیں؟ اگر ہیں تو بڑے بڑے مدارس کس کس شہر میں ہیں؟ اور کتنے
کتنے طلبا ان میں پڑھتے ہیں؟ ان کے اساتذہ کو تنخواہیں کون دیتا ہے؟
آیا بخارا کے لوگوں کی روٹی، کپڑا، رہائش تعلیم اور علاج کی ذمہ دار حکومت ہے یا لوگ
اپنے طور پر گزارہ کرتے ہیں؟ اگر حکومت ذمہ دار ہے تو کیا راشن کا طریق سارے ملک
میں جاری ہے یا کوئی اور طریق ہے؟ اگر ایسا کوئی طریق جاری ہے تو فی کس کس حساب
سے غلہ یا کپڑاگورنمنٹ دیتی ہے؟ آیا جس حساب سے بخارا میں غلہ یا کپڑا دیا جاتا ہے
اسی حساب سے یورپین روس میں بھی دیا جاتا ہے یا کم و بیش ؟ علاج کے لئے حکومت نے
کیا انتظام کر رکھا ہے؟ آیا ویسے ہی وسیع ہسپتال ایشیائی اسلامی علاقوں میں بنائے گئے
ہیں جیسے یورپین ایشیا کی علاقوں میں؟
زمین زمیندار کی سمجھی جاتی ہے یا حکومت کی؟ زمیندار کے باپ کا ورثہ اولاد میں تقسیم
ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر مرنے والے کی زمین کم ہو اور اولاد زیادہ ہو اور اولادزمین پر گزارہ
نہ کر سکے تو حکومت نے اس کے لئے کوئی انتظام کیا ہے یا نہیں؟
تجارتیں بدستور افراد کے ہاتھ میں ہیں یا سب یا بعض تجارتیں حکومت کے قبضہ میں
ہیں؟ کوئی بینک ان علاقوں میں جاری ہیں یا نہیں؟ اگر جاری ہیں تو وہ بینک افراد کے ہیں
یا حکومت کے؟ اور اگر جاری نہیں تو کسی شخص کو اگر قرض لینے کی ضرورت پیش آ جائے تو وہ
اس کے لئے کیا انتظام کرتا ہے؟ کیا اس ملک میں گداگری جائز ہے یا نہیں ؟ آیا وہاں
گدا گر پائے جاتے ہیں یا نہیں؟ اگر اب نہیں ہیں تو پہلے گدا گر کہاں گئے ؟ پانچ ، اندھے،
مفلوج وغیرہ لوگ جن کے کوئی رشتہ دار نہ ہوں ان کے گزارہ کا کیا طریق ہے؟ آیا
حکومت نے ان کے لئے کوئی انتظام کیا ہے یا شہر کے لوگ اپنے طور پر ان کے لئے کوئی
انتظام کرتے ہیں یا وہ لوگ خود جہاں سے ہو سکے اپنا گزارہ کرتے ہیں؟

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
276
جلد دوم
(9) بہائی ازم کا کس حد تک ایران میں اثر ہے؟ اس کے بڑے بڑے مرکز کون کون
سے ہیں؟ ان میں چندے کا باقاعدہ دستور ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو روپیہ کہاں جاتا ہے؟
آیا کوئی حصہ شوقی آفندی کے پاس بھی جاتا ہے یا نہیں ؟ حکومت کے افسروں میں کہاں
تک اس مذہب کے لوگوں کا حصہ ہے؟ آیا یہ لوگ ایران میں اسلامی احکام کے مطابق عمل
کرتے ہیں یا اپنی شریعت کے مطابق عمل کرتے ہیں؟ آیا ان کی کوئی تعلیمی درسگا ہیں ہیں یا
نہیں ؟ کوئی قومی خدمت کا کام بھی یہ لوگ کرتے ہیں یا نہیں؟
(10) شیعیت کا اس ملک میں کہاں تک اثر ہے؟ آیا شیعیت اپنی تختی میں کم ہو رہی
ہے یا ابھی تشدد پر قائم ہے؟ اکثریت حقیقی طور پر شیعہ ہے یا نام کے طور پر شیعہ؟
(11) سنی لوگ ایران میں کتنے فیصدی ہیں؟ خود دار الحکومت میں ان کی کیا تعداد
ہے اور ان کا کیا اثر ہے؟
(12) ایرانی لوگوں میں عیسائی مشنریوں نے کس حد تک کامیابی حاصل کی ہے؟
عیسائیوں کے اس ملک میں کتنے کالج اور کتنے سکول ہیں ؟ اس ملک میں عیسائیوں کی کل
تعداد کیا ہے؟
(13) ایران اور ہندوستان میں کون کون سی چیزوں کی تجارت جاری ہے؟
ہندوستان کے بڑے بڑے تاجر جو ایران میں رہتے ہوں ان کے نام اور پتے۔اور ان
ایرانی تاجروں کے نام اور پتے جو ہندوستان سے تجارت کر رہے ہیں۔اور وہ ذرائع
جن سے ہندوستان اور ایران کی تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔اور وہ ذرائع جن سے
ہندوستانی لوگ وہاں جا کر آسانی سے اپنا گزارہ پیدا کر سکیں۔ان سے اطلاع دی
جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ مبلغ وہاں بھیجے جاسکیں۔(14) ایرانی لٹریچر کے متعلق معلومات کا بہم پہنچانا۔ایرانی زبان میں کن کن علوم
کے متعلق لٹریچر شائع ہوا ہے؟ آیا طبع زاد لٹریچر ہوتا ہے؟ غیر زبانوں کے تراجم ہوتے
ہیں؟ اگر غیر زبانوں کے تراجم ہوتے ہیں تو کن کن زبانوں کے تراجم کئے جاتے ہیں؟

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
277
جلد دوم
(15) ایران میں کون سی غیر زبانیں زیادہ مروج ہیں؟ اور غیر ملکوں میں سے کن کن
ممالک میں زیادہ تر ایرانی لوگ پائے جاتے ہیں؟
(16) یہ امر ہمیشہ مدنظر رہے کہ شریف ایرانی نوجوان جن کی وسیع رشتہ داریاں
ہوں اور وہ بارسوخ خاندان سے تعلق رکھتے ہوں اگر قادیان تعلیم کے لئے بھجوائے
جاسکیں تو انہیں بھجوایا جائے۔پہلے صرف ایک یا دو طالب علم آئیں۔اگر یہ تجربہ کامیاب
ہو جائے تو مزید طلباء کے لئے انتظام کیا جاسکتا ہے۔“
غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )

آج 10 میں سے 10 باقی