تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ قادیان کے طلباء کی انجمن شبان الاسلام سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
43
جلد سوم
تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ قادیان کے طلباء کی
انجمن شبان الاسلام سے خطاب
کیم جانوری 1918 ء کی شام کو ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے طلباء کی انجمن شبان الاسلام
نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی مع قریباً تین سو احباب کے سکول کے ہال میں دعوت کی۔کھانا کھانے کے بعد جناب مولوی عبد المغنی صاحب سپر نٹنڈنٹ بورڈنگ ہاؤس نے طلباء کی
اس انجمن کی رپورٹ پڑھی اور بتایا کہ گزشتہ سال کی موسمی تعطیلات سے چند ہی دن پہلے
دونوں سکولوں کے طلباء میں اتحاد و یکجہتی اور قومی کاموں میں حصہ لینے کی روح پھونکنے کے
لئے یہ انجمن بنائی گئی تھی۔اس کی طرف سے پہلی دفعہ جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی دعوت |
کی گئی تو حضور نے ممبران انجمن کے متعلق ارشاد فرمایا تھا کہ اس دفعہ دونوں سکولوں کے طلباء
موسمی تعطیلات میں ہائی سکول کے ہال کیلئے چندہ جمع کریں۔چونکہ اس ارشاد کے بعد
تعطیلات کے شروع ہونے میں بہت تھوڑے دن رہ گئے تھے اس لئے تحصیل چندہ کی تحریک
اور انتظام خاطر خواہ اور پورے طور پر نہ ہو سکا اس وجہ سے خیال تھا کہ شاید طلباء کوئی قابل
ذکر کام نہ کر سکیں لیکن الْحَمْدُ لِلَّهِ کہ انہوں نے چھ سوروپیہ کے قریب محض ہال کے لئے اور
ڈیڑھ سو روپیہ مدرسہ احمدیہ کے لئے یعنی کل ساڑھے سات سو روپیہ جمع کیا۔ڈیڑھ سو روپیہ
عنقریب اسی مد میں اور ملنے والا ہے۔اس طرح نوسور و پیہ ہو جائے گا۔حضرت خلیفہ اسیح
نے وعدہ فرمایا تھا کہ اگر طلباء نو سو روپیہ جمع کر لیں تو ایک سو روپیہ میں دوں گا۔اب ہم
گزارش کرتے ہیں کہ حضور وہ رقم مرحمت فرما دیں تا کہ چندہ میں برکت ہو۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
44
جلد سوم
اس کے بعد مولوی عبد المغنی صاحب نے مذکورہ بالا انجمن کے متعلق کچھ قواعد پیش
کئے جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ جو طالب علم دس روپیہ یا اس سے زیادہ کی رقم جمع کر کے
لائے ہیں انہیں ممبر بنایا جائے اور آئندہ بھی جو طالب علم کم از
کم اتنی رقم لائے وہ ممبر ہوسکتا
ہے۔اس پر حضرت خلیفہ اسبیع الثانی نے فرمایا کہ:۔ماسٹر عبد المغنی صاحب نے اس وقت جور پورٹ انجمن شبان الاسلام کی سنائی ہے
اس میں مجھے بھی اپنا ایک وعدہ یاد دلایا ہے۔مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ڈیڑھ سو کی رقم ایسی
ہے جو ا بھی وصول نہیں ہوئی۔اس کے متعلق میں کہتا ہوں کہ جب انہیں یہ رقم وصول ہو جائے
اُسی وقت میرے پاس آجائیں میں اپنی موعودہ رقم دے دوں گا۔باقی جو انہوں نے قواعد
پیش کیے ہیں ان کی اصلاح یا تصدیق کا موقع نہیں ہے۔انہیں چاہئے تھا کہ پہلے میرے
سامنے پیش کرتے۔فی الحال میں اتنا کہتا ہوں کہ انہوں نے جو قاعدہ ممبروں کے متعلق تجویز
کیا ہے وہ مجھے پسند نہیں ہے۔اسلام کسی مذہبی انجمن کے ممبر کے لئے اس قسم کی کوئی شرط مقرر
نہیں کرتا بلکہ وہ یہ دیکھتا ہے کہ کسی نے دینی کام کرنے میں کس قدر محنت اور کوشش سے کام لیا
