احمدیہ کالجئیٹ ایسوسی ایشن لاہور سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
167
جلد سوم
احمدیہ کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور سے خطاب
25 نومبر 1924ء کو احمد یہ کالج ایسوسی ایشن لاہور نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی
خدمت میں تہنیت نامہ پیش کیا۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔جو ایڈریس اس وقت کالجیٹ طلباء کی طرف سے پیش کیا گیا ہے میں اس کے متعلق اپنی
طرف سے اور ہمراہیان سفر کی طرف سے جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ کہتے ہوئے یہ بتانا |
چاہتا ہوں کہ ان کے کام اور ان کی زندگی سے اور جس رنگ میں وہ اپنے اخلاق کی ، اپنے دین
کی اور اپنی روحانیت کی تربیت کا موقع رکھتے ہیں اس سے میں ایسی دلچسپی رکھتا ہوں کہ اور
کم چیزوں سے مجھے ایسی دلچسپی ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے جیسا کہ بارہا میں انہیں بتا بھی چکا
ہوں کہ میں اس بات کا قائل ہوں کہ روحانیت اور تربیت دونوں علیحدہ علیحدہ میدان ہیں۔میرے نزدیک دنیا نے اس وقت تک ایک خطر ناک غلطی کی ہے اور جب میں دنیا کا ذکر کرتا
ہوں تو اس سے میری مراد انبیاء صلحاء اور اولیاء نہیں ہیں بلکہ عوام الناس ہیں۔انہوں نے اس
نکتہ کو نہیں سمجھا کہ اخلاق اور روحانیت علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں اور تربیت علیحدہ۔اس وجہ سے
لوگ تربیت کے نقائص کو روحانیت کی غلطیاں قرار دے لیتے ہیں اور تربیت کی خوبیوں کو
روحانیت کا کمال سمجھ لیتے ہیں۔جس کے دو نقص ہیں بلکہ تین ہیں۔جن میں سے دو تو لوگوں کے
اپنے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور ایک قوم سے تعلق رکھتا ہے۔اپنی ذات سے تعلق رکھنے والے نقص یہ
ہیں کہ بہت لوگ جو اعلیٰ تربیت پا کر اعلیٰ اخلاق حاصل کر لیتے ہیں اس سے وہ اس وہم میں مبتلا ہو
جاتے ہیں کہ ہمیں اعلیٰ روحانیت بھی حاصل ہو گئی ہے اور اس وجہ سے وہ روحانیت سے غفلت
زریں ہدایات (برائے طلباء)
168
جلد سوم
کرنے لگ جاتے ہیں جیسا کہ یورپ کے لوگ ہیں۔ہمارے ملک کے لوگوں کے اگر اخلاق کو
دیکھا جائے تو معیار اخلاق کے لحاظ سے ان کے اخلاق اعلیٰ ہیں مگر تربیت کے لحاظ سے یورپین
لوگ اعلیٰ ہیں۔اور وہ اخلاق کا استعمال اس خوبی سے کرتے ہیں کہ دل پر قبضہ کر لیتے ہیں۔مثلاً
ایک موٹی بات ہے کہ خواہ کتنا ہی ہجوم ہوا ایک دوسرے کو دھکا نہیں دے گا اور آپس میں کچھ نہ کچھ
فاصلہ رکھے گا۔ایسی حالت میں بھی اگر کسی کا جسم کسی کے ساتھ چھو جائے تو انہیں ایسی عادت پڑی
ہوئی ہے کہ خواہ اسی کو ٹھوکر لگے Beg your Pardon کہے گا۔میں نے دیکھا ہے کہ بعض
دفعہ ہجوم میں مجھ سے ہی ٹھو کر لگتی جس پر میں تو شرم سے آہستہ Beg your Pardon کہتا
لیکن جسے ٹھوکر لگتی وہ مجھ سے پہلے ہی کہہ دیتا۔یہ تربیت کا نتیجہ ہے۔اسی طرح اور کئی باتیں ہیں۔مثلاً کوئی مسافر جارہا ہو اور اسے رستہ معلوم نہ ہو تو ہمارے ملک میں غرباء تو اُسے رستہ بتا دیں
گے اور اگر کوئی امیر آدمی رستہ پوچھنے والا ہوگا تو اسے اپنی عزت افزائی سمجھیں گے لیکن اگر کسی
امیر سے کوئی رستہ پوچھے تو وہ ایسی شکل بنائے گا کہ اس کا فوٹو لے کر عجائب خانہ میں بھیجنے کے
قابل ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی ہتک سمجھتا ہے مگر وہاں یہ حالت ہے کہ خواہ کسی سے
رستہ پوچھو فوز ابتا دے گا۔ہمیں اس بات کا کئی دفعہ تجربہ ہوا ہے اور دو موقعے تو ایسے خاص ہیں کہ
