طلباء کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
29
29
طلباء کو نصائح
طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ قادیان کو موسمی تعطیلات ہوئیں تو انتظامیہ
مدرسہ کی درخواست پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے یکم اگست 1917ء کو بعد نماز مغرب طلباء کو
نصائح فرمائیں۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رخصت اور چھٹی ایک ایسا لفظ ہے جو شاید آج ہر طالب علم کی زبان پر چڑھا ہوگا۔چھٹی
کے معنی کہ چھٹکارا ہو گیا۔کام کرنے سے چھوٹ گئے۔رخصت کے بھی یہی معنی ہیں کہ کام چھوڑ
کر جانے کی اجازت مل گئی۔تو رخصت اور چھٹی ایک ہی بات ہے۔مگر یہ دونوں لفظ طلباء کی زبان پر
بہت جاری ہوتے اور وہ چھٹی لینے کے بہت شائق ہوتے ہیں۔ذرا کوئی تقریب ہو ہیڈ ماسٹر کے
پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ایک دوڑا آتا ہے کہ آج تو ضرور چھٹی دی جائے ، دوسرا آتا ہے کہ آج
چھٹی کا ہونا بہت ضروری ہے۔اسی طرح ایک دوسرے کی اس قدر تائید کرتے ہیں کہ بے چارے
ہیڈ ماسٹ کو چھٹی دینا ہی پڑتی ہے کیونکہ انسان کی عادت ہے کہ جو بات بار بار اس کے سامنے پیش
کی جائے اس کا اس پر اثر ہو جاتا ہے۔تو چھٹی اور رخصت کا لفظ طلباء کے لئے بہت پسندیدہ لفظ
ہے لیکن بہت کم طلباء ہوں گے جنہوں نے اس لفظ کی حقیقت پر غور کیا ہوگا۔چھٹی کے معنی ہیں چھوٹ گئے۔اور رخصت کے معنی ہیں اجازت مل گئی۔مگر سوال پیدا ہوتا
ہے کہ کس چیز سے چھوٹ گئے ؟ کیا علم پڑھنے سے چھوٹ گئے ؟ طلباء مدرسوں میں کیا کرتے
ہیں؟ یہی کہ علم پڑھتے ہیں۔لیکن ان
کو چھٹی ملنے کا یہ منشاء تو نہیں ہوسکتا کہ چونکہ وہ علم پڑھنے سے
چھوٹ جاتے ہیں اس لئے خوش ہوتے ہیں۔تو انہیں پڑھنے پر کون مجبور کر سکتا ہے۔پھر ان کے ماں
باپ بھی تو خوش ہوتے ہیں کہ ان کو چھٹی ملی۔کیا وہ ان کے تعلیم سے چھوٹ جانے کی وجہ سے
جلد سوم
زریں ہدایات (برائے طلباء)
30
جلد سوم
خوش ہوتے ہیں؟ اگر یہ بات ہوتی تو وہ انہیں دس بیس روپے ماہوار خرچ کر کے یہاں کیوں
بھیجتے ، اپنے پاس ہی کیوں نہ رکھتے۔پھر ایسے لڑکے بھی جو بھیک مانگنا پسند کرتے ہیں مگر تعلیم نہیں
چھوڑ نا چاہتے وہ بھی چھٹی ملنے پر کیوں اس طرح خوش ہوتے ہیں جس طرح ست اور تعلیم سے
جی چرانے والے لڑکے خوش ہوتے ہیں بلکہ وہ تو ان سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں کیوں؟
اس لئے کہ ست تو محنت کرنے سے ہمیشہ ہی آزاد رہتے ہیں اور جو محنتی ہیں انہیں یہی موقع
ملتا ہے۔تو چھٹی سے اس لئے خوشی نہیں ہوتی کہ علم پڑھنے سے چھوٹ گئے۔پھر کیوں ہوتی
ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ جو چیز کسی دوسری چیز کے
مشابہ ہو وہ اس کے اندر اس قسم کے احساسات پیدا کر دیتی ہے جو دوسری کرسکتی ہے۔انسان شیر کی تصویر کو دیکھ لے تو اس کے ذہن میں بہت سے ایسے خیال آجائیں گے جو
اصل شیر کو دیکھنے سے آسکتے ہیں یا اپنے محبوب کی تصویر دیکھ کر اسی طرح جذبات ابھرتے ہیں
جس طرح اس کی اصل شکل کو دیکھ کر۔تو چونکہ چھٹی اُس زمانہ کو کہتے ہیں جو عمل کے بعد آرام
حاصل کرنے کا زمانہ ہوتا ہے کوئی ایم اے پاس کر کے چھٹی کرتا ہے ، کوئی بی اے اور کوئی
انٹرنس۔اسی طرح کوئی مولوی فاضل، کوئی مولوی عالم اور کوئی مولوی کا جب امتحان دے لیتا ہے
تو سمجھتا ہے کہ میرا کسب علم کا زمانہ گزر گیا ہے۔اب میرے لئے اس کے سیکھنے کی محنت سے آزاد
ہو کر اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہے۔اس وقت اسے تحصیل علم کی محنت اور مشقت سے
آزادی مل جاتی ہے۔یہ زمانہ نہایت اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے۔اس کے حاصل کرنے کے لئے تمام
محنتیں اور مشقتیں برداشت کی جاتی ہیں۔اسی کے لئے بڑی بڑی تکلیفیں اٹھائی جاتی ہیں۔اور
اسی کے لئے دن رات ایک کر دیا جاتا ہے۔اس آزادی اور چھٹی کے زمانہ کا نمونہ چونکہ چھٹیاں
ہوتی ہیں اس لئے ان سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔وہ تعلیم حاصل کرنے سے آخری چھٹی ہوتی
ہے اور یہ چھٹیاں اس کے یاد دلانے کے لئے چھوٹے پیمانہ پر ہوتی ہیں کہ جاؤ سال کے بعد
اتنے دن چھٹی مناؤ مگر چونکہ ان کا مقصد اور مدعا اپنی آخری منزل کو نہیں پہنچا ہوتا اس لئے پھر بلا
لئے جاتے ہیں۔پھر اگلے سال آزاد کر دیئے جاتے حتی کہ جب آخری حد کو پہنچ جاتے ہیں تو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
31
جلد سوم
بالکل آزاد کر دیئے جاتے ہیں۔تو چھٹی کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ کام کرنے کے دنوں میں جو تم نے
خوب محنت اور کوشش کی ہے اس کے بدلے آرام حاصل کرنے کے لئے تمہیں یہ موقع دیا جاتا
ہے۔گو یہ عارضی بات ہوتی ہے مگر اس سے یہ بتایا جاتا ہے کہ دیکھو تمہیں اس چھٹی سے کس قدر
خوشی حاصل ہوتی ہے۔حالانکہ یہ چند دن کی بات ہے۔اس سے اندازہ لگا لو کہ جب تیمو
ب تمہیں
ساری عمر کی چھٹی حاصل ہو جائے گی تو اُس وقت کس قدر خوشی اور راحت ہوگی اور وہ کیسی
مزیدار ہوگی۔ایک طالبعلم جو سال کے اندر چھٹی کی لذت حاصل کرتا ہے اسے سمجھ لینا چاہئے کہ
جب وہ دس بارہ سال یا اس سے کم و پیش عرصہ میں تعلیم ختم کر کے جو چٹھی حاصل کرلے گا اس
سے کس قدر لذت حاصل ہوگی۔پھر یہ چھٹی ایک اور چھٹی کی طرف متوجہ کرتی ہے اور وہ موت کے بعد کی چھٹی ہے۔اُس
وقت بھی انسان تمام محنتوں اور مشقتوں سے آزاد ہو جاتا ہے۔اور اگر اسے کچھ کرنا بھی پڑتا
ہے تو وہ بھی اس کے لئے لذت اور آرام ہی کا باعث ہوتا ہے اور وہ ایسی رخصت اور چھٹی ہے
کہ جس کا خاتمہ نہیں ہے۔یہ چھٹی تو ڈیڑھ ماہ کے بعد ختم ہو جاتی ہے مگر موت کے بعد کی چھٹی
ایسی چھٹی ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ
عَطاء غَيْرَ مَجْذُوذ ا کہ وہ عطاء ایسی ہے جو بھی کئے گی نہیں۔پس تم غور کرو کہ جب دو ماہ
کی تمہیں ایسی خوشی ہوتی ہے تو اس چھٹی سے کس قدر خوشی ہوگی جس کا خاتمہ ہی نہیں۔پھر ان
رخصتوں میں تو ساتھ کام بھی لگا ہوتا ہے استاد گھر پر کام کرنے کے لیے دے دیتے ہیں۔مگر اُس
میں کام نہیں ہوگا اور جو کچھ کہا جائے گا وہ حقیقی لذت اور سرور حاصل کرانے والا ہوگا نہ کہ بوجھ اور
مشقت کے طور پر۔ان چھٹیوں میں طالب علموں کو یہ بھی خوف لگا رہتا ہے کہ ہم پھر واپس
جائیں گے اور جب کوئی لڑکا رخصتوں کے ختم ہونے کے بعد بستر باندھ کر واپس آنے کے لئے
چلتا ہے تو اس کی تمام خوشی کرکری ہو جاتی ہے جو چھٹیوں کی وجہ سے اسے ہوئی تھی۔یہاں ایک
بچہ تھا جو ماں باپ کے پاس جانے کے لئے بہت بے تاب ہو رہا تھا اور اکثر افسردہ رہتا تھا۔ایک دن ہمارے تقی الدین نے مسمریزم سے اسے سلا کر گھر بار کی سیر کرائی جس سے وہ بہت
زریں ہدایات (برائے طلباء)
32
جلد سوم
-
خوش ہوا۔لیکن جب اسے کہا گیا کہ چلو واپس تمہاری رخصت ختم ہوگئی ہے تو وہ چیخ مار کر رو پڑا۔یہ تو ایک آنی نقشہ تھا مگر یہی حال لڑکوں کا ہوتا ہے۔یہاں سے خوشی خوشی گھر جاتے ہیں لیکن
وہاں سے آتے وقت کئی بہانے بناتے ہیں۔کوئی کہتا ہے ابا آج مجھے نزلہ کی شکایت ہے یہ اچھا
ہولے تو جاؤں گا۔کوئی ماں کے پاس منہ بسورتا ہوا جاتا ہے کہ ابا جان کو کہیے ایک دو دن اور رہ
