جامعة المبشرین کی سب سے پہلی فارغ التحصیل کلاس کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
344
جلد دوم
جامعتہ المبشرین کی سب سے پہلی فارغ التحصیل کلاس کے
اعزاز میں الوداعی پارٹی
29 /اکتوبر 1951ء عصر کی نماز کے بعد جامعتہ المبشرین کی طرف سے سب سے پہلی
کامیاب ہونے والی مبلغین کلاس کو الوداعی پارٹی دی گئی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ہے
نے بھی از راه شفقت شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی
تلاوت کے بعد جو تقریر فرمائی وہ حسب ذیل ہے:۔دو مجھے آج گلے میں تکلیف تھی اور ساتھ ہی سردر د بھی تھی اس وجہ سے شاید میں یہاں
آنے سے بچنے کی کوشش کرتا۔لیکن اس مضمون نے جن پر دونوں فریقوں نے یعنی
ایڈریس پیش کرنے والوں اور ایڈریس کا جواب دینے والوں نے زور دیا ہے مجھے بھی
مجبور کر دیا کہ میں اس موقع پر یہاں آؤں۔اور وہ وہی مضمون ہے جو ایڈریس پیش کرنے
والوں نے پیش کیا ہے کہ آپ درخت کے پہلے پھل ہیں اور جواب دینے والوں نے بھی
کہا ہے کہ ہم درخت کے پہلے پھل ہیں۔اس موقع پر مجھے ایک پٹھان کے لڑکے کا قصہ یاد
آ گیا جو ایک ہندو کو مارنے لگا تھا۔وہ ہندو اپنی جان بچانے کے لئے بھاگا۔پٹھان لڑکا
بھی تلوار لے کر اس کے پیچھے بھاگا اور کہنے لگا تو کلمہ پڑھ لے اور مسلمان ہو جا اور یا پھر
میں تجھے مار دوں گا۔تا کہ میں جنت میں جاؤں۔مولویوں کے نزدیک جنت میں داخل
ہونے کے دو ہی ذرائع ہیں یا تو کسی کو کلمہ پڑھا دیا جائے اور یا جو کلمہ نہ پڑھے اس کو قتل کر
دیا جائے۔مگر اب پہلا حصہ متروک ہو گیا ہے صرف قتل کرنے والے حصہ پر عمل ہے۔وہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
345
جلد دوم
ہند و عقیدہ کا پکا تھا وہ بھاگتا گیا۔تھوڑی دیر کے بعد اس کی نظر پٹھان لڑکے کے باپ پر
پڑی۔وہ ہندو اس کی طرف بھاگا اور کہنے لگا دیکھئے خان صاحب ! آپ کا لڑکا مجھے مارنا
چاہتا ہے۔پٹھان لڑکے نے اپنے باپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا باپ ! میں اسے کہتا
ہوں کہ تو کلمہ پڑھے ورنہ میں تجھے مار دوں گا۔یہ سن کر اس کے باپ نے اس ہندو سے کہا
ٹھہر جا! میرے بیٹے کا پہلا وار ہے خالی نہ جائے۔میں نے بھی سمجھا ان کا پہلا وار ہے خالی
نہ جائے۔اگر چہ میرے گلے میں سوزش تھی اور سر میں درد تھا لیکن میں نے کہا یہ پہلی کلاس
ہے میں وہاں چلا جاؤں۔میں آج آپ لوگوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ہاں لوگ محنت کو غیر ضروری
سمجھنے لگ گئے ہیں۔بالعموم ہمارے طلباء اور دوسرے محنت کرنے والے لوگ وقت کی
بہت کم قدر کرتے ہیں۔اگر وقت کو کسی اور مفید کام میں لگا دیا جائے تب بھی ٹھیک ہے۔مثلاً وہ وقت ورزش میں لگایا جائے تب بھی یہ سمجھا جائے گا کہ وہ وقت کام آ گیا ہے۔لیکن
حقیقت یہ ہے کہ وقت بھی محض گپوں میں صرف کیا جاتا ہے۔طلباء نے ہاتھ میں کتاب