جو کبھی نہیں بھول سکتے۔جب ہم احمدیہ مسجد کو پہلے دن جا رہے تھے تو موٹر چلانے والا اس رستہ سے ناواقف تھا۔چلتے چلتے اس نے دیکھا کہ ایک شخص موٹر میں بیٹھا ہے اور دوسرا موٹر سائیکل والا اس سے باتیں
کر رہا ہے۔ہمارے موٹر ڈرائیور نے اس سے پوچھا کہ 63 میلر وز روڈ کدھر ہے؟ اس نے پتہ
بنایا مگر ہمارا موٹر ڈرائیور پھر بھی نہ سمجھا اور کہنے لگا پھر بتاؤ۔اس نے پھر بتایا لیکن جب اس نے
دیکھا اب بھی وہ سمجھا نہیں تو اپنے ساتھی سے کہنے لگا ذرا ٹھہرو میں رستہ بتا آؤں۔چنانچہ وہ آیا
اور رستہ بتا کر واپس گیا۔ایک دفعہ ہم کتابیں خریدنے کے لئے ایک دکان پر گئے۔وہ دکان ایک گلی کے اندر تھی۔پولیس مین سے ہم نے اس کا پتہ پوچھا اور اس نے بتایا مگر ہم سمجھ نہ سکے۔اتنے میں دیکھا کہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
169
جلد سوم
ایک لیڈی اسی دکان کا پتہ ادھر ادھر سے پوچھتی پھرتی ہے ہم نے سمجھا یہ بھی اسی دکان پر جانے
والی ہوگی۔وہ جب ہمیں اس دکان کے قریب لے آئی تو کہنے لگی اب تو آپ کو رستہ مل جائے
گا۔تب معلوم ہوا کہ وہ ہمارے لئے اس دکان کا پتہ لگا رہی تھی۔جب ہم آگے گئے تو چونکہ
دھوئیں سے اس دکان کا نام مٹا ہوا تھا اس لئے ہم اسے پہچان نہ سکے۔یہ دیکھ کر پھر وہ دوڑتی
ہوئی آئی اور دکان بتا کر واپس چلی گئی۔اس قسم کے اخلاق ان لوگوں میں پائے جاتے ہیں لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ ان لوگوں کی
روحانیت بھی اعلیٰ درجہ کی ہے بلکہ یہ ہیں کہ ان کی تربیت اعلیٰ درجہ کی ہے جس کے روحانیت سے
خالی ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ حقیقی نقصان کے وقت جاتی رہتی ہے۔ایک دفعہ ایک شخص سے مجھے
اخلاق پر گفتگو کرنے کا موقع ملا۔کہنے لگا دیکھو ہمارے کیسے اعلیٰ اخلاق ہیں۔میں نے اسے کہا تم
لوگوں میں جو اخلاق پائے جاتے ہیں یہ تربیت کے اخلاق ہیں مذہب کے اخلاق نہیں ہیں۔میں
نے کہا یہ تمہاری تربیت کا نتیجہ ہے کہ مجمع میں ترتیب کو قائم رکھتے ہو۔لیکن کیا اگر تھیٹر میں سیٹیں نہ
ملتی ہوں تو لوگ ایک دوسرے کو نہیں کچلتے۔وہاں تربیت کا کوئی خیال نہیں رہتا۔لیکن ایک ایسا
شخص جو مذہب کے لحاظ سے اعلیٰ اخلاق کا پابند ہو گا وہ ہر جگہ صبر اور استقلال سے کام لے گا۔تو ایمان وہاں بھی کام دیتا ہے جہاں مایوسی ہو مگر خالی تربیت ایسے موقع پر رہ جاتی ہے۔لیکن اگر روحانیت کے ساتھ تربیت بھی ہو تو پھر ہر موقع اور ہر محل پر اخلاق دکھائے جاسکتے ہیں۔ہمارے ملک میں بہت سے نقائص تربیت کی کمی کا نتیجہ ہوتے ہیں۔بعض ایسے اخلاق جو روحانی
ہیں ان میں ہمارے ملک کے لوگ بڑھے ہوئے ہیں اور جو روحانی نہیں ہیں ان میں وہ لوگ
بڑھے ہوئے ہیں۔اور اس کی وجہ ان کی تربیت ہے۔لندن میں ایک اخبار والے سے میرا
انٹرویو ہوا اس نے پوچھا کیا آپ یہاں کے لوگوں سے کچھ سیکھنے کی ضرورت سمجھتے ہیں؟ میں نے
کہا کچھ آپ سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے اور کچھ تمہیں ہم سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔روحانیت کے اصول تمہیں ہم سے سیکھنے چاہئیں اور ہم نے تربیت کے اصول تم سے سیکھنے ہیں
اس نے یہ گفتگو ایک مشہور اخبار سٹار میں شائع کر دی۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
170
جلد سوم
پس یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ تربیت سے جو اخلاق تعلق رکھتے ہیں وہ روحانیت سے تعلق
نہیں رکھتے۔بہت ممکن ہے کہ ایک شخص بہت مخلص ہو مگر اس اخلاص میں تربیت کی کمی کی وجہ
سے غلطیاں کرے۔کل ہی ہجوم میں ایک شخص نے ہجوم کو روکتے ہوئے بوٹ کے ساتھ میرے
پاؤں
