مغرب سے طلوع شمس کے متعلق رسول کریم ﷺ کی ایک پیشگوئی
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
280
جلد دوم
مغرب سے طلوع شمس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی ایک پیشگوئی
16/اکتوبر 1946ء بعد نماز عصر جامعہ احمدیہ اور مدرسہ احمدیہ کے طلباء نے حضرت
مولوی جلال الدین صاحب شمس کی انگلستان سے کامیاب مراجعت اور محترم منیر آفندی اٹھنی
صاحب امیر جماعت احمد یہ دمشق کی تشریف آوری پر ایک دعوت چائے دی جس میں
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت کے بعد جو پُر معارف تقریر فرمائی وہ حسب ذیل ہے:۔صلى الله
چونکہ مغرب کی نماز کا وقت ہونے والا ہے اس لئے میں بہت مختصر تقریر کروں گا۔میں اس وقت صرف ایک بات کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔باتیں تو کئی تھیں
مگر چونکہ نماز کا وقت تنگ ہے اس لئے میں صرف اس امر کی طرف جماعت کے دوستوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالٰی اور اس کے انبیاء کے کلام کے کئی بطن ہوتے ہیں اور ہر بطن
اپنے اپنے وقت پر پورا ہوتا ہے۔رسول کریم نے قرآن کریم کے متعلق فرمایا ہے کہ
اس کے سات بطن ہیں اور سات بطنوں میں سے آگے ہر بطن کی الگ الگ تفاسیر ہیں۔1
اسی طرح ایک ایک آیت سینکڑوں اور ہزاروں معانی پر مشتمل ہے۔غلطی سے مسلمانوں
نے یہ سمجھ لیا ہے کہ قرآن کریم صرف چند تفسیروں میں محصور ہے۔انہوں نے یہ نہیں سوچا
کہ ہر معنے جو عربی زبان سے درست ثابت ہوتے ہیں، ہر معنے جسے عربی صرف ونحو
برداشت کرتے ہیں اور ہر معنے جو قرآن کریم کی ترتیب سے نکلتے ہیں وہ درست اور صحیح
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
281
جلد دوم
ہیں۔کیونکہ اگر وہ معنے خدا تعالیٰ کے مد نظر نہ ہوتے تو وہ ان معنوں کی ضرور تردید کرتا اور
ایسے لفظ نہ بولتا جن سے نئے معنے تو پیدا ہوتے مگر وہ معنے اللہ تعالیٰ کے منشاء یا انسانی عقل
کے خلاف ہوتے۔بہر حال اس موقع پر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ کی ایک
حدیث میں اس زمانہ کے متعلق ایک اشارہ پایا جاتا ہے ( گو اس کے بعض اور معنے بھی
ہیں ) رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ آخری زمانہ میں مغرب سے سورج کا طلوع ہوگا اور
جب یہ واقعہ ہو گا تو اس کے بعد ایمان نفع بخش نہیں رہے گا۔2
الله
1934ء میں احرار نے ہمارے خلاف ایجی ٹیشن شروع کی اور انہوں نے دعوی کیا
کہ ہم نے احمدیت کا خاتمہ کر دیا ہے۔اور 1934 ء سے ہی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو
ایک نئی زندگی بخشی اور اسے ایک ایسی طاقت عطا فرمائی جو اس سے پہلے اسے حاصل
نہیں تھی۔اس نئی زندگی کے نتیجہ میں ہماری جماعت میں قربانی کا نیا مادہ پیدا ہوا،
ہماری جماعت میں اپنے نفوس اور اپنے اموال کو خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کرنے کا
نیا جوش پیدا ہوا اور ہماری جماعت میں دین اسلام کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کے کلمہ
کے اعلاء کے لئے باہر جانے کا نیا ولولہ اور نیا جوش موجزن ہوا۔چنانچہ پہلے بیسیوں
اور پھر سینکڑوں نو جوانوں نے اس غرض کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا اور میں نے
خاص طور پر ان کی دینی تعلیم کا قادیان میں انتظام کیا تا کہ وہ باہر جا کر کامیاب طور پر
تبلیغ کرسکیں۔اس عرصہ میں جنگ کی وجہ سے ہمارے پہلے مبلغ با ہر رکے رہے اور نئے
مبلغوں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔یہاں تک کہ جنگ کے خاتمہ پر ہم نے
ساری دنیا میں اپنے مبلغ اس طرح پھیلا دیئے کہ احمدیت کی تاریخ اس کی مثال پیش
نہیں کر سکتی۔باقی مسلمانوں میں تو اس کی کوئی مثال تھی ہی نہیں۔ہماری جماعت میں
بھی جو قربانی کی عادی ہے اس قسم کی کوئی مثال پہلے نظر نہیں آتی۔جب مبلغ تیار کر کے
