اساتزہ و طلباء مدرسہ احمدیہ سے خطاب
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
179
جلد سوم
اساتذہ وطلباء مدرسہ احمدیہ سے خطاب
25 نومبر 1924ء کو بعد نماز مغرب اسا تذہ و طلباء ہائی سکول قادیان نے سکول کے
بورڈنگ کے ڈائٹنگ ہال میں حضرت خلیفہ السیح الثانی ، آپ کے رفقائے سفر اور بہت سے دیگر
اصحاب کو دعوت طعام دی۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے
حسب ذیل خطاب فرمایا:۔اس وقت جو ایڈریس مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ساتھ تعلق رکھنے والے اساتذہ
اور طلباء کی طرف سے پڑھا گیا ہے اس کے متعلق اپنی طرف سے اور ہمراہیان سفر کی طرف سے
جَزَاكُمُ الله اَحْسَنَ الْجَزَاءِ کہتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جو اس سکول
کے متعلق میرے دل میں ہیں۔جیسا کہ اس ایڈریس میں اشارہ کیا گیا ہے میں خود بھی اس سکول کا طالب علم ہوں اس وجہ
سے مجھے طبعی طور پر اس سکول کے ساتھ انس ہے۔دنیا میں انس دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک
مذہبی اور دوسرے طبعی۔مذہبی طور پر تو مجھے ہر اس کام سے انس ہے جو سلسلہ احمدیہ سے متعلق
ہے۔اور ایک اس صیغہ سے ہے جس کا قیام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں
ہوا۔اور ہر اس شخص کو ہونا چاہئے اور ہے جو جماعت احمد یہ میں داخل ہے۔لیکن اس کے علاوہ
ایک طبعی تعلق ہوتا ہے جو طبعی وجوہ کی بناء پر ہوتا ہے۔مثلاً وہ ہندو طلباء جو اس سکول میں پڑھتے
رہے ہیں انہیں اس سکول کے ساتھ اس لئے لگاؤ اور محبت نہیں ہوگی کہ اسے حضرت مسیح موعود
نے قائم کیا ہے یا اس لئے کہ یہ جماعت احمدیہ کا مرکزی سکول ہے اور نہ اس لئے کہ اس کے
ذریعہ اس امر کی کوشش کی جاتی ہے کہ احمدیت کی اشاعت کرنے والے پیدا کئے جائیں۔پھر نہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
180
جلد سوم
اس وجہ سے کہ اس سکول کے بچوں میں احمد یہ اخلاق قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔مگر پھر بھی
انہیں سکول سے انس ہوگا۔کیونکہ کسی جگہ کچھ عرصہ رہنا، بیٹھنا اور سبق پڑھنا ایسی باتیں ہیں کہ
جن کا طبیعت پر خاص اثر ہوتا ہے اور اس وجہ سے اس جگہ کو وہ محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔دیکھو
وطن کی محبت کیا چیز ہے؟ وطن سے تعلق کی کوئی اخلاقی اور مذہبی وجہ نہیں ہے مگر جب انسان اپنے
ملک کو اپنے شہر کو اپنے محلہ کو یا اپنے گھر کو چھوڑتا ہے تو اسے تکلیف محسوس ہوتی ہے۔میں نے
بار ہا بتایا ہے کہ ایک شخص جو سالہا سال ایک گھر میں رہتا ہے اسے علم بھی نہیں ہوتا کہ مجھے اس گھر
سے محبت ہے۔اور اگر کوئی اس سے پوچھے کہ کیا تمہیں اس مکان سے محبت ہے؟ تو وہ کہے گا
اینٹوں اور پتھروں سے کیا محبت ہو سکتی ہے۔لیکن اگر دس پندرہ سال رہنے کے بعد اسے وہ مکان
