طلباء مدرسہ احمدیہ کو نصائح

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
103
جلد سوم
طلباء مدرسہ احمدیہ کو نصائح
25 اپریل 1922ء کو نماز عصر کے بعد بورڈنگ مدرسہ احمدیہ قادیان میں طلباء مدرسہ احمدیہ
نے مولوی فاضل کے امتحان میں جانے والے طلباء کوئی پارٹی دی۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسح
الثانی نے تشہد، تعوذ اور تلاوت سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل نصائح فرمائیں:۔دو بعض باتیں اس ایڈریس کے متعلق جو مدرسہ احمدیہ کے طالب علموں نے مولوی فاضل
کے امتحان کے لئے جانے والوں کو دیا ہے کہنا چاہتا ہوں۔پیچھے بھی ایک موقع پر میں نے بعض |
نصائح کی تھیں۔اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ایک حد تک ان کا خیال رکھا گیا ہے۔لیکن پھر بھی بعض
باتیں اصلاح کے قابل ہیں۔(1) جو نصائح اس مضمون میں بیان ہوئی ہیں وہ ایسی ہیں جو بڑا چھوٹے کو کرتا ہے۔کئی قسم
کی نصائح ہوتی ہیں۔بعض وہ جو بڑے چھوٹے کو کرتے ہیں اور بعض وہ جو چھوٹے بڑوں کو
کرتے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ ایک مدرسہ میں پڑھنے والے ایک دوسرے سے امید رکھتے
ہیں کہ جو پہلے جائیں وہ ان کے مدرسہ کے لئے نیک نمونہ قائم کرنے والے ہوں۔مگر تمام
ایڈریس ایسی باتوں پر مشتمل ہے جو بزرگ کی شان کے شایاں ہیں کہ چھوٹوں کو کہے۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ ایڈریس لکھنے والوں نے اس مقام کو نہیں سوچا جس پر وہ کھڑے ہیں۔ایڈریس
لکھنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ لکھنے والے اپنے اور دوسرے کے مقام کو مدنظر رکھیں اور پھر
مناسب موقع کلام کریں۔(2) دوسری بات یہ ہے کہا گیا ہے کہ دوسروں کو باہر جانے کا موقع نہیں ملا۔آدمیوں کی
قلت کی وجہ سے انہیں مرکز میں ہی رکھ لیا گیا ہے۔مگر آپ طلبائے جماعت (مولوی فاضل )

زریں ہدایات (برائے طلباء)
104
جلد سوم
خوش قسمت ہیں جنہیں باہر جانے کا موقع ملے گا۔یہ غلط ہے۔بے شک باہر جا کر دین کا کام
کر نا خوش قسمتی ہے مگر وہ زیادہ خوش قسمت ہے جو مرکز میں کسی کام پر لگایا جاتا ہے۔مرکز کی
اہمیت ہر شعبہ میں تسلیم کی جاتی ہے۔اور دینی شعبہ میں تو خصوصاً بہت بڑی اہمیت ہے۔پس باہر
جانے والا خوش قسمت ہے اگر خدمت دین کے لئے جاتا ہے۔مگر مقابلہ اس سے زیادہ خوش قسمت
نہیں جو مرکز میں رہتا اور خدمت دین کرتا ہے۔اگر کسی کو خدمت دین کے لئے باہر جانے کے
لئے کہا جائے اور وہ اس لئے انکار کرے کہ میں مرکز میں رہوں گا تو قابل گرفت ہے۔لیکن جسے
دونوں موقعے حاصل ہیں کہ چاہے باہر جا کر خدمت دین کرے چاہے مرکز میں رہ کر۔ان میں
سے وہ قابل افسوس ہے جو مرکز کو چھوڑتا اور باہر جاتا ہے۔اور وہ بہت خوش قسمت ہے جو مرکز
میں رہتا ہے۔(3) اس کے بعد میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بچوں میں یہ عادت ہونی چاہئے کہ جو بات کہیں
ایسا معلوم ہو کہ ان کے دل سے نکل رہی ہے۔مجھے بچپن سے ہی یہ عادت ہے کہ جب تک
تقریر کرنے والے کے دل کو پکھلتا ہوا نہ دیکھوں اور ایسانہ معلوم ہو کہ جو کچھ کہہ رہا ہے دلی جوش
سے کہہ رہا ہے اُس وقت تک مجھے اطمینان نہیں ہوتا بلکہ تکلیف ہوتی ہے۔تم کبھی یہ کوشش نہ کرو
کہ دوسرے کے اقوال کی نقل کرو اور دوسروں کے دل سے نکلے ہوئے الفاظ اپنے منہ سے
نکالو۔کیونکہ ایسے لوگ دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کیا کرتے۔کامیاب وہی شخص ہوتا ہے جو اپنا
دل نکال کر دوسروں کے سامنے رکھ دیتا ہے اور اپنے دلی جذبات پیش کرتا ہے۔دیکھو مسلمانوں
میں اس غلط روش کی وجہ سے کتنی تباہی آئی۔اس وقت مسجدوں میں کھڑے ہو کر جمعہ کے دن
وہی خطبے پڑھ دیتے ہیں جو نہ ضرورت زمانہ کے مطابق ہیں نہ ان کی اپنی حالت کے مطابق ہیں
اور نہ سامعین کی حالت کے مطابق ہیں بلکہ آج سے پانسو سال پہلے کی ضروریات اور حالات کو
مد نظر رکھ کر جو خطبے پڑھے گئے ہیں آج انہی کو دہرا دیتے ہیں۔جس کا کوئی فائدہ نہیں۔تم جب
کوئی تحریر لکھنے لگو تو یہ مدنظر رکھ لو کہ فقرے درست ہوں، زبان صاف ہو، الفاظ صحیح ہوں۔مگر
دوسروں کے فقروں اور الفاظ کی نقل نہ کرو۔میں نے دیکھا ہے اس ایڈریس میں یہ بات مدنظر

زریں ہدایات (برائے طلباء)
105
جلد سوم
نہیں رکھی گئی بلکہ کوشش کی گئی ہے کہ دوسروں کے فقرات کے مشابہ اپنے فقرات بنا ئیں اس لئے
ایڈریس میں مجھے وہ جان نظر نہیں آئی جو ہونی چاہئے تھی۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ کسی کی نقل |
کرنے کی قطعاً کوشش نہ کرو۔زبان اور محاورہ کی صحت کا خیال رکھو مگر اپنے جذبات کو اپنے الفاظ
میں نکلنے دو وہی دوسروں پر اثر کریں گے اور وہی کوئی تغیر پیدا کرسکیں گے۔تو ایک تو یہ بات ہو
کہ تقریر میں ایک جوش ہو جو احساسات اور جذبات کو ابھارے۔دوسرے یہ بھی ہو کہ بات
موقع اور محل کے مناسب ہو۔میں نے پہلے بھی یہ نصیحت کی تھی اور اب پھر کرتا ہوں چونکہ یہ دن
طالب علمی کے ہیں اس لئے بچے نہیں سمجھتے لیکن اگر اب نہ سمجھیں گے تو پھر بڑے ہو کر بھی نہیں
سمجھیں گے۔اس لئے استادوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جب طلباء سے تقریریں کرائیں تو
خیال رکھیں وہ اپنے جوش سے کلام کریں۔ان میں نقالی نہ ہو۔اس کے بعد میں ان کے لئے جو امتحان کے لئے جانے والے ہیں اور ان کے لئے جنہوں
نے یہ دعوت کی ہے اور ان کے لئے جو دعوت میں شامل ہوئے ہیں اور ان بچوں کے لئے جو بعد
میں آئے ہیں دعا کرتا ہوں۔“
(الفضل 4 مئی 1922ء)

آج 10 میں سے 10 باقی