احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے سکول کا قیام
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
188
جلد سوم
احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے سکول کا قیام
17 مارچ 1925ء کو حضرت خلیہ اسیح الثانی نے قادیان میں احمدی خواتین کی
تعلیم و تربیت کے لئے سکول کا افتتاح فرمایا۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد
حسب ذیل خطاب فرمایا:۔دو تعلیم کا مسئلہ ایک ایسا اہم اور ضروری مسئلہ ہے کہ جہاں تک ہم دیکھتے ہیں انسانی تاریخ
کی ابتدا سے ہی ہمیں انسان اس طرف توجہ کرتے معلوم ہوتے ہیں۔انسان کی پیدائش کے بعد
سب سے پہلا کام یا انسان کے انسان بننے کے بعد سب سے پہلا سلوک جو اللہ تعالیٰ نے کیا وہ
یہ ہے کہ وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاء كُلَّهَا 1 آدم علیہ السلام کو حقیقت اشیاء کی بتلائی گئی۔در حقیقت نام سے اصل غرض یہی ہوتی ہے کہ کسی چیز کو پہچنوایا جائے اور پہچنوانے سے یہی
مراد ہوتی ہے کہ کسی چیز کی حقیقت معلوم ہو۔ایک چیز کو دوسری چیز کے مقابلہ میں اسی طرح پہچانا
جاتا ہے کہ فلاں چیز میں یہ یہ گن اور یہ یہ صفات ہیں اور فلاں میں یہ۔مثلاً آم اور خربوزہ ہے ان
کی شکل اور مزے کے اختلاف سے ہی ان
کو پہچانا جاتا ہے۔اگر ان کے گن اور صفات
الگ الگ نہ ہوتے تو ان میں امتیاز نہ کیا جا سکتا۔یہی وجہ ہے کہ عربی زبان میں جو ابتدائی
نام الہامی طور پر اشیاء کے رکھے گئے ہیں وہ ان اشیاء کی حقیقت پر دلالت کرتے ہیں۔پس
عَلمَ ادم الاسماء کے ایک یہ بھی معنی ہیں کہ حضرت آدم پر حقیقت اشیاء ظاہر کی گئی۔اس کا
یہ مطلب نہیں کہ سارا فلسفہ، ساری سائنس اور ہر ایک چیز کے متعلق پورا پورا علم انہیں سکھایا گیا
بلکہ جس قدر اُس زمانہ میں کام چلانے کے لئے ضرورت تھی اُسی قدر اشیاء کے متعلق انہیں علم
سکھایا گیا اور اس سے ظاہر ہو گیا کہ تمام علوم کی ابتدا الہام کے ذریعے ہوئی ہے۔پہلی چیز جس کی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
189
جلد سوم
بنیاد انسان کی پیدائش کے بعد رکھی گئی وہ علم ہے۔اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے ساری چیزیں ابتدا
میں خود بنائی ہیں اور پھر ان کی ترقی انسان کے سپرد کی ہے اسی طرح علم کی بنیاد خدا تعالیٰ نے خود
رکھی اور اس کی ترقی انسان کے سپرد کر دی۔پہلا آدم خدا تعالیٰ نے خود بنایا آگے ترقی انسانوں
کے سپرد کر دی۔پہلے آگ اللہ تعالیٰ نے پیدا کی پھر اس کو قائم رکھنا انسان کے سپرد کر دیا۔اسی
طرح تمام اشیاء کی ابتدا خدا تعالیٰ نے خود قائم کی اور انہیں آگے ترقی انسان نے دی۔یہی حال
علم کا ہے۔پہلے علم خدا تعالیٰ نے دیا آگے اس میں ترقی انسان کرتے گئے۔اسے بڑھاتے گئے
اور ہم برابر ابتدا سے اب تک دیکھتے چلے آتے ہیں کہ انسان علم میں ترقی کرتا جا رہا ہے۔لیکن
اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ اس قسم کے بھی موجود ہوتے ہیں جو علوم کی قدر
نہیں کرتے اور ایسے وجود بھی ابتدا سے ہی چلے آئے ہیں۔ایسے وجودوں کا نام ابلیس رکھا گیا
ہے یعنی نا امیدی میں مبتلا رہنے والا۔در حقیقت امید ہی تمام علوم کو بڑھانے اور ترقی دینے والی
ہوتی ہے اور جتنی زیادہ امید ہوتی ہے اتنی ہی زیادہ علوم میں ترقی کی جاسکتی ہے۔امید کا لفظ
ہمیں دو باتیں بتلاتا ہے۔ایک تو یہ کہ انسان کے لئے ترقیات کے رستے کھلے ہیں۔اور دوسری
یہ کہ ہم ان ترقیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔پس جب ہم امید کا لفظ بولتے ہیں تو ساتھ ہی یہ بھی
کہتے ہیں کہ ہمارے لئے ترقی کا رستہ کھلا ہے اور ہمیں بہت کچھ مانا باقی ہے۔پھر یہ لفظ اس امر
پر بھی دلالت کرتا ہے کہ جو باقی ہے وہ ہمیں مل بھی سکتا ہے۔اور نا امیدی کے معنی ہیں ہے تو سہی
دنیا میں بہت کچھ مگر ہمیں مل نہیں سکتا۔پس علم سیکھنا اور علم میں ترقی کرنا امید کے ساتھ وابستہ
ہے۔اگر کسی کو امید ہوگی تو وہ علم سیکھے گا۔اور اگر نہیں ہوگی تو نہیں سیکھے گا۔ابلیس کے معنے یہی ہیں کہ اس نے علم حاصل نہ کیا۔اس نے سمجھا کہ جو کچھ مل سکتا تھا وہ
مجھے مل گیا اور جو مجھے نہیں ملا وہ کسی کو نہیں مل سکتا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی امید منقطع
ہوگئی۔خدا تعالیٰ اس کے متعلق فرماتا ہے آبی وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ 2 اس
نے کہا کہ میں اس مصیبت میں نہیں پڑنا چاہتا کہ علم سیکھوں۔استکبار کے معنی کسی چیز کو بڑا سمجھنے
کے بھی ہیں۔اس نے اس کو بڑا سمجھا کہ یہ کہاں ممکن ہے یہ باتیں سیکھی جاسکیں چونکہ سب
زریں ہدایات (برائے طلباء)
190
جلد سوم
ڈھکوسلے ہیں اس لئے مجھے ضرورت نہیں کہ میں آدم کا شاگرد بنوں۔اس انکار علم کی وجہ سے وہ
محروم ہو گیا اور محروم ہونے کا یہ نتیجہ ہوا کہ وہ ذلیل ہو گیا۔اور آدم جس نے علم حاصل کیا تھا اس کی
نسل غالب آگئی۔اب بھی ہم دیکھتے ہیں دنیا میں عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاء کا سلسلہ جاری ہے۔ایک قوم علوم کے حصول میں کوشش کرتی ہے اور نئی نئی باتیں نکالتی رہتی ہے۔اور ایک دوسری کہتی
ہے یہ کہاں ممکن ہے کہ کوئی نیا علم نکلے۔اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ علم میں ترقی کرنے والی تو میں
غالب آ رہی ہیں اور دوسری ذلیل ہو رہی ہیں۔جب یورپ والے توپ اور بندوق کی ایجاد
کر رہے تھے تو ایشیا والے کہتے تھے یہ کہاں ممکن ہے کہ کوئی ایسی چیز بھی بن سکے جو دور سے دشمن
کو مارے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یورپ والے ترقی کر گئے اور ایشیا والے گر گئے۔پس یہ سمجھنا کہ
فلاں بات حاصل نہیں ہو سکتی انسان کو ابلیس بنا دیتا ہے۔اور پھر ایسے انسان سے دنیا میں وہی
سلوک ہوتا ہے جو آدم کے مقابلہ میں ابلیس سے ہوا۔جس طرح ابلیس کو نکال دیا گیا اسی طرح
