جدائی کا فلسفہ

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
240
جلد سوم
جدائی کا فلسفہ
تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی طرف سے ہویں جماعت کے طلباء کو دعوت چائے دی گئی۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل
خطاب فرمایا:۔دنیا میں جو تکلیف دہ چیزیں ہیں ان کا خلاصہ ایک ہی لفظ میں آجاتا ہے اور وہ لفظ جدائی
ہے۔درحقیقت تمام غم، تمام تکلیفیں، تمام فکریں ، تمام رنج اور تمام دکھ صرف جدائی کے خلاف
اظہار نفرت کا ایک نظارہ اور ایک نشان ہوتے ہیں۔دردیں اور بیماریاں کیا ہیں؟ یہی کہ جسم کے
بعض حصوں کی طاقت کے ضائع ہونے کا نام ہے۔غم ،فکر اور رنج کس لئے ہوتے ہیں؟ اس
لئے کہ مال یا جان یا عزت یا کوئی اور پیاری چیز انسان کے ہاتھ سے جاتی رہتی ہے۔پس تمام
تکلیفیں اور رنج سب جدائی کے نتیجہ میں ہوتے ہیں۔اسی طرح روحانی غم اور فکریں جو ہیں وہ
بھی جدائی کے نتیجہ میں ہوتی ہیں۔روحانی مردنی اور روحانی بیماری کیا ہے؟ یہی کہ اللہ تعالیٰ۔جدائی۔گناہ کیا ہے؟ وہی چیز جو انسان کو خدا تعالیٰ سے دور کر دے۔پس ہر دکھ اور تکلیف خواہ وہ
روحانی ہو یا جسمانی جدائی کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور ایک لفظ جو ہر قسم کے غموں اور دکھوں کو
اپنے اندر شامل رکھتا ہے وہ جدائی ہے۔جب ایک چیز سے جدائی ہوتی ہے تو طبعا انسان غم
محسوس کرتا اور سنگ دل سے سنگ دل انسان کے اندر بھی اس موقع پر ایسی رو پیدا ہو جاتی ہے کہ
اگر وہ اسے غم کی حد تک نہیں پاتا تو کم از کم اپنے قلب میں بے چینی اور اضطراب ضرور محسوس کرتا
ہے۔بسا اوقات لوگ بعض چیزوں کو چھوڑتے ہوئے کہتے ہیں ہمیں ان سے کوئی غم نہیں ہوا مگر
انہیں بھی بے چینی سی ضرور ہوتی ہے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ انہیں غم نہیں ہوا بلکہ یہ ہیں کہ غم کی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
241
جلد سوم
طاقت کا احساس ان کے دل سے مٹ گیا ہے اور ایک اور طور پر بے چینی کے ذریعے انہیں غم ہوا
ہے۔ان کی مثال اس سونے والے کی طرح ہوتی ہے جس کے احساسات پر نیند کا پردہ پڑا ہوتا
ہے۔وہ بستر پر پڑے ہوئے کسی کنکر وغیرہ کے درد اور تکلیف کو نہیں محسوس کرتا جو اسے پہنچ رہی
ہوتی ہے مگر بے چینی اسے ہوتی ہے جو اس کے کوٹنے اور بار بار پہلو بدلنے سے ظاہر ہورہی ہوتی
ہے۔پس یہ قانون قدرت ہے کہ جدائی کے موقع پر انسان
کو غم اور رنج محسوس ہو۔اسی وجہ سے
ایک لڑکا جو کئی سال ایک جگہ پڑھتا، کچھ لوگوں کو اپنا دوست بنا لیتا اور کچھ سے علم حاصل کر کے
تعلق پیدا کر لیتا ہے ان حالات میں جب وہ اس جگہ سے جدا ہونے لگتا ہے تو غم محسوس کرتا ہے
اور جن سے جدا ہورہا ہوتا ہے انہیں بھی غم ہوتا ہے۔آگے غم بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک غم تو
وفاداری کی علامت ہوتا ہے اور ایک اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ حیوانیت زندہ ہے۔ہر چیز
جو زندہ ہے جدائی کا غم محسوس کرتی ہے۔اور اب تو یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ درختوں میں بھی یہ
احساس ہے بلکہ بعض حالتوں میں انسانوں سے بڑھ کر احساس ہے۔ایسی صورت میں جو جدائی
کا غم ایسا ہو کہ کچھ عرصہ کے بعد جاتا رہے وہ ایسا ہی غم ہوگا جو دوسرے جانداروں اور درختوں
میں بھی پایا جاتا ہے۔لیکن اگر وہ غم یادر ہے، اس کے اثرات پائے جائیں اور وہ ہمیشہ تازہ در ہے
تو وہ حیوانوں اور درختوں کے غم سے علیحدہ ہوگا۔یہی فرق ہے انسانی اور حیوانی غم میں۔ورنہ
یوں تو حیوانوں