چھوڑنا پڑے تو اُس وقت معلوم ہوتا ہے کہ اس کا کیا حال ہے۔اُس وقت اس کی آنکھوں کی
روشنی ، چہرہ کا رنگ، ہاتھوں کی حرکت سب یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اس کا دل درد محسوس کر رہا ہے اور
وہی گھر جس کے متعلق وہ کہتا تھا کہ اس کی اینٹوں اور لکڑیوں سے کیا محبت ہو سکتی ہے اس کی ایک
ایک اینٹ ، ایک ایک لکڑی، ایک ایک دروازہ اور دروازوں کی ایک ایک کنڈی غرضیکہ اس
مکان کی ہر ایک چھوٹی بڑی چیز مختلف جذبات اس کے اندر پیدا کر رہی ہوگی۔اور اسے یوں
محسوس ہو گا کہ اس کے لئے ایک ہی راحت کا سامان تھا اور وہ گھر تھا جسے چھوڑ رہا ہے۔اس سے
معلوم ہوسکتا ہے کہ طبعی وابستگی بھی بہت بڑا اثر رکھتی ہے۔پس اس سکول سے مجھے جو تعلق ہے اور میں اس میں پڑھتارہا ہوں اس کی وجہ سے مجھے اس
سے طبعی انس اور لگاؤ ہے اس لئے یہ ایڈریس جو اس وقت دیا گیا ہے اسے میں خاص طور پر اور
خصوصیت کی نگاہوں سے دیکھتا ہوں۔کیونکہ اس نے مجھے ان ایام گزشتہ اور زمانہ سلف کی یاد
دلا دی ہے جب میں طالب علم کی حیثیت سے اس سکول میں آتا اور اس میں پڑھانے والے
مدرسوں سے سبق حاصل کرتا تھا۔بچپن کا زمانہ بھی عجیب زمانہ ہوتا ہے اور اس کی کیفیات بھی
عجیب ہوتی ہیں۔بعض شاعروں نے تو نظموں کی نظمیں اس امر پر لکھ دی ہیں کہ سب سے
بہترین زمانہ بچپن کا زمانہ ہے مگر میں اس سے متفق نہیں کیونکہ بچپن کی خوشی جہالت کی خوشی ہوتی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
181
جلد سوم
ہے اور ایسی خوشی کوئی خوشی نہیں ہوتی۔البتہ میں یہ مانتا ہوں کہ راحت کی زندگی وہی ہوتی ہے۔اُس وقت موجودہ اور وقتی ضروریات کے علاوہ کسی چیز کی قدرو منزلت نگاہوں میں نہیں ہوتی۔مجھے ہمیشہ وہ واقعہ خاص طور پر غمگین کر دیا کرتا اور قلب کے بار یک دربار یک جذبات کو ابھار دیا
کرتا ہے جو میں نے ایک دفعہ اخبار میں پڑھا کہ ایک عورت رات کو مرگئی۔وہ بیچاری اکیلی ہی تھی۔اس کا خاوند پہلے ہی مر چکا تھا اور اس کا کوئی اور رشتہ دار اس کے پاس نہ تھا وہ اکیلی ہی اپنے گھر
میں رہتی تھی اور اس کا ایک چھوٹی عمر کا بچہ تھا۔رات کو وہ بچہ کو لے کر سوئی۔لیکن ایسا حادثہ ہوا کہ
رات کو ہی مرگئی۔بچہ جب صبح کو اٹھا اور ماں کو لیٹے ہوئے دیکھا تو اس نے ماں کے منہ پر ہاتھ
پھیرا اور کہا اٹھو۔لیکن جب ماں نے کوئی جواب نہ دیا تو اس نے سمجھا ماں مجھ سے ناراض ہے
اس لئے جواب نہیں دیتی۔وہ بار بار اس کے منہ پر ہاتھ پھیرے اور کہے اٹھو۔اسی طرح وہ قریباً
آدھ
گھنٹہ یا پون گھنٹہ کرتا رہا کہ کوئی ہمسایہ کسی ضرورت کے لئے اس گھر میں آیا تو اس نے دیکھا
کہ بچہ ماں سے کھیل رہا ہے اور نفسی کر رہا ہے مگر وہ مری پڑی ہے۔دیکھو اس بچہ کی خوشی کیسی دردناک خوشی تھی۔ایک سمجھدار اور عقلمند انسان کے نزدیک یہ خوشی
