ترقی کرنے والی قوم کے لئے ورزش کی ضرورت
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
138
جلد سوم
ترقی کرنے والی قوم کے لئے ورزش کی ضرورت
3 دسمبر 1923ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں احمد یہ ٹورنامنٹ کے انعامات تقسیم
کرنے کے لئے ایک تقریب ہوئی۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ
فاتحہ کے بعد جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل ہے:۔و سیکرٹری صاحب ٹورنامنٹ نے ابھی کھیلوں کے متعلق اپنی رپورٹ سنائی ہے جس میں
بتایا ہے کہ سب اصحاب نے جن کے سپر د کوئی کام کیا گیا تھا کام میں خوب حصہ لیا ہے۔اسی طرح ذولفقار علی خان صاحب نے سیکرٹری صاحب کا شکر یہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے
اچھی دلچسپی سے کام کیا ہے۔مجھے چونکہ ان کھیلوں کا زیادہ حصہ دیکھنے کا موقع نہیں ملا صرف ایک
دوکھیلوں میں آسکا ہوں اس لئے میں ذاتی مشاہدہ کی بناء پر نہیں کہ سکتا کہ کام کیسا ہوا ہے اور کس
نے زیادہ اچھا کام کیا ہے مگر چونکہ یہی آواز آتی ہے کہ سب اصحاب نے اپنا اپنا متعلقہ کام خوب
کیا ہے اس لئے ہمیں بھی تسلیم کرنا چاہئے کہ کام اچھا ہی ہوا ہو گا۔لیکن میں ایک خاص بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا میں کوئی قوم کسی کام میں
ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ یہ نہ بجھتی رہے کہ ابھی اس کام میں اور ترقی ہو سکتی ہے۔جب کام
کرنے والے یہ سمجھ لیں کہ ہم نے جو کام کرنا تھا وہ کر چکے اور اب ہمارے آگے ترقی کا کوئی
میدان نہیں تو اس خیال کا پیدا ہونا ہی ان کے تنزل کا پہلا سبب ہوتا ہے۔میں نے جہاں تک تاریخ کا مطالعہ کیا ہے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ جب بھی کسی قوم نے
تعلیم میں، حکومت میں، تجارت میں، صنعت و حرفت میں یا کسی اور مفید کام میں یہ سمجھ لیا کہ بس
جو کچھ ہم نے کرنا تھا وہ ہم کر چکے تو وہی وقت ان کے تنزل کی ابتدا کا تھا۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
139
جلد سوم
کہا گیا ہے کہ انجمن ٹورنامنٹ نے اپنے فرائض کو بخوبی ادا کیا اور اگر یہ خیال ہو کہ اس |
سے آگے ترقی نہیں ہو سکتی تو میں کہوں گا ایسا خیال تباہی کی علامت ہے چونکہ میرے نزدیک
ورزش کا جاری رکھنا جماعت کی دماغی اور جسمانی ترقی کے لئے ضروری ہے اس لئے میں نصیحت
کرتا ہوں کہ ہمیشہ غور کر کے دیکھو کہ کس کس کام میں کیا کیا نقائص تھے۔پھر جو کمیاں یا غلطیاں
نظر آئیں ان کو آئندہ سال میں دور کرنے کی پوری سعی اور کوشش کرو۔دنیا کا کوئی کام نہیں جس
میں ترقی بند ہوگئی ہو۔ادنی ادنی کاموں میں بھی اور باریکیاں نکل رہی ہیں اس لئے اعلیٰ کاموں
میں کیسے ترقی بند ہو سکتی ہے۔پس ایک طرف تو میں ورزش کی جماعت انتظامی کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ غور کرے اس کے
کام میں کیا کیا نقائص رہے ہیں اور ان نقائص کو دور کرنے کی کوشش کرے۔دوسری طرف ادھر
توجہ دلاتا ہوں کہ وہ لوگ جنہوں نے ان کھیلوں میں حصہ لیا ہے اور ان کھیلوں کو دیکھا ہے وہ ان
کھیلوں کو محض کھیل اور وقت گزارنے کا ایک مشغلہ نہ سمجھیں۔اگر وہ ان کھیلوں کے متعلق غور
سے کام لیں گے تو ان کو معلوم ہوگا کہ کھیلیں کام کرنے کی مشق کراتی ہیں۔کھیلوں میں اخلاق ، صبر،
استقلال اور مقابلہ کی طاقت پیدا ہوتی ہے اور یہ باتیں اور ذرائع سے بمشکل پیدا ہوتی ہیں۔بہت بڑے بڑے لوگ ہوئے ہیں جن کی بڑائیوں کی بنیاد فیلڈ گراؤنڈ (بازی گاہ) میں رکھی
گئی۔اگر وہ کھیلوں میں حصہ نہ لیتے تو ان کی بڑائی ظاہر نہ ہوتی۔ا
ورزش جسمانی ایسی ضروری چیز ہے کہ رسول کریم ﷺ بھی اس میں حصہ لیتے تھے بلکہ
ورزش کرنے والوں کا حوصلہ بڑھاتے تھے۔کھیلوں سے میری مراد وہ کھیلیں ہیں جن سے
جسمانی طاقتوں میں اضافہ اور جسم اور عقل مضبوط ہوتے ہیں اور فراست میں ترقی ہوتی ہے نہ کہ
وہ کھیلیں جن سے بجر تضیع اوقات کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ورزشوں میں مقابلہ کا طریق
رسول کریم ﷺ نے بھی استعمال فرمایا ہے۔بعض نادان احادیث میں ورزشی کھیلوں کا ذکر دیکھ
کر اعتراض کیا کرتے ہیں کہ آپ کھیل دیکھتے تھے مگر وہ کھیل کھیل نہیں تھے بلکہ دشمن سے مقابلہ
اور جنگ کرنے کی مشق تھی۔بخاری میں ایک حدیث ہے کہ آپ نے مسجد میں لڑائی کرائی اور
زریں ہدایات (برائے طلباء)
140
چلید سوم
وہاں پر جنگی کرتب دکھائے گئے۔آپ نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ تم بھی دیکھو۔آپ کسی قدر
جھک گئے اور حضرت عائشہ نے ان کرتبوں کو دیکھا۔اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم اللہ نے دیکھا کہ صحابہ آپس میں تیراندازی کی مشق
کر رہے ہیں آپ نے فرمایا ایک طرف میں ہوتا ہوں۔جس فریق کے مقابلہ میں آپ کھڑے
ہونے لگے تھے اس طرف کے لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہم آپ کے مقابلہ میں کھڑے نہیں
ہوتے۔آپ نے فرمایا اچھا! میں دیکھتا ہوں تم لوگ مقابلہ کرو 2 غرض رسول کریمی
ورزشوں میں حصہ لیا کرتے تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سیر میں کبھی ناغہ نہیں کرتے تھے۔سوائے ایسی بیماری کے جس
میں آپ ہل نہ سکتے ہوں۔جب میری خلافت کا زمانہ آیا تو میں نے ابتداء کام کے باعث ورزش کرنا چھوڑ دیا جس
سے میری جسمانی حالت پر بہت برا اثر پڑا۔اُس وقت میں نے ایک خواب دیکھی جس میں میں
ایک شخص کو ورزش کی ضرورت سمجھا رہا ہوں۔اس کو میں نے کہا بعض کھیل بعض لوگوں کے لئے
جائز ہوتے ہیں مگر وہ لوگ جن کے ذمہ بڑے بڑے ذمہ داری کے کام ہوتے ہیں اگر وہ
ورزشوں میں حصہ نہ لیں اور صحت جسمانی کا خیال نہ رکھیں تو ان پر گناہ ہوتا ہے۔اس کے بعد
میری آنکھ کھل گئی اور میں نے سمجھا یہ مجھے ہی سمجھایا گیا ہے۔اس کے بعد میں نے ورزشوں میں
حصہ لینا شروع کیا جس سے میری جسمانی صحت اچھی ہوگئی اور میں پہلے سے زیادہ کام کرنے
کے قابل ہو گیا۔ورزشوں میں سے فٹ بال اور گت کا ضروری ہیں۔گت کا ایسی چیز ہے جس سے تلوار چلانے کی
مشق ہوتی ہے۔یہ ایسی باتیں ہیں جو قوموں کی بقاء کے لئے ضروری ہیں۔ہمارے ملک میں
قانون اسلحہ جاری ہے جس کے باعث ہر شخص تلوار اور بندوق نہیں رکھ سکتا۔لیکن میرے نزدیک
اگر وہ لوگ جن کے پاس لائسنس ہوں پاس کھڑے ہو کر بطور مشق کے بندوق چلوا د میں اور اس
طرح اوروں کو بھی نشانہ سکھا دیں تو اس میں کچھ حرج نہیں اور اس سے اپنی جماعت کے لوگ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
141
جلد سوم
بندوق چلانے کے فن سے واقف ہو سکتے ہیں۔اور تلوار چلانا سکھنے کے لئے ضروری نہیں کہ
تلوار ہی پاس ہو گٹکے سے تلوار چلانے کا فن سیکھا جا سکتا ہے۔ہمارے ملک میں نیزہ چلانے کا
فن نہیں مگر تلوار کا قائم مقام گت کا موجود ہے اور گنے کا تلوار ہی سے تعلق ہے۔میں عام کھیلوں میں
سے گتنے کے فن کو اچھا اور شریف فن سمجھتا ہوں کیونکہ اس کا فنون جنگ سے تعلق ہے اور اس کا
سیکھنا ضروری ہے۔کیا معلوم کہ کسی کو کب ملک و دین کے لئے بلا لیا جائے اُس وقت جو شخص
نہیں جانتا ہوگا وہ ایسے وقت میں یہی کہے گا کہ میں کچھ نہیں کر سکتا۔گو میں نے تمام کھیل دیکھے نہیں مگر کھیلوں کے متعلق سنتا رہا ہوں۔میں نے سنا ہے کہ