کو بھی غم ہوتا ہے۔ایک گائے کا بچہ اس سے جدا ہو جائے تو وہ بھی اس کے لئے
چلائے گی اور شور مچائے گی لیکن چار پانچ دس بارہ دن تک بچہ کو بھول جائے گی۔اور پھر اگر
وہی بچہ اس کے پاس لایا جائے تو مار کر اسے علیحدہ کر دے گی۔اس کے مقابلہ میں اگر ایک
انسان کا بچہ کھویا جائے تو سالہا سال گزر جانے کے بعد حتی کہ 20 30 یا 40 سال کے بعد بھی
جب ماں باپ بستر مرگ پر پڑے ہوں گے اُس وقت بھی انہیں یہی خیال تکلیف دے رہا ہو گا
کہ نہ معلوم ہمارے بچہ کا کیا حال ہوگا اور وہ کہاں اور کس حالت میں ہوگا۔تو انسان اور دوسری
چیزوں کے غم میں یہ فرق ہے۔حیوانوں کو بھی جدائی سے غم محسوس ہوتا ہے مگر وہ جلدی بھول
جاتے ہیں اور انسان ایسے صدمہ اور غم کو یا درکھتا اور موت تک یاد رکھتا ہے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
242
جلد سوم
اس وقت ہمارے سکول کی دسویں جماعت کے لڑکے امتحان کے لئے جانے والے ہیں۔چونکہ ہر ایک کے متعلق یہی امید ہونی چاہئے کہ وہ پاس ہو کر اعلیٰ تعلیم کے لیے جائے اس لئے
ان کے دوستوں اور ان کے بزرگ مدرسوں کو طبعا اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ وہ ان سے
جدا ہور ہے ہیں۔اسی طرح وہ لڑکے بھی اپنی جدائی محسوس کر رہے ہیں۔ان کے دلوں میں بھی غم
ہے۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا
ہے جدائی پر غم تو حیوانات اور نباتات میں بھی پایا جاتا ہے۔یہ غم
ایک گائے اور ایک درخت کو بھی ہوتا ہے۔اس سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو یہی کہ غم کرنے
والے نباتات اور حیوانات میں شامل ہیں۔لیکن اگر وہ اس غم کی یاد یہاں سے جانے کے بعد بھی
تازہ رکھیں اور ان واقعات، ان نصیحتوں اور ان ذمہ داریوں
کو محسوس کرتے رہیں جن کا احساس
ان میں یہاں پیدا کیا گیا ہے اور اپنی زندگی اسی طرح بسر کریں جس طرح یہاں بسر کرتے رہے
ہیں تب معلوم ہوگا کہ وہ انسانی زندگی کے معیار پر پورے اترے ہیں۔میں اس سال کی دسویں جماعت پر خصوصیت سے اس لئے خوش ہوں کہ میں نے بچوں کی
اصلاح کے متعلق گزشتہ سال چند خطبے پڑھے تھے۔اس جماعت نے خصوصیت سے ان پر عمل
کرنے کی کوشش کی اور سوائے چند کے باقیوں نے اپنے وعدوں کو نبھایا اور کوشش کی کہ اپنے
ظاہر کو بھی اسلامی شعار کے مطابق بنائیں۔چونکہ انہوں نے اس بارے میں مثال قائم کی ہے
اس لئے میں ان سے پہلوں کی نسبت زیادہ خوش ہوں۔لیکن اگر وہ اس تبدیلی کو اسی حد تک
رکھیں کہ جب تک یہاں رہے اس کے پابند ر ہے اور جب یہاں سے جدا ہو کر باہر چلے جائیں تو
اس پر قائم نہ رہیں اور نئی ایسوسی ایشن کے اثر کے نیچے آجائیں تو معلوم ہوگا کہ یہاں انہوں نے
صرف بچپن کا جوش دکھایا۔حقیقی تبدیلی پیدا نہ کی تھی۔لیکن اگر وہ یہاں سے جانے کے بعد بھی
ان نصائح کی پابندی کریں، اگر ان کے قول ٹوٹ نہ جائیں، اگر وہ اپنے وعدے فراموش نہ
کریں تب یقین ہوگا کہ ان کے وعدے سچائی پر مبنی تھے اور واقعہ میں ان میں اخلاص تھا۔لیکن
اگر ایسا نہ ہوا تو یہی کہنا پڑے گا کہ ان کے سب احساسات اور جذبات وقتی اثر کا نتیجہ تھے اور ان
کا غم بناوٹی غم تھا۔بہت سے انسان دنیا میں ایسے ہوتے ہیں جو ایک بات دل سے بیان کر رہے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
243
جلد سوم
ہوتے ہیں مگر وہ قابل قدر نہیں ہوتے۔کیونکہ وہ محض وقتی جوش کے ماتحت ایسا کر رہے ہوتے
ہیں۔اور وقتی طور پر تو منافق بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے ایک لڑائی میں ایک
شخص کو ایسے جوش سے لڑتے دیکھا کہ بعض صحابہ کہنے لگے اگر کسی نے دنیا میں جنتی دیکھنا ہو تو