ہزار غم سے بھی بڑھ کر غمگین کرنے والی تھی۔مگر بچہ کے نزدیک ایسی ہی خوشی تھی جیسی ایک عقلمند کو
حقیقی طور پر خوش کن بات سے ہوتی ہے۔کیا کوئی ہے جو بچہ کی اس خوشی پر رشک کرے؟ ہرگز
نہیں۔بلکہ ہر ایک سمجھدار انسان کو اس کے خیال سے درد پیدا ہو گا۔پس میں ان شاعروں سے
متفق نہیں ہوں جو کہتے ہیں بچپن کا زمانہ حقیقی راحت اور حقیقی خوشی کا زمانہ ہے۔میرے نزدیک
یہ زمانہ راحت کا زمانہ ہے مگر حقیقی راحت کا نہیں۔ہاں اس زمانہ کے اثرات ایسے پختہ ہوتے
ہیں جو کبھی مٹ نہیں سکتے۔خواہ ان پر سو سال ہی گزر جائیں پھر بھی انسان انہیں شوق اور دلچپسی
کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔شوق کی نگاہ سے تو وہ ان کو دیکھتا ہے جو جہالت کی خوشیاں ہوتی ہیں اور
دلچسپی کی نگاہ سے ان کو جو اس زمانہ میں بیج پھینکتا ہے۔اپنی یا سو سالہ زندگی میں جب وہ ان
اثرات کو دیکھتا ہے تو سمجھتا ہے کہ آج جو نتائج پیدا ہور ہے ہیں وہ اُس بیچ کا نتیجہ ہیں جو بچپن میں
ڈالا گیا تھا۔اور درخت خواہ کتنا بلند و بالا ہو جائے اور کس قدر پھیل جائے مگر پھر بھی وہ بیج کی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
182
جلد سوم
وابستگی کو اپنے سے جدا نہیں کر سکتا۔اسی طرح انسان خواہ کتنا بڑا ہو جائے اور خواہ کتنی ترقی کر
جائے ، کتنا ہی بڑا عالم ہو جائے اس زمانہ کو نہیں بھول سکتا جو اس کی ترقیوں کے لئے بیج کا زمانہ
ہوتا ہے کیونکہ اس کی تمام ترقیوں کے راز اسی میں پوشیدہ ہوتے ہیں۔طبعی اور قدرتی طور پر مجھے تعلیم الاسلام ہائی سکول سے وابستگی ہے اور ایسی وابستگی ہے جو
کبھی قطع نہیں ہوسکتی۔بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں جو قلب پر بڑا اثر کرتی ہیں اور
زمانہ بچپن کے چھوٹے چھوٹے نقطے ہوتے ہیں جو آئندہ زندگی میں عظیم الشان تغیر کرتے ہیں۔میں نے اسی سال الفضل میں ایک مضمون لکھا تھا جس میں اپنی زندگی پر ریویو کیا تھا اور بتایا تھا
کہ کس طرح چھوٹی چھوٹی باتیں عظیم الشان تغیر پیدا کرنے کا باعث ہوئیں۔میں محسوس کرتا
ہوں کہ بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں بعض احباب اور اساتذہ نے زمانہ بچپن میں مجھ سے کہیں مگر
انہوں نے میری آئندہ زندگی پر ایسا گہرا اثر ڈالا جو کبھی مٹ نہیں سکتا اور بعض باتوں کا تو مجھے اس
وقت تک بعینہ وہ نظارہ یاد ہے جو ان باتوں کے وقت تھا۔ایک استاد جواب فوت ہو چکے ہیں اور
جن سے بہت ہی تھوڑا عرصہ میں نے پڑھا شاید ایک ہفتہ یا ایک آدھ دن کم یا زیادہ مگر مجھے وہ
کمرہ نہیں بھولتا جس میں کھڑے ہو کر اور وہ لڑکے نہیں بھولتے جوارد گرد کھڑے تھے، وہ نقشہ
نہیں بھولتا جو دیوار پر لٹکا ہوا تھا، وہ جگہ نہیں بھولتی جہاں میں کھڑا تھا۔اُس وقت انہوں نے مجھے
ایک چھوٹی سی بات بتائی تھی جو آج تک مع اُس لمحہ کے سارے نظارہ کے جب مجھے بتائی گئی نہیں
