لندن میں ہندوستانی طلباء سے خطاب

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
143
جلد سوم
لندن میں ہندوستانی طلباء سے خطاب
سفر یورپ کے دوران 15 ستمبر 1924ء کو شام چار بجے حضرت خلیفۃ السیح الثانی اور
آپ کے خدام کو ہندوستانی طلباء کی طرف سے لندن میں چائے کی دعوت دی گئی۔طلباء کی
طرف سے ایڈریس ایک ہندو نو جوان مسٹر سہگل نے پیش کیا۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ
اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔برادران ! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
مجھے انگریزی میں بولنے کا موقع نہیں ملا۔میں نے انگریزی میں بولنے کی اس سفر میں
کوشش کی ہے اور اس لحاظ سے بھی کہ میرے مخاطب ہندوستانی طلباء ہیں میں اس ایڈریس کا
جواب اردو میں دوں گا اور ایسے لوگوں کے لئے جو اردو نہیں سمجھ سکتے خواہ وہ چند ہی ہوں
عزیزی چودھری ظفر اللہ خاں صاحب انگریزی میں میرے جواب کا خلاصہ سنادیں گے۔جو خواہشات آپ نے اس ایڈریس میں بیان کی ہیں میں انہیں سن کر بہت خوش ہوا۔ان
کی روح کے ساتھ مجھ کو ہمدردی ہے اور میں آپ سے اتفاق رکھتا ہوں۔اسلام ایک ایسا مذ ہب ہے کہ اگر کوئی شخص تعصب سے پاک ہو کر عقل سے کام لے تو اس
کی فطرت اسے مجبور کرے گی کہ وہ اسلام کو قبول کرے۔اسلام گل دنیا کے لئے آیا ہے اور وہی
عالمگیر مذہب ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو عقل اور قوت فیصلہ اسی لئے دی ہے کہ اگر وہ اس
سے کام لے تو وہ ہدایت کو پالیتا ہے اور اگر اس سے دور بھی چلا گیا ہو تو اتنا دور نہیں ہو جاتا کہ
اس کی اصلاح ناممکن ہو بشر طیکہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوتوں کو بے کار اور معطل نہ چھوڑ دے۔یاد رکھو جو سچے طور پر کوشش کرتا ہے وہ مقصد کو پالیتا ہے اور راستہ سے بھٹک جانے کے باوجود

زریں ہدایات (برائے طلباء)
144
جلد سوم
بھی واپس آ سکتا ہے۔خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ اصول بتایا ہے وَالَّذِيْنَ
جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر کوشش کرتے ہیں ہم ضرور
ضروران پر اپنی راہوں کو کھول دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ کا یہ قانون بالکل درست اور تجربہ سے صحیح
ثابت ہو چکا ہے اور عقل اس کی تائید کرتی ہے۔پس کامیابی کے لئے کوشش شرط ہے اور وہ
کوشش اس طریق پر ہو جو خدا تعالیٰ نے بتایا ہے اور وہ یہی ہے کہ خدا داد عقل سے کام لو۔اسلام کی سچائی عقل اور تجربہ سے ثابت ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر اسلام کو اصلی
صورت میں پیش کیا جائے گا تو وہ یورپ، ایشیا، افریقہ، امریکہ غرض ساری دنیا میں یقیناً پھیلے
گا اس لئے کہ وہ گل دنیا کے لئے آیا ہے اس کے سوائے اور کوئی مذہب نہیں ہے جو عالمگیر ہو۔اور قرآن شریف میں اس کے تمام دنیا میں پھیل جانے اور تمام ادیان پر غالب آنے کی پیشگوئی
موجود ہے چنانچہ آتا ہے هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
