احمدی طلاء کو نصائح
زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)
زریں ہدایات (برائے طلباء)
258
جلد سوم
احمدی طلباء کو نصائح
7 مارچ 1927ء کو مغرب کے قریب تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے فورتھ ہائی کلاس
کے طلباء نے اپنے ففتھ ہائی کلاس کے بھائیوں کو ان کے امتحان میں شامل ہونے کے لئے
جانے کی تقریب پر دعوت چائے دی۔چونکہ دو تین دن سے حضرت خلیفتہ السیح الثانی کی طبیعت
علیل تھی اس لئے حضور نے اس شفقت اور نوازش کے باعث جو حضور اپنی جماعت کے بچوں پر
فرماتے اپنے نئے مکان کے صحن میں ہی اس دعوت کا انتظام کرنے کی خاص طور پر اجازت
بخشی تا حضور باوجود علالت کے اپنی نصائح سے بچوں کو مستفیض ہونے کا موقع بخش سکیں۔اس
موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے کرسی پر بیٹھے بیٹھے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔میں اس وقت تکلیف کی وجہ سے کھڑا ہو کر تقریر نہیں کر سکتا لیکن چونکہ ہمارے سکول کی
دسویں جماعت کے طلباء خدا کے فضل سے سب کے سب یا ان میں سے بہت سے امتحان کے
بعد قادیان سے رخصت ہو جائیں گے اور شاید ان میں سے بہتوں کو کالجوں میں تعلیم پانے کا
موقع ملے گا اس لئے میں انہیں خصوصیت سے ان عہدوں کی طرف توجہ دلانا ضروری
سمجھتا ہوں جو انہوں نے انصار اللہ کی جماعت میں داخل ہو کر کئے ہیں۔میں نے پہلے بھی افسوس کے ساتھ کئی بار یہ بات کہی ہے اور اب بھی کہتا ہوں کہ جو طلباء
سکول سے نکل کر احمد یہ ہوٹل میں جاتے ہیں ان کا رویہ اچھا اور پسندیدہ نہیں رہتا۔میں نے
متواتر طلباء کو توجہ دلائی ہے کہ باجماعت نماز پڑھا کریں اور شریعت کے وہ احکام جو ظاہر سے
تعلق رکھتے ہیں ان کی کم از کم اتنی پابندی کریں کہ دوسروں کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ جب
زریں ہدایات (برائے طلباء)
259
جلد سوم
مسلمان خودان پر عمل نہیں کرتے تو دوسروں کو کس طرح ان کی خوبی کا قائل کر سکتے ہیں۔مگر
باوجود اس کے مجھے معلوم ہوا ہے کہ طلباء شریعت کے احکام پر عمل کرنے میں کمزوری دکھاتے
ہیں۔پچھلے چار ماہ ہوٹل کے سپرنٹینڈنٹ اور طلباء سے میری خط و کتابت رہی ہے جس سے
معلوم ہوا ہے کہ بہت سے طلباء نے اس لئے بعض شرعی احکام پر عمل کرنا چھوڑ دیا کہ کچھ طلباء ان
پر
عمل نہیں کرتے تھے۔یہ بات میرا دماغ سمجھنے کے لئے تیار نہیں کہ کوئی شخص شریعت کے احکام
پر اس حد تک ہی عمل کرنے کے لئے تیار ہو سکتا ہے جس حد تک دوسرے عمل کریں۔حالانکہ
اسلامی احکام پر اس لئے عمل نہیں کرنا چاہئے کہ دوسرے ان پر عمل کرتے ہیں بلکہ اس لئے کرنا
چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ہے۔اگر دس ہزار انسان بھی نماز نہ پڑھیں تو ہم نماز
پڑھنا اس لئے نہیں چھوڑ سکتے کہ اتنی بڑی تعداد نماز نہیں پڑھتی۔اگر اسی حکم پر عمل کرنا چاہئے جس
پر دوسرے لوگ عمل کریں تو کوئی بھی عمل نہیں کیا جا سکتا۔کون ساعمل ایسا ہے جس پر سب کے
سب مسلمان کہلانے والے عمل کر رہے ہیں۔اگر دوسروں کی دیکھا دیکھی ہی عمل کرنا ہے تو
شریعت کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔دنیا شراب پیتی ہے پھر کیا ہمیں بھی شراب پینا چاہئے ؟ دنیا
کے اکثر حصہ کی عورتیں بے پردہ پھرتی ہیں پھر کیا ہماری عورتوں
کو بھی پردہ نہیں کرنا چاہئے ؟ دنیا
کے اکثر لوگ قرآن کریم کو جھوٹا سمجھتے ہیں کیا نعوذ باللہ ہمیں بھی ایسا ہی سمجھنا چاہئے ؟ اگر دوسروں
کی دیکھا دیکھی عمل کرنا ہے تو کوئی نیک کام بھی ایسا نہیں جو کیا جا سکے۔یہ کہنا کہ چونکہ بعض لڑکے
داڑھی منڈاتے ہیں اس لئے ہم نے بھی منڈادی یا بعض لڑکے نماز نہیں پڑھتے اس لئے ہم بھی
نہیں پڑھتے حد درجہ کی بے ہودگی ہے۔پچھلے سالوں میں تو یہ شکایت سنی جاتی تھی کہ قادیان سے
جو سٹوڈنٹ آتے ہیں وہ نمازیں باجماعت پڑھنے میں سستی کرتے ہیں۔لیکن اس دفعہ یہ سنا گیا
ہے کہ قادیان سے آنے والے اکثر طلباء نے نمازیں پڑھنی جاری رکھیں۔لیکن پھر اس لئے چھوڑ
دیں کہ بعض اور نہیں پڑھتے تھے۔اسی طرح بعض نے داڑھیاں نہ منڈا ئیں لیکن پھر اس لئے
منڈوا ڈالیں کہ بعض اور منڈاتے تھے۔اگر چہ یہ پہلے سے کسی قدر ترقی ہے کیونکہ پہلے تو قادیان
سے جانے والے طلباء کی یہ شکایت تھی کہ شرعی احکام کی تعمیل میں سنتی کرتے تھے مگر اب یہ کہا گیا
زریں ہدایات (برائے طلباء)
260
جلد سوم
ہے کہ دوسروں کو دیکھ کر انہوں نے ستی اختیار کی لیکن یہ بھی بہت افسوس کی بات ہے۔امید ہے
آپ کے جو طلباء جائیں گے وہ یہ دکھائیں گے کہ دوسرے شرعی احکام پر چلیں یا نہ چلیں وہ ضرور
چلیں گے اور اس مضبوطی سے قائم رہیں گے کہ جو ان احکام کی پابندی نہ کرتے ہوں وہ بھی
انہیں دیکھ کر پابندی اختیار کرلیں گے۔چونکہ اس سال طلباء انصار اللہ کی جماعت میں داخل ہوئے ہیں جہاں انہوں نے بہت
سے عہد کیے ہیں اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ اس سال جانے والے طلباء کا نمونہ بہت اعلیٰ اور
پہلے کی نسبت بہت بہتر ہو گا۔اسی پر میں اپنی تقریر ختم کر کے دعا کرتا ہوں کیونکہ میں تکلیف سے
بیٹھا ہوا ہوں اور دوسرے احباب سے بھی کہتا ہوں کہ دعا کریں خدا تعالیٰ ہمارے طلباء کو
امتحان میں کامیاب کرے اور اسلامی احکام پر عمل کرنے کا اعلیٰ نمونہ بنائے۔“
(الفضل 11 مارچ 1927ء)