جلسہ تقسیم انعامات احمدیہ ٹورنامنٹ

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
199
جلد سوم
جلسہ تقسیم انعامات احمد یہ ٹورنامنٹ
26 مئی 1925ء کو احمد یہ ٹورنامنٹ میں انعامات کے حقدار قرار دیئے جانے والوں کو
انعامات دینے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا :۔چونکہ میری طبیعت اچھی نہیں اور میں کھڑا نہیں ہوسکتا بلکہ بیٹھا ہوا بھی مشکل سے ہوں
اس لئے میں بیٹھے بیٹھے دعا سے پہلے چند باتیں کہنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ کہ ٹورنامنٹ کی سب
سے مقدم غرض یہ ہے کہ جماعت کے افراد میں چستی اور چالا کی پیدا ہو کیونکہ دین کو بہت بڑا تعلق
جسم کے ساتھ ہے۔میں چونکہ بیمار رہتا ہوں اس لئے مجھے تندرستی کی قدر خوب معلوم ہے۔میں
نے دیکھا ہے تندرستی میں جس قدر عبادت اور دین کا کام کر سکتا ہوں بیماری میں اتنا نہیں کر سکتا۔صحت کی حالت میں تو بار بار ایسا ہوا ہے کہ متواتر کئی کئی دنوں تک میں رات کو صرف دو گھنٹے کے
قریب سویا اور دن میں بھی سونے کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔اور یہ سارا وقت دینی کام میں
صرف کیا گیا۔پھر اس حالت میں یہ بھی ہوتا کہ میں کام کرتے کرتے 2 بجے رات سویا اور 4 بجے
تہجد کے لئے اٹھ کھڑا ہوا۔مگر بیماری میں ایسا نہیں ہو سکتا۔نہ اس قدر عبادت کی جاسکتی ہے
جس قدر صحت کی حالت میں کی جاتی ہے اور نہ کوئی دینی کام اس حد تک کیا جا سکتا ہے۔تو صحت کا
تعلق روحانیت سے بہت بڑا ہے۔اور جتنے کام انسان کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ان میں صحت کو
بہت بڑا دخل ہے۔مثلا تبلیغ ہی ہے ایک بیمار اور کمزور آدمی اس عمدگی سے تبلیغی سفر نہیں کر سکتا جس
عمدگی سے ایک تندرست اور اچھی صحت والا کرتا ہے۔تندرست آدمی سخت گرمی کے ایام میں بھی
جہاں ضرورت ہو جا سکتا ہے اور تبلیغ کر سکتا ہے لیکن بیار آدمی اپنی جگہ پر بھی تبلیغ نہیں کر سکتا۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
200
جلد سوم
ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا ایک شخص دوسرے پر اعتراض کرتا ہے کہ وہ اتنا وقت |
کھیل میں صرف کرتا ہے۔میں اعتراض کرنے والے کو سمجھاتا ہوں کہ ایک حد تک ورزش کرنا
بھی عبادت میں داخل ہے اور ایک وہ حد ہے کہ اگر انسان نہ کرے تو گناہ گار ہوتا ہے۔پھر میں
نے
بتایا کہ انسان صحت کو درست رکھ کر اگر دین کا کام کرے تو جتنا وقت چاہے ورزش میں خرچ
کر سکتا ہے۔مجھے رویا میں آدمی تو اور نظر آئے مگر شاید میں خود ہی مراد تھا۔گو میں نے اتنی عمدگی
کے ساتھ اس پر عمل نہ کیا جتنا کرنا چاہئے تھا۔پس چونکہ صحت قائم رکھنا دین کے لئے نہایت
ضروری ہے اس لئے میں نے اس ٹورنامنٹ کو پسند کیا اور اس کا ترقی کرنا میرے لئے پسندیدہ ہے۔مگر اس
قسم کی مقابلہ کی کھیلوں سے بعض نقائص بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔مثلاً بلا وجہ ضد اور تعصب۔ٹورنامنٹ کمیٹی کو اس قسم کی باتوں کو مد نظر رکھنا چاہئے۔اور چونکہ یہ باتیں طالب علموں میں پیدا
ہوسکتی ہیں اس لئے میں دونوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں
کو بھی توجہ دلاتا ہوں۔یہ دونوں سکول
ہمارے دو بازو ہیں۔ہمارا ایک باز و مدرسہ احمدیہ ہے۔جب تک ہمارے پاس مبلغ نہ ہوں ہم
دنیا میں تبلیغ نہیں پہنچا سکتے۔اور ہمارا دوسرا باز و ہائی سکول ہے۔جب تک دنیا پر ہم یہ نہ ثابت
کر دیں کہ ہم جہالت کی وجہ سے دین کی طرف متوجہ نہیں بلکہ ہم دنیوی علوم بھی رکھتے اور ان
میں دوسروں سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں اور دین کی خدمت ہم اس لئے نہیں کر رہے کہ دنیا کما نہیں