لینے دیں۔پھر کوئی کہتا ہے بقر عید قریب آگئی ہے میرا بڑا دل چاہتا ہے کہ عید گھر کروں اس لئے |
عید کے بعد جاؤں گا۔اس قسم کی باتیں تعلیم سے جی چرانے والے اورست لڑکے ہی نہیں کرتے
ہوشیار اور محنتی لڑکے کا بھی ماں باپ اور عزیزوں سے جدا ہونے کی وجہ سے یہی جی چاہتا ہے کہ
سکچھ دن اور رہ لے۔تو اس چھٹی کی خوشی کے ساتھ رنج بھی لگا ہوا ہے اور اگر طالب علم اُس وقت
کے رنج کا خیال کرے جو اسے چھٹیاں ختم کر کے واپس آنے کے وقت ہوتا ہے اور اپنے ذہن
میں اس وقت کی اپنی حالت کا نقشہ کھینچے تو اس کی خوشی بہت کم ہو جائے گی۔مگر باوجود اس کے
اس عارضی چھٹی کی خوشی ایسی غالب ہوتی ہے کہ گویا انہیں ہفت اقلیم کی بادشاہت مل جاتی ہے۔میں نہیں سمجھتا کہ وہ لوگ جو پانی کی طرح اپنا خون بہا کر یا بارش کی طرح برستی ہوئی آگ سے
گزر کر پہاڑ کی چوٹی پر قابض ہوتے ہیں انہیں بھی لڑکوں جیسی خوشی ہوتی ہو۔لڑکوں کو ان سے
زیادہ ہی ہوتی ہے۔چھٹی ملنے کی تاریخ سے سات آٹھ دن پہلے ہی ان کی پڑھائی چھٹ جاتی ہے
استاد حساب لکھا رہا ہوتا ہے مگر ان کا حساب یہی ہوتا ہے کہ ان چھٹیوں کے ساتھ فلاں فلاں
چھٹی اور مل جائے گی پھر اتنے دن ہو جائیں گے۔اتنے دن فلاں جگہ رہیں گے۔اتنے دن
فلاں جگہ۔اسی طرح ان دنوں ان کا جغرافیہ یہ نہیں ہوتا کہ لندن کہاں ہے اور پیرس کہاں بلکہ
یہی ہوتا ہے کہ لدھیانہ کب پہنچیں گے یالا ہور کب یا کوئی اور جگہ جہاں کسی نے چھٹیوں میں جانا
ہو۔اسی طرح ان کو تاریخ میں یہ نظر نہیں آتا کہ بابر کون تھا اور اکبر کون۔بلکہ یہی کہ پچھلی دفعہ ہم
فلاں فلاں دوست سے ملے تھے اب فلاں فلاں سے ملیں گے۔اسی طرح استاد انگریزی یا عربی
پڑھا رہا ہے مگر ان کے کانوں میں بہن بھائیوں کی پیاری پیاری یا ماں باپ کی محبت بھری
آواز گونج رہی ہوتی ہے۔پھر بچوں کا کیا کہنا ہے مدرسوں کا بھی یہ حال ہوتا ہے کہ بہت دن
زریں ہدایات (برائے طلباء)
33
جلد سوم
پہلے سے ہی چلنے کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔بلکہ بعض تو پہلے ہی چلے جاتے ہیں۔تو اس چھٹی |
کی اس قدر خوشی ہوتی ہے حالانکہ یہ خوشی دوڈیڑھ ماہ بعد ملیا میٹ ہو جانے والی ہوتی ہے۔پھر اس چھٹی اور مرنے کے بعد کی چھٹی میں ایک اور بہت بڑا فرق ہے اور وہ یہ کہ جس کا
باپ زندہ ہو وہ اس کو اور جس کی ماں زندہ ہو اس کو ملتا ہے پھر جس کی بھائی بہنیں دادی نانی ہے یا
اور رشتہ دار جو زندہ ہوں ان کو ملتا ہے۔لیکن اس کے بیسیوں رشتہ دار ایسے بھی ہوتے ہیں کہ دوماہ
کیا اگر سال بھر کی بھی چھٹی دی جائے تو بھی نہیں مل سکتا۔کیونکہ وہ اس جہان میں موجود ہی نہیں
ہوتے لیکن مرنے کے بعد جو چھٹی ہوتی ہے وہ اول تو ایسی ہے کہ جسے چند ماہ کیا چند ارب سال
کی بھی نہیں کہہ سکتے۔اس کی کوئی حد ہی نہیں مقرر کر سکتے۔دوسرے اس کے ساتھ رنج نہیں۔اور تیسرے یہ کہ اس میں آدم تک کے باپ دادوں اور رشتہ داروں سے ملاقات ہو جائے گی۔پھر اس دنیا میں تو جو زندہ رشتہ دار ہوتے ہیں ان میں سے بھی کوئی کہیں اور کوئی کہیں ہوتا ہے اس
لئے سب سے ملاقات نہیں ہوسکتی۔مگر وہاں کوئی رشتہ دار ہو اور خواہ کسی زمانہ کا ہول سکے گا۔لیکن جس طرح یہ چھٹی محنت کے بعد حاصل ہوتی ہے اسی طرح وہ بھی محنت اور مشقت
چاہتی ہے اور جس طرح اس سے وہی لڑکا لطف اٹھا سکتا ہے جو محنتی ہو نہ کہ ست کیونکہ اسے تو
پہلے بھی چھٹی ہوتی ہے اسے ان چھٹیوں سے کوئی لطف نہیں آتا۔ایک ایسے شخص کے سامنے جس
کا پیٹ ناک تک بھرا ہوا چھا کھانا رکھ دیا جائے تو اسے ایسی لذت محسوس نہیں ہوگی جیسی کہ ایک
