مبلغین مغربی افریقہ سے روح پرور خطاب غیر ممالک میں اشاعت اسلام کے متعلق بعض اہم اور ضروری ہدایات
زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
355
جلد دوم
مبلغین مغربی افریقہ سے روح پرور خطاب
غیر ممالک میں اشاعت اسلام کے متعلق بعض اہم اور
ضروری ہدایات
جامعتہ المبشرین اور محلہ الف (دار الصدر) کی طرف سے مغربی افریقہ میں تبلیغ کے
فریضہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے پانچ مبلغین ( مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر،
مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب، مکرم چودھری محمود احمد صاحب شاہد، مکرم ملک خلیل احمد صاحب اختر
اور مکرم قاضی مبارک احمد صاحب شاہد ) کے اعزاز میں 24 جنوری 1955ء کو ایک مشترکہ
ٹی پارٹی دی گئی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی از راہ شفقت شرکت فرمائی۔اس
موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔” میری کمر میں آج کچھ درد ہو رہی ہے اس لئے میں بیٹھے بیٹھے اپنے خیالات کا
اظہار کروں گا۔پہلی چیز تو اُسی بات کی تکرار ہے جو میں نے آج ملاقات کے موقع پر باہر جانے
والے مبلغین سے کہی ہے اور چونکہ تم میں سے بھی بعض لوگ ایسے ہوں گے جو شاید اگلے
سال تبلیغ کے لئے باہر روانہ ہوں اور ان کے سامنے بھی وہی کام آ جائے جو ان کے
سامنے آیا ہے اس لئے میں اس بات کو دوبارہ بیان کر دیتا ہوں۔میں نے آج مبلغین کو بتایا ہے کہ انسانی عادت ہے کہ جس ماحول میں وہ رہتا ہے
اس کے اثر کو قبول کرتا ہے اور پھر اس اثر کو دیر تک اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔اور نئی چیز
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
356
جلد دوم
اس کے اندر یا تو آتی ہی نہیں اور اگر آتی ہے تو ایک لمبے عرصہ کے بعد جب موقع ضائع
ہو جاتا ہے۔میں نے مغربی افریقہ کے مبلغین کو کہا کہ مذاہب کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے
کہ ایک وقت کی جدو جہد کے بعد لوگ ان میں گروہ در گروہ شامل ہوئے۔قرآن کریم
میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت آئے گی تو لوگ اسلام میں
فوج در فوج داخل ہوں گے۔1 حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔یا تو یہ کی
صورت تھی کہ وہ بنی اسرائیل کو نصیحت کرتے تھے اور وہ رد کر دیتے تھے اور کہتے تھے کہ
تیرے آنے سے بادشاہ ہم پر ناراض ہو گیا اور اس نے ہم سے سختی شروع کر دی ہے۔اور
یا پھر وہ وقت آیا کہ ساری قوم آپ پر ایمان لے آئی۔اسی طرح حضرت
عیسی علیہ السلام جب
دنیا میں آئے تو ان کی جماعت میں بھی پہلے ایک ایک دو دو آدمی داخل ہوئے۔قیام فلسطین
میں صرف بارہ آدمی آپ پر باقاعدہ طور پر ایمان لائے تھے۔اور تین چار سو آپ کے
ہمدرد بن گئے تھے۔باقی لوگ ایک عرصہ کے بعد آپ کی جماعت میں داخل ہوئے۔لیکن
دوسو یا اڑھائی سو سال کے عرصہ کے بعد ایک طرف روم اور دوسری طرف اناطولیہ اور
مصر کے رہنے والے آپ پر ایمان لے آئے۔اور پھر یہ لوگ آپ کی جماعت میں یکدم
آئے۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں بھی یہی نظر آتا ہے۔آپ کے دعوی کے پہلے 19
سال کے عرصہ میں مسلمان دس پندرہ ہزار تھے۔لیکن آپ کے دعوئی کے آخری دو تین
سالوں میں سارا عرب مسلمان ہو گیا۔یا تو آپ ایک ایک شخص کے پاس جاتے تھے اور