بھولی۔اور اس کا مجھ پر ایسا اثر ہوا کہ میں نے اسے اپنا شعار بنا لیا۔اب بھی وہ کمرہ ، وہ شعور ، وہ
کیفیات بلکہ احوال ظاہری کے ساتھ میری نظروں کے سامنے ہے۔وہ وہی کمرہ ہے جو ایک
شیر فروش کی دکان کے سامنے ہے اور اب اس میں درزی خانہ ہے۔اسی طرح اور بہت سے
نظارے ہیں جو مجھے یاد ہیں۔پس چونکہ اس سکول کے ساتھ مجھے خاص وابستگی ہے اس لئے
خصوصیت کے ساتھ میں اس ایڈریس پر اپنے خیالات میں ہیجان اور لذت اور سرور محسوس کرتا
ہوں اور اسی احساس، شعور، دلچسپی اور وابستگی کے ساتھ جو مجھے اس سکول سے ہے۔اس سکول |
کے طلباء کو نصیحت کرتا ہوں کہ در حقیقت انسانی زندگی کے دو پہلو ہیں۔جب تک ان دونوں کو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
183
جلد سوم
مد نظر نہ رکھا جائے کوئی کامیابی نہیں حاصل ہو سکتی۔ان میں سے ایک پہلو تو اس امر پر دلالت کرتا
ہے کہ اس سے زیادہ حقیقت کوئی نہیں جو انسان کی زندگی ہے جب تک ان دونوں پہلوؤں کو
مد نظر نہ رکھا جائے کہ انسان کی زندگی ایسی حقیقت ہے جیسی اور کوئی حقیقت نہیں اور دوسرے یہ
کہ انسانی زندگی ایک گزر جانے والے افسانہ سے زیادہ وقعت نہیں رکھتی اُس وقت تک کوئی
شخص کامیاب نہیں ہوسکتا۔دنیا میں یہ خوشی ہرگز خوشی کہلانے کی مستحق نہیں ہے کہ انسان دوسرے کی کامیابی پر
مبارک باد کہے یا دوسرے کی ناکامی پر افسوس کرے۔خوشی کیا ہے؟ یہ کہ جو ہم چاہتے ہیں وہ
حاصل ہو گیا۔اور رنج کیا ہے؟ یہ کہ جو نہیں چاہتے تھے وہ ہو گیا۔تو خوشی کے معنے یہ ہوئے کہ
ہمارے مقصد اور مدعا کے مطابق کوئی امر ہو۔اور رنج مقصد کے خلاف ہونے کا نام ہے۔جب
یہ بات ہے تو کیا کوئی اس بات پر خوش ہو سکتا ہے کہ دوسرے نے اس مقصد کو پورا کیا اور وہ محروم
رہا؟ یا اس امر پر افسوس کر سکتا ہے کہ دوسرے کے مقصد کے خلاف جو بات تھی وہ ہوگئی ؟ حقیقی
خوشی خود مقصد کو حاصل کرنے اور حقیقی رنج اس مقصد سے محروم رہنے کا نام ہے۔پس ہر ایک
انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ خود اپنے اصل مقصد کو حاصل کرے۔اور جو باتیں اس کے مقصد کے
خلاف ہوں ان کو دور کرے۔جو ایڈریس اس وقت دیا گیا ہے اس کے اندر وہ حقیقت مخفی ہے جسے پیش کرنے والوں نے
اپنی زبانوں اور لفظوں اور طریق سے بھی ظاہر کیا ہے یعنی الفاظ کی طرح بلکہ ان سے بھی زیادہ
واضح طور پر۔جو دعوت اس وقت دی گئی ہے یا جو زیب و زینت کے سامان اس وقت اس کمرہ
میں مہیا کئے گئے ہیں ان سامانوں کی زیب و زینت ، دعوت طعام اور اظہارِ خیالات یہ ہ
باتیں ظاہر کر رہی ہیں کہ جن کی طرف سے یہ سب کچھ کیا گیا ہے ان کا مدعا اور مقصد بھی یہی ہے
کہ وہ اسلام کو دنیا میں پھیلائیں اور اسلام کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش
کریں۔اگر یہی مقصد ہے اور عقل کہتی ہے کہ یہی ہے تو اُس وقت تک حقیقی خوشی نہیں پیدا ہو سکتی
اور نہ ہونی چاہئے جب تک اس مقصد کو حاصل نہ کر لیں۔دوسروں کو اس مقصد کی تکمیل کرتے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
184
جلد سوم
دیکھنا ، دیکھنے والے کے لیے حقیقی خوشی نہیں ہو سکتی۔بلکہ اگر ان میں حس ہو تو ان میں اور زیادہ
احساس پیدا ہو جائے گا۔ایک پیاسا اگر کسی کو پانی پیتا دیکھے تو اس کی پیاس بجھ نہیں جائے گی بلکہ
اور تیز ہوگی۔پس اگر یہ ایڈریس جو اس وقت پیش کیا گیا ہے اپنے مطالبات کے لحاظ سے صحیح
ہے اور یہ جو اظہار خوشی کی گئی ہے حقیقی ہے تو اس سکول کے ہر مدرس اور ہر طالب علم یا ہر اس شخص
کا جو کسی نہ کسی طرح اس کے ساتھ وابستہ ہے فرض ہے کہ اس مقصد کو پورا کرنے کی کوشش
کرے۔سکول کے طالب علم سکول کو چھوڑ کر انگلستان یا امریکہ میں تبلیغ کے لئے نہیں جاسکتے اور
وہ تبلیغ بھی ایسی نہیں کر سکتے جو موثر ہو۔لیکن ایک چیز ہے جو خاص طالب علموں سے تعلق رکھتی
ہے اور اس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔یعنی یہ کہ وہ اپنی زندگی کے متعلق سمجھیں کہ اس کی بناء پر
ہم نے آئندہ کام کرنا ہے۔اور اس وقت جو کچھ کریں گے وہ آئندہ زندگی کے لئے بیج ہوگا۔اگر
بیچ میں سبزی پیدا کرنے ، تنومند درخت بنے اور سایہ دار درخت ہونے کی طاقت نہیں تو کوئی پانی
اور کوئی کوشش اس میں یہ باتیں نہیں پیدا کر سکتی۔اسی طرح جس میں بچپن کے زمانہ سے دین کی
خدمت کا بیج اور مادہ نہ ہو وہ بڑا ہو کر دین کی خاص خدمت نہیں کر سکتا۔اور کوئی کوشش اس سے
دینی کام کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ہاں نئی پیدائش اس سے کر سکتی ہے۔مگر وہ اس دنیا
میں نہیں ہوا کرتی بلکہ وہ اگلے زمانہ میں قبر، برزخ ، حشر اور دوزخ کے گزرنے کے بعد ہوتی
ہے۔وہ بہت دور کی دنیا ہے۔اور خدا تعالیٰ جس کے نزدیک عرصہ اور مدت کی کوئی ہستی ہی نہیں
وہ اسے خلود اور ابد آباد کہتا ہے۔وہاں نئی پیدائش ہوگی۔مگر اس دنیا میں نہیں ہوگی۔یہاں وہی
کوشش کام آئے گی جو بچپن میں کی گئی ہے۔اور جس طرح جسمانی بناوٹ پیدائش کے بعد بدل
نہیں سکتی بلکہ جو ماں کے پیٹ میں ہو گیا وہ ہو گیا اسی طرح بچپن کی پیدائش بڑے ہو کر بدل نہیں
سکتی۔جو ہو گیا سو ہو گیا۔پالش کسی قدر چیز کو بدل دیتا ہے مگر اصل کو نہیں بدل سکتا۔اسی طرح
صابن میل کو تو دور کر سکتا ہے مگر ایک حبشی کو گورا نہیں بنا سکتا۔پس جو تربیت بچپن میں انسان کی
ہوتی ہے وہ ایسا بیج ہوتا ہے کہ اگر اس میں ترقی کی طاقت نہ ہو تو انسان کو ئی عظیم الشان تغیر نہیں
پیدا کر سکتا۔یہ ایک بار یک بات ہے اور اس کا اظہار مفید نہیں کیونکہ طلباء اس کو سمجھ نہیں
زریں ہدایات (برائے طلباء)
185
جلد سوم
سکتے۔اور بعض دوسرے لوگ بھی نہیں سمجھ سکتے کہ بیچ کا اندازہ کس طرح لگایا جاسکتا ہے۔اور یہ
