جلسہ تقسیم انعامات احمدیہ ٹورنامنٹ
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
252
جلد سوم
جلسہ تقسیم انعامات احمد یہ ٹورنامنٹ
احمد یہ ٹورنامنٹ کے جلسہ تقسیم انعامات کے موقع پر حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے تشہد تعوذ
اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل نصائح فرمائیں:۔در حقیقت جب تک طاقتوں کا صحیح مقابلہ نہ ہو اُس وقت تک انسان کو اس امر کا پتہ نہیں
لگتا کہ اس کی قوت یا بنی نوع انسان کی قوت انسان کو ترقی کی کس حد تک پہنچا سکتی ہے۔انسان
دوسروں کے کاموں کو دیکھ کر ہی اندازہ لگا سکتا ہے کہ میرے اندر کس حد تک ترقی کرنے کی
طاقت ہے ورنہ بسا اوقات وہ سمجھ لیتا ہے کہ جس حد تک میں کامل ہو گیا ہوں اس سے بڑھ کر
کمال نہیں حاصل ہو سکتا۔اس وجہ سے وہ اپنی طاقتوں سے کما حقہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔دنیا میں جو
الفاظ کسی لغت والے بولتے اور لکھتے ہیں انسان کو وہی معلوم نہیں ہوتے بلکہ مادری طور پر اور بھی
بہت سے الفاظ جانتا ہے مگر جب علم ادب کے ماہروں کی کتب پڑھتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے
کہ وہی الفاظ جو وہ جانتا ہوتا ہے انہیں کس موقع اور محل پر کس طرح استعمال کرنا چاہئے۔اس
طرح وہ اپنی زبان میں ترقی کرتا جاتا ہے۔یہ نہیں ہوتا کہ غیر زبان والے ہی دوسری زبان
پڑھتے ہیں۔یعنی یہ نہیں کہ انگریزی زبان ہندوستانی ہی پڑھتے ہیں بلکہ خود انگلستان کے لوگ
بھی انگریزی پڑھتے اور سکھتے ہیں۔اسی طرح فرانسیسی اپنی زبان پڑھتے ہیں اور دیگر ممالک کے
لوگوں کا بھی یہی حال ہے۔صرف ایک بد قسمت زبان اردو ہے جس کے متعلق ہندوستانی سمجھتے
ہیں کہ اس کے سیکھنے کی ضرورت نہیں یہ ہم یونہی سیکھ سکتے ہیں۔مگر دوسری زبانوں کے متعلق یہ
خیال نہیں کیا جاتا۔وہ لوگ علمی طور پر اپنی زبانوں کو سیکھتے اور ان میں ترقی کرتے ہیں۔انگریز
شیکسپیئر ، سکاٹ، ملٹن اور جانسن کی کتب اس لئے نہیں پڑھتے کہ ان میں جو الفاظ درج ہوتے
زریں ہدایات (برائے طلباء)
253
جلد سوم
ہیں وہ انہیں معلوم نہیں ہوتے اور وہ الفاظ نہیں جانتے بلکہ اس لئے پڑھتے ہیں کہ ان ماہرین
نے الفاظ کو جس ترتیب، جس انداز اور جس طریق سے استعمال کر کے جذبات میں جوش اور
ہیجان پیدا کیا ہوتا ہے وہ نہیں جانتے۔اور جب وہ ان کی کتابیں پڑھتے ہیں تو انہیں اپنی زبان
سے مقابلہ کرتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں زبان کے متعلق ابھی کیا کچھ سیکھنے کی ضرورت
ہے۔پس مقابلہ سے ہی انسان کو معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی قوتوں کو صحیح طور پر استعمال کر کے
کہاں تک ترقی کر سکتا ہے۔جب وہ دیکھتا ہے کہ میرے جیسی طاقت اور قوت والا انسان بہت