ہائی سکول کی فٹ بال کی ٹیم ایسی مضبوط نہیں ہے جیسی پہلے ہوتی تھی۔اس لئے ہائی سکول کے
لڑکوں
کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی روایات کو قائم رکھیں۔ہمارا سکول فٹ بال میں شروع سے
فائق رہا ہے خالصہ سکول کے طلباء پر بھی ایک دو دفعہ انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے باوجودیکہ
وہ بڑے جسم اور بڑی بڑی عمر کے نوجوان ہوتے ہیں۔پس ہائی سکول کے طلباء کا فرض ہے کہ وہ
اپنی روایات کا خیال رکھیں کیونکہ قومی روایات کا قائم رکھنا ضروری ہوتا ہے۔فٹ بال میں ہمارا
سکول ہمیشہ فائق رہا ہے اس لئے چاہئے کہ وہ اس کی ورزش کو بڑھا ئیں نہیں تو گھٹائیں بھی نہیں۔میں
نے جہاں تک سنا معلوم ہوا ہے کہ فٹ بال کی طرف اب لڑکوں کی ویسی توجہ نہیں رہی۔ہاکی سے میں نفرت کرتا ہوں۔چونکہ یہ صحت کے لئے مضر ہے اس لئے چاہئے کہ فٹ بال
اور کرکٹ کی طرف زیادہ توجہ کی جائے۔ہاکی سے سینہ کمزور ہو جاتا ہے کیونکہ جھک کر کھیلنا پڑتا
ہے۔ولایت میں تو اب فیصلہ ہو گیا ہے کہ بتدریج ہا کی ہٹا دی جائے اس سے صحت کو نقصان
ہورہا ہے مگر یہاں ابھی اس طرف توجہ نہیں کی گئی حالانکہ میں نے کئی دفعہ اس کی مضرت کی طرف
سکول کے لوگوں سے ذکر کیا ہے۔میں نے جو کھیل دیکھا ہے وہ اولڈ بوائے (Old Boy) اور مدرسہ احمدیہ کے طلباء کا
مقابلہ تھا اس سے معلوم ہوا کہ مدرسہ احمدیہ کی ٹیم اولڈ بوائے سے اچھی تھی۔شاید ناموں کا بھی اثر
ہوتا ہے اولڈ (old) کے معنے بوڑھے اور پرانے یا قدیم کے ہیں۔اس لئے اولڈ بوائے سے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
142
جلد سوم
مراد پرانے طالب علم ہوتے ہیں۔اولڈ بوائے اس طرح کھیلتے تھے کہ واقعی اپنی عمر سے بہت
زیادہ بوڑھے معلوم ہوتے تھے در آں حالیکہ عمر کے لحاظ سے مدرسہ احمدیہ کے بعض لڑکے ان سے
بڑے تھے۔شاید اولڈ بوائے نے اپنے نام کی خاطر یہ طریق اختیار کیا تھا کہ وہ بوڑھے ثابت
ہوں۔مجھے بڑی خواہش تھی کہ میں کسی اولڈ بوائے کی ایسی ہٹ (Hit) دیکھوں جو جوان آدمی
کی ہٹ کہلا سکے۔مجھے قدرتاً اولڈ بوائے سے اس لئے ہمدردی تھی کہ میں بھی اس سکول
کا اولڈ بوائے
ہوں گو خلیفہ ہونے کے لحاظ سے مدرسہ ہائی اور مدرسہ احمدیہ دونوں سے محبت ہے مگر چونکہ آجکل
عربی زبان کے متعلق خیال ہے کہ اس سے دنیاوی ترقی نہیں ہوتی اس لئے بعض معاملات میں
بعض اوقات مجھے مصلحت سے عربی مدرسہ سے زیادہ ہمدردی کرنی پڑتی ہے لیکن باوجود اس کے
مجھے لڑکوں کی نسبت اولڈ بوائے سے زیادہ رغبت تھی اور مجھے خواہش تھی کہ اولڈ بوائے ایک ہی
مزیدار ہٹ لگا دیں مگر انہوں نے ایک بھی ہٹ نہ لگائی۔اگر وہ نام کی مناسبت سے اپنے آپ کو
جلد بوڑھا سمجھ بیٹھے ہوں تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم بہت جلدی بوڑھے ہو گئے۔اتنی جلدی
تمہیں بوڑھا نہیں ہو جانا چاہئے تھا یا اپنے آپ کو بوڑھا نہیں سمجھ لینا چاہئے تھا۔“
ހ
تقسیم انعامات کے بعد فرمایا:۔گو یہ کھیل ہے اور کھیل بھی کسی غرض کے لئے ہوتی ہے ہماری غرض جسمانی صحت
کی ترقی اور دماغی ترقی ہے اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر شریف اور مفید فن میں
ہماری جماعت کو دوسروں پر غلبہ عطا فرما دے۔“ (الفضل 11 دسمبر 1923ء)
1 بخاری کتاب النكاح باب حسن المعاشرة مع الاهل صفحه 927 حدیث نمبر
5190 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية
2 بخارى كتاب الجهاد والسير باب التحريض على الراي صفحه
479 حدیث نمبر 2899 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية