جلسہ تقسیم انعامات احمدیہ ٹورنامنٹ
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
222
جلد سوم
جلسہ تقسیم انعامات احمدی ٹورنامنٹ
29 نومبر 1925 ء کو حمد یہ ٹورنامنٹ کے جلسہ تقسیم انعامات میں حضرت خلیفہ اسمع الثانی
نے
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل نصائح فرمائیں:۔جیسا کہ پہلے دستور چلا آیا ہے انعامات تقسیم کرنے کے بعد میں بعض باتیں بطور نصیحت
کہا کرتا ہوں۔لیکن آج انعام تقسیم کرنے سے پہلے ہی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ایک تو اس لئے کہ
بوجہ نزلہ چونکہ گلے میں تکلیف ہے اس لئے میں زیادہ نہیں بول سکتا۔اور دوسرے اس لئے کہ
انعام لینے والوں کو بھی بعض ہدایات دینا چاہتا ہوں۔ٹورنامنٹ کی غرض یہی ہے کہ ہماری جماعت میں جسمانی صحت اور جسمانی طاقتوں کو ترقی
دینے کا خیال پیدا ہو۔اور روحانی ترقیات کے لئے جسمانی صحت کا خیال نہایت ضروری ہے۔مجھے شروع ایام خلافت میں زیادہ کام کی وجہ سے ہر قسم کی ورزش ترک کر دینی پڑی تو میں نے
خواب میں دیکھا کہ ایک دوست دوسرے پر اعتراض کر رہے ہیں کہ وہ ورزش میں وقت ضائع
کرتا ہے۔میں نے اعتراض کرنے والے کو سمجھانا شروع کیا۔اُس وقت میرا آخری فقرہ یہ تھا -
کہ بعض حالتیں ایسی آتی ہیں کہ جب جسمانی ورزش نہ کرنا گناہ ہوتا ہے۔اس کے بعد جب
میری آنکھ کھلی تو میں نے سمجھا یہ تو اپنے آپ کو ہی میں نصیحت کر رہا تھا۔اس کے بعد میں نے
ورزش شروع کر دی۔ابھی چند دن ہوئے شاید دس بارہ دن ہوئے ہوں گے میں نے ایک عجیب رویا دیکھی۔میں
خطبہ پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ جامع مسجد بہت وسیع ہے۔اتنی
وسیع تو نہیں کہ جہاں تک نظر جاتی ہے مگر بہت وسیع ہے دور تک پھیلی ہوئی ہے۔نمازی بھی بہت
زریں ہدایات (برائے طلباء)
223
جلد سوم
کثیر ہیں جن کو میں نے تین نصیحتیں کی ہیں۔پہلی تو میں بھول گیا ہوں۔دوسری یہ کی ہے کہ
جماعت کے لوگوں کو چاہئے مرکزی کاموں میں زیادہ دلچسپی لیں۔اور تیسری یہ کہ ہمارے لئے
ضروری ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کی صحت کا خیال رکھیں۔یہ نصیحت کرتے ہوئے میں نے یہ الفاظ
کہے ہیں کہ ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ہماری نسبت ہزار گنا زیادہ کام در پیش ہے جس کے
اٹھانے کے لئے ان کے کندھے اتنے ہی زیادہ چوڑے ہونے چاہئیں۔یہ خواب ایک بہت بڑی بشارت بھی اپنے اندر رکھتی ہے۔اور وہ یہ کہ جب ہماری انگلی پود
کام کرنے کے قابل ہوگی تو اُس وقت جماعت لاکھوں سے بڑھ کر کروڑوں تک پہنچ جائے گی۔مگر اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہمیں جسمانی صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے۔پس
صحت کی درستی اور حفظانِ صحت کا خیال روحانیت کے حصول میں سے ایک حصہ ہے۔اگر مستقل
طور پر اس کو کام اور اپنا مشغلہ نہ بنا لیا جائے تو روحانی ترقی میں اس سے بہت بڑی مددملتی ہے۔پس یہ ہماری جماعت کے لئے نہایت ضروری ہے۔موجودہ ٹورنامنٹ کا میں نے ایک ہی کھیل دیکھا ہے جس کے متعلق میں خوشی کا اظہار
کرتا ہوں کہ ہمارے لڑکوں نے فٹ بال میں بہت ترقی کی ہے۔گو اس کھیل میں تعلیم الاسلام
ہائی سکول کے طلباء دبے رہے ہیں مگر اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ ان
کا کھیل اچھا نہیں تھا۔ایک حد
تک ان کا کھیل اچھا تھا۔اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے اور جو ایک حد تک معقول ہے وہ یہ ہے کہ
ہائی سکول کے طلباء رسہ کشی میں بہت طاقت صرف کر چکے تھے۔کسی حد تک میں اس لئے کہتا