سے فنون سیکھ سکتا ہے تو وہ بھی سمجھتا ہے کہ میں بھی ترقی کر سکتا ہوں۔پس مقابلہ انسانی ترقی کے
لئے نہایت ضروری ہے۔دوسری چیز انسانی ترقی کے لئے ضروری تعاون ہے۔یہ بالکل علیحدہ بات ہے کہ انسان
دوسروں کو گرا کر خود کسی مقام پر پہنچ جائے اور یہ بالکل علیحدہ ہے کہ دوسروں سے تعاون کرتے
ہوئے اپنے آپ کو آگے بڑھا کر لے جائے۔دو آدمی جن میں کام کرنے کی اعلیٰ طاقت ہوا گر
علیحدہ علیحدہ کام کریں تو کبھی اس مقام پر نہیں پہنچ سکیں گے جہاں دونوں مل کر کام کرنے سے پہنچ
سکتے ہیں۔کیونکہ جس طرح افتراق اور انشقاق سے کام کرنے والے کمزور اور بے طاقت
ہو جاتے ہیں اسی طرح تعاون سے مضبوط اور طاقتور ہو جاتے ہیں۔ایک بادشاہ کی موٹی مثال
سکول کے کورس میں پڑھائی جاتی تھی جس نے اپنے بیٹوں کو جمع کر کے ایک جھاڑو ان کے
سامنے رکھا اور ہر ایک سے کہا کہ اس کو توڑو۔انہوں نے باری باری توڑنے کی کوشش کی مگر توڑ نہ
سکے۔پھر اس نے جھاڑو کے تنکے تنکے کر کے کہا اب تو ڑو انہیں۔انہوں نے آسانی سے تو ڑلیا۔اس پر اس نے کہا دیکھو! جب تک یہ تنکے ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے تم انہیں نہ توڑ سکے۔لیکن جب یہ پراگندہ ہو گئے تو تم نے فورا تو ڑ لیا۔اسی طرح اگر تم مل کر رہو گے تو کوئی تمہیں
نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔لیکن اگر علیحدہ علیحدہ ہو جاؤ گے تو دشمن تمہیں تباہ کر دیں گے۔بات یہ ہے کہ علیحدہ علیحدہ قوت جب مل جاتی ہے تو ایک نئی طاقت پیدا ہو جاتی ہے اور اس
سے جتنی ترقی ہو سکتی ہے اتنی علیحدہ علیحدہ طاقت صرف کرنے سے نہیں ہوسکتی۔تمام تمدنی ترقی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
254
جلد سوم
تعاون سے ہوتی ہے۔دیکھو آجکل انگلستان میں مزدوروں نے سٹرائک کی ہوئی ہے چونکہ
انہوں نے ایک انتظام کے ساتھ سٹرائک کی ہے اس لئے سارا ملک خطرہ میں پڑ گیا ہے اور
بادشاہ سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے حاکم تک گھبرا رہے ہیں کہ ملک میں فساد اور خونریزی نہ
پھیل جائے۔اب اگر مزدور آپس میں تعاون نہ کرتے تو کبھی اس طرح سارے ملک کو نہ ہلا
سکتے اور ساری دنیا میں تہلکہ نہ مچاسکتے۔اسی طرح اگر ان کے مقابلہ میں گورنمنٹ تعاون سے
کام نہ لیتی ، ملک کے لوگ گورنمنٹ کے ساتھ نہ مل جاتے تو وہ انگلستان دو تین دن کے اندر اندر
پراگندہ حال ہو جاتا جس کو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت تباہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔مزدوروں نے تو آپس میں اس طرح تعاون کیا کہ ریل چلانے والوں نے ریل چلانی چھوڑ دی،
کوئلہ نکالنے والوں نے کوئلہ نکالنا بند کر دیا۔یہاں
کوئلہ کی اتنی قدر نہیں سمجھی جاسکتی جتنی انگلستان میں
ہے کیونکہ ہمارا ملک گرم ہے مگر وہاں سردی ہوتی ہے۔اس لئے کوئلہ ضروریات زندگی میں سے
ایک بہت ضروری چیز ہے۔پھر کارخانے کوئلہ کے ذریعہ چلتے ہیں۔غرض کوئلہ نکالنے والوں نے
کوئلہ نکالنا چھوڑ دیا۔ریل چلانے والوں نے ریل چلانے سے انکار کر دیا۔ٹریم (Tram) بند
ہوگئی۔پریس والوں نے اخبار چھاپنے بند کر دیئے۔ہوٹلوں کے ملازموں نے ہوٹلوں میں کام
کرنے سے انکار کر دیا۔اور ایسی حالت ہو گئی کہ وہ یورپ جو اس بات کا عادی ہو گیا ہے کہ تمام
کام ایک انتظام کے ماتحت آپ ہی آپ ہوں اُس پر آج یکدم وہ زمانہ آ گیا جبکہ انگلستان کے
لوگ جنگلوں میں وحشیانہ زندگی بسر کرتے تھے اور ہر شخص اپنی ضرورت آپ پوری کرتا تھا۔اگر
عام لوگ گورنمنٹ کے ساتھ تعاون نہ کرتے تو انگلستان تین دن کے اندر اندر تباہ و برباد ہو جاتا۔نہ کوئی کہیں جاسکتا نہ آ سکتا۔نہ روشنی ہوتی نہ کھانے پینے کا کوئی سامان ہوتا۔لوگ بھوکوں
مرجاتے۔مگر یہ تعاون کا ہی نتیجہ ہے کہ 25 لاکھ مزدوروں کے کام چھوڑ دینے پر بھی گورنمنٹ
نے ملک کی حفاظت کرلی ہے۔پس دنیا میں ہر قوم کی ترقی کیلئے صحیح مقابلہ اور صحیح تعاون کی
ضرورت ہے۔اور یہ دونوں باتیں ٹورنامنٹ کے ذریعہ بچوں میں پیدا کی جاسکتی ہیں۔جو اگر چہ
آج کے بچے ہیں لیکن کل کے باپ ہوں گے۔آج ہم جو سبق ان بچوں کو دیں گے کل وہ قومی
زریں ہدایات (برائے طلباء)
255
جلد سوم
طور پر مفید ثابت ہوگا۔اسی لئے میں نے ٹورنامنٹ جاری کیا ہے۔لیکن اگر اس سے صحیح طور پر
کام نہ لیا گیا تو یہی مقابلہ شقاق پیدا کر کے جماعت کو تباہ کر سکتا ہے۔اس لئے میں اس موقع پر
جہاں اس بات پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ جماعت کے چھوٹے بڑوں نے اس نتیجہ کو پیدا کرنے
کی کوشش کی جو ٹورنامنٹ کے ذریعہ پیدا کرنا میرے مد نظر ہے وہاں ٹورنامنٹ کی منتظم کمیٹی کو
ہوشیار بھی کرتا ہوں کہ وہ بہت احتیاط اور ہوشیاری کے ساتھ اس بات کی نگرانی کرے کہ
ناجائز مقابلہ اور غلط تعاون کی روح نہ پیدا ہو۔ورنہ سخت نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔مجھے اس دفعہ ٹورنامنٹ کی کھیلیں دیکھنے کے لئے آنے کا موقع نہیں ملا۔مگر ایک بات مجھے
ایسی معلوم ہوئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض ناقص پہلو بھی پیدا ہورہے ہیں اور ضد اور
تعصب کی طرف طبائع کا رجحان ہو رہا ہے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ ایسا معاملہ نہیں جس
سے معلمین کے کان آشنا نہ ہوئے ہوں۔مگر انہوں نے اسے روکا نہیں۔اور وہ یہ کہ مدرسہ احمدیہ
کے لڑکے کوئی کھیل جیت کر ایسے طور پر نعرے لگاتے ہوئے گئے کہ گو یا کسی اشد ترین دشمن پر فتح
پا کر آئے ہیں۔ان کے شور سے تمام قادیان کی دیوار میں گونج رہی تھیں اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ
گویا دجال کا سر کچل کر آئے ہیں۔دیکھو یورپ کے لوگ جو مذہب کے سکھائے ہوئے اخلاق |