پکڑی ہوئی ہوتی ہے لوگ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ پڑھ رہے ہیں لیکن وہ گئیں مار رہے
ہوتے ہیں۔کلرکوں نے کاغذ اور قلم سامنے رکھی ہوئی ہوتی ہے اور آپس میں باتیں کر
رہے ہوتے ہیں۔اسی طرح آفیسر بھی کرسیوں پر بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے ہوتے
ہیں۔غرض بے کار اور بے غرض کام کو نہایت ضروری سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے وقت
ضائع ہوتا چلا جاتا ہے۔مگر محنت کے لئے صحت کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس طرف
بھی توجہ کم ہے۔اور کچھ قصور اس حالت کا بھی ہے۔کچھ دنوں سے میں اس بات پر غور کر
رہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ ہمارے مولویوں کی صحت بالعموم خراب رہتی ہے۔آخر میں اس نتیجہ
پر پہنچا کہ اس کی وجہ غذا کا ناقص ہوتا ہے۔بچپن کی عمر میں غذا بے شک ایسی ہونی چاہئے جو
وحشی جذبات پیدا نہ کرے لیکن اس سے صحت میں ترقی تو ہونی چاہئے۔ہم جب بچے تھے
اُس وقت غذاؤں کا کوئی خاص خیال نہیں کیا جاتا تھا۔مثلاً مجھے یاد نہیں کہ بچپن میں مجھے

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
346
جلد دوم
کبھی ناشتہ کا خاص احساس ہوا ہو یا ہم نے کھانا کھانے میں کبھی وقت کی پابندی کی ہو۔کبھی دس بجے کھانا کھا لیا اور کبھی چار بچے کھانا کھا لیا۔ہمیں اس بارہ میں وقت کی پابندی
کا کوئی احساس نہ تھا۔تو اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ہم بہت بوجھ برداشت کر لیتے ہیں لیکن
صحت اور جسم کی بناوٹ کمزور ہوگئی ہے۔چند دن ہوئے مجھے ایک طالب علم ملنے کے لئے آیا۔اس کی صحت دیکھ کر مجھے خوشی
ہوئی۔میں نے جب اس کا مضبوط جسم اور لمبا قد دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا۔میں نے کہا
میاں ! تمہاری صحت اور قد تو بہت اچھا ہے، چہرے پر رونق بھی ہے مگر دوسرے طلباء کی
صحت ایسی نہیں۔تم بتاؤ اس کی کیا وجہ ہے؟ معلوم ہوتا ہے وہ لڑکا ذہین تھا وہ بغیر کسی تردد
کے کہنے لگا غذا اچھی نہیں ملتی۔اس لڑکے نے مجھے یہ بھی بتایا کہ ایک سو طلباء کو پانچ چھٹانک
گھی ملتا ہے۔اب آپ حساب لگا لیں کہ اس کے نتیجہ میں صحت اور قد کیسے بڑھ سکتا ہے۔اگر واقعہ یہی ہے تو اس لڑکے نے مبالغہ نہیں کیا۔تو سو آدمیوں کے لئے پانچ چھٹا تک گھی
کے یہ معنی ہیں کہ ایک شخص کو 1/4 تولہ گھی ملا۔اور 1/4 تولہ گھی تو وہ نوکر عورت جو دودھ
بلوتی ہے اور مکھن نکالتی ہے گھی ادھر ادھر کرتے ہوئے اپنے سر پرمل لیتی ہے۔پس یہ ایک
نہایت خطرناک چیز ہے۔اس وقت ناظر صاحب تعلیم و تربیت بھی اس مجلس میں موجود
ہیں۔کوئی وجہ نہیں کہ دوسروں کے تجربات سے ہم فائدہ نہ اٹھائیں۔یورپین لوگوں نے
ہر چیز کے اندازے لگا رکھے ہیں کہ اگر اتنی ترکاری ہو تو اس میں اتنا گھی ڈالنا چاہئے۔اسکول کے اساتذہ کو یہ اختیار نہیں ہوتا کہ وہ اس میں تبدیلی کرسکیں۔لیکن ہمارے پاس