عَلَى الدِّينِ كُلّهِ 2 یعنی خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے
اور اس کی غرض یہی ہے کہ اس دین کو گل ادیان پر غالب کر دے اور تمام ادیان کو ایک دین پر
جمع کر دے۔ہم کو یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا اور یہ بھی ایک ثابت شدہ امر ہے کہ اس کے لئے یہی
زمانہ ہے اور ہماری ساری کوشش اسی مقصد کے لئے ہے۔آپ نے یہ خواہش پیش کی ہے کہ میں اسلام کو صحیح اور سچی شکل میں پیش کروں۔میں اس
سے بالکل متفق ہوں اور متفق ہی نہیں بلکہ اگر اسلام کو اس کی حقیقی شکل میں پیش نہ کیا جاوے تو وہ
اسلام نہیں بلکہ کچھ اور ہو گا۔اور ہماری غرض تو یہی ہے کہ اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں اور
بدقسمتی سے جو حالت اس کی تبدیل کر دی گئی ہے اور اس کی صحیح تعلیمات کو اعتقادی اور عملی
غلطیوں سے بدل دیا گیا ہے اسے پھر دنیا میں ظاہر کیا جائے۔لیکن میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں
کہ تفاصیل کے بیان میں اگر انسان کو کوئی اختلاف نظر آئے تو اس کو معقولیت کے ساتھ دیکھنا
چاہئے۔بلا غور کئے اس کو اختلاف قرار دے دینا غلطی ہوگی۔بعض اختلاف ایسے ہوتے ہیں جو
قدرتی ہوتے ہیں۔مثلاً دو بھائیوں میں یا بہن بھائی میں باوجودیکہ کہ وہ ایک ہی ماں باپ کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
145
جلد سوم
اولا د ہوتے ہیں فرق نظر آئے گا اور ہوتا ہے۔آواز میں ، قد و قامت میں ، خیالات اور مذاق
میں مگر یہ اختلاف ان کو اس ایک حقیقت سے کہ وہ بھائی ہیں اور ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں
جدا نہیں کر دیتا۔اسی طرح میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ اسلام کا حقیقی چہرہ
ہم دنیا کو دکھا ئیں اور یہی کام ہم کر رہے ہیں ممکن ہے تفاصیل میں کوئی اختلاف نظر آئے مگر
روح وہی ہے جس سے میں اتفاق کرتا ہوں اور میں خوش ہوں کہ آپ نے یہ خواہش پیش کی
ہے۔میں اس ایڈریس کو سن کر اور بھی خوش ہوا ہوں کہ اشاعت اسلام کا سوال آپ لوگوں
کے زیر نظر ہے اور ہم تو اسی کام کے لئے پیدا ہوئے ہیں اور اسی سوال کے لئے میں نے یہ سفر
کیا ہے۔مجھے کو اس بات سے اور بھی خوشی ہوئی ہے کہ اس ایڈریس کو پڑھنے والے صاحب
ہندو ہیں۔میں نے ابھی کہا ہے کہ جو شخص طلب صادق کے ساتھ حق کی طرف قدم اٹھاتا ہے اور
کوشش کرتا ہے اس پر حقیقت کھل جاتی ہے اور وہ راہ پالیتا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی جو پورے طور پر کوشش کرتے ہیں ہم کو
اپنی ذات
کی قسم ہے کہ سچائی کی طرف اسے
کھینچ کر لاتے ہیں۔جب انسان اس روح کو لے کر
کوشش کرتا ہے تو نتیجہ با برکت ہوتا ہے۔غرض میں آپ کی ان نیک خواہشوں کو جو اشاعت اسلام کے موافق ہیں بہت خوشی اور
قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہوں کہ مجھ سے آپ منافقانہ رنگ کی امید نہ
رکھیں۔جس تعلیم کو میں سمجھتا ہوں کہ وہ حق ہے اور وہی حق ہے جس کے بغیر اسلام کا میاب نہیں
