کانفرنس کے موقع پر مدرسہ احمدیہ سے متعلق ارشاد

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
101
جلد سوم
کا نفرنس کے موقع پر مدرسہ احمدیہ سے متعلق ارشاد
کانفرنس کے موقع پر مدرسہ احمد یہ قادیان سے متعلق حضرت
خلیفہ امسیح الثانی نے جو
"
ارشاد فرمایا وہ حسب ذیل ہے:۔اب رات بہت گزرگئی ہے باقی امور اس وقت پیش نہیں کیے جاسکتے لیکن ایک
ضروری امر ہے جس کی طرف میں احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ مدرسہ احمدیہ
ہے۔مدرسہ احمدیہ کی طرف ہماری جماعت کی بالعموم توجہ نہیں۔اس میں پڑھنے والے اکثر
وہ لڑ کے ہیں جن کو انجمن وظیفہ دیتی ہے۔ذی ثروت لوگ اپنے بچوں
کو بھیجنے میں غفلت
سے کام لے رہے ہیں۔پہلے لوگوں کو یہ شکایت تھی کہ خود کا رکن اپنے لڑکوں کو داخل نہیں
کرتے۔لیکن اب ان کو یہ شکایت نہیں ہونی چاہئے۔میرا ایک لڑکا قرآن شریف حفظ
کر رہا ہے جو چند دن میں ختم کرنے والا ہے۔میں اس کو مدرسہ احمدیہ میں ہی داخل
کراؤں گا۔دوسرے لڑکے کو میں نے ہائی سکول میں داخل کیا ہے کہ چوتھی جماعت پاس
کر لے۔چوتھی پاس کرنے کے بعد اس کو بھی مدرسہ احمدیہ میں داخل کروں گا۔صرف یہی
نہیں جس قدر بھی میرے بچے ہوں گے سب کو انشاء اللہ تعالی مدرسہ احمدیہ میں داخل
کرانے کا ارادہ کر لیا ہے۔تو اب میرا حق ہے کہ میں آپ سے بھی مطالبہ کروں کہ اگر تمام |
نہیں تو کم از کم ایک ایک بچہ تو ہر ذی ثروت اس مدرسہ میں داخل کرے۔اس سے ایک تو
انجمن کے خرچ میں کمی ہوگی اور دوسرے جو اپنے خرچ پر پڑھتے ہیں ان کی طبیعت میں
ایک آزادی اور جرات ہوتی ہے اور ترقی کرنے کا خاص جوش ہوتا ہے۔سوائے شاذ و نادر
کے ان پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا کہ تم مجبور ہو کر پڑھتے ہو۔اگر چہ اب تو وظیفہ لینے والوں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
102
جلد سوم
کے اندر بھی یہ اخلاق پیدا ہورہے ہیں کیونکہ ان کو بھی وظیفہ قرضہ حسنہ کے طور پر دیا جاتا
ہے لیکن پھر بھی دوسروں کو فوقیت ہے۔ذی ثروت طلباء سے مدرسہ کا وقار بھی بڑھتا ہے
اس لئے ایسے دوستوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچے مدرسہ احمدیہ میں داخل کرائیں۔مگر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بعض لوگ اپنے ایسے لڑکوں کو جو دوسرے سکولوں میں تعلیم کے
قابل نہیں ہوتے ادھر بھیج دیتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ان لڑکوں کو داخل کرائیں جو
ہوشیار اور ہونہار ہوں۔دین کے راستہ میں مال کی ہی قربانی نہیں بلکہ مکمل قربانی تب ہوگی جب اپنے مالوں
کے علاوہ اپنی اولادوں کو بھی قربان کرو گے۔جو دوست نمائندہ بن کر آئے ہیں ان کو بھی
تاکید کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنے بچوں کو مدرسہ احمدیہ میں داخل کرائیں اور دوسروں کو بھی جا کر
تاکید کریں کہ وہ بھی اپنے خرچ پر پڑھنے والوں کو مدرسہ احمدیہ میں بھیجیں۔مدرسہ احمدیہ میں
اپنے خرچ پر پڑھنے والے طلباء کا قلیل التعداد میں ہونا کیا ثابت نہیں کرتا کہ جو اپنے خرچ
پر پڑھ سکتا ہے ادھر آنا نہیں چاہتا اور نہ کیا وجہ ہے کہ دوسرے مدرسہ میں زیادہ اپنے خرچ پر
پڑھنے والے ہوں۔اس نظارہ کو سامنے لا کر ان کے بدن میں لرزہ آ جاتا ہے کیونکہ اس
کے یہ معنے ہوئے کہ جہاں تک ہمارا بس چلتا ہے ہم دینی علوم سیکھنے کی طرف ہرگز منہ نہیں
کریں گے۔ہاں جب مجبور ہو جائیں گے اور دوسرے مدرسہ میں داخل ہونے کی کوئی
صورت نہیں رہے گی اُس وقت مدرسہ احمدیہ میں داخل ہو جاویں گے یہ بڑی گندی روح
ہے اس کو فوراً دور کرنا چاہئے۔“
(الفضل 17 اپریل 1922ء)
(1922/17

آج 10 میں سے 10 باقی