نہایت باریک مسئلہ ہے کہ کس طرح بچپن کے بیج کو حج کیا جاتا ہے اس لئے میں اسے بیان نہیں
کروں گا۔مگر یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جو شعور بچپن کے زمانہ میں انسان کے دل میں
پیدا ہوتا ہے اسی کے ماتحت وہ زندگی بسر کرتا ہے۔اور اگر ہمارے طالب علموں کو دین کا شعور ہو تو |
ایسی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں گے جس کی ایک مسلمان سے توقع ہو سکتی ہے۔پس میں
سکول کے استادوں اور تعلق رکھنے والوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر ان کے یہ خیالات سطحی نہیں
بلکہ حقیقی ہیں، عارضی نہیں بلکہ مستقل ہیں، عام رو کے ماتحت نہیں بلکہ دلی ہیں تو انہیں چاہئے کہ
طالب علموں کی زندگیوں کو اس طرح بنائیں کہ وہ بڑے ہو کر ایسے سایہ دار درخت بن سکیں جن
کے سائے کے نیچے حقیقت کے پانے والے آرام کرسکیں۔میں نے بتایا ہے کہ زندگی کے دو بہت بڑے مقصد ہیں جو انسان
کو مد نظر رکھنے چاہئیں۔ایک یہ کہ اس زندگی سے بڑھ کر اور حقیقت نہیں ہے۔اور دوسرے یہ کہ یہ زندگی و ہم سے زیادہ
نہیں ہے۔شاید بعض لوگوں کو یہ بات
سمجھ نہ آئی ہو۔میرا مطلب اس سے یہ ہے کہ انسانی
کامیابیوں کے لئے جس قدر انسان کی اپنی ذات تعلق رکھنے والی ہے اور کوئی چیز نہیں۔حتی کہ
خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں بھی اُسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب انسان کے اندر ان کے لئے
تڑپ ، خواہش، محبت، جذب اور درد پیدا ہو۔پس اللہ تعالیٰ جو رحمان، رحیم ، مجید اور محسن ہے اس
کے فیوض بھی نازل ہونے بند ہو جاتے ہیں اگر انسان ان کے لئے کوشش نہ کرے۔اور وہ چہرہ
جو چاہتا ہے کہ لوگ اُسے دیکھیں اور وہ نور جس کا مقصد یہ ہے کہ چمکے اور لوگوں کو منور کرے وہ
بھی نازل نہیں ہوتا جب تک انسان اس کے لئے کوشش نہ کرے۔اس لئے معلوم ہوا کہ انسان
کے لئے سب سے بڑی حقیقت اس کی اپنی ذات ہے۔اگر اس میں رو، جذب اور کشش نہیں تو
خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی کوئی برکت اس پر نازل نہیں ہوتی۔لیکن اس کے مقابلہ میں اس میں
بھی شبہ نہیں کہ انسانی زندگی سے زیادہ وہمی اور بے حقیقت اور کوئی چیز نہیں۔انسان کے جذبات
اور تفکرات محض وہم ہوتے ہیں جو پیش آمدہ حالات کے ماتحت بدلتے رہتے ہیں۔میں نے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
186
جلد سوم
رستہ میں ہی اس امر پر خطبہ پڑھا تھا اور کہا تھا دیکھو ایک وقت انسان سمجھتا ہے کہ اگر میں نے یہ
بات نہ کی یا فلاں بات کا بدلہ نہ لیا تو میں زندہ ہی نہیں رہ سکتا۔اس کے دوست اور رشتہ دار آتے
ہیں اور اسے سمجھاتے ہیں مگر وہ نہیں مانتا۔پھر وہ وقت گزر جاتا ہے اور جس بات کو وہ زندگی سمجھتا
تھا بھول جاتی ہے اور بسا اوقات وہ خیال کرتا ہے کہ اگر میں معاف کر دیتا تو کیا اچھا ہوتا۔اس
