حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی انگلستان روانگی
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
20
20
حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی انگلستان روانگی
مؤرخہ 8 مارچ 1917ء کو طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی طرف سے حضرت مفتی |
محمد صادق صاحب مبلغ انگلستان کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔اس موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی
نے جو تقریر فرمائی وہ حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دو تین دن ہوئے ہمارے مدرسہ احمدیہ کے طلباء نے بھی ایڈریس پڑھا تھا اور آج بھی
ایک ایڈریس پڑھا گیا ہے۔پیشتر اس کے کہ میں اس تقریب کے متعلق کچھ بیان کروں ایک
مختصری نصیحت طلباء کو کرنا چاہتا ہوں۔میں نے ایڈریس پڑھنے والے طلباء کو دیکھا ہے پڑھتے وقت ان کی آواز کا نپتی رہی اور وہ
گھبرائے ہوئے نظر آئے اور اس وجہ سے ان کے جذبات اور احساسات جنہیں وہ دوسروں
تک پہنچانا چاہتے تھے جلدی اور گھبراہٹ کی وجہ سے دب گئے۔مجھے خوب یاد ہے کہ جب میں
نے پہلی دفعہ تقریر کی تو تقریر کرنے کے وقت نہ مجھے یہ معلوم تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں نہ یہ پتہ تھا
کہ کتنا وقت گزرا ہے اور نہ یہ خیال تھا کہ کوئی سننے والا ہے یا نہیں۔جسم لرزتا تھا اور آواز کا نپتی تھی
مگر میری وہ تقریر زبانی تھی اور میں نے پہلے سے کچھ سوچا ہوا بھی نہ تھا۔سالانہ جلسہ کا موقع تھا
کسی نے آکر کہا حضرت خلیفتہ امیج بلا رہے ہیں کہ آکر تقریر کرو۔میں اُسی وقت چل پڑا اور
جا کر تقریر کرنے کھڑا ہو گیا۔تو گوابتدا میں یہ حالت ہوتی ہے لیکن اس کو دور کرنے کی کوشش کرنا
نہایت ضروری ہے۔پس ہمارے طلباء کو چاہئے کہ خواہ انہیں کتنا ہی بڑے بڑے لوگوں کے
سامنے بولنا پڑے ہر گز نہ گھر ا ئیں بلکہ جو کچھ کہیں تسلی سے کہیں۔مومن سوائے خدا تعالیٰ کے اور کسی سے نہیں ڈرتا اور نہ اسے ڈرنا چاہئے۔پھر جو بات اچھی
جلد سوم
زریں ہدایات (برائے طلباء)
21
چار سوم
اور عمدہ ہو اس کے کہنے سے ڈرنے اور خوف کھانے کے کیا معنی۔پس جب کبھی تمہیں کوئی ایسا
موقع پیش آئے تو پورے اطمینان اور تسلی کے ساتھ بولو اور اپنے جذبات پر خوف اور گھبراہٹ کو
غالب نہ آنے دو۔کیونکہ جن لوگوں کو یہ عادت پڑ جاتی ہے ان سے دور نہیں ہو سکتی اور وہ عمدگی
کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکتے۔اب میں اس تقریب کے متعلق کچھ بیان کرتا ہوں۔اور وہ یہ کہ مفتی صاحب کے ولایت
جانے پر تمہارے ایڈریس پڑھنے ، چائے پلانے اور بسکٹ کھلانے کی کیا غرض ہے۔یہ تو صاف
ظاہر ہے کہ اس ایڈریس سے ان کے علم میں کوئی زیادتی نہ ہوگی اور نہ ہی اس سے ان کے کام
میں کچھ آسانی پیدا ہو جائے گی۔پھر یہ بسکٹ اور چائے بھی ولایت میں ان کے کام نہ آئیں
گے اور نہ وہاں کی سردی میں یہ چائے ان کے جسم کو گرم رکھے گی بلکہ یہیں فصلہ ہو کر خارج
ہو جائے گی۔لیکن اگر تم نے اسی غرض کے لئے ان کو ایڈریس دیا، بسکٹ کھلائے اور چائے پلائی