ہو سکتا میں اسی کو پیش کروں گا اور دنیا کی کوئی چیز اور طاقت اس حق کے پیش کرنے سے مجھ کو
روک نہیں سکتی اس لئے کہ سب سے پیاری چیز میرے لئے وہی ہے۔پس میں پھر کہتا ہوں کہ
آپ کی ایسی نیک خواہشوں کی قدر کرنے کے باوجود آپ کو یا درکھنا چاہئے کہ مجھ سے یہ امید نہ
رکھیں کہ میں منافق کا پارٹ پہلے (part play) کروں گا۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
146
جلد سوم
میں ہمیشہ سے اس امر کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ ایک شخص آزادی ضمیر کے ساتھ
اپنے خیالات کا اظہار کرے۔کچھ پرواہ نہیں اگر وہ میرے خلاف بھی ہو۔میں نے اپنے
خلاف سخت سے سخت خیالات کے اظہار کو بھی خوشی سے سنا ہے۔ایک واقعہ کا ذکر کرتا
ہوں۔بارہ سال کے قریب ہوتے ہیں جب میں حج کے لئے آیا تھا تو اُس جہاز میں تین
بیرسٹر بھی تھے جو ہندوستان سے آ رہے تھے۔انہوں نے امتحان پاس کر لیا تھا۔ان کو یہ معلوم نہ
تھا کہ میں باقی سلسلہ احمدیہ کا بیٹا ہوں۔ان سے جہاز پر مذہب کے متعلق گفتگو ہوتی رہی اور اس
سلسلہ میں وہ حضرت صاحب کے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے رہے مگر میں نے ظاہر نہ
ہونے دیا تا کہ ان کو اپنے خیالات کے اظہار میں روک نہ ہو اور وہ اپنے اعتراضات کو چھپائیں
نہیں۔میں ان کے اعتراضات کا جواب دیتا رہا۔آخری دن ان کو معلوم ہوا کہ میں بانی سلسلہ
احمدیہ کا بیٹا ہوں تو انہوں نے معذرت کی۔میں نے ان کو کہا آپ کو اپنے خیالات کے آزادانہ
اظہار کا حق تھا۔غرض میں آزادانہ اظہار رائے کو ہمیشہ عزت اور قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ہندوستان کے متعلق جس خواہش کا اظہار آپ نے کیا ہے اس کے متعلق میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی شخص اس کا خواہش مند نہیں ہے کہ ہندوستان آزاد ہو۔خاندانی
ٹریڈیشن کے لحاظ سے بھی اگر دیکھا جائے تو ہمارے خاندان نے سات سو سال تک اپنے علاقہ
میں حکومت کی ہے جو میرے دادا صاحب پر آکر ختم ہوگئی اس لئے ہمارے خاندان میں حکومت
کی روایتیں موجود ہیں۔مجھ کو تعجب ہوتا ہے جب لوگ ہم کو گورنمنٹ کا خوشامدی کہتے ہیں
حالانکہ کوئی شخص کبھی بھی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ہم نے گورنمنٹ سے کبھی کسی قسم کا فائدہ اٹھانے
کی خواہش کی ہو۔گورنمنٹ کے بعض افسروں نے یہ کہا بھی ہے کہ کیوں یہ لوگ خواہش نہیں
کرتے۔ہمارے خاندان میں گورنمنٹ کے اعلیٰ افسروں کی چٹھیاں موجود ہیں جن میں
ہمارے خاندان کے امتیازات کا اعتراف ہے مگر میں سچ کہتا ہوں کہ ہم نے کبھی ان چٹھیات کو
ویسٹ پیپر ( ردی کاغذ) سے زیادہ نہیں سمجھا اس لئے کہ کبھی یہ خواہش پیدا نہیں ہوئی کہ ان کو
پیش کر کے کوئی اجر لیں۔اب جو خدمات ہمارے سلسلہ نے کی ہیں ان کے بدلہ میں بھی کچھ نہیں

زریں ہدایات (برائے طلباء)
147
جلد سوم
چاہتے اور میں ہتک سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ ہم کو کوئی خطاب دے یا کوئی اور اجر دے۔مجھ کو ایک مرتبہ ایک بڑے آدمی نے خط لکھا کہ اگر آپ کو ”ہز ہائی نس“ کا خطاب دیا