ہوں کہ اس ٹیم میں سے پانچ چھ نے ہی رسہ کشی کی تھی۔باقی اس میں شامل نہ تھے اور ان کے
لئے یہ کھیل ایسا ہی تھا جیسا مدرسہ احمدیہ کے طلباء کے لئے۔ہاں ایک اور بات ضروری ہے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے یہ بات قابل غور ہے کہ مدرسہ احمدیہ کا
کورس 12 سالہ ہے اور ہائی سکول کا دس سالہ۔گو یا دو سال کی زیادتی ہے۔اور بچپن کی عمر میں یہ
بڑی زیادتی ہے۔یہاں آئندہ چوتھی ٹیم کالج کی ٹیم بنانی چاہئے جس میں دوسرے کالجوں کے
لڑکوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔سکول کی ٹیم صرف سکول کے لڑکوں کے ساتھ کھیلے۔میں سمجھتا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
224
جلد سوم
ہوں اس اصلاح کے نتیجہ میں ہائی سکول کو جو دقتیں اب پیش آتی ہیں وہ نہ آئیں گی۔مگر باوجود
اس کے میں کہتا ہوں ہائی سکول کی ٹیم کے لئے ترقی کی ابھی بڑی گنجائش ہے۔میرے نزدیک
لڑکوں کے کھیلنے کے متعلق یہ احتیاط نہیں مد نظر رکھی جاتی کہ ہر حصہ کی مشق نہیں کرائی جاتی۔ہر چیز
عمدہ اُسی وقت ہو سکتی ہے جب کہ ہر حصہ کی مشق ہو۔مثلاً یہ کہ مختلف اینگل (Angle) سے کس
طرح تک (Kick) مارنی چاہئے۔سر سے کس طرح ، الٹے پاؤں سے کس طرح۔غرض ہر
لڑکے کو ہر طرح کی مشق ہونی چاہئے۔میرے نزدیک کھیلوں میں ترقی کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے
کہ ہائی سکول کو مدرسہ احمدیہ کے ساتھ کھیلنے کا زیادہ موقع دیا جائے۔جوٹیم کمزور ہو وہ بار بار مقابلہ
کرنے سے طاقت ور ہو جاتی ہے۔اس کے بعد میں انعام لینے والے بچوں کے لئے یہ تجویز کرتا ہوں کہ جو انعام لینے آئے وہ
پاس آکر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہے اور مصافحہ کرے۔اس کے بعد انعام دیا جائے گا۔ہمارا ہر طریق
اسلامی رنگ اور اسلامی شان کا ہونا چاہئے۔مصافحہ کرنے پر جتنا زور اسلام نے دیا ہے اتنا کسی
صل الله
اور مذہب نے نہیں دیا۔رسول کریم ﷺ کے اعمال اور طریق ہمارے لئے سنت ہے۔صحابہ
میں دستور تھا کہ خوشی کے موقع پر رسول کریم ﷺ سے مصافحہ کرتے اور آپس میں ایک دوسرے
سے بھی ایسے موقعوں پر مصافحہ کرتے۔انعام لینے کا موقع بھی چونکہ خوشی کا موقع ہے اس لئے
جس کے ہاتھ سے انعام لیا جائے اس سے مصافحہ کرنا چاہئے۔دوسری قوموں میں بھی یہ دستور
ہے کہ جب انعام یا ڈگریاں یا خطاب یا تمنے دیئے جاتے ہیں تو ساتھ مصافحہ بھی کرتے ہیں۔پس جولڑ کا انعام لینے کے لئے آئے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہے اور مصافحہ کرے۔پھر انعام لینے کے
بعد جراكُمُ الله کہنا چاہئے۔یعنی انعام دینے والوں کے لئے دعا کرنی چاہئے۔اور انعام
دینے والے کو بارک اللہ کہنا چاہئے۔میں یہ کہوں گا حاضرین بھی یہی کہیں۔“
اس موقع پر حضور نے جب ایک لڑکے کو انعام دیا اور وہ ہاتھ پیچھے کھینچتے ہوئے گلدستہ کو بھی
جو میز پر رکھا تھا اپنی طرف کھینچ لے گیا تو حضور نے فرمایا:۔یہ تو ہم نے نہیں دیا یہ ہمارا ہے۔“
زریں ہدایات (برائے طلباء)
پھر حضور نے فرمایا:۔225
جلد سوم
ہے۔66
انعام لینے والے جَزَاكُمُ الله نرم آواز سے کہتے ہیں۔اس کی کوئی وجہ معلوم ہوتی
اسی سلسلہ میں یہ بھی فرمایا:۔اس قدر حاضرین کی طرف سے بَارَگ اللہ کی آواز بہت مدھم آتی رہی ہے۔اس لئے
میں تجویز کرتا ہوں کہ ٹورنامنٹ کی مینیجنگ کمیٹی آئندہ ہال کے دروازوں پر آدمی کھڑے کر دے جو
آنے والوں سے یہ اقرار کرا کر اندر گھنے دے میں بَارَكَ الله کہوں گا۔“
آخر میں حضور نے دعا کروائی کہ:۔اللہ تعالیٰ ہمیں جسمانی اور روحانی دونوں طاقتیں عطا فرمائے اور ہمارے رستہ میں جو
روکیں ہیں انہیں دور کر کے ترقی بخشے۔“
(الفضل 15 دسمبر 1925ء)