غیور اور با اخلاق بننے کا زمانہ بچپن ہے

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
29
62
جلد سوم
غیور اور با اخلاق بننے کا زمانہ بچپن ہے
7 اکتوبر 1920ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول و مدرسہ احمدیہ قادیان سے جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل
ہے:۔" میں نے سکول کی رخصتوں سے پہلے ایک لیکچر اس بات پر تم لوگوں کے سامنے دیا تو
تھا کہ اخلاق کی درستی اور آئندہ کی کامیابی کے لئے تربیت کا موقع بچپن ہے۔در حقیقت
جس طرح آج تم لوگ آئندہ کی کامیابی کا پیچ اپنے اندر ہو سکتے ہو اس سے بہتر زمانہ تمہیں
اور کوئی نہیں مل سکتا۔گو ہمارے مقررہ پروگرام سے یہ مضمون جو میں آج بیان کرنے لگا ہوں علیحدہ ہے
کیونکہ پروگرام میں اعتقادات کے مضامین بیان ہونے ہیں لیکن چونکہ سبق یاد نہیں ہوتا
جب تک کہ دہرایا نہ جائے اس لئے آج پھر اخلاق ہی کے متعلق کچھ سناتا ہوں۔دنیا میں کامیابی کے لئے جو چیزیں زیادہ ممد ہوا کرتی ہیں ان میں سے ایک غیرت
بھی ہے۔غیرت انسان سے ایسے کام کراتی ہے کہ اگر وہ نہ ہو تو ان کے خیال سے ہی
انسان کانپ جائے چہ جائیکہ ایسے کام کی جرات کرے۔تو غیرت انسان سے بڑے بڑے
کام کر لیتی ہے اور اس کے ذریعہ بڑی بڑی کامیابیاں لوگوں نے حاصل کی ہیں۔ایک بڑے عالم جو عربی زبان کے زیور گنے جاتے ہیں ان کی طالب علمی کا واقعہ
تمہارے لئے مفید ہوگا اس لئے سناتا ہوں۔ان کا والد بہت بڑا عالم تھا۔لوگ اس عالم کا
بیٹا ہونے کی وجہ سے ان کا بہت ادب کرتے تھے۔اگر چہ وہ خود کچھ پڑھے لکھے نہ تھے

جلد سوم
زریں ہدایات (برائے طلباء)
63
بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باعث بڑے لوگوں کی مجلس میں ان کو جگہ مل جاتی تھی۔ہمارے ملک میں اور تو نہیں ڈاکٹر اور طبیب کا بیٹا خواہ ڈاکٹر اور طبیب نہ ہو ڈاکٹر اور
طبیب کہلاتا ہے۔مولوی کا بیٹا مولوی کہلاتا ہے خواہ علوم عربی سے محض نا واقف۔پس
بعض پیشوں میں زبر دستی بغیر استحقاق کے بیٹے کو باپ کا نام دے دیا جاتا ہے۔اسی طرح
چونکہ وہ بڑے عالم کے بیٹے تھے اس لئے لوگ ان کے والد کے علم کے احترام کے باعث
ان کو بھی ادب کی نگاہوں سے دیکھتے اور یہ علماء کی مجلس میں بیٹھتے تھے۔ایک دفعہ جب کہ
ان کے باپ کی وفات ہو گئی اور وہ حسب معمول ایک علمی مجلس میں چلے گئے تو وہ زمانہ
چونکہ اسلام کی ترقی اور عروج کا زمانہ تھا اور اُس وقت مسلمانوں میں غفلت اور سستی نہ تھی
بلکہ ان کا قدم ترقی کے میدان میں تیزی سے بڑھ رہا تھا اس لئے ان کی مجلس میں علوم وفنون
کے مشغلہ ہوتے تھے۔جیسا کہ آج یورپ میں مختلف مجالس علوم وفنون کی ہوتی ہیں اور
مختلف مسائل پر ڈیبیٹیں (Debates) ( بخشیں ) ہوتی ہیں۔آجکل کی طرح نہیں کہ
ہمارے طلباء مدرسہ کی پڑھائی کو ہی پڑھائی سمجھتے ہیں اور مدرسہ سے باہر پڑھنا گناہ خیال