اس کے متعلق کوئی قانون نہیں ہے۔میں نے اس طالب علم سے دریافت کیا کہ تمہارے
کھانے کا خرچ کیا ہے؟ اس نے کہا دس گیارہ روپے ماہوار خرچ ہے۔میں نے کہا جس
قسم کا کھانا تمہیں ملتا ہے میں وہ کھانا چار پانچ روپے میں مہیا کر سکتا ہوں۔محکمہ تعلیم کو
چاہئے کہ وہ چارٹ بنائے کہ اتنا گوشت یا ترکاری فی طالب علم چاہئے۔اور اگر اتنی
مقدار میں ترکاری ہو تو اس میں گھی کی نسبت اس قدر ہونی چاہئے۔اسی طرح لکڑی وغیرہ

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
347
جلد دوم
کا اندازہ لگا لینا چاہئے۔ہمارے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب کو اس بات کا شوق تھا۔انہوں نے ہر چیز کے اندازے لگائے ہوئے تھے۔مجھے ٹھیک طور پر تو یاد نہیں لیکن غالبا ان
کا تجربہ یہ تھا کہ فی سیر گوشت کے پکانے میں دو سیر لکڑی خرچ ہوتی ہے۔اور فی سیر آٹا
سیر یا ڈیڑھ سیر لکڑی سے پک جاتا ہے۔بہر حال وہ ہر چیز کا حساب رکھتے تھے۔اگر اس
قسم کے اندازے لگائے جائیں تو اخراجات میں تخفیف ہو جاتی ہے۔اور اس کے ساتھ ہی
یہ بھی بتایا جائے کہ ایک لڑکے کے لئے اتنا گوشت، اتنا گھی ضرور ہو گا۔ہفتہ میں اتنے
وقت گوشت ہوگا اور اتنے وقت تر کاری ، اتنے وقت دال ، ناشتہ میں یہ یہ اشیاء ہوا کریں
گی۔پس آج میں ایک نصیحت تو یہ کرتا ہوں کہ طلباء کی صحت کا خیال رکھا جائے اور وہ اس
کے مقابل پر محنت کا خیال رکھیں۔دوسری اہم چیز جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ قرآن ہے۔جامعہ احمدیہ
کے استاد بھی یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میں نے تعلیم الاسلام
ہائی سکول اور تعلیم الاسلام کالج کے طلباء کو جامعہ احمدیہ کے لڑکوں کی نسبت اچھا قرآن پڑ
دیکھا ہے۔میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہے۔ایک نوجوان نے ابھی قرآن کریم پڑھا
ہے اس نے ہر جگہ غلطی کی ہے۔زیر اور زبر کی غلطیاں تو الگ رہیں جہاں مر نہیں تھی اس
نے وہاں مد بنائی ہے اور جہاں تھی وہاں اس نے مد نہیں بنائی۔میں نے پرنسپل صاحب
سے پوچھا یوں تو انہوں نے جامعہ احمدیہ کے اساتذہ کی تعریف کی ہے اور ان کا شکر یہ ادا
کیا ہے لیکن مجھ سے انہوں نے یہی کہا تھا کہ یہ لڑکا میرا نہیں۔یہ ابھی ابھی جامعہ احمدیہ
سے آیا ہے۔آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ سارے استاد عربی جانتے ہیں ، قرآن کریم جا۔ہیں ، لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ ان کا شاگر د قرآن کریم پڑھتے ہوئے غلطی کر رہا ہے۔لڑکے
شروع سے عربی پڑھتے ہیں لیکن افسوس کہ قرآن کریم پڑھتے ہوئے وہ اس قدر غلطیاں
کرتے ہیں کہ حیرت آتی ہے۔عربی زبان میں یہ خصوصیت ہے کہ اس کا ہر حرف الگ
پڑھا جاتا ہے۔جب تک ہر حرف کو الگ نہ پڑھیں تلفظ ٹھیک نہیں ہوتا۔دوسری زبانوں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
348
جلد دوم
میں ہم حروف کو ایک دوسرے میں مخلوط کر دیتے ہیں لیکن عربی زبان میں ہم حروف کو ایک
دوسرے میں مخلوط نہیں کر سکتے۔ہمارے حروف کو ایک دوسرے میں مخلوط کرنے کا یہ نتیجہ ہو
گا کہ ان کے معنے کچھ نہیں بنیں گے۔مثلاً ہمارے رسول اللہ ﷺ کا نام محمد ہے۔عرب
جب محمد کہے گا تو وہ م - حُمُ - مَد کہے گا۔لیکن ہمارے ہاں اس کو محمد یا مهمند کہیں گے
یا پھر ہزارہ کے لوگ ح“ کو ”خ“ پڑھیں گے اور محمد کہیں گے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے
کہ ہم حروف کو الگ الگ کر کے نہیں پڑھتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ امریکہ کی کاک ٹیل پارٹی
(COCKTAIL PARTY) کی طرح الفاظ کی ایک کاک ٹیل پارٹی بن جاتی ہے یعنی
مختلف الفاظ آپس میں ملا دئیے جاتے ہیں۔یہ دست درازی کم از کم قرآن کریم پر نہیں
ہونی چاہئے۔1300 سال سے مسلمانوں نے اس کو محفوظ رکھا ہے۔تمہیں بھی اسے محفوظ
رکھنا چاہئے اور قرآن کریم کی تلاوت پر خاص توجہ دینی چاہئے۔جہاں مجھے ایک چیز سے خوشی ہوئی ہے کہ مولوی دوست محمد صاحب نے جو جواب ایڈریس
پیش کیا ہے وہ گولکھا ہوا تھا لیکن معلوم ہوتا ہے انہوں نے اردو کے تلفظ کو سیکھنے کی کوشش کی
ہے اور تقریر کرنے کی انہیں مشق ہے وہاں محمد شفیع صاحب اشرف جو درجہ ثالثہ کے سیکر ٹری کی
ہیں انہوں نے ایڈریس اتنی جلدی پڑھا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ گو یا چناب ایکسر پس
چل رہی ہے۔یہ تیزی گھبراہٹ سے پیدا ہوتی ہے۔جلدی کا بھی موقع ہوتا ہے اور وہ
تقریر کا آخری حصہ ہوتا ہے۔جب لیکچرار سامعین کے جذبات کو ابھارتے ابھارتے اس
مقام پر لے جاتا ہے کہ اس کا ذہن اور سامعین کے ذہن ایک سطح پر آجاتے ہیں اُس وقت
آہستہ بولنا بے وقوفی ہوتا ہے۔پس تقریر میں اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئے کہ گھبراہٹ پیدا
نہ ہو۔تقریر کرنے والا اس لئے کھڑا ہوتا ہے کہ سامعین کو کچھ بتائے اور انہیں وہ علم
سکھائے جو انہیں پہلے نہیں آتا۔اور جب یہ بات ہے تو پھر گھبرانے کی کیا وجہ ہے۔سامعین تو اس سے علم میں بیچ ہیں اس لئے اگر تقریر کرنے والا وہ باتیں پیش کرتا ہے جو
سامعین پہلے سے جانتے ہیں تو یہ بے وقوفی ہے۔لطیفہ مشہور ہے کہ ایک صاحب جحا تھے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
349
جلد دوم
جن کی لطیفہ گوئی کی وجہ سے ان کی علمیت کا شہرہ ہو گیا تھا۔ایک گاؤں والوں نے انہیں
مجبور کیا کہ وہ جمعہ کا خطبہ پڑھیں۔انہوں نے ٹالنے کی کوشش کی لیکن گاؤں والوں نے
اصرار کیا۔چناچہ وہ مان گئے اور کھڑے ہو کر کہنے لگے اے لوگو! تم سمجھ سکتے ہو کہ میں نے
کیا کہنا ہے ؟ گاؤں والوں نے کہا نہیں۔اس پر جحا نے کہا اگر تم سمجھ ہی نہیں سکتے کہ
میں نے کیا کہنا ہے تو پھر میرے تقریر کرنے سے کیا فائدہ ہے۔گاؤں والوں نے اگلے
جمعہ پھر مشورہ کیا کہ آج پھر انہیں خطبہ پر مجبور کیا جائے۔لیکن اس دفعہ اگر وہ کہیں کہ بتاؤ