ہے تو یہ کسی صورت میں بھی قابل ستائش فعل نہیں ہے۔ہاں ان الفاظ اور چائے وبسکٹ کی ایک
غرض بھی ہے اور اگر وہ تمہارے مدنظر نہیں ہے تو اس دعوت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔وہ کیا ؟ وہ ان
احساسات اور جذبات کا اظہار، ان امیدوں اور آرزوؤں کا اظہار، اس محبت اور الفت کا اظہار
ہے جو مفتی صاحب کے اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی
جان کو وقف کرنے پر تمہیں ان سے پیدا ہوئی ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ جب انسان کے دل میں کسی چیز سے محبت اور الفت پیدا ہوتی ہے اور اس
کے متعلق دل میں جوشِ الفت پیدا ہوتا ہے تو اسے کسی نہ کسی حرکت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ایک
دوست جب دوسرے دوست سے ملتا ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں، گلے
ملتے ہیں اسی طرح ماں باپ جب بچے کو دیکھتے ہیں تو اسے بوسہ دیتے ہیں۔کیا اس طرح کرنے
سے بچہ کی عقل بڑھ جاتی ہے یا اسے کوئی اور ایسا فائدہ پہنچتا ہے جو اس جذبہ سے تعلق رکھتا ہے
جس کی وجہ سے اسے بوسہ دیا گیا؟ کچھ نہیں۔پھر وہ کیا بات ہے جو ماں باپ کو مجبور کرتی ہے کہ
اپنے بچہ کو بوسہ دیں ؟ وہ اس کے ساتھ قلبی محبت ہے جس کا اس طرح اظہار کیا جاتا ہے۔پھر
زریں ہدایات (برائے طلباء)
22
جلد سوم
دیکھو ایک چیز کا خیال دل میں آتا ہے اور اس خیال کے اظہار کے لئے زبان
کو ہلایا جاتا ہے اور
اس سے ایک آواز پیدا ہوتی ہے یا اس کے لئے کاغذ پر کچھ لکیریں کھینچی جاتی ہیں۔یہ آواز کا نکالنا
یا کاغذ پر لکیریں کھینچنا بذات خود کچھ نہیں ہوتا ہاں اس خیال کا قائم مقام اور اس کے اظہار کا
ذریعہ ہوتا ہے جو دل میں پیدا ہوتا ہے۔خدا نے انسان کے دل میں ہر ایک جذبہ جو پیدا ہوتا ہے
اس کے اظہار کے لئے کچھ علامات رکھی ہیں ان کے ذریعے اس کا ظہور ہوتا ہے۔تو مفتی صاحب
کو دعوت دینے سے اگر تمہاری یہ غرض ہے کہ اس محبت اور جوش کا اظہار کر و جوان کے تبلیغ کے
لئے ولایت جانے پر تم میں پیدا ہوا ہے اور اس کا اظہار تم نے ایڈریس کے لفظوں میں اس طرح
کیا ہے کہ ہمیں ان کے جانے سے بہت خوشی ہوئی ہے اور پھر عملی طور پر چونکہ اور زیادہ اظہار ہوتا
ہے اس لئے الفاظ سے بڑھ کر تم نے اپنے مال کے ذریعہ سے اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ جہاں
تک ہم اپنی قلبی محبت اور خوشی کا اظہار کر سکتے تھے ہم نے کیا ہے تو بہت خوشی کا مقام ہے۔یہ دونوں طریق جو تم نے اختیار کئے ہیں یہ ایسے ہیں جو ناراضگی اور ناخوشی کے موقع پر
اختیار نہیں کئے جاتے۔مثلاً یہ نہیں ہوگا کہ ایک شخص کسی کے عزیزوں اور رشتہ داروں کو مارنے
کے لئے چلنے لگے تو اسے ایڈریس دیا جائے یا اس کی دعوت کی جائے بلکہ یہ دونوں باتیں ایسے
ہی موقع پر کی جاتی ہیں جبکہ جانے والے کے ساتھ اپنی آرزوئیں اور تمنائیں وابستہ ہوں، اس
کے کام اور ارادہ سے محبت اور الفت ہو، اس کی کوشش اور سعی سے خوشی اور راحت ہو۔لیکن اب
سوال یہ ہے کہ جس بات کو دوسرے کے لئے پسند کیا جاتا ہے اور جس پر خوشی اور محبت کے اظہار
کے طریق اختیار کئے جاتے ہیں کیا ایسا کرنے والے اسے اپنے لئے بھی پسند کرتے ہیں؟ اگر
تو وہ اسے دوسرے کے لئے ہی پسند کرتے ہیں اور دوسرے کے متعلق ہی خوشی کا اظہار کرتے
ہیں تو معلوم ہوا کہ انہیں اس سے حقیقی خوشی اور اصلی محبت نہیں ہے بلکہ وہ محض بناوٹ اور فریب
کر رہے ہیں۔گو وہ خوشی کا اظہار کرتے ہیں مگر اس موقع کو خوشی کا موقع نہیں سمجھتے۔وہ محبت کا
اظہار کرتے ہیں مگر دراصل کچھ نہیں کرتے۔اور وہ جو کچھ کرتے ہیں محض ریاء کے طور پر کرتے
ہیں یا یہ کہ وہ اسے اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک وہ ایک بے ہودہ اور لغو کام کرنے کا ارادہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
23
جلد سوم
کرتا ہے اس لئے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ایسی صورت میں بھی گو انہیں خوشی ہوتی ہے مگر اس
لئے نہیں کہ وہ کوئی اچھا کام کرنے جاتا ہے بلکہ اس لئے خوشی ہوتی ہے کہ وہ ان کا دشمن ہے اور
ایک برے کام میں اپنے آپ کو لگانے لگا ہے جس سے اسے نقصان اور تکلیف پہنچے گی۔اس لحاظ سے مفتی صاحب کا ولایت جانا دوصورتوں سے خالی نہیں۔اول تو یہ کہ جنہوں نے
اس موقع پر ایڈریس پڑھا ہے وہ ان کے ساتھ حقیقی محبت اور دلی خوشی رکھتے ہیں۔دوم یہ کہ وہ
انہیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور اس بات سے خوش ہورہے ہیں کہ اچھا ہوا کہ وہ جارہے ہیں۔جس
طرح کوئی بڑا ظالم ہیڈ ماسٹر جب جانے لگتا ہے تو لڑکے اسے ایڈریس دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں
کہ اچھا ہوا ہمارے سر سے بلاٹلی۔مگر مفتی صاحب کے متعلق ان دو صورتوں میں سے دوسری صورت کے ہونے کی کوئی وجہ
نہیں ہے۔وہ کسی سکول کے ہیڈ ماسٹر نہیں ہیں اور نہ ہی طلباء سے ان کا اس قسم کا کوئی تعلق ہے کہ
انہیں تکلیف پہنچائی ہو۔اس لئے پہلی ہی صورت ہو سکتی ہے کہ ان کے جانے پر اس لئے خوشی کا
اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ایک بہت عمدہ اور اچھے کام کے لئے جارہے ہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ جس
چیز کو اچھا سمجھا جاتا ہے اس کے اچھا ہونے کے اظہار کی کیا علامت ہوتی ہے؟ یہی کہ اس کو خود
بھی کیا جاتا ہے۔کبھی یہ نہیں ہوا کہ دو پیا سے ایک جگہ کھڑے ہوں اور ایک دوسرے کو کہے کہ تم
فلاں جگہ جاؤ وہاں تمہیں پانی مل جائے گا۔کیا وہ اس کی بات مان لے گا اور وہاں چلا جائے گا ؟
ہر گز نہیں۔وہ تو اُسے کہے گا کہ اگر وہاں واقعہ میں پانی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ تو وہاں نہیں جاتا
اور مجھے کہتا ہے کہ تو جا۔تو ہم اس ایڈریس اور دعوت سے ایک ہی نتیجہ نکال سکتے ہیں اور وہ یہ کہ
اس طرح مفتی صاحب کے کام کے ساتھ خوشی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔لیکن میں ان سے
جنہوں نے یہ ایڈریس دیا اور دعوت کی ہے سوال کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے یہ ریاء کے لئے کیا