کرتے ہیں۔ترقی کرنے والے ممالک کی یہ حالت نہیں ہوتی بلکہ مدارس کے علاوہ ان کی
مجالس بھی علوم کی ترقی کا باعث ہوتی ہیں۔غرض وہ علمی مجالس ہوتی تھیں۔ان میں بادشاہ وقت
بھی آجایا کرتے تھے اور ایسی مجالس مساجد میں ہوتی تھیں۔چونکہ وہ گفتگوئیں مفید ہوتی
تھیں اس لئے ان کو وہ مساجد کے آداب کے خلاف نہیں سمجھتے تھے۔اسی قسم کی ایک مجلس
بغداد کی ایک مسجد میں لگی ہوئی تھی۔علماء بیٹھے ہوئے تھے کہ اثنائے گفتگو میں ایک شاعر کے
کلام پر گفتگو چلی اور سوال ہوا کہ اس کے کلام کی جو اس قدر تعریف ہوتی ہے اور اس کو
سب پر فضیلت دی جاتی ہے اس کا کیا باعث ہے۔اس موقع پر اس غریب کی جو شامت
آئی تو وہ بھی رائے دینے لگا۔جس پر مجلس میں سے کسی شخص نے کہہ دیا کہ میاں تم کو بولنے
کا کیا حق ہے۔تم اس بات کو کیا جانو۔پہلے سیکھو پھر بولنا۔یہ الفاظ سن کر وہ چپ ہورہے
کیونکہ واقعی ان کو بولنے کا کوئی حق نہ تھا اور فوراً مجلس سے اٹھے اور شہر سے نکل گئے۔راستہ
پر

زریں ہدایات (برائے طلباء)
64
جلد سوم
میں لوگوں سے پوچھا کہ آجکل عربی زبان کا سب سے بڑا عالم کون ہے۔لوگوں نے ایک
امام کا نام بتایا۔اس کے پاس گئے اور کہا کہ میں عربی پڑھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ
ب پڑھ کر کیا لو گے ہیں برس کی تمہاری عمر ہو گئی ہے اور عربی زبان کا صرف ابتدائی حصہ
سیکھنے کے لئے ہیں سال درکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خواہ کچھ ہو میں کامل زبان
پڑھوں گا۔انہوں نے یہ شوق دیکھ کر پڑھانا شروع کیا اور وہ پڑھنے لگے۔چونکہ حافظہ اور
ذہن اچھا تھا اور ادھر ان الفاظ نے اس قدر غیرت مند بنا دیا تھا اس لئے جلد جلد ترقی
کرنے لگے اور ایک بڑا عرصہ استاد کے پاس رہے۔آخر نوبت یہاں تک پہنچی کہ فارغ التحصیل
ہوئے۔اور اس شان کے عالم ہوئے کہ استاد بھی اگر چہ بڑا امام تھا مگر اس کا نام اسی
شاگرد کے باعث مشہور ہوا۔وہاں سے فارغ ہو کر بغداد کی اسی مسجد میں آئے جس میں
انہیں کہا گیا تھا کہ تمہیں بولنے کا حق نہیں اور درس دیا اور کہا کہ کیا اب مجھ کو بولنے کا حق
ہے یا نہیں؟ تو دیکھو ایک چھوٹا سا فقرہ تھا کہ تمہیں بولنے کا کیا حق ہے۔مگر اس نے کتنا اثر
غیرت کے حق میں کیا کہ ایک شخص کو گمنامی اور خجالت کے گڑھے سے نکال کر بڑا بلند اور
رفیع شان انسان بنا دیا۔اور آج ان کو آٹھ سو سال گزرتے ہیں مگر جب تک عربی ادب
رہے گا ان کا ممنون رہے گا۔انہوں نے اپنے زمانہ میں ایسی ایسی تحقیقات زبان کی کی ہے
که عقل دنگ رہ جاتی ہے۔حضرت اقدس نے جو دعویٰ کیا ہے کہ عربی زبان الہامی زبان
ہے اس کو ان کی کتابوں کے پڑھنے کے بعد علمی طور پر ثابت کیا جا سکتا ہے۔غور کرنا چاہئے
کہ اتنا بڑا کام کرنے والی کیا چیز تھی ؟ غیرت۔یہ تو دور کی بات تھی۔ایک اور واقعہ قریب کا سناتا ہوں۔ہمارے آباء واجداد کو اس
