طلباء کو نصیحت

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
72
جلد سوم
طلباء کو نصیحت
4 مارچ 1921ء بعد از نماز فجر طلباء ففتھ کلاس ہائی سکول قادیان جو امتحان دینے
کیلئے جانے والے تھے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں مع ہیڈ ماسٹر کے حاضر
ہوئے۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے ان کو حسب ذیل نصائح
فرمائیں۔و تم میں دو قسم کے لڑکے ہیں۔ایک وہ جو آئندہ پڑھائی جاری رکھیں گے اور ایک
وہ جو پڑھائی بند کر کے کسی کا روبار میں لگ جائیں گے۔میں دونوں کو نصیحت کرتا ہوں۔دنیا میں کوئی عظیم تغیر موت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔عام لوگ موت سے اس لئے
گھبراتے ہیں کہ انہیں آئندہ کے حالات نظر نہیں آتے۔اگر انہیں وہ حالات نظر آجائیں
تو اس طرح نہ گھبرائیں۔دراصل موت اسی زندگی کو دوسری شکل میں منتقل کرنے والی
ہوتی ہے اور اس کے ذریعے ایک عظیم الشان تغیر واقع ہوتا ہے۔دنیا میں بھی وہی لوگ
اپنی حالت میں عظیم تغیر پیدا کر سکتے ہیں جو ایک حالت پر موت وارد کر کے دوسری حالت
پیدا کرتے ہیں۔دنیا میں کئی قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔بعض لوگ بہت کچھ پڑھے لکھے ہوتے ہیں۔ڈگریاں حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان کی ساری عمر ملازمت کیلئے عرضیاں دینے میں ہی
گزر جاتی ہے۔لیکن ایک وہ ہوتے ہیں جن کی عمر کا بیشتر حصہ کھیل کود میں صرف ہوتا ہے
اور وہ بہت معمولی تعلیم حاصل کیے ہوتے ہیں لیکن اعلیٰ درجہ حاصل کر لیتے ہیں۔پھر کئی
ایسے ہوتے ہیں جو انٹرنس پاس کر کے کام میں لگ جاتے ہیں اور وہ تعلیمی زندگی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
73
جلد سوم
بالکل علیحدہ ہو جاتے ہیں۔وہ کچھ لکھ پڑھ تو لیں گے کیونکہ اس قدر علم کا مٹانا اور فراموش
کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہوتی کہ سب کچھ فراموش کر دیں مگر جو تعلیم انہوں نے
حاصل کی ہوتی ہے اس کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ تعلیم چھوڑ کر اسی جڑ سے جا ملتے ہیں
جس سے کاٹ کر انہیں الگ کیا گیا تھا۔ایک اور لوگ ہوتے ہیں جو دنیاوی کاموں میں لگ جاتے ہیں مگر علم میں بھی ترقی
کرتے جاتے ہیں یہاں تک کہ اچھے عالم ہو جاتے ہیں۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو
انٹرنس تک پڑھے ہوتے ہیں لیکن ان کی قابلیت بی۔اے اور ایم۔اے پاس جتنی ہوتی
ہے بلکہ ان سے بھی زیادہ۔یہ سب اقسام کے لوگ اپنے دل میں نقشے کھینچتے ہیں جن میں
سے بعض کے نقشے بہترین ہوتے ہیں، بعض کے بدترین اور بعض کے درمیانہ درجے
کے۔بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ جتنے آدمی ہوتے ہیں اتنے ہی درجوں کے نقشے کھنچتے ہیں
کیونکہ ہر ایک کا نقشہ الگ الگ ہوتا ہے۔بعض تو ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں آئندہ زمانہ کا