ہے تو ان کے اس فعل کی کوئی قدر نہیں ہے لیکن اگر انہوں نے بچے دل اور قلبی محبت سے ایسا کیا ہے تو
انہیں سوچنا چاہئے کہ جس طرح مفتی صاحب خدا کی راہ میں بیوی بچوں، گھر بار، دوست و آشناء
آرام و آسائش کو قربان کرنے کو تیار ہو گئے ہیں اسی طرح کرنے کے لئے وہ کہاں تک تیار ہیں۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
24
جلد سوم
اور اگر وہ بھی اسی طرح تیار ہیں تو ہم بھی اس بات کا اقرار کرنے کے لیے تیار ہیں کہ انہوں نے
واقعہ میں سچے دل اور کچی محبت کے ساتھ ایڈریس دیا اور دعوت کی ہے۔لیکن اگر وہ اپنے لئے
اس بات کو پسند نہ کرتے ہوں تو اس سے یہی نتیجہ نکلے گا کہ انہوں نے صرف رسمی طور پر خوشی کا
اظہار کیا ہے درحقیقت انہیں کوئی خوشی نہیں ہے۔مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے صحیح بات یہی ہے کہ تم نے سچے دل کے ساتھ اور سچی محبت کے
اظہار کے لئے ایسا کیا ہے اس لئے میں ایڈریس دینے والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں انہوں
نے مٹھائیوں اور چائے اور بسکٹ اور الفاظ کے ساتھ ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے مفتی صاحب کی
روانگی کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہے وہاں انہیں چاہئے کہ اپنے فعل سے بھی پسندیدگی کا اظہار
کریں۔مدرسہ احمدیہ کے طلباء کا تو کام ہی یہی ہے اور وہ اسی لئے تیار کئے جارہے ہیں کہ تبلیغ
کریں لیکن مدرسہ انگریزی کے طلباء کو بھی اپنے آپ کو اسی کام کے لئے تیار کر نا چاہئے۔قرآن کریم میں خداوند تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تمہیں کوئی تحفہ دے تو تم اسے کم از کم اتنا ہی
تحفہ تو ضرور دو 1 ہمارے انگریزی خواں نو جوانوں کو سوچنا چاہئے کہ گورنمنٹ برطانیہ سے انہیں
کس قدر فائدہ پہنچا ہے۔اگر وہ دیکھیں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ انہیں انگریزی زبان کے
ذریعہ جو فائدے پہنچے ہیں وہ دراصل اس زبان والوں ہی سے پہنچے ہیں۔ابھی کوئی زیادہ عرصہ
نہیں گزرا جب سمجھا جاتا تھا کہ آسمان زمین کے کناروں کے ساتھ چمٹا ہوا ہے اور ہم زمین کے
کناروں تک پہنچ کر آسمان پر پہنچ سکتے ہیں۔چنانچہ مشہور تھا کہ حاتم وہاں تک پہنچ بھی گیا تھا یہ تو
جغرافیہ کی حالت تھی جس کو دیکھ کر حیرت ہی آتی ہے۔پھر تاریخ بگڑ کر ایسی صورت اختیار کر چکی
تھی کہ اُس وقت کے حالات سن کر حیرانی آتی ہے۔کہتے ہیں کہ کوئی بادشاہ کسی بزرگ سے ملنے
کو گیا۔وہ بزرگ اپنی تاریخی واقفیت جتلانے کے لئے اسے کہنے لگے تمہیں دین کی بہت
خدمت کرنی چاہئے اس سے بڑا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔دیکھو سکندر ایک مسلمان بادشاہ گزرا ہے
اس نے دین کی خدمت کی تو کس قدر نام پایا۔یہ اور اسی قسم کی اور بیسیوں جاہلانہ باتیں پھیلی
ہوئیں تھیں۔مگر ان لوگوں نے اس قسم کی جہالتوں سے تم کو نکالا اور تم میں اس قسم کے خیالات پیدا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
25
جلد سوم
کر دیئے جو علمی اور اعلیٰ درجہ کے ہیں تو یہ انگریز لوگ تمہیں دنیاوی لحاظ سے ظلمت سے نکال کر