علاقہ میں ایک اقتدار اور حکومت حاصل تھی۔ان کی حکومت قادیان کے ارد گرد دس پندرہ میں
تتک پھیلی ہوئی تھی۔ایک طرف دریائے بیاس اور دوسری طرف بٹالہ اور پھر ایک طرف
کپورتھلہ تک ہمارے اجداد کی حکومت تھی۔جب سکھوں نے زور پکڑا تو یہ ریاست جاتی رہی۔سکھوں نے رات کو چھاپہ مارا اور ہمارے پردادا کو کپورتھلہ جانا پڑا۔مہاراجہ کپورتھلہ نے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
65
جلد سوم
چاہا کہ وہ ان کے پاس رہیں اور وہ ان کو کچھ علاقہ دے دیں۔جیسا کہ پٹھان شہزادے
جب آتے ہیں تو گورنمنٹ برطانیہ ان کو کچھ دے دلا کر رکھ لیتی ہے۔لیکن ہمارے پر دادا
نے کہا کہ ہم تو چند روز کے لئے آئے ہیں قادیان ہی جائیں گے۔مگر اسی حالت میں ان کا
انتقال ہو گیا۔میرے دادا یعنی حضرت صاحب کے والد صاحب کی عمر اُس وقت چودہ
پندرہ سال کی تھی انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کو قادیان میں ہی دفن کروں گا۔ان کو
ہر چند سمجھایا گیا مگر انہوں نے یہی جواب دیا کہ جب ہم نے قادیان ہی جانا ہے تو میں
اپنے والد کو یہاں کیسے دفن کر دوں۔قادیان میں ہی دفن کروں گا۔چنانچہ وہ لاش لے
آئے اور یہاں دفن کی۔پھر اس شوق میں دہلی گئے کہ وہاں علم سیکھوں گا۔چنانچہ وہاں علم
حاصل کیا۔اور جگہوں میں بھی تعلیم پائی۔طب میں کمال حاصل کیا۔خدا نے اس فن میں
آپ کو خاص ملکہ دیا تھا۔باہر ریاستوں میں ملازمتیں کیں اور جدی جائیداد کے حاصل کرنے
کا سامان کیا۔جب کوئی اور ذریعہ نہ ہوا تو آپ نے غیرت کے ماتحت بہت سا روپیہ جمع
کیا کہ مقدمات کے ذریعہ اپنا علاقہ حاصل کرلوں گا۔وہ زمانہ ایسا تھا کہ لوگوں کو زمین کی
کچھ قدر نہ تھی۔ہمارے ایک چچانے ایک پورا گاؤں پانسو روپیہ میں خریدا تھا۔ہمارے
دادا نے ستر ہزار روپیہ مقدموں میں خرچ کیا۔لوگوں نے کہا کہ آپ قادیان کے علاقہ
سے بہت زیادہ زمین خرید سکتے ہیں اس کا خیال چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا یہ نہیں ہوسکتا۔قادیان میں زمین لوں گا خواہ ایک بالشت ہی ہو۔غرض انہوں نے غیرت کی وجہ سے
قادیان کو نہ چھوڑا۔آخر ان کی غیرت ہی کے باعث رسول کریم ﷺ کی وہ پیشگوئی جو
آپ نے آج سے تیرہ سو سال قبل فرمائی تھی کہ مہدی کدعہ میں ہوگا اس طرح پوری ہوئی
کہ حضرت صاحب کے والد نے قادیان کو حاصل کیا اور قادیان میں مہدی نے ظہور کیا۔پس غیرت بڑے کام کراتی ہے۔اسی کے ماتحت تم کو بھی میں بتاتا ہوں دو ورثہ
انسان کو ملا کرتے ہیں۔ایک باپ کی طرف سے اور ایک قوم کی طرف سے۔جن لوگوں
کے ماں باپ کسی ایسے پیشہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کو لوگ وقعت سے نہیں دیکھتے اور اس

زریں ہدایات (برائے طلباء)
66
جلد سوم
وجہ سے وہ اپنی کوئی عزت نہیں سمجھتے۔اس لئے ان میں غیرت بھی پیدا نہیں ہوتی۔مگر وہ
قوم جس سے تعلق رکھتے ہیں وہ بہت بڑی ہے اس لئے اس کی طرف سے اس کے لئے
غیرت ہونا ضروری ہے۔مثلاً ایک انگریز جو اپنے ملک میں چوہڑے یا موچی کا کام کرتا
ہے مگر جب وہ یہاں آئے گا تو صاحب بہادر ہی کہلائے گا کیونکہ وہ انگریز قوم سے تعلق
رکھتا ہے جو معزز ہے۔اس سے ثابت ہوا کہ قوموں کی عزت افراد کی طرف منتقل ہوا کرتی
ہے۔اگر چہ اس انگریز نے اپنے باپ سے تو کچھ ورثہ نہ پایا ہومگر اس کی دوسری جائیداد
انگریزی طاقت ہے اس لئے وہ چوہڑے کا لڑکا اپنے باپ کے لحاظ سے چوہڑے کا لڑکا
ہے مگر قوم کے لحاظ سے وہ انگریز قوم کا وارث ہے۔اسی طرح فردا فردا تم میں کوئی کلرک
کا بیٹا ہے کوئی زمیندار کا کوئی ڈاکٹر کا کوئی انجینیئر کا کوئی ماسٹر کا یا کوئی کسی پیشہ ور کا۔ان
پیشوں میں خواہ اس کا کتنا ہی کم حصہ اور ورثہ ہو مگر ایک اس کے پاس بہت بڑا ورثہ ہے
جو باپ کے ورثہ کے ماسوا ہے اور وہ ، وہ ورثہ ہے جو اس قوم کی طرف سے ملتا ہے جس کا
اس کا باپ ممبر ہے۔پس ہر ایک شخص دو ورثہ رکھتا ہے۔ایک باپ کا ورثہ ایک قوم کا ورثہ۔باپ کی جائیداد اور ورثہ کی نسبت قومی ورثہ زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک
زمیندار یا کوئی پیشہ ور جو کابل کو جا رہا ہے اس لئے ترکوں کو مصائب در پیش ہیں ورنہ اگر
غور کیا جائے تو اس پیشہ ور کا تو کچھ نقصان نہیں۔مگر اس کی بہت بڑی چیز کا نقصان ہو رہا
ہے اور وہ اس قوم کی عزت جارہی ہے جس کا یہ ایک فرد ہے۔گو یہ لفظوں میں نہ بیان
کر سکے مگر اس کے دل کی یہی حالت ہے کہ مسلمان قوم میں سے ہونے کا جو ورثہ اس کو ملا
تھا وہ اب جا رہا ہے۔تم میں سے ہر ایک سیاستِ اسلامی کا وارث ہے۔یہ دنیا سے چھینی گئی۔کوئی زمانہ تھا۔که اسلام روشنی پھیلانے کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا اور اسلام کے ایک فرد کی زبانی بات کو
دوسروں کی تحریروں سے زیادہ وقعت دی جاتی تھی اور مسلمانوں کے زبانی اقرار پر اتنا
بھروسہ ہوتا تھا کہ بے وفائی کا مخالفوں کو خیال تک نہ آتا تھا۔کروسیڈز (Crusades)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
67
جلد سوم
صلیبی جنگیں۔یہ جنگیں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان اس شام کے لئے ہوئی تھیں
جس سے اب مسلمان نکال دیئے گئے ہیں۔یورپ کی تمام طاقتیں ایک طرف تھیں۔انگلستان، جرمنی، آسٹریا، فرانس، اٹلی ، قسطنطنیہ، سائپرس کی فوجیں آئیں مگر ایک صلاح الدین
کے مقابلہ میں سب ناکام رہی تھیں۔اس کی کیا وجہ تھی ؟ یہی کہ اُس وقت مسلمان مسلمان
تھے۔مسلمانوں کا ایک سپاہی بھی معزز اور محترم تھا۔اُس زمانہ کا ایک عیسائی مؤرخ جوان
جنگوں میں شامل تھا لکھتا ہے کہ مسلمانوں کی زبانی بات ہمارے نزدیک زیادہ مسلم ہے
بمقابلہ عیسائی بادشاہوں کے متفقہ اقرار کے۔اسی طرح حضرت عمرؓ کے عہد کا واقعہ ہے کہ کسی موقع پر ایک حبشی مسلمان سپاہی نے
عیسائیوں کی شرائط مان کر صلح کر لی۔وہ غریب سپاہی اور سیاست سے ناواقف محض اس پر
