ولایت جانے والے واقفین کو اہم ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
278
جلد دوم
ولایت جانے والے واقفین کو اہم ہدایات
مندرجہ ذیل ہدایات حضرت خلیفقہ اسیح الثانی نے محترم چودھری عبدالطیف صاحب بی۔اے
واقف زندگی کو 29 ستمبر 1945ء کو اپنے ہاتھ سے لکھ کر دیں۔جبکہ چودھری صاحب
موصوف تعلیم کے لئے ولایت روانہ ہونے والے تھے:۔(1) اللہ پر توکل کرتے ہوئے جاؤ۔اس پر ایمان کو مضبوط کرو اور اس کی محبت کو
بڑھاتے رہو۔یہاں تک کہ دل کی آنکھوں، دماغ کی آنکھوں اور ماتھے کی آنکھوں سے وہ
نظر آنے لگے اور دل و دماغ اور بیرونی کانوں سے اس کی آواز سنائی دینے لگے۔(2) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے سردار ہیں۔مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ان کے خادم ہیں۔خادم کو آقا سے جدا نہ سمجھو۔مگر آقا کو آقا کا اور خادم کو خادم کا مقام دو
اور دونوں کی محبت میں سرشار رہو۔(3) خدا تعالیٰ نے ہمیں خلیفہ ہی نہیں بنایا بلکہ اس زمانہ میں خدمت اسلام کا کام
خاص طور پر ہمارے سپرد کیا ہے اور اسلام کی ترقی ہم سے وابستہ کی ہے اس لئے ہمارا
مقام عام خلافت سے بالا ہے۔ہمارا کام خدا تعالیٰ کے خاص ہاتھ میں ہے۔ہماری ذاتی
عظمت کوئی نہیں نہ ہم اپنے لئے کوئی خاص عزت چاہتے ہیں۔مگر ہم اللہ تعالیٰ کی تلوار ہیں
جو ہمارے سایہ میں لڑتا ہے وہ اپنے لئے جنت کا دروازہ کھولتا ہے۔جو ہم سے ایک انچ
بھی دور ہوتا ہے وہ اسلام سے دشمنی کرتا ہے اور اس کی ترقی میں روک ڈالتا ہے۔اللہ تعالیٰ
اس پر رحم کرے اور ہدایت بخشے۔خدا تعالیٰ نے کہا کہ اس کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا۔جس کے یہ معنے ہیں کہ خود اس کا وجود پیش کرنا بھی اس وقت اسلام کی ترقی کے لئے مفید ہے۔

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
279
جلد دوم
(4) نمازوں کی پابندی، دعاؤں پر زور کو اپنا شعار بناؤ
(5) اطاعت خواہ کوئی افسر ہو ایمان کا جزو ہے۔خود افسر ہو تو نیک سلوک کرو۔دوسرا افسر ہو تو اس کا اس قدر اعزاز اور احترام کرو کہ دیکھنے والے بغیر کہنے کے اس کا
اعزاز کرنے لگیں۔اسلام کی روح کو ہر ملک میں اور ہر زمانہ میں زندہ رکھنے اور وسیع
کرنے کی کوشش کرو۔“
مندرجہ ذیل ہدایات حضرت خلیفہ السیح الثانی نے چودھری مشتاق احمد صاحب باجوہ
بی۔اے۔ایل۔ایل۔بی واقف زندگی کو 29 ستمبر 1945ء کو اپنے ہاتھ سے لکھ کر عطا
کیں۔جبکہ چودھری صاحب موصوف تعلیم کے لئے ولایت کو روانہ ہونے والے تھے۔(1) اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھیں اور اس پر تو کل کا ملکہ پیدا کریں۔(2) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذاتی تعلق اور کمال محبت۔(3) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کو نہ بھولیں۔(4) امام وقت و خلیفہ وقت کی اطاعت اور اس سے ذاتی تعلق روحانی ترقی کے لئے
ضروری ہے۔(5) ہر واقف اور مجاہد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو سلسلہ کا ستون سمجھے اور اپنے
آپ کو سلسلہ کی روایات کے قیام کا ذمہ دار قرار دے۔اس کے بغیر وقف کی نہ غرض پوری
ہوتی ہے اور نہ روایات میں تسلسل پیدا ہوتا ہے جو ضروری ہے۔اور
(6) یا درکھیں کہ کام اور محنت سے ایک کام اور عقل سے کام کرنا اہم ترین فریضہ ہے۔(7) علم کو وسیع کرو۔“
(الفضل یکم اکتوبر 1945ء)

آج 10 میں سے 10 باقی