سکتے بلکہ ہم دنیا کمانے کی قابلیت رکھتے ہوئے بلکہ دنیا کماتے ہوئے بھی دین کی خدمت کر سکتے
ہیں کامیاب نہیں ہو سکتے۔پس یہ دونوں سکول ہمارے بازو ہیں کیونکہ ایک اگر مذہبی تعلیم کی
تحمیل کے لئے ہے تو دوسرا اس اعتراض کو رد کرنے کے لئے ہے کہ ہم ستی، جہالت اور نادانی
سے دین کی طرف متوجہ نہیں بلکہ باوجود دنیوی علوم رکھنے اور دنیا کمانے کی طاقت ہونے کے ہم
دین کی طرف متوجہ ہیں تو ہم ان دونوں سکولوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے اگر ان دونوں صیغوں
میں بے جا تعصب، ایک دوسرے کے متعلق حقارت پیدا ہو جائے۔مدرسہ ہائی کے طلباء کو
مدرسہ احمدیہ کے طلباء دنیا کمانے والے کہیں یا مدرسہ ہائی کے طلباء مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو حقیر
سمجھیں تو ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔میرے نزدیک دونوں کے لئے ضروری ہے کہ مقابلہ کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
201
جلد سوم
سپرٹ پیدا کریں مگر برادرانہ مقابلہ کی۔بھائی سے بھائی کے مقابلہ کی طرح یا خاوند سے بیوی
کے مقابلہ کی طرح۔ایسا ہی مقابلہ جیسا ایک دفعہ رسول کریم ﷺ اور حضرت عائشہ نے کیا
تھا۔آپ فرماتی ہیں ایک دفعہ میں دوڑنے میں رسول اللہ ﷺ سے آگے نکل گئی اور ایک دفعہ
آپ 1 اسی مقابلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے افسوس ہے کہ ہائی سکول کے طلباء نے کم انعام
حاصل کیے ہیں۔تعداد کے لحاظ سے تو شاید اتنے کم نہ ہوں مگر مجموعی حیثیت سے جو انعامات ہیں
مثلا فٹ بال، ہاکی کے ان میں مدرسہ احمدیہ کے طلباء بڑھ گئے ہیں۔گو میں پسند کرتا ہوں کہ وہ
انعامات حاصل کرتے کیونکہ ان کی طرف لوگوں کی توجہ کم ہے اور وہ عموماً غرباء کے بچے ہیں اور
میرے اپنے بچے بھی اسی سکول میں پڑھتے ہیں مگر باوجود اس کے مجھے تکلیف ہوئی ہے میں امید
کرتا ہوں کہ ہائی سکول کے استاذ آئندہ اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اس ٹورنامنٹ سے ہمارے مدنظر ایک یہ بات بھی ہے کہ آئندہ کے لیے لڑکوں کا کیریکٹر
تیار کریں۔جو شخص ادنیٰ سے ادنی اور چھوٹی سے چھوٹی چیز میں اپنا کیریکٹر تیار نہیں کرتا وہ کبھی
کامیاب نہیں ہو سکتا۔فٹ بال یا ہا کی کھیلتے ہوئے جو طالب علم یہ سمجھتا ہے کہ مجھ سے بال
( گیند ) نکل گیا تو کیا ہوا کل اگر اس کے قبضہ سے ملک بھی نکل گیا تو اسے کچھ محسوس نہ ہوگا۔بڑے بڑے کاموں میں بھی وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ جو بھی ذمہ داری اس پر
ڈالی جائے اسے پورا کرنا اس کا فرض ہے۔اگر کوئی بال اس سے مس (Miss) ہو جاتا ہے جسے
و پیچ (Catch) نہیں کر سکتا لیکن وہ آئندہ زیادہ چستی سے کام نہیں لیتا تو اپنی زندگی تباہ کرتا ہے
کیونکہ اس کا یہ نتیجہ ہوگا کہ کسی بڑی ناکامی کا بھی اس پر کچھ اثر نہ ہوگا۔میں یہ نہیں کہتا کہ کھیلوں
میں مقابلہ کرتے وقت ایک دوسرے سے بغض اور حسد پیدا ہو مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ اپنی ذمہ
داری کا پورا احساس ہو۔جس کام پر کسی کو مقرر کیا جائے اس کے متعلق کسی قسم کی تکلیف کا احساس |
نہیں ہونا چاہئے اور نہ اسے معمولی بات سمجھنا چاہئے۔اس کے متعلق اسی طرح احساس ہونا
چاہئے جس طرح کسی ملک کو فتح کرنے کے متعلق ہوتا ہے۔اگر تم اس طرح کرو گے تو نہ صرف
اپنے لئے بلکہ اپنی قوم اور دین کے لئے بھی مفید ثابت ہو گے۔وہ

زریں ہدایات (برائے طلباء)
202
جلد سوم
اس کے بعد میں دعا کر کے مجلس کو برخاست کرتا ہوں کیونکہ میں زیادہ نہیں بیٹھ سکتا۔“
الفضل 2 جون 1925ء)
1 ابوداؤد كتاب الجهاد باب فى السبق على الرجل صفحہ 373 حدیث نمبر
2578 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الأولى

آج 10 میں سے 10 باقی