نہیں رکھتے ان میں بھی یہ قاعدہ ہے کہ کسی مقابلہ میں جو پارٹی ہارتی ہے اس کی طرف جیتنے والے
بڑھتے اور ان سے مصافحہ کرتے ہیں۔ہارنے والے ان کو کامیابی پر مبارکباد کہتے ہیں اور جیتنے
والے بھی انہیں مبارکباد کہتے ہیں کہ تم بھی تو اس مقابلہ میں شامل تھے۔اس طرح کھیل کی روح
قائم رہتی ہے اور ضد ، عداوت اور دشمنی تک نوبت نہیں پہنچتی۔مگر یہاں بالکل الٹ کیا گیا۔یہی
وجہ تھی کہ جب ان لڑکوں نے کہا کہ مصافحہ کرنا چاہتے ہیں تو میں نے
کہلا بھیجا کہ یوں تو جو چاہے
مسجد میں مصافحہ کر سکتا ہے مگر وہ کونسی دینی فتح کر کے آئے ہیں کہ خاص مصافحہ کے متمنی ہیں۔دیکھو مدرسہ احمد یہ ہم نے اس لئے بنایا ہے اور اس لئے اس کے اخراجات برداشت
کر رہے ہیں کہ اس میں پڑھنے والے دنیا کی اصلاح کرسکیں۔مگر جو اپنوں میں ہی شقاق کا
باعث ہوتے ہیں ان سے کیا امید ہوسکتی ہے کہ دنیا کا شقاق دور کر سکیں گے۔اسی طرح وہ
زریں ہدایات (برائے طلباء)
256
جلد سوم
مدرس جولڑکوں کو ایسی حرکت سے نہ روک سکیں دنیا کو کس طرح برائیوں سے روک سکیں گے۔اور کس طرح امید کی جاسکتی ہے کہ دنیا فتنہ وفساد سے چور ہو کر اور انشقاق اور افتراق سے تھکی
ہوئی ان کی طرف ہاتھ بڑھائے گی کہ وہ اس کا شقاق دور کریں۔اگر وہ لڑکوں کی اصلاح نہیں
کر سکتے۔سنو اور غور سے سنو تم آپس میں فٹ بال کھیلتے رہو، مدرسہ احمدیہ ہائی سکول کو شکست دیتا
رہے، جیتنے والے نعرے بلند کرتے رہیں اس سے دنیا کو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔اور دنیا اسی طرح
ضلالت اور گمراہی میں پڑی رہے گی جس طرح حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت
سے قبل پڑی تھی۔تمہاری زندگی کا مقصد اور مدعا تو صرف یہ ہے کہ تم کوشش کرو کہ وہ غرض پوری
ہو جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے۔اور یہ غرض تمہارے اکٹھے اور مل کر
کام کرنے کے بغیر کبھی پوری نہ ہوگی۔تم میں مقابلہ کی روح ہونی چاہئے تمہیں کامیابی حاصل
کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔دوران مقابلہ میں چیئر ز دو۔لیکن جیت گئے تو پھر کام ختم
ہو گیا۔آپس میں بھائی بھائی کی طرح مل جاؤ اور کوئی ایسی حرکت نہ کرو جس سے کسی کی دل شکنی
اور دل آزاری ہو۔ٹورنامنٹ کی ایک غرض تعاون کی روح پیدا کرنا ہے۔اگر یہ پیدا نہیں ہوتی تو ٹورنامنٹ کا
کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے۔اس لئے میں اساتذہ سے بھی کہتا ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں
سمجھو۔اور یہ سمجھو کہ کیا چیز ان کے سپرد کی گئی ہے۔ان کے سپر د جماعت کے بچے کئے گئے ہیں
جنہوں نے اگلے زمانہ میں ہماری جگہ کام کرنا ہے۔اگر ان میں شقاق کی روح رہی اور محبت کی
روح نہ پیدا ہوئی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ کام جو حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا وہ برباد