اسے تبلیغ کرتے تھے لیکن لوگ آپ سے بے التفاتی برتتے یا حقارت سے آپ کی بات رد
کر دیتے۔اور یا پھر وہی دلیلیں تھیں ، وہی باتیں تھیں ، آپ نے ایک ایلچی کو پیغام دے کر
کسی قوم یا قبیلہ کی طرف بھیجا اور وہ سارے کا سارا مسلمان ہو گیا۔یہی حال ہندوستان میں نظر آتا ہے۔حضرت کرشن کی اپنے زمانہ میں کوئی غیر معمولی
حیثیت نہ تھی لوگ صرف آپ کو ایک شہزادہ یا رئیس سمجھتے تھے۔قبولیت کہیں نظر نہیں آتی
تھی۔لیکن اب سارا ہندوستان آپ کو ایک برگزیدہ تسلیم کرتا ہے۔یہی حال حضرت رام چندر
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
357
جلد دوم
کا تھا۔انہیں بھی پہلے تھوڑے سے لوگوں نے قبول کیا۔لیکن بعد میں سارے لوگ آپ پر
ایمان لے آئے۔بدھ کی بھی یہی حالت تھی۔ان کی اپنی زندگی میں انہیں بہت تھوڑے
آدمی ملے۔لیکن بعد میں لوگوں نے یکدم ان کی طرف رجوع کر لیا۔ان کے مقابلہ میں ہماری جماعت میں ابھی گروہ در گروہ لوگ آنے شروع نہیں
ہوئے بلکہ ایک ایک دو دو کر کے آ رہے ہیں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں اور
پہلے زمانوں کے حالات میں فرق ہے۔اس زمانہ میں چاہے صحیح ہے یا غلط یہ بات ذہن
میں راسخ ہوگئی ہے کہ ہم زیادہ تعلیم یافتہ ہیں اور قومی رو ختم ہو گئی ہے۔اب قبائلی سسٹم کہیں
نظر نہیں آتا بلکہ قبائلی طریق کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک رنگ میں یہ ہے بھی
صحیح اور ہم بھی اس بات کے قائل ہیں کہ ہر شخص کو خود غور کرنے اور سمجھنے کا موقع دینا
چاہئے۔جاٹ ، ارائیں، گوجر، اعوان اور دوسری سب اقوام کسی زمانہ میں ایک لیڈر کے
ماتحت ہوا کرتی تھیں اور وہ جو کچھ کہتا تھا اس کے پیچھے چل پڑاتی تھیں۔لیکن نئی تعلیم نے ان
کے ذہنوں میں یہ بات راسخ کر دی ہے کہ تم خود فیصلہ کا حق رکھتے ہو۔تمہیں خود مناسبہ
غور اور سمجھ کے بعد ہر بات کا فیصلہ کرنا چاہئے۔چنانچہ اب یہ حالت ہو گئی ہے کہ وہ کسی
سیاسی لیڈر کے پیچھے تو لگ جائیں گے لیکن قومی لیڈر کے پیچھے نہیں لگیں گے۔غرض ہمارا ایسے لوگوں سے واسطہ ہے جو انفرادیت کے قائل ہیں قومیت کے قائل
نہیں۔اور ایک ایک فرد کو جماعت میں داخل کرنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے۔پہلے یہ حالت
تھی کہ رسول کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی آتا تو آپ اس سے سوال کرتے کہ کیا تم
اکیلے آئے یا تمہارے پیچھے تمہاری قوم بھی ہے؟ وہ کہتا یا رسول اللہ ! میری قوم میر
ہے۔اور عملاً یہی ہوتا کہ کسی قوم سے کچھ لوگ ایمان لے آتے تو ساری قوم ان کے پیچھے
آجاتی۔ہمیں تاریخ سے ایک مثال بھی ایسی نہیں ملتی کہ کسی شخص نے آپ کی خدمت میں حاضر
ہو کر یہ کہا ہو کہ یا رسول اللہ ! میری ساری قوم میرے پیچھے ہے اور پھر اس کی قوم اس کے پیچھے
نہ آئی ہو۔لیکن ہماری حالت اس کے برعکس ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
358
جلد دوم
پاس بعض علماء آئے اور انہوں نے کہا حضور! ہمارے ہزار دو ہزار یا پانچ دس ہزار آدمی ہیں۔لیکن آپ فرماتے یہ سب غلط ہے۔جب تم احمدیت کو قبول کر لو گے تو بالکل اکیلے رہ جاؤ
گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوتا۔ساری جماعت میں صرف چند مثالیں ایسی ملتی ہیں کہ بعض لوگوں
کے ساتھ چند اور لوگ بھی احمدیت میں داخل ہو گئے۔مثلاً حضرت خلیفہ امسیح الاول نے جب