خیال ہی نہیں ہوتا۔وہ پڑھنے لکھنے کی طرف چنداں توجہ ہی نہیں کرتے لیکن ان میں سے
بھی بعض بہترین انسان نکل آتے ہیں۔اور بعض ایسے ہوتے ہیں جو دن رات پڑھنے میں
لگے رہتے ہیں ، اپنی آئندہ زندگی کے متعلق بڑے بڑے منصوبے باندھتے ہیں مگر جب
وقت آتا ہے تو کچھ بھی نہیں نکلتے۔ان کی مثال شیخ چلی کی کہانی کی ہوتی ہے۔کہانی مشہور
ہے کہ شیخ چلی کو کہیں سے چند پیسے مل گئے۔اس نے ان کے انڈے خرید لئے اور خیال
کرنے لگا کہ ان سے بچے نکلواؤں گا۔پھر ان کو بیچ کر اور خرید لوں گامتی کہ اسی طرح بڑا
دولت مند بن جاؤں گا اور وزیر کی لڑکی سے شادی کرلوں گا۔جب وہ آئے گی تو اس پر
رعب بٹھانے کیلئے اس سے بات نہیں کروں گا اور جب وہ منانے لگے گی تو یوں اسے
لات ماروں گا۔یہ خیالی پلاؤ پکاتے ہوئے اس نے لات ماری اور سارے انڈے توڑ
دیئے۔طالب علم یہ قصہ سنتے اور سن کر ہنتے ہیں حالانکہ ان کی اپنی حالت اسی قصہ کی مانند

زریں ہدایات (برائے طلباء)
74
جلد سوم
ہوتی ہے۔وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم یوں کریں گے، پھر یوں کریں گے اور یہ ہو جائے
گا۔عجیب عجیب خیالی پلاؤ پکاتے ہیں لیکن جب عملی زندگی میں داخل ہوتے ہیں تو صبح سے
شام تک بیوی بچوں کے فکر میں ہی پڑے رہتے ہیں۔پہلے تو طالب علم سمجھتا ہے کہ میں کسی کا
محتاج نہیں ہوں سب میرے محتاج ہیں لیکن جب طالب علمانہ حالت سے نکلتا ہے تو اپنے
آپ کو سب کا محتاج پاتا ہے۔یہ عام قاعدہ ہے کہ جس کو کوئی احتیاج نہ ہو لوگ اس کی
عزت کرتے ہیں اور جب اُسی کو احتیاج پیدا ہو جائے تو پھر نہیں کرتے۔اسی قاعدہ کے
ماتحت طالب علمی کی حالت میں چونکہ طالب علم کو لوگوں سے کوئی احتیاج نہیں ہوتی اس
لئے لوگ اس کی عزت کرتے ہیں اور وہ اپنے آپ
کو کچھ سمجھنے لگ جاتا ہے لیکن جب وہ
اس حالت سے نکلتا ہے اور اسے ملازمت حاصل کرنے یا اور کوئی ذریعہ معاش پیدا کرنے
کی ضرورت لاحق ہوتی ہے تو اس کی ویسی عزت نہیں کرتے جیسی پہلے کرتے تھے۔جس
کے پاس جاتا ہے وہ سمجھتا ہے کسی مطلب کیلئے ہی آیا ہے اس وقت اُسے اپنی اصلی حالت کا
احساس ہوتا ہے اور وہ اپنے آپ کو دوسروں کا محتاج پاتا ہے اور طالب علمی کی زندگی میں
جتنے منصوبے اس نے باندھے ہوتے ہیں عملی زندگی میں آکر ان سب سے دستبردار ہو جاتا
ہے۔پس اکثر طالب علم ایسے ہوتے ہیں جو تعلیم پانے کے زمانہ میں بڑے بڑے ارادے
کرتے ہیں لیکن جب ان ارادوں کو پورا کرنے کا وقت آتا ہے تو بالکل بھول جاتے ہیں۔قرآن کریم میں اشارتاً ایک شخص کا ذکر آتا ہے کہ کوئی شخص تھا جو کہا کرتا تھا کہ وہ لوگ جن
کے پاس مال ہے وہ کیوں اسلام کیلئے نہیں دیتے اگر میرے پاس ہو تو دے دوں مگر جب
خدا نے اسے مال دیا تو اس نے زکوۃ دینا بھی چھوڑ دی۔بات یہ ہے کہ جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا وہ کہتا ہے اگر ہو تو میں اس طرح
