کوشش کرو کہ دین کی خاطر وطنوں کو خیر باد کہنے اور روحانی نوآبادیاں قائم کرنے کا جذبہ تمہارے اندر نسلاً بعد نسلٍ زندہ رہے

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
367
جلد دوم
کوشش کرو کہ دین کی خاطر وطنوں کو خیر باد کہنے اور روحانی نو آبادیاں
قائم کرنے کا جذ بہ تمہارے اندر نسلاً بعد نسل زندہ رہے
14 جنوری 1956ء اساتذہ و طلباء جامعتہ المبشرین کی طرف سے مکرم مولوی محمد شریف
صاحب مبلغ فلسطین کی آمد اور مکرم مولوی محمد احمد جلیل صاحب استاذ جامعہ کی جامعہ سے
دفتر تفسیر القرآن روانگی پر ان کے اعزاز میں دعوت دی گئی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی
نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو
خطاب فرما یا اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔وو
مولوی محمد شریف صاحب سالہا سال تک اپنے والدین اور عزیز و اقارب سے
جداره کر غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے وطن ،
گھر بار اور عزیز و اقارب سے یہ طویل جدائی خدمت دین کے لئے برداشت کی۔جو
حالات ان کو پیش آئے ہیں ان میں سے گزرنے کے لئے ہر ایک کو تیار رہنا چاہئے۔کیونکہ ان چیزوں سے جدائی اختیار کئے بغیر دنیا میں دین کی اشاعت نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر حضور نے اپنا ایک رؤیا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جو قوم دنیا میں باہر نکلنے
اور نو آبادیاں قائم کرنے کا شدید اشتیاق رکھتی ہے وہ کبھی تباہ نہیں ہوتی۔حضور نے فرمایا
اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک ہم میں یہ سپرٹ قائم رہے گی کہ ہم خدمت دین کی خاطر
اپنے وطنوں کو خیر باد کہنے میں رضا بالقضاء کا نمونہ دکھائیں اور تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کر کے
دنیا میں روحانی نو آبادیاں قائم کرتے چلے جائیں اُس وقت تک خدا کی تائید و نصرت اور

زریں ہدایات ( برائے مبلغین )
368
جلد دوم
اس کی حفاظت ہمارے شامل حال رہے گی اور ہم دنیا میں ترقی کرتے چلے جائیں گے۔حضور نے خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا۔دنیا میں جتنی بھی فاتح قو میں گزری ہیں
انہوں نے پہلے اپنے وطنوں کو چھوڑا اس کے بعد ہی انہیں فتوحات نصیب ہوئیں۔عربوں
نے اپنے وطن کو چھوڑا، ترکوں نے چھوڑا، یہودیوں نے چھوڑا ، آرین نسل کے لوگوں نے
چھوڑا اور وہ دور دور ملکوں میں پھیل گئے۔اگر وہ اپنے وطنوں کو نہ چھوڑتے تو انہیں
فتوحات نصیب نہ ہوتیں اور وہ نئے نئے ملکوں کے وارث نہ بنتے۔پس اگر ہمیں بھی خدا
کے دین کی اشاعت کے لئے اپنے وطن چھوڑنے پڑیں تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔قربانیوں کا تسلسل اس موقع پر حضور نے جامعتہ المبشرین کے طلبہ کوخصوصیت سے
مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔ایک ہجرت قومی ہوتی ہے اور
ایک ہجرت فردی ہوتی ہے۔حکیم فضل الرحمن صاحب مرحوم ، مولوی محمد شریف صاحب،
مولوی جلال الدین شمس صاحب اور اسی طرح ہمارے دوسرے مبلغوں نے اپنے وطن
سے دس دس پندرہ پندرہ سال مهجوری اختیار کر کے دوسرے ممالک میں دین کی خدمت کا
فریضہ ادا کیا وہ فردی ہجرت کا ہی ایک نمونہ ہے۔ان سب کی مثالیں تمہارے سامنے
ہیں۔ان قربانیوں کے تسلسل کو قائم رکھنا تمہارا کام ہے۔اگر قربانیوں کا یہ تسلسل جاری
رہے تو پھر فکر کی ضرورت نہیں کیونکہ ایسی قوم کبھی ضائع نہیں ہو سکتی۔جو قوم قربانیوں کے
تسلسل کو جاری رکھتی ہے یعنی اس میں قربانیوں کا سلسلہ ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل
ہوتا چلا جاتا ہے تو پھر اس قوم کا ہر فرد بجائے خود ایک امت کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے اور
اس کو ایک طرح سے دائمی زندگی حاصل ہو جاتی ہے۔کیونکہ افراد مر سکتے ہیں امتیں نہیں
مرتیں۔انہی معنوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کے متعلق قرآن مجید میں فرمایا ہے
اِنَّ اِبْرهِیمَ كَانَ أُمَّةً 1 کہ ابراہیم ایک امت تھا۔یہی وجہ ہے کہ ابراہیم کا نام آج
تک زندہ ہے اور ہم ان کے نام پر درود بھیجتے چلے آ رہے ہیں۔اسی لئے میں نے وقف کی تحریک
کے متعلق تمہیں کہا تھا کہ تم خدمت دین کے لئے زندگیاں وقف کرنے کی تحریک کو اپنی نسلوں

زریں ہدایات (برائے مبلغین )
369
جلد دوم
میں جاری رکھو اور اس بات کا عزم کرو کہ تمہارے خاندانوں میں یہ تحریک چلتی چلی جائے گی
اور ہر نسل میں ہر خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد خدمت دین کے لئے ضرور آگے آتا رہے گا۔اس
طرح تم میں سے ہر شخص ایک امت کی شکل اختیار کر لے گا اور اس کا نام چلتا چلا جائے گا۔کیونکہ امت کی عمر کو دائمی قسم کی زندگی کہتے ہیں۔پس یہ عہد کر لو کہ تم اپنے اندر ہی نہیں بلکہ اپنی کی
نسلوں میں بھی اس روح کو زندہ رکھو گے۔اللہ تعالیٰ نے جہاں حضرت ابراہیم کو ان کی قربانی
کی وجہ سے امت قرار دیا ہے وہاں ساتھ ہی ہم کو ان کی پیروی کرتے ہوئے اسی اسوہ پر عمل
کرنے کی تلقین کی ہے۔جیسا کہ فرمایا اتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّى - 2
روحانی نو آبادیاں تقریر کے آخر میں حضور نے فرمایا۔اسی طرح جہاں تم خود
اپنے وطنوں
کو خیر باد کہو وہاں باہر جا کر روحانی نو آبادی قائم
کرنے کے اشتیاق کا پورا پورا مظاہرہ کرو۔جہاں تمہارا اپنا وجود ایک امت کی طرح ہو
وہاں تم ایک دو کو نہیں بلکہ امت کی امت کو اسلام اور محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں داخل
کرو۔باہر جا کر ایک یا دو کو احمدی بنانا کافی نہیں ہے بلکہ چاہئے کہ کروڑوں کروڑ انسان
اور ملک کے ملک تمہارے ذریعہ قبول حق کی سعادت حاصل کریں۔حضور نے فرمایا۔پس تم میں سے ہر شخص کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ ایک امت بن
جائے۔وہ خود بھی خدمت دین کی روح کو زندہ رکھے اور اپنی نسلوں کو بھی اس کے لئے تیار کرے
تادین کے ایسے خادموں کی ایک امت کے بعد دوسری امت پیدا ہوتی چلی جائے یہاں تک کہ
وہ زمانہ آ جائے کہ دنیا میں ہر طرف اسلام ہی اسلام ہو۔اگر اس عزم کے ساتھ تم دین کی خدمت
کرو گے اور کرتے چلے جاؤ گے تو خدا یقیناً تمہاری مدد کرے گا اور کامیابی ضرور تمہارے قدم
(الفضل 17 جنوری 1956ء)
چومے گی۔“
1: النحل : 121
2: البقرة: 126

آج 10 میں سے 10 باقی