تمہیں معلوم ہے کہ میں نے کیا کہنا ہے ؟ تو سب لوگ یہ کہہ دیں کہ ہمیں معلوم ہے تا گزش
جمعہ کی طرح وہ خطبہ چھوڑ نہ دیں۔چنانچہ گاؤں والوں نے انہیں خطبہ دینے کے لئے پھر
مجبور کیا اور وہ مان گئے۔اس دفعہ انہوں نے کھڑے ہو کر پھر پوچھا کیا آپ کو معلوم ہے
میں نے کیا کہنا ہے؟ سب نے کہا ہاں۔وہ یہ جواب سنتے ہی منبر سے اتر آئے اور کہا کہ
جب آپ کو معلوم ہی ہے تو مجھے کچھ کہنے کی کیا ضرورت ہے۔گاؤں والوں نے پھر مشور کیا
کہ جحا سے خطبہ ضرور کروانا چاہئے اور مشورہ یہ قرار پایا کہ اب کے نصف لوگ کہیں کہ
ہاں ہمیں معلوم ہے اور نصف کہیں کہ ہمیں معلوم نہیں۔شاید اس طرح جحا صاحب قابو
میں آجائیں۔چنانچہ پھر جحا پر زور دیا اور ان کو مجبور کر کے خطبہ کے لئے کھڑا کر دیا۔وہ
کھڑے ہوئے تو انہوں نے پھر وہی بات کہی کہ اے لوگو! کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں نے
کیا کہنا ہے؟ اس پر حاضرین میں سے بعض نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے اور بعض نے کہا
ہمیں معلوم نہیں۔اس پر وہ بولے جنہیں معلوم ہے وہ دوسروں کو بتا دیں۔مجھے تقریر
کرنے کی ضرورت نہیں۔یہ تو ایک لطیفہ ہے۔اصل حقیقت یہ ہے کہ جب ایک واعظ کھڑا ہوتا ہے تو اُس وقت
وہ سامعین کو کچھ بتلانے کے لئے کھڑا ہوتا ہے۔پس اسے ان لوگوں سے گھبرانے کی کیا وجہ ہے
جو اس سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔پس تقریر آہستگی کے ساتھ کرنی چاہئے۔پھر آہستہ آہستہ کی
جب سامعین کے دماغوں اور تقریر کرنے والے کے دماغ میں توازن قائم ہو جائے تو بے شک

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
350
جلد دوم
وہ اپنی آواز بلند کرے اور الفاظ بھی جوش سے ادا کرے۔لیکن اگر وہ شروع میں ہی
جلدی جلدی بولنے لگ جاتا ہے تو سامعین تاڑ جاتے ہیں کہ وہ ان سے ڈر رہا ہے اس لئے
وہ اس کا اثر قبول نہیں کرتے۔ایک اور بات جس کی میں کمی محسوس کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے طلباء مطالعہ کے
لئے بہت کم وقت نکالتے ہیں۔اپنے وقت میں سے ہمیشہ ایک حصہ زائد مطالعہ کے لئے
بھی نکالنا چاہئے۔ہمارا اندازہ ہے کہ ایک اچھا پڑھنے والا ایک گھنٹہ میں اوسطاً 30 صفحے
پڑھتا ہے۔عربی ٹائپ ذرا چھوٹا ہوتا ہے اور کتاب کے صفحات بڑے ہوتے ہیں اس لئے
اگر آپ لوگ زائد مطالعہ کے لئے ایک گھنٹہ روزانہ بھی دیں تو اوسطاً دس پندرہ صفحات فی گھنٹہ
پڑھے جا سکتے ہیں۔اگر آپ ایک گھنٹہ روزانہ زائد مطالعہ کے لئے مقرر کر لیں تو اس کے
یہ معنے ہوں گے کہ آپ ایک ماہ میں تین چار سو صفحات کا مطالعہ کر لیں گے۔گویا ایک سال
میں آپ امام رازی کی تفسیر کبیر ختم کر لیں گے۔اور یہ اس صورت میں ہے کہ آپ ایک
گھنٹہ روزانہ مطالعہ کے لئے دیں ورنہ دو اڑھائی گھنٹے بھی روزانہ مطالعہ کے لئے دیئے جا
سکتے ہیں۔اسی لئے میں نے عربی کتابیں منگوا کر دی ہیں جن میں علم ادب ، علم تاریخ،