کروں۔طالب علموں کے پاس بھی چونکہ کچھ نہیں ہوتا اس لئے وہ کہتے ہیں جب ہمارے
پاس کچھ ہو گا تو ہم سب کچھ قربان کر دیں گے۔لیکن جب وقت آتا ہے تو کچھ بھی نہیں
کرتے۔پہلے تو طالب علم جس فرقہ اور جس قوم سے تعلق رکھتا ہے اس کے متعلق کہتا ہے کہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
75
جلد سوم
لوگ اس کے لئے کیوں سب کچھ قربان نہیں کر دیتے۔مگر جب اسے کچھ مل جاتا ہے تو وہ
ان سے بھی گیا گزرا ہو جاتا ہے جن پر ہنسا کرتا تھا۔تم سکول سے نکلنے والے ہو۔تمہارے
دل میں بھی کئی خیالات ہوں گے اور تم نے بھی بڑے بڑے ارادے کیسے ہوں گے مگر یہ
سب خیالی باتیں ہیں۔اصل اُسی وقت کہی جاسکیں گی جب تم عملی زندگی میں ان کو اختیار
کرو گے اور ان کو پورا کر کے دکھا دو گے ورنہ یاد رکھو جو شخص خیالی پلاؤ زیادہ پکانے کا
عادی ہوتا ہے وہ زیادہ ناکام ہوتا ہے۔وجہ یہ کہ ایسے شخص دماغ سے زیادہ کام لیتے ہیں
اور جو ایسا کرتے ہیں وہ عملی طور پر بہت کم کام کرتے ہیں۔پس پہلی نصیحت میں تم کو یہ کرنا چاہتا ہوں کہ جو یہ تمہارے لئے موت اور زندگی آنے
والی ہے موت تو اس حالت سے نکلنا ہے جس میں اب تک تم رہے ہو اور زندگی دوسری
حالت ہے جس میں تم خواہ ملازمت کر دیا کالج میں داخل ہو جاؤ یا کوئی اور کاروبار کرواس
کیلئے تم خیالی پلاؤ نہ پکاؤ۔اگر تم ایسا کرو گے تو اس سے یا تو ایسا زنگ لگ جائے گا کہ تمہیں
عملی طور پر کام کرنے کی توفیق نہ ملے گی یا پھر تم مایوس ہو کر نا کام ہو جاؤ گے۔ہم دیکھتے
ہیں آجکل چونکہ اکثر طالب علم خیالی پلاؤ پکاتے ہیں اور بڑے بڑے منصوبے باندھتے ہیں
جنہیں گورنمنٹ بھی پورا نہیں کر سکتی۔اور اگر ان کی اپنی گورنمنٹ ہوتی تو وہ بھی پورا نہ
کر سکتی اس لئے وہ اپنے منصوبوں سے مایوس ہو کر سمجھتے ہیں کہ گورنمنٹ ہماری دشمن -
اور ہماری ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔اگر طالب علم خیالی پلاؤ نہ پکائیں تو انہیں عملی زندگی
میں آکر مایوسی نہ ہو اور نہ وہ گورنمنٹ کو اپنا دشمن سمجھ کر اس کے خلاف ہو جائیں۔تمہیں
آئندہ زندگی کیلئے تیاری کرنی چاہئے اور خوب زور کے ساتھ اور پوری محنت کے ساتھ
کرنی چاہئے۔لیکن اپنے لئے انعام تجویز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ جس طرح روحانی زندگی
کا انعام دینے والا خدا ہی ہے اسی طرح اس زندگی کا انعام دینے والے دوسرے ہیں۔انسان کا اپنا کام یہ ہے کہ اپنے آپ کو تیار کرے نہ کہ اپنے لئے انعام بھی خود تجویز کرے۔پس میری ایک نصیحت یہ ہے کہ اپنے ذہنوں سے ایسے خیال نکال دو اور پھر آئندہ
ہے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
76
جلد سوم
زندگی کیلئے تیاری کرو اور موجودہ حالت کی فکر رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ ٹھیک ہے یا
نہیں۔دوسری نصیحت میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں تم نے جو تعلیم حاصل کی ہے تمہیں آنے