ایسے انسانوں کو بھی دنیا سے نکال دیا جاتا ہے۔اور دنیا سے نکال دینے کا یہ مطلب ہے کہ ایسی
قوم مٹادی جاتی ہے یا ذلیل اور خوار کر دی جاتی ہے۔اب چونکہ یورپ والے آدم کا کام کر رہے
ہیں ، نئے نئے علوم دریافت کرتے اور تمام علوم کو ترقی دے رہے ہیں اس لئے وہ ترقی کر رہے
ہیں اور وہ لوگ جو علوم کی طرف توجہ نہیں کرتے اور نئے علوم نہیں نکالتے وہ مٹ رہے ہیں۔امریکہ کے اصلی باشندوں کو دیکھو ان کی کیا حالت ہے۔اسی طرح آسٹریلیا میں پرانی نسل کے
کروڑوں انسان تھے مگر اب شاید چند ہزار رہ گئے ہوں گے۔عقلی طور پر ہندوستانیوں کا بھی یہی
حال ہے۔گو وہ ہندوستان سے نکالے نہیں گئے مگر ان پر بھی حکومت انہی لوگوں کی ہے جنہوں
نے علوم کو ترقی دی۔ان قوموں کا یہ حال کیوں ہوا؟ اسی لئے کہ انہوں نے علم سے استکبار کیا۔مختلف زمانوں میں ابلیس مختلف رنگ اختیار کرتا ہے۔اس زمانہ میں اس نے یہ رنگ اختیار کیا
کہ ایجادیں نہیں ہو سکتیں اور یہ ناممکن بات ہے۔چنانچہ جب پہلے پہل ریل گاڑی ہندوستان
میں چلی تو ہندوستان کے لوگ اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہ آگ اور پانی میں اس قسم کی
طاقت کہاں ہو سکتی ہے اسے دیوتا سمجھنے لگے۔اور جب گاڑی کھڑی ہوتی تو انجن پر پھول
زریں ہدایات (برائے طلباء)
191
جلد سوم
چڑھاتے کہ یہ بھی ایک دیوتا ہے۔یہ ان کی اس مایوسی کا نتیجہ تھا کہ بھلا انسان اس قسم کی ایجاد
کہاں کر سکتا ہے۔پس جب ابتدا سے انسان کی عظمت اور ترقی آدم سے مشابہ ہونے یعنی علم حاصل کرنے پر
ہے اور علم سے مایوس ہونا ابلیس بنتا ہے تو سمجھ لو انسان کے لئے کس قدر ضروری ہے کہ علم حاصل
کرے۔دوسرے لفظوں میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ اسلام کے معنی علم اور کفر کے معنی جہالت
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے کئی جگہ جہالت کا لفظ کفر کے معنوں میں استعمال فرمایا
ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں مَنْ لَمْ يَعْرِفْ اِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِيْتَةً جَاهِلِيَّةً 1 کہ جو
اپنے زمانہ کے امام کو نہیں پہچانتا وہ کفر کی موت مرتا ہے۔پس ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ خود علم
سیکھے اور علم پھیلانے کی کوشش کرے۔اور جس طرح مسلمان کے لفظ سے مرد مخاطب ہیں اسی
طرح عورتیں بھی ہیں۔مگر چونکہ خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ نبیوں کو اسی قوم میں مبعوث کرتا ہے
جو سب سے زیادہ گری ہوتی ہے تا کہ یہ بتائے کہ کس طرح اس نے گرے ہوئے لوگوں کو
بڑھا یا اس لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہندوستان میں بھیجا جو تمدنی ، سیاسی علمی
حالت میں بہت گرا ہوا ہے تا کہ ہندوستان سے ایک ایسی جماعت پیدا کرے جو ساری دنیا کی