بھوکے کو۔دیکھو روزہ کھولنے کے بعد پانی کا جو مزا آتا ہے وہ آجکل نہیں آتا تو محنت کے بعد
آرام کا مزا آیا کرتا ہے۔اس لئے چھٹی اس لڑکے کے لئے حقیقی خوشی کا باعث ہوتی ہے جو محنتی
ہوتا ہے۔اسی طرح اس دائمی چھٹی کی لذت بھی وہی حاصل کرے گا جو دنیا میں اس کے لئے
محنت کرے گا۔پس یہ چھٹی تمہیں اس چھٹی کی طرف متوجہ کرتی ہے جو تعلیم کے بعد ہوگی اور وہ چھٹی اس کی
آنے والی چھٹی کی طرف اشارہ کرتی ہے جو موت کے بعد ہوگی۔اس لئے تمہیں اسے بھی مد نظر
رکھنا چاہئے اور میں نے بتایا ہے کہ وہ بہت اعلیٰ درجہ کی چھٹی ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
34
جلد سوم
یہ تو چھٹیوں کے متعلق بات تھی اب میں کچھ اور بھی بتانا چاہتا ہوں۔وہ دن جو طالبعلم اپنے
گھروں میں گزاریں گے وہ ان کے لئے امتحان اور آزمائش کے دن ہوں گے۔یہاں وہ
نمازیں پڑھا کرتے تھے ان کے متعلق پتہ لگے گا کہ سپرنٹنڈنٹ کے لئے پڑھتے تھے یا خدا کے
لئے۔اگر یہاں سپرنٹنڈنٹ یا ٹیوٹروں کے ڈر سے پڑھا کرتے تھے تو گھر جا کر چھوڑ دیں گے
اور اگر خدا کے لئے پڑھتے تھے تو پڑھتے رہیں گے۔بہت لڑکے ہوتے ہیں جو صرف ٹیوٹروں
کے لئے نماز پڑھتے ہیں۔علی گڑھ کے متعلق ایک دوست نے سنایا کہ وہاں صبح اور عشاء کے
وقت نماز کی حاضری لی جاتی ہے۔بہت سے لڑکے اور وقتوں میں تو نماز کے لئے نہ آتے تھے مگر
ان دونوں وقتوں میں آکر حاضری لگوا لیتے تھے۔جب وقار الملک سیکریٹری ہوئے تو انھوں نے
کہا کہ پانچوں وقت نماز کی حاضری لی جایا کرے۔اس پر لڑکوں نے بہت شور مچایا کہ یہ ہم پر
بہت بڑا ظلم کیا گیا ہے۔سرسید کے وقت سے اب تک ایسا نہیں ہوا تو اب کیوں کیا جاتا ہے۔انھوں نے پہلے تو کہا کہ جولڑ کے نماز پڑھتے ہیں انہیں دو وقت یا پانچ وقت حاضری لینے سے کیا
ڈر ہے۔لیکن جب لڑکوں نے بہت اصرار کیا تو کہا کہ سرسید کو کوئی ایسی حدیث مل گئی ہوگی جس
میں دو وقت نماز پڑھنے کا حکم ہوگا۔مجھے تو پانچ ہی وقت نماز پڑھنے کا پتہ ملتا ہے اس لئے میں تو
پانچ وقت ہی حاضری لیا کروں گا۔تو بہت لڑکے ہوتے ہیں جو منتظمین کی نماز پڑھتے ہیں اور گھر
پر جا کر چھوڑ دیتے ہیں جہاں انہیں کوئی کہنے والا بھی نہیں ہوتا۔کیونکہ آجکل حالت یہ ہے کہ
مرد عورتیں بہت کم نماز پڑھتے ہیں۔لڑکا اگر بغیر نماز پڑھے سو جائے اور والد جگانے بھی لگے تو
والدہ کہتی ہے نہ جگانا کچی نیند ہے دونوں نمازیں ملا کر پڑھ لے گا۔لیکن جو ایک نہیں پڑھتا اس
نے دو ملا کر کیا پڑھنی ہیں۔بعض گھروں میں ماں باپ اس طرف توجہ ہی نہیں کرتے۔اس لئے
لڑکوں کے لئے یہ آزادی کا زمانہ ہوتا ہے اور اس میں پتہ لگ سکتا ہے کہ کون خدا کے لئے نماز
پڑھتا تھا۔تو گو یہ تمہارے لئے چھٹی کے ایام ہوں گے مگر دراصل ان میں تمہارا امتحان ہو رہا
ہوگا۔تیسری بات یہ ہے کہ کچھ ایسے مسائل ہیں جن کے متعلق احمد یوں اور غیر احمدیوں میں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
35
جلد سوم
اختلاف ہے۔بہت لڑکے ایسے ہوتے ہیں جو واقف نہیں ہوتے گو یہاں کی صحبت کی وجہ سے
انہیں دوسروں کے ساتھ گفتگو کرنے کا شوق ہوتا ہے۔مگر ناواقفیت کی وجہ سے اچھی طرح
کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے پہلے خود واقفیت پیدا کرنی چاہئے۔احمدیوں اور غیر احمدیوں میں پہلا اختلاف یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں خدا تعالیٰ کی سب سے
بڑی نعمت ختم ہوگئی ہے ، اس کے خزانوں پر قفل لگ گئے ہیں، اب اس کے پاس اپنے بندوں کو
دینے کے لئے کچھ نہیں رہا لیکن ہم کہتے ہیں کہ جس طرح پہلے اس کے خزانے کھلے تھے اسی طرح
اب بھی کھلے ہیں اور جس طرح پہلے وہ اپنے بندوں کو نعمتیں دیا کرتا تھا اسی طرح اب بھی دیتا
ہے۔ان کے نزدیک ماموروں اور مرسلوں کا آنا بند ہو گیا ہے مگر ہمارے نزدیک نہ کبھی بند ہوا
اور نہ ہوگا۔کیوں؟ اس لئے کہ کسی انعام کے بند ہونے کی دو ہی وجہیں ہوسکتی ہیں۔ایک یہ کہ
دینے والا ہی نہ رہے یا اس میں دینے کی طاقت نہ رہے۔دوسرے یہ کہ کوئی لینے والا ہی نہ ہو یا
اس کا استحقاق نہ ہو۔اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ دینے والا نہ رہے یا اس میں دینے کی طاقت نہ رہی
ہو۔کیونکہ وہ خدا ہے۔اور یہ بھی نہیں کہ لینے والا کوئی نہ رہا ہو۔اسی مسجد میں دیکھو کتنے آدمی بیٹھے
ہیں۔یہ ایک موٹی بات ہے۔دینے والا موجود، اس میں دینے کی طاقت موجود، پھر لینے والے
موجود، ان کا استحقاق موجود، پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ کسی کو وہ انعام نہ دیا جائے جو پہلے دیا جاتا
تھا۔پس ہمارے مخالفین کی یہ بات بالبداہت غلط ہے اور اس کے لئے کسی لمبی چوڑی بحث کی
ضرورت نہیں ہے۔نبوت ایک درجہ انعام ہے۔اگر پہلے انسانوں
کو خدا یہ مرتبہ دیتا تھا تو اب بھی
دے سکتا ہے۔اگر پہلی امتوں کا اسے حاصل کرنے کا استحقاق ہوتا تھا تو اس خیر امم کا بہت ہی
زیادہ حق ہے۔تو غیر احمد یوں اور ہم میں ایک فرق یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ پہلے خدا اپنے بندوں
سے کلام کیا کرتا تھا اب نہیں کرتا۔پھر بعض کا یہ عقیدہ ہے کہ الہام کا دروازہ تو کھلا ہے مگر نبوت
کا انعام بند ہو گیا ہے۔مگر وہ نادان نہیں جانتے کہ الہام ہی کے اعلیٰ مقام کا نام نبوت ہے۔جب کسی انسان کو کثرت سے ایسے الہامات ہوں جو امور مہمہ پر مشتمل ہوں تو وہی نبوت ہوتی
ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عَلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِةٍ أَحَدًان
زریں ہدایات (برائے طلباء)
36
جلد سوم
إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولِ 2 تو ایسے الہامات جو کثرت سے امور غیبیہ کی خبریں دیں وہی
رسالت ہے۔جب یہ رسالت ہے تو پھر کیوں یہ مقام آج کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا۔کیا خدا تعالیٰ
کو غیب کا علم نہیں رہا؟ یا انسانوں کو اس کی ضرورت نہیں رہی ؟ آجکل تو تمام زمانوں سے بڑھ کر
اس کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا خدا کو چھوڑ کر ظاہر پرست بن گئی ہے۔خدا کی ہستی سے انکار کیا
ہے
جارہا ہے۔اس کی طاقتوں اور قدرتوں کو قبول نہیں کیا جاتا۔پس اس زمانہ میں تو علم غیب کی بہت
زیادہ ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی ہستی کا پورا پورا یقین ہو۔اور علم غیب خدا تعالیٰ
سوائے نبیوں اور رسولوں کے اور کسی کو دیتا نہیں اس لئے ان کا آنا نہایت ضروری ہے۔بہت لوگوں کو یہ دھوکا لگا ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جو کتاب یعنی شریعت لائے۔لیکن یہ غلط
ہے۔دیکھو خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرةً فِيهَا هُدًى وَنُوْرٌ يَحْكُمُ
بِهَا النَّبِيُّونَ 3 کہ ہم نے توریت کو اتارا اس میں ہدایت اور نور تھی۔اور بہت سے نبی اس سے
فیصلہ کیا کرتے تھے۔پس معلوم ہوا کہ وہ نبی جو توریت سے فیصلہ کیا کرتے تھے ان پر کوئی
شریعت نازل نہ ہوئی تھی تبھی تو وہ تورات سے فیصلہ کرتے تھے۔ورنہ وہ اپنی شریعت کے موافق