والی زندگی میں اسے خرچ کرنے کا موقع ہوگا۔تم نے یہاں تعلیم کے دوران روحانی تعلیم
بھی حاصل کی ہے اس کے متعلق بھی تمہارا امتحان ہو گا۔کئی لوگ ہوتے ہیں جو اس امتحان
میں فیل ہو جاتے ہیں۔جب تک یہاں رہتے ہیں نماز پڑھتے ہیں لیکن باہر جا کر
چھوڑ دیتے ہیں۔یہاں رہ کر سلسلہ سے بڑا تعلق ظاہر کرتے ہیں لیکن باہر جا کر اس تعلق کو
توڑ دیتے ہیں اور جس طرح حضرت مسیح نے اپنے شاگردوں سے کہا تھا کہ جہاں کے لوگ
تمہاری بات نہ سنیں وہاں کی گرد بھی اپنے پاؤں سے جھاڑ آنا اسی طرح وہ کرتے ہیں۔تم
بھی یہ غور کر لو یہاں کی زندگی تمہارے لئے بیج کی طرح ہوگی جو آگے بڑھتی رہے گی اور
اس کے شگوفے نکلتے رہیں گے یا گرو کی طرح جسے تم جاتے وقت جھاڑ جاؤ گے۔اگر بیج کی
طرح ہے تو بیج کی طرح ہی اس کی حفاظت کرنے سے
تمہیں فائدہ حاصل ہو سکے گا ورنہ
نہیں۔اور بیج کے رکھنے کا یہی قاعدہ ہے کہ اسے انسان تر و تازہ رکھے اور گھن نہ لگنے
دے۔تمہارے لئے اس پیج کو محفوظ رکھنے کا یہ طریق ہے کہ مرکز سے تعلق رکھو۔اس وقت
تمہاری نسل ایک کو نیل کی طرح ہے جو باڑ کے اندر ہو اور جسے کوئی جانور نہ کھا سکتا ہو۔اگر
تم باڑ کے اندر رہو گے تو محفوظ رہو گے اور اگر تم فیصلہ کر لو کہ جو چیز تمہیں یہاں سے ملی ہے
وہ تمہارے لئے مفید ہے تو تمہیں اس کی حفاظت کرنے کا بھی فیصلہ کر لینا چاہئے۔اور
حفاظت اسی طرح ہو سکتی ہے کہ مرکز سے تعلق مضبوط رکھو اور اس میں کبھی کمزوری نہ آنے
دو۔اگر تم اس طرح کرو گے تو جو کچھ تم نے حاصل کیا ہے وہ نہ صرف محفوظ رہے گا بلکہ اس
میں دن بدن اضافہ ہوتا جائے گا۔اس بات کو خوب اچھی طرح یا درکھو۔اس کے بعد میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ جہاں انسان رہتا ہے وہاں
کے لوگوں سے چونکہ اسے تعلق پیدا ہو جاتا ہے اس لئے کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ان سے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
77
جلد سوم
تکلیفیں بھی پہنچتی ہیں، فائدے اور آرام بھی پہنچتے ہیں لیکن لوگوں کا قاعدہ ہے کہ آرام کو
بھول جاتے ہیں اور تکالیف کو تازہ رکھتے ہیں۔یہاں جو تم دو تین چار یا سات آٹھ سال
رہے ہو ان میں جن لوگوں کے ساتھ تمہارا تعلق رہا ہے ان کی نسبت ممکن ہے تمہارا یہ خیال
ہو کہ فلاں وقت یہ تکلیف پہنچی تھی اور فلاں وقت یہ۔اور اس قسم کی باتیں تمہیں یاد ہوں مگر
یاد رکھو جہاں کے متعلق ایسی باتیں جو لوگ اپنے ساتھ لے جاتے ہیں وہاں سے ان کا
تعلق قطع ہو جاتا ہے اور وہ بالکل علیحدہ ہو جاتے ہیں۔شریف انسانوں کا کام یہ ہوتا ہے
کہ وہ اچھی باتوں کو یاد رکھتے اور تکلیف دہ باتوں کو بھول جاتے ہیں۔تمہیں بھی ایسا ہی
کرنا چاہئے۔اصل بات تو یہ ہے کہ لوگ اچھے سلوک زیادہ کرتے ہیں اور تکالیف کم
لوگوں کی طرف سے پہنچتی ہیں مگر لوگ چونکہ تکالیف کو زیادہ یا در رکھتے ہیں اور اچھے سلوک کو
جلدی بھول جاتے ہیں اس لئے تکالیف زیادہ معلوم ہوتی ہیں۔ایک شخص کسی جگہ رہتا ہے