فلسفہ، منطق ، صرف و نحو، علم معانی اور دوسرے علوم پر لکھی ہوئی کتا بیں موجود ہیں۔اور یہ
کتب میں نے اس لئے منگوائی ہیں کہ طلباء انہیں پڑھیں اور ان کے علم میں اضافہ ہو۔میرا
منشاء یہی ہے کہ ایک دو سال میں دس پندرہ ہزار روپیہ صرف کر کے ایک لائبریری بنائی
جائے جو کالج کے لحاظ سے مکمل لائبریری ہو۔چنانچہ اس سلسلے میں میں نے انگریزی کی
بعض کتابیں بھی منگوا کر دی ہیں۔یہ کتابیں مختلف علوم کے متعلق ہیں۔یورپین لوگوں میں
سے بعض نے ہر علم کو ہر زبان میں لکھا ہے تا کہ جس زبان میں کوئی سیکھ سکے وہ علم سیکھ لے۔اور تمام علوم کے متعلق جن میں سے بعض کا تمہیں علم بھی نہیں یورپین لوگوں نے کتابیں لکھی
ہیں اور میں یہ کتابیں جمع کر رہا ہوں تا کہ تم دوسری زبانوں کا بھی مطالعہ کر سکو۔طلباء جو تھیسس (Thesis) لکھ رہے ہیں میرے نزدیک ان میں ایک غلطی ہے

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
351
جلد دوم
اور میں نے اس کے متعلق ایک ہدایت بھی بھجوائی تھی۔انہوں نے یو نیورسٹیوں میں جو
طریق رائج ہے اس کی نقل کی ہے۔لیکن وہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایک لمبے عرصہ میں
ترقی کر کے بعض روایات مقرر کر لی ہیں جن کی وجہ سے طلباء کو تھیسس لکھنے میں بہت آسانی
ہوتی ہے۔لیکن یہاں طلباء کو جو مضامین دیئے گئے ہیں ان کے متعلق جو کتا ہیں لکھی گئی ہیں
وہ یہاں نہیں مل سکتیں۔اور پھر اساتذہ کو بھی علم نہیں کہ یہ مضمون کون کون سی کتابوں میں مل
سکتا ہے۔ہمارے اساتذہ نے یہ کتابیں پہلے سال پڑھائی ہیں۔اگر وہ پانچ چھ سال تک
اور یہ کتابیں پڑھائیں تو ان کا علم موجودہ علم سے بہت زیادہ ہو گا اور وہ ان کتابوں کو
زیادہ آسانی سے حل کر لیں گے بشرطیکہ وہ پڑھیں۔پھر یو نیورسٹی میں کئی ہزار طلباء ہوتے
ہیں جن میں سے صرف پچاس کے قریب ایسے طلباء ہوتے ہیں جو تھیسس لکھتے ہیں لیکن
چھپتا تو ایک بھی نہیں۔پھر آکسفورڈ اور کیمبرج میں بھی تھیسس بہت کم چھپتے ہیں کیونکہ وہ
اس غرض کو پورا نہیں کرتے جو لوگ چاہتے ہیں۔لیکن چونکہ ہمیں ضرورت ہے کہ ہمارا
لٹریچر زیادہ ہو۔تا ہماری اگلی نسلیں اس سے فائدہ اٹھائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کے
سے فائدہ ہو اس لئے اس میں کوئی فائدہ نہیں کہ طلباء تھیسس لکھیں اور اساتذہ نگرانی کریں۔میرے نزدیک اس کا طریق یوں ہونا چاہیئے تھا کہ وہ طلباء کو تھیسس دے کر بتاتے کہ وہ
اس کے بطنی عنوان لکھیں۔اور جب وہ بطنی عنوان لکھ کر لے آتے تو پانچ سات ماہرین بیٹھتے
اور ان پر غور کر کے بتاتے کہ یہ بطنی عنوان تشنہ تکمیل ہیں۔ان میں فلاں فلاں عنوان بھی
شامل ہونا چاہئے۔اور بحث کے بعد وہ بتاتے کہ ان کی ترتیب کیا ہونی چاہئے۔بظاہر
ایک آدھ غلطی ہوتی ہے لیکن اس ایک آدھ غلطی کی وجہ سے بڑی بڑی کتابیں خراب
ہو جاتی ہیں۔پچھلے ماہ خارش کی وجہ سے میں ایک رات جاگتا رہا۔میں نے کہا چلو کسی کتاب کا