بیرونی ممالک میں بھیجے گئے تو خدا تعالیٰ کی مشیت اور رسول کریم ﷺ کی پیشگوئی کے
ما تحت ہما را جولشکر گیا ہوا تھا اس میں سے سب سے پہلے شمس صاحب مغرب سے مشرق
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
کی طرف آئے۔282
جلد دوم
پس اس پیشگوئی کا ایک بطن یہ بھی تھا کہ آخری زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کی فتح اور
اسلام کی کامیابی اور اسلام کے غلبہ اور اسلام کے استعلاء کے لئے ایسے سامان پیدا
کرے گا جن کی مثال پہلے مسلمانوں میں نہیں ملے گی۔اور اُس وقت سورج یعنی شمس
مغرب سے مشرق کی طرف واپس آئے گا۔ہمارے مولوی جلال الدین صاحب کا نام
شمس ان کے والدین نے نہیں رکھا۔ماں باپ نے صرف جلال الدین نام رکھا تھا مگر
انہوں نے باوجود اس کے کہ وہ شاعر بھی نہیں تھے یونہی اپنے نام کے ساتھ ٹس لگا لیا تاکہ
اس ذریعہ سے رسول کریم ﷺ کی یہ پیشگوئی پوری ہو کہ جب شمس مغرب سے مشرق کی
طرف آئے گا تو اُس وقت ایمان نفع بخش نہیں ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ اُس وقت اسلام اور ایمان کے غلبہ کے آثار
شروع ہو جائیں گے۔اور یہی معنے صحیح اور درست ہیں۔بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں
کہ جب کوئی پیشگوئی پوری ہو تو اُسی وقت اُس کے تمام پہلو اپنی تکمیل کو پہنچ جانے
چاہئیں حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔تو رات اور بائیل سے پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے
متعلق یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ جب آپ ظاہر ہوں گے تو اُس وقت کفر بالکل تباہ ہو جائے
گا۔حالانکہ جب آپ ظاہر ہوئے تو آپ کے ظہور کے ساتھ ہی کفر تباہ نہیں ہوا۔صلى الله
در حقیقت اس پیشگوئی کا مطلب یہ تھا کہ رسول کریم ہے کے ظہور اور آپ کی بعثت کے
ساتھ کفر کی تباہی کی بنیاد رکھی جائے گی۔اسی طرح اس پیشگوئی کے بھی یہ معنے نہیں کہ
جب شمس صاحب آجائیں گے تو اس کے بعد لوگوں کے لئے ان کا ایمان نفع بخش ثابت
نہیں ہو گا۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تبلیغ اسلام کی خاص بنیا د رکھی جائے گی اور اُس
وقت اسلام کو اتنا غلبہ حاصل ہو گا کہ لوگوں کا ایمان لانا اتنا نفع بخش نہیں ہوگا جتنا پہلے ہو
سکتا تھا۔پہلے تو اسلام کی آواز ایسی ہی ہوگی جیسے ایک وحید و طرید انسان کی آواز ہوتی
ہے۔مگر پھر دنیا کے چاروں طرف مبلغ پھیل جائیں گے۔قرآن کریم کے تراجم شائع
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
283
جلد دوم
کر دیئے جائیں گے۔لٹریچر شائع ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد ایک انسان
اسلام کی آواز کو اس طرح نہیں سنے گا جیسے اجنبی آواز ہوتی ہے۔بلکہ وہ اس آواز کو اس
طرح سنے گا جیسے ایک شناخت شدہ آواز ہوتی ہے اور ایسی آواز کا انکار اتنا آسان نہیں
ہوتا جتنا ایک منفرد آواز کا انکار آسان ہوتا ہے۔یہی معنی اس پیشگوئی کے ہیں کہ اُس کی
وقت ایمان قبول کرنا اتنا مشکل نہیں رہے گا جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔اُس وقت اسلام
پھیلانے والے بڑی کثرت سے پھیل جائیں گے۔لوگ اسلام کی تعلیم سے مانوس ہو
جائیں گے اور اسلام قبول کرنا ان کے لئے پہلے جیسا دو بھر نہیں رہے گا۔یہ مفہوم ہے جو
اس پیشگوئی کا ہے۔پھر وہ زمانہ بھی آجائے گا جب اس پیشگوئی کا دوسرا بطن پورا ہوگا
اور مغرب سے اسلام کے مبلغ نکلنے شروع ہوں گے اور مغرب میں ایسے لوگ پیدا ہوں
گے جو بجائے اسلام کو مٹانے کے اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنے گھروں سے نکل کھڑے
ہوں گے۔پھر وہ زمانہ بھی آئے گا جب اس دنیا پر صرف اشرار ہی اشرار رہ جائیں گے
اور جسمانی سورج بھی مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع کرے گا اور دنیا تباہ ہو جائے
گی۔یہ سارے بطن ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔لیکن میں سمجھتا ہوں