ہو جائے گا۔ہمارے کام کوئی کھیل تماشا نہیں۔ہمارے ہر ایک چھوٹے سے چھوٹے کام کے
آئندہ نتائج نکلیں گے۔اس لئے ہمارے ہر کام میں یہ بات مدنظر رہنی چاہئے کہ محبت و پیار،
قربانی و ایثار کی روح پیدا ہو۔اگر اساتذہ بچوں میں یہ بات پیدا کر دیں گے تو اللہ تعالیٰ کی
برکتوں کے وارث ہوں گے۔اور اگر اس میں کو تاہی کریں گے تو ان کی نیکی اور تقویٰ اس جہان
میں بھی ان کے کام نہ آئے گا اور اگلے جہان میں بھی کچھ فائدہ نہ دے گا۔دیکھو ساری دنیا کو
زریں ہدایات (برائے طلباء)
257
جلد سوم
دشمن بنا کر ہمیں کیا ملا۔خدا تعالیٰ کی رضا ہی ہے جس کے لئے ساری دنیا کی ہم نے کوئی پرواہ
نہیں کی۔لیکن اگر وہ بھی حاصل نہ ہوئی تو ہم جیسا بد قسمت کون ہو سکتا ہے۔پس دونوں سکولوں کے اساتذہ کو اور دوسرے لوگوں کو بھی جو ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں
اور لڑکوں کے والدین کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بچوں میں تعاون، محبت اور ایثار کے جذبات
پیدا کرنے کی کوشش کریں۔میرے نزدیک اس قسم کا قانون پاس کر دینا چاہئے کہ جب کوئی
پارٹی کسی مقابلہ میں جیتے تو ایک دومنٹ تک خوشی کا نعرہ لگا سکتی ہے لیکن جس کو جیتے اس کے لئے
بھی نعرہ لگائے کیونکہ اس نے بھی کام کیا ہے۔اور پھر آپس میں اس طرح ملیں کہ محبت والفت کا
نظارہ نظر
آئے۔اس موقع پر میں ایک اور بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آداب ایسی چیز ہیں کہ کوئی قوم جو یہ
نہیں سیکھتی ترقی نہیں کر سکتی۔مگر ہمارے سکولوں میں اس کی بہت کم پر واہ کی جاتی ہے۔یہاں ہی
ہمارے اپنے گھر کے لڑکے جو مدرسہ احمدیہ میں پڑھتے ہیں اور وں سے تو الگ رہا مجھ سے مصافحہ
کرتے وقت بھی دونوں ہاتھ نہیں ملاتے۔اس قسم کے آداب سکھانا استادوں کا کام ہے۔پھر
میں نے دیکھا ہے یہاں لڑکے بیٹھے رہتے ہیں۔اگر کوئی بڑی عمر کا آدمی آجائے تو اٹھ کھڑے
نہیں ہوتے اور اپنی جگہ ان کو بیٹھنے کے لئے پیش نہیں کر دیتے۔کوئی تیسرا آدمی ان کو کھڑا
کر دے تو کھڑے ہو جاتے ہیں مگر خود ان میں یہ احساس نہیں ہے۔حالانکہ ہمارے بچوں کے
لئے یہ چاہئے کہ ایک آدمی آئے تو اسے جگہ دینے کے لئے دس اٹھ کھڑے ہوں۔اس قسم کے
اخلاق کی روزانہ مشق کرانے کی ضرورت ہے۔ابھی جب ہم لاہور گئے تو میاں شریف احمد صاحب
جو ناظر تعلیم و تربیت ہیں وہ بھی ساتھ تھے۔انہوں نے لاہور کے ایک مدرسہ کو دیکھا جس کا
انتظام نہایت اعلی درجہ کا پایا مگر میں نے یہاں دیکھا ہے بڑے آدمیوں کے آنے پرلڑ کے بیٹھے رہے۔پھر کسی دوسرے نے کھڑا کیا تو کھڑے ہوئے۔اس
قسم کی باتیں بچوں کو کھانی ضروری ہیں۔ان نصائح کے بعد میں دعا پر اس جلسہ کو ختم کرتا ہوں۔خدا کرے کہ یہ مفید ہوں اور ان
(الفضل 11 جون 1926ء)
سے فائدہ اٹھایا جائے۔"