محترم چودھری منیر احمد صاحب واقف زندگی کا سفرِ انگلستان اور حضرت خلیفة المسیح الثانی کی ہدایات

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
289
جلد دوم
محترم چودھری منیر احم صاحب
واقف زندگی کاسفر انگستان
اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی ہدایات
مندرجہ ذیل ہدایات حضرت خلیفۃالمسیح الثانی نے محترم چودھری منیر احمد صاحب واقف زندگی
کو ان کی 19 جنوری 1947ء کو انگلستان روانگی سے قبل لکھ کر عطا فرمائیں:۔اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ـ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ
آپ واقف زندگی ہیں ، تعلیم یافتہ ہیں، ایک فن جانتے ہیں۔نوکری کرتے یا اپنا کام
کرتے تو اپنی حد کے اندر دنیا کماتے ، رشتہ داروں کی ترقی کا موجب ہوتے۔لیکن اب آپ
نے خدا تعالیٰ کے لئے اپنے ارادوں کو قربان کر دیا ہے۔یہ نازک مرحلہ ہے۔ایک قدم ادھر
سے اُدھر ہو کر قعر مذلت میں گرا سکتا ہے۔اپنے عہد پر قائم رہیں تو دین و دنیا آپ کی ہے۔اس
میں ذراسی لغزش ہو تو تباہی اور بربادی ہے۔آپ نے دین کے لئے زندگی وقف کی ہے لیکن
آپ کو تجارت کے لئے بھجوایا جارہا ہے۔یہ عجیب بات نہیں۔ساری فوج لڑے تو شکست یقینی
ہے۔کچھ لوگ گولہ بارود بناتے ہیں، کچھ روٹی پکاتے ہیں، کچھ بندوقیں تیار کرتے ہیں، کچھ
کپڑے، کچھ بوٹ، کچھ موٹر بناتے ہیں۔اگر یہ لوگ اپنے کام پر خوش نہ ہوں اور جوش سے اور
حسب ضرورت بلکہ زائد از ضرورت کام نہ کریں تو لڑائی میں شکست یقینی ہے۔ان کے بغیر سپاہی
قیدی ہے، مقتول ہے، فاتح اور غالب نہیں۔پس آپ کا کام مبلغوں سے کم نہیں۔مبلغ اپنی جگہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
290
جلد دوم
پر لڑتا ہے۔آپ لوگ ساری دنیا میں تبلیغ پھیلانے کا ذریعہ بنیں گے۔پس اپنے کام کو وسیع
کریں۔اپنے نفع کو کروڑوں، اربوں اور پھر کھربوں تک پہنچائیں تا کہ سینکڑوں سے
ہزاروں، ہزاروں سے لاکھوں مبلغ مقرر ہوں۔اور کروڑوں کے بعدار ہوں ٹریکٹ اور کتب
ہر سال شائع اور تقسیم ہوں۔اپنے حوصلہ کو بلند کریں۔چھوٹی کامیابیوں پر خوش نہ ہوں۔دنیا کی فتح اپنا مقصود بنالیں۔دنیا کو دنیا نے اپنے لئے ہزاروں سال کمایا ہے اب کیوں نہ سب تجارت اور صنعت دین کے
لئے فتح کر لی جائے تا کہ یہ ذاتی جھگڑے بالکل ختم ہو جائیں۔کمیونسٹ قوم کے لئے لیتے ہیں
اور اس طرح ذاتی لڑائی کو قومی لڑائی میں بدل دیتے ہیں اور چونکہ تو میں نہیں بدلتیں لڑائی کی
بنیاد ہمیشہ کے لئے قائم کر دیتے ہیں۔لیکن ہم اگر تجارت وصنعت کو مذہب کے لئے جیت لیں
گے تو لڑائی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا۔کیونکہ مذہب بدل سکتا ہے۔اور اسلام تبلیغی
مذہب ہے۔جب سب لوگ ایک مذہب کے ہو جائیں گے اور تجارت مذہب کے ہاتھ میں ہو
گی تو دین و دنیا ایک ہی ہاتھ میں جمع ہو کر لڑائی کا خاتمہ کر دیں گے۔مطالعہ وسیع کریں۔صرف ایک تاجر نہیں ایک ماہر اقتصادیات کا درجہ حاصل کرنے کی
کوشش کریں۔صرف ہندوستان اور انگلستان کے درمیان ہی تجارت وسیع کرنے کا سوال نہیں
اپنے مغربی مشنوں سے تبادلہ خیالات کر کے وہاں تجارت کو وسیع کیا جا سکے تو اسے بھی نظر انداز
نہیں کرنا چاہئے۔ہماری غرض عقل کے ساتھ سوچ کر ساری دنیا کی تجارت پر قبضہ کرتا ہے اور
کوشش کرنا ہے کہ تبلیغ اسلام اور بنی نوع انسان کی بہتری کے لئے اس قدر روپیہ کما لیں کہ
روپیہ اور مال کی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو۔صرف سماوی آفات رہ جائیں ارضی آفات کا خاتمہ
ہو جائے۔اور سماوی آفات دل کی اصلاح سے دور ہوسکتی ہیں۔ان کا دور کرنا آسان ہے۔کیونکہ اس کا رو کنار حیم وکریم خدا کے ہاتھ میں ہے۔افسروں کی اطاعت ، باقاعدہ رپورٹ کام کے اہم جزو ہیں۔جو اس میں غفلت کرتا ہے
اس کا سب کا م عبث جاتا ہے۔دعا ، عبادت، دیانت، امانت ، محنت ، تعاون با ہمی ضروری امور

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
291
جلد دوم
ہیں۔ان کے بغیر دین نہیں۔دین کا چھلکا انسان کے پاس ہوتا ہے اور چھلکا کوئی نفع نہیں دیتا۔والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
(خلیفة المسیح الثانی)
(الفضل 24 جنوری 1947ء)

آج 10 میں سے 10 باقی