اس کا ایک بطن یہ بھی ہے جو شمس صاحب کے آنے سے پورا ہوا اور جس سے ظاہر ہوتا
ہے کہ رسول کریم ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق ہمارا اس وقت کا روحانی حملہ جارحانہ حملہ
ہوگا جو زیادہ سے زیادہ قوی ہوتا چلا جائے گا۔پس ہماری جماعت کے دوستوں پر بھی اور جامعہ احمدیہ اور مدرسہ احمدیہ کے طلباء پر
بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔جب جارحانہ اقدام کا وقت آتا ہے تو یکے بعد
دیگرے قوم کے نوجوانوں کو قربانی کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔جب لڑائی نہیں ہوتی
اُس وقت فوجوں کی اتنی ضرورت نہیں ہوتی۔لیکن جب جارحانہ اقدام کا وقت آتا ہے تو
جس طرح ایک تنور والا اپنے تنور میں پتے جھونکتا چلا جاتا ہے اسی طرح نو جوانوں کو
قربانی کی آگ میں جھونکنا پڑتا ہے اور یہ پرواہ نہیں کی جاتی کہ ان میں سے کون بچتا ہے
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
284
جلد دوم
اور کون مرتا ہے۔ایسے موقع پر سب سے مقدم ، سب سے اعلیٰ اور سب سے ضروری بھی
ہوتا ہے کہ جیسے پروانے شمع پر قربان ہوتے چلے جاتے ہیں اسی طرح نوجوان اپنی
زندگیاں اسلام کے احیاء کے لئے قربان کر دیں۔کیونکہ ان کی موت کے ساتھ ان کی
قوم اور ان کے دین کی زندگی وابستہ ہوتی ہے۔اور یہ قطعی اور یقینی بات ہے کہ اگر قوم
اور دین کی زندگی کے لئے دس لاکھ یا دس کروڑ یا دس ارب افراد بھی مر جاتے ہیں تو ان
کی پرواہ نہیں کی جاسکتی اگر ان کے مرنے سے ایک مذہب اور دین زندہ ہو جاتا ہے۔پس ہمارے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے۔شمس صاحب پہلے مبلغ ہیں جو جنگ کے بعد مغرب سے واپس آئے۔یوں تو حکیم
فضل الرحمان صاحب بھی مغرب میں ہیں۔مولوی محمد شریف صاحب بھی مغرب میں
ہیں۔صوفی مطیع الرحمن صاحب بھی مغرب میں ہیں اور ہو سکتا تھا کہ کوئی اور پہلے آ جاتا۔ہم نے حکیم فضل الرحمان صاحب کو آج سے نو ماہ پہلے واپس آنے کا حکم دے دیا تھا مگران
میں سے کسی کو واپس آنے کی توفیق نہیں ملی۔توفیق ملی تو شمس صاحب کو ملی تا اس ذریعہ سے
رسول کریم ﷺ کی یہ پیشگوئی پوری ہو کہ جب آخری حملے کا وقت آئے گا اُس وقت شمس
نامی ایک شخص مغرب سے مشرق کی طرف واپس آئے گا اور اس کے آنے کے ساتھ
اسلام کے جارحانہ اقدام اور اس کے حملہ عظیمہ کی ابتدا ہوگی اور نو جوان ایک دوسرے
کے پیچھے قربانی کے لئے بڑھتے چلے جائیں گے۔پروانہ کیسا بے حقیقت اور بے عقل جانور
ہے مگر پروانہ بھی شمع پر جان دینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔اگر پروانہ شمع کے لئے اپنی
جان قربان کر سکتا ہے تو کیا ایک عقل مند اور باغیرت انسان خدا اور اس کے رسول کے
لئے اپنی جان دینے کو تیار نہیں ہو گا ؟
اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی اسلام کی
خدمت کی ذمہ داری ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے خون کا آخری قطرہ
تک بہا دینے کا موقع دے تا کہ جب ہم خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہوں تو ان مجرموں
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
285
جلد دوم
کی طرح کھڑے نہ ہوں جن کے ذمہ خدا تعالیٰ کا قرضہ باقی ہوگا۔بلکہ ان لوگوں کی صف
میں کھڑے ہوں جنہوں نے اس کا حق ادا کر دیا اور جن کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے
مِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُه"
(الفضل 29 جنوری 1961ء)
1 بخارى كتاب فضائل القرآن باب انزل القرآن على سبعة احرف
صفحہ 895 حدیث 4992 مطبوعه رياض 1999ء الطبعة الثانية
2 ابو داؤد كتاب الملاحم باب امارات الساعة صفحه 606،605 حديث
4312 مطبوعه رياض 1999ء الطبعة الأولى
3 حبوق باب 3 آیت 3 تا 7۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور 1870ء
4: الاحزاب : 24