کی انگلی کچل دی۔اگر اس کی بجائے ایک سپاہی ہوتا جسے اس کام کی تربیت حاصل ہوتی تو
اسے معلوم ہوتا کہ مجھ سے کتنے فاصلے پر اسے کھڑا ہونا چاہئے تھا۔اس میں اخلاص تھا اور اخلاص
ہی کی وجہ سے وہ یہ کوشش کر رہا تھا کہ ہجوم کے ریلے کو رو کے مگر چونکہ تربیت نہ تھی اس لیے جس
تکلیف سے مجھے بچانا چاہتا تھا اس کا آپ ہی باعث بن گیا۔اسی طرح کئی لوگ پیچھے سے میرا
کپڑا کھینچ لیتے ہیں یہ ان کا اخلاص ہوتا ہے مگر تربیت نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف پہنچ جاتی ہے۔یا
جلسہ کے وقت جب میں ہجوم میں سے گزر رہا ہوتا ہوں تو کئی آدمی چلتے چلتے میرے پاؤں
دبانے لگ جاتے ہیں اور اس طرح کئی بار گرنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔اگر ان باتوں کو
اخلاص سے الگ کر کے دیکھیں تو یہ بد تہذیبی ہوگی۔مگر یہ تربیت کی کمی کا نتیجہ ہے۔بات اصل میں یہ ہے کہ اخلاق فاضلہ کے دو حصے ہیں ایک حصہ تربیت کے ساتھ تعلق رکھتا
ہے اور دوسرا روحانیت کے ساتھ۔اور میرے اس عقیدہ کے رو سے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ
کوئی قوم ایک ہی نسل میں کامل نہیں ہوسکتی۔سوائے خدا تعالی کی طرف سے آنے والے
انسانوں کے۔پہلی نسل مخلص ہو گی مگر تربیت یافتہ نہ ہوگی۔وجہ یہ کہ وہ ایسے ہی لوگوں سے لئے
جائیں گے جن میں اخلاق مفقود ہو گئے ہوں گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ ایسے ہی لوگوں میں نبی بھیجتا
ہے جو ہر رنگ میں گرے ہوئے ہوتے ہیں تاکہ وہ یہ ثابت کرے کہ اس نے ادنی لوگوں کو اپنے
نبی کے ذریعہ اعلیٰ بنا دیا ہے۔تو ابتدا میں جماعت کا ہر فرد کامل نہیں ہوسکتا کیونکہ پہلے حصہ کے
لوگ تربیت میں ناقص ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کوئی قوم دنیا میں اُس وقت تک دیر پا اثر قائم
نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ اپنی آئندہ نسل کی تربیت نہ کرے۔مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی مدنظر
رہنا چاہئے کہ آئندہ نسل میں روحانیت اور اخلاص بھی قائم رہے۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ
تربیت پر ہی ساری توجہ لگا دینے سے اخلاص اور روحانیت مرجاتی ہے اور انسان محض مشین کے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
171
جلد سوم
طور پر رہ جاتا ہے۔چنانچہ جرمنوں کے متعلق کہتے ہیں کہ ان پر اتنی پابندیاں عائد کی گئی ہیں کہ
ان کے جذبات اور احساسات باطل ہو گئے ہیں۔تو تربیت میں یہ مشکل پیش آتی ہے کہ اخلاص
اور روحانیت کا اگر خاص خیال نہ رکھا جائے تو اسے صدمہ پہنچ جاتا ہے اس لئے تربیت کے ساتھ
ساتھ اس کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔پس کسی قوم کی تربیت کے لئے یہ ضروری ہے کہ
نوجوانوں کے اخلاص کو قائم رکھ کر ان کی تربیت کی جائے یعنی بین بین حالت ہو۔نہ تو ایسی
حالت ہو کہ تربیت کے نقص کی وجہ سے وہ اخلاق دکھا ہی نہ سکیں اور نہ تربیت کی خاطر ایسی پالش
ہو کہ آئینہ نماند والی مثل صادق آجائے۔پس چونکہ آئندہ نسل کی تربیت نہایت ضروری ہے اور ایسی تربیت جو اخلاص کے قیام کے
ساتھ ساتھ کی جائے اس لئے مجھے طلباء کے معاملہ میں خصوصیت سے دلچسپی ہے اور اب یورپ
جا کر تو اور بھی توجہ ہوگئی ہے۔میں نے وہاں افسوس کے ساتھ دیکھا کہ جو طلباء وہاں جاتے ہیں وہ
اتنے کمزور ثابت ہوتے ہیں کہ وہاں کی رو کے مقابلہ میں ان کی مثال ایک پتہ کی سی ہوتی ہے
اور جو شخص کسی رو کے ساتھ اس طرح بہہ جاتا ہے اس نے دنیا میں کیا کام کرنا ہے۔عام طور پر
وہاں جو طلباء جاتے ہیں ان میں خدا اور رسول کا ادب نہیں پایا جاتا۔اس وقت میں احمدی طلباء کا