اور روزانہ پیٹ بھر کر کھاتا ہے۔وہ اگر ایک دن بھوکا رہے تو اسے یہ بات یادر ہے گی اور
ہر روز کا کھانا بھول جائے گا۔تو تکالیف کو یاد رکھا جاتا ہے اور یہ یاد رکھنا طبیعت کی
کمزوری ہے نہ کہ اس تکلیف دینے والی بات میں یہ اثر ہوتا ہے کہ زیادہ یاد رہتی ہے۔اگر انسان اس کے خلاف طبیعت بنالے یعنی نیک سلوک کو یا در کھے اور تکلیف کو بھلا دے تو
اسے اچھی باتیں ہی یا در ہیں گی اور ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں اچھی باتیں ہی یا د رہتی
ہیں اور ایسی باتیں جن سے انہیں تکلیف پہنچی ہو بھول جاتی ہیں۔تو تکلیف دہ باتوں کو یاد
رکھنے سے قلب اور دماغ پر بہت برا اثر پڑتا ہے اور اس کا نتیجہ سخت خراب نکلتا ہے۔علاوہ
ازیں یہ سخت ناشکری کی بات ہے کہ تکلیفوں کو جو کم ہوتی ہیں یا درکھا جائے اور آراموں کو
جو زیادہ ہوتے ہیں بھلا دیا جائے۔کئی لوگ معمولی معمولی باتوں سے ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ تکلیف کو یا در رکھتے ہیں اور آرام کو بھول جاتے ہیں۔اور کسی
سے ناچاقی کی وجہ سے مرکز سے قطع تعلق کر لیتے ہیں حالانکہ اگر کسی آدمی سے ان کی لڑائی
ہو تو اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ جس سے اس کا تعلق تھا وہ بھی برا ہے مگر لوگ ایسا کرتے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
78
جلد سوم
ہیں کہ جس سے لڑائی ہو اس کی قوم ، اس کے مذہب تک کو گالیاں دے دیتے ہیں حالانکہ
کوئی قوم ایسی نہیں جو ساری کی ساری بری ہو۔مغل، پٹھان ، سید اقوام میں اچھے لوگ بھی
ہوتے ہیں اور برے بھی۔اسی طرح کوئی مذہب ایسا نہیں جو سارے کا سارا برا ہو۔ہاں
ایک مذہب ایسا ہے جو سارے کا سارا اچھا ہے اور وہ اسلام ہے مگر سارے کا سارا کوئی
مذہب برا نہیں۔پس اگر کسی انسان سے کوئی تکلیف پہنچے تو اس ایک کی وجہ سے ساری قوم
یا مذہب اور سلسلہ پر حرف نہیں آسکتا۔خواہ کوئی انسان کتنا بڑا ہو تو بھی وہ برائی اس سے
ہی تعلق رکھے گی سلسلہ اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔تمہارے دلوں میں اگر استادوں یا ہیڈ ماسٹر
یا سپرنٹنڈنٹ کے متعلق کوئی شکایت ہو تو اس کو یہاں سے جانے سے پہلے نکال دو تا کہ وہ۔ایک خراب بیج کی طرح تمہارے ساتھ نہ جائے۔تم اچھی باتوں کو یاد رکھو اور سب بری
باتوں کو بھلا دو۔اس کے بعد میں ایک اور نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ تمہیں بار بار قادیان آنے کی
کوشش کرنی چاہئے۔یہ بہت ضروری بات ہے۔تمہاری مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص گھر
سے مال لے کر ڈاکوؤں میں جائے۔تم گھر سے اسی طرح جا رہے ہو۔ہو سکتا ہے کہ تم
اپنے مال کی حفاظت کرو اور اس عمدگی سے کرو کہ ڈاکو بھی تمہارے ساتھ ہو جائیں اور
بجائے تم سے مال چھین کر تمہیں تہی دست کرنے کے تمہارے مددگار بن جائیں۔اور