رضا مند ہو گیا کہ جنگ ختم ہو جائے گی۔جب مسلمان جرنیل فتح کرتا ہوا وہاں گیا تو
عیسائیوں کی طرف سے کہا گیا کہ یہ معاہدے کے خلاف ہے۔جرنیل نے کہا ہم نے تو کوئی
معاہدہ نہیں کیا۔عیسائیوں کی طرف سے کہا گیا کہ تمہارے ایک آدمی نے معاہدہ کیا ہے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک حبشی مسلمان سپاہی معاہدہ کر گیا ہے۔اس پر اختلاف
ہونے لگا کہ اس کو کیا حق تھا۔بعض صحابہ نے کہا کہ اب چونکہ یہ مسلمان معاہدہ کر چکا ہے
اس لئے اس کی پابندی ضروری ہے۔معاملہ حضرت عمر تک گیا۔آپ نے فرمایا کہ جو کچھ
ہو گیا ٹھیک ہو گیا۔میں ایک مسلمان کی زبان کو جھوٹا نہیں کرنا چاہتا 1 تو وہ ایسا وقت تھا کہ
جب ایک معمولی مسلمان کی بات کو بادشاہوں کی تحریر پر وقعت حاصل ہوتی تھی۔پھر مسلمانوں کی دیانت کی یہ کیفیت تھی کہ حضرت عمرؓ کے عہد ہی کا واقعہ ہے ایک
علاقہ مسلمانوں نے فتح کیا۔وہاں کے لوگوں سے جزیہ یعنی حفاظت کا خرچ لیا لیکن
عیسائیوں کی فوجیں آگئیں اور مسلمانوں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔اس پر مسلمان جرنیل نے وہ تمام
رقم جو اس علاقہ سے بطور ٹیکس حفاظت لی تھی واپس کر دی اور کہا کہ ہم نے یہ رقم حفاظت
کے لئے لی تھی مگر چونکہ اس وقت ہم تمہاری حفاظت نہیں کر سکتے اس لئے واپس کرتے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
68
جلد سوم
ہیں۔اس کا نتیجہ کیا ہوا؟ یہ کہ دو مہینہ کے بعد اس علاقہ کے عیسائیوں نے خود ہی مسلمانوں
سے درخواست کی کہ آپ ہم پر حکومت کریں اور وہ عیسائی مسلمانوں کے طرفدار ہو کر
عیسائی قوم سے نبرد آزما ہوئے۔2
پھر علوم کا یہ حال تھا کہ گو یورپ اپنے تعصب کی وجہ سے یہ تو نہیں مانتا کہ مسلمانوں
نے کوئی علم ایجاد کیا ہے مگر یہ سب مانتے ہیں کہ مسلمانوں نے یونانی علوم کی حفاظت کی اور
ان کو تباہ ہونے سے بچالیا۔اگر مسلمان ان علوم کی حفاظت نہ کرتے تو یونانی علوم سب کے
سب تباہ ہو جاتے۔یورپ نے بھی جو کچھ کیا ہے اس میں ایجادات کا حصہ بہت کم ہے بلکہ
ان یونانی علوم میں ترقیاں ہیں لیکن یہ احسان کیسے فراموش کر دیا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں
نے علوم کو مٹنے سے بچالیا۔پھر اخلاق کے علاوہ ظاہری شان کے لحاظ سے اسلام کا ورثہ اتنا وسیع ہے جس کی نظیر
دنیا میں نہیں ملتی۔عیسائیوں اور مسلمانوں کی ترقی کا اگر مقابلہ کیا جائے تو فرق نمایاں نظر
آئے گا۔مسلمانوں نے اپنے مقابلہ کی تمام روکوں کو ہٹا دیا تھا۔یورپ کے مقابلہ میں آج
تمام دنیا کے دل میں یہ اہر پیدا ہوگئی ہے کہ وہ یورپ کی حکومتوں سے اپنے آپ کو آزاد کرانا
اور اس غلامی کو پرے پھینکنا چاہتی ہے۔لیکن مسلمانوں نے لوگوں کے قلوب کو رام کیا ہوا
تھا اور لوگوں کے دل ان کے ماتحت تھے۔آج انگریزوں کی سلطنت میں اگر احمدی
جماعت کو علیحدہ کر لیا جائے جو بوجہ اپنے مذہبی فرض کے انگریزوں کی خیر خواہ اور سچے دل