بیعت کی تو آپ کی وجہ سے میں پینتیس اور دوست بھی جماعت میں داخل ہو گئے۔مولوی
برہان الدین صاحب اگر چه حضرت خلیفتہ المسیح الاول جتنا علم نہیں رکھتے تھے لیکن اہل حدیث
ہونے کی وجہ سے آپ کا اہل حدیثوں پر اثر زیادہ تھا۔آپ جب احمدیت میں داخل
ہوئے تو آپ کی وجہ سے پانچ سات سو اور دوست بھی احمدی ہو گئے۔مولوی نور محمد صاحب
لودھی نگل والوں کی وجہ سے بھی پچاس ساٹھ آدمی احمدیت میں داخل ہوئے۔غرض
صرف چند دوست ایسے نکلیں گے کہ جن کی وجہ سے بعض اور لوگ بھی احمدیت میں داخل
ہوئے۔لیکن باقی سب ایسے تھے کہ جب وہ احمدی ہوئے تو سب لوگ ان کے مخالف ہو گئے۔پس ہماری حالت پہلی اقوام سے بالکل مختلف ہے۔اس زمانہ میں قومیت اور قبائلی سسٹم ختم
ہو گیا ہے اور جہاں کہیں قومیت کا احساس ابھی پایا جاتا ہے وہ تعلیم کے رائج ہونے کے
ساتھ ساتھ مٹتا جا رہا ہے۔اس زمانہ میں ہر شخص کے اندر سوچنے اور غور کرنے کی عادت
پائی جاتی ہے اور وہ اپنے متعلق ہر فیصلہ آزادانہ طور پر کرتا ہے۔قومیت سوچ اور فکر کے نہ
ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ہر شخص یہ خیال کرتا ہے کہ میرے پاس غور اور فکر کرنے کے
لئے وقت نہیں اور نہ اتنی سمجھ ہے کہ ہر بات کا علم حاصل کر سکوں اس لئے فلاں شخص مان
لے گا تو میں بھی مان لوں گا۔لیکن جوں جوں تعلیم آتی جائے گی یہ چیز مٹتی جائے گی۔بیٹا
کہے گا کہ میں خود اپنا بھلا اور براسمجھ سکتا ہوں میں اپنے باپ کے پیچھے کیوں چلوں۔اور
باپ کہے گا اگر میرے بیٹے نے فلاں مذہب قبول کر لیا ہے تو میں اس کے مذہب میں
کیوں دخل دوں۔ہماری جماعت میں سینکڑوں مثالیں ایسی پائی جاتی ہیں کہ باپ احمدی ہو
گیا اور بیٹا احمدی نہیں ہوا۔خاوند احمدی ہوا اور بیوی احمدی نہیں ہوئی۔یا بیوی احمدی ہو گئی
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
359
جلد دوم۔لیکن خاوند احمدی نہیں ہوا۔اور بعض اوقات یہ بات نہیں ہیں سال تک چلی گئی ہے کہ گھر کا
ایک فرد احمدی ہو گیا لیکن دوسرے افراد احمدی نہیں ہوئے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہر شخص
یہ سجھتا ہے کہ میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔میں اپنا نفع نقصان خود سمجھ سکتا ہوں۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ اس قسم کے لوگ دوسروں سے جلد ایمان لے آتے ہیں لیکن ان کے لئے
انفرادی جدو جہد کرنی پڑتی ہے۔اور جو قو میں جاہل ہیں اور ان میں ظاہری علم کی کمی ہے
ان میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ وہ ہر بات پر خود غور نہیں کرتیں بلکہ اپنے لیڈر کے پیچھے
چلتی ہیں۔ان کے افراد سمجھتے ہیں کہ ہم میں خود سوچنے اور غور کرنے کی اہلیت نہیں اور نہ
اتنی عقل ہے کہ خود سوچیں اور فکر کریں۔چنانچہ وہ اپنے چودھری کی بات مان لیتے ہیں۔جدھر وہ جاتا ہے ادھر قوم کے سب افراد جاتے ہیں۔اس وقت اس قسم کی قومیت دنیا میں
سوائے افریقہ کے اور کہیں نہیں پائی جاتی۔یورپ میں تو باپ بیٹے کی بات نہیں مانتا اور
بیٹا باپ کی بات نہیں مانتا۔اور یہاں بھی یہی کیفیت ہے۔بے شک بعض اوقات احمدی
ہونے والوں کو تنگ بھی کیا جاتا ہے لیکن اکثر اوقات یہ سمجھ کر کہ مذہب کے لحاظ سے ہر
شخص آزاد ہے وہ جو مذہب چاہے اختیار کر سکتا ہے، اسے تنگ نہیں کیا جاتا۔یہی حال