مطالعہ ہی کر لوں۔چنانچہ میں نے "فرقان" رسالہ اٹھایا۔اس میں شیخ محمد احمد صاحب
وکیل کا ایک مضمون تھا۔میں نے اس مضمون کا مطالعہ کیا لیکن سارے مضمون میں سے بہت

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
352
جلد دوم
کم حصہ میری سمجھ میں آیا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اس کی بیک گراونڈ (background)
خود ہی سمجھتے تھے۔حالانکہ میں نے سنا ہے کہ ان کی بعض باتیں نہایت معقول ہیں اور میرا
خیال تھا کہ اگر وہ اس مضمون پر کوئی کتاب لکھیں تو وہ مقبول ہو سکتی ہے۔لیکن جس شکل میں
انہوں نے وہ مضمون لکھا ہے کم از کم میں اسے
سمجھ نہیں سکا۔اس کی عبارت واضح نہیں اور
ترتیب ٹوٹی ہوئی ہے اور اس سے اچھی سے اچھی کتاب خراب ہو جاتی ہے۔ایک معمولی
سی بات کو بھی عمدگی سے بیان کیا جائے تو یوں معلوم ہو گا جیسے کسی نے علم کے دریا بہا
دیئے۔اور اگر ایک اچھی بات کو بھی عمدگی سے بیان نہ کیا جائے تو وہ خراب ہو جاتی ہے۔حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی پہلے پیغامی تھے۔ان کے والد مخلص مبائع تھے اور
ان کی دعاؤں کی وجہ سے حکیم صاحب نے بھی بیعت کر لی ہے۔جب وہ پیغامی تھے تب
بھی ان میں یہ خوبی تھی کہ انہیں مجھ سے انس رہا۔حالانکہ پیغامیوں کو سب سے زیادہ میری
ذات سے دشمنی ہے۔میں جہاں کہیں تقریر کے لئے جاتا وہ وہاں آ جاتے تھے۔چنانچہ
میں ایک دفعہ فیروز پور گیا تو یہ بھی وہاں آگئے۔مولوی عبد القادر صاحب جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے صحابہ میں سے تھے وہ بھی وہاں موجود تھے۔مولوی صاحب
کی قوت بیانیہ کمزور تھی۔حکیم مرہم عیسی صاحب نے مجھ پر نبوت کے متعلق سوالات کرنے
شروع کئے۔چونکہ میں ان کی طبیعت جانتا تھا کہ وہ اکثر کج بحثی کرتے ہیں اس لئے میں
نے کہا مولوی صاحب بیٹھے ہیں آپ ان سے بات کریں۔چنانچہ مولوی عبد القادر
صاحب نے ایک دلیل پیش کی۔اس پر حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی نے اعتراض کیا۔انہوں نے ایک اور دلیل پیش کی۔حکیم صاحب نے پھر اعتراض کیا۔انہوں نے پھر ایک اور
دلیل پیش کی لیکن حکیم صاحب نے پھر اعتراض کیا۔پھر ایک اور دلیل پیش کی لیکن حکیم صاحب
نے پھر اعتراض کیا۔تو مولوی صاحب نے ایک قہقہہ مارا اور کہا کہ تو بڑا چالاک ہے۔تو
ہر بات کو رد کر دیتا ہے۔میں نے مولوی صاحب سے کہا آپ تو ہر میدان میں خود شکست
تسلیم کر لیتے ہیں۔اس پر وہ آپ ہی ایک قصہ سنانے لگے اور کہنے لگے کہ مجھے دراصل

زریں ہدایات (برائے مبلغین)
353
جلد دوم
بات کرنی نہیں آتی۔انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ ایک شخص میرے پاس آیا۔اُن دنوں
ازالہ اوہام چھپ چکی تھی۔اس نے مجھے کہا کہ وفات مسیح کی ایک دلیل پیش کرو۔میں
نے کہا حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات 30 آیات قرآنیہ سے ثابت ہوتی ہے۔اس نے
