بیش قیمت نصائح

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

زریں ہدایات (برائے طلباء)
245
جلد سوم
بیش قیمت نصائح
انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور کے جلسہ منعقدہ قادیان میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے کی
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد بزبان انگریزی جو نصائح فرمائیں ان کا اردو ترجمہ
حسب ذیل ہے:۔”ہمارے نوجوانوں کی طرف سے یہ خواہش ظاہر کی گئی ہے کہ میں آج ان کے جلسہ میں
انگریزی زبان میں کچھ بیان کروں سوا اگر چہ مجھے انگریزی بولنے کی مشق نہیں تا ہم میں ان کی
خواہش کو پورا کرنے کے لئے کچھ بیان کرتا ہوں۔انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور کے سیکرٹری نے اپنی تقریر میں یہ بھی بیان کیا ہے کہ ہم نے
تبلیغی کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے لاہور میں ایک لائبریری اور ریڈنگ روم جاری کیا
ہے جن میں مختلف اخبارات آتے ہیں اور مختلف کتابیں بہم پہنچائی گئی ہیں اور پہنچائی جارہی ہیں
جو جہاں دوسروں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں وہاں ہی ان دوستوں کو بھی مدد دیتی ہیں جو مضامین لکھ کر
اخبارات
کو بھیجا کرتے ہیں۔اسی ضمن میں سیکرٹری انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن نے یہ بھی بیان کیا
کہ اس لائبریری کے لئے میں نے ( حضرت خلیفہ اسیح الثانی ) بھی بعض کتابیں دی ہیں اور
بعض اور کتابیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔سو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ میں اس وعدے
کے مطابق اور کتابیں بھی دوں گا جو ان اغراض کے لیے مفید ہوں گی اور جن سے آرٹیکل لکھنے
میں کافی مدد ملے گی۔میں اس وقت کوئی خاص لیکچر نہیں دینا چاہتا بلکہ چند باتیں بطور نصیحت کہنا چاہتا ہوں۔ایسوسی ایشن کے ممبر خوب جانتے ہیں کہ دنیا میں مذہب سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔لیکن مذہب ہو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
246
جلد سوم
یا کوئی اور شے انسان بغیر زبان کے اس کے متعلق کچھ بھی بیان نہیں کر سکتا۔زبان خیالات کے
اظہار کا ایک ذریعہ ہے اور یہ ظاہر ہے کہ اگر کسی شے کے متعلق کسی زبان میں اظہار خیالات کرنا
ہو تو جب تک اس زبان کے بولنے میں کافی مہارت نہ ہو ا ظہار خیالات نہیں کیا جاسکتا۔اور
چونکہ مجھے انگریزی زبان بولنے کی مہارت نہیں اس لئے میرے لئے کسی حد تک مشکل ہے کہ
میں اس میں روانی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کروں لیکن باوجود ان مشکلات کے میں چند
باتیں کہنی چاہتا ہوں۔ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے جو کارگزاری کی رپورٹ بیان کی ہے اور اپنے کام کرنے کے
ڈھنگ کو بھی واضح کیا ہے وہ میں نے سنا ہے اور میں ان کے اس بیان سے پہلے بھی کسی قدران
حالات سے آگاہ تھا لیکن میں اس وقت ان پر کوئی ریمارکس نہیں کرنا چاہتا بلکہ اس کی بجائے