امریکہ اور دوسرے ممالک عرب، مصر، انڈونیشیا، ایران اور عراق وغیرہ کا ہے۔ہر شخص یہ
سمجھتا ہے کہ اپنے متعلق وہ خود فیصلہ کرے گا۔صرف فلسطین میں کہا بیر کے مقام پر ایسا ہوا
کہ ایک شخص نے احمدیت کو قبول کر لیا تو اس کی وجہ سے پچاس ساٹھ اور آدمی بھی احمدیت
میں داخل ہو گئے۔لیکن افریقہ میں چونکہ تعلیم کم ہے اس لئے وہاں ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک
شخص کے ساتھ ہزار دو ہزار آدمی احمدیت میں داخل ہو جائیں۔اگر اس قسم کے دس ہیں
آدمیوں کو اپنے ساتھ ملا لیا جائے تو سال میں بڑی آسانی سے لاکھ دو لاکھ آدمی احمدیت
میں داخل ہو سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے افریقہ میں دوسرے ممالک کی نسبت کم عرصہ میں اور
کم کوشش کے نتیجہ میں جماعت کو زیادہ ترقی ہوئی۔گولڈ کوسٹ (مغربی افریقہ ) میں
ایک وقت میں پچیس ہزار احمدی تھے۔موجودہ مبلغ اس بات کو نہیں مانتے۔وہ کہتے ہیں کہ
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
360
جلد دوم
اس وقت سترہ اٹھارہ ہزار احمدی ہیں۔لیکن پرانے مبلغ مولوی نذیر احمد علی صاحب کو اس
بات پر اصرار تھا کہ گولڈ کوسٹ میں چھپیں ہزار احمدی موجود ہیں۔کوئی الفا ( وہاں الفا عالم
کو کہتے ہیں ) یا رئیس احمدیت میں داخل ہو گیا تو اس کے ساتھ اس کی ساری قوم احمدیت
میں داخل ہو گئی۔اسی طرح جب نیر صاحب نائیجیر یا گئے تو لیگوس میں جاتے ہی چار ہزار
آدمی ایک ہی دن میں احمدیت میں داخل ہو گئے۔چونکہ افریقہ میں ابھی قبائلی سٹم پایا
جاتا ہے اس لئے وہاں چیف زیادہ بااثر ہوتے ہیں۔اگر یہ چیف جماعت میں داخل ہوتی
جائیں تو ان کے ذریعہ دوسرے لوگ بھی احمدیت کو قبول کر لیں گے۔اس وقت دو چیف
احمدی ہو چکے ہیں لیکن ان کا احمدیت کو قبول کر لینا اتفاقی امر ہے۔کسی خاص سکیم کے
ماتحت انہیں احمدیت کی طرف نہیں لایا گیا۔لیکن اب مبلغین کو ایک سکیم کے ماتحت چیفس
اور با اثر لوگوں کو احمدیت کی طرف لانا چاہئے۔ملاقات کے موقع پر میں نے انہیں کہا تھا کہ ہمارے پھیلنے کی یہی صورت ہے کہ
ہمارے پاس جتھا ہو۔اگر نائیجیریا، گولڈ کوسٹ اور سیرالیون ہمارے پاس آجائیں اور
ان کی اکثریت احمدیت قبول کر لے تو سب لوگ کہیں گے کہ یہ جماعت رد کرنے کے
قابل نہیں۔فلاں ملک کے سب لوگ اس میں شامل ہیں۔اور جب وہ یہ خیال کریں گے
کہ ہماری جماعت رد کرنے کے قابل نہیں فلاں ملک میں سب لوگ اس میں شامل ہیں تو
سچائی ان کی سمجھ میں آجائے گی۔بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر ایک ملک کے لوگ بھی احمدی ہو
جائیں تو دوسرے لوگوں کو فوراً ہماری طرف توجہ ہو جائے گی اور وہ سمجھیں گے کہ ہم حقیر
نہیں۔اگر ایسا ہو جائے تو لازما ہماری جماعت دنیا میں پھیل جائے گی۔میں نے مبلغین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے طریق تبلیغ کو بدلیں۔ہمارا پہلا طریق تبلیغ
انفرادی رہا ہے اور انفرادی طریق تبلیغ سے کامیابی نہیں ہوسکتی۔احادیث میں کئی جگہ ذکر
آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے پاس کوئی شخص آیا اور اس نے کہا میں آپ کی بیعت کرنا
چاہتا ہوں۔آپ فرماتے پہلے تم اپنی قوم کے پاس جاؤ اور اسے سمجھاؤ اور قوم کے لوگوں کو
الله
زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
361
جلد دوم
ساتھ لے کر آؤ۔میں نے مبلغین سے کہا ہے کہ تم بھی کسی چیف یا کسی الفا کو احمدیت کے
مسائل سے روشناس کراؤ۔جب وہ احمدیت کی تعلیم کو مان لے اور کہے مجھے جماعت احمدیہ
میں داخل کر لو تو اسے کہو پہلے تم اپنی قوم کے پاس جاؤ اور اسے ساتھ لاؤ۔جب اس کی
ساری قوم احمدی ہو جائے تو اس کے لئے بھی اور تمہارے لئے بھی آسانی ہو جائے گی۔تم
اگر اس قوم کے افراد کے پاس جاؤ گے تو ان میں رقابت پیدا ہو جائے گی۔لیکن اگر وہ کی
چیف یا الفا جائے گا تو رقابت پیدا نہیں ہو گی۔اگر وہ اپنی قوم کے پاس جائے گا تو وہ بڑی
آسانی سے اس کے ساتھ مل جائیں گے۔اگر ایک ایک چیف کے ماتحت ہیں میں گاؤں بھی
ہوں اور ہم یہ طریق اختیار کریں تو بڑی آسانی سے سال بھر میں لاکھوں آدمی احمدیت
میں داخل ہو سکتے ہیں۔اب تک تو جہاں بھی ہمارا مبلغ گیا ہے وہ غرباء کے پاس جاتا ہے اور
انہیں تبلیغ کرتا ہے مگر اب تم نے یہ نقطۂ نظر بدل کر جانا ہے اور تم نے کسی فرد کو تبلیغ نہیں کرنی۔تمہیں قوم کے لیڈروں اور علماء کے پاس جانا چاہئے اور جب وہ احمدیت کی سچائی کا اقرار
کر لیں تو انہیں اپنی اپنی قوم کے پاس بھیجو تا کہ وہ ساری قوم کو اپنے ساتھ لے کر آئیں۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ کا شاہد لنے میں کچھ وقت ہوتی ہے لیکن اگر اس بات کی اہمیت کا احساس ہو
جائے تو یہ کام آسان ہو جاتا ہے۔تم کسی ذمہ دار شخص کو پکڑو اور اسے تبلیغ کرو۔پھر ا سے اس
م کے پاس بھیجو اور کہو تمہارے اکیلے آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔پہلے تم اپنی قوم کو ساتھ لاؤ۔اس طرح تمہیں بھی آسانی رہے گی اور ہماری مشکلات میں بھی کمی ہو جائے گی۔پس میں ایک تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تم ایسا طریق تبلیغ اختیار کرو کہ افریقہ میں لوگ قوم وار
احمدیت میں داخل ہوں۔اور تم لوگوں سے خطاب بھی قوم وار کرو۔اب تو تمدن میں
زیادہ ترقی ہو گئی ہے لیکن بہر حال ایک ایک گاؤں میں کئی کئی قومیں آباد ہوتی ہیں۔فرض
کرو تم ایک گاؤں میں جاتے ہو اور وہاں ایک قوم آباد ہے۔اور اس کے علاوہ وہاں
ب ج اور دقو میں بھی آباد ہیں۔تمہیں معلوم ہوا ہے کہ (والے احمدیت میں داخل ہونے
کے لئے تیار ہیں تو تم ان سے دریافت کرو کہ تمہاری قوم کہاں کہاں آباد ہے۔اور پھر
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
362
جلد دوم
جہاں جہاں ان کی قوم آباد ہو وہاں انہیں بھیجو تا کہ وہ انہیں تبلیغ کریں اور احمدیت میں داخل
کریں۔پھر تم ب ج د میں سے کسی قوم کی طرف توجہ کرو اور انہیں تبلیغ کرو۔اگر ان میں سے
کچھ افراد تیار ہو جائیں تو انہیں اپنی اپنی قوم کے پاس بھیجو اور انہیں تاکید کرو کہ وہ اپنی قوم کو اپنے
ساتھ لائیں ورنہ ان میں سے کسی کا ذاتی طور پر احمدیت میں داخل ہو جانا زیادہ مفید نہیں ہوسکتا۔پھر ہمارے ہاں مسائل پر زیادہ بحث کی جاتی ہے لیکن ان کے ہاں مسائل کی بحث
زیادہ نہیں۔کوئی ایک مسئلہ لے لو اور انہیں سمجھا دو تو وہ سب مسائل کو درست ماننے لگی
جائیں گے۔یہاں تو پہلے وفات مسیح پر گھنٹوں بحث ہوتی ہے اور اس کے بعد نبوت پر بحث
ہوتی ہے اور پھر صداقت مسیح موعود پر جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔پھر کفر و اسلام کا مسئلہ
آجاتا ہے۔پھر حشر اجساد پر بحث شروع ہوتی ہے۔غرض جب تک ایک شخص ساری