سے فرمانبردار ہے تو ایسے خیر خواہ جو بچے ہوں ملنے مشکل ہیں۔لیکن مسلمانوں کے وقت
میں یہ بات نہ تھی۔غیر اقوام اپنے ہم قوموں کے مقابلہ میں مسلمانوں کو اپنا زیادہ خیر خواہ
سمجھتی تھیں اور یہ فوجوں کی بناء پر تھا۔پس وہ اسلام اور ایسا اسلام تم سے کھویا جا رہا ہے۔اسلام کو آج بدترین مذہب شمار کیا
جاتا ہے۔اگر ایک وقت میں غیر اقوام مسلمانوں کے لفظ لفظ کو اپنی مذہبی کتب کی طرح
وقع سمجھتی تھیں تو آج ایک پیسہ کے برابر بھی مسلمانوں کے اقوال کا اعتبار نہیں۔کوئی زمانہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
69
جلد سوم
تھا کہ اسلام اور مسلمانوں نے دنیا کے دل موہ لئے تھے مگر آج ترکوں کو یورپ سے اس
لئے نکالا جا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔اور کہا جاتا ہے کہ ترکوں کے یورپ میں رہنے سے
یورپ کی ہتک ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ ان میں اصلی اسلام نہ رہا۔پس تمہارے لیے
ضروری ہے کہ تم اس چیز کو ضائع نہ ہونے دو جس پر تم جائز فخر کر سکتے ہو۔اور یہ اسی طرح
ہو سکتا ہے کہ تم اپنے اخلاق کو درست کرو۔اخلاق کی درستی اگر ہو جائے تو دین و دنیا
دونوں کامل ہو جاتے ہیں۔اور جب تک ایک شخص کے اخلاق درست نہ ہوں وہ خدا کا
قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ایک جھوٹے دغا باز کو دین حاصل نہیں ہو سکتا اور نہ وہ لوگوں کے
دلوں پر قابو پاسکتا ہے اور نہ خدا ہی کی محبت پر اس کو قابو ہو سکتا ہے پس اخلاق کے بغیر نہ
دین مل سکتا ہے نہ دنیا۔جیسا کہ میں نے پچھلی دفعہ اخلاق پر بحث کی تھی اور بتایا تھا کہ اعلیٰ اخلاق بچپن میں ہی
حاصل ہوتے ہیں۔چین میں عورت کا پیر بہت چھوٹا ہوتا اس کی زینت خیال کیا جاتا ہے۔لیکن اس کا پیر بڑی عمر میں تراش کر چھوٹا نہیں بنایا جا تا بلکہ چھوٹی عمر میں ہی لوہے کا موزہ
پہنا دیا جاتا ہے۔اسی طرح تم کو اپنے اندر اعلیٰ اخلاق ابھی سے پیدا کرنے کی کوشش کرنی
چاہئے کیونکہ اگر اب نہیں کرو گے تو بڑے ہو کر یہ باتیں پیدا کرنی مشکل ہوں گی۔تم نے
سنا ہوگا شاہ دولہ کے چو ہے جو کہلاتے ہیں ان میں سے بعض کے سر بچپن میں ہی چھوٹے
بنائے جاتے ہیں پس تمہارے لئے یہ وہ زمانہ ہے کہ تم ہر اچھی بات کا بیج اپنے دل میں
بو سکتے ہو اور بڑے ہو کر اس بیچ کو بڑا درخت پاؤ گئے۔لیکن اگر اب ستی کرو تو بڑے ہو کر
یہ باتیں حاصل کرنا مشکل ہوں گی۔مثلا تم بچپن میں سنتے ہو کہ مسیح موعود آ گیا اور ابھی سے
تم آپ کی صفات کے دلائل سنتے ہو اور اپنے دل کو بالکل تیار پاتے ہو اور سانچے میں
ڈھل جاتے ہو۔لیکن جس نے تیس برس کی عمر میں سنا اور پھر ما نا اس کو گویا اپنا جسم تراش کر
پھر اپنے آپ کو تیار کرنا پڑے گا۔پس یہ تمہارا بہت قیمتی وقت ہے۔تم اس وقت اخلاق کی
درستی میں مصروف ہو جاؤ۔یہ ضروری نہیں کہ تم کسی ملک کے بادشاہ ہو یا وزیر ہو یا مد بر