میں چند نصیحتیں کرنی چاہتا ہوں جن کو اگر مد نظر رکھا جائے گا تو عام حالات کے ماتحت وہ ان کے
لئے مفید پڑیں گی۔پس میں پہلی نصیحت یہ کرتا ہوں کہ سب سے پہلے تم اپنے خیالات کو صاف اور پاکیزہ
بناؤ۔کیونکہ تبلیغ کے لئے یہ از بس ضروری ہے کہ پہلے اپنے خیالات کی نفاست پیدا کی جائے
تا کہ یہ نفاست دوسروں کے قلوب پر بھی تاثیر کرنے والی ہو۔کیونکہ اس رنگ میں تبلیغ کا جلد اثر
ہوتا ہے۔لیکن اگر خیالات کو صاف نہ کیا جائے اور ان میں پاکیزگی پیدا نہ کی جائے تو پھر خواہ کتنا
ہی عمدہ کام کیوں نہ کیا جائے کوئی اثر پیدا نہیں ہوتا۔اس بات کو یادرکھنا چاہئے کہ خیالات میں
بغیر اس قسم کی پاکیزگی پیدا کئے کے تم ہر گز صادق آدمی نہیں کہلا سکتے۔کیونکہ صادق وہی ہوتا ہے
جس کا قول اور فعل اپنے اندر یکسانیت اور موافقت رکھتا ہو۔لیکن جب قول تمہارا یہ ہو کہ خیالات
کو صاف کرو اور فعل تمہارا یہ ہو کہ اپنے خیالات صاف نہ ہوں تو پھر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تم صادق
آدمی ہو۔بنا بریں میں نصیحت کرتا ہوں کہ تم اپنے خیالات کو صاف اور پاکیزہ بناؤ۔اور اس کے
ساتھ ہی میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اپنے خیالات پر ضبط بھی رکھو۔تا ایسا نہ ہو کہ تمہاری باتیں کسی کے
ابتلا کا باعث ہوں یا کسی کو ان سے ٹھوکر لگے۔پھر ایسا ہی اگر تم اپنے دلوں میں بعض بری باتوں کا

زریں ہدایات (برائے طلباء)
247
جلد سوم
خیال کرتے رہو اور ان کو ترک نہ کرو تو یہ بات بھی بجائے خود خطرہ سے خالی نہیں۔پس اگر تم ان
باتوں کی طرف دھیان نہ کرو گے تو اس صورت میں تم سب کچھ ضائع کرنے والے بنو گے نہ کہ
بنانے والے۔سو میری پہلی نصیحت یہ ہے کہ تم اپنے خیالات کو ہمیشہ نگاہ میں رکھو۔اور اس کے
ساتھ ہی یہ بھی خیال رکھو کہ خواہ تم نے کسی بڑے سے بڑے مرحلے تک بھی کیوں نہ کام سرانجام
دے لیا ہو یہ مت سمجھو کہ تم نے اپنے فرض کو ادا کر دیا ہے۔کیونکہ جتنا تم زیادہ کام کرو گے اتنا ہی
تمہارا فرض بھی بڑھتا چلا جائے گا۔اور جتنا تمہارا فرض بڑھتا چلا جائے گا اتنا ہی تمہارے آگے
میدان وسیع ہوتا جائے گا۔پس کسی مرحلے پر پہنچ کر یہ خیال مت کرو کہ تم نے اپنے فرض کو ادا
کر دیا۔تم نے ایسوسی ایشن بنائی ہے اور ایسوسی ایشن کو آپریشن (Co-operation) ہی ہوتی
ہے۔اور اگر ایسوسی ایشن صحیح معنوں میں کو آپریشن نہ ہوتو یہ کوئی عمدہ چیز نہیں۔صرف اتنی بات پر
خوش ہو جانا معیوب ہوگا کہ ہم نے ایسوسی ایشن بنائی ہے۔ہم اس میں جمع ہوتے ہیں۔لیکچر
دیتے ہیں اور تبادلہ خیالات کرتے ہیں اور تبلیغ بھی کرتے ہیں۔کیونکہ جب تک تمہارے دلوں
میں کو آپریشن کی لہر نہ اٹھے، جب تک تمہارے اندر بھائیوں کی مدد اور محبت کا مادہ پیدا نہ ہوتب
تک یہ کچھ نہیں۔اور اس صورت میں اگر تم جمع ہوتے ہو کہ تم میں بھائیوں کی مدد کا کوئی خیال
نہیں تو صرف تم اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو نہ کہ کچھ اور۔کیونکہ ایسوسی ایشن کا یہ مقصد نہیں