روشنی میں لے آئے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ ان سے پہلے بھی علمی باتیں موجود تھیں مگر کوئی وجہ
نہیں ہے کہ جب ان کے ذریعہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ علمی با تیں ہم تک پہنچی ہیں تو ہم ان کا
احسان نہ مانیں۔پھر یہ بھی غلط خیال ہے کہ انہوں نے چونکہ اپنے فائدہ اور نفع کے لئے ایسی
باتیں بتائی ہیں اور لوگوں کو اعلیٰ درجہ کے علوم پڑھائے ہیں اس لئے ہم پر ان کا کوئی حق نہیں
ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ اس میں ان
کا اپنا بھی فائدہ ہے اور انہوں نے فائدہ حاصل کیا ہے لیکن اس
سے ان کے احسان کے نیچے سے کوئی اسی طرح نہیں نکل سکتا جس طرح ایک شریر اور بد بخت لڑکا
اپنے ماں باپ کو یہ کہہ کر ان کے احسانات سے آزاد نہیں ہو سکتا کہ انہوں نے اپنے کسی مزے
کے لئے تعلقات قائم کئے تھے اور میں پیدا ہو گیا اس لئے مجھ پر ان کے کوئی حقوق نہیں۔لیکن
اگر ہم یہی سمجھ لیں کہ انہوں نے اپنے ہی فائدے کے لئے ایسا کیا ہے تو یہی ہم پر ان کا بہت بڑا
احسان ہے۔اس احسان کا بدلہ کس طرح ادا کیا جاسکتا ہے۔قرآن کریم تو حکم دیتا ہے کہ جو
تمہارے لئے اچھی دعا کرے اس کے لئے تم بھی اچھی دعا کرو۔تو جو علمی طور پر فائدہ پہنچائے
اور احسان کرے اس کے سلوک کا بدلہ دینا تو نہایت ضروری ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
هَلْ جَزَاء الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ 2 جو کسی سے کوئی سلوک کرے اس کو بھی چاہئے کہ
اس کے احسان کے بدلہ میں احسان کرے یعنی دوسرا ایسا بہتر سلوک کرے کہ اس کا سلوک بھی
احسان کہلا سکے کیونکہ اگر وہ بھی اسی قدر کرے گا جس قدر کہ اس کے ساتھ کیا گیا ہے تو یہ بدلا
ہوگا نہ کہ احسان احسان اُسی وقت احسان ہو گا جبکہ بڑھ کر سلوک کیا جائے گا۔اب ہم کیا کریں کہ گورنمنٹ کے احسان کے بدلہ میں احسان کریں۔یہ تو ناممکن ہے کہ
ہندوستان کے لوگ انگریزوں کو دنیوی علم کے بدلہ میں دنیوی علم سکھائیں۔پھر کیا کیا
جائے ؟ غیر مذاہب والے تو شاید کہہ دیں گے کہ ہمارا مذہب ایسے موقع کے متعلق کچھ نہیں بتاتا
لیکن ہمارا مذہب تو یہ کہتا ہے کہ احسان کا بدلہ اس سے بہتر دو۔اب بہتر بدلہ کیا ہو سکتا ہے؟ یہ کہ
انہوں نے ہمیں دنیاوی علوم سکھائے ہیں ہم انہیں دینی علوم سکھائیں۔اور یہ دین ایک ایسی چیز
زریں ہدایات (برائے طلباء)
26
جلد سوم
ہے جس کا فائدہ اس دنیا میں بھی ہوتا ہے اور اس کے بعد بھی قائم رہتا ہے۔پس ہم اگر ان کے
احسانات کا بدلہ دے سکتے ہیں اور فرض ہے کہ ہر مسلمان دے تو ہماری جماعت پر فرض ہے کہ
جب اس نے دنیاوی طور پر ان کے ذریعہ سے علوم سیکھے ہیں تو ان کو دینی علوم سکھائے۔اور اگر
انہوں نے پہاڑوں اور دریاؤں کے نام اسے بتائے ہیں تو ہم انہیں خدا اور اس کے رسول کا نام
بتائیں کیونکہ ان کا احسان مقتضی ہے اس بات کا کہ وہ لوگ جنہوں نے ان کے ذریعہ دنیاوی علوم |
حاصل کئے ہیں وہ اس سے بڑھ کر بدلہ دیں۔اور وہ سوائے دین کے ہو نہیں سکتا۔پھر ایسے موقع پر