ذکر نہیں کر رہا بلکہ عام طلباء کا ذکر کر رہا ہوں۔گو بعض باتوں میں احمدی طلباء بھی شامل
ہیں۔وہاں جو مسلمان طلباء جاتے ہیں ان میں اگر کسی وجہ سے دین کا ادب ہے تو وہ صرف
سیاست ہے تا کہ ایک دین کے نام پر ان کا جتھہ قائم رہے ورنہ جب مذہبی مسائل پر گفتگو ہو تو
صاف کہہ دیتے ہیں ہمارا تو خدا پر بھی ایمان نہیں ہے۔مگر میں نے دیکھا ہے کہ کوئی بھی وجہ نہیں
کہ یورپ سے اس قدر موثر ہوا جائے۔یورپ جاتے وقت مجھے ایک یہ بھی خیال تھا کہ لوگ
کہتے ہیں یہاں کے لوگوں کو تم قائل کر لیتے ہو یورپ میں بڑے بڑے تعلیم یافتہ اور نظمند لوگ
ہیں ان سے بات کرنا کارے دارد والا معاملہ ہے اس وجہ سے میرا خیال تھا کہ دیکھوں وہ
کیسے لوگ ہیں۔وہاں جاکر میں نے ان لوگوں سے ہر قسم کی گفتگو کی۔سائنس کے جدید
انکشافات کے متعلق ان سے گفتگو کی۔ڈارون کے فلسفہ کے متعلق ان سے بات چیت ہوئی۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
172
جلد سوم
جن مسائل پر وہ اعتراض کرتے ہیں ان کے متعلق ان سے مکالمے ہوئے۔مگر کبھی کسی موقع پر
مجھے یاد نہیں کہ کوئی ایسی بات کسی نے پیش کی ہو جس کے جواب کے لئے مجھے نئی تحقیقات کی
ضرورت محسوس ہوئی ہو۔جب بھی انگریزوں سے کسی مسئلہ پر گفتگو ہوئی وہ خاموش ہو گئے۔ایک
انگریز ڈاکٹر کو مصباح الدین صاحب لائے تھے جو کہتا تھا خدا کے ماننے کی کیا ضرورت ہے۔مگر
جب میں نے ضرورت بیان کی تو اس نے تسلیم کیا کہ خدا کو ماننے کی ضرورت ہے۔وہ انگریز اس
لئے چپ نہ ہو جاتے تھے کہ ان سے چپ کرانے کے طریق سے گفتگو کی جاتی تھی۔گفتگو دونوں
طرح کی جاتی ہے۔کبھی تو اس طرح کہ جب کوئی شخص بے فائدہ بات کو طول دے رہا ہو اور اس
کی غرض محض باتیں کرنا ہو نہ کہ کوئی امر دریافت کرنا تو اسے چپ کرانے کے لئے جواب دیئے
جاتے ہیں۔اور مجھے ہندوستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ وہ گفتگو
محض گفتگو کے لئے کرتے تھے کسی مسئلہ کی تحقیقات کے لئے نہیں۔مگر انگریزوں میں سے مجھے
کوئی ایسا نہیں ملا جس سے مجھے چپ کرانے کے طریق سے گفتگو کرنے کی ضرورت پیش آئی
ہو۔اور سفر یورپ سے مجھے جو بہت بڑا تجربہ ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کو ہر ملک میں، ہر علم کے
لوگوں میں اور ہر طبقہ میں پیش کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے کسی نئی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ایک دفعہ بھی تو میرے سامنے کوئی ایسا سوال پیش نہیں ہوا جس کے متعلق مجھے ذرا بھی احساس
پیدا ہوا ہو کہ یہ کوئی نئی بات ہے۔مگر مشکل یہی ہے کہ وہ لوگ تربیت اور روحانیت کو جدا نہیں
کر سکتے۔اور انہوں نے کیا کرنا ہے مسلمان علماء بھی اسی غلطی میں پڑے ہوئے ہیں۔بمبئی میں
مولوی ابوالکلام صاحب نے باتوں باتوں میں کہا مجھے سمجھ نہیں آتا عمل کے سواروحانیت کیا ہے۔تو علماء کو بھی یہی ٹھو کر گئی ہوئی ہے کہ وہ روحانیت اور تربیت کو ایک ہی سمجھتے ہیں اور وہ اس بات کو
نہیں سمجھتے کہ روحانیت بالکل الگ چیز ہے اور تربیت الگ۔وہ کہتے ہیں مذہب اسی لئے ہوتا
ہے کہ دیانتداری سکھائے ، حسن سلوک سکھائے ، جرائم سے بچائے۔اور جن لوگوں میں یہ
اخلاق پائے جائیں وہ روحانیت کے حامل سمجھے جاویں۔پھر جو لوگ اس سے بھی آگے بڑھے
ہیں اور مذہب سے بالکل آزاد ہو گئے ہیں انہوں نے ہر گناہ اور بدی کا فلسفہ ایجاد کر لیا ہے اور
زریں ہدایات (برائے طلباء)
173
جلد سوم
ان کا ارتکاب کرنا ان کے نزدیک برا نہیں ہے۔یہ بچوں کی مجلس ہے اس لئے میں ان باتوں کو
بیان کرنا نہیں چاہتا۔مجھے آپ کے ایڈریس سے خصوصیت کے ساتھ خوشی ہوئی ہے مگر میں اس کے ساتھ ہی اس
طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جب قوم کی آئندہ ترقی آئندہ نسل پر ہوتی ہے تو تربیت اور
روحانیت دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔بعض اخلاق روحانیت نہیں ہوتے یا یوں کہنا
چاہئے کہ بعض اخلاق کی خواہش روحانیت نہیں ہوتی۔اور جو شخص یہ کوشش جاری رکھتا ہے کہ اعلیٰ
اخلاق حاصل کرے اس میں اخلاص اور روحانیت ہوتی ہے مگر وہ ایسا محفوظ نہیں ہوتا کہ اسے کوئی
خطرہ نہ ہو۔وہ خطرہ اور امن کی سرحد پر ہوتا ہے اور قرآن کریم نے رابطوا کہہ کر سرحدوں کی
حفاظت کی طرف توجہ دلائی ہے اس لئے ایسا آدمی اگر پرواہ نہیں کرے گا تو گر جائے گا۔ایسا
آدمی جس کی تربیت مکمل نہ ہو روحانیت حاصل کر سکتا ہے لیکن جب وہ تربیت کی وجہ سے کسی پر
غصہ ہوتا ہے یا کسی سے لڑتا ہے تو گو یہ اس کے لئے مضر نہ ہومگر جس پر اس کی لڑائی اور غصے کا اثر
پڑتا ہے اس کے لئے ضرور مضر ہو گا۔آپ لوگوں کو اخلاق کی درستی ابھی سے ایسے رنگ میں کرنی
چاہئے کہ آئندہ نتیجہ برا نہ ہو۔اگر کوشش کی جائے تو پہلی نسل اخلاق میں بہت ترقی کر سکتی ہے
اور جب اس کے ساتھ اخلاص بھی مل جاوے تو کامیابیاں بہت بڑھ جاتی ہیں۔میرے نزدیک
اگر تین چار نسلوں
کو اعلیٰ اخلاق سکھا دیئے جائیں اور ان میں روحانیت
کو بھی قائم رکھا جاوے تو اس
پیشگوئی کو نہایت آسانی کے ساتھ پورا کیا جاسکتا ہے جو حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں شیطان
کے کچلے جانے کے متعلق ہے۔اس وقت تک جو کی ہے وہ یہی ہے کہ اخلاق اور روحانیت کو ایک
ہی سمجھ لیا گیا ہے حالانکہ اخلاق تربیت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور تربیت سیکھنے سے آتی ہے۔یہ
بات میں نے کئی بار بتائی ہے کہ میرے لڑکپن کے زمانہ میں ہمارا مکان بن رہا تھا میں نے
ترکھان کو نیشہ سے کام کرتے دیکھ کر اسے ایک معمولی کام سمجھا۔اور جب وہ ادھر اُدھر ہوا تو میں
نے نتیشہ اٹھا کر لکڑی پر مارا جو پہلی دفعہ ہی مارنے سے میرے ہاتھ پر جا لگا۔جس کا اب تک نشان
موجود ہے۔میں نے سمجھا تھا جب لکڑی سامنے ہے، تیشہ ہاتھ میں ہے اور آنکھیں کھلی ہیں تو پھر
زریں ہدایات (برائے طلباء)
174
جلد سوم
تیشہ کس طرح لگ سکتا ہے۔مگر تربیت کے نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ پر لگ گیا۔تو اکثر اوقات
ایک انسان خواہش کرتا ہے کہ میں کوئی کام کروں یا کسی کو آرام پہنچاؤں مگر تربیت نہ ہونے کی وجہ
سے ایسا نہیں کر سکتا۔اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے ایک رعشہ کی بیماری والا ہو۔کون چاہتا
ہے کہ وہ گرے لیکن جسے رعشہ ہو وہ گر پڑتا ہے۔میں اس ایڈریس کے جواب میں اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ چونکہ جماعت کی ترقی
کا انحصار نوجوانوں کی تربیت پر ہے اس لئے آپ لوگ اپنے لئے اور ہمارے لئے ، اپنی
روحانیت کے لئے اور ہماری روحانیت کے لئے اور تمدن کے لئے مدد کریں اور اگر ایسا ہو جائے
تو بہت جلدی ترقی ہو سکتی ہے۔اور کوئی بھی مشکل نہیں ہے جو ہماری ترقی کو روک سکے یا ہمیں
ہراساں کر سکے۔جب بھی کبھی کوئی مشکل وقت مجھ پر آیا ہے اُسی وقت میں نے اپنے اندر بہت
زیادہ قوت پائی ہے باوجود اس بیماری کے جو اس سفر میں ہوئی یعنی آٹھ آٹھ دفعہ پاخانہ کے لئے
جانا پڑتا تھا اور بعض دفعہ تو پاجامہ میں ہی نکل جاتا تھا مگر چونکہ کام تھا اس لئے میں نے اس بیماری
کی کوئی پرواہ نہ کی اور برابر کام میں لگا رہا۔لیکن بیروت اور شام کے درمیان دوران سفر میں ایک
دن کام نہ تھا تو ایسی حالت ہوئی کہ میرے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے اور غشی تک نوبت پہنچ گئی۔یہی بات ہندوستان میں ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ جتنا کبھی کام بڑھا ہے اتنی ہی زیادہ
خدا تعالیٰ نے طاقت دے دی ہے۔پس مشکلات کوئی چیز نہیں۔اگر خدا تعالیٰ پر بھروسہ اور یقین
ہو تو مشکلات کمزور نہیں کرتیں بلکہ طاقتور بناتی ہیں۔میں کبھی مشکلات سے نہیں گھبراتا، نہ مجھے یہ
خوف ہے کہ آپ لوگوں کو ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔اگر ڈر ہے تو یہی کہ تربیت اخلاص کو نہ لے
جائے۔اگر تم لوگ تربیت میں مکمل ہو جاؤ تو اخلاص میں کمی نہ آجائے اور جب یہ دونوں باتیں
حاصل ہو جائیں گی تو یورپ کا فتح کرنا کچھ بھی مشکل نہیں ہوگا۔میرا خیال ہے کہ یورپ
کے ایک عام آدمی کی سمجھ ہندوستان کے ایک عام آدمی کی نسبت کم ہے اور یورپ کے ایک
لکھے پڑھے آدمی کی سمجھ ہندوستان کے ایک لکھے پڑھے آدمی سے کم ہے لیکن عام تجربہ اور تربیت
کے لحاظ سے وہاں کے لوگ بہت بڑھے ہوئے ہیں۔یہاں کے لوگوں میں نقص ہے کہ ایک
زریں ہدایات (برائے طلباء)
175
جلد سوم
بات سن کر سمجھ لیتے ہیں اس کا کرنا نہایت آسان ہے۔ایک ایسا شخص جس نے جنگ کے متعلق
کوئی بھی کتاب نہ پڑھی ہو لڑائی کے متعلق گفتگو اس طرح کرے گا کہ گویا دس سال فوج کا
کمانڈر انچیف رہا ہے۔مگر وہ لوگ اس طرح نہیں کرتے۔وہ ایک بات کو لے کر اس میں لگے
رہتے ہیں یہاں تک کہ اس کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں۔اور جس طرح یا جوج ماجوج کے متعلق
قصہ مشہور ہے کہ وہ دیوار کو اپنی زبان سے چاہتے رہتے ہیں وہ بات ان پر صادق آتی ہے کہ ایک
بات کو لے کر اس کی تحقیقات شروع کر دیتے ہیں اور جس طرح زبان کے ساتھ چاٹنے سے ایک
چیز کے نہایت باریک ذرے کم ہوتے ہیں لیکن اگر لگا تار یہ فعل جاری رہے تو ایک دفعہ چاقو
مار کر چلا جانے والے سے زیادہ حصہ اترے گا یہی ان لوگوں کی حالت ہے۔میرے نزدیک وہ
لوگ اتنے عقلمند نہیں ہیں جتنے مستقل مزاج اور استقلال سے کام کرنے والے ہیں۔اس صفت
کی وجہ سے وہ تو جس کام کو شروع کرتے ہیں اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور جوان سے زیادہ
ہوشیار اور منظمند ہیں وہ استقلال نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں۔ہمارے ملک کے لوگ بھی
اگر اسی طرح استقلال سے کام کرتے جائیں تو یورپ کے لوگ بہت خوشی سے زانوئے ادب
ان کے آگے تہہ کریں کیونکہ ان میں یہ خواہش پائی جاتی ہے کہ کوئی نئی بات جہاں سے ملے
حاصل کی جائے۔چونکہ وہ لوگ ایجادوں کی وجہ سے نئی باتیں سیکھنے کے عادی ہو چکے ہیں اور علم
حاصل کرنے کے شوقین ہیں اس لئے جب وہ کوئی نئی بات سنتے ہیں تو ان کے چہروں سے
بشاشت اور آنکھوں سے مسرت ٹپکتی ہے۔پس ہمارے نوجوان اگر روحانیت کے ساتھ تربیت
بھی حاصل کر لیں تو ان کے لئے دنیا کو فتح کرنا نہایت آسان ہے۔پس یورپ سے آپ لوگوں
کے لئے جو کچھ میں نے سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ آپ لوگ اپنے نفس کی اور ہماری مدد کریں اور اعلیٰ
اخلاق سیکھیں۔اگر ایسا ہو جائے تو میں امید کرتا ہوں کہ احسن طریق سے دنیا میں اسلام
کو قائم کیا
جاسکتا ہے۔میں نے ان لوگوں کو جتنا بھی کریدا ہے میرا دل یقین سے بھر گیا ہے اور میں نے
انگلستان کے لوگوں سے کہا ہے کہ میں تمہیں خوش کرنے کے لئے نہیں
کہتا بلکہ حقیقت کا اظہار کرتا
ہوں کہ تمہاری روحانیت مری نہیں بلکہ دبی ہوئی ہے۔میں نے دیکھا ہے جب بھی انہیں مذہب
زریں ہدایات (برائے طلباء)
176
جلد سوم
سے متعلق کوئی ایسی بات بتائی گئی جو ان کے لئے نئی تھی تو ان کی آنکھوں میں وہ چمک اور چہرہ پر وہ
بشاشت نظر آئی جو کسی پیاسے کو پانی کے ملنے پر ہوتی ہے اور خدا کے فضل سے وہاں کامیابی کی
بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ایک عورت نئی احمدی ہوئی ہے جو بہت ہی جو شیلی ہے اور کل ہی اس کی
طرف سے تبلیغی رپورٹ مجھے پہنچی ہے۔اس نے لکھا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی تبلیغی رپورٹ بھیجتی رہے
گی۔تو ان لوگوں میں حق کو قبول کرنے کا مادہ ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے سامنے
حق رکھا جائے۔وہاں کئی لوگوں سے لباس کے متعلق ذکر آیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس لئے
ہندوستانیوں کو ذلیل سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری نقل کرتے ہیں۔پہلے ہم ہندوستانیوں کو ایسا نہیں سمجھتے
تھے۔چنانچہ پرانے لوگوں کی عزت کی جاتی تھی لیکن اب ان کے نقل کرنے کی وجہ سے ان کا
ادب اور احترام ہمارے دلوں سے جاتا رہا ہے۔اور یہ بالکل صحیح بات ہے۔اگر یہاں کے لوگ
اس وثوق اور یقین کے ساتھ وہاں جائیں کہ ہمیں ان پر یہ ثابت کرنا ہے کہ تمہارے غلام نہیں
ہیں اور بعض باتیں جو جائز بھی ہوں ان میں بھی ان کی نقل نہ اتاریں۔مثلاً پتلون پہننا ناجائز
نہیں ہے مگر قومی وقار کے خلاف ہے اس لئے نہ پہنیں تو اس کا ان پر بہت اثر ہو۔کئی انگریزوں
نے مجھ سے اس کے متعلق سوال کیا کہ کیا پتلون پہننا آپ کے نزدیک ناجائز ہے؟ اس کے
جواب میں میں نے بتایا اسلام کی رو سے منع نہیں ہے لیکن جب تم لوگ ہندوستان میں جا کر
شلوار پہنو گے اُس وقت ہم بھی یہاں آکر پتلون پہن لیں گے ورنہ نہیں۔گرمی میں موٹا کپڑا
پہننا مشکل ہے بہ نسبت سردی میں باریک کپڑا پہنے کے کیونکہ انسانی جسم میں گرمی کی برداشت
کی اتنی طاقت نہیں ہے جتنی سردی کی برداشت کی۔مگر وہ لوگ یہاں آکر گرمی کے موسم میں بھی
اپنے ہی کپڑے پہنتے ہیں جو موٹے ہوتے ہیں۔دوسری بات جو میں اپنی جماعت کے نوجوانوں کے متعلق کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ
و نیوی معاملات کی طرف جو توجہ کی جائے وہ سیچ طریق سے ہونی چاہئے۔میں بہت غور کے بعد
اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں کو انڈسٹری کی طرف بہت توجہ کرنی چاہئے۔تجارت
ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے اور زراعت بھی ہندوؤں ہی کے ہاتھ میں ہے۔یہ بات وہ سب لوگ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
177
جلد سوم
جانتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ پنجاب کے علاوہ ہندوستان میں اور بھی علاقے ہیں۔پنجاب کے
مسلمان کہتے ہیں زراعت کہاں بنیوں کے پاس ہے مگر سرگودھا اور لائل پور کے علاوہ اور بھی
علاقے ہیں جہاں زراعت ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے۔ہندوستان میں ہندوؤں کی تعداد
مسلمانوں کی نسبت تین گنا ہے مگر ان کے پاس مسلمانوں کی نسبت دس گنا زیادہ زمین ہے۔ہندوستان کی انڈسٹری مسلمانوں کے ہاتھ میں تھی مثلاً شال، ہاتھی دانت کا کام، بنارسی دوپٹے ،
چڑے وغیرہ کا کام اور اگر چہ اب ہندوؤں نے اس طرف بھی توجہ کی ہے مگر وہ اس کام میں نئے
نئے داخل ہورہے ہیں۔مسلمان اب بھی ان سے سبقت لے جاسکتے ہیں۔پھر نئی قسم کی صنعت
کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔مگر ہمارے ملک کے لوگوں میں یہ عیب ہے کہ وہ ابتدائی مشکلات
سے گھبرا جاتے ہیں حالانکہ آخری کامیابی ابتدائی مشکلات کے بعد ہی حاصل ہو سکتی ہے اور وہ