کرتے۔اصل بات یہی ہے کہ نبی کے لئے کتاب یعنی شریعت لانے کی کوئی شرط نہیں ہے۔نبوت کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پانے کا نام ہے۔اور اس کی اب بھی ضرورت ہے۔اور یہ
بند نہیں ہوئی اور نہ ہوسکتی ہے۔تو غیر احمدیوں سے ہمارا ایک یہ اختلاف ہے کہ آنحضرت یہ
کے بعد نبی آسکتا ہے یا نہیں۔ہم کہتے ہیں ایک نہیں آپ کے ماتحت اور آپ کی غلامی میں کئی
آسکتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کوئی نہیں آسکتا۔وہ اپنی جہالت اور نادانی سے سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی نبی
آنحضرت ﷺ کے بعد آئے تو آپ کا درجہ کم ہو جاتا ہے۔مگر کیا واقعہ میں ایسا ہوتا ہے؟ ہم تو
دیکھتے ہیں کہ جس کا رتبہ بڑا ہو اس کے ماتحت بڑے بڑے لوگ ہوتے ہیں۔کیا اس کا درجہ بڑا
ہوتا ہے جس کے ماتحت تحصیلدار اور ڈپٹی کمشنر ہوں یا اس کا جس کے ماتحت صفائی کرنے والے
چوہڑے وغیرہ؟ اس طرح کسی ایسے استاد کو لائق نہیں سمجھا جاتا جو یہ کہے کہ میرا کوئی شاگرد ایسا
نہیں جو امتحان میں پاس ہو بلکہ سب کے سب ہی فیل ہوتے ہیں۔تو بڑائی کا معیار یہی ہوتا ہے
صد الله
زریں ہدایات (برائے طلباء)
37
جلد سوم
کہ اس کے ماتحت بڑے بڑے قابل اور بڑے درجہ کے لوگ ہوں۔پس ہم بھی آنحضرت
ے کے بعد کسی ایسے نبی کے آنے کے قائل نہیں جو آپ کی شریعت یا نبوت کو مٹائے مگر ایسے
نبی کے آنے کے قائل ہیں جو آپ کی غلامی میں رہ کر درجہ نبوت حاصل کرے اور آپ کے دین
کی خدمت کرنے کے لئے بھیجا جائے۔رسول کریم ﷺ نے خود اس بات کا فیصلہ کر دیا ہے کہ عزت اور درجہ اسی کا بڑا ہوتا ہے
جس کے ماتحت بڑے بڑے ہوں۔چنانچہ آپ نے فرمایا لَوْ كَانَ مُوسَىٰ وَ عِيْسَىٰ حَيَّيْنِ
لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتِّبَاعِی 4 کہ اگر عیسی اور موسیٰ زندہ ہوتے تو ان کو بھی میری اتباع کرنی
پڑتی۔اگر کسی نبی کا دوسرے نبی کی اتباع کرنا ذلت ہوتی تو کیا نعوذ باللہ رسول اللہ ﷺ یہ اپنی
ذلت کے لئے کہہ رہے تھے؟ نہیں بلکہ اپنی بڑائی اور درجہ بتلانے کے لئے کہا تھا کہ اگر وہ زندہ
ہوتے تو میری اتباع کرتے۔اس بات نے اس کا فیصلہ کر دیا کہ نبی کے ماتحت نبیوں کا ہونا اس
کی عزت ہوتی ہے نہ کہ ذلت۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آنحضرت ﷺ کے ماتحت
نبی ہو کر آنا، آپ کے دین کی جدت کے لئے مبعوث ہونا آپ کی عزت ہے نہ کہ ذلت۔تو پہلا اختلاف ہم میں اور غیر احمدیوں میں یہ ہے کہ ہم کہتے ہیں خدا میں جو طاقتیں اور
قدرتیں پہلے تھیں وہ اب بھی ہیں مگر وہ کہتے ہیں اب نہیں ہیں۔پھر وہ کہتے ہیں آنحضرت یی او
کے بعد نبی نہیں آسکتے ہم کہتے ہیں آسکتے ہیں۔ہاں ایسے نہیں آسکتے جو آنحضرت ﷺ کے
دین کو مٹائیں یا اس میں کچھ تغیر و تبدل کریں یا آپ کی غلامی کا دعوی نہ کریں۔یادر ہے کہ ہم
آنحضرت ﷺ کے بعد کسی ایسے نبی کا آنا جو شریعت لائے اس لئے نہیں تسلیم کرتے کہ اس
طرح قرآن ناقص قرار دینا پڑتا ہے نہ اس لئے کہ اس میں آنحضرت ﷺ کی ہتک ہے۔کیونکہ
اس طرح کسی نبی کی بہتک نہیں ہوتی۔آنحضرت ﷺ نے شریعت موسی کو منسوخ کیا تو کیا
آپ نے حضرت موسی کی بہتک کی؟ ہر گز نہیں۔ہاں تو رات کو نا قابل عمل قرار دیے دیا۔تو یہ
ایک بڑا اختلاف ہے۔ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو فرمایا کہ ان کا اسلام اور ہے اور
ہمارا اور۔ان کا خدا اور ہے ہمارا خدا اور ہمارا حج اور ہے ان کا حج اور۔اسی طرح ان سے ہر بات
صلى الله
زریں ہدایات (برائے طلباء)
میں اختلاف ہے۔38
جلد سوم
ایک اور بہت بڑا اختلاف حضرت مسیح کی وفات کے متعلق ہے اس کے متعلق بھی کچھ بتا