ہوسکتا ہے تم اس کی حفاظت نہ کرو اور گھر سے نکل کر دو ہی قدم جانے پر تم سے چھین
لیں۔اگر تم یہ خیال کرو گے کہ تمہیں ایسے مخالفین میں جانا ہے جو تم سے تمہارا مال چھینے کی
کوشش کریں گے اور تمہیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے تو ۹۹ فیصدی امید ہے کہ حفاظت
کر سکو گے۔اور اگر اس کے خلاف کرو گے تو ۹۹ فیصدی خطرہ ہے کہ تم لوٹ لیے جاؤ
گے۔کیونکہ جو چوکس رہتا ہے وہ اپنی حفاظت کرتا ہے اور جو غافل ہو جاتا ہے وہ نقصان
اٹھاتا ہے۔تم اگر خطرہ کو محسوس کرو گے تو چوکس رہو گے اور جب چوکس رہو گے تو دشمن
کے وار سے محفوظ رہو گے۔لیکن اگر غافل ہو جاؤ گے تو نقصان اٹھاؤ گے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
79
جلد سوم
پھر ایک اور بات یاد رکھو کہ ہم نہ اس گورنمنٹ کو اور نہ کسی اور گورنمنٹ کو بے عیب
سمجھتے ہیں۔عیب ہر گورنمنٹ میں ہوتے ہیں اور اس میں بھی ہیں۔وہ لوگ جو یہ خیال |
کرتے ہیں کہ اس گورنمنٹ میں کوئی نقص نہیں ان کے سامنے جب نقائص پیش کیے جاتے
ہیں تو وہ حیران ہو جاتے ہیں۔ہم یہ نہیں کہتے کہ اس گورنمنٹ میں کوئی عیب نہیں اس لئے
ہم اس کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے۔بلکہ ہمیں گورنمنٹ کے عیب دوسروں کی نسبت بہت
زیادہ معلوم ہیں اور ہم بہت زیادہ زور کے ساتھ ان کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں مگر
گورنمنٹ کے عیب کی نسبت ساری دنیا میں جو عیب ہے وہ چونکہ بہت بڑا ہے اس لئے ہم
اپنی ساری طاقت اس کے دور کرنے میں صرف کرنا چاہتے ہیں۔ہماری جماعت تھوڑی
ہے اور ہمارے کام کرنے والے کم ہیں اگر ہمارے آدمی گورنمنٹ کے پیچھے پڑ جائیں تو
اصل کام کرنے سے رہ جائیں گے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان عاجل |
ہے یعنی جلدی حاصل ہونے والے نفع کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔اور یہ صاف بات ہے کہ
سیاسیات کے متعلق چونکہ انسان سمجھتا ہے کہ مجھے کوئی عہدہ مل جائے گا اس لئے اپنی ساری
کوشش اس میں صرف کر دیتا ہے اور دوسری طرف متوجہ نہیں ہوسکتا۔یہ درست ہے کہ
سیاسیات میں پڑنے والے سب لوگوں کو عہدے نہیں مل جاتے لیکن ملنے کی امید پر ہی لوگ
خوش ہوتے اور اس میں مصروف رہتے ہیں اور ایسے لوگ دوسری طرف توجہ نہیں کر سکتے۔ہمارے سیاسیات سے علیحدہ رہنے کی اور بھی وجوہات ہیں مگر یہ بڑی وجہ ہے کہ ہم
چاہتے ہیں ہماری ساری کی ساری جماعت اپنی ساری قوت اور سا راز در اشاعت اسلام
میں لگا دے۔کوئی پیشہ ور ہے تو اپنے پیشہ میں ، اگر کوئی تاجر ہے تو اپنی تجارت میں ، اگر
کوئی ملازم ہے تو اپنی ملازمت میں اسی بات کو مد نظر رکھے اور اس کیلئے کوشش کرتا رہے۔پس
سیاسیات میں حصہ لینے سے روکنے کی وجہ ہماری یہ مصروفیت ہے۔کیونکہ اگر ہماری
جماعت سیاسیات میں پڑ گئی تو اصل کام کو بھول جائے گی۔تمہیں اگر کوئی گورنمنٹ کے نقص اور عیب بتائے تو تم کہو ہم پہلے ہی ان باتوں کو۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
80
60
جلد سوم
جانتے ہیں۔مگر چونکہ ان سے بڑا کام ہمیں درپیش ہے اس لئے ان میں دخل نہیں
یتے۔ہم ان لوگوں سے زیادہ گورنمنٹ کے عیبوں سے واقف ہیں جو شور مچارہے ہیں مگر
ہمیں چونکہ فرصت نہیں اس لئے ادھر توجہ نہیں کر سکتے۔دیکھو اگر کسی کا بیٹا مر رہا ہو تو کیا
اسے یہ فکر ہو سکتا ہے کہ گھر کا پلستر اکھڑ گیا ہے اسے درست کراؤں؟ اسے تو بیٹے کی بیماری |
اور علاج کا ہی فکر ہو گا۔اس وقت اسلام کے خلاف یورش ہورہی ہے،اسلام کو برے سے
برے رنگ میں پیش کیا جا رہا ہے، اسلام سے لوگوں کو متنفر کیا جا رہا ہے اور اسلام کے
مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس وقت ہمیں اگر کوئی فکر ہے تو یہی کہ اسلام کی صداقت
دنیا پر ثابت کریں۔اسلام کی عزت اور وقعت لوگوں کے دلوں میں قائم کریں۔اسلام کی
خوبیاں لوگوں پر ظاہر کریں اور اسلام کو دنیا میں پھیلا دیں۔پس ہم اس کام کو چھوڑ کر اور
کسی طرف متوجہ نہیں ہو سکتے۔تمہارے سامنے گورنمنٹ کے نقص پیش ہوں گے اگر تمہارا یہ خیال ہوگا کہ اس میں
کوئی نقص نہیں تو جب تم کو لوگ نقائص سنائیں گے تم حیران رہ جاؤ گے۔لیکن اگر تمہارا یہ
خیال ہوگا کہ ہم گورنمنٹ کے متعلق سب کچھ جانتے ہیں مگر چونکہ فرصت نہیں اس لئے ان
باتوں میں نہیں پڑتے تو تم پر کسی بات کا اثر نہیں ہوگا۔تمہیں دین کی خدمت اور اشاعت
کرنی ہے تم اگر سیاست میں پڑ جاؤ گے تو ادھر سے بالکل رک جاؤ گے۔آخر میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ ساری دنیا میں کام آنے والی چیز
اخلاق ہے۔اچھے عادات اور اخلاق کا انسان ہر جگہ عزت اور فائدہ حاصل کر لیتا
ہے۔ہندو دکانداروں کو دیکھا گیا ہے گاہک کو دور سے ہی آنا دیکھ کر کہنے لگ جاتے ہیں
آیئے جی آئی جی مگر مسلمان دکاندار گاہک کے ساتھ سیدھے منہ بات بھی نہیں کرتے۔یہی
وجہ ہے کہ مسلمانوں سے تجارت نکل کر دن بدن ہندوؤں میں جا رہی ہے کیونکہ گاہک انہی
دکانداروں کے پاس جاتے ہیں جو اخلاق سے پیش آتے ہیں۔اسی طرح وکیلوں اور دیگر

زریں ہدایات (برائے طلباء)
81
جلد سوم
پیشہ وروں کا حال ہے۔انہی کے پاس زیادہ لوگ جاتے ہیں جن کے اخلاق اچھے ہوتے
ہیں۔تم اخلاق اچھے بناؤ تاکہ تمہارے اپنے دل میں اطمینان پیدا ہو اور لوگوں کے دلوں
میں تمہاری قدر اور عزت ہو۔پھر دنیاوی ترقیات بھی اخلاق پر ہی منحصر ہوتی ہیں۔لڑنا
جھگڑنا ، جھوٹ بولنا، چوری اور بد دیانتی کرنا سب بری باتیں ہیں اور ان سے انسان بد نام
ہو جاتا ہے اور بد نام انسان کوئی مفید اور اعلیٰ درجہ کا کام نہیں کر سکتا۔تم تمام بری باتوں سے
بچو اور اچھی باتیں حاصل کرو۔پھر اپنی طبیعتیں خوش بناؤ۔رنجیدہ اور پژمردہ مت بناؤ۔خود خوش رہو اور دوسروں کے ساتھ خوشی اور اخلاق سے پیش آؤ۔اگر تم ان باتوں کو یاد
رکھو گے تو بہت فائدہ اٹھاؤ گے۔""
(الفضل 14 مارچ 1921ء)

آج 10 میں سے 10 باقی