استاد ہو۔مگر قوموں کی حالت ایک دن میں نہیں بدلا کرتی۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اپنی پہلی جماعت جاہلوں میں سے ہی لی تھی اس لئے ضروری ہے کہ کچھ عرصہ تک
اس جماعت کے لوگ بھی جاہل ہی نظر آتے۔اس وجہ کے ماتحت ہماری جماعت میں بھی یہ نقص
ہے کہ مرد بھی تعلیم میں کم ہیں اور عورتیں بھی۔اور اس نقص کا دور کرنا نہایت ضروری ہے۔ہر کام
کے لیے وقت مقدر ہے۔پہلے مردوں میں سے اس نقص کو دور کرنے کی ضرورت تھی پھر عورتوں
میں سے۔گو اس وقت تک مردوں کی طرف بھی ایسی توجہ نہیں کی گئی کہ جو خوش کن ہو مگر ان کے
متعلق امید ہے کہ انہیں ایسے راستہ پر ڈال دیا گیا ہے کہ جس پر چل کر ان کی ترقی ہو سکتی ہے۔اب عورتوں کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسی نقص کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سکول جاری
کیا گیا ہے جس کا افتتاح اس وقت کیا جا رہا ہے۔ابتدائی حالت کی وجہ سے اس کی طرف توجہ کم
زریں ہدایات (برائے طلباء)
192
جلد سوم
ہوگی مگر ابتدا میں یہ کام ایسا ہی ہوتا ہے۔مجھے یاد ہے ہمارا وہ ہائی سکول جس کی اب ایسی
عظیم الشان عمارت کھڑی ہے کہ معائنہ کرنے والے انسپکٹر کہتے ہیں پنجاب بلکہ ہندوستان میں
کسی سکول کی ایسی عمارت نہیں اس کا جب پہلے دن افتتاح ہوا تو مرزا نظام الدین صاحب کے
کنویں کے پاس ٹاٹ بچھا کرلڑکوں کو بٹھایا گیا تھا۔پھر کچھ دن تک لڑکے مہمان خانہ میں بٹھائے
گئے۔پھر ایک کچا مکان بنایا گیا۔اس کے مقابلہ میں آج عورتوں کے سکول کی ابتدا بہت اعلیٰ
ہے۔یہ بینچوں پر جن کے آگے میزیں ہیں بیٹھی ہیں۔وہ ٹاٹ پر بیٹھے تھے۔یہ اپنے مکان میں
بیٹھی ہیں وہ کسی کی جگہ پر بٹھائے گئے تھے۔پس گو اس سکول کی یہ بنیاد ہے مگر ہائی سکول کی بنیاد
سے بہت اعلیٰ ہے۔آج یہ بنیا دا دنی معلوم ہوتی ہے لیکن اگر عورتیں شوق سے کام کریں تو جیسا
کہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا اور اس کی صفت رحیمیت اس بات کو
ظاہر کرتی ہے یہ سکول بھی اسی طرح ترقی کرے گا جس طرح ہمارے ہائی سکول نے کی ہے۔اور
ایک وقت آئے گا جب اس درجہ پر پہنچ جائے گا کہ سارے ہندوستان میں نہیں بلکہ ساری دنیا
میں بے نظیر ہوگا۔چونکہ قادیان ام القریٰ ہے اس لئے جس طرح یہاں کے لوگ دین میں نمونہ
ہوں گے اسی طرح یہ سکول علم میں دنیا کے لئے نمونہ ہوگا۔پس اس کی ابتدائی حالت سے گھبرانا
نہیں چاہئے۔اپنے وقت پر اس میں ترقی آئے گی اور اس قدر ترقی آئے گی کہ اب اس کا اندازہ
نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل ہوگا اور خدا تعالیٰ کے فضل کا
اندازہ اس کے آنے سے ایک منٹ بھی پہلے کوئی نہیں کر سکتا۔اس امید کے ساتھ اور اس درخواست کے ساتھ کہ عورتیں ہمت اور استقلال کے ساتھ کام
کریں میں اس سکول کا افتتاح کرتا ہوں۔اس کی طرف مردوں کی توجہ کو کھینچنا بھی انہی کا کام
ہوگا۔اور وہ اگر کوشش کریں گی تو ضرور کھینچ سکیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ماں کی چھاتیوں میں دودھ اُسی
