خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا کرو

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
46
جلد سوم
خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا کرو
24 فروری 1920ء کو حضرت خلیفۃ السیح الثانی نے لاہور سے روانہ ہوتے وقت
احمدی مردوں، عورتوں اور طلباء سے خطاب فرمایا۔اس خطاب کے آخر میں طلباء کو نصیحت
کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:
دو خصوصاً میں طالب علموں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے دلوں میں خاص طور پر دین
کی محبت پیدا کریں اور حالتوں کو بہت زیادہ اچھا بنائیں۔خود خدا تعالیٰ کی محبت اپنے
دلوں میں گاڑلیں کیونکہ محبت ہی قدرت کلام اور شان و شوکت اور اثر کو پیدا کرتی ہے۔پس طالب علم خاص طور پر خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں اور ایسی محبت پیدا
کریں کہ دنیا کی کوئی چیز اس کے مقابلہ میں نہ ٹھہر سکے۔جب یہ حالت پیدا ہو جائے گی تو
وہ دیکھیں گے کہ ان کے اندر ایسی روشنی اور ایسا نور پیدا ہو جائے گا کہ کسی سے کوئی بات
منوانے میں انہیں رکاوٹ پیش نہ آوے گی اور کوئی علم ایسا نہ ہو گا جو اسلام کے بطلان کے
لئے نکلا ہو اور وہ اسے پاش پاش نہ کر دیں۔مجھے محبت کے متعلق اپنا ایک بچپن کا رویا یاد ہے میری اُس وقت کوئی گیارہ بارہ برس
کی عمر تھی۔میں نے دیکھا ایک سٹیچو ہے جیسا کہ امرتسر میں ملکہ کا سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے اس
کے اوپر ایک بچہ ہے جو آسمان کی طرف ہاتھ پھیلائے ہوئے ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
وہ کسی کو بلاتا ہے۔اتنے میں آسمان سے کوئی چیز اتری ہے جو نہایت ہی حسین عورت ہے۔جس کے کپڑوں کے ایسے عجیب و غریب رنگ ہیں جو میں نے کبھی نہیں دیکھے۔اس نے
چبوترے پر اتر کر اپنے پر پھیلا دیئے اور نہایت محبت سے بچہ کی طرف جھکی ہے۔وہ بچہ بھی
و

زریں ہدایات (برائے طلباء)
47
جلد سوم
اس کی طرف اس طرح لپکا ہے جس طرح ماں سے محبت کرانے کے لئے لپکا کرتا ہے اور
اس نے اس بچہ کو ماں کی طرح ہی پیار کرنا شروع کر دیا ہے۔اُس وقت میری زبان پر یہ
الفاظ جاری ہو گئے۔LOVE CREATES LOVE
محبت محبت کو کھینچتی ہے۔اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ وہ بچہ عیسی ہے اور وہ عورت
مریم۔تو محبت ہی محبت کو بھینچتی ہے۔پس تم خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا کر لو۔جب
ایسا کر لو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ تمہارے اندر نور کی کھڑ کی کھل گئی ہے گو پہلے چھوٹی سی
ہوگی مگر جوں جوں خدا تعالیٰ کے جلال اور شان پر نظر پڑتی جائے گی وہ بھی فراخ ہوتی
جائے گی۔جب تمہاری یہ حالت ہو جائے گی تو مداری تو فریب سے روپیہ نکالتا ہے اور
دیکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں مگر تمہارے اندر وہ ایسی کھڑ کی کھل جائے گی کہ جو علم تم
سے کوئی مانگے گا تم اسی سے نکال کر دکھا دو گے اور لوگ حیران رہ جائیں گے۔میں اس
امر کا تجربہ کار تمہارے سامنے کھڑا ہوں۔مجھے کبھی ایسا موقع پیش نہیں آیا کہ کسی نے اسلام
پر کوئی نئے سے نیا اعتراض کیا ہو اور مجھے اپنے دل کی تھیلی سے اس کا جواب نہ مل گیا ہو۔مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں اس اعتراض کا جواب ہے یا نہیں مگر جب میں اس میں ہاتھ
ڈالتا ہوں تو نکل ضرور آتا ہے اور یہ خدا کی محبت اپنے دل میں پیدا کرنے کا نتیجہ ہے۔اس نصیحت پر جس میں میں نے طالب علموں کو زیادہ تر مخاطب کیا ہے میں آج کی
تقر پرختم کرتا ہوں کہ ابھی مجھے گاڑی پر جانا ہے۔( الفضل 15 مارچ 1920ء)

آج 10 میں سے 10 باقی