کہا ایک دلیل بتاؤ۔میں نے ایک دلیل پیش کی تو اس نے اس پر اعتراض کیا۔میں نے
ایک اور دلیل پیش کی اس نے پھر اعتراض کیا۔پھر تیسری دلیل پیش کی لیکن اس نے پھر
اعتراض کیا۔اسی طرح میں دلیلیں پیش کرتا جاتا تھا اور وہ اعتراض کرتا جاتا تھا۔یہاں
تک کہ تمھیں کی تھیں آیات ختم ہو گئیں۔غرض بولنے کا بھی طریق ہوتا ہے۔مضمون ایسے رنگ میں بیان کرو کہ پڑھنے والا
اسے سمجھ سکے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے بطنی عنوان مقرر کئے جائیں۔پھر
ماہرین کی ایک کمیٹی اس پر غور کرے اور اس
کی ترتیب بھی بتائے۔پھر لٹریچر بھی بنایا جائے کہ کون
کون سی کتابوں میں یہ مضمون مل سکتا ہے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ مضمون ہوتا ہے قرآن پر
اور نکلتا ہے کسی جغرافیہ کی کتاب میں سے کوئی مضمون تھا جواب مجھے یاد نہیں رہا مجھے اس کے
متعلق حوالے کی تلاش تھی لیکن حوالہ ملتا نہیں تھا۔پرسوں میں کوئی سفر نامہ یا کوئی اور معمولی سی
کتاب پڑھ رہا تھا کہ اس میں سے وہ حوالہ نکل آیا۔وہ حوالہ میرے ذہن میں تھا لیکن اب پھر
بھول چکا ہوں۔غرض مطالعہ کرنے ولا شخص بتا سکتا ہے کہ فلاں مضمون کن کن کتب میں ہے۔اس سے ہمارا اگلا قدم مضبوط ہو جائے گا اور آئندہ آنے والوں کو واقفیت ہو جائے گی۔ورنہ یہ
لوگ ایک دوکتا ہیں دیکھ کر تھیسس لکھ دیں گے اور خیال کریں گے کہ ہم نے بہت اچھی کتابیں
لکھ دی ہیں۔لیکن جن لوگوں کے پاس وہ کتابیں جائیں گی ان کے لئے وہ عمدہ کتابیں نہیں ہوں
گی۔ہم یورپین مصنفین کو دیکھتے ہیں کہ مضمون خواہ کتنا پامال ہو وہ جب اسے بیان کریں گے تو ی
اس میں ایک نہ ایک بات ضرور نئی ہوگی۔اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انہوں نے کتابیں اتنے کے
مطالعہ کے بعد لکھی ہوئی ہوتی ہیں کہ پڑھنے والے کو کوئی نہ کوئی نئی بات مل جاتی ہے۔مثلاً اس
فرقان میں میں نے ایک لڑکے کا مضمون پڑھا۔وہ شاید انٹرنس پاس ہے لیکن جب بھی میں اس کا

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
354
جلد دوم
مضمون دیکھتا ہوں اس میں کوئی نہ کوئی عمدہ حوالہ ضرور ہوتا ہے۔معلوم نہیں اس نے کہاں کہاں
سے رسائل جمع کر رکھے ہیں۔پس تھیسس کے لئے ضروری ہے کہ اس کے عنوان مقرر ہوں۔اس
کی ترتیب بتائی جائے اور پھر مشورہ دیا جائے کہ یہ مضمون فلاں فلاں کتاب سے مل سکتا ہے۔پھر مضمون زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہئے۔ایم۔اے میں جو تھیسس لکھے جاتے ہیں وہ بھی پچاس
ساٹھ صفحات کے ہوتے ہیں۔اگر مضمون چھوٹے ہوں گے تو خواہ لکھنے والا پہلے دو ماہ میں ایک
سطر بھی نہ لکھے اور تیسرے ماہ وہ دس کالم روزانہ لکھے تب بھی وہ 300 کالم لکھ لے گا جو پچاس
مطبوعہ صفحات کے برابر ہوگا۔اور یہ کافی لمبا مضمون ہے۔اس طرح مفید لٹریچر مل سکتا ہے اور تبلیغ
میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔“
( الفضل 7 دسمبر 1951ء)

آج 10 میں سے 10 باقی