ہوا کرتا۔پھر بھائیوں کی مدد کے خیال کے ساتھ تمہیں اپنی مدد کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ اپنی
مدد آپ کرنا بھی ایک عمدہ بات ہے۔پس تمہیں اس رنگ میں ترقی کرنا چاہئے اور ایک دوسرے
سے تعاون بھی۔کیونکہ جب تم تعاون کرو گے تو پھر تم ایسوسی ایشن کے حقیقی اور اصلی مقصد کو
پورا کرنے والے ٹھہرو گے اور اپنے آپ کی مدد کرنے والے بنو گے۔پس میں دوسری نصیحت یہ
کرتا ہوں کہ ایسوسی ایشن کے ذریعہ کو آپریشن حاصل کی جائے اور آپس میں تعاون اور اپنی مدد
آپ کرنے کا مادہ پیدا ہونا چاہئے۔ہر ایک آدمی پہلے بچہ ہوتا ہے اور ہر ایک شخص جانتا ہے کہ بچپن میں کھیل کود کے لئے بھی

زریں ہدایات (برائے طلباء)
248
جلد سوم
وقت چاہئے اور انسان بچپن میں عام طور پر کھیلتا کودتا ہی نظر آتا ہے۔لیکن باوجود اس کھیل کود
کے وہ حواس خمسہ ظاہری سے کام لیتا ہے۔مثلاً وہ سنتا بھی ہے، دیکھتا بھی ہے، محسوس بھی کرتا
ہے، مزہ بھی چکھتا ہے تو جب مین بچپن میں اس کے ظاہری حواس کام کرتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں
کہ یہ کہا جاسکے کہ اس کے حواس باطنی کام نہ کرتے ہوں گے۔تو جب یہ ظاہر ہے کہ بچپن ہی
سے ایک انسان کے حواس ظاہری و باطنی کام کرتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ بچپن ہی سے اس
میں Sincerity یعنی راستی اور خلوص نہ پیدا کیا جائے۔پس میں تمہیں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں
کہ تم اس Sincerity کو پیدا کرو۔Sincerity یہ نہیں کہتی کہ انسان ہنسی نہ کرے، بولے نہیں
اور بالکل چپ سادھ کر بیٹھ جائے بلکہ Sincerity کے یہ معنی ہیں کہ جب بھی کام کرو، جو بھی
کام کرو نہایت خلوص کے ساتھ کرو اور راستی کے ساتھ کرو اور پوری توجہ کے ساتھ کرو خواہ تم مذہبی
کام کرو، خواہ تم کوئی تقریر کرو، خواہ تم روزانہ زندگی کا کوئی کام کرو۔غرضیکہ جو کام کروا سے
Sincerity کے ساتھ کرو اور تمام تر توجہ کے ساتھ کرو۔ماسوا ازیں اگر ایک بچہ کے روزانہ
مشاغل پر غور کیا جائے تو وہاں بھی یہ بات پائی جاتی ہے کہ باوجود طفولیت کی بے پرواہی کے
وہاں بھی ایک قسم کی Sincerity کام کر رہی ہے۔چنانچہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ایک
بچہ جب کبھی بھی کوئی کام کرتا ہے خواہ وہ کام کھیل ہی کا کیوں نہ ہو تو پوری توجہ اور محنت سے
کرتا ہے اور راستی اور خلوص کے ساتھ کرتا ہے اور یہ سمجھ کر کرتا ہے کہ یہ اچھا کام ہے۔اور یہی
Sincerity ہے۔تو جبکہ ایک بچہ میں یہ Sincerity پائی جاتی ہے تو بڑوں میں ان سے زیادہ
یہ ہونی چاہئے۔پس میں یہ نصیحت بھی کرتا ہوں کہ Sincerity پیدا کرو اور ہر کام میں اس کو
استعمال کرو۔زندگی کے دوسرے شعبوں کے متعلق بھی میں کہتا ہوں کہ ان میں بھی اس کو پیدا
کرو لیکن اس وقت آپ کی ایسوی ایشن کے مفاد کو مدنظر رکھ کر یہ بات نصیحتا کہتا ہوں کہ اگر تم اس