وقت اترتا ہے جب بچہ روتا ہے۔یہ سچ ہے کہ مردوں کے پاس اسباب اور اختیار ہوتے ہیں اور
عورتیں بطور طعنہ کہا بھی کرتی ہیں کہ جب مرد کچھ نہ کریں تو ہم کیا کر سکتی ہیں۔مگر انہیں یا د رکھنا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
193
جلد سوم
چاہئے کہ ماں جس قدر اپنے بچہ سے محبت رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ جس قدر اپنے بندہ پر مہربان
ہے مرد اس سے زیادہ عورتوں پر مہربان نہیں ہو سکتے۔اور جب کہ ماں بھی بچہ کے رونے پر دودھ
دیتی ہے اور خدا بھی بندہ کو بہت سے انعام مانگنے پر دیتا ہے تو مرد ان سے بڑھ کر مہربان کس
طرح ہو سکتے ہیں کہ خود بخود عورتوں کو امداد دیں۔اس وجہ سے عورتوں ہی کی توجہ اور کوشش
مردوں کی توجہ کو اس طرف کھینچے گی تا وہ وقت آجائے کہ عورتیں اس کام میں مردوں کی محتاج نہ
رہیں۔ایک دوسرے کا تعاون تو جاری رہے گا مگر مقدار کا لحاظ کیا جائے گا۔اگر سارا کام مرد
کریں اور عورتیں کچھ نہ کریں تو عورتوں کے لئے شرم کی بات ہوگی۔اور اگر سارا کام عورتیں
کریں اور مرد کچھ نہ کریں تو یہ مردوں کے لئے قابل شرم ہوگا۔اس لئے ایسا وقت نہیں آنا چاہئے
مگر یہ ضرور ہونا چاہئے کہ عورتیں اپنا بو جھ آپ اٹھا سکیں۔چونکہ اس وقت وہ لوگ بھی بیٹھے ہیں جو سلسلہ کے نظم ونسق سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان
کو میں اس اہم پہلو کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ابلیسیت نہیں نکل سکتی جب تک علم کی طرف
خاص توجہ نہ کی جائے۔اور وہ اُسی وقت نکلے گی جب ہم عورتوں
کی تعلیم کی طرف پوری توجہ کریں
گے۔مجھے افسوس کے ساتھ لڑکیوں کے پرائمری سکول کے متعلق یہ معلوم ہوا کہ اس میں ایک سو |
ساٹھ لڑکیاں پڑھتی ہیں مگر وہ اس مکان میں کس طرح بیٹھ سکتی ہیں جس میں ان کا سکول ہے
سوائے اس کے کہ بلیک ہول کی طرح اس میں بند ہوں۔تو میں صیغوں کے افسروں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ عورتوں کی تعلیم کی طرف زیادہ خیال رکھیں۔اور عورتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ پورے
استقلال سے کام کریں تاکہ ناامیدی اور مایوسی کا جو اثر پڑتا ہے وہ دور ہو کر خدا تعالیٰ کا رحم اور
فضل افق سے ظاہر ہو۔اخیر میں میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہم پر ایسی برکتیں نازل کرے جو دین ودنیا اور عاقبت
کے لیے مفید ہوں اور ایسے نتائج نہ ہوں جو مضر ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کی رحمت کا باعث ہوں۔“
(الفضل 21 مارچ 1925ء)
1: البقرة : 32
زریں ہدایات (برائے طلباء)
2: البقرة: 35
194
جلد سوم
3 مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحہ 92 مطبوعہ مصر 1935ء میں "مَنْ مَاتَ
بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيْتَةً جَاهِلِيَّةً کے الفاظ ہیں۔“