زریں ہدایات (برائے طلباء)
70
جلد سوم
ہو جاؤ ، ذمہ دار افسر ہو جاؤ تب اخلاق حاصل کرو گے۔بلکہ ابھی سے کھیل کے میدان میں
تم ان تمام فرائض اور اعلیٰ اخلاق کو سیکھ سکتے ہو جو آئندہ عمر میں تمہیں بہترین انسان
بنائیں۔تمہارے لئے فٹ بال کا میدان ہی اخلاق سکھانے کا میدان ہے۔اس میں تم
وسیع القلب ، بردبار، جفاکش، صداقت شعار، راستی پر جان دینے والے بن سکتے ہو اور
ایثار کرنا اسی میں سیکھ سکتے ہو۔اور قربانی کا مادہ اسی میں پیدا ہوسکتا ہے۔مثلاً تم فٹ بال
لئے جارہے ہو اور ایسے موقع پر ہو کہ اگر تمہاری لک (Kick) لگ جائے تو گول ہو سکتا |
ہے مگر خطرہ زیادہ ہے ہاں اگر تم دوسرے کو بال دو اور وہ لک لگائے تو یقینا گول ہوسکتا
ہو۔لیکن اُس وقت دو حالتیں ہیں۔اگر تمہاری تک سے گول ہو تو واہ واہ تمہیں ملے گی اور
اگر دوسرے کو بال دو جس کی سلک سے گول ہونا یقینی ہے تو ساری پارٹی کی عزت ہوئی۔اُس وقت تمہارا کیا فرض ہونا چاہئے؟ کہ تم ذاتی تعریف کے خیال کو چھوڑ کر اپنی پارٹی کی
عزت کے خیال سے بال دوسرے کو دے دو۔جب تم یہ ایثار کرنا سیکھ لو گے تو بڑے ہو کر تم
بڑے بڑے ایثار کرنا کوئی بڑی بات خیال نہ کرو گے۔یا اگر کوئی تمہیں شولڈر (Shoulder) مارتا ہے اُس وقت دو حالتیں ہوں گی۔یا تو
تم اپنے دل میں کی نہ بٹھاؤ اور خیال کرو کہ اگر یہ میرے پاس سے اب گزرا تو میں اس کو وہ
ضرب لگاؤں گا کہ یاد ہی کرے۔یا تم یہ خیال کرو کہ اس سے غلطی ہو گئی اس کو معاف
کر دینا چاہئے۔اب تم خاموش رہو۔اگر وہ پھر ایسی شرارت کرے تو اس کو جتا دو کیونکہ
اگر اس نے برا کام کیا ہے تو تم وہی کام کر کے کیوں برے بنو۔اس سے تمہیں در گذر اور
عفو کر نا آجائے گا اور تم قانون شکن نہیں بنو گے۔پس تم جھوٹ سے بچنا ، ایثار کرنا ، بہادری دکھلانا ، جرأت سے کام لینا ، عفو و درگذر،
قربانی کرنا ، قوم کی عزت کا خیال ذاتی عزت پر مقدم کرنا یہ سب باتیں اسی میدان میں
سیکھ سکتے ہو اور اسی سکول میں تم اخلاق سیکھو۔یہی باتیں تھیں جو پہلے بیان کی تھیں اور آج
پھر دُہرا دی ہیں۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
71
جلد سوم
مجھے ایک تحریک ہوئی تھی اس کے ماتحت میں نے ایک پیغام نظم کیا ہے جو ان
نوجوانوں کے نام ہے جو کالجوں میں ہیں یا فارغ ہو کر نکل چکے ہیں۔سکول کے بڑے
طلباء بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔چونکہ قادیان والوں کا پہلا حق ہے اس لئے پہلے
انہی کو سنایا جاتا ہے اور اس میں میں جہاں تک عیب نو جوانوں میں معلوم کر سکا ہوں وہ
سب بتائے ہیں اور ان سے بچنے کی نصیحت کی ہے اور ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی
ہے۔،،
الفضل 18 /اکتوبر 1920ء)
1 تاریخ طبری جلد 5 صفحہ 72 مطبوعہ بیروت 1987ء
2 فتوح البلدان بلاذری صفحه 144،143 مطبوعہ قاہرہ 1319ھ

آج 10 میں سے 10 باقی