جائے تو آپ کا کیا خیال ہے؟ میں نے اس کو لکھا کہ میں اس کو اپنی ہتک سمجھتا ہوں۔غرض ہم
نے کبھی گورنمنٹ کی خوشامد نہیں کی اور میں اس سے کسی خدمت کا معاوضہ لینا خواہ وہ ہمارے
بزرگوں نے کی یا ہمارے سلسلہ نے اب کی ہے ہتک سمجھتا ہوں۔میں نے گورنمنٹ کی جو تائید کی ہے وہ اس لئے کہ اسلام جو تعلیم دیتا ہے اس پر عمل کرنا میرا
فرض ہے اور میں بحالات موجودہ ضروری سمجھتا ہوں کہ جب تک ہندوستان ایک نہ ہوگا اور
ہندو مسلمانوں میں حقیقی اتفاق و اتحاد نہ ہوگا ہندوستان کی ترقی نہ ہوگی۔اور میں یہ بھی کہہ دینا
چاہتا ہوں کہ میں اس کا مخالف ہوں کہ زبان سے ہم اتحاد کا شور مچائیں اور دل سے مختلف ہوں
جیسا کہ واقعات اور حالات نے ہندو مسلم اتحاد کی حقیقت کو کھول دیا ہے۔یہ بات میں آج
آپ کے سامنے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ میں عرصہ سے اس حقیقت کو واضح کر رہا ہوں۔میرے
خیالات کی مخالفت بھی ہوئی مگر آج واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ جب تک دل ایک نہ ہوں
کچھ نہیں ہو گا۔پہلے ضروری ہے کہ ایسے اصول طے کر لئے جاویں کہ ہند و مسلمانوں میں حقیقی
اتحاد ہو جائے۔میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں مانگنے کا قائل نہیں۔میں چار پانچ برس کی عمر سے اپنے
واقعات کو یا درکھتا ہوں اور میں سچ کہتا ہوں کہ میں نے اپنے باپ سے بھی کچھ نہیں مانگا تھا پس
میں مانگنے کا حامی نہیں ہوں۔اگر ہم اتحاد پیدا کر لیں اور وہ اتحاد اخلاص کے ساتھ ہو تو میں
دعوئی سے کہتا ہوں کہ سیلف گورنمنٹ خود مل جائے گی مانگنے کی ضرورت نہ ہوگی۔مگر اس اتحاد کے لئے کوشش نہیں کی گئی۔ہندو مسلمانوں کے اتحاد کو صحیح اصول پر قائم
کرنے کے لئے کبھی کوشش نہیں ہوئی اور جس نے کی اس کی مخالفت کی گئی۔جن تین بیرسٹروں کا
میں نے ذکر کیا ہے ان میں سے ایک ہندو کا میاب بیرسٹر نے جو لاہور میں شاید کام کرتا ہے اُس
وقت اپنے مسلمان دوست سے کہا تھا کہ اگر میرے لڑکی ہوئی تو تمہارے لڑکے کو دوں گا اور ایسا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
148
جلد سوم
ہی مسلمان کہتا تھا مگر اب یہ حالت ہے کہ لاہور والے کسی سے ملتے نہیں اور دوسرے دو جو ملتان
میں غالباً کام کرتے ہیں وہ اس سوسائٹی کے ممبر ہیں جو تفرقہ ڈلواتی ہے۔غرض آپ نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے میں ان کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں۔پس
آپ اس کے مطابق عمل کریں اور ان نیک خواہشات کو رکھتے ہوئے اگر غلط راستہ پر بھی چلیں
گے تو آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو فائدہ ہوگا بشرطیکہ اخلاص کے ساتھ کام کرو گے۔یہ کہہ کر
میں اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو بھی اور آپ کی کوششوں اور جذبات اور
خواہشوں کو کامیاب بنانے کی توفیق دے اور مجھ کو اور میرے متبعین کو بھی۔“
1: العنكبوت: 70
2 الصف: 10
( الفضل 25 /اکتوبر 1924ء)

آج 10 میں سے 10 باقی