انسائیکلو پیڈیا نہ پڑھ لے وہ اٹھتا نہیں۔اس کے مقابلہ میں پہلے مسلمانوں کو دیکھ لو ان میں
اس قدر مسائل کہاں تھے۔ان کے پاس صرف لا إِلهَ إِلَّا اللهُ تھا اور اس میں زیادہ
بحث کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔پس تم ان اقوام کی سٹڈی کرو اور کوئی ایک بات ایسی لے لو جس کے متعلق قومی
احساس زیادہ ہو۔مثلاً اس طرف زیادہ تر مالکی آباد ہیں۔مالکی نماز میں ہماری طرح ہاتھ
باندھتے نہیں ، وہ ہاتھ چھوڑتے ہیں۔تم اس مسئلہ کو لے لو اور انہیں کہو کہ رسول کریم ہے
نماز میں ہاتھ باندھتے تھے اور اس امر کو احادیث اور فقہ کی کتابوں سے ثابت کرو۔جب
اس قسم کی ایک روچل جائے گی تو وہ اپنا مذہب ترک کر کے اس رو کے پیچھے چل پڑیں
گے۔اور جب وہ یہ سمجھ لیں گے کہ ان کے علماء اس مسئلہ میں صحیح راستہ پر نہیں تو وہ دوسرے
مسائل میں بھی ان پر اعتبار کرنا ترک کر دیں گے۔یہ بات میں نے مثال کے طور پر بیان
کی ہے۔ویسے تم اپنی اپنی جگہ جا کر ان لوگوں کی سٹڈی کرو اور جس بات کے متعلق تمہیں
معلوم ہو کہ ان میں اس کے متعلق زیادہ احساس ہے تم اسے لے لو۔اس طریق میں
کامیابی کے لئے تین باتوں کا ہونا ضروری ہے۔اول یہ کہ کون سے مسئلہ میں قومی احساس
عليه
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
363
جلد دوم
زیادہ ہے۔دوسرے یہ کہ ہم کس پہلو کو زیادہ آسانی سے ثابت کر سکتے ہیں۔مثلاً ہو سکتا
ہے کہ دو باتوں میں قومی احساس زیادہ ہو۔لیکن ایک کو ثابت کرنا مشکل ہو۔اور دوسری
بات فطرت کو زیادہ اپیل کرتی ہو۔تیسرے جس مسئلہ کو بھی اختیار کرو اپنی جماعت کو مجبور
کرو کہ وہ اس کی پابندی کرے۔چاہے اس کا دوسرا پہلو بھی جائز ہو۔میں نے ہاتھ
باندھنے کی مثال اس لئے دی ہے کہ بعض مبلغین نے لکھا ہے کہ بعض اوقات لوگوں سے
ہاتھ باندھنے پر بحث ہو جاتی ہے۔اور جب حوالے دکھا کر اپنا مسلک ثابت کیا جاتا ہے تو
لوگ کہتے ہیں ہمارے علماء تو غلط بات پیش کر رہے ہیں۔پس اس قسم کا کوئی مسئلہ لے کر تم
اس قوم کے لئے چڑ بنا دو۔اور پھر اسی مسئلہ پر بحث کرو اور ان پر ثابت کرو کہ تم جس
طریق پر عمل کر رہے ہو وہ درست نہیں۔اور جب یہ بات ان پر ثابت ہو جائے تو اس
مثال کو پیش کر کے تم ان سے کہو کہ علماء نے اسی طرح دوسرے مسائل میں بھی تمہیں غلط
باتیں بتائی ہیں۔تم جب کوئی مسئلہ لو گے مخالف علماء اس پر زیادہ زور دیں گے اور اپنے
طریق کو درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔اور جب اس پر کسی قوم میں زیادہ زور
دیا جائے گا تو تمہارے لئے رستہ زیادہ آسان ہو جائے گا۔تم حوالے پیش کر کے قرآن کی
اور حدیث اور سنت سے اپنے طریق کو ثابت کرو اور جب وہ بات ان لوگوں پر واضح ہے
جائے گی تو وہ علماء کو خود بخود غلطی خوردہ خیال کرنے لگ جائیں گے۔تمہاری بات زیادہ
توجہ سے سنیں گے۔پس تم افریقہ میں قوم وار چلو، گاؤں وار تبلیغ کرو اور قبائل اور جتھوں کو
خطاب کرو۔پھر اگر کسی قوم میں سے کچھ لوگ تمہاری بات مان لیں اور بیعت کے لئے
تیار ہو جائیں تو انہیں کہو تم اپنی قوم کے پاس جاؤ اور انہیں تبلیغ کر کے ساتھ ملا ؤ اور پھر
بیعت کرو ورنہ تمہیں ایک دو افراد کی بیعت کا کیا فائدہ۔چھوٹے چھوٹے قبائل کو بے شک
علیحدہ علیحدہ بھی مخاطب کر لو میں اس سے منع نہیں کرتا۔لیکن بڑے قبائل اور بڑی اقوام کو
ہمیشہ قوم وار مخاطب کرو۔ایک بات میں نے ان سے یہ بھی کہی ہے کہ دوسرے لوگ باہر جاتے ہیں تو وہ اپنے
ہو
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
364
جلد دوم
وقار کا خاص خیال رکھتے ہیں لیکن ہمارے مبلغین کی اس طرف توجہ نہیں۔مبلغین کو یہ بات
ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنی چاہئے کہ غیر ملکوں میں ان کی عزت زیادہ ہوتی ہے۔مثلا تم
میرے سامنے آتے ہو تو میں تمہیں تم تم کہہ کر مخاطب کرتا ہوں۔اس کے علاوہ اگر کوئی
تمہارا استاد سامنے آجاتا ہے تو اس کے سامنے بھی تم اس کے شاگرد ہوتے ہو لیکن باہر تم
استاد ہوتے ہو اور دوسرے لوگ تمہارے شاگرد ہوتے ہیں۔تمہیں باہر جا کر اس قسم کی
ذہنیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے کہ تم محض ” جی حضور یے“ بن کر نہ رہ جاؤ۔تم کمشنروں اور
گورنروں سے بے دھڑک ملو۔یہاں تو تم ایک تحصیلدار سے بھی نہیں مل سکتے لیکن وہاں
تمہاری پوزیشن اس قسم کی ہوتی ہے کہ تم بے دھڑک کمشنروں اور گورنروں سے مل سکتے
ہو۔انہیں کیا پتہ ہے کہ تم کس کے شاگرد ہو۔تمہاری پوزیشن وہاں ایک سفیر کی ہوتی ہے۔تم وہاں جا کر اپنی ذہنیت کو بدل لو اور ڈر اور خوف کو اپنے پاس نہ آنے دو۔یہاں تم
ماتحت ہو اور درجہ میں دوسروں سے نیچے ہو۔اگر ہماری عمر میں ایک ہزار سال کی بھی ہوں
اور تمہاری عمر 900 سال کی ہو جائے تب بھی تم ما تحت ہو گے اور تمہاری گردنیں ہمارے
سامنے جھکی ہوں گی۔لیکن جب تم باہر جاؤ گے تو تم ایک بڑی جماعت کے لیڈر اور نمائندہ ہو گے۔اور دوسرے لوگ تمہاری اس پوزیشن کا لحاظ رکھیں گے۔اس لئے جب تم باہر جاؤ تو کسی بڑے
عہدیدار سے ڈرو نہیں۔تم ان سے مساوی رنگ میں گفتگو کرو۔تم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کو
ہی دیکھ لو۔انہوں نے گولڈ کوسٹ میں ایک مسجد بنائی اور اس موقع پر ملک کے وزیر اعظم کو
بھی بلایا اور وہ آ گیا۔اور پھر وہ صرف مسجد کے احترام کی وجہ سے آ گیا۔گیسٹ آف آن
کے طور پر اس قسم کے لوگ بے شک آجاتے ہیں لیکن عام مہمان کی حیثیت سے ان کا آنا
مشکل ہوتا ہے۔لیکن وہاں یہ حالت تھی کہ وزیر اعظم کو اس موقع پر صرف شمولیت کے لئے
بلایا گیا اور وہ آ گیا۔لیکن یہاں مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کی پوزیشن ایک ماتحت کی
ہے اور میرے سامنے تو ان کی پوزیشن ایک بچہ کی سی ہے اور پھر ان کے یہاں استاد بھی
ہیں لیکن وہاں وہ کسی کے پاس جائیں تو وہ یہ سمجھے گا کہ ایک بڑی جماعت کا ہیڈ مشنری
زریں ہدایات (برائے مبلغین )
365
جلد دوم
وو
میرے پاس آیا ہے۔پس باہر جا کر تمہاری پوزیشن ایک ایمبیسیڈر کی ہوتی ہے اور
تمہیں اس پوزیشن کو برقرار رکھنا چاہئے۔یہاں آؤ تو اپنے آپ کو ماتحت خیال کرو اور
باہر جاؤ تو اپنے آپ کو ایمبیسیڈر خیال کرو اور اسی پوزیشن سے افسران کے ساتھ گفتگو
کرو۔یہاں جو لوگ ایمبیسیڈر بن کر آتے ہیں اپنے ملک میں ان کی پوزیشن زیادہ نہیں
ہوتی۔ان میں سے بعض معمولی تاجر ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے ملک کی طرف سے سفیر
ہوتے ہیں اور بعض اوقات اس بات کا اقرار بھی کر لیتے ہیں۔مثلاً شامی سفیر مجھے ملا تو اس
نے مجھے علیحدہ ہو کر کہا کہ میں آپ کا بہت ممنون ہوں، میں نے اپنے ملک میں آپ کا
لٹریچر پڑھا تھا اور اس کا مجھ پر بڑا اثر ہے۔لیکن اب وہ یہاں سفیر بن کر آیا ہوا تھا۔تمہاری حیثیت بھی بیرونی ممالک میں سفیروں کی سی ہے اس لئے تمہیں اس بات
کو بھولنا
نہیں چاہئے۔پھر زبان دانی کی طرف بھی خاص توجہ کرو۔اس وقت ہمارے مبلغ جہاں بھی گئے ہیں
وہاں انگریزی غالب ہے۔اگر ہمارے مبلغ انگریزی جانتے ہوں تو انہیں کوئی مشکل پیش
نہیں آ سکتی۔کیونکہ ہمارا کوئی مبلغ ایسا نہیں جس کی انگریزی کی بنیاد اتنی نہ ہو کہ وہ کچھ
عرصہ کے بعد انگریزی زبان میں اپنے مافی الضمیر کو ادا نہ کر سکے۔پس تم جہاں جہاں جاؤ
انگریزی زبان کو دھڑلے سے استعمال کرو۔چاہے تم غلط سلط انگریزی بولو لیکن دھڑلے
سے بولو۔اس طرح آہستہ آہستہ زبان خود بخود آ جائے گی۔یہاں جو لوگ دوسرے
ممالک سے آتے ہیں انہیں میں نے دیکھا ہے کہ وہ بے دھڑک انگریزی بولتے ہیں اور
گرائمر کی غلطیوں کی پرواہ نہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ جس بے تکلفی سے وہ انگریزی
بولتے ہیں ہمارے گریجوایٹ بھی نہیں بول سکتے۔پس مبلغین کو چاہئے کہ وہ جو جو زبانیں
جانتے ہیں انہیں وسعت دیں۔مثلاً مغربی افریقہ میں بعض شامی تاجر آباد ہیں جو عربی
زبان جانتے ہیں۔اگر تم ان سے عربی زبان میں گفتگو کرنے کی عادت ڈال لو تو تمہاری
زبان صاف ہو سکتی ہے۔اسی طرح انگریزی زبان بھی مغربی افریقہ میں ہر جگہ بولی اور
-
زریں ہدایات (برائے مبلغین)
366
سمجھتی جاتی ہے اس میں بھی ترقی کی جاسکتی ہے۔جلد دوم
پھر میں نے مبلغین میں ایک نقص یہ بھی دیکھا ہے کہ وہ ہمیشہ رپورٹ بھیجنے میں کوتاہی
کرتے ہیں اور یہ چیز درست نہیں۔جب انہیں ڈانٹا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہمیں اور بہت سے کام
ہیں۔دنیا میں حکومتوں نے ایڈ منسٹریشن کے لئے مختلف قانون بنائے ہیں اور یہ قانون بڑی بڑی
ایمپائرز نے بڑے تجربہ کے بعد بنائے ہیں۔ان قوانین میں سے ایک اہم قانون یہ ہے کہ
کارکن اپنے کام کی رپورٹ ضرور دے۔وہ کام بے شک چھوڑ دے لیکن رپورٹ بھیجنے میں
کو تاہی نہ کرے۔کام مقدم نہیں رپورٹ بھیجنا مقدم ہے۔اگر تم رپورٹ بھیجتے ہو اور کام کچھ نہیں
کرتے تو ہم تم سے جواب طلبی کریں گے۔اور اگر رپورٹ نہیں بھیجو گے تو تم کام چاہے کتنا بھی
کر دوہ کام ہماری نظروں میں بیکار ہوگا۔اگر مرکز کو علم ہی نہیں کہ تم کیا کام کر رہے ہو تو وہ ہدایت
کیسے بھیج سکتا ہے۔رپورٹ بھیجو گے تو وہ تمہارے کاموں کا جائزہ لے سکے گا۔اور اگر تم کوئی غلط
کام کر رہے ہو تو وہ تمہاری اصلاح کر سکے گا۔پس تمہارا کام سبھی مفید ہو سکتا ہے جب تم جہاں جاؤ
اپنے کام کی رپورٹ باقاعدہ بھیجتے رہو۔پھر رپورٹ اس قسم کی نہ ہو کہ میں فلاں سے ملا ، فلاں
سے یہ گفتگو کی۔فلاں کو میں نے اپنے پاس بلایا۔بلکہ اپنی رپورٹ میں ملک کا جغرافیہ اور تاریخ
لکھو۔اس کے سیاسی حالات لکھو۔پھر لکھو کہ ان حالات میں تبلیغ کا کام کیسے ہو رہا ہے۔یہ نہیں
کہ میں فلاں گاؤں گیا۔وہاں ایک دن ٹھہرا۔تقریر کی اور واپس آ گیا۔بلکہ تمہاری رپورٹ میں
مذکورہ بالا تمام پوائنٹس آنے چاہئیں کہ فلاں جگہ اس رنگ میں تقریر کی گئی اور فلاں پوائنٹ کی
وضاحت کی گئی۔اسی طرح مضامین لکھو اور ملک میں شور مچادو۔قوم وار تبلیغ کرو اور اپنے کام کی
با قاعدہ رپورٹ بھیجتے رہو۔تا مرکز تمہاری رپورٹ کے مطابق تمہیں اپنی ہدایات بھیج سکے۔“
(الفضل 5،4 فروری 1961ء)
1: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ
أَفْوَاجًان (النصر : 2 ،3)