ہے۔اگر ایک طالب علم کسی ایسی جگہ چندہ جمع کرنے کی کوشش کرتا ہے جہاں کے لوگ
احمدیت کے سخت مخالف ہیں اور اسے لوگوں سے جھڑ کیاں ، طعنے اور سخت الفاظ سننے پڑتے
ہیں اور اس طرح وہ ایک پیسہ ہی چندہ لاتا ہے تو وہ اُس طالب علم سے بہتر ہے جو اپنے باپ یا
رشتہ داروں سے ایک بڑی رقم حاصل کر کے پیش کر دیتا ہے۔پس اس قسم کی شرط اس روح |
اور جذبہ کو مٹانے والی ہے جو اسلام پیدا کرتا ہے کیونکہ اسلام اخلاص چاہتا ہے اس لئے ممبر
بننے والوں کے لئے یہ شرط نہیں ہونی چاہئے۔بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ کسی نے دین کے لئے
کس قدر محنت اور کوشش کی ہے۔باقی شرائط کے متعلق میں اس وقت فوری طور پر کچھ نہیں کہہ
سکتا۔ہاں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ آجکل ایک مکروہ اور نا پسندیدہ لفظ عام طور
پر استعمال کیا جاتا ہے جو یہ ہے کہ قومی کام۔یہ ایسے الفاظ انہیں لوگوں کے لئے رہنے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
45
جلد سوم
چاہئیں جنہیں مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ہمارا کوئی کام قومی نہیں کہلا سکتا۔قومی کام تو
یہ ہوتا ہے کہ ایک جتھا ہے وہ اپنے سیاسی اغراض کے لئے جو کام کرتا ہے اسے قومی کام کہتا
ہے۔اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ دین کیا کہتا ہے۔وہ ہر کام میں اپنے جتنے کو
مد نظر رکھتا ہے کہ وہ نہ ٹوٹے خواہ کسی دینی اور مذہبی بات کے خلاف ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔چنانچہ آجکل کے مسلمان کئی ایک کام ایسے کرتے ہیں جو اسلام کے بالکل خلاف ہیں مگر وہ
کہتے ہیں کہ یہ قومی کام ہے کیا کریں اگر ایسا نہ کریں تو قوم ٹوٹتی ہے۔مگر دیکھو یہ لوگ جس کو
قوم قوم کہتے ہیں اس کو ہم نے چھوڑ دیا ہے یا نہیں۔بظاہر ہمارا غیر احمدیوں سے الگ
ہونا ہمارے لئے نقصان کا باعث تھا لیکن ہم نے دین کی خاطر اس کی کوئی پرواہ نہیں کی پس
ہمارا کوئی کام قومی کام نہیں بلکہ ہر ایک مذہبی ہے اس لئے ہمیں یہ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے
اور اسے بالکل چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ یہ سکھاتا ہے کہ جتھے کے مقابلہ میں مذہب کی کوئی پرواہ
نہ کی جائے۔ہاں ہمیں اپنی کوششوں اور کاموں کے متعلق مذہبی ، دینی ، اسلامی الفاظ استعمال
کرنے چاہئیں۔اخیر پر میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ طلباء کی اس انجمن نے جو کام کیا ہے میں سمجھتا
ہوں کہ وہ بہت کچھ ماسٹر عبدالمغنی صاحب کی کوشش کا نتیجہ ہے۔اس لئے جہاں کام کرنے
والے طلباء قدر کے قابل ہیں وہاں ماسٹر صاحب ان سب سے بڑھ کر تعریف کے مستحق
ہیں۔سب دوست دل سے انہیں جزاک اللہ ہیں۔میرے نزدیک طلباء میں دینی کاموں میں حصہ لینے کی روح پیدا کرنا ایسا ہی ہے
جیسا کہ ایک پودے کو پانی دے کر کارآمد بنانا۔لیکن جب وہ بڑے ہو جائیں تو اُس وقت یہ
بہت مشکل کام ہو جاتا ہے۔اس لئے میں اس بات کو بہت پسند کرتا ہوں کہ طلباء میں دینی کام
کرنے کا احساس اور مادہ پیدا کیا جائے مگر ساتھ ہی یہ بھی خیال رکھا جائے کہ اس سے ان
میں کسی قسم کی نخوت ، تکبر اور بڑائی نہ پائی جائے۔خدا تعالیٰ ہمارے بچوں کو دینی کاموں میں
صہ لینے کی توفیق بخشے۔“
(الفضل 5 جنوری 1918ء)