دیتا ہوں۔يُعِيسَى اِنّى مُتَوَفِّيكَ 5 میں خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی سے وعدہ فرمایا ہے
کہ ہم تجھے وفات دیں گے اور سورۃ مائدہ میں ان کی اپنی زبان سے وفات پانے کا اقرار کرایا
ہے۔بعض لوگ غلطی سے توفی کے معنی موت کے کرتے ہیں مگر یہ درست نہیں۔اس کے معنی
قبض روح کے ہیں۔جہاں بھی قرآن کریم میں یہ لفظ آئے خدا اس کا فاعل اور ذی روح مفعول ہو
تو اس کے معنی قبض روح ہی کے ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے عیسی سے پوچھا تو انتَ
قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِى وَأُتِيَ الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللهِ 6 کیا تو نے لوگوں کو کہا تھا
کہ مجھے اور میری ماں کو معبود بنالو اللہ کے سوا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آگے سے اس نے جواب دیا کی
مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِ أَنِ اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ وَكُنتُ |
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ ۚ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أنتَ الرَّقِيب
عَلَيْهِمْ 7 کہ میں نے نہیں ان کو کہا مگر وہی جس کا مجھے حکم دیا گیا تھا کہ عبادت کرو اللہ کی جو میرا
رب ہے اور تمہارا بھی اور میں ان پر نگران تھا جب تک ان میں رہا۔پس جب تو نے میری روح
قبض کرلی تو پھر تو ہی ان پر نگران تھا۔اس خواب میں حضرت عیسی نے خدا تعالیٰ کے حضور یہ کہا ہے کہ جب تک میں ان میں رہا
انہوں نے مجھے اور میری ماں
کو معبود نہیں بنایا۔لیکن جب تو نے میری روح قبض کر لی تو پھر تو ہی
نگران تھا۔سیر آیت وفات مسیح کے متعلق بطور اصل کے ہے۔جب کسی سے گفتگو ہو تو اس کو پیش کرنا اور
اس سے ادھر اُدھر نہ جانے دینا چاہئے۔کیونکہ یہ نہایت صاف اور واضح ہے۔حضرت عیسی
خدا تعالیٰ کے حضور اقرار کرتے ہیں کہ جب تک میں ان میں رہا ان کی نگرانی کرتا رہا اُس وقت
وہ نہیں بگڑے تھے لیکن جب تو نے میری روح قبض کرلی اور میں ان میں نہ رہا تو تو ہی ان کا
نگران تھا۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ روح قبض کرنے سے مراد موت ہی ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
39
جلد سوم
غیر احمدی صاحبان کہتے ہیں کہ یہ جواب حضرت عیسی قیامت کو دیں گے ہم کہتے ہیں خواہ
قیامت کو یا اس سے بھی کروڑوں سال بعد میں دیں ہم جو اس سے نتیجہ نکالتے ہیں وہ کسی صورت
میں غلط نہیں ہو سکتا۔کیونکہ ہم اس سے صرف یہ نکالتے ہیں کہ حضرت عیسی کہتے ہیں کہ جب تک
میں ان میں تھا اور میری روح نہیں نکلی تھی اُس وقت میری امت نہیں بگڑی تھی۔مگر جب میری
روح قبض کرلی گئی تو اس کے بعد کا مجھے علم نہیں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ عیسائی بگڑے ہیں یا نہیں؟
اگر نہیں بگڑے تو اسلام جھوٹا ہوتا ہے اور اس کے آنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی لیکن قرآن کریم
سے ثابت ہے کہ عیسائی بگڑ چکے ہیں اور جب عیسائی بگڑ چکے ہیں تو ثابت ہو گیا کہ حضرت عیسی
وفات بھی پاچکے ہیں۔یہ آیت وفات مسیح کو ایسی صفائی کے ساتھ ثابت کرتی ہے کہ کسی اور طرف جانے کی
ضرورت ہی نہیں رہتی۔اس لئے اس کو اچھی طرح پیش کرنا چاہئے۔اور بتانا چاہئے کہ دیکھو
قرآن کریم میں کسی اور جگہ یہ تو لکھا نہیں کہ حضرت عیسی زندہ ہیں اور اس آیت سے صاف طور پر
ثابت ہوتا ہے کہ وفات پاچکے ہیں۔پھر تم کیوں اس کو نہیں مانتے۔بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ
اور آیات کو لو اور دیکھو ان سے کیا نکلتا ہے۔انہیں کہنا چاہئے کیا یہ قرآن کی آیت نہیں ؟ اگر ہے تو
جب اس سے یقینی طور پر وفات مسیح ثابت ہو جاتی ہے تو اور کوئی آیت اس کے خلاف کس طرح
ہو سکتی ہے۔اور اگر اس کے خلاف ہو سکتی ہے تو پھر یہ کہو کہ یہ قرآن کی آیت ہی نہیں کسی نے ملا
دی ہے۔مگر جب ایسا نہیں ہے تو اس کو چھوڑ کر اوروں کی طرف جانے کی کیا ضرورت ہے۔کیونکہ اس آیت سے صاف طور پر ثابت ہے کہ حضرت عیسی وفات پاچکے۔تو اسی کو پیش کرنا
چاہئے۔دوسری آیات میں غیر احمدی کئی قسم کے دھو کے دے سکتے ہیں اور جھگڑا ڈال سکتے ہیں مگر
اس میں ان کے لئے کوئی راہ نکلنے کی نہیں ہے۔ایک اور بات یہ ہے کہ بہت سے نادان لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات
کے متعلق کچھ ایسی کچی باتیں پیش کرتے ہیں جو بچے بھی نہیں کرتے۔کہتے ہیں مرزا صاحب
نے لکھا ہے خدا نے قلم کا چھینٹا دیا اور وہ چھینٹے ان کے کپڑوں پر آپڑے۔کیا خدا بھی قلم پکڑا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
40
جلد سوم
کرتا ہے۔حالانکہ وہ نادان نہیں جانتے کہ یہ رویا ہے اور رویا میں اس قسم کے نظارے دکھائے
جاتے ہیں۔کوئی کہے میں رویا میں اڑ رہا تھا تو کیا اسے کہا جاسکتا ہے کہ تم جھوٹ کہتے ہو کبھی
انسان بھی اڑا کرتے ہیں۔کوئی سمجھدار تو یہ نہیں کہہ سکتا۔پھر نہ معلوم غیر احمدی اس قسم کے
اعتراضات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کیوں کرتے ہیں۔پھر انہوں نے تو اس قسم
کے قصے بنارکھے ہیں کہ موسیٰ نے دیکھا کہ خدا کا غذ چننے کے لئے زمین پر آ گیا۔پھر کہتے
ہیں حضرت موسی نے خدا تعالیٰ سے پوچھا کہ آپ کیا کھایا کرتے ہیں؟ تو خدا تعالیٰ نے کہا دودھ
پیتا اور چاول کھاتا ہوں۔تو خود تو اس قسم کے خیال رکھتے ہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام کے رویا پر اعتراض کرتے ہیں۔اس وقت میں اصل کے طور پر بتاتا ہوں زیادہ وقت نہیں ہے اسی کو یاد رکھنا۔خدا تعالیٰ
آنحضرت ﷺ کے متعلق فرماتا ہے وَلَو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيْلِ لَا خَذْنَا مِنْهُ
بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ 8 یہ ہم پر جھوٹ بولتا تو ہم اسے پکڑ لیتے اور
اس کی رگ جان کاٹ دیتے۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جھوٹا نبی ہلاک ہو جاتا ہے
اور سچا نہیں ہوتا۔نبوت کا دعویٰ کرنے کے بعد آنحضرت ﷺ 23 سال زندہ رہے ہیں اس سے
صلى الله
معلوم ہو گیا کہ کوئی جھوٹا نبی زیادہ سے زیادہ اس عرصہ تک زندہ نہیں رہ سکتا۔لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو دعوے کے بعد 26 سال کی زندگی ملی ہے اب یا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کو سچا اور راستباز ماننا پڑے گا یا نعوذ باللہ رسول کریم ﷺ کو بھی جھوٹا قرار دینا ہوگا۔لیکن
رسول
کریم ﷺ کی صداقت کے تو مسلمان قائل ہیں۔اس لئے انہیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی بچے ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ جو دلیل ان کی صداقت
کی خد تعالی نے دی ہے وہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت میں پیش کی جاتی
ہے بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہ نشان صرف آنحضرت ﷺ کے لئے ہے۔لیکن وہ نہیں سمجھتے
کہ اس طرح تو یہ صداقت کی علامت ہی نہیں ہو سکتی۔مثلاً ایک شخص کہے میں بی۔اے ہوں
اور ثبوت یہ پیش کرے کہ میں لال قمیص پہنے ہوئے ہوں۔لیکن ایک اور شخص جو پرائمری پاس ہو