اعلیٰ درجہ کے اردو لٹریچر کے مطالعہ کی اہمیت
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
195
جلد سوم
اعلیٰ درجہ کے اردو لٹر پچر کے مطالعہ کی اہمیت
طلباء مدرسہ احمدیہ نے مولوی فاضل کلاس کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا۔اس
موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
خطاب فرمایا:۔مدرسہ احمدیہ جس کی بنیاد ابتداء حضرت مولوی عبدالکریم سیالکوٹی صاحب مرحوم کی
وفات پر ان کی یادگار کے طور پر قائم کی گئی تھی اور اسی طرح مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کی
اسے یاد گار قرار دیا گیا تھا اور بعد میں اس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یاد گار قرار دیا
گیا۔کیونکہ در حقیقت ہمارا تبلیغی مدرسہ اور کالج بہترین یادگار اُسی انسان کی ہو سکتا ہے جسے
اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اس کام کے لئے کھڑا کیا اس
کی تعلیمی تاریخ کے کئی دور گزرے ہیں
اور ہم جن حالات میں سے گزر رہے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اوقات میں تغیر کا پیدا
ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے۔پہلے پہل اس مدرسہ میں ایسے رنگ میں کورس رکھا گیا جس میں
پرانی کتب مروجہ کو جاری کیا گیا تھا۔پھر اس میں تغیر ہوا اور زیادہ تر اس کی بنیاد درس نظامیہ پر
رکھی گئی۔کچھ عرصہ کے بعد پھر تغیر ہوا اور یہ ضروری سمجھا گیا کہ نئے طریق کی طرف تعلیم کو پھیرا
جائے اور مصر کی بعض جدید کتب کو رکھا جائے۔لیکن اس میں بھی کورس کی کتابیں اتنی زیادہ رکھی
گئیں کہ تعلیم مقررہ وقت میں ختم نہ ہو سکتی تھی۔سال گزرجاتا مگر کورس کا معتد بہ حصہ باقی رہ
جاتا۔اس میں شبہ نہیں کہ کورس مقرر کرنے میں مدرسوں کی رائے بھی تھی لیکن اس میں بھی شک
نہیں کہ ان کی سستی اور کوتاہی کی وجہ سے نہیں بلکہ کورس کے زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا بہت
سا حصہ باقی رہتا۔مدرسوں نے نیک نیتی کے ساتھ اس کورس کے مقرر کرنے میں رائے دی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
196
جلد سوم
تھی۔کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ زیادہ سے زیادہ کتب پڑھائیں۔مگر وقت کی کمی کی وجہ سے نہ پڑھا
سکے۔پھر پانچ سال کے قریب عرصہ ہوا ایک اور تغیر ہوا۔مدرسہ میں انگریزی، اردو، حساب،
جغرافیہ اور سائنس کی تعلیم کو بھی شامل کیا گیا۔اس نئے دور کے ماتحت جو تعلیم دی گئی اسے حاصل
کرنے والے طلباء اس سال نکلیں گے۔اس وجہ سے مدرسہ احمدیہ کے جو طلباء اس سال مولوی
فاضل کے امتحان کے لئے جارہے ہیں وہ پہلے دور کی آخری جماعت اور اس دور کی یادگار ہیں۔ہم ابھی نہیں کہہ سکتے کہ تعلیم کا کونسا دور بہتر ہے کیونکہ ابھی ہمارا تجربہ کافی نہیں ہوا۔لیکن ایک
بات یقینی ہے اور وہ یہ کہ خدا کے فضل سے مدرسہ احمدیہ کے طلباء ہر سال بہتر حالت میں نکل رہے
ہیں اور یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔دراصل تعلیمی کورس کچھ نہیں کیا کرتے۔کورس
بطور مدد کے ہوتے ہیں۔کیونکہ ہر ایک استاد اتنی قابلیت نہیں رکھتا کہ ہر طالب علم کی نگہداشت
کر سکے اور سمجھ سکے کہ اسے کس طرح تعلیم دینی چاہئے تا وہ کامل بن سکے۔چونکہ ہر استاد میں اور
ہر وقت یہ قابلیت نہیں ہوتی اس لئے کوشش کی جاتی ہے کہ ایسے سامان ہوں جن کی وجہ سے اگر
استاد کی طرف سے غفلت بھی ہو تو تعلیم میں نقص نہ ہو۔اور اگر قابلیت نہ رکھے تو بھی نقص نہ
آئے۔پس کورسوں کا تغیر تعلیم کے لحاظ سے کوئی بڑی بات نہیں۔اگر استاد یہ مد نظر رکھیں کہ ہمیں
طلباء کو کیا بناتا ہے لیکن پھر بھی چونکہ کورس کا اثر ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ مختلف دوروں پر
غور کریں۔اس میں شک نہیں کہ مدرسہ کی تعلیم ہر سال بہتری کی طرف جارہی ہے۔اور میرے
نزدیک جب سے یہ سکول قائم ہوا ہے بعض حالات سے قطع نظر کرتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ
اس کا قدم ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں اگر اس کا انتظام طبعی طریق پر جاری رہا
تو ایک دن ایسا آسکتا ہے کہ اس سے ایسے طالب علم نکلیں جیسی کہ ہماری خواہش ہے۔میں ابھی
نہیں کہہ سکتا کہ ایسے طلباء پیدا ہو گئے ہیں یا سکول ایسے راستہ پر چل رہا ہے کہ ایسے پیدا ہو سکتے
ہیں۔مگر یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایک دن آنے والا ہے جب ہم منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے۔اسی وجہ
سے میں سمجھتا ہوں ہمارے لئے ضروری ہے اور اساتذہ کے لئے اس سے بھی زیادہ ضروری ہے
کہ دیکھیں کورس کی کونسی تبدیلی ایسی ہے جس نے لڑکوں پر سب سے اچھا اثر کیا ہے۔
زریں ہدایات (برائے طلباء)
197
جلد سوم
مدرسہ کا موجودہ کو رس جس کی آخری جماعت اس سال نکلے گی اور جس کے ایک طالب علم
نے اس وقت ایڈریس پڑھا ہے اس جماعت کے طلباء کو آداب مجلس کی واقفیت ، جنرل نالج سے
اور دوسرے مروجہ علوم سے آگاہی ہونی چاہئے اور زبان بھی شستہ ہونی چاہئے۔میں نے بتایا
ہے مدرسہ احمدیہ ترقی کر رہا ہے لیکن بحیثیت مجموعی میرے نزدیک زبان کے لحاظ سے ایسی ترقی
نہیں ہوئی جس کے متعلق کہہ سکیں کہ ہمارے فارغ التحصیل طلباء ملک کے ہر طبقہ تک اپنے
خیالات پہنچا سکتے ہیں۔آج ہی میں ناظر صاحب دعوت و تبلیغ سے گفتگو کر رہا تھا میں نے انہیں
کہا اپنے واعظین سے کہیں کہ اردو کا مطالعہ کیا کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام الف لیلہ اور
مقامات حریری کا مطالعہ کیا کرتے تھے جس کے یہ معنی ہیں کہ آپ اس کام میں اپنا وقت صرف
کرتے تھے اور اُس وقت صرف فرماتے تھے جب کہ آپ نے دعوئی نہ کیا تھا مگر آپ کو الہام
ہونے شروع ہو گئے تھے اور آپ مخالفین اسلام کے ساتھ مباحثات کر رہے تھے۔ایسے وقت
میں بھی آپ مطالعہ کے لیے وقت نکالتے تھے۔اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے وقت
کا ایک حصہ اس کام کے لئے دے سکتے ہیں اور اس کی ضرورت سمجھتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کوئی
اور یہ کس طرح خیال کر سکتا ہے کہ مجھے ایسے مطالعہ کی ضرورت نہیں ہے۔میرے خیال میں
ہمارے طلباء اور واعظوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اعلیٰ درجہ کے اردو لٹریچر کا مطالعہ کریں۔میں
نے اور کاموں کی وجہ سے اردو لٹریچر کی طرف توجہ نہ کی تو چند ہی دن میں نقص محسوس ہونے لگ
گیا۔بعض خیالات جنہیں میں ادا کرنا چاہتا نہ کر سکتا لیکن اس سے پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔پھر
میں نے مطالعہ شروع کیا تو یہ نقص دور ہو گیا۔بے شک اظہار خیالات کا تعلق صحت سے ہے۔اگر صحت خراب ہو تو خیالات خواہ کتنے ہی
اعلیٰ ہوں زبان پر الفاظ ہی نہ آئیں گے۔اسی طرح خیالات کی وسعت علمی قابلیت اور دلائل کی
رفعت بھی اظہار خیالات سے تعلق رکھتی ہے مگر اس کا بہت کچھ انحصار لٹریچر کے مطالعہ پر ہے۔اگر انسان ادیب ہو تو دوسرے موانع کے باوجود کچھ نہ کچھ اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے۔میں
آج اس تقریب پر اسی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اردو ٹر پچر کا مطالعہ کیا جائے۔عربی لٹریچر کا مطالعہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
198
جلد سوم
تو اس لئے ضروری ہے کہ تا دینی کتب سے واقفیت اور ان باریکیوں کا علم حاصل ہو جائے جو
قرآن کریم اور احادیث کے سمجھنے کے لیے ضروری ہیں۔لیکن لوگوں تک اپنے اپنے خیالات
پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ اردو لٹریچر کے مطالعہ کی طرف توجہ کی جائے۔میں اس کے متعلق
متواتر توجہ دلا رہا ہوں۔شاید سکول کے افسروں کو اس طرف توجہ ہو مگر مجھے تا حال ایسی ترقی نظر
نہیں آتی جسے معتد بہ ترقی کہا جاسکے۔آج کی تقریب سے میں یہی فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں کہ
استادوں اور طلباء کو بتاؤں کہ وہ اردو لٹریچر کی طرف توجہ کریں۔شباب اردو، ہزار داستان زمانہ
اور اسی قسم کے اور اردو لٹریچر کے جو رسالے شائع ہوتے ہیں اگر ان کو پڑھا جائے تو یہ نہیں کہا
جائے گا کہ پڑھنے والے اپنے کام سے غفلت کر رہے ہیں۔بلکہ یہ کہا جائے گا کہ وہ کوشش کر
رہے ہیں کیونکہ وہ دوسروں تک اپنے خیالات عمدگی سے نہیں پہنچا سکتے جب تک علم ادب سے
واقف نہ ہوں۔چونکہ اب اذان (نماز مغرب ) ہو رہی ہے اس لئے میں اسی نصیحت پر اپنی تقریر ختم کرتا
ہوں۔اور دعا کرتا ہوں جس میں سب احباب شریک ہو جائیں کہ امتحان کے لئے جانے والے
کامیاب ہوں۔نہ صرف اس امتحان میں بلکہ ان امتحانوں میں جو آئندہ انہیں پیش آنے والے
ہیں۔پھر میں ان طالب علموں کے لئے بھی دعا کرتا ہوں جنہوں نے ایڈریس دیا اور ہمیں یہاں
بلایا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں حقیقی علم سے حصہ دے اور اپنی رضا کے ماتحت چلائے۔“
( الفضل 16 مئی 1925ء)