کام کو نہ کرتے تو اور بات تھی۔لیکن اب جب تم اسے کر رہے ہو تو اسے Sincerity سے کرو۔چوتھی نصیحت میں تبلیغ کے متعلق کرتا ہوں۔میں نے اس کے متعلق آج صبح بھی اور کل بھی
بیان کیا تھا کہ تبلیغی کی طرف سے ہمارے نو جوانوں کو بالخصوص کسی وقت بھی غافل نہ ہونا چاہئے۔

زریں ہدایات (برائے طلباء)
249
جلد سوم
تبلیغ ایک ایسی ضروری شے ہے کہ کسی وقت بھی بھلائی نہیں چاہئے۔میں اس بات کا افسوس کے
ساتھ اظہار کرتا ہوں کہ تم میں سے بہت سے نو جوان یہ سمجھ رہے ہیں کہ تبلیغ کا وقت کالج لائف
کے بعد آئے گا اور اس وقت ہمیں طالب علمی کے فرائض ادا کرنے چاہئیں اور جب ان سے
فراغت ہوگی تو تبلیغ کریں گے۔لیکن یہ درست نہیں۔تمہیں کیا معلوم ہے کہ تمہاری اس وقت کی
کہی ہوئی ایک بات کسی اور بندہ خدا کے لئے دلیل راہ بن سکتی ہے۔تبلیغ اگر اچھی چیز ہے جیسے
کہ وہ فی الواقعہ اچھی چیز ہے تو اسے آج ہی کرنا چاہئے اور کسی آئندہ زمانہ پر اسے اٹھا نہ رکھنا چاہئے۔میں نے کل بھی کہا تھا کہ اچھے کام اچھے کام نہیں ہو سکتے جب تک کہ اسی وقت نہ کئے جائیں۔پس اچھے کام اسی وقت کئے جانے چاہئیں۔پھر یہ بھی نہیں کہ ایک دفعہ کسی کو تبلیغ کر دی اور پھر
چپ ہور ہے۔نہیں! بلکہ اسے مسلسل اور متواتر کرتے رہنا چاہئے۔اور سمجھ لینا چاہئے کہ جس
طرح نماز پڑھنا ہمارے لئے فرض ہے، جس طرح روزے رکھنا ہمارے لئے فرض ہے، جس
طرح دوسرے احکام کی پابندی ہمارے لئے فرض ہے اسی طرح تبلیغ بھی ہمارا فرض ہے۔اور
جس طرح وہ فرض ایک دفعہ ادا کر دینے سے چھٹ نہیں جاتے اسی طرح یہ فرض بھی ایک دفعہ
کرنے سے چھٹ نہیں سکتا۔کیا تم ایک دفعہ روٹی کھا کر پھر کھانا چھوڑ دیتے ہو؟ یقینا نہیں۔تو
جب تم دوسرے کاموں کو متواتر کئے جاتے ہو تو اس کی طرف سے غفلت کر جانا یقیناً کامیابی کا
ذریعہ نہیں۔جس طرح ایک کام اگر تھوڑی دیر کرنے کے بعد چھوڑ دیا جائے تو وہ عمدہ بات نہیں
ہوتی اور نہ ہی اس کے نتائج خوشگوار نکلتے ہیں اسی طرح تبلیغ کا معاملہ ہے کہ اگر ایک یا دو دفعہ یا
ایک عرصہ تک کر کے چھوڑ دی جائے تو یہ کوئی عمدہ کام نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے کوئی مفید نتیجہ نکل
سکتا ہے۔پس تبلیغ تمہارے اہم فرضوں میں سے ایک فرض ہے اور اگر یہ فی الواقعہ تمہاری ڈیوٹی
ہے جیسا کہ فی الواقعہ تمہاری ڈیوٹی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اسے چھوڑ دیا جائے یا اگر کیا جائے تو
غیر مسلسل طریق پر کیا جائے۔تم میں سے بعض یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی علم تو ہے نہیں ہم کیونکر تبلیغ کر سکتے ہیں۔اس لیے
میں تمہیں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مت خیال کرو کہ تم کوعلم نہیں۔کالجوں میں یکساں حالت کے

زریں ہدایات (برائے طلباء)
250
جلد سوم
طالب علم نہیں ہوتے۔اگر کسی کی علمیت تم سے زیادہ ہے تو کئی ایک ایسے بھی تو ملیں گے جو تم سے
کم علم رکھتے ہیں اور تم سے بہت کم اسلامی اور مذہبی باتوں کو جانتے ہیں۔پس تم اس سے مت