اسے دیکھ لے۔جہاں لڑائی کا زیادہ زور ہوتا وہیں حملہ کرتا اور جہاں خطرہ زیادہ ہوتا وہیں پہنچتا۔جب رسول کریم ﷺ نے یہ بات سنی تو آپ نے فرمایا اگر کسی نے دنیا میں دوزخی دیکھنا ہو تو
اسے دیکھ لے۔اس پر بعض صحابہ حیران ہوئے کہ یہ کیا ؟ جو اپنے آپ کو اس قدر خطرہ میں ڈال
کر لڑ رہا ہے وہ دوزخی ہو گیا !! ایک صحابی کہتے ہیں بعض کے دل میں یہ خیال پیدا ہونے پر میں
نے قسم کھائی کہ جب تک میں اس شخص کا انجام نہ دیکھ لوں اس
کا پیچھا نہ چھوڑوں گا۔آخر وہ لڑتے
لڑتے زخمی ہوا۔اور جب اسے زخموں کی تکلیف زیادہ ہوئی تو زمین پر نیزہ گاڑ کر اس پر اپنے
آپ کو گرا کر خود کشی کر لی۔اور خودکشی ایسا گناہ ہے جو بخشا نہیں جاتا۔کیونکہ یہ آخری گناہ ہوتا ہے
جس کے بعد انسان کو تو بہ کا موقع نہیں ملتا۔اس کے بعد وہ صحابی اس مجلس میں آیا جہاں
رسول کریم لیے بیٹھے ہوئے تھے۔اور کہنے لگا میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ اور اللہ کا رسول
سچا ہے۔آپ نے دریافت فرمایا کیا بات ہے؟ اس پر اس نے سارا واقعہ عرض کیا۔جسے سن کر
رسول کریم ﷺ نے بھی فرمایا اللہ تعالیٰ سچا ہے اور میں اس کا سچا رسول ہوں 1
تو وقتی طور پر جوش ایک منافق میں بھی پیدا ہو جاتا ہے۔جب وہ شخص درد سے کراہ رہا تھا تو
صحابہ نے اسے کہا تمہارے لئے جنت کی بشارت ہے کیوں گھبراتے ہو؟ وہ کہنے لگا میرے لئے
جنت نہیں بلکہ دوزخ ہے کیونکہ میں قومی انتقام کے جوش سے لڑا ہوں نہ کہ دین کی خاطر۔پس
وقتی جوش قابل قدر نہیں ہوتا خواہ وہ سچائی کے ساتھ ہی ظاہر کیا جائے۔اس شخص کے دل میں اس
جوش کے متعلق نفاق نہ تھا بلکہ اخلاص تھا لیکن وہ اخلاص قوم کے لئے تھا۔عام حالت اس کی
نفاق ہی کی تھی۔اُس وقت وقتی اخلاص کی حالت پیدا ہوئی تھی مگر اُس وقت کا اخلاص بھی کام نہ
آیا کیونکہ وہ خدا کے لئے نہ لڑا بلکہ اپنی قوم کے لئے لڑا تھا۔تو وقتی جوش کسی کام کا نہیں ہوتا۔سوائے اس کے کہ اس سے جو ہر پیدا ہو۔اس سے فائدہ اٹھا لیا جائے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
244
چار سوم
وہ طالب علم جو امتحان کے لئے جارہے ہیں ان کے لئے ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
انہیں کامیاب کرے۔گو یہ جدائی ہے مگر اس جدائی کو ہم پسند کرتے ہیں۔یہ نسبت اس کے کہ وہ
کامیاب نہ ہوں اور یہاں رہیں۔پس ہماری یہی دعا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔مگر
اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ باہر جا کر ان جذبات
کو قائم رکھیں جو انہوں نے یہاں
دکھائے ہیں۔اور جو نمونہ یہاں پیش کیا ہے اسے باہر بھی دکھائیں۔مثلاً نمازوں کی پابندی کرنا،
ڈاڑھی رکھنا۔پھر تمام اسلامی اخلاق کی پابندی کریں۔میں سمجھتا ہوں اگر وہ ان باتوں کی پابندی
کریں گے تو نہ صرف آئندہ آنے والے لڑکوں کے لئے بلکہ کئی اپنے بڑوں کے لئے بھی ایسی
مثال قائم کریں گے جس سے بہت فائدہ ہوگا اور ان کو بھی ثواب ملے گا۔اب چونکہ نماز مغرب کا
وقت ہو گیا ہے اور اندھیرا ہو چکا ہے اس لئے میں دعا پر اس تقریر کو ختم کرتا ہوں احباب بھی دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ ان لڑکوں کو کامیاب کرے۔“
(الفضل 19 مارچ 1926ء)
:1 بخارى كتاب الجهاد باب إِنَّ اللهَ لَيُويّدُ الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ
صفحہ 507506 حدیث نمبر 3062 ، کتاب المغازى باب غَرْوَة خَيبر
صفحہ 714713 حدیث نمبر 4203 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی