مدرسہ احمدیہ قادیان کے متعلق حضرت خلیفة الثانی کا ارشاد

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
97
جلد سوم
مدرسہ احمدیہ قادیان کے متعلق حضرت خلیفۃ الثانی کا ارشاد
برادران جماعت احمدیہ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
مدرسہ احمدیہ کے منتظمین کی طرف سے مدرسہ احمدیہ کا پراسپیکٹس چھاپ کر آپ لوگوں کی
خدمت میں پیش کیا جاتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس موقع پر میں بھی کچھ الفاظ مدرسہ کی سفارش
کے طور پر تحریر کردوں۔میں حیران ہوں کہ اس مضمون پر کیا تحریر کروں۔مدرسہ احمدیہ کی
ضرورت اور اس کا فائدہ ایسا بین ہے کہ یہ خیال بھی طبیعت پر گراں گزرتا ہے کہ جماعت کی توجہ
اس کی طرف ویسی نہیں ہے جیسی کہ ہونی چاہئے۔مدرسہ احمدیہ کی ضرورت کے متعلق صرف اس قدر کہہ سکتا ہوں کہ اگر مسیح موعود نے
دنیا میں کوئی کام کیا ہے اور اگر آپ کا وجود دنیائے اسلام میں
کسی قسم کا تغیر پیدا کرنے میں
کامیاب ہوا ہے تو پھر مدرسہ احمد یہ یا ایسے ہی کسی درسگاہ کے بغیر خواہ اس کا کچھ ہی نام
رکھ لیا جاوے چارہ نہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے اپنی متفرق تحریرات میں تحریر فرمایا
ہے۔آپ کا صرف یہی کام نہیں تھا کہ مسیح ناصری کی وفات کی طرف توجہ دلائیں بلکہ آپ
نے رائج الوقت اسلامی عقائد، رائج الوقت اسلامی تغییر ، رائج الوقت علم حدیث ، رائج الوقت
علم کلام اور رائج الوقت علم فقہ اور اصول فقہ، رائج الوقت علم تصوف اور رائج الوقت علم اخلاق
میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا ہے۔بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ان علوم کے لئے آپ نے
نیا آسمان نئی زمین پیدا کر دی ہے۔اور اسی کی طرف اس کشف میں اشارہ ہے جس پر
نادان مخالف آج تک ہنسی اڑاتا اور آپ کو خدائی کا دعویدار قرار دیتا ہے۔اس عظیم الشان
تغیر علمی میں جو پچھلے تیرہ سو سال کے اندر اپنی نظیر آپ ہی ہے اور نہ معلوم کتنی صدیوں تک

زریں ہدایات (برائے طلباء)
98
جلد سوم
دنیا کے لئے ایک ہی راہنما ہو گا باریک بین نظر کیلئے ایسے سبق اور سامانِ اطمینان پیدا ہیں
کہ وہ ان سے واقف ہونے کے بعد پرانے علوم کی طرف ( جو رسول کریم ﷺ کی طرف
منسوب کیے جاتے ہیں لیکن آپ ﷺ سے اسی قدر دور ہیں جس قدر نور سے ظلمت ) لوٹنا
ایک موت بلکہ موت سے بدتر اور روح اور ضمیر کیلئے ایک گھناؤنا اور قابل نفرت فعل خیال
کرتا ہے۔پس اس قدر تغیرات عظیمہ کے برقرار رکھنے اور ان کے اثرات کو دوسروں تک
پہنچانے کیلئے جب تک ایسے آدمی نہ ہوں جو اپنے پورے اوقات کو صرف کر کے اس
امانت کی حفاظت کریں لمبا عرصہ تو الگ رہا ہم یہ بھی امید نہیں کر سکتے کہ دو تین نسلوں تک
یه علوم محفوظ رہ سکیں۔پس اگر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے اور
جیسا کہ میں نے ابھی تحریر کیا ہے حضرت مسیح موعود نے مبعوث ہو کر تمام علوم دینیہ مروجہ
میں ایک عظیم الشان انقلاب پیدا کر دیا ہے اور صرف ایک دو مسئلوں پر روشنی نہیں ڈالی۔تو
ان علوم کے محافظ پیدا کرنے بھی نہایت ضروری ہیں اور ایسے علماء ایک زبردست علمی |
درسگاہ کی موجودگی کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتے اور یہی غرض مدرسہ احمدیہ کی ہے۔اس وقت
تک ابتدائی حالت کی وجہ سے اس غرض پر پورے طور سے زور نہیں دیا جا سکتا تھا مگر میں
نے اب اس کے نصاب میں تغیر کر کے اسے ایسے رنگ میں چلانے کی ہدایت کی ہے کہ
آئندہ یہی غرض اس کے منتظموں کے زیر نظر رہے اور آہستہ آہستہ چار سال کے عرصہ میں
کالج تک ترقی دینے کا فیصلہ کر دیا ہے۔وَاللهُ الْمُوَقِّقُ۔ان تغیرات کے بعد اور ایک مقصد عظیم کو اس مدرسہ کے نصب العین کر دینے کے بعد
اس کی اندرونی اصلاح کے ساتھ میں چاہتا ہوں کہ اس کی بیرونی حالت کی درستگی کی طرف
بھی توجہ دی جائے اور یہ کام بغیر جماعت کی توجہ کے نہیں ہوسکتا۔مدرسہ کے منتظمین اور
اسا تذہ خواہ کس قدر بھی توجہ کریں لیکن آگے طالب علم کافی تعداد میں نہ ہوں یا اس قابلیت کے
نہ ہوں جو اس امانت کے قابل ہو سکیں تو ان کی کوششیں اور ہماری سعی حسب دل خواہ بار آور
نہیں ہوسکتی۔پس میں اس تحریک کے ذریعہ تمام جماعت احمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس

زریں ہدایات (برائے طلباء)
99
جلد سوم
غفلت کو بھی اسی طرح دور کر دے جس قدر کہ دوسری غفلتوں کو دور کرنے میں وہ کامیاب
ہو چکی ہے۔مدرسہ احمدیہ تمہاری عملی جدوجہد کا نقطہ مرکزی ہے اور اسی کی کامیابی پر اس
امر کا فیصلہ ٹھہرا ہے کہ آئندہ سلسلہ کی تبلیغ جاری رکھی جاسکے گی یا نہیں؟
آپ لوگوں میں سے بہت یہ خیال کرتے ہیں کہ انگریزی تعلیم کے ساتھ سلسلے کی
کتب پڑھنے سے ہم اس غرض کو پورا کر سکتے ہیں جو اس سلسلے کے نظام علمی کے درست
رکھنے کیلئے ضروری ہے لیکن اس سے بڑھ کر اور کوئی غلطی نہیں ہو سکتی۔بیشک حضرت مسیح موعود
کی کتب کا اکثر حصہ اردو میں ہے لیکن کیا جس زبان کو انسان سمجھ سکتا ہو اس میں لکھی ہوئی
کتاب کو بھی ضرور سمجھ سکتا ہے۔اگر یہ بات ہوتی تو سب سے زیادہ قرآن کریم کو سمجھنے
والے اہل عرب ہوتے۔بیشک بغیر کسی زبان کے سمجھنے کے اس میں لکھی ہوئی کتاب کو
انسان نہیں سمجھ سکتا لیکن کتاب کے سمجھنے کیلئے صرف یہی ضروری نہیں اس کیلئے یہ بھی ضروری
ہے کہ استاد کے ذریعہ سے اس کی رموز اور باریکیوں کو حاصل کرے۔پھر یہ بھی یاد رکھنا
چاہئے کہ حضرت صاحب نے قرآن اور احادیث کے علوم کے متعلق اصول بیان کئے ہیں
ان کی مکمل تغیر نہیں لکھی اور جب تک کوئی شخص ان اصول کے ماتحت قرآن کریم اور
احادیث کی کتب نہ پڑھے وہ ان اصول سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتا اور اس کیلئے علاوہ
استاد کی مدد کے عربی زبان کے وسیع علم کی ضرورت ہے۔یہی حال علم تصوف علم فقہ اور
علم اخلاق کا ہے۔پس بغیر عربی زبان کے وسیع علم کے اور بغیر ان علوم کی کتب کے
بالاستیعاب مطالعہ کے جو حضرت مسیح موعود کے بنائے ہوئے اصول کی روشنی میں ہو یہ
بات حاصل نہیں ہوسکتی۔پس جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ عربی زبان کی محمد بد حاصل |
کر کے اور اپنے طور پر تھوڑا سا مطالعہ کر کے خدمت دین حقیقی معنوں میں کر سکتے ہیں وہ
ایسے ہی دھوکا خوردہ ہیں جیسا کہ وہ شخص جو ایک ہلدی کی ایک گھٹی لے کر پنساری بن
بیٹھا تھا۔یہ ممکن ہے کہ بعض مسائل کو یاد کر سکے، کوئی شخص عوام میں سے بعض کو ان مسائل
سے واقف کر سکے لیکن علوم دینیہ کا ماہر نہیں ہو سکتا اور نہ ان کا محافظ کہلا سکتا ہے۔یہ ایک

زریں ہدایات (برائے طلباء)
100
جلد سوم
با قاعدہ اور لمبی جد و جہد سے ممکن ہے۔اس کے حصول کا کوئی اور ذریعہ نہیں۔پس ہماری جماعت کے دولتمندوں اور درمیانی درجہ کے آدمیوں کو اس مدرسہ کی
طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔اور رو پید اور بچوں سے اس کی ترقی کی کوشش کرنی
چاہئے تا کہ اس کے ذریعہ سے ہمیں ایسے واعظ جو علوم دینیہ کی حفاظت کر سکیں اور ایسے مبلغ
جو بیرونی دنیا کو تمام مسائل مختلفہ میں تشفی بخش جواب دے سکیں حاصل ہوسکیں۔اور تا علوم
کی وہ نہر جو حضرت مسیح موعود نے جاری کی ہے منڈیروں کے نقص کی وجہ سے ہماری
غفلت کے سبب ادھر ادھر بہہ کر ضائع نہ ہو جاوے اور ہماری آئندہ نسلیں بجائے
دعا کرنے کے ہم سے نفرت کا اظہار نہ کریں اور تا خدا تعالیٰ کی ناشکری کے جرم کے
مرتکب ہو کر اس کی ناراضگی کے ہم مستحق نہ بنیں۔آمین۔اَللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ الشَّاكِرِينَ
وَلَا تَجَعَلْنَا مِنَ الْكَافِرِيْنَ - وَ آخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ
خاکسار
مرز امحمود احمد
قادیان
"
الفضل 20 مارچ 1922ء)

آج 10 میں سے 10 باقی