مکرم مولوی نذیر احمد مبشر صاحب مبلغ گولڈ کوسٹ افریقہ کے اعزاز میں دعوت
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
286
جلد دوم
مکرم مولوی نذیر احمد مبشر صاحب مبلغ گولڈ کوسٹ افریقہ
کے اعزاز میں دعوت
13 جنوری 1947 ء بعد نماز عصر مدرسہ احمدیہ کے صحن میں وکالت تبشیر کی طرف سے
مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر مبلغ گولڈ کوسٹ افریقہ کے اعزاز میں دعوت چائے دی گئی
جس میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مختصر تقریر فرمائی جس کا مخص اپنے الفاظ میں درج ذیل ہے۔حضور نے فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی ان علامتوں میں سے جو
قرآن کریم نے بیان کی ہیں ایک علامت یہ بھی ہے کہ وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ 1
یعنی اُس وقت وحشی، غیر مہذب اور نا تعلیم یافتہ اقوام میں بھی بیداری پیدا ہو جائے
گی۔دنیا میں ہمیشہ ہی ہر زمانہ اور ہر دور میں کوئی نہ کوئی قوم بیدار ہوتی رہی ہے اور پستی
سے نکل کر بام رفعت پر پہنچتی رہی ہے۔مثلاً مغل ، عرب اور بر بری اقوام ایک وقت میں
ذلت کے عمیق گڑھے میں تھیں مگر ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ ساری دنیا پر چھا
گئیں۔پہلے زمانہ میں قومیں انفرادی طور پر بیدار ہوتی رہی ہیں۔ایک وقت میں ایک
عروج پر تھی تو دوسرے وقت میں دوسری بام رفعت پر تھی۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی زمانہ میں
ساری قومیں بیدار ہو گئی ہوں۔یہ نظارہ کہ بیک وقت ساری قوموں میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہو
قرآن کریم کی پیشگوئی کے مطابق صرف مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی دکھائی دیتا ہے۔اسی زمانہ میں دنیا کی ساری قو میں شاہراہ ترقی پر گامزن ہوئیں اور پست سے پست
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
287
جلد دوم
اقوام میں بھی بیداری کے آثار پیدا ہوئے۔سانسی آدباسی 2 اور دیگر ا چھوت اقوام جن کو
کبھی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہ ملتی تھی اب حکومت میں کانگرس اور مسلم لیگ کی ہم
جلیں ہیں اور ہر قوم خواہ ہندو ہو یا مسلمان یا عیسائی ان کو اپنے میں شامل کرنے کے
خواہشمند ہیں اور انہیں بھائی بنانے کے آرزو مند ہیں۔۔ہندوستان سے باہر افریقہ کا ہی ایک ایسا ملک ہے جو لاکھوں لاکھ برس سے
تاریکی اور ظلمت کے عمیق گڑھے میں گرا ہوا تھا اور کبھی بھی اس میں بیداری پیدا نہ ہوئی
تھی۔مگر اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو تو فیق بخشی ہے کہ ان کو بیدار کرنے
کی سعادت حاصل کریں اور وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَت کی پیشگوئی کو پورا کرنے میں
حصہ دار بنیں۔عیسائیوں کے مقابل پر جو وہاں غلامی پیدا کرنا چاہتے ہیں ہم نے نہایت
کمزور ذرائع کے باوجود غیر معمولی فتح حاصل کی ہے حتی کہ عیسائیت کی اشاعت ہی بند
ہوگئی ہے۔چنانچہ چرچ آف انگلینڈ کو سخت تشویش ہوئی اور اس نے حالات کا جائزہ لینے
کے لئے ایک وفد بھیجا جس نے یہ رپورٹ کی کہ عیسائیت کی اشاعت احمدی مبلغین کی
مقبولیت کی وجہ سے رک گئی ہے۔سو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں سب اقوام کی بیداری
کے سامان پیدا کر دیئے ہیں اور ان میں بیداری پیدا کرنے کی ہمیں بھی توفیق بخشی اور
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ کی پیشگوئی کے پورا کرنے کا ہمیں بھی ذریعہ بنایا۔حالانکہ
وہ قو میں جن کی تعداد ہم سے
کہیں زیادہ ہے انہیں یہ سعادت حاصل نہیں ہوئی۔اور مولوی
نذیر احمد صاحب کو اس عمارت کی ایک بنیادی اینٹ بننے کی سعادت حاصل ہوئی جس کو
ہم نے وہاں قائم کرنا ہے۔آپ نے سن لیا ہے کہ وہاں مبلغین کی کس قدر شدید ضرورت
ہے مگر سر دست ہم سو ڈیڑھ سو مبلغ وہاں بھیجیں تب بھی ایک ایک علاقہ میں صرف ایک مبلغ
رکھا جا سکتا ہے۔پس میں نو جوانوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ ان فیوض میں شامل ہونے کی
کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے راستہ کھول دیا ہے اور افریقن لوگوں کے
ولوں کو اسلام کی طرف راغب کر دیا ہے اور عیسائیوں کی شان و شوکت اور ظاہری آرائش
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
288
جلد دوم
کے باوجود احمدی مبلغین کی طرف زیادہ توجہ دیتے اور اسلام کی باتوں کی طرف زیادہ
دھیان دیتے ہیں۔پس آپ لوگوں کو چاہئے کہ اس سعادت سے پورا پورا فائدہ حاصل
کریں اور اپنی زندگی راہِ خدا میں وقف کر کے ہر سعادت سے بہرہ ور ہوں۔“
(الفضل 15 جنوری 1947ء)
1: التكوير : 6
2 سانسی آدبای : بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں میں آباد علاقہ کے اصل باشندے جو
مختلف قبائل اور نسلی گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں کوا دی واسی کہتے ہیں۔ان کی تعداد
84 ملین ہے جو بھارت کی آبادی کا %8 بنتا ہے۔تاریخی اعتبار سے ان کا روزگار
اور جنگل کی پیداوار سے رہا ہے۔ان میں سے کچھ افراد نے مسلح جدو جہد کا
راستہ اختیار کیا۔ان مسلح گروہوں
کو ماؤ باغی کہا جاتا ہے۔( وکی پیڈیاز سر لفظ آدی واسی)