گھبراؤ اور اس بات سے تبلیغ کرنا مت چھوڑو کہ تمہارا علم کم ہے۔پھر تبلیغ کے لئے کسی لمبے
چوڑے علم کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔اور پھر تم کو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علم
سے حصہ دیا گیا ہے۔تم اگر تبلیغ کرو گے تو تمہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ کس قدر وہ طالب علم
ہیں جو اپنے مذہب سے ناواقف ہیں اور اپنے مذہب کے ہلکے ہلکے اور موٹے موٹے حکم بھی
نہیں جانتے۔اور اس بات کے محتاج ہیں کہ تم انہیں یہ باتیں بتلاؤ۔پس تم یہ مت خیال کرو کہ تم
کو کچھ نہیں آتا تمہیں سب کچھ آتا ہے۔میں ایک دفعہ اپنی بیوی کے ایک رشتہ دار بھائی کو تبلیغ کر رہا تھا۔اب تو وہ گریجوایٹ ہے
اُس وقت وہ سکول میں پڑھتا تھا۔میں نے اسے اسلام کی باتیں بتائیں۔وہ حیران ہو گیا۔پھر
میں نے اسے کہا اسلام میں ہے کہ آنحضرت علیہ کے بعد ایک نبی آئے گا کیا تمہیں اس کی خبر
ہے؟ کیا تم نے اس کے متعلق کبھی کچھ سنا ہے؟ وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا کہ میں نے تو کبھی یہ باتیں
نہیں سنیں اور نہ ہی میں نے کبھی سنا کہ آنحضرت عملے کے بعد کوئی نبی آئے گا۔پھر میں نے
اس سے پوچھا کہ تمہارے علماء اس کے متعلق کیا کہتے ہیں؟ کیا وہ بھی کسی آنے والے کا پتہ
بتاتے ہیں یا نہیں؟ کہنے لگا وہ تو یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام آئیں گے۔اس پر میں نے
اسے بتایا کہ وہ کس طرح آئیں گے۔اس کے بعد جب وہ سکول گیا تو اس نے وہاں کے ایک
مولوی سے یہ سب کچھ بیان کر کے وہی پوچھا جو میں نے اس سے پوچھا تھا۔اس کا جواب تو
مولوی نے کچھ نہ دیا مگر اس کو سخت ست کہا۔وہ بیچارہ سخت ڈرا اور اس نے مجھ سے بیان کیا کہ یہ
مولوی اب میرے باپ کو کہہ دے گا۔لیکن یہ بات اس سے ضرور ہوئی کہ اس پر اس کا ایسا اثر ہوا
کہ پھر اس نے کبھی کسی مولوی سے کوئی ایسی بات نہ پوچھی۔اور ان مسائل سے متعلق بالخصوص
کسی مولوی سے کچھ دریافت نہ کیا۔پس یہ نہ سمجھو کہ ہر ایک تم سے زیادہ علم دار ہے۔کالجوں میں تو کئی ایسے ملیں گے جو

زریں ہدایات (برائے طلباء)
251
جلد سوم
بالکل اسلام نہیں جانتے اور اس سے بالکل Ignorant ( کورے ) ہیں۔سو تم کو ان میں |
تبلیغ و اشاعت کرنی چاہئے۔انہیں اسلام بتانا چاہئے ، ان کو اسلام کے احکام سے واقف کرنا
چاہئے ، ان کو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے آگاہ کرنا چاہئے کیونکہ آخر ان کا
بھی حق ہے کہ وہ بھی اس بات سے فائدہ اٹھا ئیں جس سے کہ تم نے اٹھایا۔سو اس بات کو یادرکھو
اور ہر گز نہ بھولو کہ ان کو فائدہ پہنچانے میں ہی فائدہ ہے۔میں خیال کرتا ہوں کہ میں نے وہ سب کچھ کہہ دیا ہے جو میں انگریزی میں کہہ سکتا تھا۔یہ تو |
نہیں کہ میں اس سے زیادہ تمہیں کچھ نہیں بتا سکتا مگر یہ ہے کہ موقع کے مناسب جو کچھ ضروری
تھاوہ میں نے کہہ دیا ہے۔تمہیں چاہئے کہ اس سے فائدہ اٹھاؤ اور خدا کی خوشنودی پانے والے
( الفضل 25 مئی 1926ء)
بنوں

آج 10 میں سے 10 باقی