وقت وہ ندامت غم اور رنج محسوس کرتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ جب انسان کسی بات کو
حقیقت سمجھ رہا ہوتا ہے وہ اصل میں حقیقت نہیں ہوتی کیونکہ اگر حقیقت ہوتی تو نہ بدلتی۔بات یہ
ہے کہ جوشوں سے ایک بات پیدا ہو جاتی ہے جسے حقیقت سمجھ لیا جاتا ہے۔پس انسان کی زندگی
محض وقتی جوشوں اور وقتی خیالات کے ماتحت ہوتی ہے اور اکثر اوقات حقیقت سے دور ہوتی ہے
إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ سولاس کے کہ انسان اس ہستی کے ماتحت ہو جاوے جو کسی قسم کے افکار و حوادث
کے ماتحت نہیں ہے نہ موجودہ سے موثر ہوتی ہے، نہ ماضی کا اس پر اثر پڑتا ہے ، نہ آئندہ کا۔جب انسان اپنے آپ کو اس کا عکس بنا لیتا ہے تب حقیقی زندگی حاصل ہوتی ہے۔اور پھر ایسے
لوگوں میں نہ قوت فاعلی رہتی ہے نہ انفعالی جیسی کہ دوسرے لوگوں میں ہوتی ہے۔اس لئے وہ
ہر چیز کو اس کی قدر کے مطابق دیکھتے ہیں۔مگر یہ ان کی زندگی کی خوبی نہیں ہوتی۔کیونکہ یہ
بات انہیں اُس وقت حاصل ہوتی ہے جب وہ کہتے ہیں اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَاءَ
وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ العلمين 1 پس سب سے ضروری بات جو انسان کے لئے ہے وہ یہ ہے
کہ وہ سمجھے اس کے ہر ایک فعل کا نتیجہ نکلے گا اور کوئی فعل ضائع نہ ہوگا۔پھر یہ بھی کہ وہ وقتی
حالات اور اثرات کے ماتحت جہالت کے گڑھے میں گر جاتا ہے اس لئے اسے ایسے ہادی اور
راہنما کی ضرورت ہے جو ان جذبات اور افکار سے اسے آزاد کرائے۔ان دو باتوں کے سمجھنے
سے انسان اپنے مقصد کو پا لیتا اور کامیاب ہو جاتا ہے۔یہ دونوں حقیقتیں طالب علموں کو اور
دوسرے لوگوں ں کو مد نظر رکھنی چاہئیں۔اگر وہ ایسا کریں گے تو ان کی زندگیاں موجودہ زمانہ کے
تاثرات کا نقشہ نہ ہوں گی بلکہ ایسی حقیقی زندگیاں ہوں گی جو دوسروں پر بھی اپنا اثر ڈالیں گی۔میں سمجھتا ہوں کہ ایڈریس میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے ان کے لئے مجھے کچھ اور
زریں ہدایات (برائے طلباء)
187
جلد سوم
کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنا مطلب آپ ادا کر رہے ہیں۔وہ نئے ہیں کیونکہ وہ نئے
مونہوں سے نکلے ہیں۔اور وہ پرانے ہیں کیونکہ کئی بار روشنی میں آچکے ہیں۔اس لئے میں کچھ اور
نہیں کہنا چاہتا۔مگر ان خیالات پر جو روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس کے متعلق جہاں تک
صحت نے مجھے اجازت دی بلکہ اس سے بھی زیادہ کہہ چکا ہوں۔اور اب دعا کرتا ہوں کہ اگر وہ
باتیں جو بیان کی گئی ہیں صحیح ہیں تو خدا تعالیٰ ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔اور اگر غلط ہوں
(الفضل 9 دسمبر 1924)
تو ان کی اصلاح کی توفیق دے۔“
1: الانعام: 163