عام طور پر ملازمتوں کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔دوسرے لوگوں نے تو کچھ کرنا نہیں ہماری
جماعت کے نوجوانوں کے لئے صنعت و حرفت کا میدان کھلا ہے۔بنگال میں پانچ سال سے یہ
تحریک شروع ہوئی ہے مگر انگریزوں کو اعتراف کرنا پڑا ہے کہ تھوڑے تھوڑے سرمایہ سے کام
شروع کرنے والوں نے یورپ کو نقصان پہنچا دیا ہے۔مثلاً صابن سازی کا کام شروع کیا گیا
ہے اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ جرمن، آسٹرین اور جاپانی کارخانوں والے لکھیاں مار رہے ہیں اسی
طرح ہندوستان میں سالانہ سیاہی کئی کروڑ روپیہ کی صرف ہوتی ہے اس کے متعلق بھی بنگال میں
کوشش شروع کی گئی ہے۔اسی طرح ٹین لاکھوں روپیہ کا ولایت سے آتا ہے اب بہت سا بنگال
میں تیار ہونے لگا ہے۔نب کثرت سے یورپ سے آتے تھے، اب ہندوستان میں بننے لگے
ہیں۔دیا سلائی بنانے میں اگر چہ کامیابی نہیں ہوئی مگر کارخانے جاری ہو گئے ہیں۔یہ وہ کام ہیں
جو سو روپیہ سے لے کر ہزار روپیہ تک کے سرمایہ سے شروع کئے جاسکتے ہیں اور ان کاموں میں
اتنا نفع ہوسکتا ہے کہ تھوڑی سی تکلیف کے بعد زیادہ آرام مل سکتا ہے۔اگر ہمارے نوجوان
اپنے آپ کو ایسے کاموں میں لگائیں تو گو شروع میں انہیں تکلیف ہوگی مگر آخر میں اپنے لیے اور
جماعت کے لئے مفید ثابت ہوں گے اور ایسا رستہ نکل سکتا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ دوسروں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
178
جلد سوم
کے مظالم اور زیادتیوں سے بچ سکتے ہیں کیونکہ جب کوئی حب قومی رکھنے والا صنعت و حرفت کے کسی
کارخانہ کا مالک ہوگا تو وہ قومی لوگوں کو فائدہ بھی پہنچائے گا۔اور جب یہاں کارخانے جاری
ہو جانے کی وجہ سے باہر سے مال آنا بند ہو جائے گا تو مسلمانوں کی تجارت اپنے ہاتھ میں لے
سکتے ہیں مگر یہ کام ہو سکتا ہے تعلیم یافتہ لوگوں کے ذریعہ جو نئے علوم سے اور دنیا کے حالات سے
واقف ہوں اور معلوم کرتے رہیں کہ اور لوگ کیا کر رہے ہیں۔اس طرح جماعت کو بھی بہت مدد
مل سکتی ہے اور تبلیغ میں بھی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔پس یہ ضروری امر ہے جس کی طرف کا لجوں کے طلباء کو نیز سکول کے طلباء کو بھی کہ وہ بھی
اس وقت موجود ہیں متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔انٹرنس تک کی تعلیم حاصل کردہ بھی اگر ہوشیار ہو تو کام
چلا سکتا ہے۔ہندوؤں اور سکھوں میں تو بی اے پاس بھی چھوٹی چھوٹی دکانیں شروع کر دیتے
ہیں مگر مسلمانوں میں یہ بات نہیں ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے نوجوان اس
طرف توجہ کریں یہ نسبت اس کے کہ گورنمنٹ کی ملازمت تلاش کرتے پھریں۔گورنمنٹ کی
بڑی سے بڑی ملازمت گورنمنٹ کے بدلنے پر بیچ ہو جاتی ہے مگر ایک ڈاکٹر ڈاکٹر ہی رہے گا
خواہ کوئی گورنمنٹ ہو۔اسی طرح صناع ہر جگہ کام کر سکتا ہے اور اس قسم کے علوم تبلیغ کے لئے بھی
بہت مفید ہو سکتے ہیں۔ایک کلرک باہر جا کر کام نہیں کر سکتا مگر ایک درزی جہاں جائے کام
کر سکتا ہے۔پس ہمارے نوجوانوں کو صنعت و حرفت کی طرف خصوصیت سے توجہ کرنی
چاہئے۔یہ ایسا میدان ہے جو دینی اور دنیوی لحاظ سے ان کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔آخر میں میں اپنی جماعت کے بچوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کے اخلاص
اور روحانیت میں ترقی دے۔انہیں اپنے ارادوں کو پورا کرنے کی توفیق دے۔ان کے لئے
سامان پیدا کرے۔ان پر اپنی برکات نازل کرے۔اس دنیا میں بھی اور آئندہ بھی۔“
( الفضل 6 دسمبر 1924)
1 آل عمران: 201