مفتی صاحب کو ایڈریس دینا جبکہ وہ ولایت تبلیغ کے لئے جارہے ہیں اور خود انگریزی زبان سیکھنا
اس بات کو بڑے زور سے چاہتا ہے کہ تم لوگ اپنے آپ کو عملی طور پر بھی ایڈریس دینے والے
ثابت کرو اور بتادو کہ اہل یورپ نے جو ہم پر احسان کیا تھا اسے ہم اتارنے کے لئے تیار ہیں۔اس وقت یورپ کے لوگوں کو ایسے علماء تو دین اسلام سکھا نہیں سکتے جو خود انگریزی نہیں
جانتے۔ان کی بجائے اگر کوئی گروہ آسانی کے ساتھ اسلام سکھا سکتا ہے تو وہ انگریزی خوانوں کا
گروہ ہے کیونکہ دنیا میں جس کثرت کے ساتھ انگریزی دان لوگ ہیں اور کسی زبان کے نہیں
ہیں۔اس لئے اگر ہمارے انگریزی خواں اپنی زندگیاں اس کام کے لئے وقف کر دیں تو ہم
انگریزی کے ذریعہ قریباً نصف دنیا پر تبلیغ کر سکتے ہیں لیکن یہ کام اُس وقت تک ہو نہیں سکتا جب
تک کہ بہت سے مبلغ اس کام کے لئے یورپ میں نہ جائیں۔ایک آدمی جا کر کیا کر سکتا۔وہاں تو ہر مقام اور ہر شہر میں مبلغ ہونا چاہئے۔کیا ہم قادیان میں بیٹھ کر سارے پنجاب میں تبلیغ
کر سکتے ہیں؟ نہیں بلکہ گاؤں یہ گاؤں اور شہر بہ شہر جانے کی ضرورت ہے۔اسی طرح وہاں بھی
ضرورت ہے کہ ہر جگہ مبلغ ہوں اس لئے جب تک بہت لوگ اس کام کے لئے تیار نہ ہوں اُس
وقت تک یہ کام ہو نہیں سکتا۔جن لوگوں کی طرف سے اس وقت ایڈریس پڑھا گیا ہے اگر انہوں نے سچے دل سے پڑھا
ہے اور مجھے یقین ہے کہ بچے دل سے پڑھا ہے تو میں ان کو نصیحت کرتا ہوں کہ تعلیم سے فارغ ہو
کر اپنی آئندہ زندگی کے لئے کام سوچتے وقت اپنا ایک بہت بڑا فرض بھی یادرکھیں اور وہ دین کی
ہے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
27
جلد سوم
اشاعت ہے اس کے لئے آج ہی سے ارادہ کر لینا چاہئے کہ ہم تعلیم سے فارغ ہو کر
مفتی صاحب کی طرح ہی کریں گے انشاء اللہ تعالی۔میں نے ابھی بتایا ہے کہ یورپ اور دیگر ممالک میں انگریزی خوان ہی تبلیغ کر سکتے ہیں
لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ صرف انگریزی کام نہیں دے سکتی جب تک کہ دینی علوم |
سے بھی آگا ہی نہ ہو۔موجودہ مدرسہ احمدیہ تو ایسا ہے کہ فی الحال اس سے تمام ہندوستان میں تبلیغ
کرنے کے لئے بھی مبلغ نہیں نکل سکتے اس لئے اس کی صورت یہ ہے کہ وہ لوگ جو کالجوں اور
سکولوں میں پڑھتے ہیں وہ اپنی پڑھائی ختم کر کے کچھ مدت دینی علوم کے حاصل کرنے میں
لگائیں لیکن ابھی تو یہاں تک کمزوری پائی جاتی ہے کہ اگر کوئی لڑکا مڈل تک پہنچ جائے اور اسے
مدرسہ احمدیہ میں داخل کیا جائے تو کہتا ہے کہ میں تو مڈل تک پڑھ چکا ہوں اب میں پیچھے نہیں
جاسکتا۔گویا دینی علوم حاصل کرنا پیچھے جانا ہے اسی وجہ سے میں نے مدرسہ احمدیہ میں داخل
ہونے والے طلباء کے لئے رکھا تھا کہ تیسری جماعت کے بعد داخل کر دیا جائے تانہ ایک موہوم
نظارہ انہیں دکھائی دے اور نہ انہیں دینی تعلیم حاصل کرنے پر مشکل پیش آئے۔مگر کیا ہمیشہ اسی
طرح کیا جائے گا ؟ اس طرح کرنے سے تو کام نہیں چلا کرتے۔کام اُس وقت ہوگا جبکہ
دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوجوان خود بخود دین کی طرف آئیں۔اس میں شک نہیں کہ
بعض نے اپنی زندگی کو وقف کر دیا ہے وہ تو تمام دنیا کے لئے کافی نہیں ہیں اس لئے ہر ایک
انگریزی خواں کو اس کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے۔کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ یہاں سکول میں استادوں کے مہیا کرنے میں مشکل ہوتی
ہے چونکہ انہیں دوسری جگہ کچھ زیادہ تنخواہ ملتی ہے اس لئے یہاں نہیں آسکتے۔دیکھولالہ ہنسراج
جس نے دیا نند کالج کو ادنی حالت سے بڑھا کر نہایت عالی شان اور مشہور کالج بنا دیا وہ صرف
75 روپیہ تنخواہ لیتا تھا۔اسی طرح اور بھی کئی ایک پروفیسر صرف پچاس پچاس روپے تنخواہ پاتے
ہیں لیکن یہاں آنے کے لئے اسی اور پچاسی کا فرق روک بن جاتا ہے۔اس بات کو خوب یا در کھو
کہ جب تک دین کے لئے قربانی اور ایثار کی روح تم میں پیدا نہ ہوگی اُس وقت تک تمہیں کوئی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
28
جلد سوم
کامیابی حاصل نہیں ہو سکے گی۔پس تم آج ہی اس بات کا فیصلہ کر لو کہ جس خوشی اور مسرت سے تم
اپنے ان بھائیوں کو ایڈریس دیتے ہو جنہوں نے اپنی زندگی دین کے لئے وقف کر دی ہے وہی
خوشی کا وقت اپنے اوپر لانے کے لئے تیار رہو۔اور اگر تم میں سے کسی کو کسی کام پر لگایا جائے تو وہ
بڑی خوشی سے کرے اور کسی بات کی پرواہ نہ کرے۔یہ ایڈریس جو تم نے پڑھا ہے تمہیں کیا
انسانیت کے لحاظ سے اور کیا عقل کی رو سے اس بات کے لئے مجبور کر رہا ہے کیونکہ یہ بہت بری
بات ہے کہ انسان دوسرے کو تو کہے کہ یہ کام جو تم کرنے لگے ہو بہت اچھا ہے اور مجھے اس سے
بہت بڑی خوشی ہوئی ہے لیکن جب وہی کام کرنے کے لئے اس کی باری آئے تو پیچھے ہٹ
جائے۔پس اگر تم نے سچے دل سے مفتی صاحب کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے تو اس بات
کے لئے بھی تیار رہو کہ جب تمہیں دینی کام کے لئے بلایا جائے یا کہیں بھیجا جائے تو بڑی خوشی
سے دوڑ آؤ۔جب تک سب میں یہ روح پیدا نہ ہوگی کام کرنے والے آدمی بہت مشکل سے ملیں
گے۔ہاں یہ خوب یا درکھو کہ کام کرنے والے تو مل ہی رہیں گے کیونکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے وعدہ کیا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔3 مگر تمہیں یہ
موقع پھر نہیں ملے گا۔دیکھو امریکہ کے گزشتہ لیڈروں کو وہاں کے لوگ کس عزت کے ساتھ یاد
رکھتے ہیں۔جب دنیا کے لیے کام کرنے والوں کے نام اس طرح باقی رہتے ہیں تو پھر دین کے
لئے اپنی زندگی وقف کرنے والوں کے نام کیوں نہ باقی رہیں گے۔پس یہ خیال ہر گز نہ کرو کہ تم
اگر خدا کے راستہ میں کوشش کرو گے تو وہ رائیگاں جائے گی بلکہ اس کا تمہیں بہت بڑا بدلہ ملے گا۔میں دعا کرتا ہوں کہ آج جس خوشی اور مسرت کا اظہار تم نے لفظوں اور اپنے مال سے کیا ہے خدا
اس
کو عملی طور پر بھی پورا کرنے کی توفیق دے۔آمین ثم آمین۔(الفضل 13 مارچ1917ء)
1 وَإِذَا حُمِّيْتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا (النساء: 87)
2 الرحمان: 61
تذکرہ صفحہ 260 ایڈیشن چہارم 2004 ء